Author: لئیق الرحمن

  • دفاعی معاہدوں میں  کرپشن ، بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات

    دفاعی معاہدوں میں کرپشن ، بھارتی ائیر چیف کے سنسنی خیز انکشافات

    نئی دہلی : بھارتی ائیر چیف اے پی سنگھ کے سنسنی خیز انکشافات سامنے آگئے، جس میں دفاعی معاہدوں میں کرپشن کا راز فاش کیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق آپریشن سندور نے بھارتی فوج کی نااہلی کو بے نقاب کر دیا، بھارتی ائیر چیف اے پی سنگھ کے تہلکہ خیز بیان نے دفاعی معاہدوں کی کرپشن کا راز فاش کردیا۔

    ایئر چیف اے پی سنگھ نے کہا کہ ٹائم لائن کاجنازہ نکل چکاہے،کوئی بھی دفاعی پروجیکٹ کبھی بھی وقت پرمکمل نہیں ہوا۔

    اے پی سنگھ نے انکشاف کیا۔ ہم جانتے ہیں کچھ سسٹمز کبھی آئیں گے ہی نہیں، پھر بھی معاہدے کرتے ہیں! بعد میں دیکھیں گے کیا کرنا ہے!

    بھارتی ائیر چیف نے دفاعی خریداری کا حیران کن فارمولا بتادیا اور کہا اہر منصوبہ تاخیر کا شکار، ایسا کوئی پروجیکٹ نہیں جو آج تک وقت پر مکمل ہوا ہو ، دفاعی معاہدے تو ہوتے ہیں، مگر ہتھیار نہیں آتے! آپریشن سندور نے دفاعی قیادت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔

    ائیر چیف نے سوال کیا کہ آپریشن سندور نے واضح کر دیا ہے کہ جنگ کی نوعیت اور حکمت عملی بدل رہی ہے، جو وعدے پورے نہیں ہونے، وہ کیوں کرتے ہیں۔

  • جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرو رسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی

    جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرو رسوخ میں کمی، چین نے بازی پلٹ دی

    معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ میں کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کے اثرورسوخ میں کمی ہوئی اور چین نے بازی پلٹ دی۔

    تفصیلات کے مطابق امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز نے جنوبی ایشا میں بھارت کی گرتی ساکھ اور چین کے بڑھتے اثر پر رپورٹ جاری کردی۔

    سی ایف آر کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگ ہارنے کے بعد مودی سفارتی جنگ بھی ہارچکا ہے اور خطے میں مودی حکومت کی اجارہ داری ختم ہوگئی۔

    رپورٹ میں کہنا تھا کہ جنوبی ایشیا نے انڈیا کو مسترد کردیا، چین اور پاکستان ابھرتی ہوئی قوت کے طور پر سامنے آگئے ہیں ، بنگلہ دیش،نیپال،سری لنکا،مالدیپ بھارت کے پرانے اتحادی اب چین کے ساتھ کھڑے ہیں۔

    رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ چین کی سرمایہ کاری اوراسمارٹ ڈپلومیسی نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق بھارت نے شیخ حسینہ کوپناہ دی ، جس پر بنگلہ دیشی عوام میں شدید غصہ اور بھارت مخالف جذبات پائے جاتے ہیں۔۔

    سی ایف آر نے بتایا کہ اسی طرح مالدیپ میں انڈیا آؤٹ تحریک کامیاب ہوئی اور حکومت نے چین سے دوستی بڑھالی جبکہ نیپال میں کمیونسٹ حکومت کا چین کی طرف جھکاؤ بڑھ گیا اور بھارت کو مکمل نظراندازکر دیا گیا۔

    رپورٹ میں مزید کہنا تھا کہ سری لنکا کے صدر نے چین کی معیشت کو ماڈل قرار دے دیا جو بھارت کی سفارتی شکست ہے۔

  • بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی مختلف کارروائیاں، فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد ہلاک

    راولپنڈی: بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کی دو مختلف کارروائیوں میں بھارتی پراکسی فتنہ الہندوستان کے 5 دہشت گرد مارے گئے۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق لورالائی میں سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الہندوستان کے دہشت گردوں کے خلاف انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کیا اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں سے ہتھیار، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا ہے، ہلاک دہشت گرد 26 اگست 2024 اور 18 فروری 2025 کو نیشنل ہائی وے پر دہشت گردی میں ملوث تھے۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ہلاک دہشت گردوں نے نیشنل ہائی وے پر 30 بے گناہ شہریوں کو شہید کردیا تھا۔

