Author: نعیم حنیف

  • لاہور میں رشوت کا بازار گرم، پولیس عیدی وصول کرنے لگی

    لاہور میں رشوت کا بازار گرم، پولیس عیدی وصول کرنے لگی

    لاہور:رمضان المبارک کے دوران پنجاب میں پولیس گردی کے واقعات عروج پر پہنچ گئے، لاہور پولیس نے رشوت کا بازار گرم کر دیا،عید سے دو ہفتے قبل ہی سڑکوں اور شاہراوں پر پولیس اہلکار عیدی وصول کرتے دکھائی دیتے ہیں۔

    10

    اطلاعات کے مطابق لاہور میں پولیس کی جانب سے عیدی کے نام پر رشوت وصولی کا سلسلہ جاری ہے۔سی سی پی اولاہورآفس میں پولیس کا قبلہ درست کرنے کے بجائے ہر وقت قبضہ مافیا کی سرپرستی کے نت نئے طریقے دریافت کرنے کا کام ہوتا دکھائی دیتا ہے۔

    12

    رواں ہفتے موٹر وے بابو صابو ناکے پر شیرا کوٹ پولیس کے اہلکاروں نے خاتون سے چالیس ہزار روپے رشوت طلب کرلی۔ اے آر وائی نیوز کی نشاندہی پر دونوں اہلکار معطل کر کے جیل بھیج دیئے گئے اگلے ہی روز ایس ایچ او شفیق آباد کو سرعام رشوت لینے پر گرفتار کر لیا گیا۔

    13

    اسی طرح ایس ایچ او فیصل ٹاون اسدعباس نے مسلم لیگ ق کے رہنما یوسف احد ملک کے گاڈز کو لائسنس اسلحے کے ساتھ گرفتار کر کے پیسوں کا مطالبہ کیا اور عیدی نہ ملنے پر ناجائز اسلحے کا جھوٹا مقدمہ درج کر لیا جسے عدالت نے خارج کرکے ایس ایچ او کے خلاف کاروائی کا حکم جاری کیا۔

    یہ چند واقعات وہ ہیں جو میڈیا کی نظر سے بچ نہ پائے اور عوام کے سامنے آگئے تاہم ایسے سیکڑوں واقعات جو میڈیا کی آنکھ سے اوجھل رہتے ہیں پولیس کے ہاتھوں ہزاروں شہریوں کی ذلت اور رسوائی کا باعث بنتے رہتے ہیں اگر کوئی شہری چوروں اور ڈاکوؤں سے بچ بھی جائے تو وہ پولیس گردی کی بھینٹ ضرور چڑھ جاتا ہے یعنی عوام کے جان و مال کے محافظ ہی ان کے دشمن بنتے جارہے ہیں مگر پنجاب حکومت مہنگائی اور کرپشن کے ساتھ پولیس گردی کے روکنے میں بھی بری طرح ناکام ہو چکی ہے۔

  • ہدایتکارہ  نور کی عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز،22 جولائی کو ریلیز ہوگی

    ہدایتکارہ نور کی عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز،22 جولائی کو ریلیز ہوگی

    لاہور: فلم اور ٹی وی کی ادکارہ نور پاکستان کی پانچویں خاتون فلم ڈائریکٹر بن گئیں، بطور ہدایت کارہ ان کی پہلی فلم عشق پازیٹو کا کیمرا کلوز ہوگیا، فلم 22 جولائی کو ملک بھر کے سنیما گھروں کی زینت بنے گی۔

    ویسے تو خواتین ہر شعبے میں ہی کارہائے نمایاں انجام دے رہی ہیں مگر فلم ڈائریکشن کے شعبے میں یہ فہرست بہت طویل نہیں ہے پاکستان کے معرض وجود میں آنے کے بعد نور سے قبل ہدایت کارہ سنگیتا، شمیم آرا، ملکہ ترنم نورجہاں اور ریما خان ملکی فلم انڈسٹری میں فلم ڈائریکشن کے جوہر دکھا چکی ہیں جبکہ ان خواتین ڈائریکٹرز میں سنگیتا اور شمیم آرا نے بے شمار کامیابیاں بھی سمیٹیں۔

    پندرہ برس سے فلم اور ٹی وی کے شعبوں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی ورسٹائل اداکارہ نور نے بھی ہدایت کاری کے میدان میں اپنا لوہا منوانے کی ٹھان لی ہے اور ان کی ڈیبیو فلم عشق پازیٹو پروسیسنگ کے مراحل میں ہے۔

    فلم میں نور نے بطور ہیروئن بھی پرفارم کیا ہے جبکہ ان کے مقابل ہیرو کا کردار دنیائے کلاسیکی کے بڑے گھرانے پٹیالہ کے معروف گلوکار ولی حامد علی خاں نے انجام دیا ہے۔ اس طرح ولی کی بھی بطور اداکارعشق پازیٹو ڈیبیو فلم ہے۔

