Author: لئیق الرحمن

  • ٹانک میں فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک

    ٹانک میں فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کا انتہائی مطلوب دہشتگرد ساتھیوں سمیت ہلاک

    راولپنڈی: خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں سکیورٹی فورسز نے کامیاب آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الخوارج کے انتہائی مطلوب دہشتگرد کو ہلاک کر دیا۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ 17 اور 18 دسمبر کی درمیانی شب ٹانک میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کیا گیا اور 7 خوارج کو ہلاک کیا گیا، ان میں انتہائی مطلوب خارجی سرغنہ علی رحمان عرف طٰحہ سواتی بھی شامل ہے جو فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ مفتی فضل اللہ کا قریبی ساتھی تھا۔

    یہ بھی پڑھیں: پاکستان دہشتگردی کیخلاف 3 لاکھ سے زائد فوج تعینات کرنیوالا پہلا ملک ہے، امریکی اخبار

    ہلاک خارجی علی رحمان نے 2010 میں کالعدم ٹی ٹی پی میں شمولیت اختیار کی تھی اور خوارج کی شوریٰ کا اہم سرغنہ تھا۔ وہ فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ قاری امجد عرف مفتی مزاحم کا ساتھی تھا۔

    آپریشن میں خارجی نے گھر میں داخل ہو کر کمرے میں 2 بچوں کو یرغمال بنایا جبکہ فرار ہونے کیلیے خاتون کا لباس پہن لیا تھا۔ خارجی نے دونوں بچوں کو ڈھال کے طور پر استعمال کرنے کی کوشش کی لیکن فورسز کی کامیاب حکمت عملی کے باعث دونوں بچوں کو بحفاظت بازیاب کیا گیا۔

    سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اہلِ علاقہ نے بچوں کی بحفاظت بازیابی پر پاک فوج کا شکریہ ادا کیا، ہشتگردوں سے اسلحہ اور بارود سے بھری گاڑی بھی برآمد کیا گیا جو کسی بڑی دہشتگردی کیلیے استعمال کیا جانا تھا۔

    واضح رہے کہ پہلے بھی فتنہ الخوارج کے اہم سرغنہ کامیاب آپریشنز میں مارے جا چکے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 11 خوارج مارے گئے

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی تین مختلف کارروائیوں میں 11 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خیبرپختوا کے ضلع ٹانک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا گیا موثر کارروائی کے نتیجے میں 7 خوارج مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں کارروائی میں 2 خوارج ہلاک ہوئے۔

    ادھر ضلع مہمند میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج مارے گئے، ہلاک خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک خوارج فورسز اور معصوم شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جبکہ خوارج کیخلاف کارروائیاں 17 اور 18 دسمبر کو کی گئیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن بھی کیے گئے، فورسز ملک سے دہشتگردی کی لعنت ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب کا منافع

    پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں کو 102 ارب کا منافع

    اسلام آباد: پاکستان کی پبلک سیکٹر کمپنیوں نے خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی معاونت سے گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں 102 ارب روپے کا منافع کمایا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق گزشتہ مالی سال کی پہلی ششماہی میں سرکاری اداروں کی آمدن 15 فیصد بڑھ کر 7 کھرب روپے رہی۔

    سات کمپنیوں کا 249 ارب روپے منافع سوورن ویلتھ فنڈ میں منتقل کردیا گیا، جبکہ او جی ڈی سی ایل کا سب سے زیادہ 123.3 ارب روپے کا منافع ریکارڈ کیا گیا۔

    پاکستان پیٹرولیم کامنافع 68.8 ارب روپے جبکہ پاور سیکٹر کا منافع 50.7 ارب روپے ہے، نیشنل پاور پارکس کا منافع 36.3 ارب روپے جبکہ پاک عرب ریفائنری کا 35 ارب ریکارڈ کیا گیا۔

