Author: لئیق الرحمن

  • آرمی چیف کا برطانیہ میں  برٹش آرمی  کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

    آرمی چیف کا برطانیہ میں برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژن کا دورہ

    لندن : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے دورہ برطانیہ کے دوران برٹش آرمی کے گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا ، جہاں برطانوی فوج کے زیر استعمال بغیر عملے کے نظام سمیت اے آئی ٹیکنالوجیز کی نمائش کا مشاہدہ کیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے اپنے برطانوی ہم منصب جنرل رولینڈ واکر کی دعوت پر برٹش آرمی کے وار منسٹر اور لارک ہل گیریژنز کا فیلڈ وزٹ کیا۔

    اس موقع پر آرمی چیف کو برطانوی فوج اور ڈیپ ریکی اسٹرائیک بریگیڈ کی جدید پسندی کے منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔

    جنرل سید عاصم منیر نے برطانوی فوج کی جانب سے آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بغیر عملے کے نظام سمیت مختلف زیر استعمال ٹیکنالوجیز کی نمائش مشاہدہ بھی کیا۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر اہم ترین دورہ پر 19 فروری کو برطانیہ پہنچے تھے، جہاں ان کا پرتپاک اور باوقار استقبال کیا گیا۔ آرمی چیف کو تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا تھا۔

  • آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر اہم دورے پر برطانیہ پہنچ گئے

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے، جہاں ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کے سرکاری دورے پر پہنچ گئے ہیں۔

    آرمی چیف رائل ملٹری اکیڈمی سینڈھرسٹ میں 7ویں علاقائی استحکام کانفرنس میں شرکت کریں گے اور "ابھرتے ہوئے ورلڈ آرڈر اور پاکستان کے مستقبل کے آؤٹ لک” پر اظہار خیال کریں گے۔

    ریجنل کانفرنس پاکستان اور برطانیہ کے درمیان فوجی سطح کے ڈائیلاگ کے لیے ایک اہم پلیٹ فارم ہے، جو ہر سال باہمی تعاون کو فروغ دینے کے لئے منعقد کی جاتی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق یہ کانفرنس پالیسی سازوں، سول اور ملٹری کے ساتھ ساتھ دونوں ممالک کے ممتاز تھنک ٹینکس کے ارکان کی متوازن نمائندگی کرتی ہے، اس سال کی کانفرنس تیزی سے ابھرتے ہوئے جغرافیائی سیاسی منظر نامے کی روشنی میں خاص اہمیت رکھتی ہے۔

    دورے کے آغاز میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا پرتپاک استقبال کیا گیا، جس کے دوران تاریخی رائل ہارس گارڈز پریڈ گراؤنڈ میں انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

    اپنے دورے کے دوران جنرل سید عاصم منیر برطانیہ کی سول اور فوجی قیادت کے اہم ارکان کے ساتھ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔

    آرمی چیف کی چیف آف ڈیفنس اسٹاف یوکے ایڈمرل ٹونی ریڈیکن، چیف آف دی جنرل اسٹاف آف برٹش آرمی جنرل سر رولینڈ واکر اور برطانیہ کے قومی سلامتی کے مشیر جوناتھن نکولس پاول سے ملاقاتیں ہوں گی، جبکہ برطانوی ہوم سکریٹری مسز یوٹی کاپر کے ساتھ بھی بات چیت ہوگی۔

    پاکستان اور برطانیہ کے درمیان مضبوط سفارتی، اقتصادی اور سیکورٹی تعلقات پر مبنی دیرینہ تعلقات ہیں، دونوں ممالک کی افواج انسداد دہشت گردی اور پیشہ ورانہ تربیت کے شعبوں سمیت ہرشعبے میں تعاون کررہی ہیں۔

    جنرل سید عاصم منیر برطانوی فوج کے نمایاں یونٹوں کا بھی دورہ کریں گے، جن میں لینڈ وارفیئر سینٹر اور فرسٹ اسٹرائیک بریگیڈ شامل ہیں، جہاں وہ برطانوی آرمی کے جدید کاری کے اقدامات اور آپریشنل حکمت عملیوں کے بارے میں بریفنگ حاصل کریں گے۔

