Author: لئیق الرحمن

  • قدرتی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کو درست کریں، آرمی چیف

    قدرتی آفت نے موقع دیا ہم میگا سٹی کو درست کریں، آرمی چیف

    کراچی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قدرتی آفت نے ہمیں موقع دیا ہے کہ میگا سٹی کے انفرا اسٹرکچر کو ٹھیک کریں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف دو روزہ دورے پر کراچی پہنچے، جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہر کا فضائی جائزہ لیا اور حارلیہ بارشوں، اربن فلڈنگ کے نقصانات کا جائزہ لیا۔

    آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹرز کراچی کا بھی دورہ کیا، انہیں کور ہیڈ کوارٹرز میں اربن فلڈنگ پر بریفنگ دی گئی، کوئی بھی شہر اس طرح کی قدرتی آفت کا سامنا نہیں کرسکتا۔

    پاک فوج کی جانب سے صورتحال سے نمٹنے کے لیے سول انتظامیہ کی مدد پر آگاہ کیا گیا، آرمی چیف کو بریفنگ دی گئی کہ غیرمعمولی بارش، بے ہنگم آبادی نے صورتحال کو پیچیدہ کیا، بغیر منصوبہ بندی بستیاں اور انفرا اسٹرکچر مسائل نے صورتحال کو خراب کیا۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو کراچی کا دورہ ، بڑے پیکج کا اعلان کریں

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ اس طرح کی قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے تیار نہیں، ہمارا مسئلہ وسائل کی دستیابی نہیں ترجیحات کو درست کرنا ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ قدرتی آفت نے موقع دیا ہے کہ ہم میگا سٹی کو آئندہ درست کریں، آرمی چیف نے شہر میں ریلیف کے کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان بھی جمعہ کو کراچی کا دورہ کریں گے اور شہر کے لیے بڑے پیکیج کا اعلان کریں گے۔

  • جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید

    جنوبی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ سے 3 جوان شہید

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 3 فوجی جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جنوبی وزیرستان میں سرچ آپریشن کے دوران دہشت گردوں نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں فائرنگ سے 3 جوان شہید ہوگئے۔

    فائرنگ سے شہید ہونے والوں میں سپاہی سلیم، صوبیدار ندیم اور لائنس نائیک مصور شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 فوجی جوان زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں: سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 جوان شہید،4 دہشت گرد ہلاک

    واضح رہے کہ جولائی میں شمالی وزیرستان میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کی فائرنگ سے 4 اہلکار شہید ہوگئے۔شہید اہلکاروں میں محمداسماعیل،محمد شہباز، رضوان اور وحید شامل ہیں۔

    یاد رہے کہ رواں سال 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

  • اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری

    اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خوش خبری

    اسلام آباد: حکومت کی جانب سے پاکستان اسٹیل کے لیے 11 ارب 44 کروڑ روپے کا اعلان کیا گیا ہے، یہ رقم اسٹیل ملز کے ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات کی ادائیگی کے لیے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے منظوری کے بعد وزارتِ خزانہ نے اسٹیل ملز کے لیے 11 ارب 44 کروڑ روپے جاری کرنے کی ہدایت جاری کر دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق یہ رقم نرم شرائط پر قرضے کی صورت میں فراہم کی جائے گی، اور اس کی واپسی 20 سال میں 5 سالہ اضافی رعایتی مدت میں ہوگی۔

    11 ارب سے اسٹیل ملز کے 90 فی صد بقیہ ریٹائرڈ ملازمین کے واجبات ادا ہوں گے، اس سلسلے میں اے جی پی آر کو 11 ارب 44 کروڑ روپے نیشنل بینک بن قاسم برانچ میں ٹرانسفر کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

    ‘اسٹیل ملز کی نجکاری نہیں ہوگی، پرائیوٹ پارٹنرشپ سے چلائیں گے’

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر نے کہا تھا کہ پاکستان اسٹیل ملز کی نج کاری نہیں ہوگی اور پرائیویٹ شراکت داروں کے ساتھ مل کر اسٹیل ملز کو چلایا جائے گا۔

