Author: لئیق الرحمن

  • ’کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں‘

    ’کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں‘

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کمانڈرز ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بلوچ رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا، اس موقع پر لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔

    [bs-quote quote=”کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں” style=”default” align=”left” author_name=”آرمی چیف”][/bs-quote]

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے ساتھ آئی جی آرمز کمانڈر بلوچ رجمنٹل سینٹر بھی موجود تھے، آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس کے موقع پر ہوا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    آرمی چیف نے بلوچ رجمنٹل سینٹر میں افسران سے خطاب کے دوران بلوچ رجمنٹ کے اعلیٰ پیشہ ورانہ معیار اور کامیاب آپریشنز کو سراہا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ کمانڈرز ہر سطح پر پیشہ ورانہ مہارت کے حصول پر توجہ دیں، کمانڈر تازہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے خود کو تیار کریں اور ہر طرح کے چیلنجز کا سامنا کرنے کے لیے تیار رہیں۔

  • غیرملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

    غیرملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے

    اسلام آباد : غیرملکی سیاح بھی پاکستان اور پاک فوج کے مداح نکلے ،اسکردو میں آئےامریکی اوربرطانوی سیاحوں نے سیاحت کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج ملکی و غیر ملکی سیاحوں کو سیکیورٹی اور سہولتوں کی فراہمی میں پیش پیش ہیں ، اسکردو میں آئےامریکی اوربرطانوی سیاحوں نے سیاحت کے فروغ کے اقدامات کو سراہا۔

    سیاح کونان بلیز نے کہا 2015میں بھی قراقرم ہائی وے پر سفر کیاتو پاک فوج نے سیکیورٹی دی، عمران خان پاکستان کو عالمی سیاحت کے مرکز کے طور پر پروموٹ کر رہے ہیں۔

    کونان بلیز نے نئی سڑکوں کی تعمیر اور4جی کی سہولت فراہم کرنے کا خصوصی ذکر کیا۔

    برطانوی سیاح روب لوکاز کا کہنا تھا کہ پاکستان آنے کا تجربہ انتہائی زبرست رہا، بیس کیمپ سے ہیلی کاپٹر کے ذریعے لفٹ کیا گیا تو انسٹا گرام پر پوسٹ ڈالی، پوسٹ ڈالی کہ ہم پاکستان آرمی کے ہاتھوں میں ہیں، ہم محفوظ ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rob Lucas (@rob_lucas_mountaineering)

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Rob Lucas (@rob_lucas_mountaineering)

    برطانوی سیاح کینٹن کول نے کہا کہ سیاح پاکستان کو ایک دلفریب مقام کے طور پر یاد رکھیں گے، یہاں کے لوگ، خوراک اور قدرتی ماحول سب بہت خوبصورت ہیں۔

    غیر ملکی سیاحوں نے حکومت اورپاک فوج کی جانب سے سیکیورٹی اورسہولتوں کاشکریہ اداکیا ، آئے دن پاکستان کے شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے دو دہشت گردوں کو جہنم واصل کردیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرفورسزنے آپریشن کیا، کارروائی کے دوران دو دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک دشمن عناصر کے خلاف کارروائی کے دوران ایک افسر اور جوان زخمی بھی ہوا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ہلاک دہشت گرد دہشت گرد دیسی ساختہ بارودی سرنگوں کےحملوں میں مطلوب تھے۔

    اس سے قبل آج شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ گھڑیوم پر فائرنگ کی گئی تھی، جس کے نتیجے میں سینتیس سالہ لانس نائیک غلام مصطفیٰ نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان میں فوجی چوکی پر دہشت گردوں کی فائرنگ ، ایک جوان شہید

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی اہلکاروں نے بھی بھرپورجوابی کارروائی کی ، دہشت گردوں کی تلاش اور خاتمے کیلئے علاقے میں آپریشن کیا گیا۔

    یاد رہے رواں سال جون کے آخر میں بھی افغانستان سے دہشت گردوں نے انٹرنیشنل بارڈر پر فائرنگ کی تھی ، فائرنگ شمالی وزیرستان کے علاقے دواتوئی کی فوجی چیک پوسٹ پر کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے تبادلے میں حولدارسلیم اورلانس نائیک پرویزشہید ہوئے جبکہ پاک فوج کی طرف سے فوری اور مؤثرجوابی کارروائی کی گئی تھی۔