    ترجمان پاک فوج کے مطابق ہلاک بھارتی اسپانسر دہشت گرد قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مطلوب تھے۔

    سیکیورٹی فورسز نے ضلع کیچ میں ایک اور کارروائی میں ایک دہشت گرد ہلاک کردیا۔

    آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے بھارتی انسپانسرڈ دہششتگردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، دہشت گردی کے مرتکب افراد اور سہولت کاروں کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • بھارت جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    بھارت جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا، فیلڈ مارشل عاصم منیر

    راولپنڈی: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا کہنا ہے کہ بھارت جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

    فیلڈ مارشل عاصم منیر نے مختلف جامعات کے وی سیز، پرنسپل اور اساتذہ کرام سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر کا کوئی بھی سودا ممکن نہیں، ہم کبھی بھی کشمیر کو نہیں بھول سکتے، ہندوستان جان لے پاکستان کشمیر کو کبھی نہیں چھوڑے گا۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت نے کئی دہائیوں سے کشمیر کے مسئلے کو دبانے کی کوشش کی لیکن ناکام ہوچکا اب یہ ممکن نہیں رہا، کشمیر ایک عالمی سطح کر مسئلہ ہے۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ دہشت گردی بھارت کا اندرونی مسئلہ ہے، وہاں دہشت گردی کی بنیادی وجہ اقلیتوں، مسلمانوں پر بڑھتا ظلم ہے، بھارت میں دہشت گردی کی بڑھتی وجہ تعصب پسندی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں دہشت گرد فتنہ الہندوستان ہیں، ان کا بلوچوں سے کوئی تعلق نہیں، ہم نے پاکستان کو مضبوط ریاست بنانا ہے، پاکستان کو مضبوط ریاست بنانا چاہتے ہیں، جہاں تمام ادارے قانون کے مطابق کام کریں۔

    عاصم منیر نے کہا کہ ہم نے پاکستان کو ایسی مضبوط ریاست بنانا ہے جس میں تمام ادارے آئین کے تحت کام کریں، ایسی ریاست ہو جہاں ادارے بغیر سیاسی دباؤ، مالی، ذاتی فائدے کے عوامی فلاح کے لیے کام کریں، جو کوئی بھی ریاست کو کمزور بنانے کے بیانیے کی کوشش کرے اس کی نفی کریں۔

    انہوں نے کہا کہ پانی پاکستان کی ریڈ لائن ہے، 24 کروڑ پاکستانیوں کے اس بنیادی حق پر آنچ نہیں آنے دیں گے، بھارت کی اجارہ داری پاکستان کبھی قبول نہیں کرے گا۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ اساتذہ کرام پاکستان کا سب سے بڑا سرمایہ ہیں، پاکستان کی اگلی نسلوں کی رکدار سازی اساتذہ کرام کی ذمہ داری ہے۔

    انہوں نے کہا کہ اساتذہ کرام نے پاکستان کی کہانی اپنی اگلی نسلوں کو بتانی ہے۔

    فیلڈ مارشل نے کہا کہ معرکہ حق میں اللہ تعالیٰ نے ہر طرح سے پاکستان کی مدد کی، معرکہ حق ثبوت ہے قوم ایک آہنی دیوار بن جائے تو کوئی طاقت گرا نہیں سکتی۔

    علاوہ ازیں شرکا نے سوال و جواب کے سیشن میں تاثر دیا ہے کہ یہ جو محفوظ دھرتی ہے اس کے پیچھے وردی ہے، ہمیں پاکستان اور اپنی مسلح افواج پر فخر ہے، ہم ان کے شانہ بشانہ کھڑے رہیں گے۔

  • پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش، سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا کا بڑا انکشاف

    پہلگام ڈرامہ مودی کی سازش، سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا کا بڑا انکشاف

    نئی دہلی : سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا نے بڑا انکشاف کیا کہ پہلگام ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق سابق بھارتی وزیرخارجہ یشونت سنہا نے انٹرویو کےدوران مودی کی گھناؤنی چالیں بے نقاب کردیں۔

