Author: لئیق الرحمن

  • ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں‌ 4 خوارج ہلاک، سپاہی شہید

    ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں‌ 4 خوارج ہلاک، سپاہی شہید

    راولپنڈی: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 4 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے مڈی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 4 خوارج مارے گئے۔

    فائرنگ کے تبادلے میں وطن کا سپوت سپاہی باسط صدیقی شہید ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے ہیں، ہلاک خوارج دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کا علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    یہ پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، 9 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو تقویت دیتی ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران مؤثرکارروائی کے نتیجے میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک خوارج میں سرکردہ لیڈرشیریں بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ خوارجی شیریں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، خوارجی شیریں 20 مارچ کو کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کے واقعہ کا بھی ذمہ دار تھا۔

  • چینی کمپنی کا  پاکستان کی بحری صنعت میں بڑی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    چینی کمپنی کا پاکستان کی بحری صنعت میں بڑی سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار

    اسلام آباد : چینی کمپنی کی جانب سے پاکستان کی بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کےتعاون سے چین کی سرمایہ کاری کے ذریعے بحری صنعت کے فروغ کا آغاز ہوگیا۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے چین کی معروف تعمیراتی کمپنی کی جانب سے بحری صنعت میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا اظہار کیا گیا۔

    پورٹ قاسم، کراچی پورٹ اور گوادر جیسی بندرگاہوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پرکشش مواقع موجودہیں، اس ضمن میں پورٹ قاسم پر نمکین پانی کوپینے کے قابل بنانے کا پلانٹ لگانے کی تجویز زیرغور ہے۔

    چینی کمپنی کی جانب سے ڈی سیلینیشن پلانٹ کی تنصیب کے ذریعے پانی کی قلت کے مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کو بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی ہے۔

    چین نے پاکستان کی وزارت بحری امور کے ساتھ مستقبل میں بھی مشترکہ ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری رکھنے پراتفاق کیا۔

    ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے چین کی سرمایہ کاری کے باعث بحری شعبےمیں جدیدسہولیات اور ترقی کی نئی راہیں ہموار ہوں گی۔

  • شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے،  آرمی چیف

    شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ شہدا اور غازی ہمارا فخر ہیں، شہدا کا احترام ہر پاکستانی پر مقدس فرض ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ادارے انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو آپریشنز میں غیر معمولی جرات اور بہادری اور قوم کے لیے گرانقدر خدمات کے اعتراف میں فوجی اعزازات سے نوازنے کی تقریب جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔

    جسمیں پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیرنے پاک فوج کے افسروں اور جوانوں کو فوجی اعزازات سے نوازا،،

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا تقریب میں اعلیٰ فوجی کے اعلیٰ حکام اور اعزازات وصول کرنیوالوں کے اہل خانہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، افسروں اور جوانوں کو ستارہ امتیاز (ملٹری) اور تمغہ بسالت سے نوازا گیا۔

    شہیدوں اور سابق فوجیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ شہداء اور غازی ہمارا فخر ہیں، ان کی عزت اور احترام ہر پاکستانی کے لیے ایک مقدس ہے، آج جو امن اور آزادی ہے، وہ وطن کے ان بہادر سپوتوں کی لازوال قربانیوں کی مرہون منت ہے۔

    جنرل عاصم منیر نے شہدا کے اہلخانہ کی استقامت کی تعریف کرتے ہوئے وطن کے لیے ان کی بے مثال قربانیوں کا بھی اعتراف کرتے ہوئے کہا پاک فوج اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے بے لوث عزم کو سراہتے ہیں۔

    آرمی چیف نے انسداد دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران دہشت گردی کے متعدد خطرات کو ناکام بنانے اور دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے ان کی انتھک کوششوں کو سراہا۔

  • مودی سرکار نے 170 سے زائد مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا عمل شروع کر دیا

    مودی سرکار نے 170 سے زائد مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا عمل شروع کر دیا

    بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں مدارس کی بندش کے ذریعے مودی سرکار نے نیا وار کر دیا ہے۔