  • ‏’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘‏

    ‏’دشمنوں کو امن عمل متاثر نہیں کرنے دیں گے‘‏

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان اورافغانستان کاامن ایک دوسرے سے ‏وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان میڈیا وفد نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی جس ‏میں آرمی چیف نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میڈیاعوامی، سماجی اور ثقافتی رابطوں میں پل کا ‏کردار ادا کر سکتا ہے میڈیا کی ذمہ داری ہے امن دشمنوں کی نشاندہی کرکےشکست دے۔

    جنرل قمر باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن پاکستان کی دلی خواہش ہے پاکستان اورافغانستان ‏کاامن ایک دوسرے سے وابستہ ہے دشمنوں کو امن عمل کو متاثر کرنےکی اجازت نہیں دیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مؤثربارڈر مینجمنٹ اور سیکیورٹی دونوں ملکوں کے مفاد میں ہے دونوں ممالک ‏علاقائی رابطوں سے فائدہ اٹھاسکتےہیں افغانستان میں پائیدارامن سےخطےمیں ترقی ہوگی اور پاک ‏افغان یوتھ فورم سےباہمی رابطوں کو فروغ ملےگا پاک افغان نوجوان خطےکامستقبل ہیں۔

    افغان صحافیوں نےآرمی چیف سےملاقات اور بات چیت پر شکریہ ادا کرتے ہوئے امن کے لئے ‏پاکستان کی سنجیدہ کوششوں کی بھی تعریف کی۔ افغان صحافیوں نےبڑی تعدادمیں مہاجرین کا ‏خیال رکھنےپربھی شکریہ اداکیا۔

  • یورپین پارلیمنٹ ممبران نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز اٹھا دی

    یورپین پارلیمنٹ ممبران نے مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر آواز اٹھا دی

    اسلام آباد: یورپین پارلیمنٹ کے 16 ممبران نے مقبوضہ کشمیر کی صورت حال پر یورپین اعلیٰ نمائندے خط لکھ دیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یورپی پارلیمنٹ ممبران کا مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے یورپین اعلیٰ نمائندے کو خط لکھ دیا۔

    خط کے متن کے مطابق 2019 سے مقبوضہ کشمیر بدترین لاک ڈاؤن میں ہے، نقل و حرکت، معلومات تک رسائی، ہیلتھ، تعلیم، آزادی اظہار کے برے حالات ہیں، صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں کو خاص طور پر ٹارگٹ کیا جاتا ہے۔

    یورپین پارلیمنٹ کے ممبران نے خط میں کہا کہ لوگوں کو عقوبت خانوں میں ڈالا جاتا ہے، اجتماع پر پابندی، لوگ زیر حراست ہیں، بھارت کی جانب سے یہاں پر قانون کا غلط استعمال کررہا ہے۔

    خط میں کہا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ بن چکا ہے، یہ دو نیوکلیئر ملکوں کے لیے خطرے کی علامت ہے جو کسی بھی وقت شدت اختیار کرسکتی ہے۔

    خط کے متن کے مطابق مقامی آبادی مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے خلاف احتجاج کررہی ہے، وادی میں بدامنی کی صورت حال ہے جس سے دونوں ملکوں کی افواج میں تناؤ پڑھتا ہے۔

    یورپین پارلیمنٹ کے ممبران نے کہا کہ یورپین یونین کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کیخلاف آواز اٹھانا ہوگی، کشمیریوں سے کئے وعدوں، یواین قراردادوں پر عملدرآمد کے لیے سازگار ماحول پیدا کرنا ہوگا۔

    خط میں کہا گیا کہ ہندوستانی، پاکستانی شراکت داروں کے تعاون کے لیے وسائل کو بروئے کار لانا ہوگا، یورپی پارلیمنٹ کی حیثٰت سے اپنی کاوشیں جاری رکھنے کا عزم کرتے ہیں۔

  • مزید پانچ افغان فوجی حکام کے حوالے

    مزید پانچ افغان فوجی حکام کے حوالے

    راولپنڈی: پاک فوج نے پناہ کے لیے درخواست دینے والے پانچ افغان فوجیوں کو حکام کے حوالے کردیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق افغان فوجیوں نے چترال کے ارندو سیکٹر پر پناہ حاصل کرنے کے لیے درخواست دی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 5افغان فوجی نواں پاس کے مقام پر پانچ بج کر 45 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کردیا گیا۔

    یاد رہے کہ 26 جولائی کو پاکستان میں پناہ لینے والے 5 افسران سمیت 46افغان فوجیوں کو پاک فوج نے افغانستان حکومت کے حوالے کیا گیا۔ افغان فوجیوں نے اپنے الوداعی پیغام میں دیکھ بھال پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا تھا۔

