Author: لئیق الرحمن

  • ریکو ڈِک سیشن آج ہوگا، اہم نکات کیا ہوں گے؟

    ریکو ڈِک سیشن آج ہوگا، اہم نکات کیا ہوں گے؟

    اسلام آباد: ایس آئی ایف سی کی معاونت سے معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2025 کا دو روزہ انعقاد ہو رہا ہے، جس میں 8 اپریل کے افتتاحی روز معدنی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے متعدد یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔

    ریکو ڈک پر جامع سیشن آج 9 اپریل کو ہوگا، عالمی ماہرین اور منصوبے کے رہنما اس کی پیش رفت اور امکانات پر روشنی ڈالیں گے، ریکو ڈِک کی فزیبلٹی رپورٹ پر بریفنگ رسل ہاورڈ اوون (منرل ریسورسز منیجر، ریکوڈک مائننگ کمپنی) پیش کریں گے۔

    ریکوڈک کانفرنس میں معدنی صنعت اور تعلیمی اداروں میں روابط مضبوط بنانے پر پینل ڈسکشن، ماہرین مستقبل کی مائننگ ورک فورس کی تیاری پر قیمتی آرا سے آگاہ کریں گے، پینل میں بیرک گولڈ کی جانب سے رچرڈ بارلے، اور مختلف مقامی جامعات کے نمائندگان موجود ہوں گے۔


    پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کے پہلے دن درجنوں ایم او یوز اور معاہدوں پر دستخط


    اس دوران معدنی شعبے میں ’’مستقبل کی مالی معاونت‘‘ پر مکالمہ، عالمی تقاضوں کی تکمیل کے لیے پاکستان کے معدنی ذخائر میں سرمایہ کاری زیر بحث لائی جائے گی، فورم میں پائیدار، ذمہ دارانہ مائننگ اور ماحولیاتی قیادت کے فروغ پر ماہرین اظہارِ خیال کریں گے۔

    فورم کے اختتام پر او جی ڈی سی ایل کے سی ای او احمد حیات اختتامی خطاب کریں گے۔

  • پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خبر

    پاکستانی فری لانسرز کے لئے بڑی خبر

    اسلام آباد : عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں نمایاں اضافہ ہوا، پاکستان کی خدمات کی برآمدات میں 6 فیصد اضافہ کے بعد 8 ماہ میں 5.4ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا۔

    آئی ٹی، کمپیوٹراورٹیلی کام خدمات کی برآمدات میں 25 فیصد اضافہ سے برآمدات 2.4 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں۔

    عالمی مارکیٹ میں پاکستانی آئی ٹی خدمات کی مانگ میں اضافے سے فری لانسرز اور اسٹارٹ اپس کیلئے نئے مواقع میسر آئیں گے

    آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں مسلسل اضافے سے صرف فروری میں 709 ملین ڈالرکی برآمدات ریکارڈ  کیا گیا جبکہ دیگر بزنس سروسز کی برآمدات 1.4 فیصد اضافے سے 1.07 ارب ڈالر تک پہنچ گئیں، یہ اضافہ عالمی مارکیٹ کے اعتماد میں اضافے کا منہ بولتا ثبوت ہے

    حکومت نے اگلے پانچ سال میں 15 ارب ڈالر کا آئی ٹی برآمداتی ہدف مقرر کیا ہے، حالیہ اضافے سے اس ہدف کے حصول کی راہ ہموار ہوگی

    حکومت کا اگلے 5 سال میں 15ارب ڈالر کا آئی ٹی برآمداتی ہدف اور حالیہ اضافے سے حصول کی راہ ہموار ہوگئی ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئی ٹی خدمات کی برآمدات میں بہتری پاکستان کی معیشت کے ڈیجیٹل مستقبل کی نوید اور معاشی استحکام کی ضامن ہے.

