Author: لئیق الرحمن

  • مجھے  قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم  مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی وزیر خارجہ کو خط

    مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے ، گرپتونت سنگھ پنوں کا امریکی وزیر خارجہ کو خط

    واشنگٹن : سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کو خط میں کہا ہے کہ مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق سکھ فار جسٹس تنظیم گرپتونت سنگھ نے امریکی وزیر خارجہ اٹونی بلنکن کوخط لکھا ، وزیر خارجہ ٹونی بلنکن آج بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر سے ملاقات کر رہے ہیں۔

    سکھ فار جسٹس کے جنرل کونسل گرپتونت سنگھ پنوں نے خط میں کہا کہ بھارت کیساتھ خاموش سفارتکاری مودی کوعالمی جرائم جاری رکھنے کی ترغیب دے رہی ہے، ہم امریکا میں قائم ایک ایڈووکیسی گروپ ہیں اور ہم امریکا میں بھارتی سکھوں کےحق خودارادیت کیلئے کام کررہے ہیں۔

    سکھ فار جسٹس کا کہنا تھا کہ خالصتان حامیوں کیخلاف امریکی سرزمین پرپرتشدد جبرکی مودی پالیسی کے مسائل اٹھائیں، خالصتان نوازسکھوں کیخلاف بھارت کے بین الاقوامی جرائم صرف امریکا تک محدود نہیں ہے۔

    خط میں کہا گیا کہ کینیڈا میں ہردیپ سنگھ نجرکاقتل،مودی سرکارنےبرطانیہ میں خالصتان نوازسکھوں کو نشانہ بنایا، خالصتان کےحامی سکھوں کوبھارتی حکومت نےآسٹریلیااورپاکستان میں بھی نشانہ بنایا، مودی ان کے’’کرائے کے قاتل‘‘کی سازش میں ملوث کسی بھی شخص کی تحقیقات کریں اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے۔

    سکھ رہنما نے کہا کہ اجیت ڈوول اور وزیر دفاع راج ناتھ نے بار بار اپنے ارادے کو دہرایا، بھارتی وزیر خارجہ ایس جےشنکرمودی حکومت کابین الاقوامی چہرہ اورمنہ بولتا ثبوت ہیں، مودی حکومت کو کہا جائے وہ امریکی شہریوں کو دھمکیاں دینے اور خاموش کرنے کی کوشش نہ کرے۔

    خط کا کہنا تھا کہ مودی حکومت کی قتل کی سازش مجھے خالصتان ریٖفرنڈم کی قیادت سے نہیں روک سکتی، امریکی انتظامیہ بتانا چاہتا ہوں مجھے قتل کیا گیا تو بھارتی وزیراعظم مودی میری موت کے ذمہ دارہوں گے ، میرے قتل کے ذمہ دار بھارتی سفیراور’’را‘‘ چیف میری موت کے ذمہ دار ہوں گے۔

    خیال رہے گرپتونت سنگھ پنوں کی قاتل سازش میں بھارتی شہری پر محکمہ انصاف فرد جرم عائد کرچکا ہے۔

  • بی جے پی کے ایم ایل اے کی اپنے آفس کے اندر  خاتون سے زیادتی

    بی جے پی کے ایم ایل اے کی اپنے آفس کے اندر خاتون سے زیادتی

    کرناٹکا : بھارتی ریاست کرناٹکا میں بی جے پی کےایم ایل اے این مونیراٹھنا نے ریاستی اسمبلی میں اپنے آفس کے اندر ایک خاتون کے ساتھ زیادتی کی۔

    بھارت دنیا کا وہ واحد ملک بن چکا ہے جہاں عورت ناآرمی کیمپوں میں محفوظ ہے اور نہ ہی پولیس اسٹیشن میں ، آئے روز کبھی چلتی بس میں تو کبھی ہسپتالوں میں بھارتی خواتین کو اجتماعی زیادتیوں کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔

    بھارت میں خواتین کا مستقبل شدید خطرے میں، بچیاں اسکولوں، کالجوں، اسپتالوں اور بازاروں میں جانے سے ڈرنے لگی ہیں۔

