Author: کامل عارف

  • خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

    خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیوبنانے والاملزم گرفتار

    کراچی : ایف آئی اے سائبرکرائم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ایف آئی اے سائبرکرائم نے 2 کارروائیوں کے دوران خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرےلگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا ، حیدرآبادمیں لڑکی کے باتھ روم میں کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی گئی۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزم لڑکی کوویڈیوسے بلیک میل کررہا تھا جبکہ جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیو بھی وائرل کی تھی ، ملزم حمزہ کے قبضے سے موبائل اور ویڈیوز کاریکارڈ مل گیا ہے۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ ایک اورکارروائی میں خاتون کوگرفتار کیاگیا ہے، خاتون نےاپنی رشتہ دارلڑکی کی ویڈیووائرل کی تھی، متاثرہ لڑکی کےبہنوئی نےزیادتی کی کوشش کرتےوقت ویڈیوبنائی اور نند نے ویڈیوز وائرل کرکے لڑکی کوخاندان میں بدنام کیا۔

    گذشتہ ماہ وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے سائبرکرائم نے کارروائی کرتے ہوئے حیدرآباد سے سوشل میڈیا پر تصاویر سے سابقہ منگیتر کو بلیک میل کرنے والے نوجوان کو گرفتار کیا تھا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر عمران ریاض کا کہنا تھا کہ ملزم کے قبضے سے موبائیل فون اور ریکارڈ ضبط کرلیا ہے، ملزم ایاز کےخلاف لڑکی کے بھائی نے شکایت درج ‏کروائی تھی کہ ملزم نازیبا تصاویر ایڈٹ کرکے وائرل کررہا تھا۔

  • ایف آئی اے کی 2 کارروائیاں، خاتون سمیت دو گرفتار

    ایف آئی اے کی 2 کارروائیاں، خاتون سمیت دو گرفتار

    کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کے باتھ روم میں کیمرہ لگا کر ویڈیو بنانے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے اتوار کے روز دو مختلف کارروائیاں کیں، جس میں سے پہلی حیدرآباد میں کی گئی، جہاں سے ایک ملزم کو حراست میں لیا گیا۔

    ایڈیشنل ڈائریکٹر کے مطابق ملزم نے خاتون کے باتھ روم میں خفیہ کیمرے لگا کر ویڈیو بنائی اور وہ اس کی بنیاد پر لڑکی کو بلیک میل کررہا تھا۔

    خاتون نے اس سارے معاملے کے حوالے سے اپنے والد کو آگاہ کیا، جنہوں نے ایف آئی اے کو کارروائی کے لیے درخواست دی اور آج ملزم کو گرفتار کیا گیا۔ والد نے بتایا کہ ملزم نے مطالبہ پورا نہ ہونے پر جعلی آئی ڈی بنا کر ویڈیو وائرل کی تھی۔

    ایف آئی اے کے مطابق گرفتار شخص کی شناخت حمزہ کے نام سے ہوئی، جس کے موبائل سے ویڈیوز برآمد ہوئیں ہیں۔

    ایک اور کارروائی میں ایف آئی اے نے خاتون کو گرفتار کیا، جو اپنی رشتہ دار لڑکی کی ویڈیو وائرل کر رہی تھیں۔ ایف آئی اے کے مطابق متاثرہ لڑکی کے بہنوئی نےزیادتی کی کوشش کرتے وقت ویڈیوبنائی اور پھر یہ مذکورہ خاتون کو دے دی تھی۔

  • کراچی میں‌ پیش آیا عجیب و غریب واقعہ

    کراچی میں‌ پیش آیا عجیب و غریب واقعہ

    اگر آپ اپنا لائسنس والا اسلحہ رکھیں اور پھر یہ سامنے سے ہی غائب ہوجائے تو کتنی پریشانی ہوگی؟

    ایسا ہی ایک دلچسپ و عجیب واقعہ کراچی کے علاقے بہادرآباد میں پیش آیا، جہاں ٹریول ایجنٹ کی پستول اُس کے دفتر کے باہر سے غائب ہوگئی۔

    ٹریول ایجنٹ نے پستول غائب ہونے کے بعد اسے تلاش کیا تو اُسے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، بعد ازاں اُس نے چیک کرنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے کا ریکاڈ دیکھا۔

    ٹریول ایجنٹ نے ویڈیو میں دیکھا کہ وہ جب فرش پر پستول رکھ کر دکان کا شٹر کھول رہا تھا تو اسی دوران آوارہ کتا پستول منہ میں دبا کر بھاگ گیا۔

