Author: لئیق الرحمن

  • پاکستان کا ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘ کا کامیاب تجربہ

    پاکستان کا ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘ کا کامیاب تجربہ

    راولپنڈی : پاکستان نے ملٹی گائیڈڈ لانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار نے سماجی رابطے کی ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان نے ملٹی گائیڈڈلانچ راکٹ سسٹم’’فتح ون‘‘کا کامیاب تجربہ کرلیا ، فتح ون140کلومیٹرتک روایتی ہتھیارلے جانے اور دشمن کےٹھکانوں کودورتک نشانہ بنانےکی صلاحیت رکھتا ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم عمران خان ، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی ،آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کامیاب تجربے پرسائنسدانوں اور جوانوں کو کومبارکباد دی۔

    یاد رہے فرروی 2020 پاکستان نے فضا سے مار کرنے والے کروز میزائل رعد 2 کا کامیاب تجربہ کیا تھا، رعد 2 زمین اور سمندر میں بھی ہدف کو نشانہ بنا سکتا ہے۔

  • سرحدپار سے فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید

    سرحدپار سے فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید

    دہشت گردوں کی پاک افغان سرحد پار سے فوجی پوسٹ پر فائرنگ کے نتیجے میں ایف سی کا جوان شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں نے سرحدپار سے ضلع مہمند میں بارڈر پوسٹ پر فائرنگ کی جس کا سیکیورٹی فورسز نے بھرپور جواب دیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 25 سالہ ایف سی کا جوان فضل وحید شدید زخمی ہوا جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ شہید جوان فضل وحید شانگلہ سوات کا رہائشی ہے اور اس کی عمر 25 سال ہے۔

    خیال رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے، اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اس سے قبل ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

  • کور کمانڈر کانفرنس: ’’دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو شکست، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم‘‘

    کور کمانڈر کانفرنس: ’’دہشت گردوں اور سہولت کاروں کو شکست، کشمیریوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم‘‘

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قومی اداروں کے تمام عناصر کو درپیش چیلینجز سے نمٹنے کے لیے پاک فوج کو کردار ادا کرنا ہوگا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق آرمی چیف کی زیرصدارت کورکمانڈرز کانفرنس (جی ایچ کیو) میں ہوئی، جس میں علاقائی،ملکی سیکیورٹی صورتحال کاجائزہ لیا گیا جبکہ سرحدوں کی صورتحال، داخلی سیکیورٹی، پیشہ ورانہ دلچسپی کےامور پرگفتگو بھی کی گئی۔

    کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کے یوم حق خودارادیت کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا اور مسئلہ کشمیر کو کشمیریوں کی خواہش کے مطابق حل کرنے پر زور دیا۔ شرکا نے اقوام متحدہ کی قراردادوں کےمطابق حق ملنے تک کشمیریوں کا ساتھ دینے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے مقصد کی تکمیل تک کشمیریوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

    

    کورکمانڈرز نے کہا کہ ’انشااللہ، بہادر کشمیریوں کی جدوجہد کامیابی سےہم کنار ہوگی‘۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق افغانستان میں امن و عمل میں پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا گیا۔ کانفرنس میں شریک کور کمانڈرز نے کہا کہ قومی کوششوں سے ہر قسم کے خطرات کو مکمل شکست دی جاسکتی ہے، اس کے لیے معاشرےکے تمام فریقین کو اپنا بامقصد کردار ادا کرنا ہوگا۔

    چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ’ ہرسطح پر بہترین صلاحیتوں کی بدولت تمام چیلنجز سے نمٹا جاسکتا ہے،قومی اداروں کےتمام عناصرکو درپیش چیلنجزسے نمٹنے کیلئےکردار ادا کرنا ہوگا‘۔

    کانفرنس میں کرونا سے نمٹنے سے متعلق اقدامات پر بھی گفتگو کی گئی جبکہ شرکا نے امن کے لیے قربانیاں دینے والے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہدا کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، دہشت گردوں اور ان کےسہولت کاروں کو ہر قیمت پر شکست دیں گے۔

  • آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل نے ملاقات کی ، جی ایچ کیو میں ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ملاقات میں علاقائی سیکیورٹی کی صورت حال بالخصوص افغان مفاہمتی عمل پر بات چیت کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں جانب سے امن و استحکام کے فروغ کے لیے عزم کا اعادہ کیا گیا، دونوں جانب سے مختلف سطح پر فروغ امن کے لیے رابطہ جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔

    امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان زلمے خلیل زاد نے امن کے فروغ کے لیے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی آرمی چیف اور زلمے خلیل زاد کی ملاقات ہوئی تھی جس میں افغانستان میں امن عمل پر پیش رفت کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، دوسری جانب زلمے خلیل زاد کی خطے میں فروغ امن کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی تھی۔

  • پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    راولپنڈی: پاک فوج نے (لائن آف کنٹرول) ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے چکوٹھی سیکٹر پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی جاسوس ڈرون چکوٹھی سیکٹر پر 500 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ یکم جنوری کو بھی پاک فوج نے نوسہری سیکٹر پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر 100 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اسے نشانہ بنایا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اب تک بھارت کے 16 کواڈ کاپٹر  کو مار گرایا ہے۔

    یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون،  27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے  کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔

    شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں 700 میٹر اندر تک داخل ہوا تھا۔

    بعد ازاں پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر 9 ستمبر کو بھارت کا گیارہواں، 26 جولائی کو دسواں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ خیال رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ڈرون اڑانا یا سرحدی خلاف ورزی کرنا 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

  • پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

    پاک فوج نے ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا

    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ تتہ پانی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے بھارتی کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنا کر مار گرایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 100 میٹر پاکستانی حدودمیں داخل ہوگیا تھا، جس پر پاک فوج نے فوری کارروائی کرتے ہوئے اُسے نشانہ بنایا۔

    شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ سال 2020 کے دوران پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر اب تک بھارت کے 16 کواڈ کاپٹر  کو مار گرایا ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون،  27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے  کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔

    شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں 700 میٹر اندر تک داخل ہوا تھا۔

    بعد ازاں پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر 9 ستمبر کو بھارت کا گیارہواں، 26 جولائی کو دسواں جاسوس ڈرون مار گرایا تھا۔ یاد رہے کہ لائن آف کنٹرول پر ڈرون اڑانا یا سرحدی خلاف ورزی کرنا 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، پاک فوج کا بھرپور جواب، سپاہی شہید، شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے ایک بار پھر جنگ بندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول کے مختلف سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں سپاہی شہید جبکہ شہری زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامۂ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے سیکٹر کھوئی رٹہ اور کٹیرا سیکٹرز  پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے بھارتی فوج کو فائرنگ کا بھرپور جواب دیا گیا جس پر دشمن کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔ کھوئی رٹہ سیکٹر پر فائرنگ کے تبادلے میں پاک فوج کے سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

    دریں اثنا بھارتی فوج نے کوٹ کٹیرا سیکٹر پر شہری آبادی پربلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں چونتیس سالہ شہری شدید زخمی ہوا جسے طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، 22 سالہ سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

    واضح رہے کہ چوبیس دسمبر کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کو بھرپور اور مؤثر جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاک فوج کا نوجوان سپاہی شہید بھی ہوا تھا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی، جس پر اُسے بھرپور جواب دیا گیا تو بھارت کو جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے22سالہ سپاہی مختیار نے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • ملکی دفاع میں بڑی پیشرفت، جے ایف 17 ڈبل سیٹ کی فضائی بیڑے میں شمولیت

    ملکی دفاع میں بڑی پیشرفت، جے ایف 17 ڈبل سیٹ کی فضائی بیڑے میں شمولیت

    اسلام آباد : پاک فضائیہ نے ایک اور سنگ میل عبور کرلیا، جے ایف 17 ڈبل سیٹ بھی فضائی بیڑے میں شامل ہوگیا جبکہ پاک فضائیہ نے بلاک 3 کی تیاری شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق ملکی فضائی دفاع میں بڑی پیشرفت ہوگئی، پاکستان ایئرفورس نے بلاک تھری کی تیاری شروع کردی، پاک فضائیہ کا بلاک 3 بھارت کے حاصل کردہ رافیل طیاروں سے بہتر ہے۔

    دوسری جانب جے ایف 17 کے ڈبل سیٹ طیارے کی بھی فضائیہ کے بیڑے میں شمولیت ہوگئی ہے، جے ایف 17 ڈبل سیٹ طیارے پاک چین تعاون سے تیار کیے گئے ہیں۔

    چین 14 ڈبل سیٹ طیارے آج پاکستان ایئرفورس کے حوالے کرے گا، جن کی فضائی بیڑے میں شمولیت کی تقریب آج ہوگی۔

    ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پاکستان ایئرفورس میں شامل ہونے والے ڈبل سیٹ طیارے تربیت کےلیے بھی استعمال ہوں گے۔

