Author: لئیق الرحمن

  • آذربائیجان کی میزبانی میں‌ خصوصی فوجی مشقیں، پاکستان اور ترکی کی فورسز شامل

    آذربائیجان کی میزبانی میں‌ خصوصی فوجی مشقیں، پاکستان اور ترکی کی فورسز شامل

    راولپنڈی: آذربائیجان کی میزبانی میں فوجی مشقوں کا انعقاد کیا جارہا ہے، جس میں پاک فوج کی اسپیشل فورس بھی شامل ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق آذربائیجان کی میزبانی میں3ملکی فوجی مشقوں کا باکو میں انعقاد کیا جارہا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ مشقیں’برادرہڈ‘ کےنام سے ہورہی ہیں، جس میں پاکستان، آذربائیجان اور ترکی کی اسپیشل فورسز شریک ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق ان مشقوں کا آغاز گیارہ ستمبر سے ہوا، جو بائیس ستمبر تک جاری رہیں گی۔ فوجی مشقیں انسداد دہشت گردی کے حوالے سے خصوصی طور پر منعقد کی گئیں ہیں۔

    ان فوجی مشقوں کا مقصد تینوں ممالک کی افواج میں تعاون بڑھانا اور تجربے کی بنیاد پر معلومات کا تبادلہ کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ ترکی اور آذربائیجان نے رواں سال کے آغاز پر باکو میں پانچ روزہ فوجی مشقیں کیں تھیں۔

    اس سے قبل گزشتہ برس انقرہ میں ترک اور آذربائیجان کی فوجی مشقیں اُس وقت ہوئیں تھیں جب آرمنینا کی فوج نے آذربائیجان کے مقبوضہ علاقوں پر قبضہ کرلیا تھا۔

  • آرمی چیف کی تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت

    آرمی چیف کی تمام خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کو مکمل تیار رہنے کی ہدایت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کور کمانڈرز کانفرنس میں روایتی اور غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی ، کانفرنس میں عالمی،علاقائی،داخلی سیکیورٹی کی صورتحال سمیت افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر غور کیا گیا۔

    کانفرنس میں پاک افغان بارڈرکی صورتحال،احتیاطی اقدامات پربھی گفتگو ہوئی ، آرمی چیف نے مؤثربارڈرمینجمنٹ نظام پراطمینان کااظہار کرتے ہوئے کہا بارڈرمینجمنٹ سےنقل و حرکت اور داخلی سیکیورٹی صورتحال کنٹرول میں ہے۔

    آرمی چیف نے افغانستان سےغیرملکی عملےکےانخلامیں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان خطےمیں دیرپا امن کے لئے کوشاں ہے۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں کشمیرکی آزادی کیلئےسیدعلی گیلانی کی جدوجہد اور قربانیوں پرخراج تحسین پیش کیا گیا ، شرکا نے کہا سیدعلی گیلانی نےپوری زندگی کشمیریوں کےحق خودارادیت کیلئےصرف کی۔

    کانفرنس کے شرکا نے عزم کا اظہار کرتے ہوئے کہا پاک فوج کشمیری عوام کیساتھ ہے ، بھارتی ریاستی جبر کو ہر سطح پر اجاگر کرتے رہیں گے اور پاکستان میں امن خراب کرنےکی تمام سازشوں کوناکام بنایاجائے گا۔

    کانفرنس میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیاافغانستان میں بامقصدرابطوں،انسانی ہمدردی کےتحت کرداراداکرے، خطےمیں دیرپاامن کیلئےعالمی برادری کامتحرک کردارضروری ہے، جس پر شرکا نے کہا کہ خطےمیں تمام فریقین دیرپاامن کے لئےباہمی تعاون کوفروغ دیں۔

    شرکا نے بھارتی جبرکیخلاف کشمیریوں کے حق خودارادیت سے یکجہتی کے عزم کا اعادہ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے تمام فارمیشنزکی پرامن محرم کے لئے کوششوں کوسراہتے ہوئے روایتی ،غیرروایتی خطرات سےنمٹنےکی تیاریوں پراطمینان کا اظہار کیا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے روایتی،غیرروایتی خطرات سے نمٹنے کیلئے مکمل تیار رہنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا پاکستان میں امن تباہ کرنےکی سازشوں کوہرقیمت پرناکام بنادیں گے۔

  • شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید

    شمالی وزیرستان: بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں کلیئرنس آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسنز کا شمالی وزیرستان کے علاقے ڈوسالی میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے، آپریشن کے دوران دیسی ساختہ بارودی سرنگ پھٹنے سے 2 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں 25 سال کے سپاہی ضیا اکرم اور 20 سال کے مصور خان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے علاقے کا محاصرہ کرکے دہشت گردوں کی تلاش شروع کردی، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں فرار ہوتے ہوئے ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں آپریشن :‌ سیکیورٹی فورسز سے شدید فائرنگ کا تبادلہ، دہشت گرد ہلاک

