Author: جہانزیب علی

  • امریکا  کا پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

    امریکا کا پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت

    واشنگٹن : امریکا نے لاہور میں ریلی کے دوران پولیس تشدد سے جاں بحق ہونے والے پی ٹی آئی کارکن کے لواحقین سے اظہارتعزیت کرتے ہوئے زخمیوں کی صحتیابی کیلئے دعا کی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ہم سابق پاکستانی وزیر اعظم عمران خان کی اعلان کردہ ریلی کے دوران لاہور میں ہونیوالی جھڑپوں سے آگاہ ہیں۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم جاں بحق ہونے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کرتے ہیں اور جو لوگ اس میں زخمی ہوئے ہیں ان کی جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ ہم سب کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں اپنے ہم منصبوں سے مستقل اس پر بات کرتے رہتے ہیں، جس میں شہریوں کے عالمی حقوق کو برقرار رکھنے کو اہمیت دی جاتی ہے، اس میں پرامن اجتماع کا حق بھی شامل ہے۔

    گذشتہ روز پی ٹی آئی کی ریلی پر پولیس کی شیلنگ اور تشدد سے ایک کارکن جاں بحق ہوگیا تھا۔

    رہنما پی ٹی آئی اور سابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ نے کارکن کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا تھا کہ پولیس گردی سے ایک کارکن علی بلال شہید ہوا ہے۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ علی بلال کو آنسو گیس کا شیل لگا جبکہ پولیس نے اس پربدترین تشدد بھی کیا۔

  • امریکا کا اے آر وائی نیوز کی بندش پر ردِعمل 

    امریکا کا اے آر وائی نیوز کی بندش پر ردِعمل 

    واشنگٹن: امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے  اےآروائی نیوز کا لائسنس معطل کرنے پر بیان دیا ہے۔

     امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ میں کہا کہ ہم پاکستان سمیت ہر ایک سے آزادی اظہارکے حق کی بات کرتے ہیں، آزاد صحافت کسی بھی ملک کا اہم ستون اور جمہوری مستقبل کی امین ہے۔

    ترجمان محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ آزاد صحافت، میڈیا اور پرامن اجتماع کے حق میں رکاوٹ پر تشویش ہے، آزاد صحافت، باخبر شہری جمہوری مستقبل کیلئے اہم ہے، میڈیا پر قدغن لگانے پر تشویش ہے۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس نے پاکستان میں عورت مارچ پر رکاوٹیں ڈالنے پر بھی ردعمل دیا، انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خواتین کے عالمی دن پر عورتوں کو مارچ سے روکا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ صنفی مساوات کو مضبوط بنا کر ملک مستحکم ہوتے ہیں، ساتھ ہی پاکستانی سیلاب زدہ اضلاع کے طلبہ کیلئے 500 اسکالر شپس کا اعلان کیا ہے۔

  • عمران خان کے وارنٹ گرفتاری  سے متعلق سوال، امریکی ترجمان نے کیا جواب دیا؟

    عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال، امریکی ترجمان نے کیا جواب دیا؟

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے عمران خان کے وارنٹ گرفتاری سے متعلق سوال کا جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کیلئے ہے ،امریکا کیلئے نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈپرائس  کی پریس بریفنگ کے دوران صحافی نے عمران خان کےوارنٹ گرفتاری سےمتعلق سوال کیا؟

    جس پر نیڈ پرائس نے کہا کہ یہ سوال پاکستانی عوام کیلئے ہے ،امریکا کیلئے نہیں۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوری،آئینی، قانونی اصولوں کی حمایت کرتےہیں۔

    افغان مہاجرین کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ افغان مہاجرین کیخلاف کریک ڈاؤن پر پاکستان سےبات کررہےہیں، تمام ریاستیں افغان پناہ گزینوں سےمتعلق اپنی اپنی ذمہ داریوں کوپوراکریں۔

    نیڈ پرائس نے روز دیا کہ مہاجرین کو ایسی جگہ نہ بھیجا جائے، جہاں انہیں ظلم وستم کاسامناہو۔

