Author: کامل عارف

  • کراچی: جعلی دستاویز پر امریکا کا ویزا لینے کی کوشش کرنے والے 12 ملزمان گرفتار

    کراچی: جعلی دستاویز پر امریکا کا ویزا لینے کی کوشش کرنے والے 12 ملزمان گرفتار

    کراچی: امریکی قونصلیٹ کی شکایت پر ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر امریکا کا ویزا لینے کی کوشش کرنے والے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے جعلی دستاویز پر امریکا کا ویزا لینے کی کوشش کرنے والے 12 ملزمان کو گرفتار کیا ہے جس میں خاتون بھی شامل ہے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ جعل سازی کرنے والے افراد کو قونصل خان ےکے باہر سے گرفتار کیا گیا ہے۔

    ایف آئی اے کے مطابق ملزمان میں نثار خان، ملک محمد اسفند، حزیفہ ملک، عمر حیات، ذیشان علی، سید وصی احمد، قرۃ العین فاطمہ، شہروز بابر، عاقب آفریدی، اسامہ امتیاز، عبدالباسط، محمد فرقان احمد شامل ہیں۔

    گرفتار ملزمان کو ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل منتقل کردیا گیا ہے۔

  • کراچی: سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرکے اکاؤنٹ سے 13 کروڑ ٹرانسفر کروالیے

    کراچی: سی ٹی ڈی اہلکاروں نے شہری کو اغوا کرکے اکاؤنٹ سے 13 کروڑ ٹرانسفر کروالیے

    کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے اہلکاروں نے شہری کو شارٹ ٹرم اغوا کرکے اکاؤنٹ سے لاکھوں ڈالرز کی کرپٹو کرنسی (پاکستانی 13 کروڑ روپے) نکلوا لیے۔

    کراچی میں کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں کی جانب سے شہری کا شارٹ ٹرم اغوا کیا گیا، ملزمان نے شہری کے اکاؤنٹ سے 3 لاکھ 40 ہزار ڈالرز بھی نکلوا لیے جس کے بعد سی آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی کے اہلکار سمیت 4 افراد کو گرفتار کرلیا۔

    ذرائع سی آئی اے کا کہنا ہے کہ سی آئی اے نے 40 ہزار ڈالرز برآمد کرلیے ہیں، سی ٹی ڈی کا پولیس اہلکار علی رضا اور سی پیک کا پولیس افسر علی فرار ہیں، سی آئی اے نے اشعر، مزمل، رضوان، طارق اور پولیس اہلکار عمر کو گرفتار کرلیا ہے۔

    ملزمان کو ڈکیتی میں سی پیک پولیس میں تعینات افسر راجہ فرخ کی حمایت حاصل تھی جبکہ واردات میں پہلی پولییس موبائل سی پیک افسر کی دوسری سی ٹی ڈی کی استعمال ہوئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سی پیک افسر کی موبائل نوجوان کو اغوا کرنے کے لیے استعمال کی گئی، سی ٹی ڈی افسر کی موبائل سی سی ٹی وی فوٹیج ختم کرنے میں استعمال ہوئی۔

    شہری کو 24 دسمبر کو منگھوپیر سے اغوا کیا گیا تھا، شہری کے کرپٹو کرنسی اکاؤنٹ سے 13 کروڑ روپے ٹرانسفر کیے گئے تھے۔

  • کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ختم کردیا گیا

    کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ختم کردیا گیا

    کراچی : کسٹمز انٹیلی جنس کی خراب کارکردگی اوراسمگلنگ میں ملوث ہونے پر بڑا ایکشن لے لیا گیا، ایف بی آر  نے کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ہی ختم کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کا محکمہ ختم کیے جانے کے بعد اب کسٹمز انفورسمنٹ کام کرے گی۔

    رپورٹ کے مطابق راولپنڈی، ملتان، حیدرآباد اور گوادر میں کسٹمز انٹیلی جنس کے دفاتربند کردیے گئے ہیں جبکہ ملک بھر کے دیگر شہروں میں قائم کسٹمز انٹیلی جنس کے تمام دفاتر دس سے پندرہ دن میں بند کردیے جائیں گے۔

    ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن کا اسٹرکچر تبدیل کردیا، کسٹم انٹیلی جنس اینڈ انویسٹی گیشن مانیٹرنگ تک محدود کردی گئی۔

    اس کے علاوہ ایف بی آر نے کسٹمز انٹیلی جنس سے افسران سے کنسائمنٹ روکنے یا جاری کرنے کا اختیار بھی واپس لے لیا ہے۔

    اس حوالے سے چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، وزیراعظم کی ہدایت پر انہوں نے اصلاحات اور تنظیم نو کے تحت نیا پلان جاری کردیا جس کے تحت کسٹمزانٹیلی جنس سے چھاپے اور اسٹنگ آپریشن کے اختیارات واپس لے لیے گئے ہیں۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق کسٹمز انٹیلی جنس کے تمام تر اختیارات ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ کے حوالے کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اس کے علاوہ کسٹمز انٹیلی جنس کے گودام اور اس کا عملہ بھی ڈائریکٹر جنرل انفورسمنٹ کے سپرد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    نوٹیفکیشن میں کسٹمز انٹیلی جنس سے کیسز اور ریکارڈ فوری طور ڈی جی انفورسمنٹ کے حوالے کرنے کی ہدایت کی گئی ہے،

    چیئرمین ایف بی آر کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں ریکارڈ اور کیسز کی تفصیلات اور تحقیقات 12نومبر تک ڈی جی انفورسمنٹ کے حوالے کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

  • کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ سامنے آگئی

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بم ڈسپوزل یونٹ کی رپورٹ اے آر وائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    کراچی ایئرپورٹ کے قریب دھماکے سے متعلق بی ڈی یو رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کے لیے 70 سے 80 کلو دھماکا خیز مواد استعمال کیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دھماکے کی زد میں آنے والی 15 گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ دھماکا گاڑی میں نصب ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا۔

    بی ڈی یو رپورٹ کے مطابق جائے وقوعہ سے اکٹھے کئے گئے تمام شواہد متعلقہ تھانے کے حوالے کردیے گئے ہیں۔

    اس سے قبل تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ڈبل کیبن گاڑی کراچی سے خریدی تھی اور ڈبل کیبن گاڑی شاہ فہد کے نام پر رجسٹر ہے۔

    واضح رہے گزشتہ روز کراچی میں جناح انٹرنیشنل ایئر پورٹ کے قریب سگنل پر خوفناک دھماکے میں 2 چینی باشندوں سمیت 3 افراد ہلاک جبکہ چار پولیس اور دو رینجرز اہلکاروں سمیت سترہ افراد زخمی ہوگئے تھے اور دھماکے سے متاثرہ گاڑیوں میں ایک پولیس موبائل اور2رکشے بھی شامل تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ ائیر پورٹ کے قریب دھماکا چینی شہریوں کے قافلے کے گزرنے کے دوران ہوا، دھماکا شہر میں دور دور تک سنا گیا۔

    ائیر پورٹ ذرائع کے مطابق چینی شہری بیجنگ سے چائنا ائیر اور تھائی ائیر کی پروازوں سے کراچی پہنچے تھے۔

  • ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی

    کراچی : ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کی بڑی مشکل آسان ہوگئی ، اب دھکے نہیں کھانے پڑیں گے نہ قطاروں میں لگنا پڑے گا۔

    تفصیلات کے مطابق سندھ کے رہائشیوں کو اب ڈرائیونگ لائسنس کیلئے قطاروں میں لگنے کی ضرورت نہیں، اب وہ گھر بیٹھے باآسانی لائسنس حاصل کرسکتے ہیں۔

    سندھ پولیس نے ڈرائیونگ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت کا آغاز کردیا ہے، انٹرنیشنل  لائسنس بنوانے کے خواہش مند افراد یا جن کے پاس سندھ کا لائسنس ہے وہ بھی اس سروس سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

    پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کے حصول کے لیے ٹریفک پولیس سندھ کی ایپ پراپلائی کیا جاسکتا ہے، لرننگ لائسنس حصول کے بیالیس دن بعد مستقل یا پکا لائسنس مل جائے گا۔

    ڈی آئی جی ٹریفک اقبال دارا کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں لرننگ اور انٹرنیشنل لائسنس کیلئے ایپ کو شروع کیا گیا ہے۔
    اس موقع پر سندھ کے وزیر داخلہ ضیاء الحسن لنجار نے کہا نئی سروس شہریوں کو لرننگ لائسنس، اور انٹرنیشنل ڈرائیونگ لائسنس کے لیے درخواست دینے کی اجازت دیتی ہے۔ تاہم، بین الاقوامی اجازت نامے صرف ان لوگوں کو جاری کیے جائیں گے جن کے پاس سندھ کے درست ڈرائیونگ لائسنس ہیں۔

    انھوں نے اس بات پر زور دیا کہ پولیس خدمات کو جدید بنانے سے قانون نافذ کرنے والے اداروں اور عوام کے درمیان تعلقات میں اضافہ ہوگا، انہوں نے کراچی پولیس چیف کو شہر میں ’ماڈل‘ تھانے قائم کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    انسپکٹر جنرل پولیس غلام نبی میمن نے کہا آن لائن سروس کراچی کے ڈرائیوروں کی سہولت کے لیے متعارف کرائی گئی ہے، امید ہے کہ یہ نظام لائسنس کے حصول میں آسانی پیدا کرے گا اور ڈرائیونگ لائسنس برانچوں پر کام کا بوجھ کم کرے گا۔

  • سی آئی اے افسران و اہلکاروں کیخلاف ہزاروں ڈالر کی لوٹ‌ مار کا انکشاف

    سی آئی اے افسران و اہلکاروں کیخلاف ہزاروں ڈالر کی لوٹ‌ مار کا انکشاف

    کراچی : سی آئی اے کا اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ کے افسران و اہلکاروں کیخلاف مبینہ طور پر بڑی لوٹ مار کا انکشاف سامنے آیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے ایک شہری کی جانب سے سی آئی اے کراچی کے افسران و اہلکاروں پر نوے ہزار ڈالر لوٹنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔

    سی آئی اے کے اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ پر الزام ہے کہ انھوں نے کراچی کے علاقے اسکیم 33میں گھر پر چھاپہ مار کر ایک شہری کو حراست میں لیا اور رقم لوٹی ہے۔

    CIA

    متاثرہ شہری نے شکایت کی کہ اہلکاروں نے اسے حراست میں لے کر نوے ہزار ڈالر وصول کیے۔ متاثرہ شہری کی شکایت پر ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈی ایس پی اور سب انسپکٹر سمیت پولیس ٹیم کو معطل کر دیا۔

    ۔ ایس ایس پی عدیل چانڈیو نے بتایا کہ اہلکاروں نے شہری کو حراست میں لے کر بھاری رقم وصول کی، اہلکاروں کیخلاف مقدمے کے اندراج کیلئے متاثرہ شہری سے رابطہ کیا گیا ہے، مدعی کو لوٹی جانے والی رقم کے شواہد پیش کرنے کا کہا ہے۔

    ایس ایس پی عدیل چانڈیو کے مطابق واقعہ کی تحقیقات کے بعد اصل حقائق سامنےآ جائیں گے۔

     

  • کراچی: خاتون افسر اور بیوٹی پارلر کے اسٹاف میں جھگڑا، فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی: خاتون افسر اور بیوٹی پارلر کے اسٹاف میں جھگڑا، فوٹیج سامنے آگئی

    کراچی کے علاقے ڈیفنس بدر کمرشل میں بیوٹی پارلر کے اندر خاتون افسر اور اسٹاف کے درمیان جھگڑے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔

    محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ اور بیوٹی پارلر کے عملے میں بالوں کے رنگ کی پیکنگ نہ دکھانے پر جھگڑا ہوا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آئی ہے۔

    جھگڑے کے دوران بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس سے سنیا شیخ کے بھائی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوگیا۔

    پولیس نے واقعے کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کر کے بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کو گرفتار کر لیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ 3 روز قبل پیش آیا تھا، سنیا شیخ بیوٹی پارلر میں بالوں کو رنگ کروانے آئی تھی جہاں انہوں نے اسٹاف سے کہا کہ جو کلر آپ بالوں کو کر رہے ہیں اس کی پیکنگ دکھائیں، بالوں کے کلر کی پیکنگ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی۔

    ایف آئی آر کے مطابق خاتون افسر نے بتایا کہ بیوٹی پارلر میں میری لیڈیز اسٹاف سے تلخ کلامی ہوئی، پارلر کا مالک آیا اور کہا کہ ان کو دھکے دے کر باہر نکالو، میں نے 15 پر فون کر کے پولیس منگوائی۔

    متن کے مطابق پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے چلنے کا کہا لیکن کچھ دیر میں میری بہنیں بھی پارلر میں آگئیں، میری بہنوں نے باہر جا کر بھائی کو بتایا کہ لیڈیز پارلر میں مرد بھی بیٹھے ہیں، میرے بھائی نے پولیس کو بتایا جس پر پولیس نے سب مردوں کو باہر نکال دیا۔

    درج مقدمے کے مطابق خاتون ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میرا بھائی فرحان شیخ اپنے 2 گارڈز کے ساتھ ہم بہنوں کو دیکھنے اندر آیا، بیوٹی پارلر مالک نے فائرنگ کر کے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کر دیا جو نجی اسپتال میں زیرِ علاج ہے۔

  • کراچی : بیوٹی پارلر میں بال ڈائی کرانے پر خاتون ڈپٹی کمشنر کا جھگڑا

    کراچی : بیوٹی پارلر میں بال ڈائی کرانے پر خاتون ڈپٹی کمشنر کا جھگڑا

    کراچی : محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر کے بال ڈائی کرانے پر بیوٹی پارلر کے عملے سے جھگڑے کے دوران پارلر کے مالک نے فائرنگ کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں ڈیفنس بدر کمرشل میں محکمہ ریونیو میں تعینات خاتون ڈپٹی کمشنر اور بیوٹی پارلر کے عملے میں بالوں کے رنگ کی پیکنگ نہ دکھانے پر جھگڑا ہوگیا۔

    جھگڑے کے دوران بیوٹی پارلر کے مالک کی فائرنگ سے خاتون ڈپٹی کمشنر سنیا شیخ کے بھائی کا سکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

    واقعہ کا مقدمہ سنیا شیخ کی مدعیت میں درخشاں تھانے میں درج کرکے بیوٹی پارلر کے مالک بلال صدیقی کو گرفتار کرلیا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ واقعہ 3 روز قبل پیش آیا، خاتون ڈپٹی کمشنر بیوٹی پارلر میں بالوں کو رنگ کرانے آئی تھی، سنیا شیخ نے بیوٹی پارلر اسٹاف سے کہا جو کلر آپ بالوں کو کررہے ہیں اس کی پیکنگ دکھائیں، بالوں کے کلر کی پیکنگ نہ دکھانے پر تلخ کلامی ہوئی۔

    مقدمے کے متن میں ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ بیوٹی پارلر میں میری لیڈیز اسٹاف سے تلخ کلامی ہوئی، پارلر کا مالک آیا اور کہا ان کو دھکے دے کر باہر نکالو، میں نے 15 پر فون کرکے پولیس منگوائی۔

    مقدمے کے متن میں بتایا گیا کہ پولیس نے دونوں پارٹیوں کو تھانے چلنے کا کہا،کچھ دیر میں میری بہنیں بھی پارلر میں آگئیں، میری بہنوں نے باہر جاکر بھائی کو بتایا کہ لیڈیز پارلر میں مرد بھی بیٹھے ہیں،میرے بھائی نے پولیس کو بتایا جس پر پولیس نے سب مردوں کو باہر نکال دیا۔

    متن کے مطابق خاتون ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ میرا بھائی فرحان شیخ اپنے 2گارڈز کے ساتھ ہم بہنوں کو دیکھنے اندر آیا، بیوٹی پارلر مالک نے فائرنگ کرکے سکیورٹی گارڈ کو زخمی کردیا،سکیورٹی گارڈ نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں.

