Author: لئیق الرحمن

  • سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، نائیک شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ، نائیک شہید، 2 دہشت گرد ہلاک

    پشاور: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کے حملے میں نائیک شہید اور7 جوان زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں گزشتہ رات سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 34 سالہ نائیک یاسین شہید اور 7جوان زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے حملے پر فوری جوابی کارروائی کی، فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر بلوچستان کے ضلع آواران میں سلک کور میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن کیاتھا جس کے نتیجے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں: آواران میں دہشت گردوں کے ٹھکانے پر آپریشن، حوالدار شہید

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کے ساتھ فائرنگ کے تبادلے میں حوالدار شعیب نے جام شہادت نوش کیا، آپریشن کے دوران دہشت گردوں کے ٹھکانے سے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود اور مواصلاتی آلات بھی برآمد کیے گئے۔

    یاد رہے کہ دو دن قبل بھی سیکورٹی فورسز نے آواران میں دہشت گردوں کے خلاف بھرپور کارروائی کرتے ہوئے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا، یہ کارروائی آواران کے علاقے کیل کور میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر کی گئی تھی۔

  • لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، 22 سالہ سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

    لائن آف کنٹرول پر بھارتی دراندازی، 22 سالہ سپاہی شہید، پاک فوج کا بھرپور جواب

    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی پر بھارت کو بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا جبکہ پاک فوج کا نوجوان سپاہی شہید بھی ہوا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے ستوال سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی۔

    آئی ایس پی آر کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق پاک فوج نے بھارتی  اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے22سالہ سپاہی مختیار نے جام شہادت نوش کیا۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل  بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول پر اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔ پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے  جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے  جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

    یاد رہے کہ 14 دسمبر کو بھارتی فورسز نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    یہ بھی یاد رہے کہ دس دسمبر کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بھارتی ہتھیاروں سے بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے دو جوان شہید ہوئے تھے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ  پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور جواب دیا جس کے نتیجے میں دشمن فوج کو بھاری جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

  • بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

    بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس نے ان کا استقبال کیا۔

    آرمی چیف نے ایل او سی پر اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے ملاقات کی اور ان کے بلند حوصلے کو سراہا۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ کو لائن آف کنٹرول پر بھارتی اشتعال انگیزیوں پر بریفنگ دی گئی، انہیں عالمی قوانین کے برخلاف یو این گاڑی کو نشانہ بنانے پر بھی آگاہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ بھارتی فوج کو کسی بھی جارحیت یا مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاک فوج ایل او سی پر آبادی کے تحفظ کے لیے اقدامات بروئے کار لائے گی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج مادر وطن کی جغرافیائی سرحدوں اور وقار کا تحفظ یقینی بنائے گی، بھارتی اشتعال انگیزیاں علاقائی امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں۔

    مزید پڑھیں: بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، معمر خاتون شہید، 3 شہری زخمی

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، اس سے قبل بھارتی فوج کی تتہ پاتی ، جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید اور 4 سالہ نایاب سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا، یاد ہے کہ چند روز قبل بھارتی فورسز نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، معمر خاتون شہید، 3 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر فائرنگ، معمر خاتون شہید، 3 شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول (ایل او سی ) پر بلا اشتعال فائرنگ سے معمر خاتون شہید اور 4 سالہ نایاب سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق بھارتی فوج فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے تتہ پانی، جندروٹ سیکٹرز پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 50 سالہ خاتون شہید ہوگئیں، فائرنگ سے 4 سالہ نایاب سمیت 3 شہری زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی فوج نے بھاری ہتھیاروں کا اندھا دھند استعمال کیا۔

    مزید پڑھیں:ایل او سی : بھارتی فوج کی اقوام متحدہ کی گاڑی پر فائرنگ

    واضح رہے کہ چند روز قبل  بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے امن مشنز کی گاڑی کو بھی نشانہ بنایا تھا۔

    پاک فوج کے ترجمان کا کہنا تھا کہ یو این مبصرین چری کوٹ کے پولاس گاؤں میں بھارتی اشتعال انگیزیوں کے متاثرین سے ملنے  جارہے تھے کہ راستے میں بھارتی فوج نے ان کی گاڑیوں کو نشانہ بنایا، خوش قسمتی سے دونوں یو این مبصر محفوظ رہے  جنہیں پاک فو ج نے ریسکیو کرکے بحفاظت راولاکوٹ پہنچا دیا۔

    یاد رہے کہ 14 دسمبر کو بھارتی فورسز نے ایل او سی کے چری کوٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 45 سالہ شہری زخمی ہوگئے تھے۔

  • ایئرپورٹ‌ سیکیورٹی فورس میں‌ خواتین اہلکاروں‌ کی شمولیت پر آرمی چیف کا اظہارِ مسرت

    ایئرپورٹ‌ سیکیورٹی فورس میں‌ خواتین اہلکاروں‌ کی شمولیت پر آرمی چیف کا اظہارِ مسرت