    مودی سرکار کی جانب سے اتراکھنڈ میں مسلم مدارس پر کریک ڈاؤن جاری ہے، 170 سے زائد مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کا عمل شروع کر دیا گیا ہے، جس کی وجہ سے 129 مدارس میں زیر تعلیم ہزاروں بچے تدریس سے محروم ہو گئے ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اودھم سنگھ نگر، دہرادون اور نینی تال میں بھی پولیس اور انٹیلی جنس کی کارروائیوں سے مسلمانوں میں خوف کی لہر دوڑ کی گئی ہے، ہلدوانی کے علاقے بنبھول پورہ میں 7 مدارس بغیر نوٹس کے سیل کیے گئے۔

    مودی سرکار کی سرپرستی میں دھامی حکومت نیا حربہ استعمال کر رہی ہے، مدارس پر یہ الزام لگایا گیا کہ وہ ’’شدت پسندی کا گڑھ‘‘ ہیں، دینی تعلیم کو دہشت گردی سے جوڑ کر بی جے پی حکومت اپنی فرقہ وارانہ سیاست کو چمکانے میں مصروف ہے، بھارت میں مدارس کو بند کرنے کا مقصد مودی سرکار کے ہندوتوا ایجنڈے کو طول دینا ہے، جو غیر قانونی ہے۔

    مفتی شمون قاسمی کے مطابق وہ غیر قانونی ہی کہلائے گا لیکن مدارس کی رجسٹریشن کو سیاسی رنگ دینا افسوس ناک ہے، سول رائٹس تنظیموں، کانگرس اراکین اور مسلم رہنماوٴں نے مطالبہ کیا ہے کہ مدارس کو غیر قانونی قرار دے کر بند کرنے کے خلاف شفاف تحقیقات کی جائیں۔

  • متنازع وقف بل، مغربی بنگال میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    متنازع وقف بل، مغربی بنگال میں ہنگامے پھوٹ پڑے

    متنازع وقف بل کے خلاف بھارتی ریاست مغربی بنگال میں ہنگامے پھوٹ پڑے، پولیس فائرنگ سے باپ بیٹے سمیت 3 افراد جان سے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم مخالف وقف بل کےپاس ہونےکےبعدبھارت پرتشدداحتجاجی مظاہروں کی لپیٹ میں ہیں ، مغربی بنگال میں وقف بل کے خلاف پرتشدد احتجاج کے بعد صورتحال بدستور کشیدہ ہیں۔

    مرشدآباد کی صورتحال انتہائی پریشان کن ہے، جھڑپوں میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جبکہ 150 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا۔

    مغربی بنگال کی وزیراعلیٰ ممتا بنرجی کی عوام سے پرامن رہنے کی اپیل کرتے ہوئے یقین دہانی کرائی کہ متنازع وقف ترمیمی بل ریاست میں نافذ نہیں ہوگا۔

    دوسری جانب احتجاجی مظاہروں کو روکنےکیلئے انٹرنیٹ سروس تاحال معطل ہے اور مزید گرفتاریاں جاری ہے۔

    مظاہرین کی آواز دبانے کے لیے بی جے پی حکومت اوچھے ہتھکنڈے اپنانے میں مصروف ہیں، بی جے پی رکن پارلیمنٹ جیوتیرمے سنگھ مہتو نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو خط لکھا، جس میں آرمڈ فورسز اسپیشل پاورز ایکٹ نافذ کرنے کا مطالبہ کردیا۔

    متنازع اور سخت گیر قانون اے ایف ایس پی اے بھارتی فورسز کو غیر معمولی اختیارات فراہم کرتا ہے۔

    ’’کالا قانون‘‘کہلائے جانے والا اے ایف ایس پی اے کے تحت فورسز کو مشتبہ افراد پر طاقت کے بے لگام استعمال کی اجازت، بغیر وارنٹ گرفتاری، تلاشی، اور فائرنگ کا اختیار ہے، یہ متنازع قانون فورسز کو ظلم، غیرقانونی ہلاکتوں اور جبری گمشدگیوں جیسے اقدامات کا اختیار فراہم کرتا ہے

