Author: لئیق الرحمن

  • کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں کا حملہ، 4 جوان شہید، 5 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: کوئٹہ اور تربت میں دہشت گردوں نے ایف سی جوانوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 4 جوان شہید ہوگئے، جوابی کارروائی میں 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر اسماعیل زیارت میں ایف سی پوسٹ پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشت گرد ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 ایف سی جوان شہید اور 6 جوان زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ تربت کے قریب ایف سی کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ہر قیمت پر دشمن کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گی۔

    یاد رہے چند روز قبل پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل تھے۔

    خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • وزیراعظم کا نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ، جوہری صلاحیتوں پر اظہار اطمینان

    وزیراعظم کا نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ، جوہری صلاحیتوں پر اظہار اطمینان

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کیا اور جوہری صلاحیتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے نیشنل کمانڈ اتھارٹی کی نیوکلیئر فیسلیٹی کا دورہ کیا اس موقع پر چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے ان کا استقبال کیا، ڈی جی اسٹریٹجک پلانز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ندیم ذکی منج بھی موجود تھے۔

    وزیراعظم کو اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی گئی، عمران خان نے ملکی اسٹریٹیجک پروگرام کے مختلف پہلوؤں کو سراہا۔

    انہوں نے سائنس دانوں اور اعلیٰ حکام کی کاوشوں کی تعریف کی اور ملکی جوہری صلاحیتوں پر مکمل اطمینان کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: یومِ تکبیر : پاک فوج کا مملکت خداداد کو جوہری طاقت بنانے والوں کو سلام پیش

    یاد رہے کہ گزشتہ روز یوم تکبیر منایا گیا تھا، 23 برس قبل ایٹمی دھماکوں کے بعد پاکستان نے مسلم دنیا کی پہلی اور دنیا کی ساتویں ایٹمی طاقت بننے کا اعزاز حاصل کیا تھا۔

    ایٹمی دھماکے اس لیے کیے گئے کہ گیارہ مئی انیس سو اٹھانوے کو پوکھران میں تین بم دھماکے کرکے بھارت نے خطے کی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 23 سال قبل خطےمیں طاقت کاتوازن بحال کرتے ہوئے جوہری طاقت کا مظاہرہ کیاتھا، مسلح افواج اور قوم اس خواب کو حقیقت بنانے والوں کوسلام پیش کرتی ہے۔

  • ملکی معیشت کا عروج: وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی

    ملکی معیشت کا عروج: وزارت خزانہ نے رپورٹ جاری کردی

    اسلام آباد: وزارت خزانہ نے ملکی معیشت پر ماہانہ اپ ڈیٹ آؤٹ لک رپورٹ جاری کردی جس میں کہا گیا ہے کہ معاشی بحالی اور سرگرمیوں میں تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔

    وزارت خزانہ کی رپورٹ کے مطابق صنعتی، زرعی پیداوار میں بہتری، ٹیکس ریونیو اور ترسیلات زر میں اضافہ ہوا، جولائی تااپریل ترسیلات زر 29فیصد اضافے سے 24.2 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا، ملکی برآمدات6.5فیصد اضافے سے 21ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں، ملکی درآمدات13.5فیصد اضافے سے 42.3ارب ڈالر کی سطح تک پہنچ گئیں۔

    کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس ایک بار پھر80کروڑ ڈالر سرپلس ریکارڈ کیا گیا، کرنٹ اکاؤنٹ بیلنس جی ڈی پی کا0.3فیصدریکارڈ کیا گیا، براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری32.5فیصد کمی سے 1.53ارب ڈالر رہیں۔

    رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ پورٹ فولیوسرمایہ کاری منفی234ملین سے بڑھ کر 2.46ارب ڈالر ہوگئی، مجموعی زرمبادلہ ذخائر مئی کے اختتام تک23ارب1کروڑ ڈالر تک پہنچ گئے۔ اسٹیٹ بینک15.84ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کےذخائر7.17ارب ڈالر رہے، ڈالر کی شرح تبادلہ 153.46روپے فی ڈالرکی سطح پر پہنچ گئی۔