    اس کے علاوہ لاہور الیکٹرک، نیشنل بینک، واپڈا اور پورٹ قاسم میں بھی نمایاں منافع ریکارڈ کیا گیا

    کراچی : ایک ارب 70 کروڑ روپے کے واجبات، بجلی نادہندگان کیخلاف بڑی کارروائی

    ایس آئی ایف سی کی مسلسل جدوجہد سے معیشت کے استحکام، ترقی اور روشن مستقبل کے امکانات مزید روشن ہوگئے۔

  • بنگلادیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے نیا چیلنج

    بنگلادیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے نیا چیلنج

    بنگلادیش کی نئی خارجہ پالیسی بھارت کے لیے ایک نیا چیلنج بن گیا ہے، بھارت کی کٹھ پتلی شیخ حسینہ کی بھارت فرارکے بعد بنگلادیش کی حکومت نے نئی خارجہ پالیسی اپنا لی ہے، جب کہ بھارت بنگلادیش کی خودمختاری کو نقصان پہنچانے کے لیے متعدد خفیہ حربے استعمال کر رہا ہے۔

    بنگلادیش کی خارجہ پالیسی میں حالیہ تبدیلیاں بھارت کے لیے تشویش ناک ثابت ہو رہی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت میں بنگلادیشی قونصلیٹ پر حملے کے باعث دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات کشیدگی کا شکار ہو چکے ہیں ، گودی میڈیا گمراہ کن معلومات کو استعمال کر کے بنگلادیش کو غیر مستحکم کرنے کی سازش میں مصروف ہے۔

    دوسری جانب چٹاگانگ میں پاکستانی کارگو جہاز کی آمد اور پاکستانی درآمدات کے لیے کسٹم کے معائنے میں نرمی ڈھاکا اور اسلام آباد کے درمیان گہرے تعلقات کا اشارہ ہے، بنگلادیش اور پاکستان کے بڑھتے تعلقات بھارت کے لیے گہرے خدشات کا باعث بن رہے ہیں۔

    پاکستان کی نفرت میں اور مودی کے سائے تلے شیخ حسینہ نے اپنے ہی عوام پر ظلم کا بازار گرم رکھا تھا، اب بنگلادیش کی عبوری حکومت نے بھارت سے ٹیلی کام کا وسیع البنیاد معاہدہ منسوخ کرنے کا بھی حکم دے دیا ہے۔

    بھارت کو بڑا اقتصادی جھٹکا، روپیہ کم ترین سطح پر پہنچ گیا

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت اور بنگلادیش کے درمیان غیر قانونی امیگریشن، مذہبی اقلیتوں کے حقوق اور پانی کی تقسیم کے معاہدوں جیسے مسائل پر بھی کشیدگی بڑھ رہی ہے، بنگلا دیش میں بڑھتے ہوئے بھارت مخالف جذبات کی وجہ سے صورت حال اب مزید خراب ہو چکی ہے۔

    بھارت، بنگلادیش پر دوبارہ اثر و رسوخ قائم کرنے کے لیے مظاہروں اور میڈیا کا سہارا لے رہا ہے، تاہم بنگلادیش کے عوام نے اپنی آزادی کا گلا گھونٹنے والی شیخ حسینہ کو ملک سے نکال کر بھارت کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔

  • سکیورٹی فورسز کی 9 دسمبر سے جاری کارروائیوں میں 43 دہشتگرد ہلاک

    سکیورٹی فورسز کی 9 دسمبر سے جاری کارروائیوں میں 43 دہشتگرد ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز کی خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں 9 دسمبر سے جاری کارروائیوں میں کم از کم 43 دہشتگرد مارے گئے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں مختلف آپریشنز کیے۔

    12 اور 13 دسمبر کی رات لکی مروت میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا جہاں 6 دہشتگرد مارے گئے۔ خیبر پختونخوا میں 9 دسمبر سے اب تک 18 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

