Author: لئیق الرحمن

  • دہلی چلو مارچ: بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھر متحرک

    دہلی چلو مارچ: بھارت میں کسانوں کی تحریک ایک بار پھر متحرک

    بھارتی کسانوں نے دہلی چلو تحریک کے سلسلے میں مودی حکومت کیخلاف زبردست مزاحمت کا آغاز کردیا ہے۔

    نام نہاد جمہوریت کی علمبردار مودی سرکار اپنے ہی کسان طبقے کوکچلنے میں مصروف ہے، ہریانہ اور پنجاب کے کسانوں کی اپنے حقوق کیلئے تحریک دوبارہ متحرک ہوگئی ہے۔

    پنجاب اور ہریانہ کے کسانوں کی دہلی چلو تحریک 8 دسمبر کو دہلی کی جانب روانہ ہوئی، جبکہ ”دہلی چلومارچ“ کسان مزدور مورچہ اورکسان یکجہتی مورچہ کے زیر اہتمام ہورہا ہے۔

    پنجاب اور ہریانہ کی سرحد پر شمبھو کے مقام کو خاردار تاروں اور کاوٹوں سے مکمل سیل کر دیا گیا ہے، کسان مارچ کو سبوتاژ کرنے کی کوشش میں نیم فوجی دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔

    کسانوں کو قرضہ کتنی بار معاف ہوگا؟ راہل گاندھی کا انوکھا اعلان

    اس سے قبل ہیومن رائٹس واچ کی رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ کسانوں کا حق ہے کہ وہ پر امن احتجاج کریں، دہلی چلو مارچ کو روکنے کے لیے حکام کی جانب سے دھمکیاں دی گئیں اور کسانوں پر ضرورت سے زیادہ طاقت کا استعمال کیا گیا، بی جے پی کی زیر قیادت حکومت نے پر امن مظاہروں کا بار بار کریک ڈاؤن کیا۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خارجی مارے گئے، 6 جوان شہید

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 22 خارجی مارے گئے، 6 جوان شہید

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 22 خارجی دہشت گرد مارے گئے جبکہ 6 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے 10 دہشتگرد کو ہلاک کیا جبکہ ٹانک میں دہشت گردوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاعات پر آپریشن میں 9 خوارجی مارے گئے۔

    تھل میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خارجیوں کا حاملہ ناکام بنایا گیا، فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوئے، واقعے میں دھرتی کے 6 بہادر سپوتوں نے بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کی ممکنہ موجودگی پر سیکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، مسلمانوں کے زخم آج بھی تازہ

    بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل، مسلمانوں کے زخم آج بھی تازہ

    بابری مسجد کی شہادت کو 32 سال مکمل ہوگئے 1992 سے اب تک صرف بھارتی ریاست گجرات میں 500 مساجد اور مزارات گرائے جا چکے ہیں.

    بابری مسجد کو شہید ہوئے آج 32 سال مکمل ہو گئے، مگر مسلمانوں کے زخم آج بھی تازہ ہیں۔ 1992 میں 6 دسمبر کے روز ہی اترپردیش کے شہر ایودھیا میں انتہا پسند ہندووٴں نے بابری مسجد کو شہید کر دیا تھا۔

    حملہ کرنے والوں کا تعلق بھارتیہ جنتا پارٹی، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ، وشوا ہندو پریشاد اور بجرنگ دل سے تھا۔ ایل کے ایڈوانی اور منوہر جوشی نے مجمع کو بابری مسجد شہید کرنے کے لئے اشتعال دلایا تھا۔ انتہا پسندوں نے کلہاڑیوں، ہتھوڑوں اور دیگر اوزاروں سے بابری مسجد کو نشانہ بنایا۔

    بابری مسجد کی شہادت کے دوران مسلمانوں کی طرف سے شدید احتجاج اور مزاحمت کی گئی. اس دوران فسادات پھوٹ پڑے جس کے نتیجے میں 2 ہزار سے زائد مسلمان شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوئے۔

