Author: مصطفی خان ترین

  • کوئٹہ : دہشت گردوں کا سہولت کار ڈاکٹرعثمان قاضی گرفتار

    کوئٹہ : دہشت گردوں کا سہولت کار ڈاکٹرعثمان قاضی گرفتار

    کوئٹہ : پولیس نے دہشت گردوں کی سہولت کاری کے الزام میں بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی (بیوٹمز) کے لیکچرار پروفیسر ڈاکٹر عثمان قاضی گرفتار کرلیا۔

    اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ بلوچستان یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کے لیکچرار ڈاکٹر عثمان قاضی کو  12 اگست کی رات گھر سے گرفتار کیا گیا تھا، ملزم کو گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر پکڑا گیا۔

    ذرائع کے مطابق 11 اگست کو شہر میں گرفتار خودکش بمبار کی نشاندہی پر کارروائی کی گئی، ڈاکٹر عثمان نے دوران حراست دہشت گردی کے واقعات میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

    اس کے علاوہ ملزم نے ریلوے اسٹیشن پر حملے میں مدد کرنے اور درجنوں بمباروں کو تربیت دینے کا اعتراف بھی کیا، گرفتار پروفیسر جشن آزادی کے موقع پر دہشت گرد حملوں کا منصوبہ بنا رہا تھا۔

  • بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث قبیلے کے سردار سمیت 11 گرفتار

    بلوچستان : میاں بیوی کے قتل میں ملوث قبیلے کے سردار سمیت 11 گرفتار

    کوئٹہ : بلوچستان میں میاں بیوی کے بہیمانہ قتل میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار شدگان میں ساتکزئی قبیلے کا سربراہ بھی شامل ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان میرسرفراز بگٹی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا ہے کہ ان تک میاں بیوی کے قتل میں ملوث 11 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

    ان کا کہنا ہے کہ قتل میں ملوث افراد کے خلاف آپریشن مؤثر طریقے سے جاری ہے، ریاست مظلوم کے ساتھ کھڑی ہے، تمام ملوث ملزمان کو کیفردار تک پہنچایا جائے گا۔

    دوسری جانب میاں بیوی کے قتل میں ملوث افراد کی گرفتاری کیلیے کارروائی کرتے ہوئے پولیس نے ساتکزئی ہاؤس پر چھاپہ مار کر قبیلے کے سربراہ سردار شیرباز ساتکزئی کو گرفتار کرلیا۔

    پولیس کی جانب سے سردار شیرباز ساتکزئی کی گرفتاری پر سراوان قبیلے کے سرداروں کا ردعمل سامنے آیا ہے ان کا کہنا ہے کہ واقعے کو جواز بنا کر قبیلے کے سربراہ کی گرفتاری درست نہیں۔

    مزید پڑھیں : میاں بیوی کے قتل کی ویڈیو وائرل، حکومتی مدعیت میں مقدمہ درج

    واضح رہے کہ بلوچستان میں غیرت کے نام پر میاں بیوی کے قتل کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد حکومتی مدعیت میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

    ترجمان بلوچستان حکومت شاہد رند نے کہا ہے کہ ویڈیو میں نظر آنے والے افراد کی شناخت کے لئے ڈیٹا نادرا بھیجا گیا جس میں متعلقہ قبائل اور ملوث افراد کی شناخت ہو گئی ہے جسے فی الحال ظاہر نہیں کر رہے۔