    حال ہی میں ایک رپورٹ کے مطابق’’بھارتی ریاست کرناٹکا میں بی جےپی کےایم ایل اےاین مونیراٹھنا نے ریاستی اسمبلی میں اپنےآفس کےاندر ایک خاتون کےساتھ زیادتی کی ‘‘۔

    ریاست کرناٹکا کے ضلع کاگالی پورا پولیس اسٹیشن میں این مونیراٹھنا کیخلاف ریپ کے علاوہ ذات پات کے مسئلے  میں لوگوں کو اُکسانے پربھی ایف آئی آر درج ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بی جے پی کے ایم ایل اے این مونیراٹھنا اس وقت عدالتی حراست میں ہیں اور پولیس اُن کے خلاف چارج شیٹ تیارکر رہی ہے، یہ کوئی پہلا واقعہ نہیں ہے کہ ایم ایل اے کے خلاف زیادتی اور ذات پات سے متعلق شکایتیں موصول ہوئی ہوں۔

    شہری نے کہا کہ ریاستی اسمبلی میں ریپ جیسی شرمناک حرکت کرنے کے جرم میں ایم ایل اے این مونیر اٹھنا کو قرار واقع سزاہونی چاہئیے ،بی جے پی کو چاہیئے کہ وہ اپنے سیاسی نمائندوں کی اخلاقی تربیت کرے۔

    بی جے پی کے تیسرے دورِ حکومت میں بھارت میں جنسی زیادتی کے واقعات میں تشویشناک حد تک اضافہ ہوا ہے، آخر کب تک مودی سرکار اپنے سیاسی نمائندوں کے ہاتھوں بلیک میل ہوتی رہےگی، خواتین کی حفاظت جیسےاہم اُمورکونظر انداز کرتی رہے گی؟

  • شمالی وزیرستان  میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ،  6 افراد جاں بحق اور8 زخمی

    شمالی وزیرستان میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی

    شیوہ: شمالی وزیرستان میں ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کریش کرگیا، جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور8 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جنوبی وزیرستان میں شیوہ آئل فیلڈ کے نزدیک چارٹرڈ ایم آئی 8 ہیلی کاپٹر کریش ہوگیا، حادثے میں 6 افرادجاں بحق اور8 زخمی ہیں۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہیلی کاپٹر میں 3روسی پائلٹس اور کریو سمیت 14 مسافر سوار تھے، ہیلی کاپٹر ماڑی پٹرولیم کے افراد لے کر شیوہ بلاک جارہا تھا کہ انجن میں خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر نے واپس اترنے کی کوشش کی اور ایمرجنسی لینڈنگ کرتے ہیلی کاپٹر کا ٹیل روٹر زمین سے ٹکرا گیا۔

    ماری پٹرولیم کے ترجمان کا کہنا ہے حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر تھل سی ایم ایچ پہنچا دیا گیا ہے، جہاں انھیں طبی امداددی جارہی ہے۔

    ترجمان نے کہا ابتدائی معلومات کے مطابق حادثہ ہیلی کاپٹر کے انجن فیل ہونے کے باعث پیش آیا، ہیلی کاپٹر میں اڑان بھرتےہی تکنیکی فالٹ ہوا۔

    ماری پٹرولیم کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ تخریب کاری کے کوئی شواہد نہیں ملے تاہم حادثے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں۔

  • پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا، آرمی چیف

    پاکستان اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان بے پناہ وسائل سے مالامال ہے اور اقوام عالم میں اپنا مقام حاصل کرے گا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کراچی کا دورہ کیا جہاں انہیں پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں اور تربیتی امور پر بریفنگ دی گئی۔

    آئی ایس پی آر نے بتایا کہ دورے کے دوران انہوں نے انووسٹا انڈس آئی ٹی پارک کا افتتاح کیا جو نوجوانوں کو اس شعبے میں معیاری تربیت فراہم کرے گا۔