    سابق بھارتی وزیر خارجہ نے سوال کیا کہ پہلگام اور پلوامہ جیسے واقعات عین الیکشن کےموقع پرہی کیوں ہوتے ہیں؟ یہ ڈرامہ بہار کا الیکشن جیتنے کے لیے کیا گیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ پلوامہ میں بھی الیکشن سے پہلے دہشت گردی ہوئی تھی، تب بھی مودی نے اس کا فائدہ اٹھایا، اڑی حملہ سرجیکل اسٹرائیک کا باعث بنا جسے انتخابی مہم میں سیاسی طور پر استعمال کیا گیا۔

    سابق بھارتی وزیر نے مزید کہا کہ مودی نے قومی سلامتی کے مسئلے کو سیاست کے لیے استعمال کیا، مودی نے انتخابی جلسوں میں پلواما کے شہیدوں کے نام پر ووٹ مانگے تھے۔

    انھوں نے مزید بتایا پہلگام حملہ بہار کے الیکشن جیتنےکی غرض سےکیاگیا، مودی سرکار دہشتگردی کے واقعات سے صرف سیاسی فائدہ اٹھانا چاہتی ہے۔

  • بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں پھر بے نقاب

    بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں پھر بے نقاب

    بھارتی اسپانسرڈ پراکسیز کی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں پھر بے نقاب ہوگئی، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں بھارتی پراکسیز کی سہولت کاری بے نقاب ہوگئی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بلوچستان میں بھارتی اسپانسرڈ پراکسیزکی معاونت سے دہشت گرد کارروائیاں ہوتی ہیں، بھارتی خفیہ ایجنسیاں پراکسیز کو مالی معاونت فراہم کرتی ہیں اور اس کے ساتھ حملوں کی منصوبہ بندی،تربیت اوراسلحہ بھی دیتی ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی پراکسیز کے کالعدم تنظیموں کیساتھ سرکاری روابط بھی ہیں، یہ کالعدم تنظیموں کے زخمیوں کو علاج بھی فراہم کرتی ہیں۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ بھارتی میڈیا بھی دہشت گردوں کی پشت پناہی کرتا ہے اور پاکستان میں دہشت گرد حملوں کی خبر سب سے پہلے بھارتی میڈیا ہی دیتا ہے۔

    دہشت گرد حملے کی خبر بھارتی ذرائع ابلاغ کے اکاؤنٹس سے جاری ہوتی ہے، اور ان خبروں کوبھارتی میڈیا پروپیگنڈے کیلئے استعمال کرتا ہے۔

    بھارتی چینلز کے اینکرز نے حکومت کو مشورہ دیا ہے کہ کالعدم تنظیموں کا دفتردہلی میں ہونا چاہیے، بھارتی حکومت کالعدم تنظیموں کو سرکاری سطح پر معاونت کرے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق جنگی جنون میں مبتلامودی سرکار اور بھارتی فوج نے خطے کا امن خطرےمیں ڈال دیا ہے۔

  • مودی سرکار کی ووٹ کے لیے جھوٹ کی سیاست بے نقاب ہوگئی

    مودی سرکار کی ووٹ کے لیے جھوٹ کی سیاست بے نقاب ہوگئی

    پہلگام حملے کو جواز بنا کرمودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کو مؤخر کر دیا، تاخیرمودی سرکار کی سیاسی ناکامی اور اندرونی خلفشار کامنہ بولتا ثبوت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مودی سرکارکی ووٹ کے لیے جھوٹ کی سیاست بےنقاب ہوگئی، دی ایشین ایج میں شائع مضمون میں بتایا کہ پہلگام حملے کو جواز بنا کر مودی سرکار نے بی جے پی صدر کے انتخاب کومؤخر کردیا۔

    دی ایشین ایج نے لکھا بی جے پی کو امید تھی پہلگام حملہ اورآپریشن سندور آرایس ایس کو رام کرلیں گے۔

    مودی سرکار دہشت گردی کا الزام پاکستان پر تھوپنے پرتلی ہوئی تھی اور بدترین ناکامی کےبعد مودی عالمی سطح پر پاکستان کو تنہا کرنے کی ناکام کوششوں میں مصروف ہیں۔

    ووٹ بینک کے نام پر بی جے پی کی”ترنگا یاترا” ریلیاں سیاسی مقاصد کے لیے استعمال ہورہی ہے۔

    اپوزیشن کےمطابق مودی سرکار آپریشن سندورکی تفصیلات چھپا کرمحض ووٹ بٹورنے کے لئےسرگرم ہے۔

    کانگریس رہنما کا کہنا ہے کہ مودی سرکار کو خصوصی اجلاس بلاکر آپریشن سندوراور پہلگام حملے کی تفصیلات سامنے لانا چاہئیں لیکن بی جے پی محض آپریشن سندور کو بہارانتخابات میں سیاسی فائدے کے لیے استعمال کررہی ہے۔

  • بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب

    بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب

    آئی ایم ایف کے بعد بھارت کی پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرانے کی کوشش بے نقاب ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارت کی پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے کی سازش بےنقاب ہوگئی، بھارت نے عالمی برادری میں پاکستان کے خلاف جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔

    تاہم پاکستان کو دوبارہ ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ میں شامل کرنے کی بھارتی کوشش ناکام ہوگئی۔

    پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر مالی امداد روکنے کی بھارتی کوششیں سیاسی دشمنی پر مبنی ہیں۔

    انڈیا نے پاکستان کے لئے منظور شدہ ورلڈ بینک کے 20 ارب ڈالر کے منصوبے کی بھی مخالفت کی، بھارت کی کوشش ہے کہ پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کیا جائے تاکہ وہ اپنے ترقیاتی منصوبے نہ چلا سکے۔

    انڈیا نے آئی ایم ایف کی امداد پر بھی اعتراض کر کے ثابت کیا کہ وہ پاکستان کی اقتصادی ترقی سے خائف ہے۔

    سیاسی تجزیہ کار کے مطابق بھارت کی طرف سے ایف اے ٹی ایف کو دیا جانے والا پاکستان مخالف ڈوزیئر محض الزامات پر مبنی ہے، بھارت خطے میں اپنی بالادستی قائم رکھنے کے لیے پاکستان کے خلاف بین الاقوامی سازشوں میں مصروف ہے۔

    بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہا ہے تاکہ پاکستان کی مثبت عالمی ساکھ کو نقصان پہنچایا جا سکے اور بھارت کی خواہش ہے کہ پاکستان پر پابندیاں لگیں تاکہ وہ اقتصادی اور سفارتی طور پر تنہا ہو جائے۔

  • مودی کا بھارت ’ڈفر زون‘ قرار، بھارتی مصنف کی  انتہا پسند پالیسیوں پر کڑی تنقید

    مودی کا بھارت ’ڈفر زون‘ قرار، بھارتی مصنف کی انتہا پسند پالیسیوں پر کڑی تنقید

    نئی دہلی : بھارت کے معروف سیاسی تجزیہ کار اور مصنف آوے شُکلا نے مودی کی پالیسیوں پر سخت تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے بھارت کو ’ڈفر زون‘ قرار دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی تجزیہ کار اور مصنف بھی مودی سرکار کی انتہا پسند پالیسیوں پر کھل کر تنقید کرنے لگے، مودی سرکار بھارت کے معروف سیاسی تجزیہ کار اور مصنف آوے شُکلا کی کڑی تنقید کا شکار ہے۔

    دی وائر کو انٹرویو دیتے ہوئے آوے شُکلا کا مودی کی پالیسیوں پر سخت تحفظات کا اظہارکیا اور مودی سرکار کو عام عوام کی زندگیوں پر منفی اثرات مرتب کرنے کا ذمہ دار ٹھہرایا۔

    پروگرام میں کرن تھاپر کی جانب سے بھارت میں ہونے والے حالیہ واقعات پر اہم سوال بھی اٹھائے گئے، جس پر کہا کیا انتہا پسند سوچ رکھنے والے بھارتی، مسلم ورثے کو اپنی ہندو سنسکرتی کے لیے خطرہ سمجھتے ہیں؟۔

    بھارتی مصنف کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں اور دیگر اقلیتوں کے خلاف بڑھتی ہوئی نفرت، مودی کی سرپرستی میں ایک عام روایت بن چکی ہے، بھارت وسیع طور پر مودی سرکار کے شدت پسند ہندوتوا نظریے کا گڑھ بن چکا ہے۔

    کرن تھاپر نے آوے شُکلا سے اُن کی کتاب کے باب "دی ڈفر زون” کے بارے میں سوال کرتے ہوئے کہا کہ”مودی کے زیر حکومت بھارت میں تعصب، جہالت اور نفرت کو بڑھاوا دیا جا رہا ہے۔