    کورونا وبا سے متاثر ہونے والے سیکٹرز کیلئے خصوصی پیکج

    آؤٹ لک رپورٹ کے مطابق پہلے10ماہ میں ٹیکس ریونیو14.4فیصداضافے سے3780ارب روپے رہا، پہلے10ماہ کے دوران پی ایس ڈی پی کی مدمیں565ارب روپےمنظور کیے گئے، مالیاتی خسارہ کم ہو کر 1652ارب روپے کی سطح تک پہنچ گیا، زرعی قرضے 4.6فیصداضافے سے 953ارب کی سطح پر پہنچ گئے، مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ، اپریل میں 11.1فیصد رہی۔

    وزارت خزانہ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ مہنگائی کی سالانہ شرح میں اضافہ ہوا جولائی تااپریل میں8.6فیصد رہی، بڑی صنعتوں کی شرح نمومارچ میں22.4فیصدتک پہنچ گئی، بڑی صنعتوں کی شرح نموجولائی تا مارچ میں 9فیصد تک پہنچ گئی، اسٹاک ایکسچینج انڈیکس45 ہزار574پوائنٹس عبور کرگیا۔

  • افغان سرزمین سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

    افغان سرزمین سے پاک فوج کی چیک پوسٹ پر فائرنگ، سپاہی شہید

    پشاور: شمالی وزیرستان میں  پاک افغان سرحد پر  قائم پاک فوج کی چیک پوسٹ پر سرحد پار سے دہشت گردوں نے  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 32 سالہ سپاہی نے جامِ شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی  جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق شمالی وزیرستان میں واقع پاک افغان بارڈر پر سرحدپار سےدہشت گردوں نے فوجی چوکی کو نشانہ بنایا۔

    چیک پوسٹ پر تعینات مستعدد جوانوں نے دہشت گردوں کی فائرنگ کا فوری اور بھرپور مؤثر جواب دے کر انہیں پسپا کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دو طرفہ فائرنگ کےتبادلےمیں32سالہ سپاہی عمر دراز شہید ہوئے۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق پاکستان متعددبارپاک افغان مؤثر مینجمنٹ کا معاملہ اٹھا چکاہے جبکہ افغان سرزمین دہشت گرد کارروائیوں کے لیے استعمال ہونے کی مذمت بھی کرچکا ہے۔

    یاد رہے کہ 8 مئی کو باجوڑمیں سرحد پار سے دہشت گردوں نے چیک پوسٹ پر فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔ مستعدد جوانوں نے فائرنگ کا بھرپور جواب دے کر دہشت گردوں کو پسپا کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان متعددبارافغان حکام کومؤثربارڈرمینجمنٹ کیلئے کہتا چلا آرہا ہے اور دہشت گردوں کی جانب سے افغان سرزمین استعمال کرنےکی کئی بار مذمت کی گئی ہے۔

    اس سے چند روز قبل پاک افغان بارڈر پر باڑلگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4ایف سی اہلکارشہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے، ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، شہیدہونیوالوں حولدار نورزمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اورنائیک سلطان شامل تھے۔

    خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

  • وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم

    وزیراعظم کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں برقرار رکھنے کا حکم

    اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری مسترد کردی۔

    وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات فرخ حبیب نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے آئل گیس اینڈ ریگولیٹری اتھارٹی کی جانب سے بھیجی جانے والی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز مسترد کردی۔

    وزیراعظم کی جانب سے سمری مسترد ہونے کے بعد پیٹرولیم کی تمام مصنوعات 31 مئی تک پرانی قیمتوں‌ پر فروخت کی جائیں‌ گی۔ وزیرمملکت نے بتایاکہ وزیر اعظم عالمی سطح  پر قیمتوں میں اضافےکا بوجھ عوام پر ڈالنا نہیں چاہتے۔

    انہوں نے بتایا کہ ’پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہ بڑھانے سےحکومت کو 2 ارب 77 کروڑ روپے کا اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا‘۔

    مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اہم خبر

    یہ بھی پڑھیں: اوگرا سفارش مسترد، وزیراعظم کا پیٹرولیم منصوعات کی قیمتیں‌ برقرار رکھنے کا حکم

    فرخ حبیب نے بتایا کہ حکومت نے پٹرولیم لیوی میں ایڈجسٹمنٹ کی جبکہ لائٹ ڈیزل اورمٹی کے تیل پر عائد سیلزٹیکس میں بھی کمی کی ہے۔

    وزیرمملکت نے بتایا کہ 30 اپریل کو بھی عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہوا تھا، اس سے پہلے بھی 4 ارب 80 کروڑ روپےکا بوجھ حکومت نے برداشت کیا تھا۔

    پاکستان بھر میں 31 مئی تک فی لیٹر پیٹرول 108 روپے 56 پیسے جبکہ ہائی اسپیڈ ڈیزل 110 روپے 76 پیسے فی لیٹر (پرانی قیمت) پر فروخت کیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ اوگرا کی جانب سے ہر پندرہ روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے تعین کے لیے سمری وزارتِ خزانہ کو ارسال کی جاتی ہے، جس کی حتمی منظوری وزیراعظم عمران خان دیتے ہیں۔

  • آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    آرمی چیف کا ایل او سی کا دورہ، جوانوں کے ساتھ عید منائی

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اور فلاح ہماری ذمہ داری ہے،پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنےکیلئےہر اقدام کرے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور جوانوں کے ہمراہ نماز عید الفطر ادا کی اور پاکستان کی خوشحالی اور امن کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے لائن آف کنٹرول پر تعینات جوانوں اور افسران سے خطاب کرتے ہوئے ان کےجذبے،لگن اورپیشہ ورانہ تیاریوں کو سراہا، آرمی چیف نےکرونا روک تھام میں سول انتظامیہ سےفارمیشن کےتعاون کوسراہا۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف کی کرونا کی روک تھام کیلئےکوششوں میں ہر ممکن احتیاط کی ہدایت کی اور کہا کہ پاکستانی عوام کی سیکیورٹی، سیفٹی اورفلاح ہماری ذمہ داری ہے، پاک فوج قوم کی توقعات پرپورا اترنےکیلئےہر اقدام کرے گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول کے دورے پر آرمی چیف نے ملک کیلئےقربانیاں دینے والےشہدا کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور کہا کہ بطورسولجر فرض کی انجام دہی پر فخر ہے۔

    افسران اور جوانوں سے خطاب میں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ عیدالفطر کے پرمسرت موقع پر کشمیریوں کی قربانیوں کو فراموش نہیں کرنا چاہئے، اب وقت آ گیا ہے کہ اس انسانی المیے کا خاتمہ ہو، اور مسئلہ کشمیر عوام کی خواہشات اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق فوری حل ہو۔

    اس سے قبل ایل او سی پہنچنے پر کورکمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

  • پاک فوج عید الفطر پر بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے مصروف عمل

    پاک فوج عید الفطر پر بھی شہریوں کی حفاظت کیلئے مصروف عمل

    اسلام آباد: پاک فوج عید الفطرپر شہریوں کی حفاظت کیلئےشب وروز مصروف عمل ہے، دن، رات،گرمی،بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔

    تفصیلات کے مطابق پوری قوم عیدالفطر مذہبی جوش وجذبے کے ساتھ منارہی ہے، ایسے میں قومی جذبے سے سرشار پاک فوج کے جوان کرونا سے بچاؤ کی حفاظتی تدابیر یقینی بنانےکیلئےسول اداروں کی معاونت میں مصروف ہیں۔

    سرحدوں کی حفاظت ہویا کرونا،فوج نےعوامی توقعات پرپوراترنےکی کوشش کی، پاک فوج کی جانب سے لاک ڈاؤن سے متاثرہ علاقوں میں عوام کو راشن، فیس ماسک اور دیگر ضروری اشیا پہنچائی۔