    یہ دورہ پاکستان اور برطانیہ کے درمیان پائیدار شراکت داری کو اجاگر کرتا ہے اور علاقائی استحکام اور عالمی امن کے لیے ان کے مشترکہ عزم کا اعادہ کرتا ہے۔

  • ٹرمپ کی مودی کو 80 ملین ڈالر سے زائد پر جنگی طیارہ بیچنے کی کوشش

    ٹرمپ کی مودی کو 80 ملین ڈالر سے زائد پر جنگی طیارہ بیچنے کی کوشش

    بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی کے ناکام دورہ امریکا کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے انھیں ایف 35 لڑاکا طیارے فروخت کرنے کی پیش کش کی ہے۔

    بھارتی جریدے دی ہندو کے مطابق امریکا نے دفاعی معاہدوں کے لیے بھارت پر مزید دباوٴ ڈال کر ایف-35 فائٹر جیٹ کی پیش کش کی ہے، 21 نومبر 2024 کی پینٹاگون رپورٹ کے مطابق لاک ہیڈ مارٹن کے ایف-35 طیارے جنگی تجربات میں نا قابلِ اعتماد اور خامیوں کا مجموعہ ہے۔

    پینٹاگون کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ 6 سالہ جنگی آزمائش میں ایف-35 کی کارکردگی متاثر، دیکھ بھال میں تاخیر، خراب کینن اور سائبر دفاعی صلاحیتوں پر خدشات برقرار ہیں، ایف-35 کے خودکار سسٹم میں سنگین خرابی کے باعث ایک گھنٹے میں ایک غلط الرٹ بھیجتا ہے جب کہ معیار ایک غلطی فی 50 گھنٹے مقرر تھا۔

    ایلون مسک کے مطابق ایف 35 طیارہ مہنگا ہے اور ڈرونز کے دور میں ایسے طیارے کی کوئی جگہ نہیں ہے، یہ صرف پائلٹ کو مروا دے گا، بھارتی اپوزیشن رہنماؤں کے مطابق بھارت کو ایف۔ 35 طیارہ اڑانے کے لیے ایک گھنٹے کے حساب سے 31 لاکھ بھارتی روپے کا نقصان ہوگا۔

    بھارتی فضائیہ کے ماہرین کا ایف-35 کے بارے میں کہنا ہے کہ یہ مہنگا، بجٹ پر بوجھ اور بھارت کی دفاعی ضروریات کے مطابق نہیں، ایف-35 ڈیل امریکا کی سفارتی چالاکی ہے اور بھارت پر دباوٴ ڈالنے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

    بھارتی دفاعی ماہرین کے مطابق بھارت ایف-35 کے سپیئر پارٹس لینے کے لیے امریکا پر ہی انحصار کرے گا، جب کہ اس کی ٹیکنالوجی منتقل نہیں کی جائے گی، امریکی ٹیکنالوجی کے سخت حفاظتی قوانین مقامی مینوفیکچرنگ کی اجازت نہیں دیتے، ٹرمپ بھارت کو امریکا کا محتاج بنانا چاہتا ہے۔

    امریکا کا ایف 35 طیارہ مہنگا ہے اور اس کی دیکھ بھال پر بہت رقم خرچ ہوتی ہے، اس مہنگے طیارے سے امریکا جان چھڑا کر بھارت پر مسلط کرنا چاہتا ہے، بھارت اسلحے اور لڑاکا طیاروں کے لیے ہمیشہ روس کی جانب دیکھتا ہے، تاہم امریکا کی کوشش ہے کہ اس کا انحصار روس سے ختم ہو جائے۔

    بھارت کے معاشی حالات دیکھتے ہوئے مودی کو ایف 35 طیاروں کے معاہدے پر عمل درامد سے قبل ایک بار پھر نظر ثانی کرنی چاہیے، بھارت کو اپنے مقامی لڑاکا طیاروں اور روس کے ساتھ جاری معاہدے پر ہی عمل درامد جاری رکھنا چاہیے۔

  • جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    جنوبی وزیرستان میں سکیورٹی فورسز کی کارروائی میں 30 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران 30 خوارج کو ہلاک کر دیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ضلع سراروغہ میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جس میں شر پسند مارے گئے، علاقے میں پائے جانے والے خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں 30 خوارج ہلاک کرنے پر فورسز کو خراج تحسین کیا اور ان کی بہادری کو سراہا۔ انہوں نے ملک سے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ بھی کیا۔

    آصف علی زرداری نے کہا کہ فورسز دہشتگردی کے عفریت کے خاتمے کیلیے کاروائیاں کر رہی ہیں، پوری قوم دہشتگردی کے خلاف متحد ہے، دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک فتنہ الخوارج کے خلاف کاروائیاں جاری رہیں گی۔

    15 فروری 2025 کو سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 کوارج مارے گئے تھے جبکہ 4 جوان شہید ہوگئے تھے۔

    ڈی آئی خان کے علاقے ہتھلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں 9 دہشتگرد مارے گئے تھے جن میں فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل تھے، ہلاک شر پسند قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

    دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی گئی جہاں 6 خارجی دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے۔

    فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے تھے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

  • کشمیر کے بیٹے ڈاکٹر فاروق عشائی کی شہادت کو 32 برس مکمل

    کشمیر کے بیٹے ڈاکٹر فاروق عشائی کی شہادت کو 32 برس مکمل

    سری نگر :  کشمیر کے بیٹے ڈاکٹر فاروق عشائی کی شہادت کو 32 برس مکمل ہوگئے ، وہ سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کے بانی تھے۔ 

    کشمیر کے ہیرو اور بیٹے ڈاکٹر فاروق عشائی کو شہید ہوئے 32 سال بیت گئے ، 18 فروری 1993 کو ڈاکٹرفاروق عشائی کو ہندوستانی فوجیوں نے گولی مار کر شہید کردیا تھا۔

    شہادت کے دن پروفیسرعشائی کے ساتھ ان کی اہلیہ،ڈاکٹرفریدہ اوران کی بیٹی بھی موجود تھیں ، ڈاکٹرفاروق کے علاج کیلئے سرجن ڈاکٹر منظور اور ڈاکٹر سیٹھی کو لے جانے والی ایمبولینس کو بھی سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے کئی گھنٹوں تک روکے رکھا۔

    زیادہ خون بہنے اور فوری طبی امدادنہ ملنے کے باعث ڈاکٹر فاروق عشائی شہید ہوگئے ، وہ سرینگر کے بون اینڈ جوائنٹ ہسپتال کے بانی تھے۔

    پروفیسرعشائی شہادت کےوقت چیف آرتھوپیڈک سرجن اورمیڈیکل کالج سری نگرمیں ایچ او ڈی بھی تھے، ان کو کشمیر میں آرتھوپیڈکس کے والد کا لقب بھی حاصل تھا۔

    پروفیسر عشائی اکثر غیر ملکی صحافیوں اور انسانی حقوق کے نمائندوں سے رابطےمیں رہتے تھے ، انھوں نے کشمیرمیں بھارتی فوج کے ہاتھوں زخمی ہونے والے شہریوں کےترجمان کی حیثیت سے بھی نمایاں کام کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارراوئیاں، 15 خارجی ہلاک، 4 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارراوئیاں، 15 خارجی ہلاک، 4 جوان شہید

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیوں میں 15 خارجی مارے گئے اور 4 جوان شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے ہتھلا میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس کے نتیجے میں 9 خارجی مارے گئے۔

    ہلاک خارجیوں میں فرمان عرف ثاقب، امان اللہ عرف طوری، سعید عرف لیاقت اور بلال شامل ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ ہلاک خارجی قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھے۔

    سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں کی جس کے نتیجے میں 6 خارجی ہلاک ہوگئے۔