    آوے شکلا نے بھارت کو مودی کی انتہاپسندی کے زیر اثر "ڈفر زون” قرار دیا”، جس پر سوال کیا کہ کیا آپ واقعی یہ کہنا چاہتے ہیں کہ ہم ایک نااہل قوم ہیں؟” مودی کے بھارت میں ظلم کے خلاف آواز اٹھانے اور تنقید کرنے والوں کو "غدار” ٹھہرا دیا جاتا ہے، جمہوریت کا راگ الاپنے والی مودی سرکار عوام کی آزادی رائے کو دبانے میں مصروف ہے۔

    کرن تھاپر نے کہا کیا ڈفرز اور سارجنٹ میجرز کا یہ امتزاج بھارت کو ایک ناقابلِ قبول قوم بنا رہا ہے؟ بھارتی تجزیہ کار کا کہنا تھا کہ عالمی سطح پر بھارت کو ایک "ناقص جمہوریت” کی فہرست میں شامل کیا جا چکا ہے، بھارت کی عالمی سطح پر رسوائی مودی کی ناقص حکمرانی کی دلیل ہے، بھارت میں زبان کی بنیاد پر نفرت اور تعصب، قومی اتحاد کو کمزور کرنے والی پالیسیوں کا حصہ بن چکی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ مودی کے بھارت میں عوام اپنی بنیادی ضروریات جیسے خوراک، اچھی تعلیم، صحت اور معقول روزگار سے محروم ہیں، بھارت کی روایتی ہم آہنگی اور مشترکہ ثقافت مودی کی انتہا پسند سوچ کے باعث شدید خطرے میں ہے، بھارت ایک ایسے موڑ پر پہنچ چکا ہے جہاں انصاف، آزادی، اور انسانی وقار کی جگہ حکمرانوں کی آمریت نے لے لی ہے۔

  • پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے

    پاکستان کیخلاف جارحیت، بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے

    بھارتی ماہرین شکست تسلیم کرنے لگے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دیا ہے۔

    بھارتی میڈیا میں پاکستان کیخلاف جارحیت اور بھارتی فوج کی ناکامی پر تنقید کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پرواین سواہنے نے ایک بار پھر بھارتی مہم جوئی کو غلط قرار دے دیا۔

    ایک ٹی وی پروگرام میں اینکر ارفع خانم شیرازی کے سوال پر پراوین سواہنے نے کہا کہ ہم پاکستان کیخلاف حملہ کرکے کچھ بھی حاصل نہیں کرپائے اور پاکستان کیخلاف حملے سے ہماری بین الاقوامی ساکھ کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

    پراوین سواہنے نے کہا کہ دنیا دیکھ رہی ہے کہ ہم نے ایک بحران کے اندر اپنی کیا فوجی طاقت دکھائی؟ بالاکوٹ میں بھی فضائیہ کا استعمال غلط تھا اس وقت تو انہیں پتہ بھی نہیں تھا کہ ہم یہ کر رہے ہیں، اس بار تو وہ(پاکستان) آپ کے فضائی حملوں کیلئے مکمل تیار تھے اور اگر آپ حملے کیلئے جا رہے ہیں تو اس کیلئے فوجی اہداف ہونا چاہیے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کو فوجی تنصیبات کو نشانہ بنانا چاہیے تھا وہ بنایا نہیں، دہشتگردی کے کیمپ ملٹری ہدف نہیں ہیں، 7 مئی کی صبح پاکستان کے ایئر مارشل اورنگزیب نے شواہد سے بتایا کہ 5 بھارتی طیارے مار گرائے ہیں لیکن  ہمارے بھارتی ایئرمارشل سے سوال کیا گیا تو اس نے کہا کہ جنگ میں نقصان تو ہوتے ہیں۔

    پراوین سواہنے کا کہنا ہے کہ اگر آپ وضاحت پوری نہیں دینگے تو پھر جو دوسری سائیڈ(پاکستان) دعویٰ کرتی ہے اسے دنیا مانتی ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہہ دیا تھا کہ اب ہم جواب دیں گے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ یہ خبریں بھی آئیں کہ اجیت ڈوول نے فوری طوپر امریکی سیکرٹری آف اسٹیٹ مارکو روبیو سے بات کی، سعودی عرب، جاپان حتیٰ کہ چینی وزیرخارجہ سے جے شنکر تک نے رابطہ کیا اگر بھارت لڑائی کیلئے تیار نہیں تھا تو اسے یہ غلطی نہیں کرنی چاہیے تھی۔