    یاد رہے ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے الزامات کے سوال پر کہا تھا کہ عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ نہیں کروں گا۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ الزامات آنے کے بعد اس پر کئی بار بات ہوئی، الزامات میں کبھی کوئی حقیقت نہیں تھی، پاکستان میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کوکسی پرفوقیت نہیں دیتے۔

  • امریکہ کا کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت سے گریز

    امریکہ کا کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت سے گریز

    واشنگٹن : امریکہ نے کشمیر میں انٹرنیٹ بند کرنے کے بھارتی اقدام کی مذمت سے گریز کرتے ہوئے کہا انٹرنیٹ تک رسائی دنیا بھر میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس بریفنگ کے دوران کشمیر میں انٹرنیٹ بند ہونے سے متعلق اے آر وائی نیوز کے سوال پر کہا کہ ہم آزادی اظہار اور معلومات تک رسائی کیلئے دنیا بھر میں بات کریں گے۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ ہم آزادی اظہار کی اہمیت کو اجاگر کرتے رہتے ہیں، انٹرنیٹ تک رسائی دنیا بھر میں جمہوریت کو مضبوط بنانے کیلئے اہم ہے۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ شراکت داروں، اتحادیوں اور دنیا بھر کے ممالک کیساتھ یہ معاملہ اٹھاتے ہیں۔

    خیال رہے انٹرنیٹ سروس کی فراہمی میں خلل ڈالنے والے ممالک میں بھارت کو سرفہرست قرار دیا گیا اور بتایا گیا کہ انڈیا نے گزشتہ سال 2022 میں دنیا میں اب تک سب سے زیادہ انٹرنیٹ سروس بند کی گئی۔

    بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کی تصدیق مذکورہ تنظیم کی رپورٹ کے اس حوالے سے بھی ہوتی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ بھارت میں جو 84 انٹرنیٹ شٹ ڈاؤنز کیے گئے ان میں سے 49 شٹ ڈاؤن جو ملک بھر میں ہونے والے شٹ ڈاؤن کا لگ بھگ 60 فیصد ہے وہ مقبوضہ کمشیر میں کیا گیا۔

  • امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی وتجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ امریکا اور پاکستان کے درمیان مضبوط تجارتی تعلقات ہیں، امریکا پاکستان کیساتھ اقتصادی و تجارتی تعلقات کو مثالی بنانے کا خواہشمند ہے۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ پاک امریکا سرمایہ کاری کے لیے وزارتی اجلاس جاری ہے، پاک امریکا وزارتی اجلاس کی میزبانی امریکی تجارتی نمائندے نے کی۔

    ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ پاک امریکا مضبوط تجارتی واقتصادی تعلقات وقت کی ضرورت ہیں، معاشی استحکام کی بدولت پاکستان حالیہ سیلاب کی تباہی سےنبردآزماہوسکتاہے۔

    انھوں نے بتایا کہ اجلاس میں امریکی کاروباری اداروں کو پاکستان میں تجارتی مواقع سےآگاہ کیاجارہاہے، پاک امریکا تجارتی تعلقات کو مزید فروغ دینے کیلئے کوشاں ہیں۔

    نیڈ پرائس نے مزید کہا کہ دودہائیوں میں پاکستان میں سرمایہ کاری کرنےوالوں میں امریکاسرفہرست ہے، پاکستان میں 80امریکی کمپنیوں میں ایک لاکھ20ہزارسےزائدملازمتیں فراہم کی گئیں ہیں۔

    امریکی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ توانائی،زرعی آلات،دیگرشعبوں میں تجارت کےفروغ کی ضرورت ہے، پاکستان کےساتھ ایک سال میں ہماری سرمایہ کاری میں تقریباً 50 فیصداضافہ ہوا۔

    انھوں نے کہا کہ دہشت گردی کیخلاف امریکا اورپاکستان کےمشترکہ مفادات ہیں۔

    نیڈ پرائس نے روز دیا کہ افغان طالبان وعدوں کی پاسداری کریں اور اس بات کو یقینی بنائیں کہ کالعدم ٹی ٹی پی، القاعدہ، داعش خطے کے استحکام کو نقصان نہ پہنچائیں۔

