Author: لئیق الرحمن

  • پاکستان کے بعد چین کی طرف سے بھارت کو بڑا دھچکا

    پاکستان کے بعد چین کی طرف سے بھارت کو بڑا دھچکا

    پاکستان کیخلاف بھارتی جارحیت کے بعد چین کی طرف سے بھارت کو بڑا دھچکا لگا ہے، چین کی حکومت نے زنگنان (اروناچل پردیش) کے مقامات کو چینی نام دینے کو اپنی خودمختاری قرار دیدیا۔

    چین کی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’زنگنان تاریخی، جغرافیائی اور انتظامی اعتبار سے چین کا حصہ ہے‘‘، ان مقامات کو چینی نام دینا ہمارے اندرونی معاملات میں شامل ہے۔

    چینی وزارت خارجہ کے مطابق ’’ یہ اقدام چین کے خودمختار انتظامی دائرہ اختیار کے تحت کیا گیا ہے‘‘ ایسا کرنے کا مقصد خطے میں تاریخی اور ثقافتی شناخت کو اجاگر کرنا ہے۔

    واضح رہے کہ بھارت زنگنان کو اروناچل پردیش کے نام سے اپنا حصہ قرار دیتا ہے، جب کہ چین اسے جنوبی تبت کا علاقہ تصور کرتا ہے دونوں ممالک کے درمیان اس مسئلے پر پہلے ہی کشیدگی پائی جاتی ہے۔

    دفاعی ماہرین نے کہا پاکستان کے بھارتی جارحیت پر منہ توڑ جواب کے بعد چین کی جانب سے زنگنان پر دو ٹوک موقف بھارتی حکومت کیلئے بڑا دھچکا ہے، مودی حکومت نے خطے کے ہر ملک کے ساتھ تنازعہ کھڑا کرکے ثابت کیا ہے کہ بھارتی حکومت خطے کے امن کی دشمن ہے۔

    مودی نے ایٹمی جنگ کا ٹریگر دہشت گردوں کے ہاتھ میں دے دیا ہے؟

  • بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا، وزیراعظم

    بھارت سے 1971 کی جنگ کا بدلہ لےلیا، وزیراعظم

    وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی کا دورہ کیا۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے خلاف 10 مئی کو تاریخی اور کامیاب معرکہ حق کے دوران آپریشن بنیان مرصوص کی فرنٹ لائنز اور پسرور چھاؤنی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے آپریشن میں شریک افسران اور جوانوں سے ملاقات کی۔

    اس موقع پر نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیر دفاع خواجہ آصف، آرمی چیف جنرل عاصم منیر، ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو اور دیگر وفاقی وزرا بھی وزیراعظم کے ہمراہ موجود تھے۔

    وزیراعظم نے ااگلے مورچوں پر تعینات جوانوں سے تبادلہ خیال کرتے ہوئے ان کے عزم کو سراہا اور کہا کہ پاکستان کو بہادر جوانوں پر فخر ہے اور آپ بہادر جوان قوم کے سر کے تاج ہیں۔

    آئی ایس پی آر ترجمان کے مطابق وزیراعظم نے مسلح افواج کی معرکہ حق میں کامیابی کو سراہا۔ اس موقع پر انہیں جنگ کی صورتحال، لڑائی کی نوعیت اور آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ بھی دی گئی۔

    اس موقع پر جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ مسلح افواج نے بے مثال جرات اور عزم کا مظاہرہ کیا اور تاریخ گواہ رہے گی کہ چند گھنٹے میں ہی بھارتی جارحیت کو خاک میں ملا دیا گیا۔

    وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان افواج نے دشمن کی جارحیت کا فوری اور فیصلہ کن جواب دیا جب کہ قوم کے غیر متزلزل عزم نے سپاہ کے حوصلے کو مزید بلند کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ شہدا ہماری تاریخ کا درخشاں باب ہیں اور قوم ان کی مقروض رہےگی۔ بچوں، خواتین اور بزرگوں پر حملہ افسوسناک، بھارتی دعوےجھوٹ پر مبنی ہیں۔

    شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پہلگام واقعہ پر بھارت نے جان بوجھ کر غیر جانبدار تحقیقات سے راہِ فرار اختیار کی۔ لیکن جھوٹے بہانے، تکبر اور جارحیت پر بھارت کو بھرپور جواب ملا۔

