Author: لئیق الرحمن

  • جارحیت مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    جارحیت مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دیں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

    اسلام آباد : ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان امن چاہتا ہے لیکن اگر بھارت نے جارحیت مسلط کرنے کی کوشش کی تو افواج پاکستان منہ توڑ جواب دیں گی۔

    ذرائع کے مطابق ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری اور وزیر اطلاعات و نشریات عطااللہ تارڑ کے زیر اہتمام قومی سلامتی کے امور پر سیاسی رہنماؤں کے ساتھ ان کیمرہ سیشن کا انعقاد جاری ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے تناظر میں ہونے والے ان کیمرہ سیشن میں سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    ذرائع کے مطابق ان کیمرہ سیشن میں موجودہ صورتحال کے پیش نظر قومی سلامتی کے امور زیر غور آئے، سیشن میں قومی سلامتی کے امور پر بریفنگ دی گئی،

    اس موقع پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے سیاسی رہنماؤں کو پاک فوج کی تیاریوں سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا، کہ پاکستان پُرامن ملک ہے اور خطے میں امن چاہتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے واضح کیا ہے کہ پاک فوج بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا مہم توڑ جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

    ترجمان پاک فوج نے کہا کہ پاکستان پر جارحیت مسلط کی گئی تو افواج پاکستان دشمن کو منہ توڑ جواب دیں گی، وفاقی وزیر اطلاعات نے سیاسی قائدین کو حکومتی سفارتی اقدامات اور ریاستی موقف سے آگاہ کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی عزائم سے نمٹنے کیلئے تمام ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کام کر رہے ہیں، پاکستان کی مسلح افواج ملکی خودمختاری کے تحفظ کے لیے ہر دم تیار ہیں۔

    بریفنگ میں سیاسی رہنماؤں کو بھارت کی حالیہ فوجی نقل وحرکت سے آگاہی دی گئی، سیاسی رہنماؤں کو فالس فلیگ آپریشن اور ممکنہ خطرات کے حوالے سے تفصیلی آگاہی دی گئی۔

    ذرائع کے مطابق ن لیگ، پی پی، ایم کیوایم، جے یو آئی، بلوچستان عوامی پارٹی اور دیگرجماعتوں کے رہنماشریک ہوئے، پاکستان تحریک انصاف نے بیک گراؤنڈ بریفنگ میں شرکت نہیں کی۔

    اس موقع پر وزیر اطلاعات نے شرکاء کو سفارتی حکمت عملی اور بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے مؤقف سے آگاہ کیا۔

    پرویز خٹک، محمود خان، نور عالم خان، سینیٹر عبدالشکور، خرم دستگیر، عابد شیرعلی، بدر شہباز سمیت ارکان پارلیمنٹ نے بھی بریفنگ میں شرکت کی۔

  • فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیوں میں 5 خارجی ہلاک، 2 پکڑے گئے

    فورسز کی خیبر پختونخوا میں کارروائیوں میں 5 خارجی ہلاک، 2 پکڑے گئے

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا میں اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 5 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک جبکہ 2 کو پکڑ لیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے باجوڑ، شمالی وزیرستان اور مہمند میں کارروائیاں کیں۔

    باجوڑ میں فائرنگ کے تبادلے میں 3 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے جس میں اہم دہشتگرد فرید اللہ بھی شامل ہے۔ شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں 2 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ مہمند میں خفیہ ٹھکانہ تباہ کر کے دو دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا۔

    یہ بھی پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشنز ، 17 خوارجی ہلاک

    گرفتار ہونے والوں میں اہم خارجی لال امیر عرف ابراہیم بھی شامل ہے، کارروائیوں کے دوران اسلحہ، گولہ بارود اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک خارجی متعدد دہشتگرد کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاک فوج ملک سےدہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پرعزم ہے۔

    چند روز قبل بلوچستان کے ضلع تربت میں سکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد مارے گئے تھے، شر پسندوں سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