    افتتاحی تقریب میں وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور عمائدین نے شرکت کی۔ مراد علی شاہ نے معیشت میں آئی ٹی کی اہمیت پر زور دیا جبکہ آرمی چیف نے آئی ٹی کی صنعت کے فروغ کیلیے اقدامات پر روشنی ڈالی۔

    آرمی چیف عاصم منیر

    جنرل عاصم منیر نے کراچی کی تاجر برادری سے بھی ملاقات کی اور معیشت کی بہتری میں ان کے تعاون کو سراہا جبکہ تاجر برادری نے بھی معیشت کے فروغ کیلیے ایس آئی ایف سی کے کردار کی تعریف کی۔

    سپہ سالار نے دوست ممالک بالخصوص چین، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے تعاون کو سراہا اور ملکی بہتری کیلیے دستیاب مواقع پر اظہار خیال کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق کراچی آمد پر کور کمانڈر کراچی نے آرمی چیف عاصم منیر کا استقبال کیا۔

  • سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی

    سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز کی کارروائی میں ہلاک ایک اور افغان دہشت گرد کی شناخت ہوگئی، دہشت گرد کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقے برمل سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق شمالی وزیرستان اور رزمک میں فورسز نے آپریشن کرکےآٹھ دہشت گردوں کوجہنم واصل کیا، جس میں سے ہلاک ایک افغان دہشت گردکی شناخت ہوگئی۔

    ذرائع نے بتایا کہ ہلاک دہشت گردوں میں ایک کا تعلق افغان صوبے پکتیکا کے علاقےبرمل سے ہے، ہلاک افغان خارجی دہشت گردکی شناخت جلال ولد نعمت کےنام سےہوئی۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ ہلاک دہشت گردجلال سےبرآمد افغان شناختی کارڈافغان شہری ہونے کا ثبوت ہے۔

    دوسرے ہلاک خارجی سیف ولددین فراز کا تعلق فتنہ الخوارج کے خارجی گل بہادر سے ہے، خارجی سیف سے برآمد افغان حکومت کا جاری اسلحہ لائسنس بھی واضح ثبوت ہے۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کا شمالی وزیرستان میں آپریشن ، 8 خوارجی ہلاک

    یاد رہے سیکورٹی فورسز نے 25 اور 26 ستمبر کی درمیانی رات خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر شمالی وزیرستان کے علاقے رزمک میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا تھا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران سیکیورٹی اہلکاروں اور خوارج کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا، جس کے نتیجے میں آٹھ خوارجی مارے گئے۔

    ترجمان نے بتایا تھا کہ مارے گئے خوارج کے قبضے سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا، دہشت گرد سیکیورٹی فورسز کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں اور بے گناہ شہریوں کی ٹارگٹ کلنگ میں بھی ملوث تھے۔

  • منی پور فسادات میں بھارتی حکومت کا کردار

    منی پور فسادات میں بھارتی حکومت کا کردار

    منی پور فسادات میں بھارتی حکومت کا کردار سامنے آگیا، تیسری بار بھی اقتدار میں آنے کے باوجود مودی سرکار کی سوچ میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    بھارتی ریاستوں میں پر تشدد واقعات میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے، بھارت میں پرتشدد واقعات میں اس وقت منی پور سرفہرست ہے جس کی بڑی وجہ مودی سرکار کا غیر سنجیدہ روئیہ ہے۔

    3 مئی 2023 سے جاری فسادات کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اب تک ان واقعات میں 237 سے زائد لوگ ہلاک، 60 ہزار سے زائد بے گھر جبکہ بڑی تعداد میں گھر، کاروباری مراکز اور عبادت گاہیں نذر آتش کردی گئیں۔

    منی پور کے نو منتخب کانگریس رہنما بمول اکوئیجام نے حالیہ فسادات کا ذمہ دار مودی سرکار اور بی جے پی کے غنڈوں کو قرار دیدیا۔

    کانگریس رہنما نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست میں جاری تشدد کا ذمہ دار مودی، وزیر داخلہ امیت شاہ اور انتہا پسند بھارتیہ جنتا پارٹی کی انسان دشمن پالیسیاں ہیں، منی پور میں فسادات 500 دن سے جاری ہیں جو مودی اور بی جے پی کی جانب سے سماجی پولرائزیشن کا نتیجہ ہے۔