  • بھارتی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونیوالے مزید 2 بہادر سپوت شہید

    بھارتی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونیوالے مزید 2 بہادر سپوت شہید

    بھارت کی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونے والے مزید دو پاکستانی بہادر سپوت شہید ہو گئے مسلح افواج کے شہدا کی تعداد 13 ہو گئی۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق پہلگام فالس فلیگ کی آڑ میں بھارت کی جانب سے کی جانے والی اشتعال انگیزی میں زخمی ہونے والے پاکستان کے مزید دو بہادر سپوت شہید ہو گئے ہیں۔ مسلح افواج کے شہدا کی تعداد 13 ہو گئی ہے۔

    حوالدار محمد نوید اور پاک فضائیہ کے سینئر ٹیکنیشن محمد ایاز 6 اور 7 مئی کی درمیانی شب بھارتی اشتعال انگیزی میں شدید زخمی ہوئے تھے اور اسپتال میں زیر علاج تھے۔

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی اشتعال انگیزی میں 78 جوان دوران ڈیوٹی زخمی ہوئے۔

    ترجمان آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ مسلح افواج اور پاکستان کے عوام شہدا کو بھرپور خراج عقیدت پیش کر رہے ہیں۔ دفاع وطن کے لیے شہدا کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

    واضح رہے کہ آپریشن بنیان مرصوص کی کامیابی کے بعد فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے گزشتہ روز بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات بھی جاری کی تھیں۔

    ان تفصیلات کے مطابق بھارتی مسلح افواج کے بلا اشتعال اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کے معرکہ حق کے تحت بھرپور جوابی کارروائی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/ispr-release-marka-e-haq-details/

  • ایبے گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، ٹرمپ کا بڑا اعتراف

    ایبے گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی، ٹرمپ کا بڑا اعتراف

    معرکہ بنیان مرصوص نے پاکستان کے حوالے سے دنیا کے خیالات بدل کر رکھ دیے ہیں، دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی عالمی فتح پر بھی امریکی صدر نے پاکستان کے حق میں بیان دے دیا ہے۔

    13 مئی 2025 کو سعودی عرب کے شہر ریاض میں سعودی – یو ایس انویسٹمنٹ فورم 2025 میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے پاکستان کے حق میں اہم بیان دیا، انھوں نے کہا پاکستان نے دہشت گردی کے خاتمے میں امریکا کا بھرپور ساتھ دیا۔

    سکائی نیوز کے مطابق ٹرمپ نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے کردار کو زبردست خراج تحسین پیش کیا، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ’’امریکی افواج نے 20 جنوری سے لے کر اب تک عراق، شام اور صومالیہ میں 83 دہشت گردوں کا صفایا کیا، ایبے (Abbey) گیٹ حملے میں داعش کے دہشت گرد کی گرفتاری پاکستان کے تعاون سے ممکن ہوئی۔‘‘


    جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے


    ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا پاکستان نے امریکا کے ساتھ مل کر دہشت گردی کے خاتمے میں بڑا کردار ادا کیا، پاکستان امریکا کا قابل اعتماد اتحادی ہے اور دہشت گردی کے خلاف اہم کردار ادا کر رہا ہے، پاکستان اور امریکا دہشت گردی کے خلاف ایک مضبوط اتحادی بن چکے ہیں۔


    تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو


    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کے بیان نے واضح کر دیا کہ بھارت دہشت گردی کو فروغ دے رہا ہے جب کہ پاکستان اس کے خلاف کھڑا ہے، اور ٹرمپ کے بیان سے بین الاقوامی سطح پر یہ بات بھی واضح ہو گئی کہ پاکستان امن اور عالمی تحفظ میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے، عالمی سطح پر پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف مؤثر طاقت کے طور پر تسلیم کیا جا رہا ہے۔

  • جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے

    جنگ بالی ووڈ فلم نہیں ہے، سابق بھارتی فوجی افسران سفارتکاری کے حق میں بولنے لگے

    پاک بھارت جنگ کے دوران مودی کی ناقص پالیسیوں پر بھارت کے ہر طبقے سے آوازیں اٹھنا شروع ہو چکی ہیں، معرکہ بُنْيَانٌ مَّرْصُوْص کے بعد بھارتی فوج کے سابق افسران جنگ کی بجائے سفارتی کاری کے حق میں بولنے لگے ہیں۔