  • سیکیورٹی فورسز کا  ڈی آئی خان   میں کامیاب آپریشن ، 9 خوارج ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن ، 9 خوارج ہلاک

    ڈی آئی خان : سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے نو خوارج ہلاک کردیئے، ہلاک خوارج میں سرکردہ لیڈرشیریں بھی شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے تکواڑہ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا اور آپریشن کے دوران مؤثرکارروائی کے نتیجے میں 9 خوارج کو ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہلاک خوارج میں سرکردہ لیڈرشیریں بھی شامل ہیں، آپریشن کےدوران مختلف نوعیت کے ہتھیار اور گولہ بارود برآمد ہوئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ خوارجی شیریں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا، خوارجی شیریں 20 مارچ کو کیپٹن حسنین اختر کی شہادت کے واقعہ کا بھی ذمہ دار تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ آپریشن کے دوران انتہائی مکروہ واقعے کے ذمہ داران کو انصاف کے کٹہرے میں لایا گیا، علاقے میں ممکنہ خارجیوں کےخاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کےخاتمےکیلئے پرعزم ہیں۔

    گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سےخوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی تھی، فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کردیا تھا۔

    وزیراعظم نے ڈی آئی خان تکواڑہ میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے مطلوب سرغنہ سمیت 9 خوارجی دہشت گردوں کی ہلاکت پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    شہبازشریف نے کہا کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے اور ملک سے ہر قسم کی دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لئےپُرعزم ہیں۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ڈی آئی خان میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسزکو سلام پیش کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فورسز نے بروقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنایا، فورسز کی بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پوری قوم معترف ہے، قیام امن کیلئے پوری قوم سیکیورٹی فورسز کے ساتھ کھڑی ہے۔

  • پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

    پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام، 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل

    سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا ہے 8 خارجی دہشتگرد جہنم واصل 4 زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی۔ شمالی وزیرستان حسن خیل افغان سرحد سے خارجیوں نے دراندازی کی کوشش کی تھی۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 8 خارجی دہشت گرد جہنم واصل کر دیے جب کہ 4 زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے جاری اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان افغان عبوری حکومت سے بارہا موثر بارڈر منیجمنٹ کا مطالبہ کرتا رہا ہے۔

    افغان عبوری حکومت خارجیوں کو اپنی سر زمین استعمال نہ کرنے دینے کی اپنی ذمہ داری پوری کرے اور اس بات کو یقینی بنائے کہ خارجی افغانستان کی سر زمین پاکستان کے خلاف استعمال نہ کریں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کیلیے سینیٹائزیشن آپریشن بھی کیا۔ فورسز سرحدوں کو محفوظ بنانے اور دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کیلیے پُر عزم ہیں۔

  • سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کا کیچ میں آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    بلوچستان کے ضلع کیچ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی کیچ کے علاقے بلیدہ میں انٹیلیجنس بنیادوں پر کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔

    ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز، معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، پاکستانی فورسز امن دشمن عناصر کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن، استحکام اور ترقی کی راہ میں رکاوٹیں برداشت نہیں کی جائیں گی۔

  • پاک فوج حکومت اور اداروں کو دہشتگردوں کیخلاف مکمل تعاون فراہم کرے گی، آرمی چیف

    پاک فوج حکومت اور اداروں کو دہشتگردوں کیخلاف مکمل تعاون فراہم کرے گی، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ پاک فوج حکومت اور اداروں کو دہشتگردوں کی مالی اعانت کیخلاف قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیر صدارت 268 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں فورم کو خطےکی موجودہ صورتحال، قومی سلامتی کو درپیش چیلنجز سے متعلق بریفنگ دی گئی اور شرکا کو خطرات کے جواب میں پاکستان کی حکمت عملی کے بارے میں آگاہ کیا گیا جبکہ کانفرنس میں علاقائی اور داخلی سلامتی کی صورتحال کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    کور کمانڈر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان بھر میں نیشنل ایکشن پلان کے تحت قائم شدہ ضلعی رابطہ کمیٹیوں کے آغاز کو سراہا اور بغیر کسی رکاوٹ نیشنل ایکشن پلان کے تیز نفاذ کی ضرورت پر زور دیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان کے نفاذ میں حکومتی ہدایات کے مطابق تمام ادارے ہم آہنگی، مربوط کوششوں اور تعاون کو یقینی بنائیں۔ پاک فوج حکومت اور اداروں کو دہشتگردوں کی مالی اعانت کے خلاف قانونی اقدامات میں مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