  • پاک بھارت کشیدگی،  پاکستان کا  ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاک بھارت کشیدگی، پاکستان کا ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے زمین سے زمین تک مار کرنے والے ابدالی میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل کی رینج 450 کلومیٹر ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ پاکستان نے ابدالی میزائل نظام کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زمین سے زمین تک مار کرنے والا ابدالی سارھے چار سو کلومیٹر تک اپنے اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

    ترجمان نے بتایا کہ میزائل تجربے کا مقصد آپریشنل تیاری یقینی بنانا اور تکنیکی پیرا میٹرز کی توثیق کرنا تھا، جدیدنیوی گیشن سے لیس ابدالی میزائل چکمہ دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ابدالی ویپن سسٹم کا تجربہ ایکسرسائز انڈس کے دوران کیا گیا، کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے تربیتی لانچ کا مشاہدہ کیا، اسٹریٹجک پلانز ڈویژن،فوجی کمانڈ اور اسٹریٹیجک سائنسدانوں نے بھی شرکت کی۔

    صدر آصف علی زرداری ، وزیراعظم شہباز شریف ، چیئرمین جوائنٹ چیفس اور سروسز چیفس کی مبارکباد دیتے ہوئے قومی سلامتی کےتحفظ اور مؤثر دفاع کیلئے مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے پاکستانی اسٹریٹیجک فورسز کی تکنیکی مہارت اور تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

  • پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے عوام کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی ہیں، آرمی چیف

    پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے عوام کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج دفاع وطن کے لیے عوام کے ساتھ متحد ہوکر کھڑی ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت اسپیشل کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں بھارت کے الزامات اور کشیدگی کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ خطے کی موجودہ صورت حال کا جامع جائزہ، پاک بھارت کشیدگی اور علاقئی سلامتی پر بھی غور کیا گیا۔

    آرمی چیف نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت، ثابت قدم حوصلے اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور تمام محاذوں پر چوکنا رہنے اور فعال تیاریوں کی اہمیت پر زور دیا۔

    شرکا نے عزم ظاہر کیا کہ پاک فوج ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع کرنے کے لیے تیار ہیں اور جارحیت یا مہم جوئی کے خلاف ملکی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کو برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    فورم نے بھارت کے غیرقانونی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار تشویش کیا اور کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارتی افواج ایل او سی کے معصوم شہریوں کو نشانہ بنا رہی ہے، بھارتی فوج کی غیر انسانی اور بلا اشتعال کارروائیاں علاقائی کشیدگی کو بڑھاتی ہیں۔

    کور کمانڈرز کانفرنس کے شرکا نے بھارت کے سیاسی اور فوجی مقاصد کے لیے گھڑے خود ساختہ بحرانوں پر تشویش ظاہر کی اور کہا کہ بھارت اندرونی انتظامی ناکامیوں کو چھپانے کے لیے بیرونی رنگ دیتا رہا ہے، بھارت یکطرفہ چالوں سے اسٹیٹس کو کو تبدیل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

    شرکا نے بتایا کہ 2019 میں بھارت نے آرٹیکل 370 کی منسوخی کے لیے پلوامہ کا ڈرامہ رچایا، پہلگام کے حالیہ واقعے کا مقصد پاکستان کی توجہ مغربی سرحدوں سے ہٹانا اور پاکستان کی اقتصادی بحالی کے لیے جاری کوششوں سے توجہ ہٹانا ہے۔

    کور کمانڈرز کے شرکا ن ےکہا کہ پاکستان دو عوامل میں فیصلہ کن اور پائیدار ترقی کی جانب گامزن ہے، بھارت کو مذموم ہتھکنڈوں کے ذریعے دہشت گرد پراکسیوں کو فعال کرنے میں ناکامی ہوگی، بھارت پہلگام واقعے کی آڑ میں سندھ طاس معاہدے کو نقصان پہنچا رہا ہے۔

    شرکا نے کہا کہ جنگ مسلط کرنے کی کسی بھی کوشش کا یقینی اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا، پاکستان کے عوام کی امنگوں کا ہر قیمت پر احترام کیا جائے گا۔

  • بھارت کو ملنے والا جواب فوری اور بھرپور ہوگا، آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    بھارت کو ملنے والا جواب فوری اور بھرپور ہوگا، آرمی چیف کا ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجزکا دورہ