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کے مکمل خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    واضح رہے کہ 27 اگست کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے زیراستعمال ہتھیار اور گولیاں بڑی تعداد میں برآمد کی گئیں۔

    یاد رہے کہ بائیس اگست کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے بویا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا تھا۔ آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا تھا۔

  • افغانستان سے انخلا آپریشن، اٹلی کے وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

    افغانستان سے انخلا آپریشن، اٹلی کے وزیر خارجہ کا آرمی چیف سے اظہار تشکر

    راولپنڈی: پاکستان کے دورے پر موجود اٹلی کے وزیر خارجہ نے پاک فوج کے سپہ سالار سے اہم ملاقات کی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اٹلی کے وزیر خارجہ نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، ملاقات میں افغانستان کی صورت حال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان میں انسانی بنیادوں پر امدادی کاموں سےمتعلق امور بھی زیرغورآئے۔

    ملاقات میں آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان اٹلی کے ساتھ اپنے تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے اور اٹلی سےمختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان اور اٹلی کے درمیان وفود کی سطح پر مذاکرات

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں اٹلی کے وزیر خارجہ نے افغانستان سے متعلق پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا، علاقائی امن و استحکام کے لئے پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان سےکامیاب انخلاآپریشن پر اٹلی کے وزیر خارجہ نے آرمی چیف سےاظہار تشکر کیا، اطالوی وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ کابل سےانخلا میں پاکستان کا کردار زبردست رہا،اٹلی کے وزیرخارجہ نے پاکستان سےتعاون کو فروغ دینےمیں دلچسپی کا اظہار کیا۔

  • جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید

    جنوبی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، سپاہی شہید

    راولپنڈی: جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیستہ ساختہ بارودی سرنگ کے دھماکے میں سپاہی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزا میں دیسی ساختہ بارودی سرنگ دھماکے سے پھٹ گئی جس کے نتیجے میں سپاہی واجد للہ نے جام شہادت نوش کیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دیسی ساختہ بارودی سرنگ کا دھماکا کلیئرنس آپریشن کے دوران ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرلیا، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد مارا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے فوجی چوکی پر فائرنگ کے نتیجے میں نائب صوبیدارسونےزئی شہید ہوگئے تھے جبکہ ایک دہشت گرد بھی ہلاک ہوا تھا۔

    ترجمان پاک فوج نے مزید کہا کہ پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کےجڑسےخاتمےکیلئےپرعزم ہے، جوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

    یاد رہے رواں ماہ 8 اگست کو دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر ‏دیواگر پر فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک فوج نے مؤثر اور فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ ‏کےتبادلےمیں ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔

  • سرحد پار سے فائرنگ، 2 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

    سرحد پار سے فائرنگ، 2 جوان شہید، 3 دہشتگرد ہلاک

    پاک افغان بارڈر پر باجوڑ میں فوجی چوکی پر سرحدپار سےفائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک جب کہ پاک ‏فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔ ‏

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے افغان علاقےسے باجوڑ میں قائم فوجی چوکی کونشانہ بنایا تو پاک ‏فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا۔ ‏

    خفیہ اطلاعات کےمطابق جوابی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارےگئے اور 4 زخمی ہوئے جب کہ فائرنگ ‏کے تبادلے میں پاک فوج کے2جوان شہید ہو گئے۔

    شہید سپاہی جمال کا تعلق مردان اور شہیدسپاہی ایاز کا تعلق چترال سے ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان نے افغان سرزمین سےدہشت گرد حملے پر شدید احتجاج کیا اور باور کرایا ہے ‏کہ افغانستان کی سرزمین پاکستان کےخلاف کسی صورت استعمال نہ ہو۔

    وزیرداخلہ شیخ رشید نے سرحدپار سے دہشت گرد کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے فائرنگ سے سپاہی جمال اور ‏سپاہی ایاز کی شہادت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ شیخ رشید نے وطن کی خاطرجان قربان کرنےوالےجوانوں کو خراج ‏عقید بھی پیش کیا ہے۔