    2009 میں جسٹس منموہن سنگھ کی تحقیقاتی رپورٹ میں بی جے پی رہنماوٴں سمیت 68 لوگوں کو مورد الزام ٹھہرایا گیا۔ سربراہ بھارتی انٹیلی جنس بیورو ملوئے کرشنا کے مطابق بابری مسجد کی شہادت کا منصوبہ بی جے پی، راشٹریہ سوائم سیوک سنگھ اور وشوا ہندو پریشاد نے 10 ماہ پہلے بنایا۔

    بابری مسجد کی شہادت کے بعد بی جے پی کی لوک سبھا میں سیٹیں 121 سے بڑھ کر 188 ہوگئی۔ 9 نومبر 2019 کو بھارتی سپریم کورٹ نے بابری مسجد کی شہادت میں ملوث تمام ملزمان کو بری کر دیا۔

    ہیومن رائٹس واچ کے مطابق ایودھیا میں بابری مسجد کی بے حرمتی بین الاقوامی اصولوں کے منافی اور اقلیتوں کے مذہبی حقوق کی سنگین خلاف ورزی تھی۔ 1992 سے اب تک صرف بھارتی ریاست گجرات میں 500 مساجد اور مزارات گرائے جا چکے ہیں.

  • خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 8 ہلاک

    خیبر پختونخوا میں فورسز کی کارروائیاں، انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 8 ہلاک

    راولپنڈی: سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیوں کے دوران انتہائی مطلوب دہشتگرد سمیت 8 کو ہلاک کر دیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پہلا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ کیا گیا جہاں خوارج کے سرغنہ خان محمد عرف خورے سمیت 2 دہشتگرد مارے گئے۔

    آپریشن کے دوران 2 دہشتگردوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ہلاک دہشتگرد خان محمد عرف خورے ٹارگٹ کلنگ سمیت متعدد کارروائیوں میں ملوث تھا جبکہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو انتہائی مطلوب تھا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق حکومت نے ہلاک دہشتگرد کے سر کی قیمت 10 لاکھ روپے مقرر کر رکھی تھی۔

    سکیورٹی فورسز نے دوسرا انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن ضلع لکی مروت میں کیا جہاں 6 خوارج مارے گئے، علاقے میں دہشتگردوں کے خلاف کلیئرنس آپریشن جاری رہا۔

    گزشتہ روز سکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کے دوران دو خارجی دہشتگردوں کو ہلاک کیا تھا۔ آپریشن لکی مروت میں کیا گیا جس میں دو خارجی دہشتگرد زخمی بھی ہوئے تھے۔

    علاقے میں مزید خوارج کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری رہا تھا۔

  • حکومت تقسیم کا بیج بونے والوں کیخلاف کارروائی کرے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

    حکومت تقسیم کا بیج بونے والوں کیخلاف کارروائی کرے، فارمیشن کمانڈرز کانفرنس

    راولپنڈی: فارمیشن کمانڈرز کانفرنس نے وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہار رائے کی آڑ میں زہر اگلنے کے خلاف سخت قوانین و ضوابط بنائے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی زیرِ صدارت 2 روزہ 84ویں فارمیشن کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں کور کمانڈرز، پرنسپل اسٹاف آفیسرز اور فوج کے تمام فارمیشن کمانڈرز نے شرکت کی۔ کانفرنس کے آغاز میں فورم نے شہدا کے ایصال و ثواب کیلیے فاتحہ خوانی کی، شہدائے افواج پاکستان، حالیہ پرتشدد مظاہروں میں جام شہادت نوش کرنے والے سکیورٹی اہلکاروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں اور پاکستانی شہریوں کو خراج عقیدت کیا۔

    فورم نے بھارت کی جانب سے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی مذمت کی اور کشمیری عوام کیلیے پاکستان کی غیر متزلزل سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کا اعادہ کیا۔ شرکا نے فلسطینی عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی، غزہ میں جاری مظالم کی پرزور مذمت کی اور غزہ میں جاری فوجی جارحیت کے خاتمے کیلیے بین الاقوامی قانونی اقدامات کی بھی حمایت کی۔

