Author: لئیق الرحمن

  • ریکوڈک منصوبے سے 13.1 ملین ٹن تانبا اور 17.9 ملین اونس سونے کے ذخائر ملنے کی توقع

    ریکوڈک منصوبے سے 13.1 ملین ٹن تانبا اور 17.9 ملین اونس سونے کے ذخائر ملنے کی توقع

    اسلام آباد : ریکوڈک منصوبے سے 13.1 ملین ٹن تانبا اور 17.9 ملین اونس سونے کے ذخائر ملنے کی توقع ہے، منصوبے کی ترقی سے بلوچستان کی مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی معاونت سے ریکوڈک منصوبے میں سرمایہ کاری میں نمایاں اضافہ ہوا۔

    پاکستان منرلزانویسٹمنٹ فورم آٹھ تا نو اپریل کواسلام آباد میں منعقد ہوگی، فورم کا ایک حصہ معدنی نمائش پرمبنی ہوگا جس میں عالمی کمپنیاں شریک ہوں گی۔

    او جی ڈی سی ایل نے اس منصوبے کیلیے چھ سو ستائیس ملین ڈالراضافی فنڈنگ کی منظوری دے دی ہے۔

    ریکوڈک کان کنی منصوبہ سینتیس سالہ دورانیے پر مشتمل ہے، منصوبے کے پہلے مرحلے میں پانچ اعشاریہ چھ بلین ڈالر تک کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

    پہلے مرحلے میں 2028 تک 45 ملین ٹن سالانہ پیداوارکا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

    منصوبے سے تیرہ اعشاریہ ایک ملین ٹن تانبا اور سترہ اعشاریہ نو ملین اونس سونے کے ذخائر حاصل ہوں گے، ریکوڈک کی ترقی سے بلوچستان کی مقامی آبادی کو فائدہ پہنچے گا۔

  • غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 4 دن باقی

    غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 4 دن باقی

    غیر قانونی، غیر ملکی اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کے انخلا میں 4 دن باقی، حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان کی جانب سے 31 مارچ تک ملک چھوڑنے کا حکم جاری کیا گیا، غیر قانونی مقیم اور افغان سٹیزن کارڈ ہولڈرز کو پاکستان چھوڑنے کی ڈیڈلائن ختم ہونے میں صرف 04 دن باقی ہیں۔

    27 مارچ تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 8 لاکھ 80 ہزار 778 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

    حکومت پاکستان کے فیصلے کے مطابق ملک چھوڑنے میں 04 دن باقی رہ گئے ہیں، حکومت کی جانب سے اس بات کی یقین دہانی کرائی گئی کہ انخلا کے دوران کسی سے بدسلوکی نہیں کی جائے گی۔

    حکومتِ پاکستان نے واپس جانے والوں کے لیے خواراک اور صحت کی سہولیات کے انتظامات مکمل کر لیے ہیں، مقررہ تاریخ گزر جانے کے بعد متعلقہ افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • مودی سرکار اور ‘را’ سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل میں ملوث

    مودی سرکار اور ‘را’ سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل میں ملوث

    واشنگٹن : یو ایس سی آئی آر ایف کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ مودی سرکار اور را سکھ علیحدگی پسندوں کےقتل میں ملوث ہیں ، امریکی حکومت را اور بھارتی جاسوس وکاش یادیو کے خلاف خصوصی پابندیاں عائد کرے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار اور بھارتی را کی دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت اور جاسوسی ایک کھلی حقیقت ہے۔

    اس حوالے سے امریکی کمیشن برائے بین الاقوامی مذہبی آزادی (یو ایس سی آئی آر ایف) کی ایک اہم رپورٹ جاری کی گئی ، یو ایس سی آئی آر ایف نے بھارت کی انٹلیجنس ایجنسی ‘را’ پر پابندی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ را پر سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل میں ملوث ہوناپابندی کی سفارش کی وجہ بنی، سال 2023 میں را سکھ علیحدگی پسندوں کے قتل کی سازشوں میں ملوث رہی۔

    بھارتی انٹیلیی جنس کے سابق افسر وکاش یادیو سکھ علیحدگی پسندوں پر حملہ میں ملوث تھے، مطالبہ ہے کہ امریکی حکومت را اور بھارتی جاسوس وکاش یادیو کے خلاف خصوصی پابندیاں عائد کرے۔

