Author: لئیق الرحمن

  • افغانستان میں منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب

    افغانستان میں منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب

    واشنگٹن : افغانستان میں منہ کی کھانے کے بعد بھارتی میڈیا ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، بھارتی میڈیا کی جانب سے طالبان کو بدنام کرنے کی سازش سامنے آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق ۔امریکی خبر رساں ادارے نے بھارتی دعوے کا بھانڈا پھوڑ دیا اور پرانی ویڈیو کی بنیاد پر بھارتی میڈیا کی طالبان کو بدنام کرنے کی سازش ناکام ہوگئی۔

    بھارتی میڈیا نے پرانی ویڈیو دیکھا کر دعویٰ کیا تھا کہ ’’کابل فتح کے بعد طالبان جنگجو ایک کلب میں ڈانس کررہے ہیں‘، تاہم امریکی خبر رساں ادارے اے پی نےویڈیوکی تحقیقات کرکے دعویٰ غلط ثابت کردیا۔

    امریکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ وہ کئی ماہ پرانی اور بنوں میں شادی کی ایک تقریب کی ہے۔

    خیال رہے افغانستان پر طالبان کے قبضے کے بعد بھارتی میڈیا بوکھلاہٹ کا شکار ہے اور سوشل میڈیا پر افغان طالبان سے متعلق پروپیگنڈے والی جعلی ویڈیو پھیلانے لگا، اس دوران طالبان کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر گردش کرتی نظر آئی، جس میں مسلح افراد ہتھیار تھامے گروپ کی صورت میں ڈانس کررہے ہیں۔

    بھارتی میڈیا کا دعویٰ کیا تھا کہ طالبان نے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد جشن منایا اور یہ ویڈیو جشن مناتے ہوئے طالبان کی ہے۔

  • ‏’امید ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی‘‏

    ‏’امید ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی‘‏

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ توقع ہےطالبان خواتین اورانسانی حقوق ‏پر وعدے پورے کریں گے امید ہے افغان سرزمین کسی ملک کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پاکستان ملٹری اکیڈمی کاکول ‏کادورہ کیا، آرمی چیف فورتھ پاکستان بٹالین کوپرچم عطاکرنےکی تقریب کےمہمان خصوصی تھے۔

    اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے کہا کہ آج کادن ملٹری اکیڈمی ‏جیسےعظیم ادارےکی تعمیر میں اہم سنگ میل ہے فورتھ پاکستان بٹالین نے5سال قبل قیام ‏سےشاندار کارکردگی دکھائی پاکستان ملٹری اکیڈمی کا شمار دنیاکےبہترین اداروں میں ہوتاہے۔

    انہوں نے کہا کہ وطن کیلئےخودکووقف کرنےکاعہد،دشمنوں کیلئےخوف کی علامت ہے مشکلات ‏کےباجودپاکستان اقوام عالم میں مضبوط اورترقی کرتاملک ہے اگست کامہینہ ہمیں آزادی ‏کیلئےلازوال قربانیوں کی یاددلاتاہے ہمارے محنتی جوان ہمارافخراورسرمایہ ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ تمام چیلنجز میں ایمان، اتحاد، نظم کےاصول مشعل راہ ہیں دنیاکی کوئی ‏طاقت متحدقوم کو کسی قسم کی گزندنہیں پہنچاسکتی معاشی اوردیگرمشکلات کےباوجودپاکستان ‏نے بھرپورمقابلہ کیا قوم ہرچیلنج کے بعد مزید مضبوط بن کرابھری۔

    ان کا کہنا تھا کہ ہم نےدہشت گردی پرقابوپاکروطن کی سرحدوں کادفاع کیا کورونااورلوکسٹ ‏کیخلاف محدودوسائل کے باوجود بہترین حکمت عملی دکھائی، پاکستان نےبحیثیت قوم نظم ‏وضبط،یگانگت کامظاہرہ کیا بحیثیت قوم نظم وضبط، یگانگت پردنیاپاکستان کی معترف ہے، روایتی ‏جنگ ہویادہشتگردی کیخلاف ردعمل افواج اعتماد پرپورااتریں، ایمرجنسی صورتحال ہویاقدرتی ‏آفات،افواجِ ہمیشہ اعتماد پر پورا اتریں۔

