Author: لئیق الرحمن

  • دہشتگردی کے پیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے: آرمی چیف

    دہشتگردی کے پیچھےایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے: آرمی چیف

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، اس اسپیکٹرم کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور میں طلبہ سے بات چیت کی اور کہا کہ جب بھی ریاست اس اسپیکٹرم پر ہاتھ ڈالتی ہے تو ان کے جھوٹے بیانیے سنائی دیتے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان اللہ پاک کا عطا کردہ انمول تحفہ ہے اور پاکستان کو اللہ نے بہت سی نعمتوں سے نوازا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ ملکی ترقی کیلئے ہم میں سے ہر کسی نے اپنے حصےکی شمع روشن کرنی ہے، بلاوجہ تنقید کے بجائے اپنی توجہ خود کی کارکردگی اور فرائض پر مبذول رکھنی ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ یہ قوم بالخصوص نوجوان اپنی افواج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں، جب تک عظیم مائیں اپنے بچے پاکستان پر نچھاور کرتی رہیں گی کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔

    جنرل عاصم منیر نے مزید کہا کہ دہشتگردی کے پیچھے ایک منظم غیر قانونی اسپیکٹرم ہے، دہشتگردی کی پشت پناہی کچھ مخصوص عناصر کرتے ہیں، جب بھی ریاست ان پر ہاتھ ڈالتی ہے تو آپکو جھوٹے بیانیوں کی آواز سنائی دیتی ہے۔

  • قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف

    قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قومی ترقی کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بہاولپور کنٹونمنٹ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر بہاولپور نے ان کا استقبال کیا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار کو بہاولپور کور کی آپریشنل تیاریوں، تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی، آرمی چیف نے افسران، جوانوں کے بلند حوصلے اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف نے سی ایم ایچ انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز، انووسٹا چولستان اور آئی سی ایس ایرینا کا بھی افتتاح کیا۔

    انہوں نے سی آئی ایم ایس میں بہاولپور کی جامعات کے طلبا سے بات چیت کی اور پاک فوج کے نوجوانوں کے لیے امور پر روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ سخت اور بہترین تربیت ایک سپاہی کی پیشہ ورانہ مہارت میں کلیدی حیثیت رکھتی ہے، جنگ کے جدید رجحانات کے مطابق پاک فوج کی تربیت کا عمل جاری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قومی تری کے لیے نوجوان اپنی صلاحیتوں کو نکھاریں، ملک کی ترقی اور مستقبل میں نوجوانوں کا اہم کردار ہے۔

  • مودی کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا

    مودی کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا

    مودی سرکار کی ناقص اقتصادی پالیسیوں نے بھارت کو معاشی بحران میں دھکیل دیا۔

    وینچر کیپٹل فرم بلوم وینچرز کی چشم کشاء رپورٹ منظر عام پر آگئی، جس کے رپورٹ کے مطابق بھارت میں 1.4 بلین لوگ رہتے ہیں لیکن تقریباً ایک ارب کے پاس کسی بھی صوابدیدی سامان یا خدمات پر خرچ کرنے کے لیے رقم نہیں۔

    وینچر کیپٹل فرم بلوم وینچرز کی حالیہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بھارت میں صرف 90 فیصد آبادی کے پاس بنیادی ضروریات زندگی کے علاوہ اشیا پر خرچ کرنے کی مالی صلاحیت موجود نہیں، مودی کی پالیسیوں نے بھارت میں اعلٰی، مہنگی اور برانڈڈ اشیاء کا طوفان برپا کر کے بھارتی مارکیٹ کو کھوکھلا کردیا ہے، بڑی کمپنیاں بے انتہا منافع کمارہی ہیں، جبکہ غریب عوام بنیادی چیزوں سے بھی محروم ہو گئے ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے عوام دوست پالیسیوں کو فروغ دینے کی بجائے مہنگے تفریحی تجربات کو فروغ دیا ہے، مہنگی مصنوعات، لگڑری گھروں اور اسمارٹ فونز کی فروخت میں اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ سستی مصنوعات کی مانگ کمزور ہو رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق کولڈ پلے اور ایڈ شیران جیسے بین الاقوامی فنکاروں کے کنسرٹ کے مہنگے ٹکٹ ہاٹ کیک کی طرح فروخت ہو رہے ہیں جبکہ غریب قوت خرید کھو چکے ہیں، بھارت میں دولت کا ارتکاز بڑھ رہا ہے، امیر ترین 10 فیصد بھارتی اب 57.7 قومی آمدن کے مالک ہیں۔

