Author: لئیق الرحمن

  • اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کی تاریخوں کا اعلان ہوگیا

    اسلام آباد: قومی سلامتی ڈویژن سترہ مارچ سے سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کرے گا، افتتاح وزیر اعظم عمران خان کریں گے، دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

    حکومت نے اپنی نئی جامع سیکیورٹی پر مبنی اسٹریٹجک سمت متعارف کرانے کے لئے سیکیورٹی ڈائیلاگ کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے، اسی سلسلے میں قومی سلامتی ڈویژن سترہ مارچ سے وفاقی دارالحکومت میں سیکیورٹی ڈائیلاگ کا انعقاد کرےگا۔

    وزیراعظم عمران خان اسلام آباد سیکیورٹی ڈائیلاگ کا افتتاح کریں گے جبکہ کانفرنس کے دوسرے روز آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ مہمان خصوصی ہوں گے۔

    ڈائیلاگ قومی سلامتی کے مشاورتی بورڈ کے تعاون سے کیا جارہا ہے جس میں موجودہ اور سابق عہدیدران سمیت عالمی پالیسی کےماہرین شرکت کریں گے، جس میں قومی سلامتی کے اہم امور پر بحث کی جائےگی۔

    ڈائیلاگ میں وفاقی وزرا کے علاوہ اکیڈمیاں اور میڈیا کے ممبران بھی شرکت کریں گے ،وزیر اعظم قومی سلامتی ڈویژن کے مشاورتی پورٹل کو بھی لانچ کریں گے۔

  • برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

    برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف کی آرمی چیف سے ملاقات

    راولپنڈی: برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکلس پیٹرک کارٹر نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں جنرل نکلس نے باہمی دفاعی،سیکیورٹی تعاون کے فروغ دینےپر زور دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق برطانوی چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل نکلس پیٹرک کارٹر نے جی ایچ کیو کا دورہ کیا اور آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، افغان مفاہمتی عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اس کے علاوہ باہمی سیکیورٹی، دفاعی تعاون سمیت جیواسٹریٹجک ماحول پر بھی گفتگو ہوئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  روسی صدر کے نمائندہ برائے افغانستان کی آرمی چیف سے ملاقات

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنرل نکلس نے آرمی چیف سے ملاقات میں باہمی دفاعی، سیکیورٹی تعاون کو فروغ دینے پر زور دیا اور خطےمیں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کوسراہا۔

    واضح رہے کہ گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف اور جنرل قمر جاوید کی ملاقات میں افغانستان میں امریکی مشن کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر بھی موجود تھے، ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی اور افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

  • آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف سے جرمن سفیر کی ملاقات

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےجرمنی کے سفیر نے ملاقات کی جس میں خطےکی صورتحال ‏اور باہمی تعاون کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں افغانستان امن عمل پر گفتگوکی گئی۔ آرمی چیف نےپاک ‏جرمن اسٹریٹیجک ڈائیلاگ کےپانچویں سیشن کوسراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان جرمنی سے تعلقات ‏کو اہمیت دیتاہے۔

    آرمی چیف نےباہمی تعلقات میں مزیدبہتری کی امیدظاہرکی جب کہ جرمن سفیر نےپاکستان کے ‏خطےمیں امن واستحکام کےاقدامات کوسراہا۔

    دوسری جانب چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کادورہ کیا ‏جہاں جنرل ندیم رضا نے آذربائیجان کے صدر، وزیردفاع اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقاتوں میں دفاعی اورسیکیورٹی امور پرتفصیلی بات چیت کی گئی۔ ‏ملاقاتوں میں باہمی تعاون،علاقائی سیکیورٹی صورتحال بھی غور ہوا۔

    ملاقاتوں میں کشمیر اور افغانستان کی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جنرل ندیم رضا کو ‏آذربائیجان کی مسلح افواج کےدستے نےگارڈآف آنرپیش کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، دہشتگرد کمانڈر "نورستان” مارا گیا، آئی ایس پی آر

