Author: نعیم حنیف

  • شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے، پارٹی اعلامیہ

    شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے، پارٹی اعلامیہ

    پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی نے فواد چوہدری کی جانب سے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انھوں نے مجرمانہ فعل کیا۔

    پی ٹی آئی کی سیاسی کمیٹی کا اجلاس ہوا، جس میں فواد چوہدری کے رویے پر مذمتی اعلامیہ جاری کیا گیا، پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ مار کر مجرمانہ فعل کیا، سیاسی کمیٹی کی جانب سے فواد چوہدری کے شعیب شاہین کو تھپڑ مارنے کی مذمت کی گئی۔

    مذمتی اعلامیے میں پی ٹی آئی نے کہا کہ فواد چوہدری کا شعیب شاہین پر بلااشتعال حملہ حیوانی جبلت کا اظہار ہے، شعیب شاہین پر اٹھایا جانے والا ہاتھ پوری پی ٹی آئی پر طمانچہ ہے۔

    اڈیالہ جیل کے گیٹ پر فواد چوہدری نے شعیب شاہین کو تھپڑ دے مارا

    پی ٹی آئی نے کہا کہ راہِ فرار اختیار کرنیوالے بزدل اور سیاسی غدار سے یہی توقع ہے، پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی شعیب شاہین سے اظہار یکجہتی اور مکمل سپورٹ کرتی ہے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا کہ فواد چوہدری خود کو کسی بھی فورم پر پی ٹی آئی نمائندے کے طور پر پیش کرنے کے مجاز نہیں۔

    فواد چوہدری نے پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی اور اس کے اعلامیے کو دوٹکے کا قرار دے دیا، ٹوئٹ میں انھوں نے کہا کہ دوٹکے کی پی ٹی آئی سیاسی کمیٹی ایک غیر اہم کلرک کے معاملے پر قرارداد لے آئی۔

    فواد چوہدری کا ٹوئٹ کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ سیاسی کمیٹی کے اکثر لوگ ایک دن کیلئے جیل نہیں گئے، کروڑوں روپے کے فنڈ کھا گئے۔

    https://urdu.arynews.tv/fawad-chaudhry-said-i-never-left-pti/

  • جاوید لطیف کے خلاف لیگی قیادت کا ایکشن

    جاوید لطیف کے خلاف لیگی قیادت کا ایکشن

    لاہور: مسلم لیگ ن کی قیادت نے سینئر رہنما جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کر کے الزامات کے ثبوت مانگ لیے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق مسلم لیگ ن کی جانب سے جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس جاری کیا گیا، جس میں کہا گیا ہے ہ جاویدلطیف نے ایک ٹی وی شو میں قیادت پر جھوٹے الزامات عائد کیے۔

    رپورٹ کے مطابق مسلم لیگ ن کے سیکریٹری جنرل احسن اقبال کی جانب سے شوکاز نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    شوکاز نوٹس کے متن میں درج ہے کہ ’جھوٹے اور من گھڑت الزامات پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ہے، مسلم لیگ ن جمہوری اقدار کی علم بردار ہے، ن لیگ کے قائد کو اپنے شانہ بشناہ کھڑے ساتھیوں پر فخر ہے‘۔

    شوکاز نوٹس میں لکھا گیا کہ ’ن لیگ تمام ترسازشوں کے باوجود اب بھی متحد و منظم ہے، کنٹونمنٹ الیکشن میں جیت بھی پارٹی اتحاد اور مقبولیت کا منہ بولتا ثبوت ہے، پارٹی میں روایت کے مطابق سب کو اظہارِ رائے کا مکمل موقع فراہم کیا جاتا ہے، اس لیے ٹی وی شوز میں پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی ناقابل قبول ہے‘۔

    جاوید لطیف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ شوکاز نوٹس کا جواب 7 دن میں جمع کرائیں اور اپنی سزا کا تعین بھی خود کریں۔

    دوسری جانب مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور رکن قومی اسمبلی رانا ثنا اللہ نے جاوید لطیف کو شوکاز نوٹس بھیجنے کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ باعزت طریقے سے نوٹس وصول کر کے اس کا جواب دیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ’سیاست میں گفتگو کے دوران باتیں آگے پیچھے ہوجاتی ہیں،جو بھی بات قواعد سے ہٹ کرکی اُس کی وضاحت دینی چاہیے،جاویدلطیف کی وضاحت سے پہلے بیان پر بات کرنا مناسب نہیں ہے‘۔