    رپورٹ میں بھارت میں اقلیتوں کے ساتھ سلوک میں بگڑتی ہوئی صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ، مذہبی آزادی اور اقلیتوں کی ابتر صورتحال کی بنا پربھارت کو "خصوصی تشویش کے حامل ملک” قرار دینے کی تجویز پیش کی۔

    بھارت 2024 میں مذہبی اقلیتوں پر حملوں اور امتیازی سلوک کا مرکز بنا رہا، الیکشن 2024 میں ہندو قوم پرست وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی نے مسلمانوں اور اقلیتیوں کے خلاف نفرت انگیز تقاریر کر کے ووٹ بٹورنے کی کوشش کی۔

    بھارت میں بڑھتی ہوئی نفرت انگیز تقاریر، امتیازی شہریت اور تبدیلی مذہب کے خلاف قانون سازی، کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی اور مسلم املاک کی مسماری اقلیتوں کے حقوق پر حملہ قراردیا۔

  • ممتاز حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل

    ممتاز حریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل

    سری نگر : سر زمین کشمیر کے فرزند اور ممتازحریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال مکمل ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سر زمین کشمیرکے فرزند اور ممتازحریت رہنما جلیل احمد اندرابی کی شہادت کو 29 سال بیت گئے۔

    جموں وکشمیرلبریشن فرنٹ سے تعلق رکھنے والے جلیل احمد انسانی حقوق اور تحریک آزادی کے علمبردار تھے۔

    آپ 30 جنوری 1960 کوپلوامہ میں سید غلام قادر اندرابی کے گھر پیدا ہوئے، 8 مارچ 1996 کو 5 راشٹریا رائفلز کے میجر اوتار سنگھ نے جلیل احمد کو تفتیش کے بہانے جیل میں بند کر دیا اور انہیں دوران حراست جان لیوا تشدد کا نشانہ بنا کر شہید کردیا گیا۔

    پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بدترین تشدد کی بھی تصدیق ہوئی تھی، میڈیا میں شور وغل اٹھنے کے بعد میجر اوتار سنگھ کو سزا دینے کی بجائے بھارت نے امریکہ فرار کروا دیا گیا۔

    جلیل احمد کا ماورائے عدالت قتل نام نہاد بھارتی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، مجرموں کا کیفر کردار تک نہ پہنچنا بھارت کی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی ریاستی سر پرستی کا ثبوت ہے۔

    جلیل احمد کو مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی فوجیوں کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے خلاف آواز اٹھانے اور انہیں دستاویزی شکل دینے کی پاداش میں شہید کیا گیا۔

    جلیل احمد جنیوا میں انسانی حقوق کونسل کے اجلاس میں مقبوضہ جموں وکشمیر میں بھارتی مظالم اور سفاکیت کو بے نقاب کر چکے تھے۔

    شہید کے اہلِ خانہ 29سال گزرنے کے بعد بھی انصاف سے محروم ہیں ، مقبوضہ جموں و کشمیر پر بھارت کے غاصبانہ، ناجائز، غیر قانون اور غیر اخلاقی قبضے کے خاتمے تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی اور کشمیری عوام جلیل اندرابی جیسے شہدا کی قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔

  • پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

    پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ

    راولپنڈی : پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی مشترکہ ٹریننگ جاری ہے ، ٹریننگ کا مقصد مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار تینوں مسلح افواج کے نوجوان مشترکہ تربیتی ٹریننگ میں حصہ لے رہے ہیں ، مشترکہ تربیتی ٹریننگ کیڈٹس کی جنگی مہارتوں کو مزید نکھارنے میں معاون ثابت ہوں گی۔

    یہ مشترکہ تربیتی ٹریننگ پی ایم اے کاکول میں ہو رہی ہے، جہاں فوج، بحریہ اور فضائیہ کے کیڈٹس ایک ساتھ تربیت حاصل کر رہے ہیں۔

    اس ٹریننگ کا مقصد نوجوان فوجیوں کو جسمانی طور پر مضبوط بنانا اور مشکل حالات میں فوری اور درست فیصلے لینے کی صلاحیت پیدا کرنا ہے۔