  • پنجاب کے سیوریج نظام کو جدید کرنے کا فیصلہ

    پنجاب کے سیوریج نظام کو جدید کرنے کا فیصلہ

    لاہور : حکومت پنجاب نے صوبے کے سیوریج کے نظام کو جدید بنانے کیلئے امریکی طرز کے ماڈل کو تعمیر کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے سیوریج نظام کو جدید کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا، صوبے کے تمام بڑے شہروں کے سیوریج کے نظام کو جدید بنانے کیلئے امریکی ماہرین کی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

    اس حوالے سے واسا کے اہم وفد نے امریکا کا دورہ کیا، دورے کے دوران امریکا میں قائم سیوریج کے جدید نظام کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    ورجینیا کے شہر الیگزینڈریا کے سیوریج لائن دورے میں امریکی ماہرین نے پاکستانی وفد کو بریفنگ دی اور اسٹیٹ آف دی آرٹ نظام کی تعمیر پر تجاویز دیں۔

    منصوبے کے پہلے مرحلے میں یہ جدید مائیکرو ٹنلز لاہور میں تعمیر کئے جائیں گے، منصوبہ تین سال میں مکمل ہوگا اور اس پر پر مجموعی طور پر 180 ملین ڈالرز کی لاگت آئے گی جسے Asian Infrastructure Investment Bank فنڈ کر رہا ہے/

    منصوبے کی تکنیکی باریکیوں سے نمٹنے کیلئے واسا نے امریکا میں مقیم معروف انجینئر رضوان صدیقی کی خدمات حاصل کی ہیں۔

    لاہور میں سیوریج کا یہ جدید نظام بیس کلومیٹر ٹرنک سویر پر مشتمل ہوگا، جس کو تیس فٹ زمین کی گہرائی میں جاکر نصب کیا جائے گا،

    اس منصوبے کے مکمل ہونے سے سیلاب کا پانی سیوریج کے پانی میں شامل نہیں ہوسکے گا، صاف پانی کا معیار مزید بہتر ہوگا، جبکہ شہر کے ماحول کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملے گی۔

  • عمران خان کی الزام تراشی پر تبصرہ نہیں کریں گے، امریکہ

    عمران خان کی الزام تراشی پر تبصرہ نہیں کریں گے، امریکہ

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ نے واضح کیا ہے کہ پاکستان ایک قابل قدر پارٹنر ہے، ہم عمران خان کی الزام تراشی کے کھیل پر تبصرہ نہیں کریں گے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکہ نے پاکستان کو قابل قدر پارٹنر قرار دیتے ہوئے ایک بار پھر سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایک پروپیگنڈا اور غلط معلومات ہیں۔

    ترجمان محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کی جانب سے یومیہ بریفنگ کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کے دوران عمران خان کے امریکہ پر الزام پر یوٹرن کے بارے میں پوچھے گئے ایک سوال پر ان کا ردعمل واضح تھا انہوں نے کہا کہ میں الزام کے کھیل پر تبصرہ نہیں کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ جب سے یہ غلط الزامات سامنے آئے ہیں ہم نے اس کے بارے میں واضح طور پر بات کی ہے، ہم نے مسلسل کہا ہے کہ ان الزامات میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ ہم کسی بھی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں رکاوٹ نہیں بننے دیں گے۔

    واضح رہے کہ کئی ماہ الزامات کے بعد بھی اگرچہ پاکستان کے سابق وزیر اعظم عمران خان نے امریکہ کو کلین چٹ نہیں دی ہے تاہم انہوں نے قمر جاوید باجوہ کو رجیم چینج سازش کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے جس کے نتیجے میں گزشتہ سال اپریل میں تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ان کی برطرفی ہوئی تھی۔

  • کسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو پاک امریکا  تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے، امریکا

    کسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو پاک امریکا تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے، امریکا

