Author: لئیق الرحمن

  • فیلڈ مارشل کا ملتان گیریژن کا دورہ، Z-10ME ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت

    فیلڈ مارشل کا ملتان گیریژن کا دورہ، Z-10ME ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت

    راولپنڈی (2 اگست 2025): فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کے دورے کے دوران زیڈ 10 ایم ای اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں شرکت کی۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا جہاں کور ہیڈ کوارٹرز میں انہیں فارمیشن کی آپریشنل تیاریوں اور جاری تربیتی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

    فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے فارمیشن کی پیشہ وارانہ تیاریوں اور اعلیٰ معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے تحفظ کیلیے پاک فوج کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: علاقائی امن کیلیے پُرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    بعد ازاں انہوں نے تدریسی اور سول سوسائٹی کے نمائندوں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا جہاں انہوں نے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے اور سماجی ہم آہنگی کو فروغ دینے کیلیے قومی اتحاد، سول ملٹری ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا۔

    فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پاکستان آرمی ایوی ایشن میں زیڈ 10ایم ای (Z-10 ME) اٹیک ہیلی کاپٹر کی شمولیت کی تقریب میں بھی شرکت کی۔ یہ جدید ترین، ہر موسم کا پلیٹ فارم دن رات درست طریقے سے آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، جدید ریڈار سسٹمز اور جدید ترین الیکٹرانک وارفیئر سویٹس سے مزین یہ ہیلی کاپٹر فضائی اور زمینی خطرات سے نمٹنے کیلیے فوج کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہے۔

    بعد ازاں، انہوں نے مظفر گڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں نئے شامل کیے گئے زیڈ 10 ایم ای (Z-10 ME) ہیلی کاپٹروں کے فائر پاور کا مشاہدہ کیا۔ اس طاقتور نظام کی شمولیت سے آرمی ایوی ایشن میں جدت کے ساتھ ساتھ میدان جنگ میں مربوط اور فیصلہ کن کارروائی کی صلاحیت کو تقویت ملی ہے۔

    سپہ سالار نے جوانوں اور افسروں سے بات چیت میں ان کے غیر معمولی عزم و حوصلے، پیشہ ورانہ مہارت اور جنگی مہارت کی تعریف کی۔

    انہوں نے جنگ کے ابھرتے ہوئے کردار میں فیصلہ کن برتری کو برقرار رکھنے کیلیے فوج م کی تیاریوں کی ضرورت پر زور دیا۔ قبل ازیں ملتان گیریڑن پہنچنے پر کور کمانڈر ملتان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

  • علاقائی امن کیلیے پُرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    علاقائی امن کیلیے پُرعزم مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    راولپنڈی (30 جولائی 2025): فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشتگردی کیخلاف قومی سطح پر یکجہتی ناگزیر ہے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکا نے ملاقات کی، اس موقع پر انہوں نے قومی یکجہتی اور بلوچستان کی ترقی پر زور دیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلیے پاک فوج پرعزم ہے۔ انہوں نے بھارت کی دہشتگرد تنظیموں کی پشت پناہی کی شدید مذمت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: بھارتی اسپانسرڈ فتنہ الخوارج کے خاتمے کیلیے کوشاں ہیں، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    سپہ سالار نے کہا کہ فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندستان بھارت کی ناکام پراکسیز ہیں، معرکہ حق میں شکست کے بعد بھارت کی پراکسی وار میں شدت آئی ہے، دہشتگرد کسی مذہب، قوم یا فرقے کے نمائندہ نہیں۔

    انہوں نے بلوچستان میں ترقیاتی منصوبوں کو قومی ترقی کا ضامن قرار دیا اور ادارہ جاتی ہم آہنگی اور قومی سطح پر مربوط حکمت عملی پر زور دیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان علاقائی امن کیلیے پُرعزم ہے مگر ہر خطرے کا بھرپور جواب دینے کو تیار ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور شرکا کے درمیان سوال و جواب کا سیشن ہوا۔ سپہ سالار نے شرکا کے سوالات کے تفصیلی جوابات دیے۔

  • فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین میں اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی چین میں اعلی سیاسی و عسکری قیادت سے ملاقاتیں

