Author: لئیق الرحمن

  • افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی، رپورٹ

    افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی، رپورٹ

    افغان طالبان کے جبری دور حکومت اور سنگین ترین عوامی صورت حال پر SIGAR کی رپورٹ جاری کر دی گئی، جس میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی، افغان طالبان نے خواتین کی ملازمتوں بشمول این جی اوز، صحت اور دیگر شعبوں میں ملازمتوں پر بھی پابندی عائد کر رکھی ہے۔

    افغانستان میں امریکا کی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اسپیشل انسپیکٹر جنرل فار افغان ری کنسٹرکشن (SIGAR) کی تازہ ترین رپورٹ جاری کی گئی ہے، رپورٹ کے مطابق ’’اگست 2021 میں افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد سے تقریباً 3.71 بلین ڈالر کی امداد خرچ کی گئی ہے۔‘‘

    خرچ امداد کا 64.2 فی صد اقوام متحدہ کی ایجنسیوں، UNAMA اور ورلڈ بینک کے زیر انتظام افغانستان ریزیلینس ٹرسٹ فنڈ کے ذریعے تقسیم کیا گیا ہے، 1.2 بلین ڈالر اضافی امدادی فنڈنگ بھی جاری کرنے کے لیے دستیاب ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکا میں منجمد کیے گئے افغان مرکزی بینک کے 3.5 ارب ڈالر کے اثاثے سوئٹزرلینڈ میں قائم افغان فنڈ میں منتقل کیے گئے، منتقل کیا گیا 3.5 ارب ڈالر، اب سود کے ساتھ 4 ارب ڈالر ہو چکا ہے، تشویش ناک امر یہ ہے کہ اتنی بڑی امداد کے باوجود افغان طالبان کی جابرانہ پالیسیاں جاری ہیں، اور افغان طالبان نے تاحال خواتین کی تعلیم پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق نیکی کی ترویج اور برائی کی روک تھام کے لیے نافذ کی جانے والے نام نہاد ’اخلاقیات‘ قانون نے مرد و خواتین کے طرز عمل پر پابندیاں بڑھا دی ہیں، ان پابندیوں کی بدولت بین الاقوامی سطح کے انسانی ہمدردی کے پروگراموں کے تحت امداد کی تقسیم میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

    صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے 20 جنوری 2025 کے ایگزیکٹو آرڈر کے تحت افغانستان میں جاری منصوبوں سمیت تمام امریکی و غیر ملکی امداد کی نئی ذمہ داریاں اور تقسیم 90 دن کے لیے روک دی گئی ہیں، رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ افغانستان میں موجود سنگین صورت حال کا شکار 16.8 ملین لوگوں کے لیے اقوام متحدہ نے 2025 کے لیے 2.42 بلین ڈالر امداد کی درخواست کی ہے۔

    افغانستان میں اتنی بڑی تعداد میں بھوک کے شکار لوگوں کے باوجود افغان طالبان امدادی کوششوں میں رکاوٹیں ڈال رہے، افغانستان میں ISIS-K اور القاعدہ کی موجودگی نے سیکیورٹی خطرات کو بھی بڑھا دیا ہے، رپورٹ کے مطابق 2024 میں پاکستان میں افغان سرزمین سے 640 دہشت گردانہ حملوں کی وجہ سے پاک افغان تعلقات بھی کشیدگی کا شکار ہیں، جس کے باعث پاکستان سے لاکھوں کی تعداد میں غیر قانونی افغان شہری ملک بدر بھی کیے گئے۔

    طالبان کے دور اقتدار میں ایک منظم طریقے سے خواتین کو سیاسی، سماجی اور تعلیمی زندگی سے خارج کر دیا گیا ہے، افغانستان میں موجود 4 کروڑ سے زائد کی آبادی سنگین صورت حال کا شکار ہے، جب کہ افغان طالبان افغانستان کی تعمیر نو میں مکمل طور پر ناکام ہو چکے ہیں۔

  • مسلح افواج قابل فخر قوم کے تعاون سے دوست نما دشمنوں کو مسترد کر دیں گے، آرمی چیف