    وفاقی وزیر نے بتایا کہ 2008 میں اسٹیل ملز کے فنڈ میں 10 ارب موجود تھے، ساڑھے 4 ہزار اسٹیل ملز ملازمین کو 2010 میں مستقل کیا گیا، ادارے کی 2010 میں اوسط پیداوار 40 فی صد ہو گئی اور بعد میں صرف 6 فی صد رہ گئی، 2015 میں اس ادارے کو بند کر دیا گیا۔

    وفاقی وزیر نے کمیٹی کو آگاہ کیا کہ 5 سال تک ملازمین کو اربوں روپے کی تنخواہیں اور پنشنز دی گئیں، شروع سے ہی ملازمین کی تعداد بہت زیادہ تھی، اسٹیل ملز کا خسارہ 225 ارب روپے سے زائد ہے۔

  • کراچی میں سیلابی صورتحال، آرمی چیف کی کورکمانڈر کو ہرممکن امداد کی ہدایت

    کراچی میں سیلابی صورتحال، آرمی چیف کی کورکمانڈر کو ہرممکن امداد کی ہدایت

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کراچی میں اذیت سے دوچار شہریوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر )کے مطابق آرمی چیف نے کور کمانڈر کراچی کو شہر قائد میں ہر ممکن امداد یقینی بنانے کی ہدایت کردی۔

    آرمی چیف کا کہنا ہے کہ کراچی اور سندھ میں سیلابی صورتحال پر ریلیف آپریشن تیز کریں، جوان فوری طور پر متاثرہ علاقوں میں پہنچیں لوگوں کی مدد کریں۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوجی دستے دور دراز علاقوں میں پہنچ کر متاثرین کی مدد کریں، اذیت سے دوچار شہریوں کی ہر ممکن امداد کی جائے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کراچی میں سیلابی صورتحال سے متعدد علاقے متاثر ہوئے، آرمی انجینئرز ایم 9 شاہراہ پر کاموں میں مصروف ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شدید بارشوں سے تھڈو ڈیم میں گنجائش سے زیادہ پانی موجود ہے جبکہ قائد آباد کے متاثرہ افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جارہا ہے، متاثرہ افراد میں خوراک اور دیگر اشیا کی تقسیم کی گئی۔

    آرمی کی تین ٹیمیں سعدی ٹاؤن، ملیر کینٹ اور کے الیکٹرک کے گرد اسٹیشن پر تعینات ہیں، ریسکیو ٹیمیں لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کررہی ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آرمی انجینئرز نے ایم نائن کو سیلاب سے بچانے کے لیے بند بنایا، آرمی انجینئرز نے 200 میٹر لمبا 4 فٹ اونچا بند تعمیر کیا ہے، بند پانی کو مناسب طریقے سے ریگولیٹ کرنے کے لیے تعمیر کیا گیا۔

  • پاکستان کیخلاف را اور این ڈی ایس کی سازش، کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم کرنیکا انکشاف

    پاکستان کیخلاف را اور این ڈی ایس کی سازش، کالعدم ٹی ٹی پی کو منظم کرنیکا انکشاف

    اسلام آباد: پاکستان کے خلاف ’این ڈی ایس‘ اور ’را‘ نے نئی سازش شروع کردی، پاکستان کے خلاف کالعدم تحریک طالبان پاکستان کو منظم کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کے خلاف را اور این ڈی ایس کے ایما پر افغانستان میں کالعدم تنظیموں کا گٹھ جوڑ سامنے آیا ہے، سابق وزیراعظم بینظیر بھٹو کے قتل میں ملوث اکرام اللہ ترابی ایک بار پھر سرگرم ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق را، این ڈی ایس کی سرپرستی میں جماعت الاحرار، جزب الاحرار کا کالعدم ٹی ٹی پی سے اتحاد ہوا ہے، پکتیکا اور کنڑ میں کالعدم تنظیموں کے اجلاس میں را اور این ڈی ایس اہلکار شریک تھے۔

    افغانستان میں ہونے والے پاکستان دشمن اجلاس میں اکرام اللہ ترابی بھی شریک تھا، اکرام اللہ ترابی کو افغانستان میں اتحادی فوج نے گرفتار کرکے پاکستان کے حوالے کیا تھا، اکرم اللہ ترابی پاکستان میں عدالتی ضمانت پر رہا ہوا تھا۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اکرام اللہ ترابی دوبارہ افغانستان پہنچ کر کالعدم تنظٰم کے ساتھ مل گیا، اکرام اللہ بینظیر بھٹو قتل کیس کے مرکزی ملزمان میں سے ایک ہے۔