    بیجنگ : فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں ، چینی قیادت نے پاکستانی افواج کو جنوبی ایشیا کے امن کی علامت قرار دیا۔

    تفصیلات کے مطابق آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے عوامی جمہوریہ چین کے سرکاری دورے کے دوران بیجنگ میں چین کی اعلیٰ سیاسی اور عسکری قیادت کے ساتھ اعلیٰ سطحی ملاقاتیں کیں۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا کہ آرمی چیف نے چین کے نائب صدر ہان ژینگ اور چین کے وزیر خارجہ سے ملاقات کی، جس میں علاقائی اور بین الاقوامی سیاسی پیشرفت، سی پیک کے تحت رابطے کے اقدامات اور مشترکہ جغرافیائی سیاسی چیلنجوں کے لئے مربوط ردعمل کی ضرورت پر توجہ مرکوز کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دونوں جانب سے مثالی دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور مساوات، کثیرالجہتی تعاون اور طویل المدتی علاقائی استحکام کے لئے مشترکہ عزم کا اعادہ کیا گیا۔ چینی قیادت نے پاکستان کی مسلح افواج کے عزم اور جنوبی ایشیا میں فروغ امن کے لئے اہم کردار کو سراہا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا، پی ایل اے آرمی کے پولیٹیکل کمشنر جنرل چن ہوئی اور پی ایل اے آرمی کے چیف آف اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل کائی ژائی جون سے ملاقاتیں کیں۔

    ترجمان نے کہا کہ پی ایل اے آرمی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر آرمی چیف فیلڈ مارشل کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، بعدازاں ملاقاتوں میں دفاعی اور سیکورٹی تعاون پر جامع بات چیت کی گئی، جس میں انسداد دہشت گردی تعاون، مشترکہ تربیت، دفاعی شعبے میں جدت اور اداروں میں روابط میں اضافہ شامل ہے ساتھ ہی ہائبرڈ اور بین الاقوامی خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے آپریشنل انٹرآپریبلٹی اور اسٹریٹجک کوآرڈینیشن کو بہتر بنانے پر زور دیا گیا۔

    چینی عسکری قیادت نے مستحکم دوطرفہ دفاعی شراکت داری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کے کلیدی کردار کا اعتراف کیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے چین کی مسلسل حمایت کو سراہا اور تمام شعبوں میں ملٹری ٹو ملٹری تعاون کو مزید وسعت دینے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔

    ترجمان کے مطابق یہ دورہ دونوں برادر ممالک کے درمیان وسعت پاتے سیاسی اور فوجی تعلقات کی گہرائی کی عکاسی کرتا ہے اور پائیدار اعلیٰ سطحی بات چیت اور روابط کے ذریعے علاقائی سلامتی کو آگے بڑھانے کے لئے ان کے مشترکہ عزم کو اجاگر کرتا ہے۔

  • مستونگ میں  فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

    مستونگ میں فورسز کی کارروائی میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

    راولپنڈی: مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے، میجر اور سپاہی نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فورسزز نے مستونگ میں بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    سیکیورٹی فورسز کی موثر کارروائی میں بھارتی حمایت یافتہ 3 دہشت گرد مارے گئے، فائرنگ کے تبادلے میں میجر زیاد اور سپاہی ناظم حسین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 19 جولائی کو خفیہ اطلاعات پر کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے، 21 جولائی کو قلات کے گردونواح میں کلیئرنس آپریشن کیا گیا جس میں مزید 4 دہشتگردوں کو انجام تک پہنچایا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے زیر استعمال ٹھکانا تباہ کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں امن و استحکام کی راہ میں رکاوٹیں ڈالنے کی کوششیں ناکام بنادی گئیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ قوم کے شانہ بشانہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنہ الہندوستان کے عزائم خاک میں ملادیے گئے ہیں۔