    اُن کا کہنا تھا کہ ’پارٹی کے صدر کسی بھی رہنما، کارکن کو شوکاز نوٹس جاری کرنے کا فیصلہ کرتے ہیں، شہبازشریف فیصلےسے پہلےقائدن لیگ سےمشورہ کرتے ہیں، یہ نوٹس بھی مشاورت کے بعد جاری کیا گیا،  مفاہمت اور مزاحمت کے درمیان کوئی لڑکی ہے اور نہ ہی کوئی معاملہ ہے، لاہور: مفاہمت اورمزاحمت اس لئے ہے کہ الیکشن شفاف ہوں، اگر مفاہمت سے حق مل گیا تو مزاحمت کی ضرورت پیش نہیں آئے گی‘۔

  • فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی نئی ویڈیو شیئر کردی

    فاسٹ بولر حسن علی نے اپنی بیٹی کی نئی ویڈیو شیئر کردی

    قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بالر حسن علی نے اپنی ننھی سی شہزادی ’حیلینا‘ کی مصروفیت کی نئی ویڈیو شیئر کر دی ہے۔

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر کی جانب سے سوشل میڈیا اکاؤنٹ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کے ساتھ ایک دل کو چھو لینے والی اسٹوری شیئر کی جس میں اُن کی ننھی سی بیٹی کو اپنے کھلونوں کے ساتھ کھیلتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

    حسن علی نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں بیٹی حیلینا سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ ‘ تمہاری چھوٹی چھوٹی انگلیاں اور پاؤں ہمارے دلوں کو محبت اور خوشیوں سے بھر دیتے ہیں۔‘

    ساتھ ہی فاسٹ بولر نے مزید لکھا ہے کہ ’وہ اپنی بیٹی کو بہت یاد کر رہے ہیں۔‘

    یاد رہے کہ رواں سال ہی حسن علی کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کی اطلاع اُنہوں نے سوشل میڈیا پر دی تھی، حسن علی اور اُن کی اہلیہ نے اپنی ننھی پری کا نام ’حیلینا حسن علی‘ رکھا ہے۔

  • وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

    وزیراعلیٰ پنجاب کا انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ

    لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے عوامی رابطوں کے بعد سیاسی،انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کا فیصلہ کیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق عثمان بزدار نے آئندہ دو سال تبدیلیاں خود کرکےفرنٹ فٹ پر کھیلنےکا فیصلہ کیا ہے، عثمان بزدار تین سال تک تبدیلیوں کےفیصلےوفاق کی مشاورت سےکرتےرہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وزیراعلیٰ پنجاب اپنی سیاسی،انتظامی ٹیم میں تبدیلیاں خودکریں گے، عثمان بزدار چند روز میں کابینہ،انتظامی ٹیم میں تبدیلیوں کااعلان کرینگے، اسی تناظر میں عثمان بزدار آئی جی پنجاب،انتظامی افسران کےنام خود وفاق کوبھیجیں گے۔

    ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب نےدو افسران کےتبادلےکیلئے وفاق سےرابطہ کرلیا ہے، آئی جی پنجاب اورچیف سیکرٹری پنجاب کی تبدیلی کا امکان ہے،فیصلہ انتظامی اور سیکیورٹی کی صورتحال کوبہتر کرنے کیلئےکیاگیا، وزیراعلیٰ نےگزشتہ ہفتےآٹھ ڈپٹی کمشنر اور متعددسیکرٹریزکو تبدیل کیاتھا۔

  • پولیس کا عائشہ کے دوست کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

    پولیس کا عائشہ کے دوست کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ

    لاہور: جشن آزادی کے روز گریٹر اقبال پارک میں پیش آئے واقعے میں مزید پیش رفت ہوئی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور پولیس نے متاثرہ خاتون عائشہ اکرم کے دوست ریمبو کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ریمبو اور عائشہ مل کر ٹک ٹاک ویڈیوز بناتے ہیں۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹک ٹاکر ریمبو عائشہ کو مینار پاکستان پر لے کر گیا تھا، واقعے کے بعد ریمبو اپنے فون سے مختلف لوگوں سے بات کراتا رہا، عائشہ کے اہلخانہ بھی ریمبو کے سخت خلاف تھے۔

    ذرائع کے مطابق ریمبو کچھ عرصہ سے عائشہ کے گھر پر مقیم تھا، عائشہ کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ بھی ریمبو چلاتا ہے، دونوں نے واقعے کی رات سڑک پر گزاری۔