    پاکستان دشمن اجلاس میں پاک فوج، پولیس اور سیکیورٹی اہلکاروں پر حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی، اجلاس 16 اگست کو افغانستان میں ہوا تھا۔

    ذرائع کے مطابق را، این ڈی ایس کی سازش کا مقصد افغانستان میں دیرپا امن سبوتاژ کرنا ہے، پاکستان اور امریکا کی مشترکہ کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی گھناؤنی سازش بھی تیار کی گئی ہے، سازش کے لیے اجلاس افغانستان میں ہوا مگر تاثر دیا گیا کہ اجلاس میں پاکستان میں ہوا ہے۔

  • حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

    حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حساس اداروں نے بھارتی سائبر اٹیک کا سراغ لگا لیا،بھارتی خفیہ ادارے متعدد سائبر کرائم کرنے والے تھے، سرکاری اور دفاعی حکام کے موبائل اور آلات ہیک کرنے کا منصوبہ تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے بتایا کہ دشمن ایجنسیوں کے مختلف ٹارگٹ کی تحقیقات کی گئیں،پاک فوج نے سائبر حملے روکنے کے لیے ضروری حفاظتی انتظامات بڑھا دیے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ تمام حکومتی اداروں کو سائبر سیکیورٹی کے اقدامات کی ایڈوائزری جاری کر دی گئی ہے۔

    اس سے قبل رواں سال 3 جون کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے سربراہ میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے جواب ہے کہ ہم تیار ہیں، بھرپور طاقت سے جواب دیں گے۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے واضح کیا تھا کہ بھرپور طاقت سے جواب کا مظاہرہ بھارت نے گزشتہ سال دیکھ لیا تھا۔

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ بھارت ہم پر لانچ پیڈ کا الزام لگاتا ہے۔انہوں نے کہا تھا کہ یو این مبصر گروپ کو مکمل آزادی ہے اور وہ پاکستان سائیڈ پر جہاں چاہیں آجا سکتے ہیں۔

  • پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید، 2 اہلکار زخمی

    پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ، ایف سی کا جوان شہید، 2 اہلکار زخمی

    راولپنڈی: پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک افغان بارڈر پر دیر کے علاقے بن شاہی میں سرحد پار سے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں ایف سی کا ایک جوان شہید اور 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سرحد پار سے فائرنگ کے دوران مارٹر اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کی گئی تھی جس کے نتیجے میں لانس نائیک سمیع اللہ شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ یہ پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کا پہلا واقعہ نہیں ہے اس سے قبل بھی متعدد ایسے واقعات رونما ہوچکے ہیں جس میں پاکستانی شہریوں اور پاک فوج کے جوانوں کو نشانہ بنایا گیا۔

    اس سے قبل ضلع باجوڑ میں پاک افغان بارڈر پر سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں 3 پاکستانی شہری جاں بحق اور 7 زخمی ہوگئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ برس اکتوبر میں سرحد پار سے فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کے 6 جوانوں سمیت 11 افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

    کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے ایل او سی کھوئی رٹہ سیکٹر کا دورہ کیا اور اگلے مورچوں پر تعینات افسروں اور جوانوں کے ساتھ عید گزاری۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ ہم اپنے دشمن کے عزائم سے بخوبی آگاہ ہیں، کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہمارا دشمن پاکستان اور خطے کو عدم استحکام کا شکار کرنا چاہتا ہے، پاک فوج مکمل طور پر تیار ہے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ عیدالاضحی غیرمشروط قربانی کادرس دیتی ہے، ایک سپاہی سےزیادہ قربانی کےاس سبق کوکوئی نہیں سمجھ سکتا۔

    آرمی چیف نے کشمیریوں سےاظہاریکجہتی اورمکمل تعان کےعزم اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری جرات اوربہادری سےبھارتی ظلم وبربریت کاسامناکررہےہیں، کشمیری رکاوٹوں کےباجودحق خودارادیت کےحصول کیلئےکوشاں ہیں۔

    اس موقع پر کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل اظہر عباس آرمی چیف کے ہمراہ تھے۔

    اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے تھا کہ پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی چائنہ (پی ایل اے) پاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج اور پیپلزلبریشن آرمی چائنہ دوطرفہ تعلقات کا اہم جز ہیں: آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق چینی وفد کو آرمی چیف کا پیغام پہنچایا گیا۔ پیغام میں پاک فوج کے سپہ سالار کا کہنا تھا کہ پاک فوج اورپی ایل اےپاک چین تعلقات کا اہم جز ہیں، ہمیں اپنے آہنی بھائیوں پر فخر ہے۔ اس موقع پر چینی ڈیفنس اتاشی نے آئی ایس پی آر میں تقریب پر اظہار تشکر کیا۔

    چینی ڈیفنس اتاشی نے کہا کہ پاک چین فوجی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوئے ہیں، ہر موسم میں باہمی اسٹریٹجک تعلقات میں وسعت آئی ہے، ہر شعبے میں بشمول کرونا پر قابو پانے کی بھرپورکوششیں کی گئیں۔

    خیال رہے کہ پی ایل اے کی93ویں سالگرہ کی پروقارتقریب آئی ایس پی آرمیں منعقد کی گئی۔ ہر سال یہ تقریب اسلام آباد میں بڑے پیمانے پر منعقد کی جاتی ہے۔ کرونا کے پیش نظر اس سال اس تقریب کو محدود کیا گیا، تقریب کے آغاز میں دونوں ممالک کے قومی ترانے پیش کیے گئے۔

  • حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا اعلان

    حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں‌ میں‌ اضافے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکااعلان کردیا.

     اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق حکومت نے  ماہ اگست کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا، قیمتوں میں  اضافے کا اطلاق آج رات بارہ بجے سے ہوگا۔

     ذرائع کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3روپے86پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 103روپے97پیسےفی لیٹرہوگئی۔

    اعلامیہ کے مطابق  ہائی  اسپیڈڈیزل کی قیمت میں 5روپےفی لیٹراضافہ کیا گیا ہے۔ہائی اسپیڈڈیزل کی نئی قیمت 106روپے46پیسےفی لیٹرہوگئی۔

     اسی  طرح مٹی کےتیل کی قیمت میں5 روپے97پیسہ فی لیٹراضافہ کردیاگیا جس کے بعد مٹی کےتیل کی نئی قیمت65روپے29پیسےفی لیٹرہوگئی۔

     اعلامیہ کے مطابق لائٹ ڈیزل کی قیمت میں6 روپے62پیسےفی لیٹرکااضافہ کیا گیا ہے، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت  62روپے86پیسےفی لیٹرہوگئی۔

    واضح رہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کااطلاق آج رات 12بجےسےہوگا۔

    یاد رہے کہ چند روز قبل مشیرخزانہ حفیظ شیخ کی زیراقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کےتعین کےطریقہ کارکا جائزہ لیاگیاتھا۔

    اجلاس میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں15روز بعدتبدیل کرنےکی تجویز منظور کر لی گئیں اور اب کابینہ کی منظوری پر15روزہ بنیادوں پر قیمتوں کا تعین یکم اگست سے ہوگا۔

    نئےطریقہ کار کے تحت قیمتوں سےمتعلق 3 ماہ پیشگی تیاری ممکن ہوسکےگی۔اجلاس میں آئندہ ماہ کیلئےپیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پربھی غور کیاگیا۔

     

     

  • پاک فوج نے بھارت کا 10واں کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے بھارت کا 10واں کواڈ کاپٹر مار گرایا

    راولپنڈی: پاک فوج نے ایک بار پھر بھارتی دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر دشمن ملک کے کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے ترجمان میجر جنرل بابر افتخار نے تصدیق کی کہ پاک فوج نے لائن آف کنٹرول پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر کو مار گرایا۔

    آئی ایس پی  کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے پانڈو سیکٹر سے پاکستان حدود میں 200 میٹر تک اندر داخل ہوگیا تھا جسے اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں نے فوری طور پر مار گرایا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق رواں سال کے 7 ماہ میں اب تک پاک فوج نے بھارت کے دس کواڈ کاپٹر کو نشانہ بنایا ہے۔

    یاد رہے کہ 28 جون، 5 جون،  27 اور 25 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارت کے  کواڈ کاپٹر ز(ڈرونز) کو نشانہ بنایا تھا۔ شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں 700 میٹر اندر تک داخل ہوا تھا۔