Author: نعیم اشرف بٹ

  • پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوسری جماعت سے اپوزیشن لیڈر بنانے پر اعتراض ہے: عاطف خان کا انٹرویو میں انکشاف

    پی ٹی آئی رہنماؤں کو دوسری جماعت سے اپوزیشن لیڈر بنانے پر اعتراض ہے: عاطف خان کا انٹرویو میں انکشاف

    (یکم ستمبر 2025): پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما عاطف خان نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میں کافی لوگوں کو اپوزیشن لیڈر دوسری جماعت سے بنانے پر اعتراض ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما عاطف خان نے اے آر وائی نیوز  سے خصوصی گفتگو میں کہا کہ محمود اچکزئی کی صرف ایک سیٹ جبکہ اکثریت پی ٹی آئی کی ہے لیکن بانی کا فیصلہ سب کو ماننا پڑتا ہے۔

    انپوں نے کہا کہ اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر بنانے پر کافی لوگوں کو اعتراض ہے، کیوںکہ اچکزئی کی ایک سیٹ ہے جبکہ اکثریت پی ٹی آئی کی ہے لیکن یہ فیصلہ بانی کا ہے تو ماننا پڑتا ہے، محمود اچکزئی مضبوط، اسٹینڈ لینے والے اور آئین وقانون کی بات کرتے ہیں۔

    عاطف خان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے پیغامات بہت ہی عجیب طریقے سے باہر آتے ہیں، مرضی کے وکلا، سیاسی لوگوں کو بانی سے ملنے دیا جاتا ہے۔

    پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ پارٹی کے لوگ جذباتی ہیں اس وجہ سے اختلافات باہر آتے ہیں، پارٹی عہدیداران سب کو بٹھا کر اختلافات دور کرائیں لیکن ایسا نہیں ہوتا، پی ٹی آئی کو اس وقت کوئی راستہ نکالنے کی ضرورت ہے، پی ٹی آئی کو چاہیے مضبوط اپوزیشن الائنس بنا کر حکومت سے بات کریں۔

  • الیکشن پر میرے مطمئن ہونے سے کیا ہوتا ہے ، لوگ مطمئن نہیں توٹریبونلز میں جائیں، انوار الحق کاکڑ

    الیکشن پر میرے مطمئن ہونے سے کیا ہوتا ہے ، لوگ مطمئن نہیں توٹریبونلز میں جائیں، انوار الحق کاکڑ

    اسلام آباد : سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ کا کہنا ہے کہ الیکشن پر میرے مطمئن ہونے سے کیا ہوتا ہے، لوگ مطمئن نہیں تو ٹریبونلز میں جائیں۔

    تفصیلات کے مطابق سابق نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ  نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ قانون بن گیا ہے سروسز چیفس 5 سال کے لیے عہدوں پر رہیں گے، میری سمجھ کےمطابق اب کسی نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں، 5 سال کی مدت کا قانون موجودہ عسکری قیادت پر لاگو ہوتا ہے۔

    بلوچ عسکریت پسندوں کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ عسکریت پسندوں کا ہدف حاصل کرنے کا جواب یقیناً نفی میں ہے، ریاست کی جیت طے شدہ ہے، بس وقت کے تعین کا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

    معرکہ حق کے بعد اب پاکستان ایک ہی وقت میں واشنگٹن اور بیجنگ سے کالز وصول کر رہا ہے

    انہوں نے کہا کہ چین نے پاکستان سے کبھی نہیں کہا کہ امریکا سے جنگ کی صورت میں آپ کس طرف کھڑے ہوں گے۔ “آج پاکستان ایسی پوزیشن میں ہے کہ ایک طرف واشنگٹن سے کال آتی ہے تو دوسری طرف بیجنگ سے بھی کال وصول ہو رہی ہے۔”

    سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بیجنگ پاکستان کا خاندان اور گھر ہے جبکہ امریکا ایک دوست ہے، “خاندان سے قطع تعلق ممکن نہیں، البتہ دوست آپ اپنی مرضی سے بدل سکتے ہیں۔”

    انتخابات کے حوالے سے سوال پر انوار الحق کاکڑ نے کہا کہ میرے مطمئن ہونے یا نہ ہونے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، اگر عوام مطمئن نہیں تو وہ ٹریبونلز میں جائیں۔

    سوشل میڈیا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ بہروپیے مختلف اکاؤنٹس چلا رہے ہیں جن کے بارے میں علم ہی نہیں کہ وہ کہاں موجود ہیں، تقریباً 90 فیصد لوگ سوشل میڈیا پر رائے دینے کا مطلب صرف گالی دینا سمجھتے ہیں۔

  • پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں کیوں شامل ہوئے؟ وسیم قادر کے اہم انکشافات

    پی ٹی آئی چھوڑ کر ن لیگ میں کیوں شامل ہوئے؟ وسیم قادر کے اہم انکشافات

    ہور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما وسیم قادر نے پی ٹی آئی چھوڑنے کی وجہ بتاتے ہوئے کہا کہ حالیہ انتخابات میں پی ٹی آئی کے ووٹوں سےنہیں جیتا،ن لیگ کے بھی ووٹ ملے۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ نون کے رہنما وسیم قادر نے اے اروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو ،میں کہا کہ پی ٹی آئی نے بلے باز کا ٹکٹ دیا وہ واپس ہوگیا تو آزاد الیکشن لڑا ، الیکشن میں مجھے ن لیگ اور پی ٹی آئی دونوں کےووٹ ملے۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

    ان کا کہنا تھا کہ "میرا ضمیر مطمئن ہے کیونکہ میں صرف پی ٹی آئی کی حمایت سے نہیں جیتا، حلف میں کہا تھا پی ٹی آئی کے ووٹوں سے جیتا تو قائم رہوں گا۔”

    مسلم لیگ نون کے رہنما نے کہا کہ صرف تحریک انصاف کے ووٹ ہوتے تو پی ٹی آئی کے صوبائی اسمبلی کے امیدوار بھی جیت جاتے۔

    ن لیگی رہنما نے بتایا کہ ان کے حمزہ شہباز سے اچھے تعلقات ہیں اور جیت کے بعد انہوں نے پوچھا کیا پروگرام ہے، حمزہ شہباز کے کہنے پر ن لیگ میں واپس آگیا.

    وسیم قادر کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کے کئی اراکین نہیں چاہتے تھے کہ شیخ روحیل اصغر کو ان کے حلقے سے پارٹی ٹکٹ دیا جائے کیونکہ ان کے رویے کو نوجوان ووٹرز ناپسند کرتے ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی لاہور کا جنرل سیکرٹری رہا، پی ٹی آئی میں بہتری لانے کی کوشش کی لیکن کامیاب نہ ہو سکا۔

    یاد رہے پی ٹی آئی کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار وسیم قادر نے گزشتہ سال مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا تھا اور اس جماعت پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

  • نواز شریف وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان

    نواز شریف وزرا اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش، تبدیلیوں کا امکان

    پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور سابق وزیراعظم نواز شریف وفاق اور پنجاب حکومتوں کے بعض وزرا، مشیروں اور معاونین کی کارکردگی سے ناخوش ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کےصدر نواز شریف وفاق اور پنجاب دونوں حکومتوں کے بعض وزرا، معاونین اور مشیروں کی کارکردگی سے ناخوش ہیں اور ان کی کارکردگی جانچنے کی ہدایت کی ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ گزشتہ دنوں مری میں نواز شریف کی پارٹی رہنماؤں بالخصوص وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے میٹنگز ہوئی تھیں، جس میں یہ معاملہ زیر بحث آیا تھا۔

