Author: لالہ اسد پٹھان

  • ایم کیو ایم اور پی ایس پی میں سربراہ کا معاملہ حل ہوگیا

    کراچی: متحدہ قومی موومنٹ پاکستان اور پاک سرزمین پارٹی میں انضمام کی صورت میں سربراہ کا معاملہ حل ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق متحد ایم کیو ایم کی سربراہی خالد مقبول صدیقی کریں گے جبکہ کنوینر کے لیے ڈاکٹر فاروق ستار کو بھی نامزد کیا جائے گا۔

    پی ایس پی کے سربراہ مصطفیٰ کمال ڈپٹی کنوینر ہوں گے اور انیس قائمخانی تنظیمی امور کی سربراہی کریں گے۔

    یہ بھی پڑھیں: کراچی کی بہتری کیلیے دوستوں کو اکٹھا کر رہا ہوں، گورنر سندھ

    ذرائع کا بتانا ہے کہ اتوار کے روز پی ایس پی اور ایم کیو ایم ایک دوسرے میں ضم ہو جائیں گے۔

    پی ایس پی نے اتوار کو جنرل ورکرز اجلاس طلب کرلیا۔ پاکستان ہاؤس کے باہر قیادت ورکرز کو اعتماد میں لے گی۔

    واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے دھڑوں کے الحاق میں ایم کیو ایم لندن شامل نہیں ہوگی۔

  • آئندہ چند روز میں ایم کیو ایم اور پی ایس پی کے ایک ہونے کا امکان

    کراچی: گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی ملاقاتیں کام آنے لگیں،ۤآئندہ چند روز میں کراچی کی سیاست میں بڑا بریک تھرو ہونے والا ہے۔

    ذرائع کے مطابق گزشتہ روزگورنرہاؤس میں ایم کیوایم رہنماؤں کا اہم اجلاس ہوا، اجلاس میں ایم کیوایم کی جانب سےپی ایس پی کےانضمام پرآمادگی کا اظہارکیا گیا۔

    رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں اراکین نے کہا کہ کسی کے آنے پر کوئی اعتراض نہیں،خالد مقبول پہلے ہی سب کو آنے کی دعوت دے چکے ہیں، کامران ٹیسوری بھی خالد مقبول کی پارٹی کارکنان کی واپسی کی پریس کانفرنس کے بعد ہی پارٹی میں شامل ہوئے۔

    اجلاس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے پی ایس پی رہنماؤں اور فاروق ستار سے ہونے والی ملاقات کے حوالے سے خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کو آگاہ کیا، اور اب تک ہونے والی ملاقاتوں اور پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا۔

    ذرائع کے مطابق ایم کیوایم پاکستان نےانضمام سےمتعلق تمام مینڈیٹ گورنرسندھ کو دےدیا ہے،گورنرسندھ ایم کیوایم کاپ یغام لیکر آج پی ایس پی کےدفترجائیں گے، جہاں وہ پی ایس پی کی شرائط پران سے بات کریں گے،ملاقات کے بعد گورنرسندھ کی پی ایس پی رہنماؤں کےساتھ مشترکہ پریس کانفرنس کابھی امکان ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم سے مصطفیٰ کمال اور انیس قائمخانی کی ملاقات

    دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف سے پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال اور انیس قائم خانی نے ملاقات کی، ملاقات میں ملک کو مستحکم کرنے اور بحران سے نکلنے کے لیے مشترکہ کوششوں کا اعادہ کیا گیا۔

    وزیراعظم سے ملاقات میں پی ایس پی چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہم نے کراچی کا امن قائم کرنے کے لیے ’را’ کے نیٹ ورک کو توڑا، انہوں نے کہا کہ کراچی میں اتنی صلاحیت ہے کہ پورے پاکستان کی معیشت کو سنبھال سکتا ہے۔

     

  • پی ایف یو جے کا ارشد شریف قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

    پی ایف یو جے کا ارشد شریف قتل کیس میں فریق بننے کا فیصلہ

    پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹ (پی ایف یو جے) نے صحافی ارشد شریف قتل کیس میں باضابطہ طور پر فریق بننے کا فیصلہ کر لیا۔

    ارشد شریف پر انسانیت سوز تشدد کی تصاویر اور رپورٹس پر پی ایف یوجے نے کمیٹی بنا دی۔ یونین کی جانب سے جاری اعلامیہ کے مطابق پی ایف یو جے وفد نے ارشدشریف کی والدہ، اہلیہ اور بچوں سےتفصیلی ملاقات کی۔

    ارشدشریف کی فیملی سےتفصیلی ملاقات کےبعدکمیٹی تشکیل دی گئی۔ پی ایف یو جے کے صدر افضل بٹ کمیٹی کے سربراہ ہوں گے۔ کمیٹی میں ارشد انصاری ،لالہ اسد پٹھان، عابد عباسی اور انور رضا شامل ہیں۔

    پی ایف یو جے نے 2 نومبر کو صحافیوں کیخلاف تشدد کے عالمی دن کو شہید ارشد شریف کے نام کیا تھا۔

    پی ایف یوجے کی جانب سے ریاست پاکستان سے مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کےخلاف تشدد کو روکنے،احتساب یقینی بنانے کے اقدامات کرے اور جرائم کےمرتکب افراد کوانصاف کےکٹہرےمیں لانے کی کوشش کرے۔