    مزید پڑھیں: مینار پاکستان واقعہ: متاثرہ لڑکی کی میڈیکل رپورٹ میں اہم انکشافات

    عائشہ تمام شوبز سرگرمیاں ریمبو کے مشورے سے کرتی ہے، ریمبو نے ٹک ٹاکر عائشہ سے کچھ عرصہ سے گلوکاری بھی کرارہا ہے، بطور گلوکارہ عائشہ کی آواز میں گیت بھی سامنے آیا ہے۔

    یاد رہے کہ 14 اگست کے روز مینار پاکستان پر موجود خاتون عائشہ اکرم کو وہاں موجود 400 افراد کی جانب سے تشدد، جنسی حملے اور لوٹ مار کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ واقعے کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر آنے پر پولیس نے 3 روز بعد مقدمہ درج کیا تھا۔

    گزشتہ رات گئے لاہور پولیس نے راوی روڈ، بادامی باغ، لاری اڈا اور شفیق آباد کے علاقوں میں چھاپہ مار کارروائیاں بھی کی ہیں اور 15 افراد کو حراست میں لے کر تھانہ لاری اڈا منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے زیر حراست افراد کے موبائل نمبرز کی 14 اگست کی لوکیشن ٹریس کی جائے گی اور زیر حراست افراد کو ویڈیوز میں نظر آنے والے ملزمان سے میچ کیا جائے گا۔

  • سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے

    سینئر صحافی عارف نظامی انتقال کرگئے

    پاکستان میں صحافت کا درخشندہ ستارہ غروب ہوا ، نامور پاکستانی صحافی اور سابق نگراں وفاقی وزیر عارف نظامی انتقال کرگئے۔

    تفصیلات کے مطابق عارف نظامی گزشتہ دو ہفتوں سے لاہور کے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ آج خالق حقیقی سے جاملے۔

    عارف نظامی انگریزی اخبار پاکستان ٹوڈے کے بانی و ایڈیٹر اور نوائے وقت اخبار گروپ کے بانی حمید نظامی کے بیٹے تھے۔

    وزیراعظم عمران خان نے سینئر صحافی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں وزیراعظم نے لواحقین سے اظہار تعزیت اور مرحوم کے بلند درجات کی دعا کی۔

    وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی عارف نظامی کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ عارف نظامی کی رحلت کا سن کر دل بجھ گیا ہے، ان سے طویل تعلق تھا، تحریک پاکستان میں عارف نظامی کےوالد حمیدنظامی اور میرےدادا،تایاہمسفر تھے، اسی تعلق سے ان سے وہی تعلق رہا جو خاندان کے بزرگوں سےہوتا ہے۔

    وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی نامور صحاٖفی کے انتقال پر انتہائی دکھ اور افسوس کا اظہار کیا، ٹوئٹر پر جاری بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ نوائے وقت گروپ کے نظامی خاندان سے پانچ دہائیوں سے ایک ذاتی تعلق ہے، عارف نظامی صاحب کی رحلت میرے لئے کسی بھی ذاتی نقصان سے کم نہیں، اللہ تعالیٰ مرحوم کو غریق رحمت کرے، ان کے لواحقین کو صبر جمیل عطا کرے۔

    سابق آصف زرداری نے سینئرصحافی عارف نظامی کےانتقال پر اظہار افسوس کیا ہے، اپنے تعزیتی بیان میں آصف زرداری نے کہا کہ عارف نظامی کے انتقال کی خبر سن کر بہت رنجیدہ ہوں، مرحوم صحافت میں معتبر مقام رکھتےتھے۔

     

  • کالعدم ٹی ایل پی اورحکومتی کمیٹی کےمذاکرات کے 2 دور، ڈیڈلاک برقرار

    کالعدم ٹی ایل پی اورحکومتی کمیٹی کےمذاکرات کے 2 دور، ڈیڈلاک برقرار

    لاہور: کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) اور حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کے دو دور ہوئے جس میں ڈیڈ لاک برقرار ہے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کالعدم ٹی ایل پی سے مذاکرات کے تیسرے دور میں وزیر داخلہ شیخ رشید اور نور الحق قادری شرکت کریں گے جبکہ مذاکرات کے دو ادوار کی تفصیلات سامنے آگئیں۔

    کالعدم ٹی ایل پی نے 12 پولیس اور ایک رینجرز اہلکار کو رہا کردیا، ٹی ایل پی کی جانب سے اسلحہ اور سامان واپس کیا گیا تاہم پیٹرول ٹینکر دینے سے انکار کردیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق مذاکرات کاروں نے سعد رضوی اور کارکنان کی رہائی کا تاحال مطالبہ نہیں کیا، ٹی ایل پی رہنماؤں کا کہنا ہے کہ حکومت اپنے معاہدے پر عمل کرے۔