    اعداد و شمار کے مطابق بھارت کا متوسط طبقہ ماضی میں صارفین کی مانگ کا بڑا انجن رہا ہے، لیکن اب اس کو بری طرح سے نچوڑا جا رہا ہے، مارکیٹ وسیع ہونے کی بجائے زیادہ امیر طبقے پر مرتکز ہو رہی ہے، جس سے بھارتی مڈل کلاس شدید مالیاتی دباؤ کا شکار ہے۔

    مارسیلوس انوسٹمنٹ منیجرزکے مرتب کردہ ڈیٹا کے مطابق مودی کے دور حکومت میں 50 فیصد بھارتی متوسط طبقہ کی آمدنی جمود کا شکار ہے۔

    بھارتی مرکزی بینک کے مطابق بھارتی گھریلو بچتیں 50 سال کی کم ترین سطح پر ہیں، بھارتی متوسط طبقہ شدید مالی دباؤ کا شکار ہے، 2014 سے اب تک مودی کے دور حکومت میں بھارت میں بے روزگاری میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

    مودی سرکار متوسط طبقہ کو روزگار فراہم کرنے میں مکمل طور پر ناکام، پیشہ ورانہ شہری ملازمتوں کا حصول مشکل تر ہوتا جا رہا ہے، مودی حکومت نے بھارتی معیشت کے لیے کچھ بھی مثبت اقدامات نہیں کیے اور اس بحران کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

     مودی حکومت کی نااہلی نے بھارت کو معاشی تباہی کی دہلیز پر لا کھڑا کیا ہے، وقت کا تقاضہ ہے کہ مودی سرکار پڑوسی ممالک میں دہشتگردی اور بد امنی پھیلانے کی بجائے بھارت کی معیشت پر توجہ دے۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خارجی مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقہ غلام خان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا گیا، ہتھیار اور گولیاں برآمد کرلی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک خارجی سیکیورٹی فورسز پر حملوں، بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    گزشتہ دنوں سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے بآغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج مارے گئے

    خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج مارے گئے

    راولپنڈی: خیبر میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 10 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبر کے علاقے بآغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 10 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے تھے۔

     15 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے ہتھلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 خارجی مارے گئے تھے۔

  • ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشنز، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشنز، 7 خارجی دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں دو مختلف آپریشنز میں سات خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فوسز نے درابند میں مؤثر کارروائی کی اور 4 خوارج کو ہلاک کیا جبکہ دوسرا آپریشن مڈی میں کیا جہاں 3 شر پسند مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک خارجی دہشتگردوں سے ہتھیار اور گولیاں برآمد ہوئیں، ہلاک خوارج دہشتگردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے، علاقے میں دیگر خوارج کی تلاش کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے 7 خوارج ہلاک کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کامیاب کارروائیوں کی تعریف کی۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، سکیورٹی فورسز کا دہشتگردی کے خاتمے کیلیے کامیاب کارروائیاں خوش آئند ہے۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بھی سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ خارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم ناکام بنانے پر فورسز کو شاباش دیتے ہیں،

    محسن نقوی نے کہا کہ دہشتگردوں کی سرکوبی کیلیے قوم متحد اور ساتھ کھڑی ہے، قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے۔

  • بھارت منشیات کا مرکز، عالمی اداروں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے حیران کر دیا

    بھارت منشیات کا مرکز، عالمی اداروں اور میڈیا آؤٹ لیٹس نے حیران کر دیا

    بھارت سے منشیات کی عالمی اسمگلنگ عروج پر ہے، جس کی وجہ سے لاکھوں زندگیاں خطرے میں پڑ چکی ہیں، ڈی ڈبلیو نے ایک رپورٹ میں بتایا کہ بھارت ہمیشہ سے منشیات کی اسمگلنگ کا مرکز رہا ہے، اور بھارت سے منشیات اسمگلنگ کے راستے اور طریقے مزید جدید ہو گئے ہیں۔