    ان کا کہناتھا کہ غیر قانونی سر گرمیاں دہشت گردی کی مالی معاونت سے اندرونی طور پر جڑی ہوئی ہیں۔ تاہم پاکستان میں دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔

    آئی ایس پی آر کےجاری اعلامیہ کے مطابق کور کمانڈر کانفرنس میں ہر قیمت پر اور بلاتفریق دہشتگردی کو ختم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا گیا اور کہا گیا ہے کہ کسی کو بھی بلوچستان کے امن میں خلل ڈالنےکی اجازت نہیں دی جائے گی۔

    فورم کا کہنا تھا کہ پاکستان کو غیر مستحکم کرنےکی کوشش کرنے والےملک دشمن عناصر ہیں اور ان ملک دشمن عناصر اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف ریاست پوری طاقت سے نمٹے گی۔

    شرکا کانفرنس کا کہناتھاکہ ریاستی ادارے آئین کے دائرے میں رہتے ہوئے قانون پر پوری استقامت سے عمل درآمد کریں گے اور قانون کی عملداری میں کسی قسم کی نرمی اور کوتاہی نہیں برتی جائے گی۔

    شرکا کانفرنس کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں تمام ملکی اور غیر ملکی عناصر کا اصل چہرہ اور گٹھ جوڑ، انتشار پھیلانے اور پروان چڑھانے کی کوششیں پوری طرح بے نقاب ہوچکی ہیں۔ ایسے عناصر اور کوششیں کرنے والوں کو کسی قسم کی معافی نہیں دی جائے گی اور بلوچستان کے استحکام میں خلل ڈالنے والے مذموم سیاسی مفادات کو ناکام بنایا جائے گا۔

    فورم نے نیشنل ایکشن پلان کے دائرہ کار کےتحت ’’عزم استحکام‘‘ کی حکمت عملی کے موثر نفاذ کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے دہشتگردی کے خلاف قوم کے تعاون سے مشترکہ نکتہ نظر کی اہمیت کو بھیاجاگر کیا۔

    کانفرنس کے شرکا نے بھارت کی مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانی حقوق کی جاری سنگین خلاف ورزیوں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیوں پر بھی خدشات ظاہر کیے۔

    فورم نے مقبوضہ کشمیر کے عوام کے منصفانہ حقوق کے لیے پاکستان کی غیر متزلزل حمایت پر زور دیتے ہوئے عالمی سطح پر مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو اجاگر کرنےکے لیے سفارتی کوشش پر زور دیا۔

    فورم نے فلسطینی عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور جنگی جرائم کی مذمت کی اور فلسطینی عوام کی غیر متزلزل سفارتی، سیاسی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔

    کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف نے فیلڈ کمانڈرز کو آپریشنل تیاری اور پیشہ ورانہ مہارت کے اعلیٰ معیارات کو برقرار رکھنے اور بہترین جنگی تیاریوں کو برقرار رکھنے کے لیے تربیت کو یقینی بنانے پر بھی زور دیا۔

    کور کمانڈر اجلاس میں مادر وطن کے امن اور استحکام کے لیے شہدائے افواج پاکستان کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہدا کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی لازوال قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

  • مودی حکومت کا نیا حملہ،  بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی املاک ہڑپنے کا منصوبہ

    مودی حکومت کا نیا حملہ، بھارت میں مسلمانوں کی کھربوں روپے کی املاک ہڑپنے کا منصوبہ

    نئی دہلی : لوک سبھا میں مسلم وقف املاک پر قبضے کا بل منظور کرلیا گیا ، جس سے مودی حکومت کو وقف بورڈ میں مداخلت کا اختیار مل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مودی کی قیادت میں بھارت تیزی سے ایک انتہا پسند ہندو ریاست میں تبدیل ہورہاہے، حال ہی میں بی جے پی حکومت نے مسلم وقف املاک پر قبضے کیلئے نیا متنازع قانون متعارف کرایا۔