    واشنگٹن : ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ کسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو پاک امریکا تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات کو اہمیت دیتے ہیں۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ امریکہ پاکستان سے دو طرفہ تعلقات کو اہم سمجھتا ہے ، کسی پروپیگنڈے اور غلط معلومات کو دو طرفہ تعلقات میں حائل نہیں ہونے دیں گے۔

    امریکی ترجمان نے کہا کہ پاکستان امریکا کا قابل قدر شراکت دار ہے، ہم نے مسلسل کہا ہے کہ الزامات میں کوئی صداقت نہیں ، ہمارے مفاد کے لیے خوشحال، جمہوری پاکستان اہم ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کے ساتھ سیکیورٹی تعلقات ہمارے لئے اہم ہیں اور پاکستان کیلئے موجود خطرات ہمارے لئے بھی خطرہ ہیں۔

    بھارت میں بی بی سی کے دفاتر پر چھاپوں کے سوال پر نیڈ پرائس نے کہا کہ دہلی میں بی بی سی کے دفاتر کی تلاشی کی رپورٹ سے آگاہ ہیں، دنیا بھر میں میڈیا کی آزادی کی حمایت کرتے ہیں۔

  • عمران خان کے الزامات میں کبھی کوئی حقیقت نہیں تھی، امریکا

    عمران خان کے الزامات میں کبھی کوئی حقیقت نہیں تھی، امریکا

    واشنگٹن : امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نیڈ پرائس کا کہنا ہے کہ عمران خان کے الزامات میں کبھی کوئی حقیقت نہیں تھی۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نیڈ پرائس نے پریس کانفرنس میں عمران خان کے الزامات کے سوال پر کہا کہ عمران خان کے الزامات سے متعلق تبصرہ نہیں کروں گا۔

    نیڈ پرائس کا کہنا تھا کہ الزامات آنے کے بعد اس پر کئی بار بات ہوئی، الزامات میں کبھی کوئی حقیقت نہیں تھی، پاکستان میں کسی سیاسی رہنما یا جماعت کوکسی پرفوقیت نہیں دیتے۔

    یاد رہے اس سے قبل بھی امریکا نے سابق وزیراعظم عمران خان کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے بھی کہہ چکے کہ ان کے الزامات میں کوئی صداقت نہیں۔

    بعد ازاں ترجمان امریکی وزارت خارجہ ویندنٹ پٹیل نے کہا تھا کہ امریکہ پاکستان کے ساتھ دیرینہ تعلقات چاہتا ہے، ہم پر لگائے گئے الزامات میں قطعی صداقت نہیں۔

    ترجمان امریکی وزارت خارجہ نے کہا تھا کہ کسی ایک یا دوسری سیاسی جماعت کے امیدوار پرکوئی پوزیشن نہیں رکھتے، پرامن آئینی و جمہوری اقدار کو برقرار رکھنے کی حوصلہ افزائی کرتے ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ پروپیگنڈا، جھوٹی اور بے بنیاد اطلاعات کو دوطرفہ تعلقات کی راہ میں نہیں آنے دیں گے۔

  • کیا امریکا عمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہے؟

    واشنگٹن :امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے نے عمران خان سے بات چیت کے سوال پر کہا کہ عمران خان نے پاک امریکا تعلقات کی حساسیت کو مجروح کیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر ڈیرک شولے سے اے آر وائی نیوز کے نمائندے نے سوال کیا کہ کیا الزامات کے بعد امریکا عمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہے؟

    جس پر ڈیرک شولے کا کہنا تھا کہ  ہم عمران خان کے تمام الزامات کو مسترد کرتے ہیں ، عمران خان کے الزامات لوگوں کی توجہ ہٹانےکی کوشش تھی۔

    عمران خان نے پاک امریکا تعلقات کی حساسیت کو مجروح کیا لیکن ہماری پالیسی پاکستان میں کسی ایک سیاسی جماعت کیلئے نہیں۔

    امریکی محکمہ خارجہ کے کونسلر نے کہا کہ کوئی بھی پارٹی اقتدار میں آئے ہم اس سے بات کریں گے۔