    کانگریس ایم پی کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار کی عدم توجہی کی وجہ سے منی پور کے فسادات سے امن و امان اور عوام کا جان و مال غیر محفوظ ہو چکا ہے، انتخابات کے دوران بھارتیہ جنتا پارٹی نے منی پور کے عوام سے علیحدہ ریاست اور انتظامیہ کا وعدہ کیا تھا جو محض دعویٰ ہی رہا۔

     کانگریس ایم پی کا مزید کہنا تھا کہ مودی سرکار نے اپنے سیاسی فائدے کے لیے نسلی کشیدگی کو ہوا دی جو ایک گھناؤنی سازش ہے، انتہا پسند مودی میتھی قبائل کی حمایت کرکے کوکی قبائل کی نسل کشی میں مصروف ہے جس سے فسادات مزید بھڑک رہے ہیں۔

    منی پور کے پرتشدد واقعات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ مودی سرکار کے ایجنڈے میں اقلیتیں کبھی ترجیح نہیں رہی بلکہ مودی نسلی فسادات کو ہوا دے کر اپنے اقتدار کو طول دے رہا ہے۔

  • پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دے گی، آرمی چیف

    پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دے گی، آرمی چیف

    راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے دشمن قوتوں اور ان کے سہولتکاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جنوبی وزیرستان کے ضلع وانا کا دورہ کیا جہاں ان کو سکیورٹی صورتحال، انسداد دہشتگردی کے خلاف جاری آپریشنز اور علاقے میں ترقیاتی اقدامات سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

    دورے کے دوران آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے افسران اور جوانوں سے ملاقات کی اور ان کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کی تعریف کی۔

    افسران و جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے سپہ سالار نے کہا کہ پاک فوج دشمنوں کے تمام عزائم ناکام بنا دے گی۔ انہوں نے فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا اور دشمن قوتوں اور ان کے سہولتکاروں کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    جنرل عاصم منیر کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا پولیس کی استعداد کار بڑھانے کیلیے تکنیکی مدد فراہم کرتے رہیں گے۔

    انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے میں عوام کے کردار کی تعریف کی اور خیبر پختونخوا کے عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلیے تمام وسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

    سپہ سالار نے دہشتگردی کے خلاف قبائلی عمائدین کی غیر متزلزل حمایت پر شکریہ ادا کیا، یادگار شہدا پر پھول چڑھائے اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کے وانا پہنچنے پر کور کمانڈر پشاور نے ان کا استقبال کیا۔

  • مودی کے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تعصب کھل کر سامنے آنے لگا

    مودی کے بھارت میں مسلمانوں کیخلاف تعصب کھل کر سامنے آنے لگا

    کرناٹک : مودی کےبھارت میں مسلمانوں کیخلاف تعصب کھل کرسامنے آنے لگا، کرناٹک ہائیکورٹ میں جسٹس وی سریسانند نے بنگلور کے ایک مسلم اکثریتی علاقے کو’’منی پاکستان‘‘قرار دے دیا۔

    مودی سرکارکےتیسرےدورِحکومت میں اقلیتیں باالخصوص مسلمان ریاستی تشددکانشانہ بن رہےہیں، مسلمانوں کواُن کےمذہبی عقائدکی وجہ سےٹارگٹ کیاجاتاہےجوعدم تحفظ کوفروغ دےرہاہے۔

    بھارت میں مسلمان بھارتی انتہاپسندپالیسیوں سےچندمخصوص مسلم اکثریتی علاقوں میں رہنےپرمجبور ہے، آزادی کے77سال بعد بھی بھارت میں مقیم مسلمانوں کو پاکستانی ہونے کے طعنہ دیئےجاتے ہیں۔

