Author: لئیق الرحمن

  • پاکستان اور ترکی کی مشترکہ  فوجی مشقوں کا آغاز ، آئی ایس پی آر

    پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقوں کا آغاز ، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں” اتاترک الیون” کا آغاز ہوگیا ہے، تربیتی مشقیں تین ہفتے تک جاری رہیں گی۔

    تفصیلات کے مطابق ٓئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور ترکی کی مشترکہ فوجی مشقیں جنہیں اتاترک الیون 2021ء کا نام دیا گیا ہے، مشقوں کی افتتاحی تقریب اسپیشل سروسز گروپ ہیڈ کوارٹرز تربیلہ میں منعقد ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ترک اسپیشل فورسز اور ایس ایس جی ٹروپس تین ہفتوں پر محیط مشترکہ مشقوں میں حصہ لیں گے، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی، کلوزکوارٹر بیٹل، کارڈن اینڈ سرچ، ریپلنگ، فائر اینڈ موو، ہیلی کاپٹر ریپلنگ، کمپاونڈ کلیئرنس، فری فال اور یرغمالی رہا کرانے کے حوالے سے ٹیکنیکس شامل ہوں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ مشقیں دونوں برادر اقوام کے رشتے کو مزید مضبوط کریں گی اور ان مشقوں سے جدید فوجی رجحانات اختیار کرنے اور تعاون میں مدد ملےگی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گذشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی۔

    یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاریوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے افسران کے عزم کی تعریف کی اور مادرن وطن کے دفاع کے لیے آپریشن تیاریوں کے عزم کو سراہا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کھاریاں گیریژن کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا اس دوران انہوں نے فوجی مشقوں کا جائزہ لیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھاریاں گیریژن کا دورہ کیا، اس موقع پر کمانڈر سینٹرل کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل شاہین مظہر نے ان کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے سینٹرل کمانڈ کے زیر اہتمام فوجی مشقوں کا جائزہ لیا اور ملکی دفاع کے حوالے سے مختلف حکمت عملی کی تعریف کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افسران سے اظہار خیال کرتے ہوئے پیشہ ورانہ صلاحیتوں، تیاریوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے روایتی، غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کے لیے افسران کے عزم کی تعریف کی اور مادرن وطن کے دفاع کے لیے آپریشن تیاریوں کے عزم کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، آرمی چیف کا دشمن کو دوٹوک پیغام

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہر طرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ ملک دشمنوں کی سازشوں کوناکام بنانےمیں افواج کی ہم آہنگی مثالی ہے، مسلح افواج نےداخلی سیکیورٹی صورتحال بہتر بنانے میں کردار ادا کیا۔

    آرمی چیف نے دشمن کو دوٹوک پیغام دیتے ہوئے کہا تھا کہ ہماری امن کی خواہش کوکمزوری نہ سمجھاجائے، مسلح افواج ہرطرح کےخطرات سےنمٹنےکی صلاحیت رکھتی ہیں۔

  • سچ سامنے آگیا، دنیا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا

    سچ سامنے آگیا، دنیا نے پاکستان کا مؤقف تسلیم کرلیا

    اسلام آباد: اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے سلامتی کونسل کے لیے تیار 27ویں رپورٹ جاری کردی جس میں پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے بھارتی حمایت سے دہشتگرد تنظیموں کے نئے اتحاد پر پاکستان کے مؤقف کی توثیق کی۔ خیال رہے دہشت گردوں کے اکٹھے ہونے پر ڈی جی آئی ایس پی آر نے ڈوزیئر پیش کیا تھا۔ یو این نے افغانستان میں مقیم ٹی ٹی پی اور جے یو اے کو پاکستان کے لیے لاحق خطرہ تسلیم کیا۔

    سلامتی کونسل کے لیے تیار 27ویں رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دہشتگرد گروپ تحریک طالبان گزشتہ سال 3ماہ میں 100 سے زائد سرحدپار حملوں میں ملوث رہا، تحریک طالبان پاکستان کی طرف سے دہشت گردی کے لاحق خطرات سے مسلسل آگاہ کیا جاتا رہا، ٹی ٹی پی کے منقسم دھڑوں کو بھارت کی حمایت سے افغانستان میں دوبارہ اکٹھا کیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق 5دہشت گردگروپس نے جولائی اور اگست 2020میں ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی جن مین شہریار مسعود گروپ، جماعت الاحرار، حزب الاحرار، امجد فاروقی اور عثمان سیف اللہ گروپ (لشکرجھنگوی) بھی شامل ہیں، ٹی ٹی پی میں دیگردہشتگرد گروپوں کی شمولیت سے پاکستان اور خطے کو خطرات میں اضافہ ہوا۔

