Author: منظور احمد

  • قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

    قلات میں زلزلے کے جھٹکے، شدت 3.6 ریکارڈ

    کوئٹہ: بلوچستان کے ضلع قلات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلات کے جنوبی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جس کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنے لگے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی ہے، زلزلے کی گہرائی 33 کلو میٹر تھی جبکہ زلزلے کا مرکز قلات سے 27 کلو میٹر دور جنوب میں تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل بلوچستان کے شہر سبی اور گردونوح میں شدید زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے تھے، جس کی شدت 4.7 ریکارڈ کی گئی تھے۔

    زلزلہ پیما مرکز کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی 18 کلومیٹر اور مرکز سبی سے 22 کلومیٹر جنوب مشرق میں تھا۔

  • گیس کی مین پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

    گیس کی مین پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھی

    کوئٹہ میں 18 قطر کی مین گیس پائپ لائن میں آگ بھڑک اٹھنے سے صوبائی دارالحکومت کے متعدد علاقوں سمیت زیارت اور پشین کو گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔

    کوئٹہ کے مغربی بائی پاس پر ہزارہ قبرستان میں اچانک گیس پائپ لائن میں سہ پہر کے وقت آگ بھڑکی جس کے شعلے کئی میٹر تک بلند ہوتے ہوئے دیکھے گئے۔

    واقعہ کے بعد گیس معطل کرکے آگ بجھا دی گئی تاہم آگ لگنے کی وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔ ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ کے مطابق جائے وقوعہ سے بم دھماکے کے آثار نہیں ملے۔

    واقعہ حادثاتی یا تخریب کاری بم ڈسپوزل اسکواڈ کی رپورٹ سے واضح ہوجائے گا جب کہ پولیس تفتیش کررہی ہے۔

    سوئی سدرن گیس کمپنی کے حکام کے مطابق واقعہ کے نتیجے میں کوئٹہ کے علاقے ایئرپورٹ روڈ، نواکلی، جناح ٹاؤن، خائزی، اے ون سٹی اور ہزار گنجی  کچلاک کے علاوہ زیارت، بوستان، یارو، کربلا، ہرمزئی اور پشین کو بھی گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ہے۔ صورتحال کا بغور جائزہ لے کر مرمتی کام کو جلد مکمل کرنے کی کوشش کریں گے، کوئٹہ میں شدید سردی کے دوران گیس معطل ہونے سے متاثرہ علاقوں کے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

  • اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں تدریسی عمل اور امتحانات کی معطلی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

    اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں تدریسی عمل اور امتحانات کی معطلی، وزیر اعلیٰ بلوچستان کا نوٹس

    کوئٹہ: چلتن اسپیشل ایجوکیشن اسکول میں تدریسی عمل اور امتحانات کی معطلی کے مسئلے پر وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے نوٹس لے لیا۔

    وزیر اعلیٰ سرفراز بگٹی نے اے آر وائی نیوز کی خبر پر معاملے کا نوٹس لیا اور چلتن اسپیشل ایجوکیشن سینٹر کی خراب گاڑیوں کو 10 دن کے اندر مرمت کرنے کی ہدایت کر دی۔

    سرفراز بگٹی نے اپنے بیان میں کہا کہ اے آر وائی نیوز نے اچھا کام کیا ہے جس سے معاملہ ہمارے علم میں آیا، اسکول کی حالت بھی درست کریں گے۔

    انہوں نے کہا کہ معاملہ سامنے لانے پر اے آر وائی نیوز کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

  • کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاج، ایک ہزار سے زائد مسافر رُل گئے

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر احتجاج، ایک ہزار سے زائد مسافر رُل گئے

    کوئٹہ ریلوے اسٹیشن پر ملازمین کی احتجاج کے باعث ایک ہزار سے زائد مسافر اسٹیشن پر ہی رُل گئے۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں ریلوے ملازمین نے اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کو احتجاجا گھنٹوں روک دیا جس کے باعث ایک ہزار سے زائد مسافر کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