    شرکا کو بیرونی اور اندرونی خطرات کے تناظر میں موجودہ صورتحال پر بریفنگ دی گئی جبکہ روایتی اور غیر روایتی خطرات سے نمٹنے کیلیے فوج کی آپریشنل تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔ فورم نے انسداد دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز کا جامع تجزیہ کیا اور بلوچستان میں دہشتگردوں بالخصوص مجید بریگیڈ کے خلاف آپریشن پر خصوصی توجہ دینے اور دہشتگردوں، سہولت کاروں اور ان کی حوصلہ افزائی کرنے والوں کو بے اثر کرنے کا عزم کیا۔

    اسلام آباد میں فوج کی قانونی تعیناتی کے خلاف پروپیگنڈے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔ شرکا نے کہا کہ فوج کی دارالحکومت کی اہم سرکاری عمارتوں کو محفوظ بنانے کیلئےتعیناتی کی گئی، پروپیگنڈا بعض سیاسی عناصر کے مذموم عزائم کے تسلسل کی عکاسی کرتا ہے، پروپیگنڈے کا مقصد عوام، مسلح افواج اور اداروں میں دراڑیں پیدا کرنا ہے۔

    فورم نے کہا کہ بیرونی عناصر کی مدد سے کیے جانے والے پروپیگنڈے کی مذموم کوششیں کبھی کامیاب نہیں ہوں گی، حکومت بے لگام غیر اخلاقی آزادی اظہار رائے کی آڑ میں زہر اُگلنے کے خلاف سخت قوانین و ضوابط بنائے، حکومت جھوٹ اور معاشرتی تقسیم کا بیج بونے کے خاتمے کیلیے سخت قوانین و ضوابط بنا کر عملدرآمد کروائے، سیاسی و مالی فوائد کی خاطر جعلی خبریں پھیلانے والوں کی نشاندہی کی جائے۔

    ’جعلی خبریں پھیلانے والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔ فوج ملک و قوم کی خدمت بغیر کسی تعصب اور سیاسی وابستگی کے کرتی ہے۔ فوج تمام اندرونی و بیرونی خطرات سے نمٹنے کیلیے ملک کی حفاظت کرتی رہے گی۔ ذاتی مفادات کیلیے معصوم شہریوں کو ایک دوسرے کے خلاف کھڑا کرنا برداشت نہیں کیا جائے گا۔ تشدد کو ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی بھی کوشش برداشت نہیں کی جائے گی۔‘

    فورم نے دہشتگردوں بالخصوص فتنہ الخوارج کا پاکستان کے خلاف افغان سرزمین کے استعمال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ باہمی ترقی اور فائدے کے حصول پر توجہ مرکوز کرنا دونوں پڑوسی اسلامی ممالک کے بہترین مفاد میں ہے، افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین دہشتگردی کیلیے استعمال سے روکنے کیلیے واضح اقدامات کی ضرورت ہے۔

    ’دہشتگردی کے خلاف بہادری سے ڈٹے رہنے والے عوام کیلیے ترقیاتی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔ خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے غیور عوام کی فلاح کیلیے سماجی و اقتصادی ترقیاتی کوششوں کی حمایت جاری رکھیں گے۔‘

    فورم نے اقتصادی ترقی کے فروغ اور غیر قانونی سرگرمیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی حمایت جاری رکھنے، دہشتگردی اور جرائم کے گٹھ جوڑ کو ختم کرنے میں حکومتی کوششوں کی حمایت جاری رکھنے کا عزم کیا جبکہ کانفرنس کے اختتام پر آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے چیلنجز سے نمٹنے کیلیے فوج کے غیر متزلزل عزم کی اہمیت پر زور دیا۔

  • قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

    قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر خطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں، آرمی چیف

