Author: لئیق الرحمن

  • آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    آرمی چیف کا آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، اس موقع پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے ان کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو علاقائی اور قومی سیکیورٹی کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے قومی سیکیورٹی کے لیے آئی ایس آئی کی انتھک کوششوں کو سراہا، آرمی چیف نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا تھا اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹینںٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ورکنگ باؤنڈری کی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی تھی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور مادر وطن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا تھا۔

  • جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا : وزیراعظم آج باضابطہ طورپرسافٹ ویئرکاافتتاح کریں گے

    جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا : وزیراعظم آج باضابطہ طورپرسافٹ ویئرکاافتتاح کریں گے

    اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان آج جانشینی سرٹیفکیٹ کا اجرا کیلئے سافٹ ویئر کاباضابطہ طور پر افتتاح کریں گے ،وزیرقانون فروغ نسیم نے نادرا کے طریقہ کار پر اظہار اطمینان کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت قانون کاکہنا ہے کہ جانشینی سرٹیفکیٹ کےاجراسےمتعلق چیئرمین نادرا نے وزیرقانون کوبریفنگ دی، بریفنگ میں نادرا سافٹ ویئر سے متعلق آگاہ کیاگیا۔

    وزیرقانون فروغ نسیم نے نادراکےطریقہ کارپراظہاراطمینان کیا ، ترجمان کاکہنا تھا کہ آج وزیراعظم ہاؤس میں باضابطہ طورپرسافٹ ویئرکاافتتاح ہوگا،وزیر اعظم تقریب کےمہمان خصوصی ہوں گے۔

    ترجمان وزارت قانون کا کہنا تھا وزارت قانون اور نادرا کے اشتراک سے سافٹ ویئر پر کام مکمل کرلیا ہے ، جس کے تحت متوفی کے ورثا کو نادرا تعاون سے 15 روز میں جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوگا، وزیراعظم عمران خان کل نئے سسٹم کا افتتاح کریں گے۔

    ترجمان نے کہا تھا کہ اس سےقبل جانشینی سرٹیفکیٹ کے اجرامیں 2سے 7سال کاعرصہ لگتا تھا، متوفی کے تمام ورثاکی موجودگی بھی لازمی ہوتی تھی لیکن اب ورثا کی غیر موجودگی میں بھی جانشینی سرٹیفکیٹ جاری ہوسکیں گے۔

    وزارت قانون کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ نادرا کے ڈیٹا بیس کو پاکستانی سفارتخانوں سے منسلک کیا جائے گا، اس سہولت سے بہت سارا پیسہ ،عدالتوں کا وقت ضائع ہونے سے بچایا جا سکے گا۔

  • آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا سیالکوٹ گیریژن کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اور افسران و جوانوں کے بلند حوصلے کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ گیریژن کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر لیفٹینںٹ جنرل عاصم منیر نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف کو ورکنگ باؤنڈری کی صورت حال اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گیریژن افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور مادر وطن کو درپیش خطرات سے نمٹنے کے عزم، پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

    واضح رہے کہ 13 جنوری کو آرمی چیف کوئٹہ کے دورے پر پہنچے تھے جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی، ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، صوبے کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی یقینی بنائیں گے۔

  • پاکستان کا ’شاہین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ’شاہین تھری‘ میزائل کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی: پاکستان نے زمین سے زمین پر مار کرنے والے بیلسٹک میزائل شاہین تھری کا کامیاب تجربہ کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاکستان نے شاہین تھری میزائل کا کامیاب تجربہ کرلیا، میزائل کی زمین سے زمین تک 2 ہزار 750 کلو میٹر رینج ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تجربے میں ویپن سسٹم کے ٹیکنیکل پیرامیٹرز کو جانچا گیا، میزائل نے تجربے کے دوران بحیرہ عرب میں ہدف کو کامیابی سے نشانہ بنایا۔

    وزیراعظم عمران خان نے میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی۔

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی نے سائنسدانوں، انجینئرز کو مبارک باد دی، سروسز چیفس نے بھی میزائل کے کامیاب تجربے پر سائنسدانوں اور انجینئرز کو مبارک باد دی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں پاک بحریہ نے آبدوزوں سے اینٹی شپ میزائلز اور تارپیڈوز فائرنگ کا کامیاب مظاہرہ کیا تھا، نیول چیف کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ ہرجارحیت کا دندان شکن  جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے

    ترجمان پاک بحریہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ کی آبدوزوں نے کامیابی سےاہداف کو نشانہ بنایا، میزائلز،تارپیڈوزفائرنگ کا مظاہرہ آپریشنل صلاحیتوں کاثبوت ہے۔

  • جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد  ہلاک، ایک گرفتار

    جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک، ایک گرفتار

    راولپنڈی : جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے آپریشن کرتے ہوئے 2دہشت گردوں کو ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا، ہلاک دہشت گردوں کا تعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجنا گروپ سے ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کےعلاقےنرگوسا میں آپریشن کیا ، اس دوران فائرنگ کےتبادلےمیں 2دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ ایک دہشت گرد کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں کی شناخت عثمان علی اوروحید کے نام سے ہوئی، دہشت گردوں کاتعلق کالعدم ٹی ٹی پی سجناگروپ سےہے، دہشت گرد بارودی سرنگیں بنانے اور دہشتگردوں کی تربیت کے ماہرتھے۔

    پاک فوج کے ترجمان کے مطابق دہشت گرد عثمان کیپٹن عمرچیمہ،سیکیورٹی اہلکاروں کی شہادت میں ملوث تھا۔

    یاد رہے اورکزئی کے علاقہ بلند خیل میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرتے ہوئے چھ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا تھا اور ان کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق برآمد شدہ اسلحے میں 8 ہینڈ گرنیڈ، وردیاں، کلاشنکوف ودیگر سامان شامل تھا۔

    اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع آوران میں آپریشن کرتے ہوئے 10 دہشت گردوں کو مار ڈالا تھا۔

  • بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

    بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، سپاہی شہید

    راولپنڈی: بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے دیوا سیکٹر پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے فوری اور موثر جوابی کارروائی کی جس سے بھارتی فوجیوں کو شدید جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگئے، سپاہی نبیل لیاقت مردانہ وار لڑتے ہوئے وطن پر قربان ہوگئے۔

    یہ پڑھیں: بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 معمر افراد زخمی

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہید اہلکار نبیل لیاقت کا تعلق گوجر خان سے ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں بھی بھارتی فورسز نے ایل او سی کے خنجر اور بروہ سیکٹرزپر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں دو معمر افراد زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 22 دسمبر کو بھی بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید اور 4 سالہ بچی نایاب سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

  • شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے، 3 سپاہی شہید

    شمالی وزیرستان میں آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے، 3 سپاہی شہید

    پشاور: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے دو ٹھکانوں پر خفیہ آپریشن کیا گیا جس کے نتیجے میں دو دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہی شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاعات پر کیے گئے آپریشن میں 2 دہشت گرد مارے گئے اور 3 سپاہیوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں تین سپاہی شہید ہوئے، شہدا میں کرک کے رہائشی سپاہی اریب احمد شامل ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق شہدا میں بنوں کے رہائشی سپاہی ضیا الاسلام اور اورکزئی کے رہائشی لانس نائیک عباس خان شامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ گزشتہ سال نومبر میں شمالی وزیرستان کے علاقے سپن وام میں خفیہ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی تھی جوابی فائرنگ میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فائرنگ کے دوران27سالہ سپاہی صدام شہید اور 2جوان زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 20 اکتوبر کو سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں آپریشن کرتے ہوئے دو مطلوب دہشت گردوں کو ہلاک کردیا تھا۔

  • آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

    آرمی چیف کا کوئٹہ کا دورہ، سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ کے دورے پر پہنچے جہاں انہوں نے سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید کا کوئٹہ پہنچنے پر کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی نے استقبال کیا، آرمی چیف کو پاک افغان ، پاک ایران بارڈر مینجمنٹ پر بریفنگ دی گئی اور صوبے میں درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ بلوچستان پاکستان کا مستقبل ہے، بلوچستان میں ترقی سے ملک میں ترقی ہوگی، ملک دشمن قوتوں کو انتشار پھیلانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی،انصاف کے تقاضے پورے کیے جائیں گے، اندوہناک سانحے کے ملزمان کو کٹہرے میں لایا جائے گا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے گیریژن افسران سے بھی خطاب کیا، آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دشمن عناصر اسٹریٹیجک صلاحیت کے بلوچستان پر نظریں جمائے ہوئے ہیں، صوبے کی سیکیورٹی، استحکام اور ترقی یقینی بنائیں گے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں وزیراعظم عمران خان کوئٹہ پہنچے تھے اور سانحہ مچھ کے لواحقین سے ملاقات کی تھی۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ’ہزارہ برادری کےتمام مسائل سمجھتاہوں،ماضی میں ایک کالعدم تنظیم کانام لیا تو انہوں نےمجھے دھمکیاں دیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں نے آگاہ کیا تھا بھارت پاکستان میں انتشار چاہتاہے،پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات ہوسکتے ہیں‘۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں مچھ میں ہزارہ برادری سے تعلق رکھنے والے 10 کان کنوں کو نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

  • ‘افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے’

    ‘افغانستان میں امن کا مطلب پاکستان میں امن ہے’

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتا افغانستان پاکستان اوراس کےاپنےبہترین مفاد میں ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف سے افغان حزب وحدت اسلامی کے چیئرمین نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی اور خطےمیں امن واستحکام کے امور پر گفتگو کی گئی۔

    ملاقات میں افغان امن عمل میں ہونےوالی پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ محمدکریم خلیلی سابق چیئرمین افغان ہائی پیس کونسل بھی ہیں جنہوں نے پاکستان کےمثبت کردارکی تعریف کی، کریم خلیلی نےپاک افغان تعلقات پرآرمی چیف کےوژن کوسراہا۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ افغانستان میں امن کامطلب پاکستان میں امن ہے، ترقی کرتاافغانستان پاکستان اوراس کےاپنےبہترین مفاد میں ہے۔

    قبل ازیں حزب وحدت اسلامی افغانستان کے استاد کریم خلیلی وفد کی ہمراہ دفترخارجہ پہنچے ، جہاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔

    محمد کریم خلیلی اوروفد نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی سے ملاقات کی ، ملاقات میں افغان امن عمل سمیت باہمی دلچسپی کے اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ، وزیر خارجہ نے کہا پاکستان کاشروع سے موقف ہےکہ افغان مسئلے کاکوئی فوجی حل نہیں، قابل قبول جامع سیاسی مذاکرات ہی مسئلے کاواحد حل ہے۔

  • بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 معمر افراد زخمی

    بھارتی فورسز کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ، 2 معمر افراد زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فورسز نے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی ) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 معمر افراد زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی ایل اوسی کے مختلف سیکٹرز پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فورسز نے خنجر اور بروہ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو مارٹر اور خود کار ہتھیاروں سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے 2 معمر افراد زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق اس سال اب تک بھارتی فائرنگ سے 2 شہری شہید ہوچکے ہیں، یکم جنوری سے اب تک بھارتی فوج نے 38 مرتبہ جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کیں۔

    واضح رہے کہ 22 دسمبر کو بھی بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید اور 4 سالہ بچی نایاب سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں ہی بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