    پاکستان کے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھارت کے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے ٹلہ فیلڈ فائرنگ رینجز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے منگلہ کور کے زیراہتمام ہیمر اسٹرائیک مشقوں کا جائزہ لیا۔

    ہم نے پاکستان کیلئے بہت قربانیاں دیں، ہم اس کا دفاع کرنا جانتے ہیں: آرمی چیف

     

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ کوئی شک میں نہ رہے جواب فوری اور بھرپور ہوگا، پاکستان علاقائی امن کےلئے پُرعزم ہے۔

    سید عاصم منیر نے کہا کہ قومی مفادات کے تحفظ اور دفاع کےلئے تیار ہیں، مسلح افواج ہر قیمت پر جغرافیائی، نظریاتی سرحدوں کا دفاع کریں گی۔

    فیلڈ فائرنگ رینجز کے دور کے دوران چیف آف آرمی اسٹاف سید جنرل عاصم منیر کی جانب سے جوانوں اور افسروں کی پیشہ ورانہ مہارتوں اورعزم کو سراہا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/india-reply-pakistan-army-chief-gods-mercy-faisal-vawda/

  • پاک بھارت کشیدگی: پاک فوج کی جدید ہتھیاروں کیساتھ جنگی مشقیں جاری

    پاک بھارت کشیدگی: پاک فوج کی جدید ہتھیاروں کیساتھ جنگی مشقیں جاری

    پہلگام واقعے کے بعد بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج مکمل طور  پر تیار ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ پاک فوج کی جنگی مشقیں پورے زور و شور سے جاری ہیں، جنگی حکمتِ عملی کے پیشِ نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ بھی کیا جا رہا ہے۔

    ریڈیو پاکستان کے مطابق جنگی حکمت عملی کے پیش نظر مشقوں میں جدید ہتھیاروں کا عملی مظاہرہ کیا جا رہا ہے، مشقوں میں افسران اور جوان اپنی پیشہ ورانہ مہارتوں کو بھرپور طریقے سے دکھارہے ہیں۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ ان جنگی مشقوں کا مقصد دشمن کی کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دینا ہے، انہوں نے کہا کہ پاک فوج دشمن کی کسی بھی جارحیت کا دندان شکن جواب دینے کیلئے ہر دم تیار ہے۔

    دوسری جانب پاک فضائیہ دشمن کو دھول چٹانے کیلئے ہردم تیار ہے، پاک فضائیہ نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کی خاطر اپنی پیشہ وارانہ ذمے داریاں انتہائی پروفیشنل اور مؤثر اندازمیں ادا کی ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان ائیر فورس پوری دنیا میں اپنی تکنیکی مہارت اور دلیرانہ شہرت سے جانی جاتی ہے، جدید ترین لڑاکا طیاروں سے لیس پاکستان ائیر فورس کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پُرعزم ہے۔

    اس سے قبل 29/30 اپریل کی رات کو چار بھارتی رافیل طیاروں نے مقبوضہ کشمیر کی فضائی حدود میں بھارتی جغرافیائی حدود میں گشت کیا۔

    پاک فضائیہ نے فوری طور پر بھارتی لڑاکا طیاروں کی نقل و حرکت کا سراغ لگایا، پی اے ایف کی بروقت اور فوری کارروائی کی وجہ سے بھارتی طیارے گھبرا کر پیچھے ہٹ گئے۔

  • بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی: گرپتونت پنوں

    بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی: گرپتونت پنوں

    رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا ہے بھارت پاکستان پر حملہ کرتا ہے تو یہ بھارت اور مودی کی آخری جنگ ہوگی۔

    سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا ہے کہ پنجاب بھارتی تسلط سے آزاد ہوگا اور نیا ملک بنے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارتی پنجاب پاکستان کیساتھ ریڑھ کی ہڈی بن کرکھڑا ہے،  پاکستان اقوام متحدہ میں خالصتان ریفرنڈم کی تحریک ڈالے۔

    رہنما تحریکِ خالصتان گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ پاک آرمی کیلئے بھارتی پنجاب میں لنگر لگائیں گے، بھارتی فوج کا ہم مقابلہ کریں گے۔