    مذکورہ افغان فوجیوں کو بھی نواں کے قریب 12 بج کر 35 منٹ پر افغان حکام کے حوالے کیا گیا تھا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان فوج، بارڈرپولیس نے چترال ارندو سیکٹر پر پناہ کیلئے درخواست کی تھی۔

    مزید پڑھیں: پاکستان میں پناہ لینے والے 46 فوجی افغان حکام کےحوالے

    آئی ایس پی آر کے مطابق ضابطے کی کارروائی کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان داخل ہونے کی اجازت دی گئی تھی، فوجیوں کے ہتھیار اور تمام آلات بھی افغان حکام کے حوالے کیے گئے۔

    روانگی کے وقت گفتگو کرتے ہوئے افغان فوجی کمانڈر کا کہنا تھا کہ ’پاک فوج اور پاکستان کی حکومت کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے نے ہمارا ہر طرح سے خیال رکھا، پاک فوج کی مہمان نوازی کو کبھی نہیں بھول سکتے‘۔

    واضح رہے کہ چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاک افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ رابطہ کیا تھا جس میں افغان فوج اور بارڈر پولیس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکار محفوظ راستے کی تلاش میں تھے۔

  • پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جنوبی افریقا کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی افریقہ کےمسلح افواج کےسربراہ نے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف سے اہم ملاقات کی۔

    اس ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکورٹی، دفاعی و تربیتی امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’پاکستان جنوبی افریقہ کےساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، براعظم افریقہ میں جنوبی افریقہ کو اہم ملک کی حیثیت حاصل ہے‘۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’علاقائی امن و استحکام، سکیورٹی سے متعلق جنوبی افریقا کا کردار قابل قدر ہے‘۔

    جنوبی افریقا کے چیف آف اسٹاف جنرل ریوڈزنئی نےخطےمیں امن واستحکام کیلئے پاکستان کے کردار کو سراہا اور  افغان امن عمل میں پاکستان کے کردارکی تعریف بھی کی۔

    بعد ازاں جنوبی افریقا کی افواج کے سربراہ نے سی جےسی ایس سی جنرل ندیم رضاسے ملاقات کی۔ جس میں باہمی دلچسپی علاقائی سیکورٹی، دفاع و تربیتی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ملاقات میں فوجی رابطوں، تعاون کو مزید فروغ دینےکے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ریوڈزنئی کی  پاک فوج کی پیشہ وارانہ کارکردگی کی تعریف کی اور دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کی قربانیوں  کو سراہا۔

    جنرل یوڈنئی کی جوائنٹ اسٹاف ہیڈ کوارٹر آمد پر گارڈآف آنر بھی پیش کیاگیا۔

  • پاک فوج نے افغان آرمی کے کمانڈر سمیت 46اہلکاروں کو پناہ ‌دے دی

    پاک فوج نے افغان آرمی کے کمانڈر سمیت 46اہلکاروں کو پناہ ‌دے دی

    راولپنڈی : پاک فوج نے افغان آرمی کے کمانڈر سمیت چھیالیس افغان اہلکاروں کو پناہ دے دی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری سہولتیں بھی فراہم کی گئیں۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چترال کے ارندو سیکٹر کے پاس پاک افغان بارڈر پر تعینات افغان فوجی کمانڈر نے پناہ کیلئے پاک فوج کے ساتھ رابطہ کیا، جس میں افغان فوج اور بارڈر پولیس کے پانچ افسروں سمیت چھیالیس اہلکاروں کیلئے پناہ اور محفوظ راستے کی درخواست کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ افغان کمانڈرکی درخواست پر پاک فوج کی طرف سے افغان حکام سے رابطہ کیا گیا ، جس کے بعد افغان فوجیوں کو پاکستان میں داخلے کی اجازت دے دی گئی اور فوجی روایات کے مطابق افغان اہلکاروں کو خوراک اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی گئیں۔

    ترجمان پاک فوج نے مزید کہا ہے کہ جلد باضابطہ اور باوقار طریقہ کار کے تحت افغان اہلکاروں کو افغان حکام کے حوالے کردیا جائے گا۔

    خیال رہے افغان فوجی انٹرنیشنل بارڈر پر اپنی پوسٹوں کا تحفظ کرنے میں ناکام ہورہے تھے، اپنی چوکی پر مزید کنٹرول جاری رکھنے کے قابل نہیں رہے تھے۔