    اقوام متحدہ کی اینٹی ڈرگ ایجنسی UNODC کے مطابق بھارت منشیات اور کیمیکل اسمگلنگ کا بڑا مرکز ہے، منشیات کی میانمار سے وسطی امریکا اور افریقہ تک فراہمی جاری ہے۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق بھارت سے افیون کی ترسیل سے ہزاروں زندگیاں تباہ ہو رہی ہیں، بھارت سے جاری منشیات اسمگلنگ صحت عامہ کے بحران کو بڑھا رہی ہے، بھارت بین الاقوامی سطح پر وسطی افریقہ کو منشیات فراہم کرتا ہے۔

    نائیجیریا کی منشیات کنٹرول ایجنسی نے 2023 میں بھارت سے سپلائی پر کارروائی کی تھی، منشیات کنٹرول ایجنسی نے بھارت سے اسمگل 100 ملین ڈالر سے زائد مالیت کی افیون ضبط کی تھی۔ بی بی سی کے مطابق نائیجیریا کی ایجنسی نے ٹراماڈول ضبط کیے جو نشہ آور دواؤں کے طور پر استعمال ہوتے ہیں، نائیجیریا میں 40 لاکھ سے زائد افراد بھارت سے اسمگل افیون استعمال کر رہے ہیں۔

    منشیات کنٹرول ایجنسی اہلکار کا کہنا ہے کہ بھارت سے آنے والی افیونی ادویات نائیجیریا میں بڑا مسئلہ بن چکی ہیں، 2018 میں حکومت نے افیونی ادویات کی فروخت اور بھارت سے درآمد پر پابندی لگائی تھی، تب سے اب تک سرحد پار سے مزید افیونی ادویات کی اسمگلنگ جاری ہے، بھارت سے افیون گھانا اسمگل کی جاتی ہیں اور پھر گھانا کی سرحد سے نائیجیریا پہنچتی ہیں۔

    بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق گھانا کا شہر تمالی بھی بھارت سے اسمگل شدہ افیون کا سب سے بڑا شکار ہے، صحافی یحییٰ مسعود کہتے ہیں کہ منشیات پورے خاندانوں اور ملک کے باصلاحیت افراد کو تباہ کر رہی ہیں، افیون سانس کے مسائل کا سبب جب کہ زیادہ مقدار جان لیوا ہو سکتی ہے، افیون کی قسم ٹفرادول خطرناک ترین منشیات میں شامل ہے اور پہلا انجکشن ہی جان لیوا ہو سکتا ہے۔

  • مودی حکومت نے ایک اور متنازعہ قدم ، مقبوضہ کشمیر میں بک اسٹالز اور دکانوں سے سینکڑوں اسلامی کتابیں ضبط

    مودی حکومت نے ایک اور متنازعہ قدم ، مقبوضہ کشمیر میں بک اسٹالز اور دکانوں سے سینکڑوں اسلامی کتابیں ضبط

    سری نگر : مقبوضہ کشمیر میں پولیس نے بک اسٹالز اور دکانوں سے سینکڑوں اسلامی کتابیں ضبط کر لیں، کتابیں نئی دہلی سے قانونی طور پر شائع ہو کر کشمیر میں فروخت کے لیے آئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں کشمیر میں قابض بھارتی افواج کشمیریوں کی مذہبی شناخت مٹانے کی سر توڑ کوششوں میں مصروف ہے۔

    ایک طرف نام نہاد کشمیری پنڈتوں کو مقبوضہ سرزمین میں بسانے کی کوشش کی جا رہی ہے تو دوسری طرف مسلمانوں کا دینی ورثہ بھی قابض بھارتی فوج کے نشانے پر ہے۔

    مقبوضہ کشمیر میں بک اسٹالز اور دکانوں سے سینکڑوں اسلامی کتابیں ضبط کر لی گئیں، آزادی اظہارِ رائے پر قدغن لگانے کے بعد اب مودی حکومت نے علمی و فکری کتابوں کو بھی نشانہ بنانا شروع کر دیا ہے۔

    مودی حکومت نے ایک اور متنازعہ قدم اٹھاتے ہوئے مقبوضہ کشمیر میں کتابوں کی دکانوں پر چھاپے مار کر 668 اسلامی کتابیں ضبط کر لیں۔

    ضبطی کی وجہ صرف یہ تھی کہ یہ کتابیں نئی دہلی کے مرکزی مکتبہ اسلامی پبلشرز کی شائع کردہ تھیں، جو جماعت اسلامی ہند سے منسلک ہے۔

    سال 2019 میں جماعت اسلامی پر پابندی لگانے کے بعد اب علمی ورثے کو بھی ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