    شہری کو سی سی ٹی وی فوٹیج دیکھنے کے بعد اطمینان ہوا کہ پستول چوری نہیں ہوا، بعد ازاں اُس نے کتے کو تلاش کیا۔

  • سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

    سابقہ بیوی کو بلیک میل کرنے والا شخص گرفتار

    کراچی: فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے سائبر کرائم ونگ نے سابقہ بیوی کو واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون کی شکایت موصول ہونے کے بعد تحقیقات شروع کیں، جس میں متاثرہ خاتون نے بتایا کہ اُن کا سابقہ شوہر پرانی تصاویر واٹس ایپ پر بھیج کر بلیک میل کررہا ہے۔

    خاتون نے تحریری شکایت میں اپنے سابقہ شوہر پر الزام عائد کیا کہ وہ تصاویر کو ڈیلیٹ کرنے کے عوض ڈھائی لاکھ روپے مانگ رہا ہے اور نہ دینے کی صورت میں‌ انہیں‌ وائرل کرنے کی دھمکی دے رہا ہے۔

    ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے خاتون سے سوال جواب کرنے کے بعد واقعے کی تحقیقات شروع کیں۔ تحقیقات کی روشنی میں آج کراچی میں کارروائی کر کے ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

    ایف آئی اے کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ ملزم سابقہ بیوی کو واٹس ایپ کے ذریعے بلیک میل کررہا تھا اور پرانی تصاویر کو انٹرنیٹ پر شیئر کرنے کی دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔

    ایف آئی اے نے ملزم کا موبائل قبضے میں لے کر اسے فرانزک کے لیے لیبارٹری بھیج دیا ہے، جس کی رپورٹ آنے کے بعد مزید کارروائی کی جائے گی۔

  • اسپیکربلوچستان کا جام کمال کے خلاف بیان، بلاول کا بزنجو سے رابطہ

    اسپیکربلوچستان کا جام کمال کے خلاف بیان، بلاول کا بزنجو سے رابطہ

    کوئٹہ: چند ماہ کے خاموشی کے بعد اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور وزیراعلیٰ ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے۔

    تفصیلات کے مطابق اسپیکر بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال پر الزامات کی بوچھاڑ کردی اور کہا کہ تین سال سے جام کمال میرے حلقے میں مداخلت کررہے ہیں، اس لئے خاموش رہا کہ پارٹی اور اپنی حکومت کو کوئی نقصان نہ پہنچے، میری خاموشی کو کمزوری سمجھا گیا۔

    عبدالقدوس بزنجو نے کہا کہ خاموش اس لئے رہا کہ وقت کے ساتھ وزیراعلیٰ چیزوں کو بہتر کرینگے مگر دن بدن حالات بہتری کی بجائے ابتری کی طرف گئے، اب کسی صورت خاموش نہیں رہوں گا، پارٹی کو نقصان پہنچا تو جام کمال ذمے دار ہونگے۔

    اسپیکر عبدالقدوس بزنجو نے دعویٰ کیا کہ مجھ سمیت بہت سے ارکان وزیراعلیٰ کے روئیے سے نالاں ہیں، وزیراعلیٰ اپنی ہی جماعت کے لوگوں کوانتقام کا نشانہ بنارہےہیں۔

    بلوچستان عوامی پارٹی کے اہم رہنما کا کہنا تھا کہ جام کمال کے رویے کےباعث پارٹی محدود ہوکررہ گئی، بی اے پی بنانے کا مقصد بلوچستان کےعوام کی خدمت کرنا تھا۔

    دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی موجودہ صورت پر چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو نے اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالقدوس بزنجو سے رابطہ کیا ہے اور صوبے کی موجودہ سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔واضح رہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال اور اسپیکر عبدالقدوس بزنجو کے درمیان سرد مہری تو پچھلے دو سالوں سے ہے، جو اس وقت پیدا ہوئی جب وزیر اعلیٰ بلوچستان جام کمال نے آواران میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی جانچ پڑتال کے لیے وزیر اعلیٰ کی معائنہ ٹیم کو بھجوایا۔

    کچھ عرصے سے قبل وزیراعلیٰ بلوچستان کے خلاف عدم اعتماد کی باتوں نے زور پکڑا تو اسپیکر بلوچستان اسمبلی اور وزیر اعلیٰ کے درمیان بھی اختلافات کی خلیج گہری ہوتی چلی گئی۔