    واضح رہے کہ وقتاً فوقتاً سرحد پار سے فائرنگ کے واقعات پیش آتے رہتے ہیں جس کی روک تھام ‏کے لیے پاکستان مسلسل بارڈر پر سیکورٹی کو مضبوط بنانے اور مربوط منیجمنٹ پر زور دیتا آ رہا ‏ہے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ بھی واضح کر چکے ہیں کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک ‏دوسرے سے ‏وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک ‏‏علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھاسکتےہیں افغانستان میں پائیدارامن سےخطےمیں ترقی ہوگی اور پاک ‏‏افغان یوتھ فورم سےباہمی رابطوں کو فروغ ملےگا پاک افغان نوجوان خطےکامستقبل ہیں۔

  • افغانستان کی صورت حال، اعلیٰ عسکری قیادت کل اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی

    افغانستان کی صورت حال، اعلیٰ عسکری قیادت کل اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی

    راولپنڈی: ملکی اعلیٰ عسکری قیادت کل اراکین پارلیمنٹ کو اعتماد میں لے گی، سینیٹ اور قومی اسمبلی کی دفاعی کمیٹیوں کے اراکین جی ایچ کیو جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ دفاعی کمیٹی کی سربراہی مشاہدحسین سید کریں گے جبکہ قومی اسمبلی دفاعی کمیٹی کے سربراہ امجد علی خان ہوں گے۔ کمیٹیوں کے اراکین کو کل صبح ساڑھے9بجے جی ایچ کیو پہنچنے کی ہدایت کردی گئی۔ سیکرٹری دفاع، سیکرٹری خارجہ اور سیکرٹری قومی سلامتی کو بھی نوٹسز جاری ہوگئے۔

    افواج پاکستان کی قیادت ملکی داخلی سلامتی اور افغان صورت حال پر بریفنگ دے گی۔ بریفنگ دینے کی درخواست دفاعی کمیٹیوں کی جانب سے کی گئی تھی۔

    اراکین کو بدلتی افغان صورت حال اور پاکستان کی پالیسی سے آگاہ کیا جائے گا۔

    ذرایع کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے بھی کمیٹیوں کی ملاقات ہوگی۔ ترجمان افواج پاکستان میجرجنرل بابر افتخار بھی بریفنگ میں شرکت کریں گے۔

    پارلیمانی کمیٹیوں کے اراکین یادگار شہدا پر حاضری بھی دیں گے۔

  • پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید

    پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، حوالدار شہید

    راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر ایک بار پھر سرحد پار سے دہشت گردانہ کارروائی کی گئی ہے، پاک فوج نے بھی بھرپور جواب دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان بارڈر پرلوئر دیر میں سرحد پارسےدہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ افغان علاقے سے فوجی چوکی پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردی کے واقعے پر پاک فوج کی جانب سےفوری جوابی کارروائی کی گئی، پاک فوج کی جوابی فائرنگ سےایک دہشت گرد ہلاک جبکہ تین زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کا ایک اور سپوت وطن پر قربان ہوا، چھتیس سالہ حوالدار گل امیر نے شہادت حاصل کی ، شہید کا تعلق لکی مروت سے تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

    مئی میں بھی پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں چار ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوئے تھے۔

  • صدر مملکت کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    صدر مملکت کا دورہ جی ایچ کیو، آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی:صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جنرل ہیڈ کوارٹر( جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پر آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا، جی ایچ کیو پہنچنے پر آرمی چیف نے صدر مملکت کا استقبال کیا، بعد ازاں صدر مملکت کو گارڈ آف آنرز پیش کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت نے یادگارشہدا پرحاضری دی، پھول چڑھائےاورفاتحہ خوانی کی، صدراورآرمی چیف کے درمیان علاقائی صورتحال ،قومی سلامتی کےامورپر بات چیت بھی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق صدرمملکت کو سائبرسیکیورٹی ودیگرامور پر بریفنگ دی گئی، صدرمملکت نےداخلی وخارجی سیکیورٹی کیلئےپاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کوسراہا اور پاک فوج کی آپریشنل تیاری کو سراہا۔

  • پاکستان کا  ‘ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ‘ کا  کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ‘ فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم ‘ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کرلیا ، ویپن سسٹم ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے فتح ون گائیڈڈ ملٹی لانچ راکٹ سسٹم کا کامیاب تجربہ کیا، راکٹ سسٹم کامیابی سے روایتی وارہیڈ لے جانے اورہدف کو کامیابی سےنشانہ بنانے کی صلاحیت رکھتاہے ، ویپن سسٹم سےدشمن پرگہری ضرب لگانے کی صلاحیت میں بہتری آئی۔

    یاد رہے 12 اگست کو پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا تھا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربے کے دوران میزائل ویپن سسٹم کے تکنیکی پیرامیٹرز کو جانچا گیا، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈکےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا،