Author: لئیق الرحمن

  • جنگی محاذ  پر ناکامی کے بعد بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں آنے لگیں

    جنگی محاذ پر ناکامی کے بعد بھارت کیلئے معاشی میدان سے بھی بری خبریں آنے لگیں

    نئی دہلی : ورلڈ بینک نے مالی سال 26-2025 کیلئے بھارت کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم کرکے 6.3 فیصد کر دی۔

    تفصیلات کے مطابق جنگی محاذ اور سفارتی سطح پر ناکامی کے بعد بھارت کیلئے معاشی میدان سےبھی بری خبریں آنے لگیں۔

    ورلڈ بینک نے مالی سال 26-2025 کیلئے بھارت کی اقتصادی ترقی کی رفتار کم کر کے 6.3 فیصد کر دی۔

    بھارتی اخبار دی ہندو نے بتایا کہ رواں سال جنوری میں یہ شرح 6.7 فیصد متوقع کی گئی تھی تاہم یہ کمی برآمدات اورسرمایہ کاری کی سست رفتار کے پیش نظر کی گئی۔

    10 جون کو واشنگٹن میں جاری ہونیوالی عالمی اقتصادی امکانات رپورٹ میں یہ بات کہی گئی کہ گرتی عالمی ڈیمانڈاورتجارتی رکاوٹوں کی بدولت بھارتی معیشت سست روی کا شکار ہے۔

    بھارتی اخبار کا کہنا تھا کہ بھارت کی برآمدات میں کمی اہم تجارتی شراکت داروں کی عدم دلچسپی کے باعث ہوئی ہے۔

    ورلڈبینک کی یہ پیشگوئی ریزرو بینک آف انڈیا کی 6.5 فیصدکی حالیہ پیش گوئی سے بھی کم ہے، مودی کے ہندو توا نظریے اور جنگی جنون نے عالمی سرمایہ کاروں کو بھارت آنے سے خوف میں مبتلا کیا۔

  • پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا امکان

    پاکستان کے دفاعی بجٹ میں 20 فیصد اضافے کا امکان

    اسلام آباد : نئے مالی سال میں دفاعی بجٹ 20 فیصد اضافے سے 2550 ارب روپے تک پہنچنے کا امکان ہے۔

    تفصیلات کے مطابق نئے مالی سال میں دفاع کیلئے 2550ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نئے مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں اضافے کا تخمینہ 20 فیصد تک ہوسکتا ہے، بجٹ سے تینوں مسلح افواج اور انٹرسروسز اداروں کیلئے متناسب حصہ رکھا جائے گا۔

    رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کی مد میں 2122ارب روپے مختص کیے گئے تھے اور بجٹ مجموعی طور پر جی ڈی پی کا 1.71 فیصد ہے۔

    رواں مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں 17 فیصد اضافہ کیا گیا تھا جبکہ گزشتہ مالی سال کیلئے دفاعی بجٹ کی مد میں 1854ارب روپے خرچ کئے گئے تھے۔

    مزید پڑھیں : وفاقی کابینہ آج بجٹ تجاویز کی منظوری دے گی

    دریں اثنا، وفاقی حکومت نے بجٹ 2025-26 میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کی تجویز دی ہے، جبکہ پنشن میں 7.5 فیصد سے 10 فیصد کے درمیان اضافے کا امکان ہے۔

    تاہم، تنخواہ دار افراد کے لیے اہم ٹیکس ریلیف کے امکانات معدوم نظر آتے ہیں، کیونکہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے مبینہ طور پر 1.2 ملین روپے کی موجودہ سالانہ ٹیکس فری آمدنی کی حد کو برقرار رکھنے پر اعتراض کیا ہے۔

  • بھارتی قبضے کے خلاف جاری کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فیلڈ مارشل

    بھارتی قبضے کے خلاف جاری کشمیریوں کی جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، فیلڈ مارشل

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے آج ہفتے کو عید الاضحیٰ کے موقع پر لائن آف کنٹرول پر اگلے مورچوں کا دورہ کیا، اور کشمیر میں جاری جدوجہد کی حمایت کا اعلان کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اگلے مورچوں پر دورے کے موقع پر کہا ہے کہ کشمیریوں کی بھارتی قبضے کے خلاف جاری جدوجہد کی مکمل حمایت کرتے ہیں، اور تنازع کشمیر کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں میں موجود ہے۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے عیدالاضحیٰ اگلے مورچوں پر تعینات جوانوں کے ساتھ منائی، نماز عید کے بعد وطن کی ترقی و استحکام اور شہدا کے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعائیں کی گئیں۔


    صدر زرداری، وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل کی جانب سے قوم کو عید کی مبارک باد


    فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افسروں اور جوانوں کو عید کی خصوصی مبارک باد دی، اور جوانوں کے عزم و حوصلے اور پیشہ ورانہ مہارتوں کی تعریف کی، انھوں نے کہا اگلے مورچوں پر اپنے اہلخانہ کے بغیر عید سب سے بڑا قومی فریضہ ہے۔

    فیلڈ مارشل نے معرکہ حق اور آپریشن بنیان مرصوص میں مثالی کارکردگی پر فارمیشن کو سراہا، اور شہدا اور غازیوں کی قربانیوں اور جذبے کو خراج تحسین پیش کیا، انھوں نے کہا آپ نے معصوم پاکستانی شہریوں کے نقصان پر منہ توڑ جواب دیا، بے گناہ بچوں، خواتین اور بزرگوں کے خون کا بھرپور بدلہ لیا۔

    فیلڈ مارشل نے جوانوں کی آپریشنل تیاریوں اور بلند حوصلے کو بھی سراہا، اور بھارتی سیز فائر کی خلاف ورزیوں پر فوری جواب پر اطمینان کا اظہار کیا، ان کا کہنا تھا کہ مسلح افواج ہر جارحیت کا مؤثر جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔

  • بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع کچھی میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان کے ضلع کچھی کے علاقے کولپور میں سیکیورٹی فورسز کے انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن میں فتنہ الہندوستان کے 2 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آپریشن بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کی موجودگی پر کیا گیا، ہلاک دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کرلیا گیا۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گرد متعدد بھارتی اسپانسر شدہ دہشت گردانہ سرگرمیوں میں سرگرم رہے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ علاقے میں دہشت گردوں کو ختم کرنے کے لے سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے، فورسز ملک سے بھارتی اسپانسر شدہ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے فتنہ الہندوستان کے دو دہشت گرد ہلاک کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز کی مہارت سے دہشت گردی کی جڑیں اکھاڑ پھینکیں گے، دہشت گردوں کو معصوم شہریوں کو نقصان پہنچانے کی بھارتی قیمت چکانی پڑے گی۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے فورسز اور حکومت پرعزم ہیں۔

  • شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا  آپریشن، 14  بھارتی اسپانسرڈ  خارجی ہلاک

    شمالی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 14 بھارتی اسپانسرڈ خارجی ہلاک

    دتہ خیل : سیکیورٹی فورسز نے شمالی وزیرستان میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران 14بھارتی اسپانسرڈ خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ شمالی وزیرستان کے علاقے دتہ خیل میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی موجودگی کی اطلاعات پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ دو اور تین جون کو کئے گئے آپریشن میں سیکیوٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا۔

    ترجمان نے کہا کہ آپریشن کے دوران شدید فائرنگ کے تبادلے میں چودہ بھارتی حمایت یافتہ خوارج مارے گئے، جس کے بعد علاقے میں ممکنہ خوارج کے خاتمے کیلئے کلیئرنس آپریشن بھی کیا گیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں دہشت گردی کے خاتمے کے لئے پرعزم ہیں ۔۔

    وزیراعظم شہبازشریف نے بھارتی حمایت یافتہ فتنہ الخوارج کے چودہ دہشت گردوں کو جہنم رسید کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا انسانیت کے دشمن دہشت گردوں کے مذموم عزائم خاک میں ملا دیں گے،سیکیورٹی فورسز کی پیشہ ورانہ مہارت کی بدولت ہم دہشت گردی کی عفریت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے، حکومت اور سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے پر عزم ہیں۔

    وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی بھارتی اسپانسرڈفتنہ الخوارج کیخلاف کامیاب آپریشن پرفورسزکو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے آپریشن پرفورسزکی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کوسراہا۔

    ان کا کہنا تھا کہ فورسز کو 14 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگردوں کوجہنم واصل کرکےبڑی کامیابی ملی، دہشت گردوں کے ناپاک ارادوں کو ناکام بنانے پر فورسز کوسلام پیش کرتے ہیں۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مختلف علاقوں میں دو آپریشنز کے دوران 7 دہشتگردہلاک کر دیے گئے تھے۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد  ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن ، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی : سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان میں آپریشن کرتے ہوئے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف مختلف علاقوں میں دو آپریشنز کے دوران 7 دہشتگردہلاک کر دیے گئے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے ضلع کچھی کےعلاقے مچھ میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 5 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد مارے گئے۔

    فورسز کے ضلع قلات کے علاقے مرگند میں انٹیلی جنس بیسڈآپریشن کے دوران فائرنگ کے شدید تبادلے میں 2 بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد ہلاک ہوئے۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ آپریشنز کے دوران ہتھیار، گولیاں اور دھماکا خیز مواد بھی برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد مختلف دہشت گردی کی کارروائیوں میں ملوث تھے۔