    بھارتی فوج کے سابق آرمی چیف جنرل منوج نراونے نے پاکستان بھارت میں جنگ بندی پر اٹھتے سوالات کو غیر ذمہ دارانہ قرار دے دیا ہے، انھوں نے کہا تمام تصفیہ طلب مسائل کا حل بات چیت ہے۔

    سابق بھارتی آرمی چیف کے بیان سے واضح تاثر ملتا ہے کہ؛ ’’پاکستان اور بھارت کو بھی مسئلہ کشمیر پر جنگ کی بجائے بات چیت کرنا چاہیے۔‘‘ اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ واضح طور پر پاکستان اور بھارت میں مسئلہ کشمیر میں ثالثی کی پیش کش کر چکے ہیں۔

    بھارت کے سابق آرمی چیف منوج نروانے کہا ہے کہ ’’جنگ ایک سنجیدہ اور تلخ حقیقت ہے، نہ کہ کوئی رومانوی کہانی اور نہ ہی بالی ووڈ فلم، بطور فوجی میری اوّلین ترجیح سفارتی کاری ہوگی، کیوں کہ جنگ کے اثرات صرف میدان جنگ تک محدود نہیں رہتے، جنگ کے اثرات معصوم شہریوں، خصوصاً بچوں پر پڑتے ہیں جو پوسٹ ٹرامیٹک سٹریس ڈس آرڈر (پی ٹی ایس ڈی) کا شکار ہوتے ہیں۔‘‘


    تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو


    سابق بھارتی آرمی چیف نے کہا جنگ کی حمایت کرنے والوں کو متاثرہ خاندانوں کی حالت زار پر بھی نظر رکھنی چاہیے، ملک کی قومی سلامتی صرف حکومت یا فوج کا نہیں بلکہ ہر شہری کا مشترکہ فریضہ ہے۔

    دفاعی ماہرین کا کہنا ہے کہ سابق بھارتی آرمی چیف کے یہ بیانات اس بات کی غمازی کرتے ہیں کہ جنگ کسی مسئلے کا حل نہیں، اور جنگ سے جڑے جذباتی اور انسانی پہلوؤں کو نظر انداز نہیں کیا جانا چاہیے، سابق بھارتی آرمی چیف کے بیان سے واضح اشارہ ملتا ہے کہ دیرپا امن کے لیے مسئلہ کشمیر کو سفارتی کاری سے حل کیا جائے۔

  • رافیل ڈیل میں کرپشن: کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

    رافیل ڈیل میں کرپشن: کانگریس رہنماؤں نے مودی سرکار کا بھانڈا پھوڑ دیا

    بھارت کی اپوزیشن جماعت کانگریس کے رہنماؤں نے مودی سرکار کی رافیل طیاروں کی خریداری سے متعلق ڈیل میں کرپشن سے پردہ اٹھا دیا۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس رہنما رندیپ سنگھ سرجیوالا نے رافیل طیارے بنانے والی کمپنی ڈسالٹ کے سی ای او ایرک ٹراپئر کے حالیہ انٹرویو پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا۔

    یہ بھی پڑھیں: رافیل کی تباہی کے سوال پر بھارتی ایئر مارشل کا جواب

    رندیپ سنگھ سرجیوالا نے کہا کہ ڈکٹیشن پر مبنی انٹرویوز اور گھڑی جھوٹی باتیں رافیل اسکینڈل کو نہیں دبا سکتیں، قوم کو تبدیل شدہ وضاحت نہیں منصفانہ تحقیقات کی ضرورت ہے۔

    انہوں نے کہا کہ قانون کا پہلا اصول، فائدہ اٹھانے والے اور شریک ملزم کے بیانات کی کوئی حیثیت نہیں، قانون کا دوسرا اصول، فائدہ اٹھانے والے اور ملزم اپنے کیس میں جج نہیں بن سکتے۔