    سیکیورٹی فورسز کی اہم کارروائی، دہشتگرد کمانڈر "نورستان” مارا گیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنے والے دہشت گرد کو واصل جہنم کردیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق جنوبی وزیرستان کے علاقے طیارزہ میں خفیہ اطلاع پر سیکیورٹی فورسز نے اہم کارروائی کی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دہشتگرد کمانڈر نورستان مارا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد نورستان وزیرستان میں بڑی دہشتگرد کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ اور مارشل آرٹس کا ماہر تھا، ہلاک دہشت گرد پچاس سیکیورٹی اہلکاروں کو شہید کرنےمیں ملوث رہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد کمانڈر نورستان دو ہزار سات میں بیت اللہ محسود گروپ میں شامل ہوا،اسی سال دہشتگرد نورستان نے شوال میں ساتھیوں کیساتھ ایف سی پوسٹ پرحملہ کیا تھا، ایف سی چیک پوسٹ حملےمیں تین سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  عمر نرے عرف خالد خراسانی ڈرون حملے میں‌مارا گیا، آئی ایس پی آر کی تصدیق

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ نورستان کے دو ہزار نو میں خسیرا میں آئی ای ڈی حملےمیں بارہ اہلکار شہید ہوئے تھے، کالعدم تنظیم کے دہشت گرد نے اسی سال شکئی کیمپ پر حملہ کیا تھا، جس کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد نورستان عرف حسن بابا آئی ای ڈی کا ماہر اور ماسٹر ٹرینر تھا، نورستان کے2010میں آئی ای ڈی شکئی حملے میں 2اہلکار شہید ہوئے تھے جبکہ دہشتگرد کی جانب سے وانا میں آرمی کی ٹیم پر حملے میں 6 اہلکاروں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن  کیوں ہوا تھا؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

    پاکستان میں پاور بریک ڈاؤن کیوں ہوا تھا؟ رپورٹ منظر عام پر آگئی

    اسلام آباد: نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے ملک بھر میں پاور بریک ڈاؤن کے حوالے سے کہا کہ گدو پاوراسٹیشن میں انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا، جس کے باعث مکمل بلیک آؤٹ ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے 9 جنوری کے پاور بریک ڈاؤن سے متعلق رپورٹ پبلک کردی ، رپورٹ میں کہا گیا
    ہے کہ 9جنوری کو پاور ٹرپ اور بریک ڈاؤن سے ملک بھر میں بجلی متاثرہوئی، گدو پاور اسٹیشن میں رات 11:41 پر انسانی غلطی کی وجہ سے مسئلہ ہوا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا گدو پاور اسٹیشن پر کام ہو رہا تھا مگر ایس او پیز کا خیال نہیں رکھا گیا، ایک غلطی سے گدو پاور پلانٹ ٹرپ کر گیا، جس سے مکمل بلیک آؤٹ ہوا۔

    نیپرا کی جانب سے رپورٹ میں منیجمنٹ کے علاوہ این ٹی ڈی سی کے سسٹم میں بہتری نہ کرنے کے ذمہ داران کو بھی نامزد کیا گیا ہے ، این ٹی ڈی سی سسٹم میں جوایکشن لئےجانےتھےنہیں لئے گئے، انتظامیہ کی نااہلی کی وجہ سے بلیک آؤٹ ہوا۔

    نیپرا نے سفارشات میں کہا ہے کہ توانائی کی بچت کے جامع اسٹیڈی کی جانی چاہئے، مستقبل میں بریک ڈاؤن اور بلیک آؤٹ سے بچنے کیلئے اقدامات کئے جائیں جبکہ این ٹی ڈی سی، کے الیکٹرک اور دیگرپاور پلانٹ احتیاطی تدابیر اختیارکریں۔

    سفارشات کے مطابق ہنگامی حالات میں بجلی کی سپلائی کی بحالی کا نظام بہتر بنایا جائے، پاور ہاؤسز ،گریٹ اسٹیشنز کے آپریشنز پیشگی اطلاعات پر کئے جائیں اور ہنگامی حالت میں مناسب بجلی کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔

  • آئی ایم ایف نےپاکستان کاپروگرام بحال کردیا

    آئی ایم ایف نےپاکستان کاپروگرام بحال کردیا

    عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے پاکستان کا پروگرام بحال کر دیا۔

    آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر کےقرض کےجائزہ امور پرمذاکرات مکمل ہوگئے جس کے بعد پاکستان کو500ملین ‏ڈالر کی قسط کےاجرا کی راہ ہموار ہوگئی۔

    آئی ایف ایم ایکسٹنڈڈ فنڈ فیسلیٹی کے تحت جائزے کے امور نپٹائےگئے۔

    آئی ایم ایف نےپاکستان کو39ماہ پروگرام کےتحت 6ارب ڈالرقرض دیناتھا تاہم کورونا وبا کے باعث آئی ایم ایف سے ‏جائزہ امور تعطل کےشکار ہوئےتھے۔