    مزید پڑھیں : سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    پاک فوج کے ترجمان نے کہا کہ  فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کیلئے پرعزم ہیں۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے بلوچستان میں فتنہ الہندوستان کیخلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کی پذیرائی کی۔

    وزیراعظم نے فتنہ الہندوستان کے 7 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر   فورسز کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کی عفریت کے ملک سے خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، پوری قوم فتنہ النہدوستان کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کیلئے اپنی افواج کے شانہ بشانہ ہے۔

  • فرانسیسی ماہرِ سیاسیات نے پاکستان کے ہاتھوں  بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا

    فرانسیسی ماہرِ سیاسیات نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا

    فرانسیسی ماہرِ سیاسیات نے پاکستان کے ہاتھوں بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا اور کہا پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت بری طرح پاکستان سے شکست کھا چکا ہے ، عالمی ماہرین بھی بھارت کی شکست پربول پڑے۔

    فرانسیسی ماہرِ سیاسیات کرسٹوف جعفریلو  نے بھارت کی ناکامی کو بے نقاب کر دیا۔

    فرانسیسی تجزیہ کار نے کہا کہ پاکستان کو کم سمجھنے کی غلطی بھارت کو بہت مہنگی پڑی اور چینی ہتھیاروں نے جنگ کاپانسہ پلٹ دیا، پاکستان کی تیاری شاندار تھی۔

    کرسٹوف جعفریلو کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی طاقت ہے،چین کی حمایت سے ناقابلِ شکست بن چکا ہے، بھارت انڈس واٹرٹریٹی کوجنگی ہتھیار بناسکتاہے۔

    انھوں نے کہا کہ یادرہےپاکستان ایٹمی طاقت ہےجس کی پشت پر چین کھڑا ہے، بھارت کو نئی سوچ اپنانی ہوگی،پاکستان جیت چکا ہے، پاکستان کی فتح کا بھارت کی اندرونی سیاست پر گہرا اثر پڑے گا۔

  • بھارتی چیف جنرل انیل چوہان کے بیان پر طوفان برپا ،  پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    بھارتی چیف جنرل انیل چوہان کے بیان پر طوفان برپا ، پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ

    نئی دہلی : بھارتی چیف جنرل انیل چوہان کے طیارے گرنے کے اعتراف پر اپوزیشن نے پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور کے نقصانات پر بھارت کے چیف آف ڈیفنس اسٹاف کے بیان پر بھارتی سیاست میں شدید تشویش پائی جاتی ہے۔

    سی ڈی ایس جنرل انیل چوہان کے انٹرویو میں نقصانات کو جنگ کا معمول حصہ قرار دینے پر بھارتی سیاست میں طوفان برپا ہوگیا۔

    کانگریس صدرملکارجن کھرگے کی قیادت میں اپوزیشن نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے فوری پارلیمنٹ کا خصوصی اجلاس بلانے کا مطالبہ کردیا۔

    اپوزیشن نے مودی حکومت پر ملک کو گمراہ کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ مودی حکومت نے عوام سے حقائق چھپائے، آپریشن سندور اور اس کے بعد کے حالات پر عوام سے دروغ گوئی بند کی جائے،

    کانگریس رہنمامنوج کمار نے کہ کہ قومی سلامتی کے نام پرحقائق کیوں چھپائے جا رہے ہیں، گزشتہ 2ہفتےمیں مودی سرکار12مرتبہ بیان بدل چکی ہے۔

    منوج کمار کا کہنا تھا کہ یہ بات شایدپاکستان کے لیے اہم نہ ہومگرہماری بھارتی عوام کےلیے ضرور ہے، سی ڈی ایس کے بیان کو سنجیدگی سے لینا چاہیے کیونکہ اس میں ہمارے لیے اہم سوالات اور تشویش پوشیدہ ہے، چیف آف ڈیفنس اسٹاف نے سنگاپور میں اعتراف کیا ہمارے جہازپاکستان نے گرائے ہیں، جو کہ ایک سنجیدہ معاملہ ہے۔

    کانگریس رہنماپون کھیرا نے کہا کہ بھارتی حکومت کوسی ڈی ایس کےبیان پرآگےآناہوگا، 1962میں جنگ کےدوران پارلیمنٹ سیشن ہوسکتاہےتواب کیوں نہیں؟ مودی حکومت بتائےسیزفائرکی امریکی شرائط کیا تھیں۔

    یونین منسٹرگجیندر سنگھ شکھ نے بھی سوال اٹھایا کہ مودی سرکار عوام کو سچ سے کیوں دوررکھ رہی ہے؟

  • قوم اور بہادر بلوچ عوام کی غیر متزلزل حمایت سے اندرونی و بیرونی دشمن کو کچلیں گے، فیلڈ مارشل

