Author: خاور گھمن

  • ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ڈائریکٹر پمز کا جھوٹ بے نقاب

    ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم رپورٹ سے متعلق ڈائریکٹر پمز کا جھوٹ بے نقاب

    اسلام آباد: ارشد شریف کے پوسٹ مارٹم کے معاملے پر پمز کے ڈائریکٹر کا جھوٹ بےنقاب ہوگیا، لواحقین کی جانب سے لکھا گیا خط اے آر وائی نیوز کو مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پمز اسپتال کے ڈائریکٹر ڈاکٹرخالد مسعود نےکل ایک نجی ٹی وی کے پروگرام دعویٰ کیا تھا کہ شہید ارشد شریف کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کےلیے فیملی نے رابطہ نہیں کیا۔

    ڈائریکٹر پمز نےٹی وی پروگرام میں کہا کہ ارشد شریف کی فیملی رابطہ کرتی تو رپورٹ دے دیتے، اس کے برعکس شہید ارشدشریف کی فیملی نے یکم اورتین نومبر کو پوسٹ مارٹم رپورٹ کےلیے پمز اسپتال سے رابطہ کیا، جبکہ تین نومبر کو باضابطہ خط لکھا،اہل خانہ کی جانب سے لکھا گیا خط اے آر وائی نیوز کو موصول ہوگیا ہے۔

    حیران کن بات یہ ہے کہ خط پر ڈاکٹر خالد  نے ریمارکس لکھے تھے کہ رپورٹ عدالتی حکم پرجاری کی جائے گی، ارشد شریف کی فیملی نےڈائریکٹر پمز کے کل کےبیان پر آج پھر اسپتال انتظامیہ سے رابطہ کیا۔

    ڈائریکٹرپمز نے ارشد شریف کی فیملی کو پوسٹ مارٹم رپورٹ دینے سے پھر صاف انکار کردیا، اہل خانہ نے اسپتال انتظامیہ کو ڈاکٹر خالد مسعود کی کل کے بیان کی طرف توجہ دلائی تو کہا گیا کہ وہ بیان واپس لے لیں گے۔

    ارشد شریف کی تصاویر اسپتال سے لیک ہوئیں، ڈائریکٹر پمز کی تصدیق

    آج سینیئرصحافی ارشد شریف کے خاندان کا کہنا تھا کہ اُنھیں کینیا سے میت کے ساتھ جو پوسٹ مارٹم اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ کا جو لفافہ دیا گیا وہ پہلے سے ہی کھلا ہوا تھا۔

    اہلخانہ نے بتایا ہمیں پوسٹ مارٹم کی اصل رپورٹ نہیں دی گئی، کینیا سے میت کے ساتھ جو پوسٹ مارٹم رپورٹ موصول ہوئی، اس میں کچھ صفحات موجود نہیں تھے جبکہ ارشد شریف کی لاش کا پوسٹ مارٹم کینیا میں بھی پاکستانی سفارتخانے کے عملے کی نگرانی میں کیا گیا تھا۔

  • پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ ناکام، کردار سامنے آگئے

    پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کا گھناؤنہ منصوبہ ناکام، کردار سامنے آگئے

    اسلام آباد: کم وبیش دو ماہ قبل اے آر وائی نیوز کی جانب سے آن ایئر کی گئی خبر درست ثابت ہوئی، عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنے کے لئے بنایا گیا ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ن لیگ کا اسٹرٹیجک میڈیا سیل فعال کردیا گیا ہے، حکومتی میڈیا سیل کا پہلا کام عمران خان اور پی ٹی آئی کو فوج مخالف ثابت کرنا ہے۔

    سانحہ لسبیلہ میں شہید اعلیٰ فوجی افسران کی شہادتوں کو لیکر اس میڈیا سیل کے ذریعے پی ٹی آئی اور عمران خان کے خلاف منظم مہم شروع کی گئی جبکہ صدر پاکستان کے خلاف بھی فوج کی حالیہ شہادتوں کے بعد منفی پروپیگنڈا شروع کیا گیا۔حکومتی میڈیا سیل سے مسلسل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان ثابت کرنے کا بیانیہ بنایا جارہا ہے، اپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کے لئے ن لیگ کے اسٹرٹیجک میڈیا سیل نے ایسے اکاؤنٹس بنائے جس سے ظاہرہو وہ پی ٹی آئی سے منسلک ہیں۔