  • کراچی میں سی ٹی ڈی افسر علی رضا قاتلانہ حملے میں شہید

    کراچی میں سی ٹی ڈی افسر علی رضا قاتلانہ حملے میں شہید

    کراچی میں مسلح افراد نے کاؤنٹر ٹیررازم ڈپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) کے افسر علی رضا کو گولیاں مار کر شہید کر دیا۔
    پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ کریم آباد کے علاقے میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے افسر علی رضا کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنایا۔

    علی رضا ڈی ایس پی سی ٹی ڈی انویسٹی گیشن تعینات تھے اور کراچی آپریشن کے اہم افسر تھے۔ وہ شہید پولیس افسر چوہدری اسلم کے قریبی ساتھی بھی تھے۔
    پولیس کا کہنا ہے کہ شہید علی رضا پر نامعلوم مسلح ملزمان نے فائرنگ کی اور فرار ہو گئے۔
    وزیر داخلہ سندھ نے ڈی آئی جی سی ٹی ڈی اور ایس ایس پی سینٹر سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ حملے میں ملوث عناصر کی گرفتاری کےلیے فوری اقدامات کیےجائیں۔
    ڈی ایس پی سی ٹی ڈی علی رضا پر فائرنگ کازخمی گارڈبھی دم توڑ گیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ علی رضا پر فائرنگ کے وقت بلڈنگ کا گارڈ وقار بھی زخمی ہوا تھا اس وقت سیکیورٹی گارڈ کے پاس اسلحہ موجود نہیں تھا۔

  • کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقا کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی میں گولڈ میڈلسٹ نوجوان اتقا کو قتل کرنے والے ملزمان گرفتار

    کراچی میں ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان گولڈ میڈلسٹ اتقا کو قتل کرنے والے ملزمان کو پولیس نے کوئٹہ سے گرفتار کرلیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ذرائع ڈی آئی جی سی آئی اے مقدس حیدر کا کہنا ہے کہ اتفا کے قاتلوں کو کوئٹہ سے حراست میں لیا ہے، گرفتار ملزمان نوجوان کو قتل کرنے کے بعد بلوچستان فرار ہوگئے تھے۔

    ایس ایس پی عدیل چانڈیو کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کا کرمنل ریکارڈ حاصل کیا جارہا ہے، ملزمان تربیت یافتہ ہیں، گروپ کا سراغ لگا لیا ہے۔

    پولیس کا بتانا ہے کہ گرفتار ملزمان گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی چوری میں بھی ملوث ہیں۔

    ایس ایس پی کے مطابق ملزمان بلوچستان میں گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں فروخت کرتے ہیں، کچھ ملزمان کی نشاندہی کی ہے، ایس آئی یو ٹیم بلوچستان میں ہے۔

    واضح رہے کہ کراچی چند روز قبل کراچی کے علاقے گلشن اقبال میں موٹر سائیکل چھیننے کے دوران مزاحمت کرنے پر ملزمان نے نوجوان اتقا کو قتل کردیا تھا۔

    مقتول گولڈ میڈلسٹ تھا اور اس کی دو سال قبل شادی ہوئی تھی، واقعے کی سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا تھا کہ ایک ملزم سے اتقا کافی دیر سے مزاحمت کررہا تھا، موٹر سائیکل پر بیٹھے ملزم نے گولی چلائی جس کے نتیجے میں نوجوان جاں بحق ہوگیا تھا۔