    سکھوں کی عالمی تنظیم سکھ فارجسٹس کے سربراہ اور خالصتان تحریک کے سرکردہ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے مزید کہا کہ بھارتی پنجاب کینٹ ایریا میں وال چاکنگ ہورہی ہے سکھ پاکستان کیخلاف مت لڑیں۔

    مزید پڑھیں : بھارتی فوج کو پنجاب سے گزرنے دیں گے، گرپتونت سنگھ

    یاد رہے کہ اس سے قبل گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو پیغام میں پہلگام حملے کو بھارتی خفیہ ایجنسی (را) کا فالس فلیگ آپریشن قرار دیا تھا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں نے کہا تھا کہ ہم بھارتی فوج کو پنجاب سے گزر کر پاکستان پر حملہ نہیں کرنے دیں گے، پاکستان کا نام ہی پاک ہے، ہم 2 کروڑ سکھ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں۔

  • مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول اٹھا

    پہلگام فالس فلیگ آپریشن کے بعد مودی کی مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز پالیسی پر بین الاقوامی میڈیا بھی بول پڑا ہے۔

    الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق پہلگام حملےکے بعد کشمیری اور بھارتی مسلمانوں پر حملوں میں اضافہ ہوگیا ہے، بھارت بھر میں 21 سے زائد مسلمانوں پر تشدد کے واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نفرت انگیز اور اسلامو فوبیا پر مشتمل 20 گانے ریلیز ہوئے، مسلمانوں کے معاشی بائیکاٹ کے اشتعال انگیز اقدامات کئے جارہے ہیں۔

    واشنگٹن ڈی سی کے "مرکز برائے مطالعہ منظم نفرت”کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں مسلم دشمنی بڑھ چکی ہے، اترپردیش، ہریانہ، مہاراشٹرا میں مسلمانوں کو دھمکیاں دی جارہی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق بی جے پی رہنماؤں کی ایما پر مساجد میں توہین آمیز پوسٹرز لگائے گئے ہیں، بھارتی ڈیجیٹل میڈیا بھی مسلمانوں کے خلاف زہر اگل رہا ہے۔

  • پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے ایک اور بھارتی کواڈ کواپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر ایک ہی روز میں بھارتی فوج کے 2 کواڈ کواپٹر مار گرائے ہیں، پاک فوج کے ایل او سی کے ستوال سیکٹر پر کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

    بھارتی فوج کا کواڈ کاپٹر پاکستانی علاقے میں جاسوسی کررہا تھا، مار گرایا جانے والا بھارتی کواڈ کاپٹر ’فینٹم فور‘ ہے۔

    ذرائع کے مطابق آج دن میں پاک فوج نے بھارتی 5 آسام رجمنٹ کا ایک اور کواڈ کاپٹر بھمبر مناور سیکٹر میں مار گرایا تھا۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے غیر ذمہ دارانہ اقدام حالات میں مزید کشیدگی کا باعث بن رہے ہیں، یہ واقعہ پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارت، دفاعی تیاری کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    ماہرین کا کہنا ہے کہ دشمن کی طرف سے اس طرح کی حرکتیں خطے کے امن کو سبوتاژ کرنے کی دانستہ کوششیں ہیں، پاک فوج ہر قسم کی جارحیت کا منہ توڑ اور موثر جواب دینے کے لیے ہمہ وقت تیار ہے۔

  • تربت میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

    تربت میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: بلوچستان کے ضلع تربت میں سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ تربت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گردوں سے اسلحہ، دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ ہلاک دہشت گرد شہریوں اور فورسز پر حملوں میں ملوث تھے، علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    یہ پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈر پر فالو اپ آپریشنز ، 17 خوارجی ہلاک

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز بلوچستان میں امن و امان سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے پاک افغان بارڈر پر کامیاب فالو اپ آپریشنز میں 17خوارجی مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک خوارج سے ہتھیار ،گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز پاک افغان بارڈر پر کارروائی میں 54 خوارج مارے گئے تھے جبکہ گزشتہ تین روز میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 71 خوارج ہلاک ہوئے۔