  • کراچی پولیس کا اپنے ہی ہیڈکوارٹر پر چھاپہ

    کراچی پولیس کا اپنے ہی ہیڈکوارٹر پر چھاپہ

    کراچی پولیس نے اپنے ہی گارڈن ہیڈ کوارٹر پر چھاپہ مار کارروائی کی، کارروائی نبی بخش انویسٹی گیشن پولیس کی جانب سے کی گئی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے سامنے کپڑوں سے لدی گاڑی چھینی گئی تھی، واردات سوسائٹی میں خاتون افسر کے گھر کے کیمرے میں محفوظ ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق ملزمان کی شناخت گارڈن ہیڈ کوارٹرز کے رہائشی پولیس اہلکاروں سے ہوئی، اطلاع پر نبی بخش تھانے میں تین نامزد ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

    مقدمے کے بعد گرفتاری اور برآمدگی کے لیے چھاپہ مارا گیا، چھاپے میں ملزمان نہیں ملے تاہم کارروائی جاری رکھی گئی۔

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دیگر علاقوں میں چھاپے مار کر 2 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینا گیا کپڑا برآمد کرلیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے گلستان جوہر پولیس نے ایس آئی یو کے 6 اہلکاروں کو گرفتار کرکے 65 تولہ سونا اور نقدی برآمد کرلی تھی، گرفتار ملزمان میں سب انسپکٹر، 2 اے ایس آئی اور تین اہلکار شامل تھے۔

    مزید پڑھیں: کراچی: پولیس کی ایس آئی یو میں کارروائی، 6 اہلکار گرفتار

    ذرائع کا کہنا تھا کہ 24 جون کو گلستان جوہر میں ماسیوں کے گھر میں واردات کی تھی، چوری کا مقدمہ گلستان جوہر تھانے میں درج کیا گیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق ایس آئی یو اہلکاروں نے 65 تولہ سونا برآمد کیا اور ظاہر نہیں کیا تھا، پولیس نے تفتیش کے دوران ملازمہ اور اس کے شوہر کو گرفتار کیا تھا۔

    ملازمہ نے سامان کی برآمدگی سے متعلق ایسٹ پولیس کو آگاہ کیا تھا، شناخت کے بعد تمام اہلکاروں کو گرفتار کرکے سونا اور رقم برآمد کی گئی تھی۔

  • کراچی، متعکف کا موبائل چوری کرنے والا شخص‌ پکڑا گیا

    کراچی، متعکف کا موبائل چوری کرنے والا شخص‌ پکڑا گیا

    کراچی: شہر قائد کے  علاقے گزری کی مسجد  میں معتکف کا موبائل فون چوری کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزری کی مسجد میں اعتکاف کرنے والے معتکف نے مسجد انتظامیہ سے موبائل چوری ہونے کی شکایت کی، جس کے بعد انتظامیہ نے سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ چیک کرنے کا فیصلہ کیا۔

    موبائل چوری کرنے کی واردات دن میں کی گئی جس کی فوٹیج سی سی ٹی وی کیمرے میں محفوظ ہوئی۔ ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ ملزم ہاتھوں میں قرآن مجید لیے، مسجد کے ہال میں ٹہل ٹہل کر  پڑھ رہا ہے اور موقع ملتے ہی ہال میں سوئے ایک متعکف کا موبائل اٹھا لیتا ہے۔

    مسجد انتظامیہ نے چوری  کی واردات کے خلاف متعلقہ تھانے میں شکایت درج کرائی، جس کے بعد پولیس نے فوٹیج کی مدد سے ملزم کو محمود آباد کے علاقے سے گرفتار کیا۔

    ایس ایس پی زبیر کے مطابق ملزم سےچوری کیاگیا موبائل برآمدکر رہے ہیں مذکورہ شخص نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا۔

  • عمران یعقوب منہاس نئے پولیس چیف مقرر

    عمران یعقوب منہاس نئے پولیس چیف مقرر

    کراچی: کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کا تبادلہ کردیا گیا جبکہ عمران یعقوب منہاس نئے پولیس چیف مقرر کردئیے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف غلام نبی میمن کو عہدے سے ہٹاکر اے آئی جی اسپیشل برانچ تعینات کردیا گیا ہے جب کہ عمران یعقوب منہاس نئے پولیس چیف کراچی تعینات کردیےے گئے ہیں، نئے پولیس چیف کی تعیناتی سے متعلق نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔

    عمران یعقوب منہاس اس سے قبل ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ تعینات تھے,اس سے قبل وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے عمران یعقوب منہاس کے تقرر کی منظوری دی تھی۔

