Author: لئیق الرحمن

  • کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

    کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف نے ایس ایس جی ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا، آرمی چیف نے آرمی کمانڈوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایس ایس جی کمانڈوز ہمارا فخر ہیں۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ملک دشمن قوتوں کو ناکام کرتے ہوئے استحکام لائے ہیں، افسروں اور جوانوں نے دفاع کے لیے بے شمار خدمات سر انجام دیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ کسی قیمت پر ملکی استحکام کو خراب نہیں ہونے دیں گے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل آرمی چیف کا کہنا تھا کہ ہم نے بطور قوم دہشت گردی کو شکست دی ہے، ہم نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں طویل سفر طے کیا ہے۔

    یاد رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام، اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

    آرمی چیف کا پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا اور پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاکستان ایروناٹیکل کمپلیکس کامرہ کا دورہ کیا، آرمی چیف کو جاری منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے پاک فضائیہ کی کامیابیوں کو سراہا اور خود انحصاری کے لیے پی اے سی کی کاوشوں کی تعریف کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پی اے سی کا منصوبوں میں بین الاقوامی معیار اپنانا قابل تعریف ہے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ سےبرطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات

    واضح رہے کہ گزشتہ روز آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے برطانوی ہائی کمشنر نے ملاقات کی تھی جس میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔

    بعدازاں آرمی چیف سےروسی وزیرصنعت وتجارت نے بھی ملاقات کی تھی جس میں باہمی تعلقات کو مزید وسعت واستحکام دینے پر اتفاق کیا گیا تھا، آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ملاقات میں خطےمیں امن واستحکام، اقتصادی ترقی کیلئےکوششیں کرنےکےعزم کا اعادہ بھی کیا گیا۔

  • ملکی تاریخ‌ میں‌ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا

    ملکی تاریخ‌ میں‌ پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا

    اسلام آباد: ملکی تاریخی میں پہلی بار اسٹاک مارکیٹ میں 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پہلی بار 200 ارب مالیت کے انرجی سکوک بانڈز کا اجرا کردیا گیا ہے، 200 ارب مالیت کا انرجی سکوک بانڈز شریعہ کمپلائنٹ فنانشنل انسٹرومنٹ ہے۔

    ایس ای سی پی کے مطابق انرجی سکوک 10 سال کی مدت کے لیے اجارہ کی بنیاد پر جاری کیا گیا ہے۔

    ایس ای سی پی کا کہنا ہے کہ 200 ارب کا سکوک ملکیتی کمپنی پاور ہولڈنگ لمیٹڈ کی جانب سے کیا گیا ہے، پیشکش میں مالیاتی ادارے، ملکی و غیرملکی افراد براہ راست سرمایہ کاری کریں گے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق  سکوک کے اجرا کا مقصد توانائی کے شعبے میں سرمائے کی فراہمی ہے۔

    مزید پڑھیں: بڑی کامیابی ، پاکستان کاروبار کرنے کی آسانیوں کے 10سر فہرست ممالک میں شامل

    واضح رہے کہ پاکستان کاروبار کرنے کے لیے آسانیاں فراہم کرنے والے 10 ممالک کی فہرست میں شامل ہوگیا ہے، مشیر خزانہ حفیظ شیخ کا کہنا تھا کہ ورلڈ بینک نے پاکستان میں کاروباری آسانیوں کے لیے اقدامات کو سراہا۔

    یاد رہے عالمی بینک کی ڈوئنگ ایز ان بزنس رپورٹ 2020 جاری کردی گئی ہے ،جس میں پاکستان کی رینکنگ میں 28 درجے بہتر ہوئی اور پاکستان کی رینکنگ 108 ہوگئی ہے۔

    انڈیکس میں پاکستان کو مجموعی طور پر اکسٹھ نمبر حاصل ہوئے ہیں، گزشتہ سال پاکستان کا اسکور پچپن اعشاریہ پانچ تھا، پاکستان نے نئے بزنس کے آغاز، اقلیتی سرمایہ کاروں کے تحفظ، دیوالیہ کے مسائل، کانٹریکٹس کے اطلاق، بجلی کنیکشن اور تعمیرات اجازت نامےکےحصول میں نمایاں اصلاحات کی ہیں۔

  • بھارت نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے بھیجے مسودے پر گھٹنے ٹیک دئیے

    بھارت نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے بھیجے مسودے پر گھٹنے ٹیک دئیے