    عید پربھی پاک فوج کے جوان ملک کے طول و عرض میں فرائض نبھانے میں مصروف ہیں، کیونکہ امن اور عوام کی حفاظت ہی پاک فوج کے جوانوں کا نصب العین ہے، دن ہو یا رات،گرمی، بارش کوئی رکاوٹ جوانوں کےخدمت کےجذبےکوماند نہیں کرسکتی۔

    این سی او سی کے فیصلوں کے باعث گذشتہ ماہ چھبیس اپریل کو پاک فوج کو سول اداروں کی معاونت کے لئے طلب کیا گیا جس کے باعث ملک بھر میں کرونا ایس او پیز کی حفاظتی تدابیر میں بہتری شروع ہوئی اس وقت ملک بھر میں حفاظتی تدابیر پر 72فیصد عمل کیاجاچکا ہے۔

  • آرمی چیف کا دورہ افغانستان، اہم ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

    آرمی چیف کا دورہ افغانستان، اہم ملاقاتیں، آئی ایس پی آر

    کابل: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتا رہےگا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغانستان کا دورہ کیا، دورے میں آرمی چیف سے افغان صدر اشرف غنی نے تفصیلی ملاقات کی ، اہم ترین ملاقات میں برطانوی چیف آف ڈیفنس بھی موجود تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی،افغان مفاہمتی عمل میں تازہ صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ساتھ ہی سیکیورٹی، دفاعی تعاون، مؤثربارڈر مینجمنٹ پربھی غور کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغان صدر سے ملاقات میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پرامن افغانستان کا مطلب پاکستان اور خطےمیں امن ہے،پاکستان افغان عوام کے دیر پا امن کی کوششوں کی حمایت کرتارہےگا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق اہم ترین ملاقات میں افغان صدر نے بامقصدبات چیت،افغان مفاہمتی عمل میں سنجیدہ کردار پر آرمی چیف کا شکریہ ادا کیا۔

  • آرمی چیف  کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات،  پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت

    آرمی چیف کی برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف سے ملاقات، پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک سے ملاقات میں پرنس فلپ کےانتقال پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کے انتقال سے دنیا انتہائی مہذب شخصیت سے محروم ہوگئی ہے۔

    پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) ‌‌کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےبرطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکولس پیٹرک کی ملاقات ہوئی ، ملاقات میں باہمی دلچسپی،علاقائی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا اور افغان مفاہمتی عمل پرہونےوالی تازہ پیش رفت پر بھی گفتگو سمیت باہمی دفاعی تعاون کےاموربھی زیرغورآئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے پرنس فلپ کےانتقال پراظہارتعزیت کرتے ہوئے کہا پرنس فلپ کےانتقال سےدنیاانتہائی مہذب شخصیت سےمحروم ہوگئی ہے۔

    برطانوی جنرل سر نکولس پیٹرک نے خطے میں استحکام کیلئےپاکستانی کوششوں کی تعریف کی جبکہ آرمی چیف نے بھی کورونا کےخلاف جنگ میں مدد پر ہم منصب سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کا پاک فوج برطانیہ سےدوستانہ تعلقات کوخاص اہمیت دیتی ہے۔

    یاد رہے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دورہ سعودی عرب میں سعودی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات میں فوجی تعاون کو مزید فروغ دینےکی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا تھا کہ پاک سعودی عرب تعاون کےخطے میں امن،سیکیورٹی پر مثبت اثرات ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے دوسلی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن فہیم، سپاہی شفیع اور سپاہی نسیم شہید ہوگئے۔

    یہ پڑھیں: پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ، 4 ایف سی اہلکار شہید

    قبل ازیں پاک افغان بارڈر پر باڑ لگانے کے دوران سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 6 زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایف سی اہلکاروں کی جانب سے فوری جوابی کارروائی کی گئی، شہید ہونے والوں میں حولدار نور زمان، سپاہی شکیل عباس ، سپاہی احسان اللہ اور نائیک سلطان شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے

    واضح رہے کہ 7 مارچ کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی اور جنوبی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گردوں میں عبدالآدم، محبوب، میر سلام شامل ہیں، عبدالآدم سیکیورٹی فورسز پر حملوں سمیت دہشت گردی میں مطلوب تھا۔