    مزید پڑھیں: سعد رضوی سے علما کی ملاقات، اندرونی کہانی سامنے آگئی

    ذرائع کا کہنا ہے کہ کالعدم ٹی ایل پی معاہدے کی پاسداری اور سفیر کو نکالنے کے مطالبے پر قائم ہے، رہنماؤں کا کہنا ہے کہ معاہدے پر عمل نہ ہوا تو لائحہ عمل طے کریں گے۔

    حکومت سے مذاکرات میں پیش رفت نہ ہوئی تو ٹی ایل پی کل مارچ کا اعلان کرسکتی ہے، ممکنہ مارچ کی صورت میں حکومت نے اقدامات شروع کردیے۔

    ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر مختلف مقامات کو ایک بار پھر سیل کردیا گیا، ہیوی مشینری اور کنٹینرز فیض آباد کے مقام پر پہنچا دیے گئے، ڈبل اور شمس آباد سے آئی جے پی روڈ جانے والا لنک روڈ بھی بند کردیا گیا، ممکنہ احتجاج کے پیش نظر مزید علاقے بھی سیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

  • معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

    معروف لوک گلوکار شوکت علی انتقال کر گئے

    لاہور : پانچ دہائیوں تک "لوک موسیقی” سے مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے گلوکار شوکت علی اپنے خالق حقیقی سے ملے۔

    اہل خانہ نے شوکت علی کی وفات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جگر کے عارضے میں مبتلا ماضی کے لوک گلوکار شوکت علی علاج کی غرض سے سی ایم ایچ لاہور میں داخل تھے آج وہ خالق حقیقی سے جاملے۔

    ڈاکٹروں کے مطابق شوکت علی کے جگر نے کام کرنا چھوڑ دیا تھا، گذشتہ روز شوکت علی کے بیٹے عمران شوکت نے بتایا تھا کہ ان کے والد کا جگر کام نہیں کر رہا ہے اور ڈاکٹرز تقریباً جواب دے چکے ہیں۔

    شوکت علی کو حکومت کی جانب سے پرائڈ آف پر فارمنس سے بھی نوازا جاچکا ہے،انہوں نے صوفیانہ کلام اور پنجابی گانوں میں بھی خوب نام کمایا، 1965 کی جنگ میں ان کا گایا ہوا ملی نغمہ، جاگ اٹھا ہے، سارا وطن اب بھی جوانوں کو جوش دلاتا ہے۔

    انہوں نے 1982 میں نئی دہلی میں منعقد ہونے والے ایشین گیمز میں لائیو پرفارمنس دی تھی اور ان کا گانا ’کدی دے ہس بول وے’ سال 2009 میں بھارتی فلم لو آج کل میں بھی استعمال ہوا تھا۔

    گذشتہ سال پندرہ اکتوبر کو اے آر وائی کے پروگرام ‘باخبر سویرا’ میں میزبان مدیحہ نقوی اور شفاعت علی نے معروف فوک گلوکار شوکت علی جگر کے عارضے میں مبتلا کی خبر آن ایئر کی تھی۔

    اس خبر کے بعد فوک گلوکار شوکت علی کو جگر کے علاج کیلئے گمبٹ انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز خیرپور میں داخل کیا گیا، جہاں وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ان کے جگر کے انفیکشن کا علاج ہوا۔

    بعد ازاں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ کی خصوصی ہدایت پر انہیں سی ایم ایچ لاہور میں داخل کرایا گیا تھا۔

    وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے معروف گلوکار کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں فردوس عاشق اعوان نے لکھا کہ معروف گلوکار شوکت علی کے انتقال کی خبر سن کر بہت دکھ ہوا (اِنَّا لِلّٰہِ وَاِنَّا اِلَیْہِ رَاجِعُوْن)۔

    شوکت علی نے اپنے فن خصوصا پرجوش ملی نغموں سے پاکستان کا نام روشن کیا، پروردگار مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

  • نواز شریف آصف زرداری سے سخت ناراض ، بات کرنے سے انکار

    نواز شریف آصف زرداری سے سخت ناراض ، بات کرنے سے انکار

    اسلام آباد: پی ڈی ایم کے اجلاس کےبعد سابق صدر آصف زرداری نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سےٹیلی فونک رابطہ کیا لیکن نواز شریف نے بات نہ کی، اسحاق ڈار نے کہا نوازشریف ناراض ہیں، بات نہیں کرنا چاہتے۔