    ناقدین نے بی جی پی رہنما کے اس خط پر سوال اٹھا دیے اور کہا کیا مغربی بنگال کو فوجی چھاؤنی بنایا جا رہا ہے؟ کیا مذہبی شناخت جرم بن چکا ہے؟ بی جے پی کا مقصد اے ایف ایس پی اے کے ذریعے مسلمانوں کو ظلم و جبر کا شکار بنا کر ان کی آواز کو ہمیشہ کے لیے دبانا ہے، بی جے پی مسلمانوں کو ریاستی جبر کا شکار بنا کر ان کی آواز کو مستقل خاموش کرنا چاہتی ہے۔

  • آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

    آرمی چیف سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے امریکی کانگریس کے وفد کی ملاقات ہوئی ہے جس کی قیادت جیک برگ مین نےکی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی وفد میں تھامس سوزی اور جوناتھن جیکسن بھی شامل تھے۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال اور دفاعی تعاون پر بھی بات ہوئی۔

    وفد نے دہشتگردی کے خلاف پاک فوج کےکردار کو سراہتے ہوئے علاقائی امن اور استحکام کیلئے پاکستان کی لازوال خدمات کا اعتراف کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/mohsin-naqvi-us-congress-delegation-meeting-13-04-2025/

    امریکی وفد نے پاکستان کی خودمختاری کے احترام پر زور دیا اور سیکیورٹی،تجارت،سرمایہ کاری کےشعبوں میں تعاون کےفروغ کی خواہش ظاہر کی۔

    آرمی چیف نےوفد کی آمد پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امریکا کے ساتھ شراکت داری مزید مضبوط بنانے کا عزم دہرایا۔ ملاقات میں آئی ٹی میں تربیتی تعاون کی یادداشتوں پر دستخط کیےگئے۔

  • کوکی قبائل کے افراد کے گھروں کے دروازوں پر عسکریت پسند گروہوں نے نشانات لگا دیے

    کوکی قبائل کے افراد کے گھروں کے دروازوں پر عسکریت پسند گروہوں نے نشانات لگا دیے

    منی پور میں بڑھتی عسکریت پسندی کے دوران مودی سرکار کی غیر منصفانہ حکمت عملی اور متعصبانہ پالیسیوں کے باعث منی پور کی وادی امپھال میں عسکریت پسندوں کا راج ہو گیا ہے، اور کوکی قبائل کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے۔

    بھارت اقلیتوں کے حقوق کے تحفظ میں ناکام دکھائی دے رہا ہے، سرکاری سرپرستی میں کوکی قبائل کی جائیدادیں غیر محفوظ ہو گئی ہیں، صدارتی راج کے نفاذ کے باوجود صورت حال بدتر ہو چکی ہے، اور سپریم کورٹ کے احکامات کی بھی کھلی خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق گھروں پر حملے ہو رہے ہیں، لوٹ مار جاری ہے، زبردستی قبضے کیے جا رہے ہیں، اور شہریوں کے لیے واپسی کے دروازے بند کر دیے گئے ہیں، جب کہ کوکی قبائل کے افراد کے گھروں کے دروازوں پر عسکریت پسند گروہوں نے نشانات لگا دیے ہیں، جس سے مقامی لوگوں میں دہشت پھیلی ہوئی ہے۔