    اے آروائی نیوز نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا تھا کہ یہ سیل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان کے طور پر پیش کرنے کا کام کرے گا ، اس سیل کیساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں کو خاص طور پر استعمال کیاجائے گا۔

    یہ بھی پڑھیں: عمران خان کیخلاف مسلم لیگ ن کا اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    اس سیل میں نجی شعبے سے میڈیا کنسلٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے اور اس کام کیلئےمین اسٹریم میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

    یہ پہلی بار نہیں ہوا ہے اس سے قبل سال دو ہزار پندرہ میں بھی ن لیگ نے اسٹریٹجک میڈیا سیل قائم کیا تھا ، ماضی میں یہ سیل مریم نواز کی زیر نگرانی میں کام کرتا تھا۔

  • حکومتی امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ  ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

    حکومتی امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب

    حکومتی امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں اپوزیشن کی جانب سے کسی نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے انتخاب میں مقررہ وقت تک حکومتی اتحاد کے نامزد امیدوار پی پی رکن علی حیدر گیلانی کاغذات نامزدگی جمع نہیں کراسکے۔ مدمقابل کوئی امیدوار نہ ہونے پر حکومتی اتحاد کے امیدوار واثق قیوم عباسی بلامقابلہ ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے ہیں۔

    سیکریٹری اسمبلی کے مطابق مقررہ وقت شام 5 بجے تک اپوزیشن کی جانب سے کسی امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے تھے۔

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ن نے پیپلز پارٹی کے رکن علی حیدر گیلانی کو ڈپٹی اسپیکر کے لیے امیدوار نامزد کیا تھا تاہم ذرائع کے مطابق علی گیلانی ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا انتخاب لڑنا نہیں چاہتے تھے، اسی وجہ سے انہوں نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز  پی ٹی آئی کے سبطین خان اسپیکر پنجاب اسمبلی منتخب ہوگئے تھے۔

    بعد ازاں سابق ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد یہ آئینی عہدہ خالی ہوا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لئے مراسلہ اسپیکر کو بھجوا دیا گیا

    پی ٹی آئی کے رکن اسمبلی نے دوست مزاری کو نااہل قرار دینے کے لیے آج ایک مراسلہ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو ارسال بھی کیا ہے۔

  • ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے  سپریم کورٹ ججز کیخلاف مہم چلانے کا انکشاف

    ن لیگ سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ ججز کیخلاف مہم چلانے کا انکشاف

    لاہور : مسلم لیگ ن کے میڈیا سیل کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کیخلاف سوشل میڈیا مہم چلانے کا انکشاف سامنے آیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر کے حکم کے خلاف درخواست کی سماعت کے دوران سوشل میڈیا پر سپریم کورٹ آف پاکستان کے ججز کے خلاف ایک منظم مہم چلائی گئی۔

    اب اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ اس مہم سے منسلک اکاونٹس مسلم لیگ کے ارکان کے تھے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق سپریم کورٹ ججز کیخلاف مہم 529 اکاؤنٹس نے شروع کی ، جنہیں مریم نواز فالو کر رہی ہے۔

    مسلم لیگ ن کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے ججز کیخلاف بدنیتی پر مبنی ٹرینڈ کو فروغ دینے کے لیے ٹوئٹر پر کم از کم 11 ہزار ٹوئٹس کئے گئے۔

    پی ٹی آئی رہنما اور سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے مریم اورنگزیب اور فہد حسین کو ساری مہم کے پیچھے ذمہ دار ٹھہرایا۔

    انہوں نے کہا کہ "کچھ صحافیوں کو میڈیا سیل میں غیر سرکاری اسائنمنٹ پر رکھا گیا ہے کہ وہ ججز کے خلاف بیانیہ پیش کریں،”

    فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی طرف سے ایسی مہم کوئی نئی بات نہیں ہے اور وہ اس سے قبل سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے خلاف بھی ایسے ہی رجحانات کی قیادت کر چکے ہیں۔

    فواد چوہدری نے مزید الزام لگایا کہ ججوں کے بعد اب ن لیگ کی قیادت فوجی افسران کے پیچھے جائے گی۔

  • ن لیگی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے کا انکشاف

    ن لیگی ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے کا انکشاف

    اسلام آباد: ن لیگ کی سوشل میڈیا ٹیم کی جانب سے سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف مہم چلانے کا انکشاف ہوا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججز کے خلاف سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی منظم مہم چلائی جا رہی ہے، ججز کے خلاف گالم گلوچ مہم 529 اکاؤنٹس نے شروع کی جنھیں مریم نواز فالو کر رہی ہیں۔

    ججز کے خلاف گالم گلوچ ٹرینڈ چلانے کے لیے تقریباً 11 ہزار ٹوئٹس کی گئیں، یہ منظم مہم ڈپٹی اسپیکر کی رولنگ کے خلاف سپریم کورٹ رجسٹری میں سماعت کے بعد شروع ہوئی۔

    ذرائع کے مطابق ماضی میں بھی پاکستان مسلم لیگ ن کا یہی رویہ رہا ہے، جب بھی ان پر کوئی دباؤ آتا ہے تو یہ اسی طرح کا طریقہ کار اپناتے ہیں۔

    پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا کہ ن لیگی سوشل میڈیا سیل کے کرتا دھرتا تین شخصیات ہیں جن میں مریم نواز، مریم اورنگ زیب اور فہد حسین شامل ہیں۔

    انھوں نے کہا سوشل میڈیا پر غیر اخلاقی مہم عدلیہ کو دباؤ میں لانے کی سازش ہے، اس بار جسٹس اعجاز الحسن اور جسٹس ثاقب نثار کے خلاف گھٹیا مہم چلائی گئی۔

    فواد چوہدری نے دعویٰ کیا کہ ن لیگ کی جانب سے اس طرح کی اگلی مہم فوج کے کچھ افسران کے خلاف بن رہی ہے، کچھ ٹی وی اینکر بھی اس میں شامل ہیں۔

    اس وقت سب سے دھمکی آمیز بیانات فضل الرحمان کے ہیں، چیف جسٹس ہائی کورٹ کے خلاف انھوں نے بے ہودہ الزام لگائے، جن کیسز کی بات کی گئی وہ تو ان کے پاس تھے ہی نہیں، تو یہ مہم ابھی اور آگے جائے گی۔

  • چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی

    چوہدری شجاعت نے پرویزالٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی

    لاہور: مسلم لیگ ق کے سربراہ چویدری شجاعت حسین نے پرویز الٰہی کو ووٹ دینے سے معذرت کرلی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے پرویز الٰہی کو وزیراعلیٰ پنجاب کے انتخاب میں ووٹ دینے سے معذرت کرلی۔

    ذرائع کے مطابق ان کا کہنا ہے کہ ق لیگ عمران خان کے امیدوار کو ووٹ نہیں دے گی۔

    سربراہ ق لیگ چوہدری شجاعت نے مونس الٰہی کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ عمران خان کے امیدوار کو وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بننے دوں گا۔

    ڈپٹی اسپیکر کو چوہدری شجاعت کا خط موصول

    دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر کو ق لیگ کےسربراہ چوہدری شجاعت کا خط موصول وہگیا جس میں کہا گیا ہے کہ ق لیگ کے ارکان ووٹنگ میں غیرجانبدار رہیں۔

    خط کے متن کے مطابق ہم عمران خان کے امیدوار کی حمایت نہیں کرتے اس لیے ق لیگ کے ووٹ نہ گنے جائیں۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری نے چوہدری شجاعت کا خط ایوان میں دکھا دیا۔

    واضح رہے کہ پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟ اس کا فیصلہ اب سے کچھ دیر بعد ہوجائے گا۔