    راولپنڈی : آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہرخطرے کا بھرپور اور مؤثر مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں اور ملک کیخلاف ہر سازش ناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر  نے نے نارووال اور سیالکوٹ کے قریب تربیتی مشقوں کا مشاہدہ کیا، جہاں انہیں مشق کے مختلف پہلوئوں، مقاصد اور انعقاد کے بارے میں جامع بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ فوجی مشقیں پیشہ ورانہ مہارتوں،جنگی ماحول کی حکمت عملی کومزیدبہتربنانے کیلئے ہو رہی ہیں۔

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ مشق کے دوران آرمر، انفنٹری، میکانائزڈ انفنٹری، آرٹلری، ایئر ڈیفنس، آرمی ایوی ایشن اور اینٹی ٹینک گائیڈڈ میزائل یونٹس سمیت مختلف یونٹس نے مربوط فائر پاور سمیت مختلف آپریشنز کئے۔

    ترجمان نے کہا کہ مشق میں الیکٹرانک جنگی صلاحیتوں اور انفارمیشن آپریشنز کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس کا مقصد دشمن کے مواصلات میں خلل ڈالنے اور جدید میدان جنگ کے ماحول میں غلط معلومات پھیلانے کی حکمت عملیوں کا مقابلہ کرنا ہے۔

    آرمی چیف نے فوجیوں کے ساتھ پورا دن میدان میں گذارا، ان کے تربیتی معیار، آپریشنل تیاری اور بلند حوصلے کی تعریف کی اور دشمن کی طرف سے درپیش کسی بھی ممکنہ خطرات کا مقابلہ کرنے کے لئے مستقل تیاریوں کو برقرار رکھنے کی اہم اہمیت پر زور دیا۔

    جنرل سید عاصم منیر نے اپنے خطاب میں کہا کہ قوم کی حمایت سےافواج ہرسازش ناکام بنادیں گی، مسلح افواج، قوم کی حمایت کے ساتھ، تمام خطرات کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں۔

    ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج مادر وطن کی سالمیت اور خودمختاری کی حفاظت کی مکمل صلاحیت رکھتی ہیں، ہر خطرے کا بھرپور اور موثر جواب دینے کیلئے تیار ہیں۔

    قبل ازیں، مشق کے علاقے میں پہنچنے پر کمانڈر گوجرانوالہ کور اور انسپکٹر جنرل آف ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن نے پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک

    سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 مختلف کارروائیاں، 8 خارجی ہلاک

    سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کرتے ہوئے 8 خارجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے صوبہ خیبر پختونخوا میں دو مختلف کارروائیاں کی ہیں جس کے دوران 8 خارجی مارے گئے ہیں جب کہ 9 زخمی ہوئے۔ دو خارجیوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ایک آپریشن بنوں کے علاقے بکاخیل میں کیا۔ اس کارروائی میں 5 خارجی مارے گئے اور 9 زخمی ہوئے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی خیبر کے علاقے شگنی میں کی، جہاں تین خارجی مارے گئے جب کہ دو گو گرفتار کر لیا گیا۔ ہلاک تمام خارجی دہشت گردی کی متعدد کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں ممکنہ خارجیوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن کیا۔ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کیلیے پُرعزم ہیں اور بہادر جوانوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں۔

    ان آپریشنز کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں بنوں میں سپای افتخار حسین اور خیبر کے علاقے شگنی میں کیپٹن محمد ذوہیب الدین بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہوئے۔

    26 سالہ کیپٹن محمد ذوہیب شہید کا تعلق لاہور سے ہے۔ انہوں نے 3 سال سے زائد عرصے تک پاک فوج میں فرائض سر انجام دیے جب کہ 29 سالہ سپاہی افتخار حسین شہید کا تعلق ضلع جھنگ سے ہے اور انہوں نے 8 سال تک پاک فوج میں دفاع وطن کی خدمات سر انجام دیں۔