    بلوچستان میں 13 دسمبر کو سکیورٹی فورسز اور دہشتگردوں میں دو جھڑپیں ہوئیں، موسیٰ خیل اور پنجگور میں آپریشن کے دوران 10 دہشتگرد مارے گئے، صوبے میں 9 دسمبر سے اب تک آپریشنز میں 25 دہشتگرد مارے جا چکے ہیں۔

    گزشتہ روز سکیورٹی فورسز کی جانب سے شمالی وزیرستان میں 2 مختلف کارروائیاں کی گئی تھیں جن میں 7 خارجی دہشتگرد ہلاک اور ایک جوان شہید ہوا تھا۔

    فورسز نے میران شاہ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک اور 2 زخمی ہوئے تھے۔

    اسپین وام میں دوسرے آپریشن کے دوران 3 خوارج مارے گئے تھے۔ فائرنگ کے تبادلے میں لانس نائیک محمد امین بہاری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے تھے۔

    علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلیے کلیئرنس آپریشن کیا گیا تھا۔

  • بلوچستان میں فورسز سے مقابلے میں 15 خارجی ہلاک، بہادری سے لڑتے ہوئے جوان شہید

    بلوچستان میں فورسز سے مقابلے میں 15 خارجی ہلاک، بہادری سے لڑتے ہوئے جوان شہید

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 15 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ژوب کے علاقے سمبازہ میں سکیورٹی فورسز نے کارروائی کی اور 15 خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کر کے ان کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کر لیا۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ کارروائی کے دوران دہشتگردوں سے بہادری سے لڑتے ہوئے سپاہی عارف الرحمان شہید ہوگئے، علاقے میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر سینیٹائزیشن آپریشن کیا گیا۔

    گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جہاں فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج دہشتگرد ہلاک اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا تھا۔

    ہلاک دہشتگرد سکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے جن کے قبضے سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے تھے۔ علاقے میں دیگر دہشتگردوں کی تلاش کیلیے سینٹائزڈ آپریشن کیا گیا تھا۔

    اس سے دو روز قبل خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشتگرد مارے گئے تھے جبکہ 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا جبکہ ٹانک میں دہشتگردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 9 خوارجی مارے گئے تھے۔

    تھل میں سکیورٹی چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حاملہ ناکام بنایا گیا تھا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے تھے، واقعے میں دھرتی کے 6 بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا تھا۔

  • فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

    فیض حمید کو چارج شیٹ کردیا گیا، کورٹ مارشل کی کارروائی شروع

    راولپنڈی : لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طور پر چارج شیٹ کر دیا گیا،ان چارجز میں اختیارات اور سرکاری وسائل کا غلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا اور سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید (ر) کو باضابطہ طورپر چارج شیٹ کردیا گیا اور ان کے خلاف فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کی کارروائی شروع کی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ 12 اگست 2024 کو پاکستان آرمی ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت کارروائی شروع کی گئی، فیلڈ جنرل کورٹ مارشل کے اگلے مرحلے میں فیض حمید کو باضابطہ چارج شیٹ کیا گیا۔

    ترجمان نے کہا کہ ان چارجزمیں سیاسی سرگرمیوں میں ملوث ہونا شامل ہے، آفیشل سکریٹ ایکٹ کی خلاف ورزیاں کرتے ہوئے ریاست کے تحفظ اور مفاد کو نقصان پہنچانا ، اختیارات اورسرکاری وسائل کاغلط استعمال اور افراد کو ناجائز نقصان پہنچنانا بھی شامل ہیں۔

    مزید پڑھیں : سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو ملٹری تحویل میں لے لیا گیا

    ملک میں انتشاراوربدامنی سے متعلق پرتشدد واقعات میں فیض حمید کے ملوث ہونے سے متعلق علیحدہ تفتیش بھی جاری ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پرتشدد اور بدامنی کے متعدد واقعات میں 9 مئی سے جڑے واقعات بھی شامل تفتیش ہیں جبکہ ان متعدد پرتشدد واقعات میں مذموم سیاسی عناصر کی ایما اور ملی بھگت بھی شامل تفتیش ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید(ر) کو قانون کے مطابق تمام قانونی حقوق فراہم کیے جا رہے ہیں۔

