Author: لئیق الرحمن

  • ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کیلئے بحرین کا اعلیٰ فوجی اعزاز

    ایئر چیف مارشل ظہیر بابر سدھو کیلئے بحرین کا اعلیٰ فوجی اعزاز

    اسلام آباد : پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو بحرین کے اعلیٰ فوجی اعزاز سے نواز دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کی جانب سے بیان میں کہا گیا کہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو برادر ممالک کے درمیان فوجی اور دفاعی تعاون کو فروغ کے لئے شاندار کاوشوں کے اعتراف میں بحرین میڈل فرسٹ کلاس کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ایوارڈ کی تقریب بحرین کے سخیر ایئر بیس پر منعقد ہوئی، جس میں مملکت بحرین کی اعلیٰ سول اور فوجی قیادت نے شرکت کی۔

    ترجمان نے کہا کہ بحرین کے فرمانروا شاہ حمد بن عیسیٰ الخلیفہ کی جانب سے بحرین کے نائب فرمانروا شہزادہ سلمان بن حمد الخلیفہ نے ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو ایوارڈ سے نوازا۔

    اس موقع پر بحرین انٹرنیشنل ایئر شو میں جے ایف 17 بلاک تھری لڑاکا طیاروں کی بھرپور شرکت پر بحرینی نائب فرمانروا کا ائیر چیف سے اظہار تشکر کیا جبکہ پاک فضائیہ کے سربراہ نے بحرین میڈل فرسٹ کلاس دیئے جانے پر شکریہ ادا کیا۔

    بحرین انٹرنیشنل ائیر شو کے موقع پر امریکی ائیر فورس سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل ڈیرک فرانس کی پاک فضائیہ کے سربراہ سے ملاقات بھی ہوئی۔

    ائیر چیف نے دونوں سٹریٹجک پارٹنرز کے درمیان موجودہ دوطرفہ تعاون کو مزید بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا جبکہ امریکی کمانڈر نے علاقائی امن کے فروغ میں پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق امریکی کمانڈر کا مشترکہ تربیتی مشقوں اور فوجی تعاون کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اظہار کیا،

    اس کے علاوہ ائیر چیف کی بحرین ڈیفنس فورس کے کمانڈر انچیف فیلڈ مارشل شیخ خلیفہ بن احمد الخلیفہ سے بھی ملاقات ہوئی۔

  • فتنہ الخوارج کیخلاف قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

    فتنہ الخوارج کیخلاف قوم افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم فتنہ الخوارج اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف افواج پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں جام شہادت نوش کرنے والے میجر محمد حسیب کی نماز جنازہ  چکلالہ گیریژن راولپنڈی میں ادا کی گئی جس میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر، وفاقی وزیر، اعلیٰ عسکری و سول حکام اور شہید کے لواحقین نے شرکت کی۔

    آرمی چیف نے کہا کہ جوانوں کی قربانیاں دہشت گردی کے خلاف ملکی دفاع کے لیے غیرمتزلزل عزم کا ثبوت ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ کھڑی ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا تھا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسبیب اور حوالدار نور احمد شہید ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے اور ان کی عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب نے 8 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن، بھائی شامل ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ 38 سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، انہوں نے 14 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا، نور احمد شہید کے سوگواران میں اہلیہ، تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

    بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک، میجر اور حوالدار شہید

    راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 3 دہشت گرد ہلاک ہوگئے جبکہ فورسز کی گاڑی بم کی زد میں آنے سے میجر اور حوالدار شہید ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ا(ٓئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں فورسز نے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 3 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز کی گاڑی دیسی ساختہ بم کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں میجر محمد حسبیب اور حوالدار نور احمد شہید ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ میجر محمد حسیب شہید کا تعلق ضلع راولپنڈی سے ہے اور ان کی عمر 28 سال ہے، میجر محمد حسیب نے 8 سال 6 ماہ تک دفاع وطن کا مقدس فریضہ سر انجام دیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق میجر محمد حسیب شہید کے سوگواران میں والدین اور بہن، بھائی شامل ہیں۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ 38 سالہ حوالدار نور احمد شہید کا تعلق ضلع بارکھان سے ہے، انہوں نے 14 سال تک وطن عزیز کا دفاع کیا، نور احمد شہید کے سوگواران میں اہلیہ، تین بیٹے اور بیٹی شامل ہیں۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے امن کو سبوتاژ کرنے کی کوششوں کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کی قربانیاں ہمارے عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔

  • شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارج ہلاک

    شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 8 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں 8 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان کے علاقے میرانشاہ میں انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 8 خوارج ہلاک اور 6 زخمی ہوگئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا تھا جس کے نتیجے میں 4 دہشت گرد مارے گئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو بھی ہلاک دہشت گردوں میں شامل ہے، ہلاک دہشت گرد خودکش بمبار تیار کرنے اور حملوں میں ملوث تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز بلوچستان کے امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے

    راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے ضلع کیچ کے علاقے بالگتر میں سیکیورٹی فورسز نے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد مارے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ دہشت گرد سرغنہ ثنا عرف بارو بھی ہلاک دہشت گردوں میں شامل ہے، ہلاک دہشت گرد خودکش بمبار تیار کرنے اور حملوں میں ملوث تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کیا گیا ہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں ممکنہ دہشت گردوں کی موجودگی پر کلیئرنس آپریشن جاری ہے، فورسز بلوچستان کے امن و استحکام سبوتاژ کرنے کی کوشش ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم کا کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین

    وزیراعظم شہباز شریف نے کامیاب آپریشن پر فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور پذیرائی کی ہے۔

    شہباز شریف نے کہا کہ امن و امان میں خلل ڈالنے والوں کو بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی، دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری جنگ جاری رہے گی۔

  • دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلیے قوم کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے، آرمی چیف

    دہشت گردی کے خلاف جنگ کیلیے قوم کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کے لیے قوم کی مستقل حمایت کی ضرورت ہے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق کوئٹہ ریلوے اسٹیشن دھماکے میں شہید ہونے والے افراد کی نماز جنازہ کوئٹہ گریژن میں ادا کردی گئی جس میں آرمی چیف، وزیر داخلہ، گورنر و وزیر اعلیٰ بلوچستان، صوبائی وزرا نے شرکت کی۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ نماز جنازہ میں عسکری و سویلین حکام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ شہدا کی تدفین کے بعد آرمی چیف نے سی ایم ایچ کوئٹہ کا دورہ کیا اور زخمیوں سے ملاقات کی، انہوں نے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے قوم کے عزم کا اعادہ کیا۔

    یہ پڑھیں: کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر دھماکا، 26 افراد جاں بحق، 40 زخمی

    آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے مشن کو اجتماعی عزم کے ساتھ آگے بڑھایا جائے گا، دہشت گردی کو کبھی برداشت نہیں کیا جائے گا۔

    انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف قوم کا عزم مضبوط ہے، دہشت گردی کا خاتمہ یقینی بنایا جائے گا۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، پرامن اور خوشحال مستقبل کے لے قوم کی حمایت کی ضرورت ہے۔

    واضح رہے کہ ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے میں 26 افراد شہید اور 50 سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

    اس سے قبل وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے کوئٹہ دھماکے میں زخمی افراد کی عیادت کی تھی۔

    کوئٹہ میں ریلوے اسٹیشن پر خودکش دھماکے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کیا گیا ہے۔

  • سندھ میں قدرتی گیس  کا بڑا ذخیرہ دریافت

    سندھ میں قدرتی گیس کا بڑا ذخیرہ دریافت

    سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کرلئے گئے ، اس کنویں سے تقریباً 10 ملین مکعب فٹ فی یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے توانائی کے شعبے میں اہم پیشرفت سامنے آئی۔

    ایس آئی ایف سی کی معاونت سے آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) پاکستان کی سب سے بڑی ایکسپلوریشن اینڈ پروڈکشن کمپنی نے سندھ کے ضلع خیرپور میں قدرتی گیس کے ذخائر دریافت کیے۔

    اس کنویں سے تقریباً 10 ملین مکعب فٹ فی یومیہ گیس کی پیداوار کا اندازہ لگایا گیا ہے، جس سے ملک میں گیس کی قلت کو پورا کرنے میں معاونت ملے گی ، یہ اہم دریافت مقامی وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملک میں توانائی کے شعبے کی ترقی اور ہائیڈرو کاربن کے موثر استعمال میں مددگار ثابت ہوگی۔

    اس کے علاوہ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے او جی ڈی سی ایل نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں دریافت شدہ ذخائر سے تیل اور گیس کی پیداوار بھی شروع کردی ہے، تقریبا 4ہزار میٹر کی گہرائی تک کھودا گیا یہ کنواں اس وقت 350 بیرل یومیہ تیل اور 50 لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس فراہم کر رہا ہے۔

    ایک محفوظ اور مضبوط معیشت کے قیام کے لیے توانائی کے شعبے کا مستحکم ہونا ناگزیر ہے، جس کے لیے ایس آئی ایف سی کی معاونت اور موثر حکومتی کاوشیں جاری ہیں۔