    لوک سبھا نے بی جےپی حکومت کے پیش کردہ مسلم وقف املاک پر قبضے کا نیا بل منظور کرلیا، جس سے مودی حکومت کو وقف بورڈ کے فیصلوں میں مداخلت اوروقف املاک پرقبضہ کرنے کا اختیار مل گیا۔

    بھارت میں آٹھ لاکھ باہتر ہزار سے زائد وقف جائیدادیں ہیں اور مجموعی مالیت تقریباً چودہ ارب ڈالر ہے۔

    قانون لاکھوں وقف جائیدادوں بشمول مساجد، قبرستانوں اور یتیم خانوں کوکنٹرول میں لینے کا منصوبہ ہے، حکومت کا وقف قانون نافذ کرنا آئین کے آرٹیکل 25، 26 اور 14 کی خلاف ورزی ہوگی۔

    ناقدین کا کہنا ہے کہ یہ اقدام مسلمانوں کے مذہبی اور ثقافتی ورثے پر براہ راست حملہ ہے، بھارتی حکومت ہندو مذہبی ٹرسٹس کو تحفظ دے رہی ہے جبکہ مسلم املاک کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

    دہلی کی 123 وقف جائیدادوں میں پارلیمنٹ اسٹریٹ مسجد بھی شامل ہے، جو حکومتی قبضے میں آسکتی ہیں۔

    ایک اور متنازع معاملہ دہلی میں موجود مکیش امبانی کی رہائش گاہ کا ہے، جو اٹھارہ سو چورانوے میں مسلم یتیم خانے کیلئے وقف ہوئی، مگر غیرقانونی طریقے سے منتقل کردی گئی۔

    آرٹیکل 377 کی منسوخی اور متنازع شہریت قانون سے مسلمانوں کو دوسرے درجے کا شہری بنانے کی کوشش ہے۔

    ایودھیا میں تاریخی بابری مسجد کے انہدام کے بعد ہندو مندر کی تعمیر کو سرکاری حمایت حاصل رہی، مودی حکومت کے ظالمانہ اقدامات جاری رہے تو بھارت میں عدم استحکام اور فرقہ واریت مزیدگہری ہوسکتی ہے، اقوام متحدہ کو بھارت میں بڑھتے اسلاموفوبیا اور مسلمانوں کے بنیادی حقوق کی پامالی پر فوری توجہ دینی ہوگی۔

  • نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ، بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا

    نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ، بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا

    نیو یارک ٹائمز کی ایک رپورٹ نے مودی سرکار کے جنگی جنون اور فسطایت کو بے نقاب کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ بھارت نے حساس ٹیکنالوجی اور اسلحہ روس کو فراہم کیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیو یارک ٹائمز کی تہلکہ خیز رپورٹ سامنے آئی ، جس میں مودی سرکار کا جنگی جنون اور بے لگام فسطایت ایک بار پھر بے نقاب ہوگئی۔

    بھارت روس کو حساس ٹیکنالوجی و اسلحہ فراہم کرنے والا سپلائر نکلا، رپورٹ میں بتایا گیا کہ ‘برطانوی ایرو اسپیس کمپنی نے بھارت کو 2 ملین ڈالر کی حساس ٹیکنالوجی فروخت کی، ایچ آراسمتھ گروپ کی کمپنی ٹیک ٹیسٹ کمپنی نے حساس ٹیکنالوجی بھارت کوفروخت کی۔’

    نیو یارک ٹائمز نے لکھا ‘برطانیہ سے بھارت کو فروخت کی گئی حساس ٹیکنالوجی روس کو منتقل کی گئی، کمپنی نے 2023-24 میں بھارت کو70 سے زائد حساس ‘ٹائر 2’ ممنوعہ ٹیکنالوجی فراہم کی، ‘ٹئیر 2 ‘آئٹمز حساس سول و فوجی مقاصد کے استعمال کی ٹیکنالوجیز ہیں، ان میں نیویگیشن، ایرو اسپیس، ریڈار اورجدید سیمی کنڈکٹرز شامل ہیں۔’