    سپاہی افتخار حسین شہید نے سوگواران میں اہلیہ، بیٹا اور بیٹی شامل ہیں۔

  • خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

    خیبرمیں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: سیکیورٹی فورسز کے ضلع خیبر میں آپریشن کے دوران 4 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے ضلع خیبر کے علاقے باغ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 خوارج ہلاک اور 3 زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران اسلحہ اور گولیاں بھی برآمد کرلی گئیں۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل بلوچستان کے 3 اضلاع میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ بلوچستان کے ضلع آواران میں شدید فائرنگ کے تبادلے میں 2 انتہائی مطلوب دہشتگرد مارے گئے، ہلاک دہشتگردوں کی شناخت نیاز عرف گھمن، ظریف عرف شاہجہاں کے نام سے ہوئی ہے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق ڈیرہ بگٹی میں ایک اور آپریشن میں ایک دہشت گرد مارا گیا جبکہ کیچ میں ایک اور کارروائی میں مزید ایک اور دہشتگرد ہلاک ہوا۔

    رجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشتگرد فورسز کیساتھ معصوم شہریوں کے قتل میں ملوث تھے، ہلاک ہونے والے دہشتگرد متعدد کارروائیوں میں قانون نافذ کرنیوالے اداروں کو مطلوب تھے۔

  • آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    آرمی چیف سے چینی ملٹری کمیشن کے وائس چئیرمین کی ملاقات

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی، ملاقات میں پاک فوج کے سربراہ نے باہمی اعتماد اور تعاون کی بنیاد پر زور دیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق عوامی جمہوریہ چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ یوشیا نے ایک اعلیٰ سطحی وفد کے ہمراہ جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) کا دورہ کیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ژانگ یوشیا نے آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ون آن ون ملاقات کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بھی بات چیت ہوئی۔

    آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا، دونوں جانب سے دو طرفہ دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کا عزم بھی کیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق آرمی چیف نے کہا کہ دونوں ممالک کے تعلقات باہمی اعتماد اور تعاون پر مبنی ہیں، دونوں ممالک کے تعلقات مشکل کی ہر گھڑی میں اعتماد پر پورا اترے ہیں۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا کہ مثالی تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہورہے ہیں، آرمی چیف نے عالمی اور علاقائی امور میں پاکستان سے تعاون پر چین سے تشکر کا اظہار کیا۔

    دوسری جانب چینی وائس چیئرمین نے اسٹریٹجک شراکت داری پر پاکستان کے کردار کی تعریف کی، چینی وائس چیئرمین نے انسداد دہشتگردی کیلئے پاک فوج کے عزم کی تعریف بھی کی۔

    چین کے سینٹرل ملٹری کمیشن کے وائس چیئرمین جنرل ژانگ نے کہا کہ چین باہمی تعلقات کو مزید وسعت دینےکیلئے پر عزم ہے۔

    اس سے قبل جی ایچ کیو پہنچنے پر جنرل ژانگ یوشیا نے یادگار شہدا پر پھول رکھے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا، جی ایچ کیو آمد پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا، پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے انہیں گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔

  • مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے: سیکیورٹی ذرائع

    مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے: سیکیورٹی ذرائع

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق سوشل میڈیا پر چند لوگوں کی جانب سے جھوٹا پروپیگنڈا کیا جارہا ہے، پروپیگنڈا کیا جارہا ہےکہ سیکیورٹی اداروں کی شیلنگ سےکئی مظاہرین کی اموات ہوئی۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبر جھوٹی اور من گھڑت ہے، اپنی ناکامیوں، کوتاہیوں کو چھپانے کیلئے ایک بار پھر  پروپیگنڈا کیا جا رہا ہے۔

    شہید رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا، وزیر اعظم اور آرمی چیف کی شرکت

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ مظاہرین کی اموات کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے، کل رات پولیس اور رینجرز آپریشن میں کسی آتشی اسلحے کا استعمال نہیں کیا گیا۔