  • بھارت کا فراڈ کلچر نیویارک پہنچ گیا، بھارتی نجومی رنگے ہاتھوں گرفتار

    بھارت کا فراڈ کلچر نیویارک پہنچ گیا، بھارتی نجومی رنگے ہاتھوں گرفتار

    (21 جولائی 2025): بھارت کا فراڈ کلچر اب صرف اندرونی بحران نہیں رہا بلکہ ایک عالمی وبا کی شکل اختیار کر چکا ہے، نیویارک میں بھارتی نجومی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کے سافٹ پاور کے دعوے حقیقت میں فراڈ ثابت ہونے لگے، جب نیویارک میں ایک بھارتی نجومی کو رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا گیا، یوگا اور بالی ووڈ کے پردے میں چھپا مودی کا بھارت، درحقیقت جعلسازوں کا بین الاقوامی نیٹ ورک بن چکا ہے،’’وشوا گرو‘‘ کا نعرہ لگانے والا بھارت اب مودی کی قیادت میں دنیا کا سب سے بڑا فریب گرو بن چکا ہے، جعلی عملیات اور جادو ٹونے کے ذریعے مالی فراڈ بھارتی نجومیوں کی پہچان بن چکی ہے۔

    امریکی خبر رساں ایجنسی سی بی ایس نیوز کے مطابق بھارتی شہری ہیمنتھ کمار منیپا نے جعلی روحانی عملیات اور جادو ٹونے کے نام پر 68 سالہ امریکی خاتون سے 60,000 ڈالرز لوٹ لیے۔ بھارتی نجومی نے ’بری نظر‘ کے خاتمے، برکتیں دلانے اور روحانی تحفظ کا جھانسا دے کر خاتون سے پیسے بٹورے۔ دھوکا دہی کا آغاز 20,000 ڈالر سے کیا گیا، جس کے بعد مزید 42,000 ڈالر  مانگے گئے۔

    نیو یارک پولیس کے مطابق منیپا نے 3 جولائی کو فال نکالنے کی خدمات کے عوض خاتون سے 20 ہزار ڈالر وصول کیے، جمعرات کے روز مزید روحانی خدمات کے لیے ساؤتھ براڈوے پر واقع انجنہ جی کے پاس دوبارہ گئی، منیپا نے خاتون سے مزید 42 ہزار ڈالر ادا کرنے کا مطالبہ کیا اور اُسے براڈوے پر بینک لے جایا گیا تاکہ وہ رقم نکال سکے۔

    پولیس نے کارروائی اس وقت کی جب خاتون بینک سے رقم نکالنے گئی اور بینک عملے کو شبہ پیدا ہوا،  اسی دوران نیویارک پولیس نے جعلی نجومی ہیمنتھ کمار منیپا کو ہِکس وائل میں بینک کے باہر گرفتار کرلیا۔

     سی بی ایس نیوز کے مطابق نیویارک ریاستی قانون کے تحت روحانی طاقتوں کے جھوٹے دعوے اور ان پر پیسے لینا غیر قانونی ہے۔

    یہ واقعہ ایک اور ثبوت ہے کہ دنیا کو یوگا اور شانتی کا درس دینے والا بھارت درحقیقت اندر سے دھوکا، فریب اور لوٹ مار کا گڑھ بن چکا ہے۔ مودی کا بھارت اب سافٹ پاور کے بجائے ’’فراڈ پاور‘‘ کے طور پر ابھر کر سامنے آ رہا ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشت گردوں کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا جس میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے قلات میں دہشتگردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اور کامیاب آپریشن کے نتیجے میں بھارتی حمایت یافتہ 4 دہشتگرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ہلاک دہشتگردوں سے ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے جب کہ علاقہ میں ممکنہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردی کے خاتمے کیلیے پُر عزم ہیں۔

  • پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

    پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی ناکام، 5 مبینہ خودکش حملہ آور گرفتار

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک افغان سرحد سے خوارج کی دراندازی ناکام بناتے ہوئے 5 مبینہ خودکش حملہ آوروں کو گرفتار کرلیا گیا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 17 جولائی شام 5 بجے خوارج نے پاک افغان سرحدسےدراندازی کی کوشش کی ، جس پر سکیورٹی فورسز نے اطلاع ملتے ہی 5 مختلف مقامات پر ناکہ بندی کی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ شام 6 بجکر25 منٹ پر خوارج سرحد سے پاکستانی حدودمیں داخل ہوئے اور دراندازی کے بعد خوارج نے عزیز خیل ، منڈی خیل کی سمت پیش قدمی کی، سیکیورٹی فورسز کی موجودگی کے باعث خوارج نے بیسی خیل میں پناہ لی۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ فورسز کے فوری محاصرے اور بہترین حکمت عملی پر خوارج نے ہتھیار ڈال دیئے، گرفتار خوارج افغان شہری ہیں اور 3 کے پاس افغان شناختی کارڈبھی موجودہے۔