    مسلح افواج قابل فخر قوم کے تعاون سے دوست نما دشمنوں کو مسترد کر دیں گے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے ملک دشمن عناصر کو واضح پیغام دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ مسلح افواج قابل فخر قوم کے تعاون سے دوست نما دشمنوں کو مسترد کر دیں گے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بلوچستان کا دورہ کیا جہاں انہیں صوبے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی گئی۔ بریفنگ میں اعلیٰ عسکری اور انٹیلیجنس حکام نے شرکت کی۔

    یہ بھی پڑھیں: قوم کی حمایت سے افواج ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

    سپہ سالار نے گورنر اور وزیر اعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ شہدا کی نماز جنازہ میں شرکت کی اور سی ایم ایچ کوئٹہ پہنچ کر زخمیوں کی عیادت کی۔ انہوں نے ہر قیمت پر وطن عزیز کے دفاع کیلیے جوانوں کے عزم کو سراہا۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ غیر ملکی آقاؤں کے آلہ کار جو دہشتگردی میں ملوث ہیں ان سے آگاہ ہیں، یہ عناصر منافقت کا دہرا معیار اپنا کر در پردہ دوسری طرف سے کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہر قیمت پر دوست نما دشمنوں کی سازش ناکام بنائیں گے، دوست نما دشمن کچھ بھی کر لیں انہیں قوم اور مسلح افواج کے سامنے شکست ہوگی، مادر وطن اور عوام کے دفاع کیلیے ہم یقیناً جواب دیں گے، جب بھی ضرورت پڑی دشمنوں کا قلع قمع کریں گے۔

    آرمی چیف نے فوج، ایف سی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود اور سکیورٹی اولین ترجیح ہے، پاک فوج بلوچستان میں امن اور ترقی کیلیے صوبائی حکومت کی مکمل حمایت جاری رکھے گی۔

    جنرل عاصم منیر کا مزید کہنا تھا کہ مادر وطن کیلیے ہر قیمت چکانے کیلیے تیار ہیں، دشمن عناصر کو تعاقب کر کے نشانہ بنائیں گے، ان شاء اللہ۔

  • قلات واقعے کے بعد  سیکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن ، مزید 11 دہشت گرد ہلاک

    قلات واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز کا ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن ، مزید 11 دہشت گرد ہلاک

    ہرنائی : قلات واقعے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کے دوران مزید 11 دہشت گرد ہلاک کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ‌( آئی ایس پی آر) کی جانب سے کہا گیا کہ سیکیورٹی فورسز کے قلات واقعہ کے بعد مختلف کلیئرنس آپریشنز جاری ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہرنائی میں کلیئرنس آپریشن کےدوران11دہشتگردمارےگئے جبکہ کئی دہشت گردوں کے ٹھکانے تباہ کردیےگئے۔

    ترجمان نے بتایا کہ بلوچستان میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران 23 دہشت گرد انجام کو پہنچے، اس سے قبل قلات کے علاقے منگوچر میں آپریشن میں 12 دہشت گردوں کو ہلاک کیا گیا تھا۔

    مزید پڑھیں‌: قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، 18 جوان شہید

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لانےتک کلیئرنس آپریشن جاری رکھا جائے گا، مسیکیورٹی فورسزپاکستان بالخصوص بلوچستان سے دہشت گردی کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق قلات آپریشن میں ایف سی بلوچستان کے18جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے، دہشت گردوں نےقلات کےعلاقے منگوچر میں سڑک بلاک کرنےکی کوشش کی تھی۔

    ترجمان نے مزید کہا بلوچستان میں امن کوسبوتاژکرنےکی ہرکوشش ناکام بنادی جائےگی،ا بہادرجوانوں کی قربانیاں ہمارےعزم کومزیدتقویت دیتی ہیں۔

  • قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید

    قلات میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 12 دہشت گرد ہلاک، ایف سی کے 18 جوان شہید

    بلوچستان کے علاقے قلات میں سیکیورٹی فورسز  نے 18 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا جبکہ مقابلے میں ایف سی کے 18 بہادر جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق قلات کے علاقے منگوچر میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کی جس میں قانون نافذ کرنے والے اداروں نے بھی حصہ لیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے قلات کے علاقے منگوچر میں سڑک بلاک کرنے اور پُرامن شہریوں کے معمولات زندگی متاثر کرنے کی کوشش کی جس پر کارروائی کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کارروائی کے دوران 12 دہشتگرد ہلاک ہوئے جبکہ منگوچر آپریشن میں دہشتگردوں سے لڑتے ہوئے ایف سی بلوچستان کے 18 جوان بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں کلیئرنس آپریشن  جاری ہے، بلوچستان میں امن کو سبوتاژ کرنے کی ہر کوشش ناکام بنادی جائے گی، بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک

    خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 10 خارجی دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں اہم کارروائیاں کرتے ہوئے 10 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ڈی آئی خان کے علاقے کلاچی میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران 4 خارجی دہشتگرد مارے گئے جبکہ شمالی وزیرستان میں 4 کارروائیاں میں 6 خوارج ہلاک ہوئے۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دتہ خیل، حسن خیل، غلام خان اور میر علی میں بھی کارروائیاں کی گئیں، مختلف کارروائیوں کے دوران مختلف ہتھیار اور گولیاں برآمد کی گئیں۔

    یہ بھی پڑھیں: میر علی میں شہید ہونے والے میجر حمزہ اسرار کی نمازِ اجنازہ ادا

    ہلاک خارجی دہشتگرد سکیورٹی فورسز پر حملوں اور بے گناہ شہریوں کے قتل میں ملوث تھے۔ ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلیے کلیئرنس آپریشنز کیے گئے۔

    گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران میجر اور سپاہی شہید ہوئے تھے جبکہ جوابی کارروائی میں 6 خارجی دہشتگرد مارے گئے تھے۔

    سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 6 خوارج ہلاک ہوئے جبکہ میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑے ہوئے شہید ہوگئے تھے۔

    شہید میجر حمزہ اسرار کی عمر29 سال اور تعلق راولپنڈی سے تھا اور شہید سپاہی محمد نعیم کی عمر 26 سال اور تعلق نصیر آباد سے تھا، شہید میجرحمزہ اسرار اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے انہوں نے 9 سال تک دفاع وطن کا فریضہ سرانجام دیا اور ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی۔

  • سیکیورٹی فورسز کا  شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 خوارج ہلاک، میجر  اور سپاہی شہید

    سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 6 خوارج ہلاک، میجر اور سپاہی شہید

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کے شمالی وزیرستان میں آپریشن کے دوران میجر اور سپاہی شہید ہوگئے جبکہ 6 خوارج ہلاک ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے میر علی میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز کےآپریشن کے دوران 6 خوارج جہنم واصل کیا جبکہ میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمد نعیم بہادری سے لڑے ہوئے شہید ہوگئے۔

    شہید میجر حمزہ اسرار کی عمر29 سال اور تعلق راولپنڈی سے تھا اور شہید سپاہی محمد نعیم کی عمر 26 سال اور تعلق نصیر آباد سے تھا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ شہید میجرحمزہ اسرار اپنے دستوں کی قیادت کر رہے تھے اور سیکیورٹی فورسز کا علاقے میں سینی ٹائزیشن آپریشن جاری ہے۔

    میجر حمزہ اسرار شہید نے 9 سال تک دفاع وطن کافریضہ سرانجام دیا اور ان کی حال ہی میں شادی ہوئی تھی ، شہید نے سوگواران میں اہلیہ، والدین ،بہن بھائی چھوڑے ہیں۔

    سپاہی محمد نعیم شہیدنے 6سال پاک فوج میں رہتےہوئےوطن کادفاع کیا، شہید نے سوگواران میں والدین چھوڑے۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کیلئےپرعزم ہیں ، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

    وزیراعظم نے شمالی وزیرستان میں 6خارجیوں کوجہنم واصل کرنےپرسیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کرتے ہوئے میجر حمزہ اسرار اور سپاہی محمدنعیم کی شہادت پر دکھ اورافسوس کا اظہار کیا۔

    وزیراعظم نے شہداکی بلندی درجات اور اہل خانہ کیلئے صبر کی دعا کرتے ہوئے کہا کہ قوم کےبیٹوں کی عظیم قربانیاں رائیگاں نہیں جانے دیں گے،ملک دشمن عناصر کےمذموم عزائم کو خاک میں ملائیں گے، حکومت اورسیکیورٹی فورسز ملک سےدہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے متحرک ہیں۔

  • بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے

    بنوں میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 خوارج مارے گئے

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے بنوں کے علاقے جانی خیل میں آپریشن کے دوران 3 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بنوں کے علاقے جانی خیل میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 خوارج مارے گئے اور 9 زخمی ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں کسی ممکنہ خارجی کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ اب سے کچھ دیر قبل بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئئے ناکام بنادیا۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ خوارجیوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائیک طاہر خان، لانس نائیک طاہر اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • قلعہ عبداللہ میں خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 خوارج مارے گئے، 2 جوان شہید

    قلعہ عبداللہ میں خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام، 5 خوارج مارے گئے، 2 جوان شہید

    بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے میں سیکیورٹی فورسز نے خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ ناکام بنادیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللہ کے علاقے گلستان میں خوارجیوں کا چیک پوسٹ پر حملہ سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئئے ناکام بنادیا۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ خوارجیوں نے دھماکا خیز مواد سے بھری گاڑی چیک پوسٹ کی دیوار سے ٹکرائی، سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں دو خودکش بمباروں سمیت 5 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ نائیک طاہر خان، لانس نائیک طاہر اقبال بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، جوانوں کی یہ قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

  • پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کو تیار

    پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کو تیار

    اسلام آباد: آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاک بحریہ 9 ویں امن مشق اور پہلے امن ڈائیلاگ کی میزبانی کو تیار ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق 9 ویں بین الاقوامی امن مشق 7 سے 11 فروری تک منعقد ہوگی، نیول چیفس، کوسٹ گارڈز سربراہان کے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ کا حصہ ہوں گے۔

    ڈائیلاگ میں دنیا بھر کی سینئر عسکری قیادت مشترکہ حکمت عملی پر غور کرے گی، مشق کے ساتھ پہلے انٹرنیشنل امن ڈائیلاگ میں دنیا بھر سے کم و بیش 120 وفود شرکت کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امن مشق 2025 میں 60 ممالک بحری، ہوائی جہازوں اور اسپیشل سروسز گروپس اور مندوبین کے ساتھ شرکت کریں گے، امن مشقیں 2007 سے ہر دو سال بعد منعقد کی جا رہی ہیں، 2023 میں ہونے والی 8 ویں امن مشقوں میں 50 ممالک نے شرکت کی تھی۔

    امن مشق کا مقصد علاقائی امن اور تعاون کو فروغ دینا ہے، امن مشقیں ہاربر اور سمندر کے مرحلوں پر مشتمل ہوتی ہیں، امن 2025 مشق کی افتتاحی تقریب پاکستان نیوی ڈاکیارڈ میں منعقد ہوگی جس میں پاک میرینز، اسپیشل سروس گروپ (نیوی) کاؤنٹر ٹیررازم مہارت کا مظاہرہ بھی کریں گے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سمندر میں میری ٹائم جرائم کے خلاف مشترکہ آپریشنز کی مشقیں بھی کی جائیں گی، امن مشق کا اختتام 11 فروری کو انٹرنیشنل فلیٹ ریویو کے ساتھ ہوگا۔

  • خیبرپختونخوا میں فورسز کی تین کارروائیاں، 30 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں فورسز کی تین کارروائیاں، 30 خوارج مارے گئے

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی تین کارروائیوں میں 30 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے لکی مروت میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 18 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی نے ضلع کرک میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران 8 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی ضلع خیبر کے علاقے باغ میں خوارج سے جھڑپ ہوئی، خوارج سرغنہ عزیز الرحمان عرف قاری اسماعیل اور خوارج مخلص سمیت 4 ہلاک اور 2 زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ کارروائیوں کے دوران ہتھیاروں اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    صدر مملکت کا فورسز کو خراج تحسین

    صدر مملکت آصف علی زرداری نے خیبرپختونخوا میں آپریشنز پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    صدر زرداری نے 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک کارروائیاں جاری رہیں گی، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے کامیابی کارروائیاں خوش آئند ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں کے خاتمے اور ملکی دفاع کے لیے ہمارا عزم غیر متزلزل رہے گا، انہوں نے فتنہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے قومی عزم کا اظہار کیا ہے۔