    دورانِ جنگ وقت کی کمی اور دباؤ میں فوری ردِعمل دینے کے لیے یہ ٹریننگ نہایت اہم ثابت ہوتی ہے، تینوں مسلح افواج کے جوانوں کی یہ مشترکہ تربیت باہمی اتحاد اور اخوت کی بہترین مثال پیش کرتی ہے۔

    مشترکہ تربیتی ٹریننگ تمام فورسز کے درمیان ہم آہنگی کو فروغ دیتی ہے، جو کسی بھی ممکنہ جنگ یا ہنگامی صورتحال میں فائدہ مند ثابت ہو سکتی ہے۔

    یہ ٹریننگ پاکستان کی دفاعی صلاحیتوں کو مزید مستحکم کرتی ہے اور دشمن کے خلاف مشترکہ حکمتِ عملی بنانے میں مدد دیتی تینوں افواج کا مل کر تربیت حاصل کرنا قومی سلامتی کے لیے ایک مثبت قدم ہے، جو پاکستان کے دفاع کو ناقابلِ تسخیر بنا سکتا ہے۔

  • پاکستان کا سرمایہ کاری کیلئے متحدہ عرب امارات کو 5 اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پر غور

    پاکستان کا سرمایہ کاری کیلئے متحدہ عرب امارات کو 5 اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پر غور

    اسلام آباد : پاکستان کی جانب سے سرمایہ کاری کیلئےمتحدہ عرب امارات کو 5 اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پر غور جاری ہے، جس میں چاغی، وزیرستان، گوادر اور بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ کےکاپربلاکس شامل ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کے ترجیحی شعبے کان کنی اور معدنیات کی ترقی و خوشحالی ملکی معیشت کے استحکام کی ضامن ہے ، حکومت کا 8 ٹریلین ڈالر مالیت کے معدنی وسائل سے استفادہ، سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے اپریل میں معدنی کانفرنس منعقد ہوگی۔

    ایس آئی ایف سی کے تعاون سے ریکوڈک منصوبہ 2028 تک فعال ہوگا، منصوبے میں 5.5 بلین ڈالر سرمایہ کاری ہوگی، جبکہ سالانہ 2.8 بلین ڈالر کی برآمدات متوقع ہے۔

    سرمایہ کاری کے لیے متحدہ عرب امارات کو پانچ اہم معدنی منصوبے پیش کرنے پر غور جاری ہے ، چاغی، وزیرستان، گوادر اور "بلوچستان منرل ریسورسز لمیٹڈ” کے کاپر بلاکس سمیت 80 ہزار ٹن سالانہ پیداواری صلاحیت کا پر اسمیلٹر منصوبہ پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے گوادر اور چاغی کو ریل نیٹ ورک سے منسلک کرنے کا منصوبہ، معدنی نقل و حمل میں بہتری متوقع ہے۔

    ماڑی پٹرولیم اور حکومت بلوچستان کا معدنی شعبے میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کے لیے مشاورت کا عمل جاری ہے ، معدنی شعبے میں سرمایہ کاری کے فروغ کے ذریعے ایس آئی ایف سی ملکی معیشت کے استحکام کے لیے کوشاں ہیں۔

  • سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم ، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

    سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب خالصتان ریفرنڈم ، بھارت سے علیحدگی کا فیصلہ

    لاس اینجلس : سکھوں کا لاس اینجلس میں کامیاب ریفرنڈم، ہوا، جس میں ، تیس ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹ ڈالا ، سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا ریفرنڈم واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر لاس اینجلس میں جاری خالصتان ریفرنڈم کیلئے ووٹنگ کا سلسلہ اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

    ووٹنگ صبح نو بجے شروع ہوئی جو شام پانچ بجےتک جاری رہی، سکھ کمیونٹی نےجوش وخروش سے ریفرنڈم میں حصہ لیا، بھارتی پنجاب کو خالصتان بنانے کیلئے تیس ہزار سے زائد سکھوں نے ووٹنگ میں حصہ لیا۔

