Author: لئیق الرحمن

  • کرونا وائرس، پاک فوج کے جوان ملک بھر سول انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    کرونا وائرس، پاک فوج کے جوان ملک بھر سول انتظامیہ کی معاونت کررہے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر

    راولپنڈی: ڈی جی آئی ایس پی آر بابر افتخار نے کہا ہے کہ وفاق وصوبائی انتظامیہ کرونا وائرس سے عوام کے تحفظ میں مصروف ہے اور  پاک فوج کے جوان  سول انتظامیہ کی معاونت کررہےہیں۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری ہونے والے اعلامیے ڈائریکٹر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا کہ فوج اور قانون نافذ کرنے والے ادارے ملک کے مختلف داخلی و خارجی راستوں اور چاروں بین الاقوامی سرحدوں پر نقل وحرکت کی نگرانی کی جارہی ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پنجاب کے34اضلاع میں مشترکہ چیک پوسٹیں اورپٹرولنگ کی جارہی ہے جبکہ سندھ کے 29 اضلاع میں بھی تمام داخلی اورخارجی مراکز کی نگرانی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملک بھر میں 182 قرنطینہ مراکز قائم کیے گئے، آزادکشمیر کے علاقوں کوٹلی، بھمبر، میرپور، مظفرآباد، باغ، راولاکوٹ، کیل اور برنالہ میں فوجی جوان تعینات ہیں۔

    مزید پڑھیں: آئندہ ہفتے 400 وینٹی لیٹرز پاکستان پہنچ جائیں گے، چیئرمین این ڈی ایم اے

    میجر جنرل بابر افتخار کا کہنا تھا بلوچستان کے علاقے تفتان میں600 افرادکیلئےقرنطینہ مرکز قائم کیاگیاہے، اسی طرح چمن میں805خیموں پرمشتمل قرنطینہ مرکز قائم کیاگیا، چمن کےگاؤں کلی فیضو میں300افرادکیلئےکنٹینر کو قرنطینہ بنایا گیا جبکہ لنڈی کوتل میں1500افرادکیلئےقرنطینہ مرکزقائم کیا گیا۔

    اعلامیے کے مطابق  لاہورایکسپو سینٹر،فیصل آباد، ملتان اور کراچی ایکسپو سینٹر میں قائم ہونے والے قرنطینہ مراکز میں فوجی جوان سول انتظامیہ کو معاونت فراہم کررہے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق گلگت بلتستان کے 10 اضلاع میں قرنطینہ مراکز قائم کیےگئےہیں، پاک فوج کے ہیلی کاپٹرز کے ذریعے خنجراب پاس سے چین سےدرآمد ہونے والے 5 وینٹی لیٹر، ماسک، میڈیکل اورٹیسٹنگ کٹس سمیت دیگر طبی آلات کی منتقلی جاری ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کرونا کے مریضوں کی تعداد ایک ہزار 408 ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

    ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق بلوچستان کے 9 اضلاع آوران، چاغی، لسبیلہ، قلات، گوادر، سبی، خضدار، نوشکی کےعلاقوں میں فوجی جوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔ ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق خیبرپختونخواہ کے 26اضلاع میں پاک فوج کےجوان خدمات انجام دے رہے ہیں۔

    شعبہ تعلقات عامہ کے ڈائریکٹر جنرل کے مطابق پاک فوج کی جانب سے 4 ہزار مشتبہ کیسزکی اسیریننگ کی گئی۔

  • کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان کی بڑی فتح، مودی سارک کانفرنس بلانے پر رضا مند

    کرونا وائرس کے معاملے پر پاکستان کی بڑی فتح، مودی سارک کانفرنس بلانے پر رضا مند

    نئی دہلی: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے کرونا وائرس سے متعلق سارک کانفرنس بلانے کا مشورہ دیتے ہوئے پاکستان کو شرکت کی دعوت دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندرمودی نےسارک کی اہمیت کو تسلیم کرتے ہوئے  کورونا وائرس سےمتعلق کانفرنس کے انعقاد کا اعلان کیا اور پاکستان کو شرکت کی درخواست دی جو حکومت کو موصول ہوگئی۔

    رپورٹ کے مطابق بھارتی درخواست پر پاکستان نے وزیر  مملکت کی سطح پر شرکت کی رضا مندی کا عندیہ دیا۔ بھارت کا سارک کے پلیٹ فارم کو ماننا پاکستان کےمؤقف کی فتح ہے۔