    ان کا کہنا تھا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت اور ڈسالٹ کے درمیان طے شدہ میچ رافیل بدعنوانی کو چھپا نہیں سکتا، مودی اور ایرک ٹراپئر کے پی آر اسٹنٹس کرپشن پر پردہ نہیں ڈال سکتے۔

    دوسری جانب، سنجے نروپم نے اپنے بیان میں انکشاف کیا کہ رافیل طیاروں کی ڈیل میں تقریباً 41 ہزار کروڑ کی کرپشن کی گئی ہے، آج تک ان طیاروں کی اصل قیمت نہیں بتائی گئی۔

    سنجے نروپم نے کہا کہ رافیل طیاروں کی آفیشل ڈیل میں مودی کے دوست انیل امبانی کو فائدہ پہنچایا گیا، مودی سرکار نے کہا کہ فرانس نے انیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنے کا کہا تھا۔

    ’فرانس حکومت نے کہا ہے کہ مودی سرکار کی جانب سے دباؤ ڈالا گیا تھا۔ ڈسالٹ کمپنی کے کاغذات میں جونیئر افسر نے سینئر کو بتایا نیل امبانی کو ڈیل میں شامل کرنا پڑے گا ورنہ کانٹریکٹ نہیں ملے گا۔‘

  • تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو

    تقریر کے دوران مودی کی انگلی مسلسل کیوں کانپ رہی تھی؟ ماہر نفسیات نے وجہ بتا دی، ویڈیو

    نئی دہلی: بھارت کے شکست خوردہ وزیر اعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب پر ماہرین نفسیات کا دل چسپ تجزیہ سامنے آیا ہے، معرکہ مرصوص میں تاریخی شکست کے بعد مودی شدید بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکا ہے، مودی نے اپنی ہزیمت چھپانے کے لیے خطاب کے نام پر پرانی گیدڑ بھبھکیوں کو دہرایا۔

    ماہرین نفسیات کے مطابق نریندر مودی کی تقریر ایک شکست خوردہ شخص کی تقریر تھی، مودی قوم سے خطاب کے دوران شدید خوف کا شکار دکھائی دیے، تقریر کے دوران انھوں نے پاکستان پر روایتی الزامات کو دہرایا۔

    ماہرین نفسیات کا کہنا ہے کہ قوم سے خطاب کے دوران مودی کی باڈی لینگویج اور چہرے کے تاثرات سے بھارت کی ہار واضح نظر آئی، مودی قوم سے خطاب کے دوران ’’آف کلر‘‘ نظر آئے، مودی کی تقریر نفسیاتی اور طبی لحاظ سے غیر منظم تھی جو شدید اضطراب کی نشان دہی کرتی ہے۔

    ماہرین نفسیات کے مطابق نریندر مودی نے پاکستان کے دریاؤں میں پانی روکنے کا گول مول ذکر کیا، تقریر کے دوران ان کی انگلی مسلسل کانپ رہی تھی۔


    مودی کو پاک بھارت جنگ سے کیا توقعات تھیں؟ حقائق سامنے آگئے


    ادھر سیاسی تجزیہ کار کہہ رہے ہیں کہ نریندر مودی کی سیاست کے خاتمے کا وقت شروع ہو چکا ہے، دنیا اس بات کی گواہی دے چکی ہے کہ پاکستان سے جنگ پر بھارت کو بڑی ذلت کا سامنا کرنا پڑا ہے، مودی کے جو جھوٹے دعوے، نعرے اور ناپاک عزائم تھے، وہ سب چکنا چور ہو گئے ہیں۔

    سیاسی تجزیہ کار کے مطابق بھارتی عوام اور اپوزیشن دونوں اب نریندر مودی کے خلاف ہو چکے ہیں، جس طرح پاکستان کی عوام پاک فوج کے حق میں باہر نکلی ہے، اسی طرح بھارتی عوام مودی کے خلاف باہر نکل آئی ہے، پاک بھارت جارحیت سے جتنی خوشی پاکستان کو ہوئی ہے اس سے کئی گنا زیادہ دکھ بھارت کو ہوا ہے۔

    سیاسی تجزیہ کار کے مطابق مودی اب کتنا عرصہ اقتدار میں رہتے ہیں اس کا فیصلہ وقت کرے گا، پاکستان نے بھارت کو جنگ کے دوران شکست سے دوچار کیا جو مودی کے لیے شرمندگی کا باعث بن چکا ہے۔

  • بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے

    بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے، سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ اسلم اچھو دوہزار سولہ میں بھارت گیا، جہاں "را” کے اہلکاروں سے ملاقات کی اور دہلی کے اسپتال میں زیرعلاج رہا۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں دہشتگردی میں بھارتی سرپرستی کے شواہد منظر عام پر آگئے، سیکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ بھارتی سر پرستی کاثبوت بھارتی میڈیا ، مودی ،وزیردفاع کے بیانات سے ثابت ہیں ، دہشت گرد گروپوں کے سرغنہ لاجسٹک،آپریشنل بریفنگزکیلئےبھارت کاباقاعدہ دورہ کرتے ہیں اور صرف یہی نہیں بھارت میں ان دہشتگردوں کوطبی علاج کی سہولت بھی مہیا کی جاتی ہیں۔

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ سال2016میں کالعدم بی ایل اے کے سرغنہ ا سلم اچھو بھارت گیا تھا،اسلم اچھونےبھارت پہنچنےپر”را” اہلکاروں سےملاقات کی،دہلی کے اسپتال میں زیرعلاج بھی رہا اور جعلی نام عبدالحمید رکھ کر افغان پاسپورٹ کا استعمال کیا۔

    ذرائع نے بتایا کہ سال 2018میں کراچی میں چینی قونصلیٹ پرحملے کا ماسٹر مائنڈ اسلم اچھوتھا ،اسلم اچھو کا بیٹا ریحان 2018میں دالبندین میں چینی انجینئرزپرخودکش حملےمیں ملوث تھا۔

    سیکیورٹی ذرائع نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کا سرغنہ بشیر زیب دوہزار سترہ میں بھارت گیا، بشیر زیب نے گل آغا کے نام سے افغان پاسپورٹ بنوا رکھا تھا، بشیر زیب نے ہی بلوچستان میں ہونے والی حالیہ دہشت گردی کے حملوں کی منصوبہ بندی کی، بشیر زیب کراچی ایئرپورٹ پر چینی اہلکاروں اور جعفر ایکسپریس پر حملے کی منصوبہ بندی میں ملوث تھا۔

    ذرائع کے مطابق بلوچ نیشنل آرمی کے سرغنہ گلزار امام عرف شمبے نے بھی بھارتی دہشتگردی کے ثبوت دئیے، بھارت میں زیرعلاج رہنے کا بھی اعتراف کیا تھا، را اس وقت بھارت میں اکیس سے زائد دہشت گردوں کے بیس کیمپ چلا رہی ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گرد کارروائیوں کیلئے تربیت ان کیمپوں میں کرتا ہے، دہشت گردوں کے کیمپس کا مرکز بھارتی ریاست راجستھان میں موجود ہے۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھی پاکستان میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے ثبوت پیش کئے تھے اور بھارتی حاضر سروس افسران کی پاکستان میں دہشتگرد کارروائیوں کی نشاندہی کی تھی

  • معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

    معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دی گئیں

    راولپنڈی: فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے بھارتی جارحیت کے خلاف معرکہ حق کے دوران شہدا اور زخمیوں کی تفصیلات جاری کر دیں۔

    بھارتی مسلح افواج کے بلا اشتعال اور وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 121 شہری زخمی ہوئے۔ بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کے معرکہ حق کے تحت بھرپور جوابی کارروائی میں آپریشن بنیان مرصوص کے دوران 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

    فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 6 اور 7 مئی 2025 کی درمیانی شب بھارتی مسلح افواج نے بلا اشتعال اور وحشیانہ حملے شروع کیے جن میں خواتین، بچوں اور بوڑھوں سمیت معصوم شہریوں کو نشانہ بنایا گیا، ان وحشیانہ حملوں کے نتیجے میں 40 شہری شہید ہوئے جن میں 7 خواتین اور 15 بچے بھی شامل ہیں جبکہ 121 دیگر زخمی ہوئے جن میں 10 خواتین اور 27 بچے بھی شامل تھے۔

    پاک بھارت کشیدگی سے متعلق تمام خبریں

    آئی ایس پی آر کے مطابق بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج نے معرکہ حق کے تحت بھرپور جوابی کارروائی کی اور آپریشن بنیان مرصوص کے تحت منہ توڑ جوابی حملے کیے، مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے پاکستان کی مسلح افواج کے 11 جوانوں نے جام شہادت نوش کیا اور 78 زخمی ہوئے۔

    پاک فوج کے شہدا میں نائیک عبدالرحمن، لانس نائیک دلاور خان، لانس نائیک اکرام اللہ، نائیک وقار خالد، سپاہی محمد عدیل اکبراور سپاہی نثارشامل ہیں جبکہ پاک فضائیہ کے شہداء میں شامل ہیں جن میں سکواڈرن لیڈر عثمان یوسف، چیف ٹیکنیشن اورنگزیب، سینئر ٹیکنیشن نجیب، کارپورل ٹیکنیشن فاروق اور سینئر ٹیکنیشن مبشرشامل ہیں۔

    شہدا کی یہ عظیم قربانیاں ان کی بہادری، لگن اور غیر متزلزل جذبہ حب الوطنی کی ایک لازوال مثال ہے جسے قوم ہمیشہ یاد رکھے گی۔ پاکستان کی مسلح افواج پاکستانی عوام کے ساتھ مل کر شہید ہونے والے شہریوں اور فوجی جوانوں کو زبردست خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلیے دعا گو ہیں۔

    قوم ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کیلیے پرعزم ہے، کوئی شک میں نہ رہے پاکستان کی خودمختاری یا علاقائی سالمیت کو چیلنج کرنے کی کسی بھی کوشش کا بھرپور اور فیصلہ کن جواب دیا جائے گا۔

    گزشتہ روز آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کمبائنڈ ملٹری اسپتال راولپنڈی کے دورے میں آپریشن بنیان مرصوص اور معرکہ حق میں زخمی ہونے والوں کی عیادت کی، انہوں نے فرداً فرداً زخمیوں سے ملاقات کی۔

    آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے جوانوں کی غیر معمولی بہادری، ثابت قدمی کی تعریف کی اور کہا کہ شہریوں جوانوں کی بہادری اور قربانیاں پاکستان کی سلامتی کی بنیاد ہیں۔

    سپہ سالار نے کہا کہ پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ ہے اور بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے، پوری قوم مسلح افواج کے ساتھ پُرعزم یکجہتی کے ساتھ کھڑی ہے، کوئی بھی دشمن پاکستان کی مسلح افواج کےعزم کو ختم نہیں کرسکتا۔

    ان کا کہنا تھا کہ دشمن کی کوئی سازش مسلح افواج کے جذبے کو کم نہیں کرسکتی، معرکہ حق اور بنیان مرصوص میں ہر پاکستانی کا جذبہ قابل تعریف رہا۔

  • ’بھارتی میڈیا ڈرونز بھیجنے کی من گھڑت خبریں چلانے لگا‘

    ’بھارتی میڈیا ڈرونز بھیجنے کی من گھڑت خبریں چلانے لگا‘

    سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی جانب سے جھوٹے الزامات کا سلسلہ جاری ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارتی میڈیا پاکستان کی جانب سے ڈرونز بھیجنے کی من گھڑت جھوٹی خبریں چلارہا ہے، پاکستان کسی بھی ڈرون نے سرحد یا لائن آف کنٹرول پار نہیں کیا۔

    بھارتی میڈیا کی خبریں ہمیشہ کی طرح جھوٹ کا پلندہ ہیں، پاکستان سیز فائر کی مکمل پاسداری کررہا ہے۔

    سیکیورٹی ذرائع کا بتانا ہے کہ بھارتی ڈرونز ایل او سی اور ورکنگ باؤنڈری پر سیز فائر کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

    یہ پڑھیں: پاک بھارت ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر رابطہ

    پاک بھارت ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا ہے جس میں بات چیت جاری رکھنے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق رابطے کے دوران دونوں ممالک کے درمیان اعلان کردہ سیز فائر سے متعلق اہم امور پر غور کیا گیا۔

    پاکستان اور بھارت کے درمیان 2 روز قبل ہونے والی جنگ بندی کے بعد ڈی جی ایم اوز کا یہ پہلا رابطہ تھا۔