    امریکا آنے والے غیر ملکیوں کو 30 دن سے زائد قیام پر کیا کرنا ہوگا؟


    بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ نام نہاد سیکیورٹی کے نام پر مودی سرکار کی تعینات کردہ بھارتی فورسز خاموش تماشائی بنی ہوئی ہیں، جدید اسلحے سے لیس عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس کی لہر پھیلی ہوئی ہے، مقامی افراد کا کہنا ہے کہ میتی قبائل سے وابستہ عسکریت پسندوں (آرامبائی تنگگول) کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی گئی ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت ان عسکریت پسندوں (آرامبائی تنگگول) سے ملی ہوئی ہے، کاروبار عسکریت پسندوں کی کمائی کا ذریعہ ہیں، جو کماتے ہیں انھیں دینا پڑتا ہے، بھارتی فورسز نے گاؤں کے لوگوں کو لوٹنے میں بھی عسکریت پسندوں کی مدد کی، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ عسکریت پسندوں کی جانب سے ان کے فون چیک کیے جاتے ہیں، اگر کوکی برادری سے بات کریں تو دھمکایا جاتا ہے، ساتھ ہی جرمانہ بھی کیا جاتا ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق منی پور فسادات پر نریندر مودی کی مسلسل خاموشی پر انھیں شدید تنقید کا سامنا ہے، منی پور کے بگڑتے حالات عکاسی کرتے ہیں کہ مودی سرکار کے ایجنڈے میں اقلیتیں کبھی ترجیح نہیں رہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن،  انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا لوئر دیر میں آپریشن، انتہائی مطلوب خارجی سمیت دو دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے تیمرگرہ میں آپریشن کرتے ہوئے انتہائی مطلوب خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو خوارجیوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ لوئر دیر کے علاقے تیمرگرہ میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن کیا، دس اور گیارہ اپریل کی درمیانی شب خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

    سیکیورٹی اہلکاروں نے خوارج کے ٹھکانے کا محاصرہ کرکے موثر کارروائی کی، اس دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں انتہائی مطلوب خارجی حفیظ اللہ عرف کوچوان سمیت دو خوارج مارے گئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ حکومت نے حفیظ اللہ کوچوان کے سر کی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کررکھی تھی، حفیظ اللہ کوچوان سیکیورٹی فورسز اور شہریوں کے خلاف متعدد دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھا۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کو ختم کرنے کے لیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے لوئردیر میں دو دہشت گردوں کوہلاک کرنے پرسیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے اور ملک سے دہشت گردی کے خاتمے تک ہماری دہشت گردوں سے جنگ جاری رہے گا۔

    وزیر داخلہ محسن نقوی نے لوئر دیر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے مطلوب خوارجی حفیظ اللہ سمیت 2دہشتگردوں کی ہلاکت پر فورسز کی ستائش کی۔

    انھوں نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرکے خوارجیوں کے عزائم کو ناکام بنایا، دونوں دہشتگرد جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو سلام پیش کرتے ہیں ، سکیورٹی فورسز کی بہادری اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی قوم معترف ہے۔

    محسن نقوی کا کہنا تھا کہ قیام امن کیلئے پوری قوم سکیورٹی فورسزکے ساتھ کھڑی ہے، خوارجی دہشتگردوں کےخاتمےتک آپریشن جاری رہیں گے۔

  • اورنگزیب کے مزار پر سیاست !‌ مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا

    اورنگزیب کے مزار پر سیاست !‌ مودی حکومت نے مسلمانوں کے خلاف نیا محاذ کھول دیا

    مودی حکومت نے اورنگزیب کے مزار کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر مسلمانوں کےخلاف نفرت کا محاذ کھول دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار مسلم دشمنی میں پیش پیش ہے، مودی سرکار کے اقلیتوں پر مظالم سب پر عیاں ہیں۔

    مودی حکومت نے اورنگزیب کے مزار کو بنیاد بنا کر ایک بار پھر مسلمانوں کے خلاف نفرت کا محاذ کھول دیا اور اورنگزیب کے مزار پر سیاست کرتے ہوئے مودی حکومت نے ایک بار پھر مسلمانوں کے تاریخی ورثے کو نشانہ بنایا۔

    بی جے پی نے اورنگزیب کے خلاف جھوٹے بیانئے کو فروغ دے کر عوام میں مسلمانوں کے خلاف نفرت پھیلائی، اس کے نتیجے میں مہاراشٹرا میں اورنگزیب کے مزار کی مسماری کے مطالبے پر تشدد مظاہرے پھوٹ پڑے۔