    مزید پڑھیں: کرونا وائرس نے دنیا کو ہلا کر رکھ دیا، 5839 ہلاکتیں ریکارڈ

    رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 5کرونا وائرس کے کیسز کا انکشاف ہوا ہے، مقبوضہ کشمیر میں جاری لاک ڈاؤن کی وجہ سے کرونا کی ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    کرونا کی وجہ سے ہونے والے لاک ڈاؤن کے بعد دنیا کو کشمیریوں کی تکلیف کا احساس ہوگیا، اب وقت آگیا ہے کہ عالمی برادری اور ڈبلیو ایچ او مقبوضہ کشمیر کی صورت حال کا نوٹس لے۔

    یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی لاک ڈائون کو 217 روز گزر چکے ہیں، مظلوم کشمیری 7 ماہ 4 دن سے بنیادی حقوق سے محروم  اور گھروں میں قید ہے۔

  • قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ کسی بھی فوج کا خاصہ ہے، آرمی چیف

    قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ کسی بھی فوج کا خاصہ ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ قربانی اور حب الوطنی کا جذبہ کسی بھی فوج کا خاصہ ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر کھاریاں آمد ہوئی، پاک فوج کے سپہ سالار نے انٹرنیشنل پاکستان آرمی اسپرٹ مقابلوں کی اختتامی تقریب میں بھی شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق مقابلوں میں امریکا، برطانیہ، روس سمیت 16 ممالک کی ٹیمیں شریک ہوئیں، پاک فوج کی 7 ٹیموں اور پاک فضائیہ کی ٹیم سمیت دیگر ممالک کی ٹیمیں شامل تھیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مقابلوں میں جسمانی، ذہنی صلاحیتوں سمیت جنگی حربوں کا مظاہرہ کیا گیا، مقابلوں کا مقصد انسداد دہشت گردی سے متعلق ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کرنا تھا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ مختلف ممالک کے شرکا کو ایک دوسرے کے تجربات سے استفادے کا موقع ملا، مختلف چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنا چاہئے۔

    آرمی چیف نے مقابلوں میں حصہ لینے والے غیرملکی شرکا کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ذہنی، جسمانی فٹنس جوابی حکمت عملی کے لیے خصوصی اہمیت رکھتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی کور آرمی ٹیم اسپرٹ مقابلوں کی فاتح قرار پائی، ملتان کور دوسرے اور راولپنڈی کور تیسرے نمبر پر رہی، ترکی نے انٹرنیشنل ٹیموں میں گولڈ میڈل حاصل کیا، آرمی چیف نے مقابلوں میں شرکت کرنے والے شرکا کو مبارکباد دی۔

  • شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: رکن ممالک پاکستان کی میزبانی پر مشکور

    شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس: رکن ممالک پاکستان کی میزبانی پر مشکور

    راولپنڈی: شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک نے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی کے نویں اجلاس کے کامیاب انعقاد پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق شنگھائی تعاون تنظیم کے ڈیفنس اینڈ سیکیورٹی ماہرین کا نواں اجلاس راولپنڈی میں منعقد کیا گیا۔

    اجلاس کی میزبانی کے فرائض پاکستان نے سرانجام دیے جبکہ 8 ممالک کے مندوبین نے بطور مہمان شرکت کی۔

    شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں بھارت، چین، روس سمیت7 مستقل رکن ممالک کےمندوبین نے شرکت کی اور آپسی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں موجود شرکا نے مشترکہ تربیت اور فوجی مشقوں سے متعلق اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق  شرکا نے اجلاس کےکامیاب انعقاد پر پاکستان کی میزبانی کاشکریہ اداکیا۔

    شنگھائی تنظیم تعاون تنظیم 

    یاد رہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم سیاسی، اقتصادی اور عسکری تعاون تنظیم ہے جسے چین، قازقستان، کرغزستان، روس، تاجکستان اور ازبکستان نے سنہ 2001ء میں قائم کیا۔

    یہ بھی یاد رہے کہ پاکستان 2005ء سے شنگھائی تعاون تنظیم کا مبصر ملک تھا، جو تنظیم کے اجلاسوں میں باقاعدگی سے شرکت کرتا رہا، 2010ء میں پاکستان کی جانب سے شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے لیے درخواست دی گئی۔

    تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان نے جولائی 2015ء میں پاکستان کی درخواست کی منظوری دی اور پاکستان کو رکنیت دی گئی جس کے بعد رکن ممالک کی تعداد 8 ہوگئی تھی۔

    پاکستان نے 2017 میں شنگھائی تعاون تنظیم کی رکنیت کے حوالے سے ’ذمہ داریوں کی یادداشت‘ پر دستخط کیے جس کے بعد پاکستان تنظیم کا مستقل رکن ملک بن گیا۔