    ریلوے ملازمین نے ریلوے اسٹیشن پر ٹرینوں کے سامنے ٹریک پر دھرنا دیدیا جس سے کوئٹہ سے صبح 8 بجے چمن کیلئے روانہ ہونے والی چمن پسنجر ٹرین، صبح 9 بجے راوالپنڈی پشاور کیلئے روانہ ہونے والی جعفر ایکسپریس اور صبح دس بجے کراچی جانے والی بولان میل دو سے چار گھنٹے تاخیر کا شکار ہوئیں۔

    ذرائع کا کہان ہے کہ ان ٹرینوں کی تاخیر کے باعث سفر کرنے والے ایک ہزار سے زائد مسافروں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، جعفر ایکسپریس سے سفر کرنے والے ایک مسافر ذیشان احمد نے بتایا کہ تین دن سے سفر مشکل ہوئی ہے۔ پنجاب کیلئے بس سروس بند ہے ٹرین کا انتخاب کیا تو آج یہ حال ہے۔

    واضح رہے کہ ریلوے یونینز کی جانب سے کوئٹہ کے زرغون روڈ پر ملازمین کے گھروں کی چاردیواروں کو مسمار کرنے کے خلاف ریلوے اسٹیشن پر ریلوے ٹریک پر دھرنا دیا گیا۔

    احتجاجی ملازمین کا کہنا تھا کہ رات کے اندھیرے میں ڈبل روڈ کی توسیع کے منصوبے کے۔پراجیکٹ ڈائریکٹر کی جانب جانب سے بلاجواز کارروائی کی گئی گھروں کی چار دیواریوں کو گرایا گیا۔

    مظاہرین کا کہنا تھا معاملہ عدالت میں ہے، چار دیواریاں مسمار کرنا ماورائے عدالت اقدام ہے، ڈی ایس ریلوے نے مظاہرین سے مذاکرات کرکے مسئلہ ضلعی انتظامیہ کے ساتھ حل کرانے کی یقین دہانی کرادی۔

    مسائل حل کرانے کی یقین دہانی پر ریلوے ملازمین نے ریلوے اسٹیشن پر جاری احتجاج دو روز کیلئے موخر کردیا جس کے بعد اندرون ملک جانے والی ٹرینوں کی روانگی کا عمل شروع ہوگیا۔

  • ایک دن میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

    ایک دن میں پولیو کے مزید 3 کیسز سامنے آگئے

    پاکستان میں پولیو کے مزید تین کیسز سامنے آنے کے بعد پولیو کیسز کی تعداد 55 ہوگئی ہے۔

    قومی ادارہ صحت کی ریجنل لیبارٹری نے 3 پولیو کیسز کی تصدیق کر دی جس کے مطابق پولیو کیسز ڈیرہ اسماعیل خان، ژوب اور جعفر آباد سے رپورٹ ہوئے۔

    خیبر پختوںخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بچی پولیو کا شکار ہوئی اور بلوچستان کے ضلع ژوپ میں بھی ایک لڑکی پولیو سے معذور ہوگئی جبکہ ضلع جعفر آباد میں ایک لڑکے میں پولیو کی تصدیق ہوئی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیو کا یہ چھٹا کیس سامنے آیا ہے، بلوچستان میں رواں سال پولیو کیسز کی تعداد 26 ہوگئی اور خیبر پختونخوا میں 14 ہوگئی۔

  • بلوچستان کی 24 سالہ فرح یوسف تعلیم اور کھیل کے میدان میں گوہرِ نایاب بن کر ابھریں

    بلوچستان کی 24 سالہ فرح یوسف تعلیم اور کھیل کے میدان میں گوہرِ نایاب بن کر ابھریں

    بلوچستان کے چھوٹے سے شہر نوشکی سے تعلق رکھنے والی فرح یوسف تعلیم اور کھیل کے میدان میں گوہر نایاب بن کر ابھری ہیں۔ صرف 24سال کی عمر میں کرکٹ، جوڈو ،کراٹے اور بیڈمنٹن سمیت دس مختلف کھیلوں میں چیمپئن، فیفا ریفری اورکرکٹ کوچنگ کا اعزاز رکھنے کے علاوہ ایم فل اسکالر اور دو کتابوں کی مصنف بھی ہیں۔

    لڑکوں کے ساتھ پریکٹس کرنے والی فرح یوسف ہے جوکرکٹ کے علاوہ جوڈو، بیڈ منٹن ، ہاکی فٹ بال سمیت دس مختلف کھیلوں کی کھلاڑی بنیں بلوچستان اور ملکی سطح کے مقابلوں میں فاتح رہی ہے۔