    مزید پڑھیں : پاک افغان بارڈر سے دراندازی کی کوشش ناکام، کارروائی میں 54 خارجی ہلاک

    ذرائع کے مطابق گرفتار خوارج کی عمریں 15 سے 18 سال کے درمیان ہیں تاہم تمام خوارج کو مزید تفتیش کے لیے نا معلوم مقام پر منتقل کردیا گیا ہے اور سیکیورٹی حکام نے سرحدی علاقوں میں سرچ آپریشن جاری رکھا ہوا ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ شمالی وزیرستان میں فورسز نے 25 سے27اپریل کےدوران 71 خوارج ہلاک کئے گئے ، سیکیورٹی فورسز  نے  4جولائی کو بھارتی حمایت یافتہ 30 خوارج ہلاک جبکہ 23 مارچ 2025 کو بھی سرحدی دراندازی کی کوشش پر 16 خوارج ہلاک کئے گئے تھے۔

  • بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، کور کمانڈرز کانفرنس

    بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کیخلاف کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، کور کمانڈرز کانفرنس

    کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر کی زیر صدارت 271 ویں کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کے ہاتھوں حالیہ دہشت گرد حملوں میں شہید ہونے والوں کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی، فورم نے دہشت گرد پراکسیوں کے خلاف فورسز کی حالیہ کامیابیوں کا جائزہ لیا۔

    شرکا نے عزم کا اظہار کیا کہ ہمارے شہدا کا خون رائیگاں نہیں جائے گا، پاکستان کے عوام کا تحفظ اور سلامتی مسلح افواج کی اولین ترجیح ہے۔

    فورم کا کہنا ہے کہ بھارتی حمایت یافتہ پراکسیز کیخلاف فیصلہ کن اور جامع کارروائیاں جاری رکھنا ناگزیر ہے، بھارت فتنہ الخوارج، فتنہ الہندوستان کی پراکسیز سے مذموم ایجنڈے کو آگے بڑھانے کی کوشش کررہا ہے۔

    آرمی چیف نے کہا کہ فوجی کشیدگی میں تیسرے فریق کی شمولیت اور بلاک پولیٹکس بھارت کی بے بنیاد کوشش ہے، بھارت خطے میں نیٹ سیکیورٹی پرووائیڈر کا خود ساختہ کردار گمراہ کن طور پر پیش کرتا ہے۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ دنیا واضح طور پر بھارتی توسیع پسندانہ عزائم، ہندوتوا انتہا پسندی سے بدظن ہوتی جارہی ہے۔

    فورم نے جنگ کی بدلتی نوعیت، خطرات کے پیش نظر پاک فوج کی حکمت عملی، جدتوں پر بریف کیا، آرمی چیف نے ٹرائی سروسز ہم آہنگی مزید مضبوط کرنے میں پاک بحریہ اور فضائیہ کی قیادت کو سراہا، آرمی چیف نے ملک کو درپیش خطرات کے خلاف پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے وزیراعظم کے ہمراہ ایران، ترکیہ، آذربائیجان کے کامیاب دورے پر بریفنگ دی گئی، فورم کو بریفنگ دی گئی کہ آرمی چیف نے وزیراعظم کے ساتھ سعودی عرب، یو اے ای کا بھی کامیاب دورہ کیا جس میں پاکستان کے فعال سفارتی کردار کی تفصیلات سے فورم کو آگاہ کیا گیا۔

    فورم کو آرمی چیف کے تاریخی اور منفرد دورہ امریکا کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی، دورہ امریکا کے دوران اعلیٰ امریکی قیادت کو پاکستان کا بامقصد موقف براہ راست پیش کیا گیا، دورہ امریکا کے دوران دو طرفہ معاملات، علاقائی، ین الاقوامی امور سے بھی آگاہ کیا گیا۔

    کور کمانڈرز فورم نے مشرق وسطیٰ اور ایران کی حالیہ پیشرفت کے تناظر میں داخلی، خارجی سلامتی کا تفصیلی جائزہ لیا، طاقت کے استعمال کے بڑھتے رجحان کو ترجیحی پالیسی ٹول کے طور پر استعمال کرنے پر تشویش کا اظہار کیا۔

  • پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا فوری اور تکلیف دہ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

    پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کو نقصان پہنچانے کی کوشش کا فوری اور تکلیف دہ جواب دیا جائے گا، فیلڈ مارشل

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا ہے کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی خودمختاری اور سالمیت کونقصان پہنچانے کی کوشش کا فوری جواب دیا جائے گا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نشان امتیاز (ملٹری) نے نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی اسلام آباد کا دورہ کیا اور اس موقع پر نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کرنے والے مسلح افراج کے فارغ التحصیل افسران سے خطاب کرتے ہوئے جنگی جنون کا شکار بھارت کو واضح اور دوٹوک انداز میں جواب دیا ہے۔

    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ کسی بھی مہم جوئی، پاکستان کی سالمیت کونقصان پہنچانے کی کوشش کا فوری جواب دیا جائے گا اور خود مختاری کی خلاف ورزی کا بغیر کسی ہچکچاہٹ منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

    انہوں نے متنبہ کیا کہ ہماری آبادی کے مراکز، فوجی اڈوں کو نشانہ بنانے پر سخت جواب دیا جائے گا جب کہ اقتصادی مراکز، بندرگاہوں کو نشانہ بنانے پر بھی تکلیف دہ اور سوچ سے بڑھ کر جواب دیا جائے گا اور اس ساری کشیدگی کی اصل ذمہ داری بصیرت سے محروم اور مغرور جارح بھارت پر عائد ہوگی۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ بھارت کے منفی میڈیا پروپیگنڈے پر کہا کہ آپریشن بنیان مرصوص میں پاکستان کی کامیابی میں بیرونی حمایت جیسے بھارتی الزامات غیر ذمہ دارانہ ہیں۔ اپنی ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا دراصل اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی ثابت کرتا ہے۔ حقیقت یہ ہے کہ بھارت آپریشن سندور کے دوران مقرر کردہ فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔

    آرمی چیف کا کہنا تھا کہ جنگیں میڈیا کی بیان بازی، فینسی جنگی ساز وسامان یا سیاسی نعرے بازی سے نہیں بلکہ جنگیں یقین، محکم اور پیشہ ورانہ قابلیت، آپریشنل شفافیت، مضبوط اداروں، قومی عزم سے جیتی جاتی ہیں۔ بھارت کا ناکامی کی غیر منطقی توجیہات پیش کرنا دراصل اسٹریٹجک دور اندیشی کی کمی ثابت کرتا ہے۔ وہ خودمختار ایٹمی ریاست کیخلاف اشتعال انگیزی سے پیدا ممکنہ تباہ کن نتائج کے ادراک میں ناکام رہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اقوام عالم میں اصولی سفارت کاری پر مبنی دیرپا، باہمی احترام اور امن سےتعلقات قائم کیے اور خود کو خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر ثابت کیا ہے۔ اس کے برعکس خطے کے ممالک بھارت کے جارحانہ اور ہندو توا نظریے سے تنگ ہیں۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے کہا کہ اس قسم کے بھارتی بیانات پاکستان کی کامیابی تسلیم کرنے میں روایتی ہچکچاہٹ کی عکاسی ہیں اور بھارت پاکستان کی حکمت عملی، مقامی صلاحیت، مضبوط اداروں کی بنیاد پر کامیابی تسلیم کرنے سے گریزاں ہے۔ دو طرفہ فوجی تصادم میں دیگر ملکوں کو شامل کرنا بھارت کی خالصتاً ناقص سیاسی کوشش ہے اور اس کے بے بنیاد بیانات کا مقصد فرضی ’’نیٹ سیکیورٹی پر وائڈر‘‘ کے خودساختہ رول کی ناکام کوشش ہے۔

    عاصم منیر نے اس موقع پر پاکستان کی مسلح افراد کی پیشہ ورانہ مہارت، جذبے اور جنگی تیاری پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا اور فارغ التحصیل افسران پر زور دیا کہ وہ دیانتداری، بے لوث خدمت، قوم کے لیے غیر متزلزل عزم پر ثابت قدم رہیں۔