    قوم اور بہادر بلوچ عوام کی غیر متزلزل حمایت سے اندرونی و بیرونی دشمن کو کچلیں گے، فیلڈ مارشل

    کوئٹہ: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ قوم اور بہادر بلوچ عوام کی غیر متزلزل حمایت سے پاک فوج اندرونی ہو یا بیرونی ہر دشمن کو کچل دے گی۔

    دورہ کوئٹہ کے موقع پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر نے اپنے بیان میں کہا کہ جو بھی دشمن ہماری خود مختاری کو چیلنج کرے گا اسے منہ توڑ جواب دیا جائے گا، بھارت کی پراکسی جنگ اب ڈھکی چھپی نہیں رہی، یہ ہماری قوم، ترقی اورامن کے خلاف کھلی دہشتگردی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس بھارتی مداخلت کے واضح ثبوت موجود ہیں، دشمن کے ناپاک عزائم ہر صورت ناکام بنائیں گے، پاک فوج ہر خطرے سے نمٹنے کیلیے مکمل طور پر تیار ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے امن پر کوئی سمجھوتا نہیں ہوگا، پاکستان کا مستقبل بلوچستان کے استحکام اور خوشحالی سے جڑا ہے۔

    دورہ کوئٹہ کے موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی بہادری اور قربانیوں کی ستائش کی۔

    وزیر اعظم نے کہا کہ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں اور مددگاروں کو معاف نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے شہدا کے خاندانوں کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔

    جرگے میں قبائلی عمائدین نے حکومت اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ رہنے کا عزم کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کی سلامتی، استحکام اور ترقی کیلیے اپنا کردار ادا کرنے کیلیے پرعزم ہیں۔

    اس پر وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ مقامی سطح پر رابطے اور شمولیت ضروری ہے تاکہ دہشتگردوں کو کوئی حمایت نہ ملے، دیرپا امن کیلیے دہشتگردی کے خلاف کوششوں کی کامیابی ناگزیر ہے، امن دشمنوں کو پاکستان میں کوئی جگہ نہیں ملے گی۔

    شہباز شریف نے کہا کہ حکومت، افواج، قانون نافذ کرنے والے ادارے اور عوام دہشتگردی کے خلاف متحد ہیں، ہمارا پیغام واضح ہے کہ انسداد دہشتگردی کی قومی جنگ کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے، بلوچستان میں حکومت کی ترقیاتی اسکیموں کے ثمرات عوام تک پہنچنے چاہیئں۔

    انہوں نے بلوچستان کے عوام کی قومی یکجہتی کیلیے قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے عوام بھارت کے حمایت یافتہ تخریب کاروں کے خلاف ہوشیار رہیں۔

  • بھارت کے ہائیڈرو ٹیرر ازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    بھارت کے ہائیڈرو ٹیرر ازم کے بھیانک نتائج ہوں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت کے ہائیڈرو ٹیرر ازم کے بھیانک نتائج ہوں گے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کوئٹہ کا دورہ کیا اس موقع پر کور کمانڈر اور کمانڈنٹ اسٹاف کالج نے ان کا استقبال کیا، انہوں نے کمانڈ اینڈ اسٹاف کالج کے طلبا، افسران اور فیکلٹی سے خطاب کیا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مسلح افواج کی پیشہ ورانہ مہارت کو سراہا، اور شہدا کے اہلخانہ سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

    عاصم منیر نے آپریشن بنیان مرصوص کے شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کیا۔

    انہوں نے معرکہ حق کی کامیابی میں مسلح افواج کی پروفیشنل ازم کی تعریف کی اور عالمی، علاقائی صورت حال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا، بھارت کے پاکستان کے خلاف بلا اشتعال جارحانہ اقدامات پر بھی روشنی ڈالی۔

    عاصم منیر نے کہا کہ معرکہ حق کی کامیابی ہمارے قومی عزم کا منہ بولتا ثبوت ہے، قومی قیادت کے ساتھ قوم مادر وطن کے دفاع کے لیے آہنی دیوار بن کر کھڑی ہوئی۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ کسی بھی جارحیت کا بھرپور اور منہ توڑ جواب دیا جائے گا، دہشت گردی کے خلاف جنگ سے توجہ ہٹانے کی ہرسازش کو ناکام بنائیں گے۔

    پاک فوج کے سپہ سالار نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں استحکام کے لیے تنازع کشمیر کا منصفانہ فوری حل ضروری ہے، بھارت کے ہائیڈرو ٹیرر ازم کے بھیانک نتائج ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں دہشت گردی کو بھارتی ریاستی سرپرستی مل رہی ہے، قوم کے تعاون سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کومنطقی انجام تک پہنچائیں گے۔