     2010 میں جوڈو کراٹے میں پہلا ٹائٹل اپنے نام کیا پھر انٹر یونیورسٹی اور انٹر کالج مقابلوں قائداعظم ٹورنامنٹ کھیلا اور 95 سے زائد انعامات حاصل کئے۔ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم میں بطور کپتان ان گنت کامیابیاں حاصل کیں۔

    فرح یوسف غریب گھرانے میں پیدا جہاں خواتین کیلئے کھیلوں کی سہولیات میسر نہیں، مگر اس کے جنون کو کوئی مات نہ دے سکا۔

    وہ کہتی ہیں والدین نے مجھے لڑکوں کی طرح بڑا کیا۔ میں نے گلی کے لڑکوں کیساتھ ملکر ایک کرکٹ ٹیم بنائی وہاں سے کرکٹ کھیلنے کا آغاز کیا۔ گھر میں دیواروں کیساتھ کھیلتی تھی، کبھی دیواروں کو ڈیفنڈر کبھی اٹیکر کے طور پر لیتی تھی۔ اس طرح کراٹے کا آغاز کیا۔

    24سالہ باصلاحیت کھلاڑی کبھی نیشنل گیمز یا اولمپکس نہ کھیل سکی جس کی وجہ وہ سسٹم کی خامیاں بتاتی ہیں۔

    فرح یوسف کا کہنا ہے کہ انہوں نے 95 میڈلز حاصل کئے یہ آسان کام نہیں۔ نوشکی چھوڑ کر کوئٹہ آئی گھر والوں سے یہاں کرایے کے مکانات میں رہی۔ کئی کلومیٹر پیدل سفر کرکے گراونڈ تک آتے تھے اپنی ہڈیاں تڑوائیں اس کے باوجود ایسا پلیٹ فارم نہیں ملا نہ اسپانسر شپ ملی جس کے سبب وہ بڑے مقابلوں میں نہیں جاسکیں۔

     وہ سردار بہادر خان وویمن یونیورسٹی کی کرکٹ ٹیم کی چار سال کپتان رہیں والد کے بیمار ہونے پر انہیں واپس نوشکی جانا پڑا تاہم  اب دوبارہ متحرک ہوگئیں ہیں۔

    فرح یوسف  پاکستان وویمن کرکٹ ٹیم میں جگہ بنانے اور بہتر ملازمت کی خواہاں ہے، فرح کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ وویمن ٹیم میں جگہ بنانے کیلئے بھرپور محنت کررہی ہیں۔ اس محنت کو جاری رکھنے کیلئے مالی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے حکومت سے اپیل ہے کہ ملازمت فراہم کرے۔

    بلوچستان کی اس باصلاحیت بیٹی نے اپنے شوق کیساتھ والد کی خواہش بھی پوری کی، انگلش میں ایم فل کیا دو کتابوں کی مصنفہ بھی ہیں انٹرشپ پر بچیوں وویمن یونیورسٹی نوشکی میں پڑھاتی رہی ہے، فرح کا کہنا ہے کہ تمام تر حوصلہ شکن رویوں اور مشکل حالات کے باوجود وہ اپنی محنت جاری رکھین گی تاکہ ملک و قوم کا نام روشن کرسکیں۔

  • ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 49 ہوگئی

    ملک میں پولیو وائرس کا ایک اور کیس سامنے آ گیا، تعداد 49 ہوگئی

    پاکستان میں پولیو کا ایک اور کیس سامنے آگئے جس سے رواں سال ملک بھر سے کیسز کی تعداد 49 ہوگئی ہے۔

    محکمہ صحت بلوچستان کے حکام کا کہنا ہے کہ پولیو کا نیا کیس ضلع جعفرآباد سے رپورٹ ہوا ہے جہاں ضلع پشین کے ماحولیاتی نمونوں پایا جانے والے وائرس کی ایک بچے میں تصدیق ہوئی ہے۔

    محکمہ صحت بلوچستان کا کہنا ہے کہ ضلع جعفرآباد سے پولیو کا یہ پہلا کیس ہے، جھل مگسی اور نصیر آباد سے ملحقہ ضلع سے پولیو کیس سامنے آنے پر ماہرین نے تشویش کا اظہار کررہے ہیں۔