    اسلام آباد: بھارت نے کرتارپور راہداری پر پاکستان کے بھیجے مسودے پر گھٹنے ٹیک دئیے اور کرتارپور راہداری منصوبے پر بھارت پاکستان کے مسودے پر رضامند ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت میں کرتارپور راہداری کھولنے کے مسودے پر اتفاق کرلیا گیا ہے۔

    سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستان، بھارت 23 اکتوبر کو کرتارپور راہداری معاہدے پر دستخط کریں گے، بھارت نے فی یاتری 20 ڈالرز سروس فیس وصولی کے پاکستان کے فیصلے کو تسلیم کرلیا ہے۔

    [bs-quote quote=”پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو کرتارپور معاہدے پر گراؤنڈز پر دستخط کریں گے” style=”style-8″ align=”left”][/bs-quote]

    پاکستان اور بھارت 23 اکتوبر کو کرتارپور معاہدے پر گراؤنڈز پر دستخط کریں گے، ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل معاہدے پر دستخط کریں گے۔

    سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں جانب سے مسودے پر دستخط فوکل پرسن کریں گے، پاکستان نے واضح کردیا کرتارپور راہداری جیسے خیرسگالی اقدام کی مثال کہیں نہیں ہے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کے مطابق بھارت سے یاتریوں کے اعدادوشمار، تفصیلات کی پاکستان کو فراہمی کی آزمائش کی گئی، بھارتی حکام نے کرتارپور گراؤنڈز پر زیرو پر آزمائشی طور پر تفصیلات سے آگاہ کیا۔

    دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ خوشی ہے بھارت مان گیا ہے، سکھ برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کی سکھ برادری کو خوش آمدید کہیں گے، آنے والے دنوں میں سکھ یاتریوں کے لیے مزید اقدامات کریں گے۔

    شاہ محمود قریشی نے کہا کہ کرتارپور راہداری کی تقریب میں من موہن سنگھ کو دعوت نامہ دیا ہے، انہوں نے ہماری دعوت کو قبول کیا ہے، من موہن تقریب میں ایک شہری کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔

  • امریکی کانگریس کے وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

    امریکی کانگریس کے وفد کا آزاد کشمیر کا دورہ، مقبوضہ کشمیر میں کرفیو ختم کرنے کا مطالبہ

    مظفرآباد: امریکی سینیٹرز نے مطالبہ کیا ہے کہ بھارت فوری کرفیو ختم کرکے تمام قیدیوں کو رہا کرے، مسئلہ کشمیر کے مستقل دیرپا حل کے لیے کوششیں کرنی چاہئے۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی ارکان سینیٹ کرس وان ہولین، میگی حسن نے مظفرآباد کا دورہ کیا، دفتر خارجہ کے مطابق امریکی ناظم الامور پال جونز بھی کانگریس کے وفد کے ہمراہ تھے، امریکی وفد کے دورے کا مقصد آزاد کشمیر کی صورت حال کا جائزہ لینا تھا۔

    دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ میجر جنرل عامر نے امریکی وفد ایل او سی کی صورت حال سے آگاہ کیا، امریکی وفد نے آزاد کشمیر کے صدر اور وزیراعظم سے ملاقاتیں کیں۔

    آزاد کشمیر قیادت نے کشمیریوں کی جدوجہد کو سپورٹ کرنے پر امریکی وفد کا شکریہ ادا کیا، آزاد کشمیر قیادت کا کہنا تھا کہ امریکی وفد مقبوضہ کشمیر کی صورت حال سے قیادت کو آگاہ کرے۔

    مزید پڑھیں: امریکی سینیٹرکرس وین آج آزاد کشمیرکا دورہ کررہے ہیں

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ امریکی وفد اپنے مشاہدے کو دنیا کو حقائق سے آگاہ کرے گا، امریکی وفد کو مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر بریفنگ دی گئی۔

    ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وفد کو بھارتی حکومت نے مقبوضہ کشمیر جانے سے روک دیا تھا، بھارتی حکومت نے مقبوضہ وادی کے حقائق دیکھنے سے امریکی وفد کو روکا، امریکی وفد کو آزاد کشمیر میں کہیں بھی جانے کی مکمل آزادی تھی۔

    امریکی سینیٹر نے مقبوضۃ کشمیر کی صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کو مرضی کے مطابق فیصلے کا اختیار دیا جائے، کشمیریوں کے حوالے سے بھرپور آواز اٹھائیں گے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، آرمی چیف

    بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر کے بے گناہ شہریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے آزاد کشمیر کے تعلیمی اداروں کے وفد نے ملاقات کی، وفد میں یوتھ اسٹیٹ اسمبلی کے ارکان بھی شامل تھے۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ کشمیر ہماری روح کا حصہ ہے، کشمیر محض جغرافیائی مسئلہ نہیں ہے، کشمیری عوام سے محبت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر کشمیریوں و یو این قراردادوں کے مطابق حل ہونا چاہئے، کشمیری بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں، بھارت جان بوجھ کر آزاد کشمیر کے بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنارہا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ ہم کشمیری بہن بھائیوں کو ہرگز مایوس نہیں کریں گے، نوجوان مستقبل کی قومی قیادت بننے کے لیے سخت محنت کریں، سخت محنت سے آپ کو ملنے والی کامیابی پاکستان کی کامیابی ہے۔

    مزید پڑھیں: آرمی چیف سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات

    دوسری جانب کشمیری نوجوان نے کہا کہ ایل او سی کے دونوں طرف کشمیری پاکستان کے ساتھ ہیں، ہم زندگی بھر پاکستان کے ساتھ رہیں گے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے اسلامک بینک کے سربراہ کی ملاقات ہوئی تھی، ملاقات میں سیکیورٹی صورتحال اور اقتصادی تعاون کے امور پر بات چیت کی گئی۔

    اس موقع پر آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال تیزی سے بہتر ہو رہی ہے۔ سیکیورٹی صورتحال میں بہتری کے ساتھ استحکام آرہا ہے۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ پاکستان میں دیرپا امن کی صورتحال کو تقویت ملی ہے، غیر ملکی سرمایہ کاری اور اقتصادی ترقی کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔

  • شہداء کی نماز جنازہ ادا، عوام بڑی تعداد میں شریک

    شہداء کی نماز جنازہ ادا، عوام بڑی تعداد میں شریک

    کراچی: خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں شہید ہونے والے میجر عدیل شاہد کو فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق مہمند میں شہید ہونے والے پاک فوج کے میجر کی نماز جنازہ کراچی میں ادا کی گئی جس کے بعد انہیں شہر قائد کے قبرستان میں فوجی اعزاز کے ساتھ سپردِ خاک کیا گیا۔

    پاک فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق نمازِ جنازہ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ، کور کمانڈر کراچی اور دیگر سیاسی شخصیات نے شرکت کی۔

    مزید پڑھیں: وطن کے دفاع کے لیے 2 اور سپوت اپنے فرائض انجام دیتے ہوئے شہید

    ملک کی خاطر جان نچھاور کرنے والے پاکستان کے بیٹوں کو الوداع کہنے کے لیے عوام بڑی تعداد میں موجود تھے اور انہوں نے شہید کو شاندار انداز سے خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے الوداع کیا۔

    دوسری جانب کوٹلی میں شہیدسپاہی فرازحسین کی نمازجنازہ اداکی گئی جس کے بعد انہیں فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا گیا۔  یاد رہے کہ میجرعدیل اور سپاہی فراز حسین پاک افغان سرحدپرباڑلگانے کےدوران شہیدہوئے تھے۔

  • کرنل (ر) حبیب طاہر کی بھارت میں حراست کی افواہوں پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    کرنل (ر) حبیب طاہر کی بھارت میں حراست کی افواہوں پر دفتر خارجہ کا ردعمل

    اسلام آباد: کرنل (ر) حبیب طاہر کی بھارت میں زیر حراست افواہوں پر دفتر خارجہ نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرنل (ر) حبیب طاہر سے متعلق بھارتی میڈیا میں افواہیں سامنے آئی ہیں، وہ پاک فوج سے کرنل ریٹائر ہوچکے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے کرنل (ر) حبیب طاہر کی بھارت میں زیر حراست افواہوں پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ حبیب طاہر اپریل 2017میں نوکری کے لیے نیپال گئے جہاں سے لاپتا ہوگئے، حبیب طاہر کے اہل خانہ کے مطابق انہوں نے سی وی یو این اور لنک ڈن پر ڈالی تھی۔

    حبیب طاہر کو مارک نامی شخص نے نوکری کے لیے منتخب ہونے کی اطلاع دی، کرنل (ر) حبیب طاہر کو لاہور سے اومان اور پھر کھٹمنڈو کا ٹکٹ دیا گیا، انہیں 6 اپریل 2017 کا ٹکٹ دیا گیا، وہ زندگی میں پہلی مرتبہ کھٹمنڈو نیپال گئے تھے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ حبیب طاہر نے اہل خانہ کو اپنی اور بورڈنگ پاس کی تصاویر بھیجیں، انہوں نے ایئرپورٹ سے پیغام بھیجا وہ خیریت سے ہیں، لمبینی ایئرپورٹ بھارتی سرحد سے 5 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے، پیغام بھیجنے کے بعد ان کا موبائل فون بند ہوگیا۔