    یاد رہے رواں سال اگست میں سابق ڈی جی آئی ایس آئی کو ملٹری کسٹڈی میں لیا گیا تھا، سپریم کورٹ احکامات کی روشنی میں پاک فوج نے ان کیخلاف انکوائری کی۔

    ترجمان پاک فوج کا بتانا ہے کہ سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف ٹاپ سٹی کیس میں شکایات موصول ہوئی تھیں، ان کے خلاف متعدد بے ضابطگیاں ثابت ہوئی ہیں۔

  • آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات

    آرمی چیف کی کیمبرین پیٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کیمبرین پٹرول میں گولڈ میڈل جیتنے والی ٹیم سے ملاقات میں بین الاقوامی پلیٹ فارم پر شاندار کامیابی پر تعریف کی۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے 4 سے 13 اکتوبر 2024 تک برطانیہ میں منعقد ہونے والی "مشق کیمبرین پٹرول” مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتنے والی پاکستان آرمی کی ٹیم نے ملاقات کی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ کیمبرین پیٹرول عالمی سطح پر سب سے زیادہ چیلنجنگ فوجی مشقوں میں سے ایک قرار دی جاتی ہے، اس سال مقابلوں میں 143 ٹیموں نے شرکت کی۔

    پاک فوج کے دستے نے غیر معمولی مہارت کا مظاہرہ کرتے ہوئے چھٹی گولڈ میڈل حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔

    آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے بین الاقوامی پلیٹ فارم پر پاکستان کے نام بلند کرنے پر ٹیم کی شاندار کامیابی کی تعریف کی۔

    کیمبرین پیٹرول مشق، برطانیہ کے علاقے وسطی ویلز کے پرپیچ پہاڑی علاقے میں کی جاتی ہے، جس کے دوران شریک ٹیمیں جسمانی برداشت، حکمت عملی اور ذہنی صلاحیتوں کے مشکل امتحان سے گذرتی ہیں، جس کے دوران ٹیم ورک، قیادت، نظم و ضبط، ہمت اور عزم کا مظاہرہ کیا جاتا ہے، جو فوجی مہارت کے لئے بنیادی معیار ہے۔

  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 2 خوارج مارے گئے

    سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، 2 خوارج مارے گئے

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے ڈی آئی خان میں کیے گئے آپریشن میں 2 خوارج مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے ڈی آئی خان کے علاقے کولاچی میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 2 خوارج ہلاک ہوئے اور ایک کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد سیکیورٹی فورسز اور شہریوں پر حملوں میں ملوث تھے، ہلاک دہشت گردوں سے گولیاں اور ہتھیار برآمد کیے گئے ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ علاقے میں دیگر دہشت گردوں کی تلاش کے لیے سینٹائزڈ آپریشن کیا گیا، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے تھے جبکہ 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو ہلاک کیا تھا جبکہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 9 خوارجی مارے گئے۔

    تھل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حاملہ ناکام بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے، واقعے میں دھرتی کے 6 بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • تاجر برادری کا سول نافرمانی کی تحریک پر شدید ردعمل

    تاجر برادری کا سول نافرمانی کی تحریک پر شدید ردعمل

    تاجر برادری نے سول نافرمانی کی تحریک کو ملک کے ساتھ غداری قرار دے دیا اور کہا عوام اس تحریک کی مخالفت کریں۔

    تفصیلات کے مطابق تاجر برادری کا سول نافرمانی کی تحریک پر شدید ردعمل آیا اور تحریک کو ملک کے ساتھ غداری قرار دے دیا۔