    اقوام متحدہ کی مانیٹرنگ ٹیم نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ تحریک طالبان پاکستان کی قوت اور پاکستان میں دہشتگرد حملوں میں بھی اضافہ ہوا۔ تحریک طالبان پاکستان جولائی اور اکتوبر2020کےدوران100 سے زائد سرحدپار حملوں کی ذمے دار ہے، ٹی ٹی پی کے جنگجوؤں کی تعداد 2500 سے6000 کے درمیان ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال پاکستان نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس کو مراسلہ پیش کیا تھا جس میں تحریک طالبان پاکستان اور جماعت الاحرار دہشتگرد گروپوں کی پشت پناہی سے متعلق آگاہ کیا گیا تھا۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی 1267ویں سینگشنز کمیٹی نے بھی دونوں دہشتگردگروپوں کی نشاندہی کی تھی۔

  • تنازع  کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق ضروری ہے، آرمی چیف

    تنازع کشمیر کا حل کشمیریوں کی امنگوں کےمطابق ضروری ہے، آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ لاہور گریژن پہنچے تو لیفٹیننٹ جنرل محمد عبدالعزیز نے استقبال کیا۔

    دورہ کے موقع پر آرمی چیف نے افسران سےخطاب کرتے ہوئے پیشہ ورانہ امور، داخلی و خارجی صورتحال پر اظہار خیال کیا جب کہ آرمی چیف نےپاکستان اور خطےمیں دیرپاامن سےمتعلق وژن پر روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف نے مشرقی سرحدوں اور مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بھی گفتگو کی۔ مسئلہ کشمیر پر گفتگو میں آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر سمیت خطے کےعوام دیرپا امن کے مستحق ہیں، تنازع کشمیرکاحل کشمیریوں کی امنگوں کے مطابق ضروری ہے۔

    جنرل قمر باجودہ کا کہنا تھا کہ ہائبرڈ جنگ کے چیلنجز میں مزیدچوکنا اور تیار رہنےکی ضرورت ہے۔

  • مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنےکا منصوبہ: مقبوضہ وادی میں مردم شماری ملتوی

    مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنےکا منصوبہ: مقبوضہ وادی میں مردم شماری ملتوی

    سری نگر: مودی سرکار نے مقبوضہ وادی میں ایک اور گھناؤنی چال چلتے ہوئے رواں سال ہونے والی مردم شماری کو پانچ سال کے لئے ملتوی کردیا ہے، مردم شماری ملتوی کرنے کا مقصد مسلم اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں آبادی کا تناسب بدلنے کے لئے ایک اور مذموم بھارتی ہتھکنڈا سامنے آگیا ہے، مقبوضہ وادی میں مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنےکی گھناؤئی سازش کے لئے نریندر مودی نے کمر کس لی ہے۔

    ہندوتوا کی پیروکار مودی سرکار نے کشمیر میں اگلی مردم شماری2021سے2026تک ملتوی کردی ہے، اسی عرصے میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنےکی تیز تر کوششیں کی جائیں گی، 2011کی مردم شماری کےمطابق آبادی کا68 فیصدحصہ مسلمانوں پر مشتمل ہے،28فیصدآبادی ہندوؤں اور4فیصدسکھ اوربدھ مت کےپیروکاروں پرمشتمل ہے۔

    رقبے کے لحاظ سے مقبوضہ کشمیر 3حصوں پر مشتمل ہے، 58فیصد رقبہ لداخ،26 فیصدجموں اور16فیصد وادی کشمیرکا ہے، 55فیصدآبادی مقبوضہ وادی کشمیر،43فیصدجموں اور2فیصد لداخ میں رہتی ہے، ڈیموگرافی تبدیل کرنےکا مقصدکسی بھی رائےشماری کےنتائج کوسبوتاژ کرنا ہے۔

    مردم شماری کو ملتوی کرنے کا مقصد آئندہ پانچ سال کے دوران اکثریت مسلم آبادی کو اقلیت میں تبدیل کرنا ہے، کشمیر کے مسلم تشخص کو مسخ کرنےکی غرض سے ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، اس گھناؤنےمنصوبے پر بھارت کو اندرونی اوربیرونی مذمت کا سامنا ہے، حال ہی میں برطانوی پارلیمنٹ کے ارکان نےبھی اس عمل کی مذمت کی، ارکان نے اسے کشمیر میں ممکنہ ریفرنڈ م کا نتیجہ تبدیل کرنےکی سازش قرار دیا۔