    ذرائع کے مطابق اس موقع پر نواز شریف نے کچھ وزرا کے نام لے کر ان کی کارکردگی پر سوالات اٹھائے تھے، بالخصوص پنجاب حکومت کے چند وزرا کی کارکردگی پر عدم اطمینان کا اظہار کیا تھا۔

    ذرائع کا یہ بھی کہنا تھا کہ نواز شریف نے دوٹوک انداز میں کہا کہ کارکردگی نہ دکھانے والے وزرا اور مشیروں کو فارغ کر کے فعال لوگوں کو آگے لایا جائے۔

    ذرائع نے بتایا کہ نواز شریف کی ہدایت کے بعد وزیراعظم شہباز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز اپنے اپنے وزرا کی کارکردگی کا جائزہ لیں گے۔ اگر ان کی کارکردگی بہتر نہ ہوئی تو محکموں کی تبدیلی اور کابینہ سے بے دخلی بھی ہو سکتی ہے۔

    ذرائع نے بتایا ہے کہ کابینہ میں نئے چہرے بھی شامل کیے جائیں گے۔ دوسری جانب ریڈار میں آنے والے وزرا اور مشیروں نے کارروائی سے بچنے کے لیے سفارشیں ڈھونڈنا شروع کر دی ہیں۔

  • پی ٹی آئی نے مظاہرے، ہڑتالیں، مذاکرات، بیک ڈور اور خط لکھ کر سارے آپشن ضائع کردیے ، مصطفیٰ کمال

    پی ٹی آئی نے مظاہرے، ہڑتالیں، مذاکرات، بیک ڈور اور خط لکھ کر سارے آپشن ضائع کردیے ، مصطفیٰ کمال

    وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی نے مظاہرے، ہڑتالیں، مذاکرات، بیک ڈور اور خط لکھ کر سارے آپشن ضائع کردیے۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت اور ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفیٰ کمال نے اے آروائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ کراچی اور حیدرآباد جا کر میں بیڈ گورننس پر اچھی سیاست کرسکتاہوں، میں اس چیزکوختم کرنا چاہتا ہوں کیونکہ ہم نے سیکھا ہے۔

    وفاقی وزیر صحت کا کہنا تھا کہ مجھے نہیں پتہ پیپلزپارٹی کے ذہنوں میں کیا ہے، ہو سکتا ہے جو میں محسوس کررہاہوں وہ نہ کررہے ہوں۔

    انھوں نے کہا کہ ہم نے لاشوں، ہتھیاروں، پکڑے جانے اور مارنے کی سیاست ختم کردی ، ہم نے جو بھگتا ہے وہ پی پی نے نہیں بھگتا اس لیے انہیں اس کا احساس نہیں۔

    شہر کی صورتحال پر ایم کیوایم پاکستان کے رہنما کا کہنا تھا کہ انتظامی بہتری کیلئے پی پی کو سندھ کے معاملے پرہمارے ساتھ بیٹھنا چاہیے، کراچی آج بھی50 فیصدکما کر دے رہا ہے لیکن اس پر 20 فیصد بھی خرچ نہیں ہورہا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کراچی میں روزانہ 20لوگ مرتےتھے اب حالات بہتر ہیں ، تھریٹس ہمیشہ سے رہے ہیں اب بھی ہیں لیکن ہم اس کی پروا نہیں کرتے۔

    وزیر صحت بننے سوال پر مصطفیٰ کمال کا کہنا تھا کہ میرے وزیربننے سے اگر کسی کو تکلیف ہے تو ہم توشرارتیں سہنے کے عادی ہیں۔

    پاکستان تحریک انصاف سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مظاہرے،ہڑتالیں،مذاکرات، بیک ڈور اور خط لکھ کر سارے آپشن ضائع کردیے۔

  • پی ٹی آئی کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے کی وجہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا

    پی ٹی آئی کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے کی وجہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا

    اسلام آباد (20 جولائی 2025): پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے کورنگ امیدواروں کے کاغذات واپس نہ لینے کی وجہ اے آر وائی نیوز سامنے لے آیا۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ اپوزیشن جماعتوں اور ناراض گروپ نے پی ٹی آئی سے ٹیکنوکریٹ سیٹ لینے کی منصوبہ بندی کی، سیٹ پر آزاد امیدوار قاضی وقار کو اپوزیشن اور چند حکومتی ایم پی ایز کی حمایت حاصل ہے۔

    یہ بھی پڑھیں: ’کل ہونے والا سینیٹ الیکشن ناممکن ہے‘

    ذرائع نے بتایا کہ قاضی وقار کو پس پردہ پی ٹی آئی کے عہدیدار اور بانی پی ٹی آئی عمران خان کے قریبی ساتھیوں کی بھی حمایت حاصل ہے، مسلم لیگ (ن)، پاکستان پیپلز پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے پی ٹی آئی امیدوار اعظم سواتی کے مقابلے میں امیدوار کھڑا نہیں کیا، ارب پتی بزنس مین نے پی ٹی آئی اور (ن) لیگ کے ٹکٹ کی کوشش بھی کی تھی۔

    قاضی وقار نے ہیڈ آف انویسٹی گیٹیو سیل نعیم اشرف بٹ کو بتایا کہ میں اور شاندانہ گلزار جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے ملے تھے، مجھے اپوزیشن جماعتوں اور پی ٹی آئی ایم پی ایز کی سپورٹ حاصل ہے۔

    آزاد امیدوار قاضی وقار نے بتایا کہ کل سب کو پتا چل جائے گا پی ٹی آئی ایم پی ایز کے پی حکومت سے ناراض ہیں، بڑا ڈونر ہوں شوکت خانم اسپتال کا آپریشن تھیٹر میری والدہ کے نام پر ہے۔

  • پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کا ایک دن کے بائیکاٹ کا اعلان، رپورٹر خبر پر قائم

    پی ٹی آئی کا اے آر وائی نیوز کا ایک دن کے بائیکاٹ کا اعلان، رپورٹر خبر پر قائم

    پاکستان تحریک انصاف کی جانب سے اے آر وائی نیوز کا ایک دن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا ہے، تاہم چینل کے رپورٹر اپنی خبر پر قائم ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی آج اے آر وائی نیوز کا ایک دن کیلئے بائیکاٹ کررہی ہے، اے آر وائی نیوز نے علیمہ خانم، بیرسٹر سیف اور علی گنڈاپور سے متعلق بےبنیاد خبر نشر کی

    شیخ وقاص اکرم نے مزید کہا کہ سینیٹ میں ٹکٹوں کی تقسیم سے متعلق پروپیگنڈا کیا گیا، پارٹی سے مشاورت کرینگے کہ بائیکاٹ ایک دن سے زیادہ جاری رکھنا ہے یا نہیں۔

    پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل نے کہا کہ ذرائع سے خبر چلانا صحافی کا حق ہے لیکن جن کا نام لیا گیا ہے ان کا مؤقف لینا چاہیے۔

    شیخ وقاص نے کہا کہ غیرمصدقہ خبر چلانے سے پہلے پی ٹی آئی کا موقف لینا چاہیے تھا، آج اے آر وائی نیوز کے کسی پروگرام میں کوئی رہنما شرکت نہیں کریگا۔

    نعیم اشرف بٹ ہیڈ آف انویسٹی گیٹیو سیل نے اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم اپنی خبر پر قائم ہیں ایک نہیں دو نہیں چار لوگوں نے ہمیں کنفرم کیا جو میٹنگ میں وہاں موجود تھے۔

    ہم نے اپنے ذرائع کا نام نہ پہلے لیا ہے اور نہ اب لیں گے، یہ کنفرم ہے اور چار میں تین خبروں کا شیخ وقاص اکرم نے ذکر تک نہیں کیا۔

    https://urdu.arynews.tv/senate-election-tickets-tensions-within-pti/

  • سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    سینیٹ الیکشن کی ٹکٹوں پر پی ٹی آئی میں کھینچا تانی، بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی

    اسلام آباد : سینیٹ الیکشن کیلئے ٹکٹوں پر بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی دے دی اور کہا عہدہ چھوڑ دوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹ کے الیکشن کی ٹکٹوں پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں کھینچا تانی جاری ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ بیرسٹرسیف بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پرمن وعن عمل کے حامی ہے ، بانی پی ٹی آئی نے بیرسٹر سیف کو 6 ناموں کے اعلان کی ہدایت کی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ علی امین کی بیرسٹر سیف کو ناموں کے اعلان سے روکنےکی کوشش کی اور علیمہ خانم ،علی امین نے مشاورت کے نام پر بیرسٹر سیف پر دباؤ ڈالا۔

    ذرائع کے مطابق بیرسٹرسیف نے کہا عہدہ چھوڑدوں گا بانی سے بے وفائی نہیں کروں گا، بانی آپ سب کی لڑائیوں ،میڈیا میں تنقیدسےبیزارہیں،

    علیمہ خانم نے کہا یہ جملہ لکھ کر دیں تو میں میڈیا کو بتاؤں ، جس پر بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ میں کسی کامنشی نہیں، یہ کام کسی اورسےکرالیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ بیرسٹر سیف کی استعفے کی دھمکی پر بانی کے بتائے 6 ناموں میں ردوبدل نہیں کیاگیا، علی امین اور علیمہ خانم مشعال یوسفزئی اور ایک اور نام کو لسٹ سے نکالنا چاہتے ہیں۔

    پی ٹی آئی سے متعلق خبریں

  • بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں بانی پی ٹی آئی سے متعلق سوال پر کہا
    بانی پی ٹی آئی اپنی مرضی سے جیل میں ہیں، وہ چاہیں تو باہر آسکتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ عمران خان سمجھتے ہیں کہ جیل سے باہر آکر مقبولیت کم ہوجائےگی، وہ جیل سےسیدھا وزیراعظم ہاؤس آنا چاہتےہیں۔

    نواز شریف کے حوالے سے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ نوازشریف جب اپنی سیٹ ہارگئےتوانہوں نےکہان لیگ حکومت نہیں بنائےگی، شہبازشریف نےکردارادا کیا اور وہ اچھے انسان ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا بجٹ میں وفاقی حکومت نے سندھ کیساتھ جو کیا ہم نےاس پر احتجاج کیا ، ن لیگ اپنے وعدے پر کبھی بھی نہیں ٹھہرتی ہے۔

  • خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیر دفاع ہیں ، نبیل گبول

    خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیر دفاع ہیں ، نبیل گبول

    اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیردفاع ہیں، وہ تو کہیں گے کہ یہ ہائبرڈ حکومت ہے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ خواجہ آصف خود ہائبرڈ وزیردفاع ہیں تو پھر وہ کہیں گے ہائبرڈ حکومت ہے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ خواجہ آصف کے آج کل اپنی پارٹی کےساتھ تعلقات اچھے نہیں چل رہے، ان کےہائبرڈ والے بیان سےپیپلزپارٹی کا کوئی تعلق نہیں ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ شاہدخاقان اور چوہدری نثار اسی طرح کے بیانات دیتے تھے پھر ان کوپارٹی چھوڑنا پڑی ، اب خواجہ آصف 76 سال کے ہوگئے، شاید اپنا آخری میچ کھیل رہے ہیں۔

    پی پی رہنما نے مزید کہا کہ وزیردفاع خود کہتے ہیں کہ ہائبرڈ نظام ہے تو وزیراعظم کو انہیں ضرور پوچھا ہوگا، بیانات سے لگتا ہے خواجہ آصف اور نواز شریف میں دوریاں بڑھ گئی ہیں۔