Author: لئیق الرحمن

  • بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے، کور کمانڈر کانفرس کے شرکا کا عزم

    بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے، کور کمانڈر کانفرس کے شرکا کا عزم

    راولپنڈی: کور کمانڈر کانفرس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی (ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس میں قومی اور علاقائی سیکیورٹی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    شرکا نے افغانستان میں پرتشدد واقعات میں کمی اور افغان مفاہمتی عمل میں مسلسل مثبت پیشرفت پر اطمینان کا اظہار کیا۔کور کمانڈر کانفرنس میں بھارتی جارحیت اور اشتعال انگیزیوں پر بھی تفصیلی بات چیت ہوئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈر کانفرس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھارت کے مذموم مقاصد کو ناکام بناتے رہیں گے۔ شرکا نے مقبوضہ کشمیر میں بےگناہ شہریوں پر بھارتی ظلم وستم اور دہشت گرد تنظیموں کی کھلم کھلاحمایت کو بے نقاب کرتے رہنے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی سربراہی میں کور کمانڈر کانفرنس میں علاقائی امن کے لیے اٹھائے گئے تمام اقدامات کی حمایت اور ملک میں دیرپا استحکام کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا تھا۔

  • ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    ملکی عسکری قیادت کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹرز کا دورہ

    اسلام آباد: ملکی عسکری قیادت نے انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا جہاں عسکری قیادت کو علاقائی سیکیورٹی،ایل اوسی، مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سی جے ایس سی،آرمی چیف،نیول چیف،ایئرچیف نے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے عسکری قیادت کا استقبال کیا۔

    آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹرز میں عسکری قیادت کو علاقائی سیکیورٹی،ایل اوسی،مقبوضہ کشمیرکی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔عسکری قیادت نے نیشنل سیکیورٹی سے متعلق آئی ایس آئی کی خدمات کی تعریف کی۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق مسلح افواج کے سربراہان نے آئی ایس آئی کی پیشہ ورانہ تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 مئی کو آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے دی رپورٹرز کی ٹیم کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ نریندر مودی کا کشمیر ماڈل تباہ اور ناکام ہوچکا ہے،کشمیریوں اور عالمی برادری نے بھارتی اقدامات تسلیم نہیں کیے،بھارت اپنی مقبوضہ کشمیرمیں ناکامیوں کا ملبہ پاکستان پر ڈالنا چاہتا ہے۔

    پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بی جے پی کی حکومت ہندوتوا کے نظریے کا غلبہ چاہتی ہے،مودی کے انتہا پسندانہ اقدامات سے بھارت کا چہرہ مسخ ہوگیا۔

  • آرمی چیف کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    آرمی چیف کا بل گیٹس سے ٹیلی فونک رابطہ، اہم امور پر تبادلہ خیال

    اسلام آباد : مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج سیکیورٹی اور مانیٹرنگ کے حوالے سے موثر کردار ادا کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر جنرل انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (ڈی جی آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے مائیکرو سافٹ کے بانی بل گیٹس نے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے، بات چیت کے دوران بل گیٹس نے پاکستان میں انسداد پولیو مہم پر تبادلہ خیال کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بل گیٹس کی جانب سے پاک فوج کے اقدامات کی تعریفوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ پاک فوج کی یہ قومی ذمہ داری ہے، صحت عامہ کے حوالے سے پاک فوج اپنا بھرپور کردار ادا کررہی ہے۔

    جنرل قمر باجوہ کا کہنا تھا کہ ہیلتھ کیئر ورکرز انسداد پولیو مہم میں اہم کردار ادا کررہے ہیں اور انسداد پولیو مہم کے ورکرز کرونا وبا میں بھی پیش پیش ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کرونا کے باوجود آئندہ چند ہفتوں میں انسداد پولیو مہم شروع کی جائے گی، ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ٹیلی فونک گفتگو کے دوران کرونا وبا کے خطرات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور کرونا سے متعلق آگاہی کی فراہمی اور ٹیکنالوجی کے استعمال پر بھی گفتگو کی۔

  • بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    بھارتی فوج کی ایل او سی پر بلااشتعال فائرنگ، 2 خواتین اور 2 بچے زخمی

    راولپنڈی: بھارتی فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے جندروٹ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجے میں 2 خواتین اور 2 بچے شدید زخمی ہوگئے، پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چیک پوسٹوں کو نشانہ بنایا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا، فائرنگ سے زخمی ہونے والے شہریوں کو طبی امداد کے لیے قریبی میڈیکل سینٹر منتقل کردیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق زخمیوں میں 26 سالہ نسرین، 24 سالہ رابعہ، 7 سالہ بچی مومنہ اور 7 سالہ بچہ منشی شامل ہیں۔

    واضح رہے کہ بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ماہ بھی بھارتی فوج نے شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا جس کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر

    یاد رہے کہ چار روز قبل پاک فوج نے بھارت کا جاسوس ڈرون مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر گرایا گیا تھا، رواں سال گرایا جانے والا یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر تھا۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

  • پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج نے لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر ایک اور بھارتی جاسوس ڈرون مار گرایا، چند روز قبل بھی پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارت کا ایک اور جاسوس ڈرون مار گرایا، بھارتی کواڈ کاپٹر لائن آف کنٹرول کے خنجر سیکٹر پر گرایا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 500 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا، رواں سال گرایا جانے والا یہ 8 واں بھارتی کواڈ کاپٹر ہے۔

    واضح رہے کہ 29 مئی کو بھی پاک فوج نے ایل او سی پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    اس سے قبل بھی پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایاتھا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

  • پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا

    راولپنڈی: پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، دو روز قبل بھی پاک فوج نے بھارتی ڈرون مار گرایا تھا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج نے ایل او سی پر ایک اور بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی کواڈ کاپٹر نکرون سیکٹر میں پاکستانی حدود میں داخل ہوا تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی کواڈ کاپٹر 700 میٹر تک پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایاتھا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    مزید پڑھیں: پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

     بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

     گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارت کا ڈرون ایل اوسی پر مارگرایا تھا، ایل اوسی پر بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹرتک داخل ہوا تھا۔

  • پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

    پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، کواڈ کاپٹر ایل او سی کے رکھ چکری سیکٹر پر گرایا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا، بھارتی جاسوس کواڈ کاپٹر 650 میٹر پاکستانی حدود میں داخل ہوگیا تھا۔

    واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے ایل او سی کی خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سے قبل لائن آف کںٹرول پر شہری آبادی پر فائرنگ اور گولہ باری کی گئی تھی جس کے نتیجے میں پاک فوج کے اہلکار سمیت متعدد شہری شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ رواں سال اپریل میں پاک فوج نے بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ یہ بھارتی اقدام 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔

     گزشتہ سال مارچ میں بھی پاک فوج نے بھارت کا ڈرون ایل اوسی پر مارگرایا تھا، ایل اوسی پر بھارتی ڈرون رکھ چکری سیکٹر پرگرایاگیا تھا، کواڈ کاپٹر ڈرون پاکستانی حدود میں 150 میٹرتک داخل ہوا تھا۔

  • بلوچستان میں 2 مختلف واقعات میں7 جوان شہید، آئی ایس پی آر

    بلوچستان میں 2 مختلف واقعات میں7 جوان شہید، آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ صوبہ بلوچستان میں دو مختلف واقعات کے دوران 7 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے مچھ میں ایف سی کی گاڑی گزشتہ رات بارودی سرنگ سےٹکرائی جس کے نتیجے میں جےسی او سمیت 6 جوان شہید ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ شہدا میں نائب صوبیدار احسان اللہ خان، نائیک زبیر خان، نائیک اعجازاحمد،نائیک مولا بخش،نائیک نور محمد اور ڈرائیور عبدالجبار شامل ہیں۔

    دوسری جانب بلوچستان کے علاقے کیچ میں فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی امداد علی شہید ہوگئے۔

    بلوچستان، فورسز کی گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی، افسر اور 5 سپاہی شہید

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان کے ضلع کیچ میں فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بارودی سرنگ سے ٹکرائی تھی جس کے نتیجے میں افسر اور 5 سپاہی شہید ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا میں میجر ندیم عباس بھٹی، نائیک جمشید، لانس نائیک تیمور، لانس نائیک خضر حیات، سپاہی ساجد اور سپاہی ندیم شامل تھے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ سال دسمبر میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ پھٹنے سے ایک فوجی جوان شہید اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

  • خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا تعاون قابل تعریف ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

    خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کا تعاون قابل تعریف ہے، امریکی نمائندہ خصوصی

    راولپنڈی: امریکا نے خطے میں امن و استحکام کے لیے پاکستان کے تعاون کو ایک بار پھر سراہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق امریکی نمائندہ خصوصی زلمے خلیل زادنے گورنمنٹ ہیڈ کوارٹر (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ سے ملاقات کی۔

    ملاقات میں افغان مفاہمتی عمل اور خطے میں امن و استحکام کے حوالے سے تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

    مزید پڑھیں: افغان امن عمل میں اہم پیش رفت سامنے آگئی

    اس موقع پر آرمی چیف آف اسٹاف جنرل قمر جاوید باوجوہ کا کہنا تھا کہ ’افغان مفاہمتی عمل کے لیے پاکستان کا بھر پور تعاون خیر سگالی کے تحت ہے‘۔

    امریکی نمائندہ خصوصی زلمےخلیل زاد نے خطے میں امن و استحکام کیلئے پاکستان کے پھر تعاون کو سراہا اور اقدامات کی تعریف کی۔

    یاد رہے کہ افغانستان میں امن و امان قائم ہونے کے حوالے سے پاکستان نے روز اول سے ہی مؤقف اختیار کیا کہ دونوں فریقین مذاکرات کی میز پر بیٹھ کر مسائل کا حل بات چیت سے نکالیں۔

  • کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، آرمی چیف

    کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر انہیں سہولت دی جائے گی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کوہاٹ کا دورہ کیا، کور کمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل نعمان احمد بھی ان کے ہمراہ تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو پاک فوج کی پیشہ ورانہ تیاریوں اور پاک افغان بارڈر کی صورت حال پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کرونا ریلیف سرگرمیوں میں مصروف جوانوں سے ملاقات کی اور جوانوں کے بلند حوصلے اور عزم کو سراہا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوہاٹ میں کووڈ سینٹر کا بھی دورہ کیا، آرمی چیف نے یادگار شہدا پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاک فوج وبا سے بچاؤ کے لیے دیگر اداروں سے تعاون کرتی رہے گی، کرونا سے متاثرہ افراد تک پہنچ کر ان کی مدد جاری رکھی جائے گی۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل آرمی چیف نے ایل او سی کا دورہ کیا تھا، پاک فوج کے سربراہ کا کہنا تھا کہ بھارتی اشتعال انگیزیاں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرہ ہیں، قابض بھارتی فوج کا کشمیریوں پر ظلم قبول نہیں، آزادکشمیر کی شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا برداشت نہیں کرسکتے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاک فوج ایل او سی پر بے گناہ شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گی، ہر قیمت پر مادر وطن کا دفاع یقینی بنائیں گے۔