    فائرنگ کے شدید تبادلے میں لیفٹیننٹ محمد حسن اشرف تین ساتھیوں سمیت شہید ہوگئے، شہدا میں نائب صوبیدار محمد بلال، سپاہی فرحت اللہ اور  سپاہی ہمت خان شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 13 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 13 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا میں 5 کارروائیاں کی اس دوران 13 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    سیکیورٹی فورسزنے ڈی آئی خان  کےعلاقے کھلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران سرکردہ خوارج شاہ گل عرف روحانی  سمیت 5 خوارج مارے گئے، شمالی وزیرستان میں دوسالی اور ٹپی میں جھڑپوں کے دوران 5 خوارج ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق لکی مروت میں سیکیورٹی فورسز اور خوارج میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں 2 خوارج مارے گئے۔

    ضلع خیبر کے علاقے بآغ میں کارروائی کے دوران ایک خارجی مارا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ مختلف کارروائیوں میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے، ہلاک خوارج سیکیورٹی فورسز پر حملوں اور شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقوں میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف

    مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا، آرمی چیف

    اسلام آباد: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے اپنے میں واضح کیا ہے کہ مجھے کسی کا کوئی خط نہیں ملا اور اگر ملا تو وزیر اعظم شہباز شریف کو بھیج دوں گا۔

    صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ پاکستان آگے بڑھ رہا ہے اور مزید آگے بڑھے گا، پاکستان میں ترقی ہو رہی ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی جانب سے کوئی خط نہیں ملا، سکیورٹی ذرائع کی تردید

    بانی پی ٹی آئی عمران خان دو مرتبہ آرمی چیف کو خطوط ارسال کرنے کا دعویٰ کر چکے ہیں تاہم سکیورٹی ذرائع نے اس کی تردید کی تھی۔

    گزشتہ روز عمران خان نے سپہ سالار کو تیسرا خط لکھنے کا اعلان کیا تھا۔

    اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خانم نے بتایا تھا کہ وہ اگلے ہفتے جنرل عاصم منیر کو تیسرا خط لکھ رہے ہیں۔

    علمیہ خانم کا کہنا تھا کہ عمران خان چاہتے ہیں اسٹیبلشمنٹ اور چیف جسٹس عوام کے ساتھ کھڑے ہوں، یہ سارے خط کھلے ہیں اور عوام ان خطوں کو پڑھ رہے ہیں، دہشتگردی کے خلاف فوج اور قوم کو ایک ہونا ہوگا۔

  • لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

    لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب

    راولپنڈی : لائن آف کنٹرول پر آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں، ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے۔

    تفصیلات کے مطابق لائن آف کنٹرول پر بھارت کی تخریبی کارروائیاں بے نقاب ہوگئیں اور بھارتی فوج اورانٹیلی جنس کی آزادکشمیر اور جی بی میں بدامنی پھیلانے کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    سیکیورٹی ذرائع بتایا کہ بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر نہتے شہریوں پر بلااشتعال فائرنگ اور تخریبی سرگرمیوں کی تاریخ پرانی ہے، شواہد کے مطابق 2016 ء کے بعد سے ایل او سی پر بھارت کی طرف سے آئی ای ڈیز لگانے کے 54 واقعات سامنے آئے۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ چکوٹھی، نیزا پیر، چیریکوٹ، رکھ چکری، دیوا، بٹل، کوٹ کوٹیرہ اور دیگر علاقوں میں بھارتی آئی ای ڈیز ملنے اور پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا، ان بھارتی آئی ای ڈیز دھماکوں کے نتیجے میں اب تک متعدد معصوم شہری زخمی اور شہید ہو چکے ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ طویل عرصے سے بھارت کی جانب سے لائن آف کنٹرول پر تخریبی سرگرمیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے، بھارت کی ان تخریبی سرگرمیوں میں بھارتی آئی ای ڈیز،ہتھیار اورمنشیات کی نقل و حمل باغ، بٹل، دیوا اور دیگر علاقوں میں کی جا رہی ہے۔