    ملکی وسائل پر انحصار کے ذریعے ملکی معیشت کا استحکام ایس آئی ایف سی کی ترجیحات کا حصہ ہے، جس میں توانائی کا شعبہ خاصی اہمیت کا حامل ہے۔

  • پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد تقریباََ 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد تقریباََ 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی

    اسلام آباد : پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی تعداد تقریباََ 8 لاکھ کے قریب پہنچ گئی تاہم واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق غیر قانونی افغان باشندوں کی وطن واپسی کا سلسلہ جاری ہے ، 5 نومبر تک پاکستان چھوڑنے والے غیر قانونی افغان باشندوں کی کل تعداد 7 لاکھ 99 ہزار 208 تک پہنچ چکی ہے اور واپسی کا یہ سلسلہ جاری اور ساری ہے۔

    7 اکتوبر سے 5 نومبر 2024 تک ، 26ہزار 540افغان باشندے واپس چلے گئے ، واپس جانے والے افغانیوں میں 9005 مرد، 7105 خواتین اور 10 ہزار 430 بچے شامل ہیں۔

    افغانستان روانگی کے لیے 710 گاڑیوں میں 760 خاندانوں کی اپنے وطن واپسی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ گذشتہ ماہ 26 ہزار سے افغانی اپنے ملک واپس چلے گئے۔

    یاد رہے گذشتہ سال 31 اکتوبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے کے بعد صرف غیر قانونی افغانیوں  کا پاکستان سے محفوظ اور باعزت انخلاء یقینی بنایا جارہا ہے ، افغانیوں کی باعزت طریقے سے افغانستان واپسی کیلئے دیگر اقدامات کے علاوہ مختلف اضلاع میں ان کی عارضی رہائش کے لئے تمام سہولیات سے آراستہ ٹرانزٹ کیمپس قائم کئے گئے ہیں۔

    چمن اور طورخم بارڈر پر روزانہ کی بنیاد پر ہزاروں افغانی  شہری  اپنے وطن واپس جا رہے ہیں اور پاکستان کی فراخدلی کا شکریہ ادا کر رہے ہیں۔

  • خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 خوارج ہلاک

    خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں 6 خوارج ہلاک

    راولپنڈی: خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں 6 خوارج ہلاک ہوگئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے دوسالی میں خوارج کے مقام کو موثر طریقے سے تلاش کیا گیا، خفیہ اطلاع پر آپریشن میں ایک خارجی احمد شاہ عرف انتظار ہلاک ہوا۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دوسری کارروائی جنوبی وزیرستان کے علاقے کھمرنگ میں کی، خوارج کا گروہ افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کررہا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی ناکام بنا کر 5 خوارج کو ہلاک کردیا جبکہ 3 زخمی ہوئے۔

    واضح رہے کہ دو روز قبل سیکیورٹی فورسز نے خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر جنوبی وزیرستان کے علاقے سرواکئی میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا تھا کہ جنوبی وزیرستان میں انٹیلی جنس معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا گیا تھا اور فائرنگ کے تبادلے میں سیکیورٹی فورسز نے 4 خوارج ہلاک ہوگئے تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کے لیے کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنےکے لیے پرعزم ہیں، بہادر سپاہیوں کے کارنامے ہمارے عزم کو مزید مستحکم کرتے ہیں۔

  • عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف

    عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ عالمی امن کو ابھرتے ہوئے خطرات اور چیلنجز کا سامنا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف پیس کیپنگ ٹریننگ سینٹر کی 28ویں سالانہ کانفرنس 4 سے 8 نومبر تک جاری رہے گی، آرمی چیف نے سینٹر فار پیس اینڈ اسٹیبلیٹی کی عمارت کا افتتاح کیا۔

    آئی ایس پی آر کا بتانا ہے کہ اس موقع پر یو این انڈر سیکریٹری جنرل برائے امن آپریشنز ودیگر حکام نے شرکت کی۔

    آرمی چیف نے کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اقوام متحدہ کے تحت کئی امن مشنز کام کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ امن کی کوششوں کے باوجود کشمیریوں، فلسطینیوں کی حالت زار سامنے ہے، کشمیریوں اور فلسطینیوں کے حالات بہت کچھ کرنے کی طرف توجہ دلاتے ہیں۔

    تقریب میں اعزازی مہمان جین پیئر لاکروکس نے اقوام متحدہ کے امن مشن میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف کیا اور 28ویں آئی اے پی ٹی سی سالانہ کانفرنس کی میزبانی پر پاکستان کی تعریف کی۔

    قبل ازیں آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا تقریب میں آمد پر انسپکٹر جنرل ٹریننگ اینڈ ایویلیوایشن لیفٹیننٹ جنرل فیاض شاہ نے استقبال کیا۔