    بلاک 3 کیا ہے؟

    جے ایف 17 تھنڈر بلاک 3 فورتھ جنریشن کے لڑاکا طیارے ہیں جو اب پاک فضائیہ کے پاس ہوں گے، ان طیاروں نے اپنی صلاحیتوں میں امریکی ایف 16، ایف/اے 18 اور ایف 15، جبکہ روس کے سخوئی 27 اور فرانس کے میراج 2000 جیسے مشہور لڑاکا طیاروں تک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے اور یہ بھارت کے رافیل طیاروں سے بھی بہتر ہے۔

    جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ کا انجن زیادہ طاقتور اور آواز کے مقابلے میں دوگنی سے بھی زیادہ رفتار ’ماک دو ہزار‘ سے پرواز کرسکتا ہے۔ اس میں خاص قسم کے کم وزن لیکن مضبوط مادّے استعمال کئے گئے ہیں جو ایک طرف اس کا مجموعی وزن زیادہ بڑھنے نہیں دیتے جبکہ دوسری جانب اسے دشمن ریڈار کی نظروں سے بچنے میں مدد بھی ملتی ہے۔

    جے ایف 17 ’’بلاک 3‘‘ ایسے جدید ترین ریڈار (اے ای ایس اے ریڈار) سے بھی لیس ہے جسے جام کرنا دشمن کے فضائی دفاعی نظام (ایئر ڈیفنس سسٹم) کےلئے انتہائی مشکل ہے۔ پائلٹ کا ہیلمٹ جدید ٹیکنالوجی کا شاہکار ہے جو طیارے کے اطراف سے بہتر واقفیت کے علاوہ ہتھیاروں پر بہترین کنٹرول کی صلاحیت میں مدد کرتا ہے۔

  • دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، ایف سی کے 7 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

    دہشت گردوں کا بزدلانہ وار، ایف سی کے 7 اہلکار شہید، آئی ایس پی آر

    کوئٹہ: ملک دشمن عناصر نے بلوچستان میں بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے ایف سی کے سات اہلکاروں کو شہید کردیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق گذشتہ رات دہشتگردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر فائرنگ کی، واقعے میں دہشت گردوں کی جانب سے کی جانے والی شدید فائرنگ کے نتیجے میں سات اہلکار شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ایف سی کے تمام جوانوں نے دہشت گردوں کے حملے کو ناکام بناتے ہوئے جام شہادت نوش کیا، واقعے کے بعد دہشت گردوں کو پکڑنےکیلئے سیکیورٹی فورسز نے علاقےکامحاصرہ کیا، آپریشن کے دوران بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لےلی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں نائب صوبیدار گلزار ،سپاہی فیصل، سپاہی شیر زمان ،سپاہی جمال، سپاہی عبدالرؤف اور سپاہی فقیرمحمد شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دہشتگردوں کی ایسی بزدلانہ کارروائیاں امن کوسبوتاژ نہیں کرسکتیں۔

    اس سے قبل چوبیس دسمبر کو شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں پاک فوج کا ایک نائیک شہید اور7 جوان زخمی ہوئے تھے۔

    یہ بھی پڑھیں:  پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار شہید، 2 میجر بھی شامل

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع آواران میں سلک کور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیاتھا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب نے جام شہادت نوش کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل بھی سیکورٹی فورسز نے آواران میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، یہ کارروائی آواران کے علاقے کیل کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

  • پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار شہید، 2 میجر بھی شامل

    پاک فوج کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار شہید، 2 میجر بھی شامل

    راولپنڈی: پاک فوج کے ترجمان نے بتایاکہ ہے کہ منی مرگ علاقے کے قریب پاک فوج کے زیراستعمال ہیلی کاپٹر فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق گلگت بلتستان کے علاقے منی مرگ میں پاک فوج کا ہیلی کاپٹرفنی خرابی کےباعث گرکر تباہ ہوا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہیلی کاپٹر گرنے کا حادثہ شہیدسپاہی عبدالقدیرکاجسدخاکی اسکردومنتقل کرنےکےدوران پیش آیا۔

    شعبۂ تعلقاتِ عامہ کے مطابق حادثے  کے نتیجے میں پائلٹ میجر محمد حسین، معاون پائلٹ میجر ایاز حسین، نائک انضمام عالم اور سپاہی محمد فاروق نے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پائلٹ میجر ایاز حسین اسکردو کے علاقے کھبلو سے تعلق رکھتے تھے جبکہ وہ کراچی کے علاقے ملیر میں رہائش پذیر تھے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے بتایا کہ نائک انضمام عالم پنجاب کے ضلع چکوال اور سپاہی فاروق پنجاب کے شہر ساہیوال کےرہائشی تھے۔