    مزید پڑھیں: پرویز الہٰی یا حمزہ شہباز، تخت لاہور پر کون بیٹھے گا؟فیصلے کی گھڑی آگئی

    سپریم کورٹ کے حکم کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کے فری اینڈ فیئر انتخاب کے لیے ووٹنگ آج جمعہ 22 جولائی کو ہوگی، وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے لیے حکومتی اتحاد کے امیدوار حمزہ شہباز اور تحریک انصاف و اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے امیدوار پرویز الہٰی میں مقابلہ ہوگا۔

    پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج 4 بجے طلب کیا گیا تھا لیکن ابھی تک ووٹنگ نہیں ہوسکی ہے، ڈپٹی اسپیکر دوست محمد مزاری اجلاس کی صدارت کریں گے، ممبران اسمبلی شو آف ہینڈ کے ذریعے اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

    تحریک انصاف نے نمبر پورے ہونے کا دعویٰ کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ 188 ارکان کی حمایت حاصل ہے جبکہ حکومتی اتحاد کی تعداد 179 ہے۔

  • ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپنی سکیورٹی کیلیے چیف سیکرٹری کو خط

    ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کا اپنی سکیورٹی کیلیے چیف سیکرٹری کو خط

    پنجاب اسمبلی کے ڈپٹی اسپیکر دوست مزاری نے جان کو لاحق خطرے کے پیشِ نظر چیف سیکرٹری کو سکیورٹی کے لیے خط لکھ دیا ہے۔

    ڈپٹی اسپیکر صوبائی اسمبلی کے خط پر 22 جولائی کی تاریخ درج ہے۔ خط پہلے سے بنا کر رکھنے پر سوالات اٹھ گئے ہیں۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب کے لیے پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ (ق) کو واضح برتری حاصل ہے۔

    دوست مزاری نے خط میں مؤقف اختیار کیا کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ کے انتخاب کے دوران سکیورٹی فورسز تعینات کی جائے، اسمبلی کی سیکیورٹی کے لیے خط عدلیہ کے حکم کی تعمیل میں ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ ایوان کی کارروائی کے دوران کچھ عناصر رکاوٹیں ڈال رہے ہیں، ایوان کی کارروائی اور مجھے ایوان کی کارروائی چلانے سے روکا جا رہا ہے، وزیراعلیٰ کے انتخاب کے عمل میں رکاوٹ ڈالی جا رہی ہے۔

    خط کے مطابق ’ایوان میں پُر تشدد سرگرمیوں سے میری جان کو خطرہ ہے، ایوان کے اندر اور احاطے میں مطلوبہ فورسز کی تعیناتی کی درخواست کر رہا ہوں‘۔

  • پنجاب کی وزارت اعلیٰ  کا انتخاب: چوہدری شجاعت  نے دو ٹوک اعلان کردیا

    پنجاب کی وزارت اعلیٰ کا انتخاب: چوہدری شجاعت نے دو ٹوک اعلان کردیا

    لاہور : ق لیگ کے سربراہ چوہدری شجاعت نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی ہی وزارت اعلیٰ کیلئے پارٹی کے امیدوار ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی وزارت اعلیٰ کے انتخاب کے حوالے سے مسلم لیگ ق کے سربراہ چوہدری شجاعت حسین کا پالیسی بیان سامنے آ گیا۔

    چوہدری شجاعت حسین نے دو ٹوک اعلان کیا ہے کہ چوہدری پرویزالہٰی ہی وزارت اعلیٰ کیلئےپارٹی کے امیدوار ہیں، جن کومینڈیٹ ملا حکومت کرنا ان کا ہی حق ہے، اس فکر میں نہ پڑیں کہ ایک دوسرے کو کیسے نیچےدکھانا ہے۔

    مسلم لیگ ق کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ایک بار نہیں 3،2بار پہلے بھی یہی بات کہہ چکا ہوں، کوئی لیٹر جاری نہیں کر رہا، کسی قسم کے لیٹرز جاری کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

    انھوں نے کہا کہ مجھے صفائی پیش کرنے کی کوئی ضرورت نہیں، ملکی مسائل کا حل اسی میں ہے کہ گنتی کے چکروں سے باہر نکلا جائے اور غریب آدمی کے مسائل کی طرف توجہ دی جائے۔