    اے آر وائی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نور نے بتایا کے پاکستان کی پانچویں خاتون ڈائریکٹر بننا ان کےلیے بڑا اعزاز ہونے کے ساتھ ساتھ بہت چیلنجنگ بھی ہے اور ان کی ذمہ داری میں مزید اضافہ ہو گیا ہے، خاص طور پر بیک وقت اداکاری اور ہدایت کاری کا تجربہ میرے کیرئیر میں ایک خوشگوار موڑ ثابت ہو رہا ہے۔

    فلم کے ہیرو ولی حامد علی خاں کا کہنا تھا کہ فلم کی پروسیسنگ کا آغاز جلد بھارت میں کیا جارہا ہے جبکہ پیچ ورک کے دوران بھارتی اداکار سونو اور فرح خان کی عشق پازیٹو میں بطور مہمان اداکار شرکت بھی متوقع ہے۔

  • راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    راحت فتح سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے

    لاہور:استاد راحت فتح علی خاں بھارتی اداکار سلمان خان کی دعوت پر بھارت پہنچ گئے جہاں وہ عیدالفطر پر ریلیز کی جانے والی بالی وڈ فلم سلطان کی تشہیری مہم میں حصہ لیں گے۔

    بھارت روانگی سے قبل میلوڈی کنگ راحت فتح علی خاں نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ سلمان خان کی خواہش پر دورہ بھارت پر جارہے ہیں جہاں وہ دوران فلم سلطان کی میوزک لانچنگ اور تشہیری مہم میں بھی حصہ لیں گے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ بھارت میں قیام کے دوران کچھ نئے فلمی پراجیکٹس پر بھی کام کریں گے جن کی تفصیلات وہ عید الفطر کے موقع پر اے آر وائی نیوز پر اینکر عمرشریف اور وسیم بادامی کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں بتائیں گے۔

    واضح رہے کہ فلم سلطان میں اداکار سلمان خان اور انوشکا شرما پر فلمایا گیا گیت ‘‘جگ گھومیا ‘‘راحت فتح علی خاں کی آواز میں ریکارڈ کیا گیا ہے جوفلم کی ریلیز سے قبل ہی میوزک اور فلمی حلقوں میں بے پناہ مقبولیت حاصل کررہا ہے۔

    سلماں خان کا شمار بھی راحت فتح کے مداحوں میں ہوتا ہے اور وہ کئی مرتبہ اس بات کا اعتراف بھی کر چکے ہیں کہ ان کی فلموں کی کامیابی میں پاکستانی گلوکار راحت فتح کے گیتوں کا بہت بڑا ہاتھ ہے۔

    طویل بیڈ پیج کے بعد فلم دبنگ سے سلمان خان کا کم بیک ہوا تو اس کا کریڈٹ بھی انہوں نے راحت فتح علی کے گیت ‘‘تیرے مست مست دو نین ’’کو دیا۔

    ‘‘جگ گھومیا ‘‘کی ریکارڈنگ سے قبل فلم سلطان کی پوری ٹیم یہ گیت ارجیت سنگھ کی آواز میں ریکارڈ کرانا چاہتی تھی مگر صرف سلمان خان کا ووٹ راحت فتح علی خاں کی حمایت میں اس یقین کے ساتھ تھا کہ جگ گھومیا کو پاکستانی گلوکار راحت فتح علی خاں سے بہتر کوئی نہیں گا سکتا۔

  • ریما سرکاری ٹی وی پر ٹاک شو کی میزبانی کریں گی

    ریما سرکاری ٹی وی پر ٹاک شو کی میزبانی کریں گی

    اسلام آباد:اداکارہ ریما خان کو سرکاری ٹی وی پر بطور اینکر ٹاک شو کی اجازت مل گئی، اداکارہ کا شو عید الفطر کے بعد نشر ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق اداکارہ و ہدایت کارہ ریما خان نے شادی کے چار سال بعد شوبز سرگرمیوں کا دوبارہ آغاز کر دیا مگر اداکارہ اب صرف بطور اینکر اور فلم پروڈیوسر اپنے فن کے جوہر دکھانا چاہتی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق اسلام آباد میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید سے ملاقات کے دوران اداکارہ ریما خان کو سرکاری ٹی وی پر بطور اینکر ٹاک شو کی اجازت دے دی گئی ہے جبکہ یہ شو عیدالفطر سے آن ائیر کیا جائے گا۔

    اس طرح ریما خان آئندہ اپنا زیادہ وقت اپنے سسرال یعنی امریکا کے بجائے میکے پاکستان میں گزاریں گی۔

    ریما خان نے اے آر وائی کو بتایا کہ وہ عید کے بعد بطور پروڈیوسر اور ہدایت کارہ نئی فلم کا آغاز بھی کررہی ہیں جس میں اداکاری کے جوہر دکھانے کا فیصلہ تاحال نہیں کیا۔

    واضح رہے کہ ریما خان شادی سے قبل بھی نجی ٹی وی پر بطور اینکر پرفارم کرچکی ہیں۔