    جماعت اسلامی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ ضبط کی گئی کتابیں نئی دہلی سے قانونی طور پر شائع ہو کر کشمیر میں فروخت کے لیے آئی تھیں۔

    جماعت اسلامی کے رہنماوں نے ضبطی کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے بنیادی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا۔

    حریت رہنما میر واعظ مولوی عمرفاروق نے قابض بھارتی انتظامیہ کے اقدامات کو غیرقانونی اور مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا اگرچہ کتابوں کی اشاعت اور تقسیم قانونی تھی، پھر بھی مودی نے اسے غیر قانونی قرار دے کر اپنی مسلم دشمنی ثابت کر دی۔

    میرواعظ عمر فاروق کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی جانب سے اسلامی کتابوں کی ضبطی اس کے مسلم مخالف نظریے کی ایک اور واضح مثال ہے، مودی حکومت کا یہ اقدام کشمیر میں رہنے والے مسلمانوں کی فکری آزادی پر ایک اور حملہ ہے، جس کا مقصد ان کی آواز دبانا ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مودی حکومت نہ صرف کشمیریوں کے جینے کے حقوق چھین رہی ہے بلکہ اب ان کے سوچنے اور پڑھنے کے حق پر بھی حملہ آور ہے۔

  • مودی سرکاری کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا

    مودی سرکاری کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا

    سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی کی گھناؤنی سازش، امریکا سے واپس بھجوائے جانے والے غیر قانونی بھارتی شہریوں کو امرتسر میں اتارنے کی حقیقت آشکار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکار کی سکھ دشمنی کا اصل چہرہ ایک بار پھر بے نقاب ہوگیا، جب امریکا سے جلاوطن بھارتیوں کے طیاروں کو بلاوجہ امرتسر میں اتار کر سکھوں کی عزت کو پامال کیا گیا۔

    مودی سرکار نے امریکا سے واپس بھجوائے جانے والے غیرقانونی بھارتیوں کے بحران کو ایک سکھ بحران میں تبدیل کر دیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی سخت امیگریشن پالیسی کے تحت اب تک بھارت کے 332 شہریوں کو ڈی پورٹ کیا جا چکا ہے۔

    ڈی پورٹیشن امریکی حکام کی غیر قانونی امیگریشن کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کا حصہ ہے، جس کے نتیجے میں 5 فروری 2025 کے بعد سے تین پروازیں بھارت پہنچ چکی ہیں۔

    رپورٹس کے مطابق ڈی پورٹ کئے جانے والے افراد کو ہتھکڑیاں اور زنجیریں لگائی گئیں، جبکہ سکھوں کی پگڑیاں بھی پرواز کے دوران اُتار لی گئیں۔

    مودی حکومت نے سکھوں کے مقدس شہر امرتسر میں جلاوطن بھارتیوں کو اتار کر سکھوں کو بدنام کرنے کی گھناؤنی سازش کی، جس پر پنجاب اور سکھ کمیونٹی میں غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔

    سکھ رہنماوں کا کہنا ہے کہ یہ دراصل سکھ کمیونٹی کے خلاف مودی کا بڑا سازشی منصوبہ ہے جس کا مقصد ان کے خلاف عالمی سطح پر نفرت اور بدگمانی پیدا کرنا ہے۔

    سکھ رہنماوں نے کہا کہ مودی سرکار ایسے اوچھے ہتکھنڈے استعمال کر کے سکھوں کے خلاف سیاسی انتقامی کارروائیاں کر رہی اور انہیں بدنام کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سکھ کمیونٹی نے مودی سرکار کی شرمناک سازشوں کو اپنے خلاف واضح سیاسی انتقامی کارروائی قرار دیا ہے۔

    بھارتی پنجاب کے وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان نے بھی ڈی پورٹ کیے گئے افراد کے طیاروں کو پنجاب میں اتارنے پر مودی سرکار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

    وزیر اعلیٰ بھگونت سنگھ مان شیرومنی گردوارہ پر بندھک کمیٹی (ایس جی پی سی)کے رہنماوں نے بھی امریکی حکام اور مودی سرکار کے اقدام کی مذمت کی ہے۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 6 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع کرک میں خوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 6 خوارج مارے گئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ 15 فروری کو سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے ہتھلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 9 خارجی مارے گئے تھے۔

    ہلاک خارجیوں میں فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل تھے۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ ہلاک خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی جس کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔

    فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