  • آرمی چیف کا کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ

    آرمی چیف کا کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ اور کویت کے نائب وزیراعظم احمدمنصور الاحمد الجبر الصباح کے درمیان ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی، دفاعی وسیکورٹی تعاون پر بات چیت ہوئی۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کویت کا ایک روزہ سرکاری دورہ کیا۔ دورے کے دوران آرمی چیف کی کویتی نائب وزیراعظم احمدمنصور الاحمدالجبر الصباح سمیت کویتی وزیردفاع اور مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں ہوئیں۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ملاقاتوں میں باہمی دلچسپی، دفاعی وسیکورٹی تعاون سمیت علاقائی امن واستحکام کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقاتوں میں دفاعی پیداوار، تربیت، افرادی قوت میں تعاون کے فروغ پر بھی اتفاق کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کویتی سیاسی و عسکری قیادت نے انسداد دہشت گردی کے لیے پاکستانی قوم، فوج کی کامیابیوں کی تعریف بھی کی۔

    یاد رہے کہ تین روز قبل پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیوگوتریس نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی تھی۔ ملاقات میں علاقائی سیکورٹی، مسئلہ کشمیر، افغانستان میں مفاہمتی عمل اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

  • پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف

    پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ترک وزیر دفاع کی ملاقات ہوئی جس میں باہمی دلچسپی اورعلاقائی سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے پر بھی بات چیت کی گئی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان ترکی کے ساتھ تعلقات کو خصوصی اہمیت دیتا ہے، پاکستان ترکی کے ساتھ ہمیشہ اپنے بھائی کی طرح کھڑا ہوگا۔

    ترک وزیر دفاع نے خطے میں تناؤ روکنے میں پاکستان کے کردار کی تعریف کی، ترک وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ ترکی ہمیشہ ہر موڑ پر پاکستان کے ساتھ کھڑا ہے۔

    مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان اور ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات

    واضح رہے کہ اس سے قبل وزیراعظم عمران خان سے ترک صدر طیب اردوان کی ون آن ون ملاقات ہوئی ، جس میں دو طرفہ امور،مسلم امہ کے مسائل ،خطے کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

    ترک صدر رجب طیب اردوان نے پاکستان سے تجارتی حجم کو 5 ارب ڈالر تک لے جانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا پاکستان کی ہر ممکن مدد کےلئے تیار ہیں ، میں اور عمران خان اکنامک اسٹریٹجی فریم ورک کا تاریخی معاہدہ کرنےجارہےہیں۔

    ترک صدر کا کہنا تھا کہ پاکستان کیساتھ مختلف سطح پر تعلقات کو فروغ دے رہےہیں اور تجارت سمیت دیگر امور پر تعلقات کو آگے بڑھا رہےہیں ، مضبوط سیاسی اور تجارتی روابط کا دونوں ممالک کو فائدہ ہونا چاہیے، پاکستان اور ترکی کا تجارتی حجم تعاون اپنی صلاحیت سے کہیں کم ہے۔

  • پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل، منی بجٹ نہیں آئے گا

    پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل، منی بجٹ نہیں آئے گا

    اسلام آباد: پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل ہوگئے ، ذرائع کا کہنا ہے کہ منی بجٹ نہیں آئے گا اور جون تک ٹیکسز میں اضافہ بھی نہیں ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان پالیسی مذاکرات مکمل ہوگئے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ اور آئی ایم ایف مشن کے سربراہ نے مذاکرات کی سربراہی کی جس میں وزارت خزانہ، ایف بی آر، نجکاری، توانائی، نیپرا، اوگرا اور دیگر حکام شریک ہوئے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ مذاکرات میں ایف بی آر اہداف میں کمی کی درخواست زیر غور آئی، آئی ایم ایف نے ٹیکس محصولات کا ہدف کم کرنے پر اصرار کیا، واضح رہے کہ آئی ایم ایف ٹیکس وصولوں میں کمی پر ایف بی آر کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کرچکی ہے۔

    وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ ٹیکس ہدف میں کمی نہیں کی جائے گی، مذاکرات میں اتفاق کیا گیا کہ ٹیکس ہدف کے حصول کی کوشش کی جائے گی۔

    ذرائع کے مطابق ٹیکس اہداف پورے کرنے کے لیے نان ٹیکس ریونیو میں اضافہ کیا جاسکتا ہے، نان ٹیکس ریونیو کے لیے نقصان میں چلنے والے اداروں کی نجکاری کی جائے گی، نان ٹیکس آمدن میں تقریباً 400 ارب روپے اضافہ کیا جائے گا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق پہلے مرحلے میں 6 اداروں اور بعدازاں 27 اداروں کی نجکاری کی جائے گی جبکہ بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافے کےلیے مربوط نظام لایا جارہا ہے۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذاکرات میں پاور سیکٹر پر دی گئی سبسڈی ختم کرنے پر زور دیا گیا، توانائی حکام کو پاور سیکٹر کے نقصانات کم کرنے اور ریکوری کے لیے کہا گیا۔

  • عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، آرمی چیف

    عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کی پلاٹینئم جوبلی تقریب کا انعقاد کیا گیا، تقریب میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، فرسٹ پی ایم اے کورس کے ویٹرنز ودیگر نے شرکت کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سابق افسران کے کردار پر خراج تحسین پیش کیا۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاک فوج نے آرمی انسٹیٹیوٹ آف ملٹری بیس قائم کیا ہے، عسکری تاریخ محفوظ کرنے کے لیے کام کیا جارہا ہے، انسٹیٹیوٹ میں محفوظ تاریخ نوجوان افسران کے لیے مشعل راہ ہوگی۔

    مزید پڑھیں: منظم کوششوں سے پولیوکا مکمل خاتمہ ممکن ہوسکےگا، آرمی چیف

    آئی ایس پی آر کے مطابق فرسٹ پی ایم اے لانگ کورس کا آغاز جنوری 1948 میں ہوا، پی ایم اے لانگ کورس کے 62 افسران 4 فروری 1950 کو فوج کا حصہ بنے، پی ایم اے لانگ کورس میں میجر عزیز بھٹی شہید نشان حیدر بھی شامل تھے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ادارے روٹری انٹرنیشنل کی ٹیم نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں ملاقات کی تھی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں ہیلتھ کیئر بالخصوص پولیو کے خاتمے کے لیے پاکستان کے عزم کے بارے میں بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ تمام اداروں کی منظم کوششوں سے پاکستان سے پولیو کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔ آرمی چیف نے پاکستان میں صحت کے شعبے میں روٹری انٹرنیشنل کی خدمات کو بھی سراہا۔

  • مادر وطن کے دفاع کے لیے ہرجارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے، آرمی چیف

    مادر وطن کے دفاع کے لیے ہرجارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ نے کہاہے کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور سی ایم ایچ مظفر آباد میں بھارتی اشتعال انگیزیوں سے زخمی ہونے والوں کی عیادت کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، کشمیر پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ مادر وطن کے دفاع کے لیے ہر جارحیت کا سامنا کرنے کے لیے تیار ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کا کہنا تھا کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے ملک میں استحکام لائے ہیں۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے۔

  • بھارتی میڈیا کا اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ

    بھارتی میڈیا کا اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ

    نئی دہلی: بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج بھی آئی ایس پی آر کی متعرف ہوگئی، اپنی فوج کو ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنے کا مشورہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا اور بھارتی فوج ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کی معترف ہوگئی، بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف کا کہنا ہے کہ بیانیے کی جنگ کیسے لڑنی ہے ڈی جی آئی ایس پی آر سے سیکھنا پڑے گا۔

    بھارتی سائبر سیکیورٹی چیف لیفٹیننٹ جنرل (ر) راجیش پنٹ نے کہا کہ بھارت کی افواج کے الگ الگ پبلسٹی ونگز ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ پبلسٹی ونگ اپنے راگ الاپ رہے ہوتے ہیں، آئی ایس پی آر موثر اندازمیں بیانیہ دیتا ہے۔

    راجیش پنٹ نے کہا کہ پاک افواج کا ترجمان ہر فورس کے اقدامات کی ترجمانی کرتا ہے، اطلاعات کی جنگ میں ڈی جی آئی ایس پی آر کی بات کا وزن ہے، ان کی بات کو دنیا میں توجہ سے سنا جاتا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر کی کشمیر پر گفتگو کو یورپ توجہ دیتا ہے، وہ خطے کی بات کریں تو دنیا محسوس کرتی ہے، بھارت کو بھی اس سمت میں دیکھنا ہوگا، وہ ہم سے بہت آگے ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ کہ مسلح افواج بھارت کے ہر جارحانہ عزائم کا منہ توڑ جواب دینے کو تیار ہیں۔

    انہوں نے کہا تھا کہ اشتعال انگیز بیان بھارت میں احتجاج سے توجہ ہٹانے کی کوشش ہے۔ بھارت ہمیشہ اپنے داخلی معاملات اور انتخابات میں ایسے ہتھکنڈے استعمال کرتا ہے۔

    خیال رہے کہ بھارتی فوج کے سربراہ جنرل بپن راوت نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مقبوضہ کشمیر میں لائن آف کنٹرول پر صورتحال کسی وقت بھی سنگین ہو سکتی ہے۔