    ذرائع کا بتانا تھا کہ 4 تا 6 فروری 2025ء کے دوران بٹل سیکٹر اور راولاکوٹ کے علاقے میں 4 بھارتی آئی ای ڈیز برآمد ہوئیں جبکہ دھماکے سے ایک شہری شہید ہوا جبکہ 12 فروری 2025 کو بھارتی فوج نے دیوا اور باگسر سیکٹر میں فائر بندی کی خلاف ورزی کی جس کے نتیجے میں دو جوان زخمی ہوئے۔

    پاکستان کی جانب سے پونچھ، باغ، کوٹلی، میرپور اور راولاکوٹ میں بدامنی پھیلانے اور بھارتی آئی ای ڈیز کی نقل و حمل پر بھارت سے احتجاج بھی کیاگیا۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان نے ان علاقوں میں موجود اقوام متحدہ کے حکام کے ساتھ ان بھارتی تخریبی سرگرمیوں کے شواہد کا تبادلہ بھی کیا ہے، بھارتی فوج کی جانب سے پاکستانی فوج پر دراندازی کے جھوٹے الزامات کیلئے فالس فلیگ آپریشنز اور جعلی مقابلے کئے جاتے رہے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج نے متعدد افسران جن میں 3راجپوت، 12 جاٹ اور دیگریونٹس کو منشیات اور ہتھیاروں کی اسمگلنگ کیلئے فوجی ذرائع استعمال کرنے پر سزائیں بھی دیں۔

    سیکیورٹی ذرائع نے مزید بتایا کہ ڈبل ایجنٹوں کے ذریعے اسلحے کی کھیپ کوبھارتی سرحدی یونٹس کیساتھ مل کر سمگل کیا جاتا ہے تاکہ ان کو پاکستانی ہتھیار ثابت کیا جائے اور بھارتی فوج بعدمیں ان ڈبل ایجنٹوں کو پاکستانی ظاہر کرکے مالی انعامات کیلئے مار دیتی ہے۔

    نومبر 2022ء میں ایک ویڈیو میں شہری نے بھارتی فوجی کو گولی مار کر ہلاک کردیا، جو اسلحہ کا ذخیرہ چھپانے کی کوشش کر رہا تھا۔

    بھارتی فوج میں بددلی کی وجہ سے ہر سال خود کشی کے واقعات میں بھی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے، خود کشی کے واقعات کو بھارتی فوجی تحقیقات سے بچنے کیلئے دو طرفہ فائرنگ تبادلے کا نام دے دیتی ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کے دیگر ممالک میں دراندازی اور تخریبی سرگرمیاں کے ناقابل تردید شواہدکی تاریخ موجود ہے۔ بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزی، آئی ڈی ایز اورہتھیاروں کی نقل و حمل خطے میں امن و سلامتی کیلئے خطرہ ہے۔

    بھارتی فوج کے منظم ہتھکنڈے بنیادی طور پر مقبوضہ کشمیر میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہیں، بھارت مقبوضہ کشمیر میں اختلاف رائے رکھنے والوں کو قید جبکہ مقامی لوگوں کی املاک پر قبضہ کر رہا ہے۔

    بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کا استحصال کیا جا رہا ہے، بھارت اس طرح کی حرکات کرکے دراصل مقبوضہ کشمیر کی ڈیموگرافی کو تبدیل کر رہا ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر الزامات عائد کرنا، اپنی دہشت گردی کی کارروائیوں سے توجہ ہٹانے کا حربہ ہے، بھارت کی جانب سے آزاد جموں و کشمیر میں بدامنی پیدا کرکے عوام اور فوج کے درمیان خلیج پیدا کرنے کی بھی کوشش کی جا رہی ہے۔

    ماہرین کے مطابق بھارت کی جانب سے فائر بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں پاکستان کو اشتعال دلانے اور کشمیریوں کو ہراساں کرنے کی کوشش ہے اور بھارتی فوج جعلی مقابلوں سے پاکستان پر دراندازی کے بے بنیاد الزامات کے ذریعے اپنے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش کرتی ہے۔