    چوہدری شجاعت کا کہنا تھا کہ جو غریبوں کےمسائل حل میں کامیاب ہوگا حقیقی معنوں میں اسی کی گنتی پوری ہوجائے گی، جو منتخب ہوئے ہیں وہ عوام کی خدمت کریں۔

    ق لیگی رہنما نے کہا کہ ملکی مسائل کاحل اسی میں ہے حکومت کا موقع ملے یا فوری الیکشن کی طرف جائیں، فوری انتخاب سے مراد فوری ہیں مہینوں میں نہیں۔

  • عمران خان کیخلاف مسلم لیگ ن کا  اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    عمران خان کیخلاف مسلم لیگ ن کا اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کی حکومت نے عمران خان اور تحریک انصاف کو ریاست مخالف ثابت کرنے کے لئے اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کی حکومت نے اسٹریٹجک میڈیا سیل دوبارہ بحال کرنے کا فیصلہ کرلیا ،ذرائع نے بتایا کہ سیل کا پہلا ٹاسک عمران خان اور تحریک انصاف کو ریاست مخالف ثابت کرنا ہے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ یہ سیل عمران خان کو فوج مخالف سیاستدان کے طور پر پیش کرنے کا کام کرے گا ، اس سیل کیساتھ ساتھ میڈیا کے لوگوں کو خاص طور پر استعمال کیاجائے گا۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ اس سیل میں نجی شعبے سے میڈیا کنسلٹنٹس بھی بھرتی کیے جائیں گے اور اس کام کیلئےمین اسٹریم میڈیا کیساتھ سوشل میڈیا کو بھی استعمال کیا جائے گا۔

    یاد رہے ن لیگ نے اسٹریٹجک میڈیا سیل اپنے دور حکومت میں2015میں قائم کیا تھا ، ماضی میں یہ سیل مریم نواز کی زیر نگرانی میں کام کرتا تھا۔

    اس حوالے سے تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہبازگل نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیا سیل جیسے کام ن لیگ کا پورا طریقہ کار ہے ، سابقہ ن لیگ دورمیں مریم نواز پہلے بھی میڈیا سیل چلاتی رہی ہیں۔

    شہبازگل کا کہنا تھا کہ اب یہ سیل قائم کرکے گھناؤنا کھیل کھیلنے جارہےہیں ، عمران خان پاکستان کے سب سے مقبول لیڈر عمران خان ہیں، ریاستی مشینری استعمال کرکے مقبول لیڈر پرہرزہ سرائی کی کوشش کی جارہی ہے لیکن عوام آج عمران خان ے ساتھ ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا پروپیگنڈے کیلئے استعمال ایک ایک پائی کا حساب ہوگا، ہم عدالت سمیت ہر فورم پر جائیں گے اور پروپیگنڈے کو بےنقاب کریں گے ، عوامی لیڈر کیساتھ جو یہ کر رہے ہیں اسے برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ان کو جو دل کررہاہے وہ قانون سازی کررہےہیں، عمران خان نے ملک میں انصاف اور قانون کی عملداری کی بات کی، اےآروائی کا شکریہ اداکرتاہوں کہ وہ حقیقت کو سامنے لاتے ہیں، مریم صفدر نے پہلے بھی میڈیا سیل بنایا اور اس پر کروڑ روپے لگائےتھے۔

  • آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اقدامات سے اتفاق کر لیا: حکام وزارت خزانہ

    آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اقدامات سے اتفاق کر لیا: حکام وزارت خزانہ

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان معاملات طے پا گئے۔

    تفصیلات کے مطابق حکام وزارت خزانہ نے کہا ہے کہ پاکستان کے بجٹ اقدامات پر آئی ایم ایف راضی ہو گیا ہے، آئی ایم ایف نے پاکستان کے معاشی اقدامات سے اتفاق کر لیا۔

    حکام وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف کی جانب سے اس سلسلے میں جلد اعلامیہ جاری ہونے کا امکان ہے۔