    ووٹنگ کے اختتام پر سکھ فار جسٹس کے رہنما گرپتونت سنگھ پنوں نے اگلا خالصتان ریفرنڈم سترہ اگست کو واشنگٹن ڈی سی میں کرانے کا اعلان کیا۔

    گرپتونت سنگھ پنوں کا کہنا تھا سکھ اپنی آزاد ریاست قائم کریں، سکھ اپنے ووٹوں سے بھارت کو پیغام دے رہے ہیں کہ بھارت کے زیرتسلط نہیں رہنا چاہتے، بھارت کی گولیوں کا جواب ووٹوں سے دیں گے۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں سکھ فار جسٹس کے رہنما نے پاکستان میں جعفر ایکسپریس حملے پر بھی تبصرہ کیا تھا اور اس بات پر زور دیا تھا کہ اس حملے کے پیچھے ہندوستان کی خفیہ ایجنسی را کا ہاتھ ہے، اور نئی دہلی پر پاکستان کے خلاف خفیہ جنگ چھیڑنے کا الزام لگایا تھا۔

    خیال رہے سکھ کمیونٹی دہائیوں پر محیط بھارتی مظالم سےآزادی کی منتظرہے، خالصتان تحریک بھارتی سکھوں کے لیے علیحدہ وطن کی تحریک ہے۔

  • قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار

    دوحہ : قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر امیت گپتا ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا، وہ معروف آئی ٹی فرم میں سینئر عہدیدار تھا۔

    تفصیلات کے مطابق قطر میں بھارتی آئی ٹی انجینئر کو ڈیٹا چوری اور جاسوسی کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ امیت گپتا 3 ماہ سے قطری ریاستی سکیورٹی کی حراست میں ہے، بھارتی انجینئر امیت گپتا معروف آئی ٹی فرم "ٹیک مہندرا” میں سینیئرعہدیدار تھا۔

    ٹیک مہندرا کے قطر اور کویت کے علاقائی سربراہ امیت کا تعلق گجرات کے وڈودرا سے ہے اور وہ 2013 میں قطر گئے تھے۔

    قطری حکام امت گپتا کے والدین کو بھی بیٹے سے ملاقات کی اجازت نہیں دے رہے، امت گپتا کے والدین نے قطر جا کر اپنے بیٹے سے ملاقات کی بھرپور کوشش کی، مگر قطری حکام نے ان کی درخواست کو رد کر دیا۔

    قطرمیں بھارتی جاسوسوں کی حراست کا یہ پہلا واقعہ نہیں، سال 2022 میں قطری سکیورٹی نے بھارتی بحریہ کےآٹھ اہلکاروں کوگرفتارکیاتھا، جنہیں اسرائیل کیلیےجاسوسی پرسزائےموت سنائی گئی تھی۔

    بھارتی اہلکاروں نے حساس سب میرین سے متعلق معلومات فراہم کی تھیں تاہم بعد ازاں فروری 2024 میں انہیں قطری امیر نے معاف کردیا تھا، جس کے بعد ان میں سے سات ہندوستان واپس آگئے تھے۔

  • پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش؛ 16 دہشتگرد ہلاک

    پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش؛ 16 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد پر خارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 16 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خارجیوں نے شمالی وزیرستان کے علاقے غلام خان کلے میں دراندازی کی کوشش کی، سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں 16 خارجی مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان بار بار افغان عبوری حکومت سے مؤثر بارڈر مینجمنٹ کیلیے کہتا آ رہا ہے، توقع ہے افغان عبوری حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی۔

    یہ بھی پڑھیں: فتنہ الخوارج سمیت دہشتگرد گروہ افغان سرزمین سے کارروائیاں کر رہے ہیں، آرمی چیف

    ترجمان مسلح افواج نے مزید کہا کہ افغانستان خارجیوں کو پاکستان میں دہشتگردی کیلیے اپنی سرزمین استعمال کرنے سے روکے، سکیورٹی فورسز اپنی سرحدوں کو محفوظ بنانے کیلیے پرعزم ہے، سکیورٹی فورسز دہشتگردی کا خاتمہ یقینی بنائیں گی۔

    پاکستان نے حال ہی میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں افغانستان سے ہونے والی دہشتگردی کو ترجیحی مسئلہ قرار دینے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ دہشتگردوں کو افغانستان سے جعفر ایکسپریس حملے کی منصوبہ بندی اور ہدایات دی گئیں۔

    سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب میں پاکستانی مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا کہ جعفرایکسپریس حملے کے دوران دہشتگردوں کا ہینڈلرز سے افغانستان میں رابطہ تھا اور دہشتگردوں کو افغانستان سے حملے کی ہدایات دی گئیں، طالبان حکومت نے داعش کے خاتمے کیلیے مؤثر کردار ادا نہیں کیا، کالعدم ٹی ٹی پی، بی ایل اے اور مجید بریگیڈ سرحد پار حملوں میں ملوث ہیں۔

    منیر اکرم نے کہا کہ ہمارے پاس شواہد ہیں کہ یہ حملہ ہمارے دشمن نے افغان پراکسیز کے ذریعے کروایا، ٹرین حملہ سمیت دہشتگردی پاک چین تعاون اور سی پیک میں رکاوٹ ڈالنے کیلیے ہے، دہشتگردی کے مرتکب، منتظمین، مالی معاونین اور سرپرستوں کو کٹہرے میں لایا جائے۔

    مستقل مندوب کا کہنا تھا کہ سلامتی کونسل دہشتگردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ فعال تعاون کرے اور ساتھ ہی دہشتگردی کے خلاف اپنے فیصلوں پر عملدرآمد کو یقینی بنائے۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں موجود دہشتگرد تنظیمیں خطے اور عالمی امن کیلیے سنگین خطرہ ہیں۔

    سلامتی کونسل میں منظور قرارداد میں مطالبہ کیا کہ طالبان حکومت دہشتگردی کے خلاف مؤثر اقدامات کرے تاہم قرارداد میں یو این امدادی مشن برائے افغانستان کے مینڈیٹ میں ایک سال کی توسیع کر دی گئی۔

  • یومِ پاکستان پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ محدود پیمانے پر کرانے کا اعلان

    یومِ پاکستان پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ محدود پیمانے پر کرانے کا اعلان

    اسلام آباد : یومِ پاکستان پریڈ روایتی جوش و خروش کے ساتھ محدود پیمانے پر منعقد کئے جانے کا اعلان کردیا گیا، پریڈ ایوان صدر کے احاطے میں ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق یومِ پاکستان پریڈمحدود پیمانے پر روایتی جوش وجذبے سے منانے کا اعلان کردیا گیا۔

    یوم پاکستان پریڈ کو محدود رکھنے کا فیصلہ رمضان المبارک کےباعث کیا گیا ، پریڈمیں تینوں مسلح افواج کےدستےبھرپورشرکت کریں گے۔

    23 مارچ کو پریڈ ایوان صدر کے احاطےمیں منعقد کی جائےگی، صدر آصف زرداری تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے

    پریڈ میں مسلح افواج کے دستے مہمان خصوصی کو سلامی پیش کریں گے اور پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے ایوان صدرکےسامنے فلائی پاسٹ کریں گے تاہم تقریب میں غیرملکی سفیروں اور دیگر اہم شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : پاکستان ڈے کے موقع پرخصوصی ملی نغمے کی شاندار ریلیز

    گذشتہ روز پاکستان ڈے کے موقع پر 23مارچ کی مناسبت سے جوش، جذبے اور یکجہتی سے بھرپور حب الوطنی کا نیا ترانہ پیش کیا گیا تھا، اس خصوصی نغمے کے خوبصورت بول ’پاکستان، قوسِ قزح کے رنگ‘ہمارا عشق، ہمارا پیار۔ صرف پاکستان‘ہیں۔

    خیال ہے ہر سال 23 مارچ کو یوم پاکستان تاریخی دن کے طور پر منایا جاتا ہے، اس جشن میں سب سے آگے جوائنٹ سروسز پاکستان ڈے پریڈ ہے، یہ ایک ایسی تقریب ہے جو قوم کے جوش و جذبے کو متحد کرتا ہے، 1956 سے 2022 تک پھیلے ہوئے ایک تاریخی سفر میں ہمارے ساتھ شامل ہوں کیونکہ اس شاندار پریڈ کے ارتقاء کی تاریخ بھی اتنی ہی شاندار ہے۔