    جنرل باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان قومی،علاقائی امن اورترقی کاخواہاں ہے افغانستان امن عمل میں ‏پاکستان کی مخلصانہ کوششیں ہیں مخلصانہ کوششیں ایسےخطےکےقیام کیلئےہیں جو پرامن ہو، ‏کوششیں ایسےخطےکیلئےہیں جو خوشحال اورمعاشی شراکت دارہو عالمی برادری پرواضح کیا ‏افغانستان کے امن کیلئےکردار ادا کرے پاکستان نے افغانستان میں بدامنی کی بھاری قیمت اداکی ‏ہے۔

    آرمی چیف نے واضح کیا کہ معاشی مشکلات کےباوجودپاکستان نے30لاکھ سےزائدافغان شہریوں ‏کوپناہ دی پاکستان کوتنقید کانشانہ بنانےکی کوششوں پرخاموش نہیں رہ سکتے سازشیں ‏کرنےوالےوہی ہیں جوعلاقائی امن میں رکاوٹ ہیں، افغانستان میں امن اوراستحکام ‏کیلئےاپناکرداراداکرتےرہیں گے افغانستان میں امن خطےاورپاکستان کیلئےاشدضروری ہے توقع ‏ہےطالبان خواتین اورانسانی حقوق پروعدےپورےکریں گےامید ہے افغان سرزمین کسی ملک ‏کیخلاف استعمال نہیں ہوگی۔

    کشمیر سے متعلق آرمی چیف نے کہا کہ آزادی کےاس ماہ میں ہم کشمیری بھائیوں کونہیں بھول ‏سکتے مقبوضہ کشمیر کے لوگ بدترین ریاستی دہشت گردی اوراستحصال کاشکارہیں یقین دلاتاہوں ‏پاکستانیوں کےدل کشمیریوں کیساتھ ہیں ہمیشہ کشمیرکےساتھ کھڑےہیں اورکھڑےرہیں گے کشمیر ‏کےپرامن منصفانہ حل تک علاقائی امن ایک سراب ہے عالمی کمیونٹی کوبھی مسئلہ کشمیر کاادراک ‏ہوناچاہیے آزادی کی تحریک کےقائدین کامقصدمحفوظ اور خوشحال خطےکاقیام تھا ایساخطہ جہاں ‏نئےآزاد ہونےوالےممالک امن سےرہ سکیں آزاداورپرامن خطے کا تصور ہمسائے میں انتہاپسندی کی ‏سوچ کےہاتھوں یرغمال ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل میں آپ کوکئی چیلنجز کاسامنا رہےگا دشمن قوتیں ہائبرڈوار سے ‏ریاست کو کمزور کرنے کے درپے ہیں جنگ کی نوعیت مسلسل بدل رہی ہے مستقبل کی جنگ میں ‏غیرروایتی اندازجنگ کااہم کردار ہو گا، پاک فوج تمام چیلنجزسےآگاہ ہے اور نبردآزما ہونے کیلئے تیار ‏ہے ٹیکنالوجی اورمخصوص صلاحیتوں پرتوجہ دے کردفاع یقینی بنائیں گے۔

  • پاک فوج کی میجر شمائلہ بشیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    پاک فوج کی میجر شمائلہ بشیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا

    نیویارک : میجر شمائلہ بشیر کو اقوام متحدہ امن مشن میڈل سے نوازا گیا ، استور سے تعلق رکھنے والی میجر شمائلہ بشیرقبرص میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کی میجر شمائلہ بشیر نے قوم کا سر فخر سے بلند کردیا ، میجر شمائلہ بشیر کو اقوام متحدہ امن مشن میڈل سے نوازا گیا ، استور سے تعلق رکھنے والی میجر شمائلہ بشیرقبرص میں فرائض انجام دے رہی ہیں۔

    مشن کمانڈر میجر جنرل انگرڈ جیراڈ نے میجر شمائلہ بشیر کو امن مشن میڈل سے نوازا، اس کے علاوہ مشن میں مختلف ممالک کے13افسران کو اقوام متحدہ امن مشن میڈل سے نوازاگیا ، میڈل پانیوالوں میں پاکستان،ارجنٹینا،روس، سربیا، برطانیہ کے افسران شامل ہیں۔

    گذشتہ ماہ کانگو میں امن مشن کے تحت ملٹی نیشنل جوائنٹ میڈل پریڈکاانعقاد کیا گیا ، جس میں انسانی خدمات کے اعتراف میں اہلکاروں کو یو این میڈلز دیئے گئے، پریڈ میں چین ،انڈونیشیا، یوراگوئے کے یونٹس پاکستانی دستے کے ہمراہ تھے۔

    خیال رہے تاریخ میں یہ پہلا موقع ہے کہ پاک فوج اس وقت اقوام متحدہ کے امن مشن کی تاریخ میں سب سے زیادہ فوجی دستے بھیجنے والا ملک بن چکا ہے