    قرض کی500ملین ڈالرکی حتمی منظوری آئی ایم ایف ایگزیکٹیو بورڈ دے گا۔ آئی ایم ایف جائزہ میں یہ بات ‏سامنے آئی ہے کہ رواں سال پاکستان کی معیشت1.5فیصدتک رہےگی پاکستان کےزرمبالہ کےذخائرجنوری ‏میں13ارب ڈالر ریکارڈ کیےگئے جب کہ پاکستان نےایف اے ٹی ایف سےمتعلق نمایاں پیشرفت کی ہے۔

    آئی ایم ایف کا کا کہنا ہے کہ کوروناکی دوسری لہرکےاثرات دنیابھرکےمعیشتوں پر مرتب ہو رہے ہیں۔

  • مودی کیسے بھارتی میڈیا کو پاکستان مخالفت میں استعمال کرتا رہا؟ چشم کشا حقائق

    مودی کیسے بھارتی میڈیا کو پاکستان مخالفت میں استعمال کرتا رہا؟ چشم کشا حقائق

    اسلام آباد: چودہ فروری دو ہزار انیس” پلوامہ واقعہ” دنیا بھر میں بھارت کے لئے جگ ہنسائی کا سبب بن چکا، دو سالوں کے درمیان ثابت ہوچکا کہ مودی نے سیاسی فائدے کے لئے فوجیوں کو استعمال کیا۔

    آج چودہ فروری دوہزار اکیس ہے، ٹھیک دو سال قبل آج کے روز ہی پلوامہ میں بھارتی فوجیوں کے کانوائے پر حملہ کیا گیا اور اس حملے کا ذمے دار پاکستان کو ٹہرایا گیا، پاکستان نے ہمیشہ اسے حملے تردید کرتے ہوئے اسے مودی کی سیاسی چال قرار دیا۔

    تاہم اب ثابت ہوگیا کہ پلوامہ سےستائیس فروری تک جوہوا وہ مودی کا گھناؤنا منصوبہ تھا، گزشتہ دو سال کے دوران مودی سرکار اور گودی میڈیا کا گٹھ جوڑ مسلسل بے نقاب ہوا، بھارت کے نام نہاد ٹی وی اینکر "ارنب گوسوامی” کی واٹس ایپ نے ثابت کردیا کہ پلوامہ کا ڈرامہ سیاسی چال تھی۔

    ثابت ہوگیا کہ مودی نےسیاسی فائدےکےلیے اپنےہی عوام حتیٰ کہ فوجیوں کو مروایا،پاکستان کو عالمی دنیا میں دہشت گرد ملک کے طور پر پیش کرنے کی تمنا لئے مودی نے بھارتی فوجی کو سیاسی فائدےکےلیے استعمال کیا، اس گھناؤنے منصوبے کے لئے مودی نے بھارتی فوج کو استعمال کرکےجنرل بپن راوت کو سیاسی رشوت دی،ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل راوات کو سی ڈی ایس کا نیا عہدہ بطور سیاسی رشوت دیاگیا۔

     

    یہی نہیں مودی نے سیاسی فائدے کے لیے بھارتی فضائیہ کو بھی نہ بخشا،ب ھارتی فضائیہ مودی کے سیاسی فائدےکےلیے جھوٹ بولتی رہی اور مودی کی انتخابات کے دوران بھارتی فضائیہ الیکشن مہم کا "بھونپو”بنی رہی۔

    پلوامہ حملے کے بعد جیسے انڈین آرمی اور بھارتی فضائیہ کا پول کھلا، اسی طرح بھارتی میڈیا کا تعصب پر مبنی چہرہ دنیا پر آشکار ہوا، بھارتی میڈیاکومودی نےجھوٹ بولنے کےلیےٹی آر پیز کی رشوت سےخریدا،ارنب گوسوامی جیسے لوگ میڈیا میں مودی کےاشاروں پر ناچتے رہے اور بھارت کا گودی میڈیا مودی کی تباہ کاریوں کا بھی دفاع کرتا رہا، ثابت ہوگیا کہ بھارتی میڈیا بکاؤمال ہے۔

    انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں، دہشتگردی، منی لانڈرنگ، ڈس انفو مہم پر "مودی کا بھارت” بے نقاب ہوا، اقلیتوں سے بدسلوکی، یورپی یونین اور اقوام متحدہ مخالف مہم میں مودی کو منہ کی کھانا پڑی، بھارتی پروپیگنڈا کےباوجود ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا کہ جیت ہمیشہ سچ کی ہوتی ہے۔

    وقت آ گیا ہے کہ عالمی برادری بھارت کے اصل گھناؤنےچہرے کانوٹس لے اور فن سین، یو این ایچ سی آر اور ای یو ڈس انفو لیبز رپورٹس پر بھارت سےجواب طلبی ہو۔

  • باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں کا راکٹ حملہ، کمسن بچہ شہید

    باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں کا راکٹ حملہ، کمسن بچہ شہید

    راولپنڈی: باجوڑ میں افغانستان سے دہشت گردوں نے 5 راکٹ فائر کیے جس کے نتیجے میں کمسن بچہ شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق افغانستان سے راکٹ باجوڑ کے علاقے سرکئی ٹاپ، لغاری سیکٹر پر فائر کیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق راکٹ حملے میں پانچ سال کا بچہ شہید ہوگیا، ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے حملے میں ایک لڑکی سمیت 7 بچے زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ شہید ہونے والے بچے کا تعلق مومند سے ہے، زخمی ہونے والوں میں حزب اللہ، خبیب، تسبیحہ، داداللہ، افساء شامل ہیں۔

    پاک فوج کی جانب سے شہری آبادی میں امدادی سرگرمیاں شروع کردی گئیں، جاں بحق بچے کی لاش اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سرحد پار سے دہشت گردوں کی آرمی چیک پوسٹ پر فائرنگ، حولدار تنویر شہید

    واضح رہے کہ گزشتہ سال اکتوبر میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے دہشت گردوں کی جانب سے فائرنگ کے نتیجے میں حولدارتنویر شہید اور ایک جوان زخمی ہوگیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سرحد پار سے باجوڑ سیکٹر آرمی چیک پوسٹ کونشانہ بنایا گیا۔

    یاد رہے گزشتہ سال ستمبر میں بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے پاکستانی پوسٹ پر فائرنگ کی گئی تھی ، جس کے نتیجے میں ایک سپاہی صابرشاہ شہید ہوگیا تھا۔

  • آرمی چیف کا لاجسٹک انسٹالیشنز راولپنڈی کا دورہ

    آرمی چیف کا لاجسٹک انسٹالیشنز راولپنڈی کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک انسٹالیشنز راولپنڈی کا دورہ کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لاجسٹک انسٹالیشنز راولپنڈی کا دورہ کیا، اس موقع پر چیف آف لاجسٹکس اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل اظہر صالح عباسی اور کیو ایم جی لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی نے ان کا استقبال کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف کو موجودہ انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن اورترقیاتی منصوبوں پربریفنگ دی گئی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے اعلیٰ معیار کی سہولتوں اور خدمات کے لیے عزم کو سراہا اور مقامی سطح پر ترقیاتی، تزئین و مرمت پروگرامز کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے ون ونڈو آپریشن کے تحت آپریشنل کارکردگی بڑھانے کی بھی تعریف کی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا تھا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی تھی۔

  • کورکمانڈرز کانفرنس؛ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    کورکمانڈرز کانفرنس؛ کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ

    پاک فوج نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ ‏کیا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز ‏کانفرنس ہوئی جس میں اندرونی اور بیرونی سیکیورٹی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

    کانفرنس میں پیشہ ورانہ اموراورسرحدوں کی صورتحال پر گفتگو کی گئی جب کہ کانفرنس میں ‏افغان امن عمل پرپیشرفت کابھی جائزہ لیاگیا۔

    شرکاء نے کشمیریوں کی حق خودارادیت کی جدوجہدکی حمایت جاری رکھنےکےعزم کا اعادہ ‏کرتے ہوئے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں انسانی المیہ کی صورتحال سےعالمی برادری آگاہ ہورہی ہے۔

    شرکاء نے زور دیا کہ تنازع کشمیرکاسلامتی کونسل کی قراردادوں کےمطابق حل ہوناچاہیے۔

    کورکمانڈرز نے کہا کہ ملک سےدہشت گردی اورشدت پسندی کےخاتمےکیلئےپاکستان نے بےانتہا ‏قربانیاں دیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کےثمرات ہیں۔