    راولپنڈی: چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں خواتین اہلکاروں کی شمولیت کو سراہا جبکہ کراچی میں امن و استحکام کی کاوشوں پر رینجرز  کو بھی سراہا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ کراچی پہنچ گئے ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف آف اسٹاف نے بیسک ایوی ایشن سیکیورٹی کورس کی کراچی میں پاسنگ آؤٹ پریڈ میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ اکیڈمی پہنچنے پر ڈائریکٹر جنرل اے ایس ایف نے جنرل قمر جاوید باجوہ کا استقبال کیا۔

    اس موقع پر  جنرل قمر جاوید باجوہ نے اے ایس ایف کے ٹرینیز کی تربیت اور کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جبکہ ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس میں خواتین کی شمولیت کو بھی سراہا۔ پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ اےایس ایف کی معیاری ٹریننگ سے ملکی ایوی ایشن سیکیورٹی مزید بہتر ہوگی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سندھ رینجرز ہیڈکوارٹرز کا بھی دورہ کیا جہاں ڈائریکٹر جنرل رینجرز میجر جنرل عمر احمد بخاری نے چیف آف آرمی اسٹاف کو صوبے اور کراچی کی صورت حال پر تفصیلی بریفنگ دی۔

    آرمی چیف نےکراچی میں امن و استحکام کیلئےسندھ رینجرزکی کوششوں کو سراہا اور سندھ رینجرز کے شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کیا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے باگسر سیکٹر پر بلااشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں شہری شہید ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 33 سالہ عنصر نامی شہری شہید ہوگیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق عنصر کی 3 بیٹیاں ہیں، شہری کو گھر کے قریب موٹر سائیکل پر نشانہ بنایا گیا۔

    واضح رہے کہ تین روز قبل بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 خواتین، 4 بچے زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

    یاد رہے کہ 13 نومبر کو بھارتی فوج نے گاؤں تری بنڈ اور سماہنی میں راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے تھے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید، اور 2 خواتین سمیت 3ا فراد زخمی ہوئے تھے۔

  • پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنےکیلئےتیار ہے، آرمی چیف

    پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنےکیلئےتیار ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: سپہ سالار پاک فوج جنرل قمرجاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سےنمٹنےکیلئے تیار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف کی زیر صدارت جی ایچ کیو میں 237ویں کور کمانڈرز کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں خطے کی سیکیورٹی صورت حال سمیت قومی سلامتی کے معاملات اور بارڈرز کی صورتحال خصوصی طور پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کا بھی تفصیل سے جائزہ لیا گیا۔

    https://twitter.com/OfficialDGISPR/status/1331210925945319425?s=20

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل میں مثبت پیش رفت پر بھی غور کیا گیا، اجلاس کے شرکا نے پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کیلئے بھارتی ریاستی دہشتگردی پر تشویش کا اظہار کیا اس کے علاوہ سی پیک سبوتاژ کرنے کیلئے بھارت کی دہشتگردوں کو مالی امداد، ٹریننگ کیمپس پر بھی تشویش کا اظہار کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا سے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ پاک فوج قومی اداروں کی مدد سے تمام چیلنجز سے نمٹنے کیلئےتیار ہے، ہم ان چیلنجرز کو امن واستحکام کا موقع بنائیں گے، کانفرنس کےشرکا کی جانب سے بھی مادر وطن کے دفاع کویقینی بنانےکیلئےعزم کااعادہ کیا گیا۔

    بعد ازاں کور کمانڈر کانفرنس کا اعلامیہ جاری کیا گیا، اعلامیے کے مطابق اجلاس میں سی پیک کیخلاف بھارتی سازشوں، دہشتگردوں کی مالی معاونت کے ثبوتوں کا جائزہ لیا گیا۔

    اعلامیے میں کہا گیا کہ بھارت پاکستان، بالخصوص آزاد کشمیر میں دہشتگردوں کی مالی معاونت کر رہا ہے، بھارت کی بلوچستان، گلگت بلتستان میں بھی دہشتگردوں کی مالی معاونت خطےکے امن کیلئے دھچکہ ہے، بھارتی دہشتگردی کےناقابل تردید ثبوت موجود ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق جاری اعلامیے میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ بھارتی فائرنگ سے پاکستانی شہریوں کومحفوظ بنایا جائے گا، اس کے علاوہ کسی بھی جارحیت سے ملک کو محفوظ رکھا جائے گا، آرمی چیف نے کور کمانڈرز کو وبا پر قابو پانے کیلئےقومی کوششوں میں ہاتھ بٹانےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور پاکستانیوں کے لیے امن کا قیام ہمارا فرض ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، دہشت گردوں کا بڑانیٹ ورک تباہ