  • ‏’افغانستان میں دیرپاامن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں‘‏

    ‏’افغانستان میں دیرپاامن کیلئے ہر ممکن اقدامات کیلئے تیار ہیں‘‏

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان کیساتھ وسیع ترتعلقات کا ‏خواہاں ہیں افغانستان میں دیرپاامن کیلئےہرممکن اقدامات کیلئےتیارہیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان افغانستان کےعوام کے ساتھ کھڑا ہے ‏افغانستان میں معاملات کےحل سےخطےمیں دیرپا امن واستحکام آئے گا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان افغانستان کیساتھ وسیع ترتعلقات کا خواہاں ہیں افغانستان میں ‏دیرپاامن کیلئےہرممکن اقدامات کیلئےتیارہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان وفدنے پاک فوج کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ‏پاک فوج کی افغانستان میں امن کیلئےکوششیں قابل قدر ہیں۔ افغان وفدنےمستقبل سےمتعلق ‏تجاویزپیش کیں۔

    اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سےافغانستان کےسیاسی رہنماؤں کے وفد نے ملاقات کی جس ‏میں افغانستان کی تازہ ترین صورتحال پر بات چیت کی گئی، وزیراعظم افغان عوام کی ‏بھرپورحمایت اوریکجہتی کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نےجامع سیاسی حل کومحفوظ بنانےکیلئےفریقوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ‏پاکستان سےزیادہ افغانستان میں امن کاخواہشمندکوئی ملک نہیں، موجودہ صورتحال میں افغان ‏رہنماؤں پربھاری ذمہ داری عائدہوتی ہے۔

    وزیراعظم نے کہا کہ افغانستان میں امن اورترقی کی راہ پرگامزن کرنےکیلئےمل کرکام کریں محفوظ ‏افغانستان کے لئے سیاسی تصفیہ ضروری ہے پاکستان افغان قیادت کی افغانستان کیلئےکوششوں کی ‏حمایت جاری رکھےگا۔

  • پاکستان افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پُرعزم ہے، آرمی چیف

    پاکستان افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پُرعزم ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان امن عمل میں سنجیدہ اور پُرعزم ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی، افغانستان کی صورت حال اور باہمی تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان امریکا کے ساتھ کثیر النوعیت دوررس تعلقات کا خواہاں ہے، پاکستان افغانستان کے پرامن حل کے لیے فریقین سے تعاون کرتا رہے گا۔

    امریکی ناظم الامور نے امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کے خواہاں ہیں۔

    مزید پڑھیں: افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ نہیں، آرمی چیف 

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ افغانستان میں جاری کشیدگی میں پاکستان کاکوئی پسندیدہ نہیں، ہم افغانستان میں دیرپا امن واستحکام میں مدد کے خواہاں ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے، ہم افغانستان میں دیرپا امن واستحکام میں مدد کے خواہاں ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان یورپی یونین ممالک سےتعلقات کوخصوصی اہمیت دیتا ہے اور مختلف شعبوں میں مشترکہ مفادات کی بنیاد پرتعاون کے فروغ کے خواہاں ہیں۔

  • راولپنڈی میں‌ حادثاتی دھماکا،  3 ملازمین جاں بحق

    راولپنڈی میں‌ حادثاتی دھماکا، 3 ملازمین جاں بحق

     راولپنڈی کے علاقے واہ کینٹ میں قائم پاکستان آرڈیننس فیکٹری میں حادثاتی طور پر دھماکا ہوا، جس میں تین ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں دھماکے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا گیا کہ ’پی اوایف واہ فیکٹری کےایک پلانٹ میں حادثاتی طورزورداردھماکا ہوا‘۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حادثے میں 3 ملازمین جاں بحق جبکہ دو زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ جائے وقوعہ پر صورت حال کنٹرول میں ہے، ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی کہ دھماکا فنی خرابی کے باعث ہوا۔ آئی ایس پی آر نے تحقیقات مکمل کر کے تفصیلات جاری کرنے کا اعلان بھی کیا ہے۔

    قبل ازیں راولپنڈی میں زور دار دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی تھی۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھماکے کی آواز واہ کینٹ کی طرف سے آئی، آواز کی شدت سے اطراف کی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے تھے۔