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ سال 2023-24 میں 118 بار بھارتی کمپنی ہندوستان ایرو ناٹکس کوممنوعہ ٹیکنالوجی کی کھیپ بھیجی گئیں، ہندوستان ایروناٹکس نے 13 بار ممنوعہ ٹیکنالوجی و پرزے روسی اسلحہ ایجنسی روسوبورون ایکسپورٹ کو بیچے، روسوبورون ایکسپورٹ جو امریکی و برطانوی پابندیوں کی زد میں ہے، نے 14 ملین ڈالر ادا کیے۔

    رپورٹ کے مطابق ستمبر میں ہندوستان ایروناٹکس نے خریدے گئے حساس پرزے محظ 19 دن بعد ہی روسی اسلحہ ایجنسی کو بیچے، فروری 2024 میں بھارت سے فروخت شدہ ٹیکنالوجی محظ 18 دن میں روس بھیجی گئی۔

    ہندوستان ایروناٹکس اور روسوبورون ایکسپورٹ کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دارقرار دیا ہے۔

    برطانیہ کی نیشنل کرائم ایجنسی نے 2023 میں ‘ریڈالرٹ’، حساس آلات کی روس منتقلی پرکاروباری اداروں کو بھی انتباہ کیا تھا۔

    ہندوستان ایروناٹکس اور امریکی حکومتی ڈیٹابیس میں روسی فوجی سپلائر کے طور پر درج ہے، روسی جنگی مشینری کیلئے حساس ٹیکنالوجی کی فراہمی مغربی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے۔

  • آرمی چیف کی جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں جوانوں کے ساتھ عید

    آرمی چیف کی جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں جوانوں کے ساتھ عید

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں جوانوں کے ساتھ عید منائی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے نماز عید مغربی بارڈر پر جوانوں کے ساتھ ادا کی اور پاکستان کے استحکام اور ترقی کے یلے دعائیں کیں۔

    آرمی چیف کی آمد پر کور کمانڈر پشاور نے استقبال کیا۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں کو عید کی مبارک باد دی۔

    آرمی چیف نے قوم کے لیے جوانوں کے عزم اور مثالی خدمات کو سراہا، انہوں نے کے پی میں مسلح افواج، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی کو بھی سراہا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے جوانوں سے کہا کہ بلاشبہ آپ پورے عزم اور بہادری سے مادر وطن کا دفاع کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ آپ کی وطن کے لیے خدمت منہ بولتا ثبوت ہے، شہدا کی بے پناہ قربانیوں کے نتیجے میں کامیابیاں ممکن ہوئیں۔

  • بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت

    بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر کی دریافت

    بلوچستان سے اینٹیمنی دھات کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، ذخائر مکمل تجزیے کیلئے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری کرلی گئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں اینٹیمنی دھات کےبڑے ذخائر کی دریافت ہوئی، منصوبے میں او جی ڈی سی ایل اورپی ایم ڈی سی کی 50،50 فیصد کی شراکت داری ہے۔

    مشترکہ منصوبے کا اعلان پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم کےدوران متوقع ہیں، اینٹیمنی کی ریفائننگ کیلئے اومان کی جدید سہولتوں سے استفادے پر غور کیا جارہا ہے۔

    اینٹیمنی ذخائر کے مکمل تجزیے کیلئے ریموٹ سینسنگ اور جیولوجیکل سروے کی تیاری کرلی ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی حکمت عملی سےمعدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے نئےدروازے کھلنے لگے۔

    گلگت بلتستان میں 10 معدنی بلاکس کے حصول کی پیش رفت بھی سامنے آئی ، گلگت بلتستان میں تانبہ،نکل اور کوبالٹ ذخائر کی تصدیق ہوئی۔

    چنیوٹ کےمعدنی ذخائرکی تلاش کیلئےاوجی ڈی سی ایل اورمنرل ڈیپارٹمنٹ میں رابطے ہوا ، جبکہ جدیدکان کنی کے فروغ کے لیے تعلیمی نصاب کو عالمی معیار سےہم آہنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