    سیکیورٹی فورسز کی باجوڑ میں کارروائی، دہشت گردوں کا بڑانیٹ ورک تباہ

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا ہے، کارروائی میں دو اہم دہشت گرد بھی مارے گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ سیکیورٹی فورسز نے باجوڑ میں خفیہ اطلاعات پر کارروائی کی، کارروائی کے دوران دہشت گردوں کا بڑا نیٹ ورک تباہ کردیا گیا اور آپریشن کے دوران مطلوب دہشت گرد زبیر اور عزیرالرحمان مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک ہونے والے دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں، سرکاری حکام پر حملوں میں ملوث تھے، دہشت گرد باجوڑ اور کراچی میں دہشت گردی کی مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے اور ان کا نیٹ ورک ملک میں تخریب کاری میں ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو پاکستان میں تخریب کاری کرنے کے لئے سرحدپار سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے اسپانسرڈ رہنماؤں کی جانب سے ہدایات مل رہی تھیں، آپریشن کےدوران ہلاک دہشت گرد کمانڈر زبیرباجوڑ میں آپریشنل کمانڈر تھا جبکہ دوسرے ہلاک دہشت گرد کمانڈر عزیز الرحمان کی اہلیہ کراچی میں خواتین ونگ کو دیکھ رہی تھی، کمانڈر عزیز الرحمان کی اہلیہ کو حال ہی میں گرفتار کرکے پولیس کےحوالےکیا گیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:  باجوڑ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، کالعدم تنظیم کے اہم کمانڈرز ہلاک

    آئی ایس پی آر کے مطابق باجوڑمیں دہشتگردوں کے نیٹ ورک تک پہنچنے کیلئے متعددانٹیلی جنس آپریشن کیےگئے، انیس نومبر کو دہشت گرد کمانڈر خلیل عرف یاسین فورسز سےمقابلےمیں مارا گیا تھا، دہشت گرد کمانڈر خلیل باجوڑ کےعلاقے منڈال میں خفیہ پناہ گاہ میں موجودتھا، کمانڈر خلیل سیکیورٹی فورسز پر بارودی سرنگ کے حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال پر فائرنگ، 11 شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال پر فائرنگ، 11 شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 11 شہری زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے کھوئی رتہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے خواتین اور بچوں سمیت 11 شہریوں کو زخمی کردیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج کی فائرنگ سے 6 خواتین، 4 بچے زخمی ہوئے، بھارتی فوج جان بوجھ کر خواتین اور بچوں کو نشانہ بنارہی ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج نے جگجوٹ گاؤں میں شادی کی تقریب پر راکٹس اور مارٹرز گولے داغے۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر بھارتی فوج کی فائرنگ، شہری شہید

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کی فائرنگ 2003 سیز فائر معاہدے کی خلاف ورزی ہے، بھارتی فوج کی فائرنگ اخلاقی پستی، انسانی حقوق کی خلاف ورزی کی عکاس ہے۔

    واضح رہے کہ 13 نومبر کو بھارتی فوج نے گاؤں تری بنڈ اور سماہنی میں راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے تھے، بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری شہید، اور 2 خواتین سمیت 3ا فراد زخمی ہوئے تھے۔

    اس سے قبل بھی بلا اشتعال فائرنگ کرتے ہوئے بھارتی افواج نے 4 پاکستانی شہریوں کو زخمی کر دیا تھا، آزاد کشمیر، سماہنی میں ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا تھا، زخمیوں میں 2 خواتین بھی شامل تھیں۔

  • ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں، آرمی چیف

    ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو ہوا دے رہے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: سپہ سالار پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن واستحکام پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو صوبے میں ہوا دے رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے آج کوئٹہ کا دورہ کیا، کوئٹہ پہنچنے پر کور کمانڈر سدرن کمانڈ لیفٹیننٹ جنرل محمد وسیم اشرف نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

    دورہ کوئٹہ کے موقع پر آرمی چیف نے نیشنل ورک شاپ بلوچستان میں شرکا سے خطاب کیا، اپنے خطاب میں آرمی چیف نے کہا کہ ورک شاپ کا مقصد سیکیورٹی، بر وقت فیصلوں اور دیگر عناصر سے آگاہ کرنا ہے، پاکستان کا امن اورخوشحالی جمہوریت اور اس کی اقدار سےجڑی ہے، فوج سمیت اسٹیک ہولڈرز بلوچستان کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےکوشاں ہیں۔

    اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے افغان اور پاک ایران بارڈر پرباڑ لگانےکے اقدامات پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں امن واستحکام پاکستان کی ترقی کیلئے انتہائی اہم ہے، ملک دشمن عناصر دہشت گردی اور افراتفری کو صوبے میں ہوا دے رہے ہیں۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے کوئٹہ میں اسکول آف انفنٹری کا بھی دورہ کیا، دورے کے موقع پر آرمی چیف کو نئے تربیتی ماڈیولز اور آن لائن نظام پر بھی بریفنگ دی گئی۔

    تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ بلوچستان عوام کی سماجی واقتصادی ترقی کیلئےتمام اسٹیک ہولڈرز نےاپنا حصہ ڈالا ہے، فیکلٹی اور طلبہ جدید جنگوں کے رحجانات کے مطابق خود کو ڈھالیں۔