Author: لئیق الرحمن

  • آرمی چیف سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سیرجٹ نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سوئٹزرلینڈ کے سفیر بینیڈکٹ ڈی سیرجٹ نے ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق سوئس سفیر نے دو طرفہ تعلقات کو سراہا اور مزید بہتری کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سوئٹزرلینڈ کے سفیر نے خطے میں تنازعات سے بچاؤ کے لیے پاکستان کے کردار کو سراہا۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور نیٹو کمانڈر کی ملاقات

    انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان تعلق کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کو دہرایا اور کہا کہ پاکستان نے خطے میں امن اور تنازعات سے بچنے کے لیے شاندار کردار ادا کیا ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن اسکاٹ ملر نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں امن و استحکام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغان امن عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی زیر غور آئے، اس دوران پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔

  • تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید، 3 اہلکار زخمی

    تربت میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے جوان شہید، 3 اہلکار زخمی

    تربت: بلوچستان کے علاقے تربت کے قریب دہشت گردوں کی سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ سے لانس نائیک شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق تربت کے قریب دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فوجی جوان شہید اور 3 سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق لانس نائیک وسیم اللہ نے جام شہادت نوش کیا، فائرنگ سے 3 سیکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر واقعہ تربت سے 35 کلو میٹر جنوب مشرق میں جھکی کے مقام پر پیش آیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ 5 روز کے دوران 22 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے،، بلوچستان میں 15، شمالی وزیرستان میں 6 اور باجوڑ میں ایک اہلکار شہید ہوا۔

    مزید پڑھیں: شمالی وزیرستان میں بارودی سرنگ کا دھماکا، 6اہلکار شہید

    دو روز قبل کوسٹل ہائی وے پر سیکیورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان جھڑپ میں 14 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے جبکہ دہشتگردوں کو شدید جانی نقصان کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان میں رزمت کےقریب بارودی سرنگ میں زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک افسر سمیت 6جوان موقع پر ہی شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والوں میں 24 سالہ کیپٹن عمر فاروق بھی شامل ہیں، اس کے علاوہ  نائب صوبیدار ریاض احمد، نائب صوبیدار شکیل آزاد، نائب صوبیدار یونس خان، نائیک محمد ندیم اور لانس نائیک عصمت اللہ شامل ہیں۔

  • آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور نیٹو کمانڈر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد اور نیٹو کمانڈر کی ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ نے ملاقات کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغان مفاہمتی عمل زلمے خلیل زاد اورافغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن سکاٹ ملر نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی اور خطے میں امن و استحکام کی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات میں افغان امن عمل اور پاک افغان بارڈر مینجمنٹ کے امور بھی زیر غور آئے، اس دوران پاکستان کے نمائندہ خصوصی برائے افغانستان محمد صادق بھی موجود تھے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زاد اور افغانستان میں امریکی فوج کے سربراہ جنرل آسٹن نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں میں بھی آرمی چیف سے زلمے خلیل زاد نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دل چسپی، علاقائی سیکورٹی اور افغان امن عمل پر تبادلہ خیال ہوا، زلمے خلیل زاد نے افغان امن عمل میں پاکستان کے مثبت کردار کو سراہا۔

  • دیرپا امن و استحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

    دیرپا امن و استحکام کیلئے دہشتگردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ دیرپا امن و استحکام کے لیے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کرنل مجیب الرحمان شہید کے گھر پہنچے اور اہلخانہ سے کرنل کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ ہمارے افسروں اور جوانوں کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف اور اہلیہ نے شہید کرنل کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی اور کرنل مجیب الرحمن شہید کے اہلخانہ سے تعزیت کی۔

    یاد رہے کہ کرنل مجیب الرحمان نے ٹانک میں آئی بی او کے دوران جام شہادت نوش کیا تھا۔