    اس سے قبل یکم جولائی کو بھی پینتیس افغان فوجیوں نے پاک فوج سے پناہ طلب کی تھی، ان اہلکاروں کو بھی محفوظ پناہ فراہم کرنے کے بعد افغان حکام کے حوالے کردیا گیا تھا۔

  • ‏’پاکستان کا دفاع ہرقیمت پر کریں گے‘ آرمی چیف کی بارڈر پر جوانوں کے ساتھ عید

    ‏’پاکستان کا دفاع ہرقیمت پر کریں گے‘ آرمی چیف کی بارڈر پر جوانوں کے ساتھ عید

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نےضلع کرم میں پاک افغان بارڈر پر جوانوں کےساتھ عیدمنائی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف قمرجاویدباجوہ عید کے روز ‏پاک افغان بارڈر پہنچے جہاں انہوں نے سرحد پر موجود جوانوں کے ساتھ وقت گزارا۔
    ‏ ‏
    آرمی چیف نےجوانوں کے بلند حوصلےاور مادروطن کےدفاع کےعزم کوسراہا جب کہ فارمیشن کی ‏آپریشنل تیاری اور بارڈر سیکیورٹی انتظامات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کرت ہوئے سرحدوں کی سیکیورٹی ‏یقینی بنانے کیلئے پاک فوج کےعزم کا اعادہ کیا۔

    جوانوں سے خطاب میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ تمام خطرات سےپاکستان کادفاع ‏ہرقیمت پر کریں گے۔
    جنرل باجوہ نے فارمیشن کی سماجی اور اقتصادی منصوبے کیلئےسول انتظامیہ سےتعاون کی ‏تعریف کرتے ہوئے کہا کہ انتظامیہ سے مل کر انفراسٹرکچر کی تعمیرنو میں پیش پیش ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے بارڈر پہنچنے پر کورکمانڈر پشاور نےان کا استقبال کیا۔

  • یورپی پیراگلائیڈرز نے پاکستان میں  پیرا گلائیڈنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    یورپی پیراگلائیڈرز نے پاکستان میں پیرا گلائیڈنگ کا نیا ریکارڈ قائم کردیا

    راولپنڈی: پاکستان ایڈونچرسپورٹس کیلئے پُرکشش ترین مقام بن گیا، یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نے اسکردومیں واقع بلتورو گلیشئر پر پیرا گلائیڈنگ کا نیا ریکارڈقائم کردیا۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق یورپی پیراگلائیڈنگ ٹیم نےنیا ریکارڈ قائم کردیا ، پیرا گلائیڈرز نے 8407 میٹر بلندی پر پیرا گلائیڈنگ کا ریکارڈ قائم کیا، آرمی اسکول آف فزیکل ٹریننگ کاکول کی ٹیم پیراگلائیڈنگ میں شامل تھی۔

    دنیا میں 8ہزار میٹر سے بلند14میں سے5چوٹیاں پاکستان میں واقع ہیں اور 6یورپی پیرا گلائیڈرز 25مئی سے ہنزہ اور اسکردو میں موجود تھے ، ان کی قیادت عالمی شہرت یافتہ پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈ کر رہے تھے، جون میں ان پیرا گلائیڈرز نے ہنزہ کی پہاڑیوں پر پریکٹس کی ، ان کا مشن پیرا گلائیڈنگ کر کے بلندی پر جانے کا عالمی ریکارڈ بنانا تھا۔

    نیا ریکارڈ8407میٹر کا بنایا گیا اس سے قبل عالمی ریکارڈ8157میٹر کا ہے ، اسکردو میں واقع بلتو رو گلیشئر پر ریکارڈ یورپی پیرا گلائیڈر انٹائن جراڈنے بنایا اور پاکستان کے لیے بڑے اعزاز کی بات ہے کہ یہ ریکارڈ اس کی سر زمین پر بنا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی اسکول،فزیکل ٹریننگ کے مایہ ناز پیرا گلائیڈرز بھی پریکٹس میں شریک رہے ، پاکستان آرمی پیرا گلیڈنگ ٹیم کی قیادت کیپٹن احسن نے کی، ان کےساتھ حوالدار قاسم اور حوالدار مقید بھی مہم میں شامل تھے، انھوں نے5سے6ہزار میٹر بلند 4مختلف چوٹیوں سے کامیاب پیرا گلائیڈنگ کی۔

    غیر ملکی پیرا گلائیڈرز نے حکومت ،پاک فوج کی سہولتوں،معاونت پر شکریہ ادا کیا جبکہ عالمی ریکارڈکی شہرت کیساتھ شمالی علاقہ جات کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا۔