     یاد رہے رواں سال رپورٹ ملک بھر میں پولیو کیسز کی تعداد49 ہوگئی، تاہم سب سے زیادہ بلوچستان سے 24 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

    سندھ میں رواں برس اب تک 13، کے پی کے میں 10 اور پنجاب و اسلام آباد میں ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے۔

  • وفاقی محتسب کا حکم، سبی کی خاتون کو ساڑھے 10 ہزار روپے دلوا دیے گئے

    وفاقی محتسب کا حکم، سبی کی خاتون کو ساڑھے 10 ہزار روپے دلوا دیے گئے

    کوئٹہ: وفاقی محتسب کے حکم پر بلوچستان کے شہر سبی کی رہائشی درخواست گزار خاتون کو 10 ہزار 500 روپے دلوا دیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق سبی کی پیروزہ نامی خاتون اپنی شکایت لے کر وفاقی محتسب کے ریجنل آفس کوئٹہ پہنچ گئی تھیں کہ بینظیر کفالت پروگرام میں رجسٹریشن کے باجود انھیں ساڑھے دس ہزار کی سہ ماہی قسط نہیں دی جا رہی ہے۔

    وفاقی محتسب سے جاری اعلامیے کے مطابق خاتون کی شکایت پر متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب مانگا گیا، جس پر متعلقہ محکمہ جواز پیش کرنے میں ناکام رہا۔

    درخواست گزار کا کہنا تھا کے انھوں نے اس حوالے سے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے دفتر کے چکر لگائے مگر ان کی کوئی شنوائی نہیں ہوئی، آخر کار مجبور ہو کر انھوں نے انصاف کے حصول کی خاطر وفاقی محتسب کے ادارے میں درخواست دائر کر دی۔

    درخواست موصول ہوتے ہی ریجنل آفس کوئٹہ کے عملے نے انکوائری کا اغاز کیا، اور متعلقہ محکمے کے عملے کو طلب کر کے جواب طلب کیا گیا، جس کے بعد وفاقی محتسب نے احکامات جاری کیے کہ فوری طور پر درخواست گزار کو بینظیر کفالت پروگرام کی سہ ماہی قسط ادا کی جائے۔

    وفاقی محتسب کے احکامات موصول ہوتے ہی متعلقہ محکمے نے درخواست گزار کی سہ ماہی قسط جاری کر دی۔

  • ’بلوچستان کو 24 گھنٹے بجلی دی جائے‘ ہدایت الرحمان کی قرارداد منظور

    ’بلوچستان کو 24 گھنٹے بجلی دی جائے‘ ہدایت الرحمان کی قرارداد منظور

    بلوچستان اسمبلی نے صوبہ کو 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کرنے کی قراردادمتفقہ طور پر منظور کر لی۔

    قرارداد میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ وفاق صوبہ کو آفت زدہ قرار دیکر بجلی کے واجبات معاف کرے،  بلوچستان سے بجلی پیدا ہوتی ہے۔ یہاں 24 گھنٹے بلا تعطل بجلی فراہم کی جائے۔

    ایران سے مکران کو ملنے والی بجلی 200 سے کم کرکے 10 میگاواٹ کر دیا گیا ہے ایران سے مکران کو ملنے والی بجلی ایرانی قیمت پر فراہم کی جائے۔

    مولانا ہدایت الرحمن کی جانب سے پیش کی گئی قرارداد پر حکومتی اور اپوزیشن جماعتیں یک زبان ہوئیں۔ ارکان اسمبلی نے کہا کہ قرارداد بالکل درست ، گیس کی بندش ختم کرنے کا مطالبہ بھی شامل کیا جائے  ہم آئی پی پیز کے بل ادا نہیں کریں گے دنیا کہاں پہنچ گئی ہم اس جدید دور میں گیس بجلی کیلئے رو رہے ہیں۔

    اسمبلی اجلاس کی صدارت کرنے والے چیئرمین خیر جان بلوچ نے رولنگ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی بلوچستان کمیٹی بنا کر وزیراعظم کے ساتھ گیس اور بجلی کے مسئلے پر بات کریں۔