    مودی کے دورہ امریکا سے قبل بھارت سازشیں کررہا ہے تاکہ پاکستان کو عالمی سطح پر دہشتگردی کی حمایت کرنے والا ثابت کرسکے۔

    بھارت کے کینیڈا، امریکا، برطانیہ اور آسڑیلیا میں بھی خفیہ ایجنسیوں کے ذریعے تخریبی سرگرمیوں کے شواہد ملے ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیوں کی جانب سے کینیڈا میں ہردیب سنگھ نجر کا قتل اور امریکا میں گروپتونت سنگھ پنن کے قتل کی سازش اس سلسلے کی کڑی ہے۔

    بھارت کو ادراک ہونا چاہیے کہ ایسی سرگرمیاں بحران کو بڑھا سکتی ہیں، جس سے علاقائی سلامتی کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔بھارت کو یہ بات نہیں بھولنی چاہئے کہ پاکستان بھی اسی انداز میں جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

  • اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان میں IS-K کے بڑھتے ہوئے خطرے پر اظہارِ تشویش

    اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا افغانستان میں IS-K کے بڑھتے ہوئے خطرے پر اظہارِ تشویش

    نیو یارک : اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے افغانستان میں IS-K کے بڑھتے ہوئے خطرے پر تشویش کا اظہار کیا۔

    تفصیلات کے مطابق طالبان کےافغانستان پرقابض ہونےکےبعدسےیہ پوری دنیاکےدہشت گردوں کیلئےمحفوظ پناہ گاہ بن چکا ہے، افغانستان نا صرف خطے میں بلکہ بین الاقوامی سطح پردہشت گردی پھیلا رہا ہے۔

    اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کےاجلاس میں افغانستان میں ISKP کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

    اجلاس میں اسلامک اسٹیٹ،خراسان (IS-K)کی حملوں کی منصوبہ بندی اوربھرتی کے مہمات کوآشکار کیا گیا۔

    اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل کےا جلاس میں افغانستان میں داعش کی موجودگی کو ایک اہم عالمی خطرہ قرار دیا۔

    اقوام متحدہ کے سلامتی کونسل(UNSC) کے اجلاس میں کہا گیا کہ’’افغانستان داعش خراسان کے لیے عالمی بھرتی اور سہولت کاری کا مرکز بن چکا ہےاور اسلامک اسٹیٹ،خراسان (IS-K) افغانستان اور خطےمیں دہشت گردی کی سرگرمیاں بڑھا رہا ہے۔

    یو این ایس سی اجلاس میں کہا ہے کہ افغانستان میں اسلامک اسٹیٹ،خراسان (IS-K)یورپ میں حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے، داعش اوراس کی علاقائی شاخیں عالمی امن وسلامتی کےلیےبڑھتےہوئے خطرات کا باعث ہے۔

    افغانستان میں قائم اسلامک اسٹیٹ،خراسان کوبین الاقوامی دہشت گردگروپ کی’’سب سے خطرناک شاخوں‘‘میں سے ایک قرار دیا گیا۔

    اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل ولادیمیر وورونکو نے اجلاس میں کہا داعش اور خراسان کے حامی یورپ میں نہ صرف حملوں کی منصوبہ بندی کررہے ہیں بلکہ وسطی ایشیا سے شدت پسندوں کو بھی بھرتی کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

    امریکی سفیر ڈوروتھی شیہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا’’آئی ایس- کے ایک اہم عالمی خطرہ ہے‘‘۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ’’ طالبان حکومت افغانستان میں دہشت گرد گروپوں کوختم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرے‘‘۔

    پاکستان کے اقوام متحدہ میں نمائندہ، منیراکرم نے کہا افغانستان اسلامک اسٹیٹ آف عراق اینڈ دی لیونٹISIL-K کی بھرتی اورسہولت کاری کا مرکزی مرکز ہے، طالبان حکومت نے افغانستان میں داعش خراسان کے اثرات کو کم کرنے کے دعوے کیے ہیں، حقیقت اس کے برعکس ہے۔