    کرناٹک ہائیکورٹ میں جسٹس وی سریسانند نے بنگلور کے ایک مسلم اکثریتی علاقے کو’’منی پاکستان‘‘قراردیا، جسٹس وی سریسانند نے کہا کہ میسورروڈفلائی اوورمارکیٹ سےگوریپالیہ تک کاعلاقہ پاکستان ہے،بھارت میں نہیں ہے۔

    نیشنل فیملی ہیلتھ سروے کا کہنا ہے کہ ’’بھارت میں مسلمانوں کی حالت اوسط بھارتی سےبہت بدترہے، مسلمانوں کی اوسط تعلیم دوسرے کمیونٹیز کی نسبت کم ہے،‘‘

    بھارت شناختی بحران کاشکارہوچکاہےجہاں مذہبی اورنسلی اقلیتیں اپنی بقاکی جنگ لڑرہی ہیں ، آخرکب تک بھارتی مسلمانوں کوپاکستانی ہونےکے طعنےملتےرہیں گے؟

  • بھارت میں 13  سالہ دلت بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    بھارت میں 13 سالہ دلت بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

    اُتر پردیش : بھارتی ریاست اُتر پردیش کے شہر متھرا میں تین افراد نے 13 سالہ دلت بچی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا کر فلائی اوور کے نیچے پھینک کرفرار ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق بی جےپی کی حکومت میں بھارت میں لاقانونیت کاراج، خواتین مکمل طورپرغیرمحفوظ ہیں ، بھارت میں خواتین کےبڑھتےہوئےریپ کےواقعات سےخطے میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔

    بھارت میں جنسی زیادتی کےبڑھتےہوئےواقعات سےخواتین کاگھروں سے نکلنا محال ہوچکا ہے، تیرہ سالہ دلت بچی کے ساتھ اجتماعی زیادتی کا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    اُترپردیش کےشہرمتھرامیں13سالہ دلت لڑکی کیساتھ چلتی کار میں 3 افراد نے اجتماعی زیادتی کی ، 3 نوجوانوں نے بچی کو نشہ آور پانی پلایا اور وین میں ڈال دیا، جس کے بعد ویران علاقے کی طرف لےگئے، نوجوانوں نےبچی کواجتماعی زیادتی کانشانہ بنایا اور اُسے فلائی اوور کے نیچے پھینک کر فرار ہوگئے۔

    خاندان نے زیادتی کا نشانہ بننے والی بچی کو ایک نجی اسپتال میں داخل کروایا، جہاں ڈاکٹروں نےتصدیق کی کہ اس کےساتھ زیادتی ہوئی ہے تاہم پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے اور تینوں ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    اس سےقبل کلکتہ کےآر،جی،کاراسپتال میں زیرِتربیت ڈاکٹرکوریپ اورقتل کیاگیا تھا، بھارت دنیاکاوہ واحدملک بن چکاہےجہاں عورت ہوناایک جُرم سےزیادہ کچھ نہیں ہے ، آخر کب تک مودی سرکار بھارت کے حقیقی مسائل سے روگردانی کرتی رہے گی؟

  • لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات

    راولپنڈی: لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کردیا گیا وہ 30 ستمبر سے اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک کو ڈی جی آئی ایس آئی تعینات کر دیا گیا، وہ 30 ستمبر کو اپنی نئی ذمہ داری سنبھالیں گے، لیفٹیننٹ جنرل عاصم اس وقت جی ایچ کیو میں ایڈجوٹنٹ جنرل کے فرائض سر انجام دے رہے ہیں۔

    لیفٹیننٹ جنرل عاصم ملک اس سے پہلے بلوچستان میں انفنٹری ڈیویژن اور وزیرستان میں انفنٹری بریگیڈ کمانڈ کر چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم اپنے کورس میں اعزازی شمشیر بھی حاصل کر چکے ہیں۔

    اِس کے علاوہ وہ چیف انسٹرکٹر این ڈی یو اور انسٹرکٹر کمانڈ اینڈ سٹاف کالج کوئٹہ بھی تعینات رہ چکے ہیں، لیفٹیننٹ جنرل عاصم فورٹ لیون ورتھ اور رائل کالج آف ڈیفنس سٹڈیز کے گریجویٹ بھی ہیں۔