  • فلمی طریقوں سے بچے کو بیدردی سے قتل کرنے والا  نو عمر سیریل کلر پکڑا گیا

    فلمی طریقوں سے بچے کو بیدردی سے قتل کرنے والا نو عمر سیریل کلر پکڑا گیا

    کوئٹہ : جرائم والی سیریز یا فلموں سے متاتر ہوکر 15 سالہ لڑکے نے 7 سالہ بچے کو بیدردی سے قتل کردیا، پولیس نے نو عمر ملزم کو سیریل کلر بننے سے پہلے ہی پکڑلیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے ہزارہ ٹاون میں 8 سالہ بچے کی 20 ستمبر کو ملنے والی جلی ہوئی لاش کے کیس میں ہوشربا انکشافات سامنے آئے ہیں

    کوئٹہ میں ایس ایس پی سیریس کرائم انوسٹیگیشن ونگ کیپٹن ریٹائرڈ ذوہیب محسن ، ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ و دیگر حکام نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہزارہ ٹاون سے 20 ستمبر کو ملنے والے 7 سالہ بچہ ارمان علی کا قاتل پکڑا گیا ہے، جو 15 سالہ نوجوان ہے۔

    ملزم مشتاق حسین حرف مہدی نے دوران تفتیش انکشاف کیا ہے کہ مقتول بچے سے اس کی قسم کی دشمنی نہیں تھی نہ اسے جانتا تھا، اس نے بچے کو پتنگ اڑاتے دیکھا، جوس پلانے کی لالچ دیکر ساتھ لے گیا اور خالی چاردیواری میں قتل کردیا۔

    ایس ایس پی ذوہیب محسن نے مزید بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا ہے کہ وہ سوشل میڈیا پر جرائم پر مبنی فلمیں، ویڈیو گیمز دیکھتا اور کھیلتا تھا انہی فلموں میں دکھائی جانے والی قتل کی وارداتوں کو ذہن میں رکھ کر اس نے واردات کی منصوبہ بندی کی، جرائم فلموں کے کرداروں کی طرح چھری اور ہتھوڑی اسکول بیگ میں ڈال کر جائے واردات گیا، بچے کو پاکر اسے چار دیواری میں بالکل اسی طرح بیدردی سے قتل کیا جس طرح جرائم والی سیریز یا فلموں میں دکھایا جاتا ہے۔

    ملزم نے مزید انکشاف کیا ہے کہ اس نے جرم چھپانے کیلئے لاش پر پٹرول ڈال کر جلادیا۔

    ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹی گیشن یونٹ کے مطابق ملزم نے آلہ قتل چھری ، ہتھوڑی اسکول بیگ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ مزید تفتیش جاری ہے۔

    حکام نے مزید بتایا کہ تفتیش میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ملزم مہدی نے اس سے قبل ایک پالتو کتے کو گلا دبا کر مار دیا تھا، گماں ہے کہ ملزم مزید واردات بھی کرسکتا تھا تاہم بروقت گرفتاری کرکے ملزم کو سیریل کلر بننے سے بچا لیا گیا۔

    حکام کے مطابق ملزم کے ساتھ کچھ سال پہلے کام کی جگہ پر بدفعلی ہوئی تھی، اس نے والد کو بتایا تو انہوں نے ساتھ دینے کی بجائے اسی کو قصوروار ٹھہرایا، جس کے بعد وہ منفی سرگرمیوں کی طرف راغب ہوگیا۔

    ایس ایس پی کیپٹن ریٹائرڈ ذوہیب محسن نے والدین سے اپیل کی کہ بچوں پر نظر رکھیں موبائل فون یا سوشل میڈیا کے استعمال پر خصوصی طور پر خیال رکھا جائے۔

    ذوہیب محسن کا کہنا تھا کہ سیریس کرائم انوسٹیگیشن یونٹ نے کیس کو بڑی محبت اور جدید تکنیک سے حل کیا ہے ، خصوصی ٹیم تشکیل دی جس نے جائے وقوعہ کی جیو فینسنگ کرائی گئی متعدد کیمروں کی سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کی، سو سے زائد موبائل نمبرز پر کام کیا متعدد لڑکوں کو شامل تفتیش کرکے اصل ملزم تک پہنچنے میں کامیاب ہوئے۔

    https://urdu.arynews.tv/mysterious-story-of-serial-killer-raman-raghu-who-killed-40/