    غیر کشمیریوں کوڈومیسائل دینےکا سلسلہ جاری

    مقبوضہ وادی میں لاکھوں مزید غیر کشمیریوں کو ڈومیسائل دینےکاسلسلہ بھی جاری ہے، نئےڈومیسائل لا کےتحت18لاکھ سےزائد لوگوں کو کشمیرکا ڈومیسائل دیاجاچکا ہے، جن میں گورکھاکمیونٹی کے6600ریٹائرڈ فوجی بھی شامل ہیں، ظلم کی انتہا یہ ہے کہ مقبوضہ کشمیر کاڈو میسائل جاری کرنےکا اختیار تحصیلدارکوحاصل ہے، اس منصوبے کے تحت اب ہزاروں غیر کشمیری مزدور بھی ڈومیسائل حاصل کرسکیں گے، منصوبے کو عملی جامہ پہنانے کے لئے 10 ہزارسےزائد مزدوروں کو بہار سےکشمیر میں منتقل کردیا گیا ہے۔

    نئی انتخابی حد بندیاں

    اطلاعات ہیں کہ جموں و کشمیر میں نئی انتخابی حد بندی ہونےجارہی ہے، نئے منصوبے کےتحت قانون ساز اسمبلی کی سات سیٹیں بڑھائی جائیں گی، سیٹیں کشمیرکے بجائےجموں کو دی جائیں گی حالانکہ کشمیرکی آبادی زیادہ ہے، آبادی زیادہ ہونےکی وجہ سےکشمیرکی46جبکہ جموں کی37سیٹیں ہیں، اہم بات یہ ہے کہ بی جے پی وادی میں سادہ اکثریت کیلئے44سیٹیں درکارہیں جو آج تک ہاتھ نہیں آسکی، نئی حلقہ بندی،انتخابات کا ڈھونگ کرکےاکثریت حاصل کرنےکی کوشش کیجائےگی، اسکےبعد5اگست2019کےکالےاقدامات کی توثیق کراکردنیا کو دھوکادیا جائےگا، بھارت کی نام نہادجمہوریت کا اصلی چہرہ دنیا پہلےہی دیکھ چکی ہے۔

    بھارتی منصوبہ، نئے ڈویژن کا قیام

    مودی سرکار کے منصوبے کے تحت مقبوضہ وادی میں ایک نئےڈویژن کا قیام بھی کیاجارہاہےتاکہ جموں وکشمیرکا اثرک م کیا جائے، ڈویژن میں رمبان،کشتوار،ڈوڈا، سوفیان، انتناگ،کلگم کےاضلاع شامل ہوں گے۔

    بھارتی افواج کے ہاتھوں قبائلی مسلمان تشدد کا شکار

    مقبوضہ کشمیر میں12فیصد آبادی بکروال پرمشتمل ہےجن کی اکثریت مسلمان ہے،مقبو ضہ وادی میں12فیصدآبادی بکروال پر مشتمل ہے، ایک لاکھ سے زائد بکروال آبادی پر معاشی اورمعاشرتی مظالم ڈھائےجا رہےہیں، انتہاپسند ہندوؤں نے8سالہ بکروال بچی کو اجتماعی زیادتی کےبعد قتل کیا تھا، ہزاروں مسلم بکروا ل خاندانوں کو جنگلوں سے بےدخل اور بےگھرکیاجارہاہے

    اس کے علاوہ یہاں کی گجر قبائلی آبادی کو بھی مسلمان ہونےکی سزادی جارہی ہے، یہاں آئے روز خانہ بدوشوں کےگھروں کا جلاؤ گھیراؤ عام ہے، خوف،تشدد اورعدم تحفظ کےباعث بکروال خانہ بدوش ہجرت پر مجبور ہیں، 20ہزار سے زائد پنجاب،ہماچل پردیش،ہریانہ، اترکھنڈ کو ہجرت کرچکے ہیں، بھارت ہتھکنڈوں نے کشمیریوں میں نفرت اور آزادی کےجذبےکو مزید تقویت دی ہے۔