    ڈاکٹر فیصل کے مطابق تحقیقات سے معلوم ہوا مارک کا برطانوی موبائل نمبر جعلی تھا، مارک کا موبائل نمبر کمپیوٹر سے بنایا گیا تھا، جس ویب سائٹ سے رابطہ کیا گیا وہ بھارت سے کنٹرول ہورہی تھی، نیپال نے تحقیقاتی ٹیم تشکیل دی مگر خاطر خواہ نتائج نہ آسکے۔

    ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان نے بھارتی حکومت سے بھی پتا لگانے کی درخواست کی تھی، حبیب طاہر سے متعلق بھارت کی جانب سے تاحال مثبت جواب نہیں ملا ہے۔

    کرنل (ر) حبیب طاہر کے اہل خانہ انتہائی پریشان ہیں، اہل خانہ اقوام متحدہ کے جبری لاپتا گروپ سے بھی رابطہ کرچکے ہیں، ان سے متعلق دشمن ایجنسیوں کو خارج از امکان قرار نہیں دیا، پاکستان ان کی بازیابی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔

  • بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

    بھارتی فوج کی ایل اوسی پر بلااشتعال گولہ باری، 2 شہری شہید

    راولپنڈی: بھارتی فوج کی جانب سے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی ہے جس کے نتیجے میں 2 بزرگ شہری شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایل او سی کے تتہ پانی سیکٹر پر بلااشتعال گولہ باری کی ہے جس کے نتیجے میں 75 سال کے لال محمد اور 61 سالہ حسن دین شہید ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی فوج نے مارٹر اور راکٹ سے شہری آبادی کو نشانہ بنایا، پاک فوج کی بھرپور جوابی کارروائی میں 2 بھارتی فوجیوں کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی جوابی کارروائی سے کئی بھارتی فوجی زخمی ہوئے اور چیک پوسٹوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    مزید پڑھیں: ایل او سی پر فائرنگ، پاک فوج کا ایک اور جوان شہید

    واضح رہے کہ دو روز قبل بھی لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے سپاہی محمد شیراز شہید ہوگئے تھے۔

    یاد رہے کہ 15 اگست کو بھی بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے پاک فوج کے 3 جوان شہید ہو گئے تھے، جس کے جواب میں پاک فوج کی بھرپور اور مؤثر کارروائی میں 5 بھارتی فوجی مارے گئے تھے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شہید ہونے والے جوانوں میں نائک تنویر،لانس نائک تیموراسلم اور سپاہی رمضان شامل ہیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر کی موجودہ نازک صورت حال سے توجہ ہٹانے کے لیے بھارتی فوج نے ایل او سی پر فائرنگ کا سلسلہ بڑھا دیا ہے۔

  • بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے، آرمی چیف

    بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ریاستی جبر کا ہتھکنڈا استعمال کررہا ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا، آرمی چیف نے باغ سیکٹر میں جوانوں کے ساتھ عید کی نماز ادا کی۔

    آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ حکومت نے کشمیر کے بحران کے حل کے لیے مختلف اقدامات کیے ہیں، مسئلہ کشمیر کا ہر ممکن طور پر حل چاہتے ہیں۔

    آرمی چیف نے کہا کہ بھارت کشمیر کی صورت حال سے عالمی توجہ ہٹانے کی کوشش کررہا ہے، بھارت عالمی توجہ کو ایل او سی، پاکستان کی طرف موڑنا چاہتا ہے، بھارت کو کشمیر میں ظلم سے توجہ ہٹانے میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ ہمارا دین امن کا درس دیتا ہے، ہم سچ کے لیے کھڑے ہیں اور قربانیاں دیتے رہیں گے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ کشمیر کے بہن بھائیوں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں، انشا اللہ کتنا ہی وقت لگے، مشکلات آئیں چیلنج کا مل کر سامنا کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت، مسئلہ کشمیر پر دنیا کو گمراہ کرنے کے لیے کچھ بھی کرسکتا ہے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں کیے سنگین جرائم کی پردہ پوشی نہیں کرنے دیں گے۔