     سیکیورٹی فورسز نے ڈیرہ اسماعیل خان میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد ہلاک کر دیئے، فائرنگ کے تبادلے میں کرنل مجیب الرحمان شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فورسز نے علاقے کا گھیرا وکیا تو دہشت گردوں نے فائرنگ شروع کردی جس کے بعد فورسز کی جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے جب کہ ان کے ٹھکانے سے بڑی تعداد میں اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کیا گیا تھا۔

  • جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن شہید

    جنوبی وزیرستان میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن شہید

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جنوبی وزیرستان کے علاقے شکئی میں نائٹ پیٹرولنگ جاری تھی اس دوران قافلے پر دہشت گردوں نے فائرنگ کی، فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن عبداللہ ظفر شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کوہاٹ کے 25 سالہ کیپٹن عبداللہ نے بہادری سے دہشت گردوں کا مقابلہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن شروع کردیا۔

    مزید پڑھیں: میرانشاہ میں آپریشن کے دوران 2 فوجی جوان شہید

    واضح رہے کہ چند روز قبل بھی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید اہلکاروں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں،حوالدار تاجبر علی کا تعلق سوات سے جبکہ راشد کا تعلق پارا چنار سے ہے۔

    یاد رہے کہ اگست میں جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوگئے تھے، شہید ہونے والوں میں سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لانس نائیک مصور شامل تھے۔

  • میرانشاہ میں آپریشن کے دوران 2 فوجی جوان شہید

    میرانشاہ میں آپریشن کے دوران 2 فوجی جوان شہید

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق میرانشاہ کے علاقے سپلگا میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا گیا، دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید اہلکاروں میں حوالدار تاجبر علی اور سپاہی راشد شامل ہیں،حوالدار تاجبر علی کا تعلق سوات سے جبکہ راشد کا تعلق پارا چنار سے ہے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق فورسز نے علاقے کا محاصرہ کرکے کلیئرنس آپریشن شروع کردیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سیکیورٹی فورسز کا آواران میں آپریشن، 4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ اس سے قبل سیکیورٹی فورسز نے آوران میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا، دہشت گردوں کے کئی ٹھکانے تباہ کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ اور مواصلاتی آلات برآمد کیے گئے تھے۔

    یاد رہے رواں ماہ 7 ستمبر کو شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا تھا ، اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیم کا وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا تھا کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا ہے ، کمانڈر وسیم زکریا کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا، مطلوب دہشت گرد وسیم 30 مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

  • کیوکاز فوجی مشقیں، بھارت شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا

    کیوکاز فوجی مشقیں، بھارت شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا

    راولپنڈی: بھارت کیوکاز فوجی مشقوں میں شرکت سے آخری وقت میں بھاگ گیا، بھارت چین سرحدوں پر تنازع بھارت کے پیچھے ہٹنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کیوکاز فوجی مشقوں سے آخری وقت میں پیچھے ہٹ گیا، دفاعی ماہرین نے بھارتی فیصلہ بچکانہ اور تنگ نظری قرار دے دیا، فوجی مشقیں کیوکاز 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔

    دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت مشقوں میں پاکستان اور چین کی موجودگی سے بھاگا، بھارت کی طرف سے اگست تک ان مشقوں میں شرکت کی مکمل تیاری تھی۔

    بھارت چین سرحدوں پر تنازع بھارت کے پیچھے ہٹنے کی وجہ قرار دیا جارہا ہے، کیوکاز مشقوں میں خطے کے دیگر ممالک کو بھی شرکت کی دعوت دی گئی ہے، کیوکاز استریٹجک کمانڈ مشقوں میں 80 ہزار سے زائد اہلکاروں کی شرکت متوقع ہے۔

    واضح رہے کہ پاک روس مشترکہ فوجی مشقیں دروزبہ بھی ہر سال منعقد ہوتی ہیں، دروزبہ دوستی کے ٹائٹل سے مشقیں 2016 سے شروع ہوئیں، اب تک دروزبہ کے سلسلے کے چار فوجی مشقیں ہوچکی ہیں، ان مشقوں میں انسداد دہشت گردی اور اسپیشل آپریشنز کے پہلو شامل ہیں۔

    پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ مشقوں میں بھرپور حصہ لے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر

    دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ فوجی مشقیں کیوکاز 2020 جنوبی روس کے شہر آسترکھان میں ہوں گی، فوجی مشقیں کیوکاز 21 سے 26 ستمبر تک جاری رہیں گی۔


    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کا دستہ ان میں بھرپور حصہ لے گا، فوجی مشقوں کے شرکا باہمی تجربات، صلاحیتوں کا مظاہرہ کریں گے، فوجی دستوں کے مختلف چیلنجز پر ردعمل کو جانچنے کا موقع ملے گا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، فوجی جوان شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے حوالدار لیاقت شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی اشتعال انگیزی کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایل او سی کے بیڈوری سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں حوالدار لیاقت شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج نے موثر اور بھرپور جوابی کارروائی کی جس میں بھارتی فوج کو بھاری جانی نقصان ہوا۔ 39 سالہ شہید حوالدار لیاقت کا تعلق ڈسٹرکٹ چکوال سے ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج کا بھارت کو ایک اور سرپرائز، گیارہواں‌ کواڈ کاپٹر مار گرایا

    واضح رہے کہ کچھ دیر قبل لائن آف کنٹرول چکھوٹی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے بھارت کے جاسوس کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول سے پاکستانی علاقے میں 500 میٹر اندر تک داخل ہوچکا تھا جس کو فوری طور پر نشانہ بنا کر گرایا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر اب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز (کواڈ کاپٹر) کی تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 26 جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر سے پاکستان حدود میں 200 میٹر تک اندر داخل ہونے والے کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

  • پاک فوج کا بھارت کو ایک اور سرپرائز، گیارہواں‌ کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج کا بھارت کو ایک اور سرپرائز، گیارہواں‌ کواڈ کاپٹر مار گرایا

    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پرایک اور  جاسوس بھارتی ڈرون کو مار گرایا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ لائن آف کنٹرول چکھوٹی سیکٹر پر تعینات جوانوں نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے والے  بھارت کے جاسوس کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول سے پاکستانی علاقے میں 500 میٹر اندر تک داخل ہوچکا تھا جس کو فوری طور پر نشانہ بنا کر گرایا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لائن آف کنٹرول پر اب تک گرائے جانے والے بھارتی ڈرونز (کواڈ کاپٹر) کی تعداد گیارہ تک پہنچ چکی ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل 26 جولائی کو پاک فوج نے لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر سے پاکستان حدود میں 200 میٹر تک اندر داخل ہونے والے کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا تھا۔

    یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون،  27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے  کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔

  • سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

    سیکورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں بڑا آپریشن، 5 دہشت گرد ہلاک، 10 گرفتار

    راولپنڈی: سیکورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے ایک علاقے میں بڑے آپریشن کے دوران 5 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جب کہ 10 کو گرفتار کر لیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس کی بنیاد پر آپریشن کیا، اس کارروائی میں دہشت گرد تنظیم کا وسیم زکریا 5 ساتھیوں سمیت ہلاک ہو گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 10 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کمانڈر وسیم زکریا کا تعلق میر علی کے علاقے حیدر خیل سے تھا، مطلوب دہشت گرد وسیم 30 مختلف کارروائیوں کا ماسٹر مائنڈ تھا، وہ ٹارگٹ کلنگ کی مختلف وارداتوں میں بھی ملوث تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ دہشت گرد وسیم زکریا سی ایس ایس افسرز بید اللہ داوڑ کی شہادت کا ذمہ دار تھا، وہ سیکورٹی فورسز پر حملوں میں براہ راست ملوث تھا، وسیم حسو خیل کے قریب کانوائے پر حملے میں بھی ملوث تھا۔