    پنڈتوں کے لئے اسرائیل طرز پر الگ کالونیاں بنانے کا سلسلہ جاری

    وادی میں لاکھوں مقامی کشمیریوں کو بےگھراور بے زمین کرنےکا منصوبہ بھی جاری ہے، آرایس ایس کی باندی بی جے پی عرصے سے یہ منصوبہ بنارہی تھی، 4سے5لاکھ کشمیری پنڈتوں کیلئے اسرائیل کی طرزپر الگ کالونیاں بنائی جا رہی ہیں، ایک طرف کشمیر کی مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنےکامنصوبہ جاری ہے دوسری طرف امتیازی شہریت قانون سےلاکھوں مسلمانوں کو ریاستی تحفظ سےمحروم کردیا گیا ہے۔مقبوضہ کشمیرمیں اونےپونےدام جائیداد خریدنےکی دوڑ لگی ہوئی ہے، اس دوڑ میں ملکی،غیر ملکی کمپنی زکےساتھ ساتھ بھارتی فوج بھی شامل ہے، سیکیورٹی فورسز کیلئےکشمیر میں زمین حاصل کرنےکیلئے این اوسی کی شرط ختم کی جاچکی، بارا مولامیں فوجی کیمپ کیلئے129کنال اراضی ہتھیانےکاعمل جاری ہے، بھارتی افواج پہلےہی کشمیر میں53ہزار353ہیکٹرز اراضی پر قابض ہیں، کیونکہ دہلی سرکار نے افواج کو اسٹریٹجک ایریاز کےقیام کی اجازت دے رکھی ہے۔

    کنٹرول آف بلڈنگ ایکٹ،جموں وکشمیر ڈویلپمنٹ ایکٹ بھی تبدیل کردیا گیا ہے، زمین کی خریداری کی اجازت دے کر انتہاپسند ہندوؤں کو قبضےکا راستہ دیاگیا قوانین میں ترمیم کرکے مقبوضہ کشمیر میں تعمیرات کی کھلی آزادی دےدی گئی ہے، جس سے اسرائیلی طرزپر کشمیر کوگیریژن سٹی بنانےکی بھارتی سازش کھل کر سامنےآئی ہے۔

    Image result for kasmhiri property sold

    مقبوضہ کشمیر میں مقامی لوگوں کی زمینیں ضبط اور نیلام کی جا رہی ہیں، مودی سرکار نے20ہزار کنال زمین کوڑیوں کےدام انتہاپسندوں کیلئےہتھیالی ہے، کشمیرگلوبل انوسٹرزسمٹ میں43 کمپنیزنے137000کروڑروپےکی سرمایہ کاری کی، رمایہ کاری دراصل مقبوضہ وادی کی اراضی،وسائل کےاستحصال کامنصوبہ ہے، بھارتی حکومت کشمیر میں2لاکھ ایکڑ سےزائد مذموم مقاصد کیلئےخریدنےجارہی ہے، ان میں سے15ہزار ایکڑ دریاؤں سے ملحقہ اراضی ہے۔

    قبضہ گیری کی ہمہ گیربھارتی مہم سےکشمیر کےوجود کوخطرہ ہے، ان کارستانیوں سےمقبوضہ کشمیرمیں معاشی ومعاشرتی بدحالی میں اضافہ ہوا، اگست2019کےاقدام سے ایک سال میں کشمیری معیشت کو5.3بلین ڈالرزکانقصان ہوا، بی جےپی کشمیر میں ہندووزیراعلیٰ لانےکیلئےبڑےپیمانےپرسازشیں کررہی ہیں، سیاسی پارٹیوں میں جوڑتوڑ،جموں و کشمیر اپنی پارٹی کا قیام بھی اسی سازش کاحصہ ہے۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے، 2 سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے، 2 سپاہی شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق دہشت گردوں کی جانب سے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن میں نائب صوبیدار امین اللہ اور سپاہی شیر زمین شہید جبکہ 4 جوان زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے گئے دہشت گرد اغوا برائے تاوان اور فورسز پر حملوں میں مطلوب تھے۔

    مزید پڑھیں: لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے

    واضح رہے کہ دو روز قبل پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر کے قریب آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے تھے، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور گرینیڈ برآمد کیے گئے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ مارے جانے والے دہشت گرد 2019 میں سوات میں قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گرد ملک کے کئی اہم عمائدین کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے تھے۔