    تفصیلات کے مطابق سابق صدرآصف زرداری اورنوازشریف کے رابطے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم کےگرما گرم اجلاس کے بعد آصف زرداری کا نواز شریف کو فون کیا تاہم مسلم لیگ ن کے قائد نوازشریف نے گھر میں موجودگی کے باوجود فون نہ سنا۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ فون پرمسلم لیگ ن کے رہنما اسحاق ڈار کی آصف زرداری سے سخت گفتگو ہوئی ، آصف زرداری نےکہااپوزیشن لیڈر کے لیے اعظم نذیر تارڑ پرتحفظات ہیں، گفتگومیں بتایاگیا اعظم نذیرتارڑ بے نظیر قتل کیس میں ملزمان کے وکیل تھے ، پیپلزپارٹی کسی صورت اعظم نذیر کے نام پر اتفاق نہیں کرے گی۔

    ذرائع کے مطابق اسحاق ڈار نے زرداری کو جواب میں کہا نوازشریف ناراض ہیں،بات نہیں کرناچاہتے ، آصف زرداری اوراسحاق ڈارکی فون پرگفتگو اسپیکرپربلاول بھٹو نے بھی سنی۔

    ذرائع نے کہا اسحا ق ڈار کی طرف سےانتہائی تلخ گفتگو کے بعد آصف زرداری نے فون بند کردیا، شاہد خاقان اورپرویزرشید کوپیپلزپارٹی سےرابطوں کی بحالی کاٹاسک دیدیاگیا، ٹاسک مسلم لیگ ن کے اہم افراد اورخاندانی میٹنگ کے بعد دیا گیا۔

    ذرائع کے مطابق پرویز رشید ،شاہد خاقان پیپلزپارٹی کواستعفوں پر راضی کرنے کی کوشش کریں گے۔

  • مسلم لیگ ن کا اجلاس، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات،  سخت جملوں کا تبادلہ

    مسلم لیگ ن کا اجلاس، مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات، سخت جملوں کا تبادلہ

    لاہور: پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے حوالے سے حکمت عملی طے کرنے کے لیے مسلم لیگ ن  کے اجلاس میں مریم نواز اور حمزہ شہباز میں اختلافات پیدا ہوگئے، دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف سخت جملوں کا استعمال بھی کیا۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز کو مسلم لیگ ن کے ذرائع سے موصول ہونے والی اطلاع کے مطابق پی ڈی ایم کے حوالے سے حکمت عملی مرتب کرنے کے حوالے سے مسلم لیگ ن کا اجلاس ہوا، جس میں شریف خاندان کی اہم شخصیات اور پارٹی رہنماؤں نے شرکت کی جبکہ نواز شریف ویڈیو لنک کے ذریعے شریک تھے۔

    ذرائع کے مطابق اجلاس میں پی ڈی ایم اور پارٹی سیاست سے متعلق حکمت عملی مرتب کرنے کے دوران رہنماؤں میں اختلاف ہوا۔ مریم نواز نے حمزہ شہباز کی سیاست پر تنقید کی جس پر نواز شریف نے بیٹی سے ناراضی کا اظہار کیا جبکہ حمزہ شہباز نے اس کا بھرپور انداز میں جواب دیا۔

    مزید پڑھیں: ’پی پی آئے تو ٹھیک ورنہ لانگ مارچ ہر صورت ہوگا‘: مولانا اور نوازشریف کا اتفاق

    اس موقع پر حمزہ شہباز شریف نے کہا کہ ’اگر ہمیں اسی طرح سیاست کرنی ہے تو مسلم لیگ (ن) تقسیم ہوجائےگی، میرے سیاسی استاد نوازشریف ہیں تو میں کس طرح سے ایسی (جارحانہ) سیاست کرسکتا ہوں‘۔

    مریم نواز کے  اعتراض پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ ’اگر آپ میری طرز سیاست پر اعتراض کررہی ہیں تو آپ اپنے والد پر اعتراض کررہی ہیں‘۔

    نوازشریف نے مریم نواز کو بات کرنے سے روکتے ہوئے کہا کہ ’خاموش ہوجاؤ اور حمزہ شہباز سیاست سیکھو‘۔  اجلاس میں نوازشریف کی باربار برہمی کے باوجود جب معاملہ نہ سنبھلا تو  نوازشریف اپنی نشست چھوڑ کر چلے گئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس کےدوران مریم نواز اور حمزہ شہباز میں تلخ جملوں کاتبادلہ بھی ہوا۔ ذرائع نے یہ بھی بتایا کہ نوازشریف نے شاہد خاقان عباسی کو پیپلزپارٹی سے مذکرات کرنے اور انہیں اسمبلی سے استعفوں پر آمادہ کرنے کا اہم ٹاسک بھی دیا۔