    تاجروں نے کہا کہ پاکستانی عوام سول نافرمانی کی کمپین کی مخالفت کریں ، یہ پاکستان کے حق میں ٹھیک نہیں ، سول نافرمانی جیسی غیر سنجیدہ کمپین نے ملک میں انارکی جیسا محول پیدا کر دیا ہے۔

    تاجر برادری کے سارکردہ راہنماؤں نے سول نافرمان کا اعلان مسترد کردیا، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ڈائریکٹر احمد چنائے کا کہنا تھا کہ کچھ سیاسی عناصر کی جانب سے سول نافرمانی کی تحریک کی کوشش کرنا ملک کے ساتھ غداری ہے، ملک کی موجود صورتحال میں اکانومی مستحکم ہو رہی ہے اور ملک بہتری کی جانب گامزن ہے۔

    صدر آل سٹی تاجر اتحاد حماد پونیوالا نے کہا کہ ہمارے ملک میں ایک پروپیگنڈا چلایا جایا رہا ہے اور سول نافرمانی کی تحریک چلائی جا رہی ہے، مجھے ایسا لگتا ہے کہ جان بوجھ کر ایسا کیا جا رہا ہے تا کہ ملکی معیشت کو نقصان ہو، کراچی کی تاجر تنظیم مکمل طور پر اسکا بائیکاٹ کرتی ہے اور کسی طور پر بھی ہم اسکو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

    چیئرمین راول انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنسزخاقان خواجہ کہتے ہیں کہ میں پاکستانی بھائیوں سے اپیل کرتا ہوں کہ پی ٹی آئی کی سول نافرمانی کی کمپین کی مخالفت کریں کیوں کہ یہ پاکستان کے حق میں ٹھیک نہیں ہے۔

    ماہر معیشت چوہدری اکمل نے کہا کہ سول نافرمانی جیسی غیر سنجیدہ کمپین نے ملک میں انارکی جیسا محول پیدا کر دیا ہے ، اس سے بہت سے نقصانات کا خدشہ ہے جیسے ٹیکسز کی وصولی میں کمی، جی ڈی پی گروتھ میں کمی اور انفلیشن ریٹ کا بڑھنا وغیرہ ، سول نافرمانی کی صورت میں، مہنگائی جو کے بہت مشکل سے نیچے آئی ہے ایک مرتبہ پھر بڑھنا شروع ہو جائے گی ، ترسیلات زر کم ہونگی تو زرِ مبادلہ کے ذخائر پر بوجھ پڑے گا۔

    صدرآل پاکستان انجمنِ تاجران جاوید ارسلا خان کا کہنا تھا کہ وہ دن تھے جب ملک ڈیفالٹ کرنے جا رہا ہے ، الحمدْ للہ موجودہ پالیسیوں اور وقت نے ثابت کیا ہے ، کہ ملکی معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے۔

    چئیرمن ایف سی سی آئی ایڈوائزری بورڈ میاں زاہد حسین کا موقف تھا کہ پاکستان کی اکانومی جب ترقی کی راہ پر مستحکم ہو رہی ہے اور سٹاک ایکسچینج ایک لاکھ پلس ہو چکے ہے ایسے وقت میں دھرنے کی سیاست ویلکم نہیں ہو گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ  اسٹاک ایکسچینج پوائنٹس بڑھنے کے ساتھ ساتھ شرہ سود میں بھی بتدریج کمی واقع ہوتی نظر آرہی ہے اور ایکسپورٹس بھی مسلسل بڑھ رہی ہیں ، ہماری قوم کو اکھٹے ہو کر ایسے مذموم ایجنڈے کا نا صرف بائیکاٹ کرنا ہے بلکہ ہمیشہ کیلئے اسے مسترد کرنا ہے۔

    دیگر تاجر راہنماؤں کا موقف تھا کہ سول نافرمانی سے بہت نقصان ہوگا اور معیشت تباہ ہوگی ، ہمارے اندر کیپیسٹی ہے اور ہم معیشت کو بہتر کرسکتے۔