    دوسری جانب سندھ پولیس نے تقرری و تبادلے بھی کئے گئے ہیں، ایس ایس پی عمر کوٹ شاہجہاں کو ایس ایس پی کورنگی تعینات کردیا گیا ہے جبکہ ایس پی مختار خاصخیلی ایس پی عمرکوٹ تعینات کئے گئے ہیں۔

  • کراچی: گلشن اقبال میں ملزم خاتون سے گاڑی چھین کر فرار

    کراچی: گلشن اقبال میں ملزم خاتون سے گاڑی چھین کر فرار

    کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں ملزم خاتون سے کار چھین کر باآسانی فرار ہوگیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے گلشن اقبال مسکن چورنگی کے قریب ملزم خاتون سے کار چھین کر فرار ہوگیا، واقعے کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خاتون گاڑی میں بیٹھی ہوئی تھیں ملزم چلتا ہوا آیا اور گاڑی میں بیٹھ گیا، خاتون ملزم کو دیکھ کر اسٹارٹ گاڑی میں سے اتر گئیں۔

    والدہ کے ساتھ واردات ہوتا دیکھ کر دکان کے اندر موجود شوہر اور بیٹا بھاگتے ہوئے آئے اور ملزم کو روکنے کی کوشش کی لیکن خاتون نے دونوں کو روک دیا۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ملزم گاڑی لے کر باآسانی فرار ہوگیا۔

    متاثرہ فیملی کی جانب سے تھانے میں درخواست دائر کردی گئی ہے، پولیس گاڑی میں لگے ٹریکر کی مدد سے ملزم کی تلاش کررہی ہے، آخری اطلاعات آنے تک گاڑی برآمد نہیں ہوسکی اور نہ ہی ملزم پولیس کی گرفت میں آیا۔

  • کراچی: شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار

    کراچی: شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار

    کراچی: شہر قائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد سے شادیاں کر کے لوٹ مار کرنے والا خاندان گرفتار کر لیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کراچی میں نارتھ ناظم آباد سے پولیس نے ایک ایسے خاندان کو گرفتار کر لیا ہے جو شادیاں رچا کر لوٹ مار کرتے تھے۔

    تاہم دو روز قبل کی شادی اس فراڈ خاندان کو مہنگی پڑ گئی اور اس کا بھانڈا پھوٹ گیا جب لڑکی والوں نے شک کی بنیاد پر تحقیقات کیں اور سارا کھلا چھٹا سامنے آ گیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ 2 روز قبل اس خاندان نے اپنے لڑکے کے لیے ایک خاندان کو پھانس کر شادی کا ڈراما رچایا، تاہم کھیل ان پر اُلٹ گیا۔

    پولیس کے مطابق دو روز پہلے نکاح ہونے کے بعد فراڈ خاندان نے شادی کی تیاری کے نام لڑکی والوں سے 50 ہزار روپے مانگے، جس پر لڑکی کے بھائی کو شک ہو گیا، اس نے معلومات حاصل کیں تو خاندان کا کرمنل ریکارڈ ہی سامنے آ گیا۔

    لڑکی کے اہل خانہ نے بتایا کہ دلہا کے گھر والے خود کو با اثر اور سرکاری افسر ظاہر کر رہے تھے، تاہم جب کریمنل ریکارڈ سامنے آیا اور لڑکی والوں نے فراڈ کا سراغ لگا لیا، تو انھوں نے پولیس کو اطلاع کر دی۔

    پولیس حکام کے مطابق دو روز قبل نکاح کرنے والا دلہا آج بارات لے کر جب لڑکی والوں کے ہاں پہنچا تو پولیس نے دھر لیا، پولیس نے موقع ہی سے دلہا کو ماں، باپ، بھائی اور بھابھی سمیت پکڑ لیا۔

    پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ گرفتار خاندان کے افراد پر 25 سے زائد مقدمات درج ہیں، ایس ایس پی سینٹرل ملک مرتضیٰ نے بتایا کہ یہ پورا خاندان فراڈی ہے، بارات میں اس خاندان کے ساتھ وکیل بھی آیا تھا لیکن پولیس کو دیکھ کر فرار ہوگیا۔

    انھوں نے بتایا کہ فراڈ خاندان کئی وارداتیں کر چکا ہے، یہ خاندان شادی کر کے لڑکی کے زیورات لوٹ کر فرار ہو جاتے ہیں، اس خاندان کے خلاف ابھی تک کسی اور فیملی نے درخواست جمع نہیں کرائی۔