    مودی سرکار اور بی جے پی کا مقصد اورنگزیب کو شدت پسند قرار دے کر 20 کروڑ بھارتی مسلمانوں کو نشانہ بنانا تھا۔

    تاریخی حقائق کے مطابق اورنگزیب نے ہندو راجپوتوں اور مرہٹوں کو اعلیٰ عہدوں پر فائز کیا تھا، تمام شواہد کے باوجود مسلمانوں کے خلاف جھوٹا پراپگنڈاہ مودی حکومت کے مضموم مقاصد کو واضح کرتا ہے ۔

    مودی حکومت کا مسلمانوں کی تاریخ پر حملہ دراصل مسلم ورثے کو مٹانے اور ہندو ووٹ بینک کو مضبوط کرنے کی ایک مہم ہے۔

    سال 2014 میں اقتدار حاصل کرنے کے بعد سے ہی مودی سرکار نے مسلمانوں کی شناخت کو مٹانے کی مہم شروع کی، مہم کا مقصد ہندوتوا ایجنڈے کو آگے بڑھانا تھا۔

    بابری مسجد کے مقام پر رام مندر کی تعمیر کی اجازت دے کر مودی سرکار نے مسلم مخالف مہم کو مزید ہوا دی، مودی حکومت نے تاج محل جیسے تاریخی مقام کو متنازعہ بنا کر مسلمانوں کے ورثے کو مٹانے کی کوشش کی۔

    اس دوران مسلمانوں کی مساجد اور دیگر مذہبی مقامات کو بھی ہدف بنایا گیا، جس میں گیانواپی مسجد اور دیگر مغلیہ عمارتیں شامل ہیں ، کشینگر اور گورکھپور کی مساجد کی مسماری مودی حکومت کی مسلم دشمنی کا ایک اور تازہ ترین ثبوت ہے۔

    حال ہی میں منظور ہونے والا وقف بل بھی مودی کی انتہا پسندی پالیسیوں کی واضح نشاندہی کرتا ہے ، بھارتی مسلمانوں کے خلاف اس طرح کے اوچھے ہتھکنڈے استعمال کر کے مودی کا نام نہاد جمہوریت ہونے کا دعویٰ کھوکھلا ثابت ہو چکا ہے۔

  • بھارتی شہری نکھل گپتا پر مقدمہ کب چلے گا؟ عدالت نے تاریخ دے دی

    بھارتی شہری نکھل گپتا پر مقدمہ کب چلے گا؟ عدالت نے تاریخ دے دی

    نیویارک: بھارتی شہری نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ کو قتل کرنے کی سازش کے الزام میں امریکی عدالت میں مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بین الاقوامی سطح پر بھارتی دہشت گردی بے نقاب ہو گئی ہے، امریکی جج کی جانب سے فرد جرم عائد ہونے پر 3 نومبر کو نکھل گپتا پر سکھ رہنما کے قتل کی سازش کا مقدمہ چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    امریکی جج نے نکھل گپتا کے پاس سے دریافت شدہ 15,000 امریکی ڈالر کی نقد رقم ضبط کرنے کا فیصلہ کیا، یہ رقم سابق بھارتی انٹیلی جنس افسر کی جانب سے کرائے کے قاتل کو ادا کرنے کے لیے استعمال ہوئی۔


    سکھ رہنما کے قتل کی سازش بھارتی شہری نکھل گپتا پر فرد جرم عائد


    نکھل گپتا پر سکھ رہنما گروپتونت سنگھ پنون کو قتل کرنے کی سازش کا الزام ہے، امریکی عدالت میں بھارتی شہری کے قتل کے مقدمے پر بھارت کا منفی کردار بے نقاب ہوا، نکھل گپتا کی گرفتاری پر بھارتی خفیہ ایجنسی کا سیاہ چہرہ بھی سامنے آیا۔

    گپتا کو جون 2023 میں جمہوریہ چیک میں گرفتار کیا گیا تھا، جس کو ایک سال بعد امریکا کے حوالے کیا گیا، یہ مقدمہ اس بات کا ثبوت ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسی قتل کی سازش میں ملوث ہے۔