    یاد رہے کہ 24 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن کیا جس کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بیلسٹک میزائل غزنوی کا کامیاب تجربہ کیا ہے، غزنوی میزائل زمین سے زمین 290 کلو میٹر تک ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ غزنوی میزائل جوہری اور روایتی ہتھیار لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل کا تجربہ سالانہ فیلڈ ٹریننگ ایکسر سائز کے تحت کیاگیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر آرمی اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمدعلی نے اس تجربے کا مشاہدہ کیا، سینئر فوجی حکام، سائنس دان اور انجینئرز اس موقع پر موجود تھے۔

    پاکستان کا ’شاہین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    صدر مملکت عارف علوی، وزیر اعظم پاکستان عمران خان اور عسکری قیادت نے کامیاب تجربے پر سائنس دانوں اور انجینئرز کو مبارک باد پیش کی ہے۔

    کمانڈر اسٹریٹیجک فورسز کمانڈ نے ویپن سسٹم کے مشاہدے اور تجربے کو سراہا، لیفٹیننٹ جنرل محمد علی نے تجربے میں شامل جوانوں کے تربیتی معیار کی بھی تعریف کی۔

    یاد رہے پاکستان نے 20 جنوری کو زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کیا تھا، میزائل کی رینج 2 ہزار 750 کلو میٹر ہے، اس تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرا میٹرز کو جانچا گیا تھا، میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

  • لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے

    لوئر دیر میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: لوئردیر میں سیکیورٹی فورسز کے خفیہ آپریشن کے دوران 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان بارڈر پر لوئر دیر کے قریب خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق مارے گئے دہشت گردوں میں عابد اور یوسف خان سوات اور عبدالستار ملتان کا رہائشی ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں ہتھیار، گولیاں اور گرینیڈ برآمد کرلیے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ مارے جانے والے دہشت گرد 2019 میں سوات میں قتل کی وارداتوں میں ملوث تھے، دہشت گرد ملک کے کئی اہم عمائدین کو نشانہ بنانے کی پلاننگ کررہے تھے۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 5 دہشت گرد مارے گئے

    واضح رہے کہ 24 جنوری کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں خفیہ آپریشن کیا جس کے دوران 5 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    یاد رہے کہ 14 جنوری کو شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے اور 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان

    یکم فروری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکا امکان ہے۔ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سمری پٹرولیم ڈویژن کو بھیج دی۔

    ذرائع کے مطابق اوگرا نے پٹرول 12روپے فی لیٹر مہنگا کرنے کی تجویز دی ہے جب کہ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر اضافے کی تجویز ہے۔

    اوگرانے پٹرول اور ڈیزل کی سمری 30 روپے فی لیٹر لیوی بنیاد پر تیار کی۔ اس وقت فی لیٹرپٹرول پراس وقت 21روپے 56پیسے اور فی لیٹرڈیزل پراس وقت 23روپے9پیسے لیوی عائد ہے ۔

    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی حتمی منظوری وزیراعظم دیں گے۔

    واضح رہے کہ نئے سال کے آغاز سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی تجویز آئی ہے، یکم جنوری اور 15 جنوری کے بعد اب یکم فروری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کی سمری پیش کی گئی ہے۔

    اس سے قبل 15 جنوری سے اوگرا نے پیٹرول کی قیمت میں13 روپے فی لیٹر اضافے کی سفارش کی تھی لیکن وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت میں 3روپے 20پیسے فی لیٹر اضافے کی منظوری دی۔

  • کراچی والوں کو گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچانے کا فیصلہ

    کراچی والوں کو گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ سے بچانے کا فیصلہ

    کراچی والوں کو گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کے عذاب سے بچانے کے لیے وفاقی حکومت نے اہم فیصلہ کر لیا۔

    ذرائع کے مطابق وفاق کراچی والوں کو اضافی 400 میگاواٹ بجلی دینے پر رضامند ہو گیا ہے۔ یہ فیصلہ پاور ڈویژن اور کےالیکٹرک حکام کےدرمیان اجلاس میں ہوا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اپریل سےکے الیکٹرک کو 800 نہیں 1200 میگاواٹ ملیں گے، کے الیکٹرک کو اضافی بجلی فراہمی معاہدے کا مسودہ تیار کیا جائے گا۔

    آئندہ دو سال میں کراچی کو 1400 میگاواٹ اضافی دیے جائیں گے اور مسودے کے بعد معاہدے کو حتمی منظوری دی جائے گی۔

    سوئی سدرن اور کے الیکٹرک مالی معاملات بھی حل کیے جائیں گے جس کے لیے کے الیکٹرک اور سوئی سدرن حکام سے رابطہ کر کے معاملات طے کیے جائیں گے۔