Author: لئیق الرحمن

  • تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، لانس نائیک شہید، 3 جوان زخمی

    تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ، لانس نائیک شہید، 3 جوان زخمی

    راولپنڈی: تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے لانس نائیک جاوید کریم شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق صوبہ بلوچستان کے علاقے تربت میں سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دہشت گردوں کی فائرنگ سے لانس نائیک جاوید کریم شہید اور 3 جوان زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے علاقے کا محاصرہ کر لیا، سرچ آپریشن جاری ہے، فائرنگ کا واقعہ تربت سے 35 کلو میٹر دور کیچ کے علاقے میں پیش آیا۔

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کا آپریشن، 4 جوان شہید،4 دہشت گرد ہلاک

    اس سے قبل رواں ماہ 12 جولائی کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے تھے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا تھا۔

  • آرمی چیف کا عید اور محرم  کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیارکر نے پر زور

    آرمی چیف کا عید اور محرم کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیارکر نے پر زور

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے عید اور محرم کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیارکر نے پر زور دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت 233 ویں کورکمانڈرز کانفرنس میں پاک فوج کی تیاریوں اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں داخلی اور بیرونی سیکیورٹی خدشات پر بات چیت کی گئی۔ آرمی چیف کو کرونا وبا کی روک تھام اور ٹڈی دل پر قابو پانے کے امور پر بریفنگ دی گئی۔

    آرمی چیف نے کرونا اور ٹڈی دل پر قابو پانے کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے عید اور محرم الحرام کے دوران ہر ممکن احتیاطی تدابیر اختیار کرنے پر زور دیا۔

    کور کمانڈرز کانفرنس میں 5اگست کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور بھارتی ظلم پر بھی گفتگو کی گئی۔کانفرنس کے شرکا نے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی جدوجہد کو خراج تحسین پیش کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ملکی سیکیورٹی کے لیے خطرہ بننے والی ہر کوشش کو ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    آرمی چیف کا پشاور کور ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور بہتر بارڈر منیجمنٹ، باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پشاور کور ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل نعمان محمود نے ان کا استقبال کیا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ کو قبائلی اضلاع میں سیکیورٹی صورتحال،ترقیاتی کاموں پر بریفنگ دی گئی، سماجی اقتصادی ترقی کے منصوبوں سے متعلق بھی آگاہ کیا گیا۔

    پاک فوج کے سربراہ نے بہتر بارڈر منیجمنٹ،باڑ لگانے کے عمل کی تعریف کی اور کرونا وائرس کی روک تھام کے لیے سول انتظامیہ سے تعاون کو بھی سراہا۔

    آرمی چیف کا دورہ کراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا تھا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی تھی۔

    پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،شہری زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے بٹل سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 22 سالہ شہری زخمی ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے نوجوان کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزی ، ایک بچہ شہید

    اس سے قبل یکم جولائی کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر سیزفائر کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایک بچہ شہید ہو گیا تھا۔

    خیال رہے رواں سال بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی کی 1550 بار خلاف ورزیاں کی گئی ہیں جبکہ شہری آبادی کو نشانہ بنانے سے 14 افراد شہید اور 114 زخمی ہو چکے ہیں۔

  • آرمی چیف کا دورہ کراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

    آرمی چیف کا دورہ کراچی، قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی کارکردگی پر اظہار اطمینان

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کراچی کا دورہ کیا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے کور ہیڈ کوارٹر کراچی اور رینجرز ہیڈ کوارٹر کا دورہ کیا، کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل ہمایوں عزیز نے جنرل قمر جاوید باجوہ کو بریفنگ دی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    آرمی چیف نے گریژن ہیلتھ سینٹر، فیلڈ آئسولیشن سینٹر کا بھی دورہ کیا، پاک فوج کے سپہ سالار نے کرونا سے بچاؤ کے لیے کراچی کور کی کوششوں کی تعریف کی۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے رینجرز ہیڈ کوارٹر آمد پر یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شہید ہونے والے اہلکاروں اور سیکیورٹی گارڈز کو خراج عقیدت پیش کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ اپنی بہادر قوم کے تعاون سے دہشت گردوں کی ہر کوشش ناکام بنادیں گے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سیکورٹی گارڈز نے اپنی جانیں قربانیں کر کے دہشت گردوں کو روکا، گارڈز کی بروقت کارروائی سے دہشت گردی کی بڑی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

  • پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

    پاک فوج نے ایک اور بھارتی ڈرون مار گرایا

    راولپنڈی : آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ نے کہا ہے کہ بھارتی ڈرون نے ایک بار پھر لائن آف کنٹرول کے تتہ پانی سیکٹر پر فضائی حدود کی خلاف ورزی کی ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ بھارتی ڈرون ایل او سی پر 850 میٹر تک اندر گھس آیا تھا جسے پاک فوج نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے مار گرایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق رواں برس نواں بھارتی کواڈ کاپٹر پاک فوج نے گرایا ہے، یہ کواڈ کاپٹر پاک فوج نے تتہ پانی سیکٹر میں مارا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج اس نوعیت کی خلاف ورزیاں متعدد بار کر چکی ہے اور بھارتی فوج کا یہ اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں برس 9 اپریل کو بھی پاک فوج نے ایک بھارتی ڈرون مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی کواڈ کاپٹر رکھ چکری سیکٹر پر پاکستانی حدود میں 150 میٹر تک اندر آ گیا تھا۔

    ایل او سی پر فضائی حدود کی خلاف ورزی، پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا

    اس سے قبل بھی پاک فوج نے ایل او سی کے علاقے رکھ چکری سیکٹر میں بھارتی ڈرون طیارہ مار گرایا تھا، پاک فوج کے نشانہ بازوں نے کام یابی سے ڈرون طیارے کو نشانہ بنانے کے بعد اس بھارتی کواڈ کاپٹر کے ملبے کو قبضے میں لے لیا تھا۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلا اشتعال فائرنگ،خاتون شدید زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون شدید زخمی ہوگئیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے کریلہ سیکٹر پر شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں باٹلہ متھرانی گاؤں کی خاتون شدید زخمی ہوگئیں

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والی خاتون کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 9 جون کو بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

  • آرمی چیف سے چینی فوج کی میڈیکل ٹیم کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی فوج کی میڈیکل ٹیم کی ملاقات

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کرونا کے خلاف جنگ میں چین کی مدد پر شکر گزار ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے میجر جنرل ژھو فی کی قیادت میں چینی فوج کی میڈیکل ٹیم نے ملاقات کی، جس میں کرونا وبا سے نمٹنے سے متعلقہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ کرونا وائرس کے خلاف چین کی مدد اور فوری میڈیکل سپلائی پر شکرگزار ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ دنیا ابھی تک کرونا کا علاج تلاش کر رہی ہے،ملٹی نیشنل سپورٹ،عالمی تعاون قومی کوششوں کو بڑھانے کے لیے اہم ہے، وبا پر قابو اور معیشت پر اثرات کم کرنے کے لیے عالمی تعاون اہم ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق چین کے وفد نے ہر فورم پر پاکستان کی مدد کا اعادہ کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 12 مئی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ چین نے کرونا وبا کے تناظر میں پاکستان کو فوری طبی امداد دی، چین نے وبا سے نمٹنے کے لیے اپنے طبی ماہرین کو پاکستان بھیجا۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

    شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ، کیپٹن سمیت 2 جوان شہید

    راولپنڈی:شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر فائرنگ سے کیپٹن سمیت 2 جوان شہیداور 2 زخمی ہوگئے، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخوا میں ضم ہونے والے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں سیکورٹی فورسز کے قافلے پر حملہ ہوا، سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں کیپٹن صبیح اور سپاہی نوید شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں دو جوان زخمی ہوگئے اور ایک دہشت گرد بھی مارا گیا۔

    اس سے قبل 26 اپریل کو شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران 9 دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے جبکہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے تھے۔

    شمالی وزیرستان، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، 2 دہشت گرد مارے گئے

    یاد رہے کہ رواں برس 13 اپریل کو شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی کے دوران سیکیورٹی فورسز سے فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 شہری شہید

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، خاتون سمیت 4 شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی ایل او سی پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں، بھارتی فوج نے نکیال اور باگسر سیکٹر میں بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 شہری شہید اور ایک زخمی ہوگیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہید ہونے والے شہریوں کا تعلق رٹہ جبر اور لیوانہ خیتر گاؤں سے ہے، پاک فوج نے بھارتی اشتعال انگیزی کا بھرپور اور موثر جواب دیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی بھارتی فوج نے ایل او سی کے باگسر سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی جس کے نتیجے میں ایک شہری بابر حسین زخمی ہوگیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہری کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل تھے۔