  • پاکستان کا  بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کرلیا ، غزنوی میزائل زمین سےزمین تک ہدف کوکامیابی سے نشانہ بنا سکتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ، تجربےکامقصدآرمی اسٹریٹجک فورس کمانڈکی آپریشنل تیاریوں کوجانچناتھا، غزنوی میزائل زمین سے زمین تک ہدف کوکامیابی سےنشانہ بناسکتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ تجربےکےدوران میزائل ویپن سسٹم کےتکنیکی پیرامیٹرزکوجانچاگیا، آرمی اسٹریٹجک فورسزکمانڈکےکمانڈر لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نےتجربے کامشاہدہ کیا، سائنسدان،انجینئرز ودیگراعلیٰ حکام بھی موقع پرموجودتھے۔

    ترجمان کے مطابق کمانڈراے ایس ایف سی نے کامیاب تجربےپرسائنسدانوں اورانجینئرزکوسراہا جبکہ صدر مملکت عارف علوی ،وزیراعظم عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارکباد دی۔

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی چوکی پر دہشتگردوں کی فائرنگ، سپاہی شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے سپاہی شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میں سیکیورٹی چوکی پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، پاک فوج نے دہشت گردوں کی فائرنگ پر جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 29 سالہ سپاہی شاہد نے جام شہادت نوش کیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز کا دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے علاقے میں آپریشن جاری ہے، پاک فوج دہشت گردی کی لعنت کے جڑ سے خاتمے کے لیے پرعزم ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فورسز کے جوانوں کی قربانیوں سے ہمارا عزم مزید مضبوط ہوتا ہے۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ ہلاک دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کےحملوں میں مطلوب تھے۔

  • وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیراعظم اور آرمی چیف کا پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    وزیراعظم عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کورہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا ‏ہے گورنر اور وزیر اعلیٰ کے پی بھی دورے کےدوران ہمراہ تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیر اعظم نے یادگارشہدا پر حاضری دی اور پھول چڑھائے، وزیراعظم کو ‏سیکیورٹی صورتحال،جاری آپریشنز اور باڑ کےعمل پر بریفنگ دی گئی۔

    وزیراعظم نےبارڈرمینجمنٹ سے متعلق اقدامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انٹرنل ‏سیکیورٹی اوربارڈر مینجمنٹ اقدامات قابل تعریف ہیں۔

    وزیراعظم عمران خان نے امن واستحکام کیلئےجاری آپریشنزکی کوششوں کو سراہا جب کہ ضم شدہ ‏اضلاع میں سماجی واقتصادی ترقی کےمنصوبوں پربھی بریفنگ دی گئی، پاک افغان بارڈر پر ‏سیکورٹی صورتحال ،حکمت عملی سے بھی آگاہ کیا گیا۔ ‏

    وزیراعظم عمران خان نے جامع بارڈر مینجمنٹ نظام پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے مؤثر بارڈر کنٹرول، ‏داخلی سیکیورٹی اقدامات کو بھی سراہا۔

    وزیراعظمنے سماجی و اقتصادی ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل میں فوج کے کردار کی تعریف کرتے ‏ہوئے کورونا، ٹڈی دل کی روک تھام میں اعانت پر فورسز کے کردار کو سراہا، انسدادپولیو، شجر ‏کاری مہم کیلئےاقدامات کی بھی تعریف کی۔

  • پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ  گر کر تباہ

    پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ

    اٹک : پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ گر کر تباہ ہوگیا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فضائیہ کا لڑاکا تربیتی طیارہ اٹک کے قریب گر کر تباہ ہوگیا ، ترجمان پاک فضائیہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لڑاکا طیارہ معمول کی تربیتی پرواز کے دوران اٹک کے قریب گر کر تباہ ہو ا تاہم دونوں پائلٹ جہاز سے بحفاظت اترنے میں کامیاب رہے۔

    ترجمان کا کہنا ہے کہ حادثےمیں زمین پرکسی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، واقعے کی وجوہات جاننے کیلئے ایئرہیڈ کوارٹرز نے اعلیٰ سطحی بورڈ تشکیل دے دیا ہے۔

    یاد رہے گذشتہ سال یوم پاکستان کی ریہرسل کے دوران پاک فضائیہ کا لڑاکا طیارہ ایف – 16 گر کر تباہ ہوگیا تھا ، طیارہ حادثے میں ونگ کمانڈرنعمان اکرم شہید ہوئے تھے۔

    بعد ازاں اپریل میں پاک فوج کامشاق طیارہ گجرات کےقریب گرکرتباہ ہوگیا تھا ، حادثے کے نتیجے میں دونوں پائلٹ میجرعمر اور لیفٹیننٹ فیضان شہید ہوگئے تھے۔