Author: نعیم اشرف بٹ

  • علی امین گنڈا پور  خود فارم 47  کی پیداوار ہے، حافظ حمد اللہ  کی کڑی تنقید

    علی امین گنڈا پور خود فارم 47 کی پیداوار ہے، حافظ حمد اللہ کی کڑی تنقید

    اسلام آباد : جمعیت علمائے اسلام کے رہنما حافظ حمد اللہ کی علی امین گنڈاپور پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ صوبے میں لاشیں گررہی ہیں اوروزیراعلی گیارہ کروڑ کے بسکٹ کھا رہے ہیں، علی امین خود فارم سینتالیس کی پیداوار ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنما حافظ حمد اللہ نے اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ علی امین گنڈاپور کس کو کہتے ہیں کہ ہماری حکومت کو ختم نہیں کر سکتے، ان کی حکومت بغیراین او سی نہیں آئی۔

    رہنما جے یو آئی کا کہنا تھا کہ وہ این او سی کے بعد وزیراعلی بنے ہیں، این او سی واپس لے گئی تو علی امین ایک گھنٹہ بھی وزیراعلیٰ نہیں رہے سکتے، علی امین گنڈاپور خیبرپختونخوا کے عوام کو بتائیں کہ کیسے وزیراعلیٰ بنے، وہ خود فارم سینتالیس کی پیداوار ہے۔

    انھوں نے سوال کیا کیا پی ٹی آئی کے پی میں علی امین سے زیادہ قابل،سنجیدہ لوگ نہیں تھے، وہ اپنی چوری چھپانے،قد بڑھانے کیلئےمولانا پر تنقید کر رہے ہیں، جے یو آئی، پی ٹی آئی میں ہر بار علی امین نے تعلقات خراب کرنے کی کوشش کی۔

    حافظ حمد اللہ کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور کس کے کہنے پر تعلقات خراب ،انتشار کی کوشش کر رہے ہیں، پی ٹی آئی قیادت وضاحت کرےعلی امین یہ سب کچھ کس کے کہنے پرکر رہے ہیں، جمعیت علمائے اسلام کب تک تحمل سے کام لے گی۔

    انھوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا میں لاشیں گر رہی ہے ،علی امین لاہور فتح کر رہے ہیں، صوبے میں امن و امان کی ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے، خیبرپختونخوا اور قبائلی اضلاع کے عوام علی امین سے زندگی کی بھیک مانگ رہی ہے۔

    سانحہ سوات پر ان کا کہنا تھا کہ سوات میں 18 بندے سیلاب کی نذر ہو گئے آپ کا ہیلی کاپٹرکہاں تھا، آپ کو کیا اس لئے وزیراعلیٰ بنایا گیا کہ 11 کروڑ کےبسکٹس کھائیں۔

    رہنما جے یو آئی نے کہا کہ لاہور میں بیٹھ کر مولانا کو نشانے پر رکھنا کس قسم کی سیاست ہے، مولانا فضل الرحمان نے پورے ملک کی خراب صورتحال کی بات کی تھی، علی امین گنڈاپور کی حکومت مکمل طور ناکام ہو چکی ہے، کے پی میں کرپشن کے چرچے ہیں خود انکے ایم پی ایز کہہ رہےہیں، علی امین کے خلاف پارٹی کے اندر سے آوازیں اٹھ رہی ہے۔

    سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن کے حوالے سے ن لیگ اور پیپلز پارٹی مولانا کے پاس آئی ، جے یو آئی کے دروازے سب کے لیے کھولے ہیں، سینیٹ الیکشن کیلئےسب کیساتھ بات کریں گے جو ہمارے پاس آئیں گ تاہم آگےکیا ہوگا اور کس پارٹی کے ساتھ سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہوگی یہ واضح نہیں۔

    انھوں نے بتایا کہ 26 ویں آئینی ترمیم پرپی ٹی آئی نےمولانا کی تائید کی ،آج تنقید کر رہے ہیں ، ہرکوئی 26 ویں آئینی ترمیم پر مولانا کی تعریف کرتا رہا، آپ نے ملک پر احسان کر دیا ، 26 ویں آئینی ترمیم حرام ہے تو آپ کے بندے جوڈیشل کونسل میں کیوں بیٹھے ، کونسل میں بیٹھ کر آپ لوگوں فائدے لے رہے ہیں اور حرام بھی کہہ رہے ہیں۔

  • ثانیہ نشتر کی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر پی ٹی آئی میں سرد جنگ، ذرائع

    ثانیہ نشتر کی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر پی ٹی آئی میں سرد جنگ، ذرائع

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں ثانیہ نشترکی چھوڑی سینیٹ سیٹ پر سرد جنگ شروع ہوگئی، بانی پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو نامزد کیا جبکہ علیمہ خانم نے مخالفت کردی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چند سینئر رہنما علیمہ خانم کی مداخلت سے ناراض ہیں، جس کے بعد ثانیہ نشترکی چھوڑی سینیٹ سیٹ پرپی ٹی آئی میں سرد جنگ شروع ہوگئی ہے۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے مشعال یوسفزئی کو کاغذات جمع کرانےکی ہدایت کی لیکن علیمہ خانم نے مشعال یوسفزئی کے کاغذات جمع کرانے کی مخالفت کی۔

    ذرائع نے بتایا کہ مشعال یوسفزئی کو بشریٰ بی بی کی حمایت حاصل ہے جبکہ علیمہ خانم دو امیدوار سامنے لے آئیں۔

    ذرائع نے مزید کہا کہ علیمہ خانم نے پرویز خٹک کی قریبی رشتہ دارساجدہ ذوالفقاراور پارٹی چھوڑنے والے فدا محمد کی رشتہ دارکو ٹکٹ دلوانےکی کوششیں شروع کردیں۔

    دوسری جانب کچھ رہنماؤں نے سمیرا شمس اور مومنہ باسط کے لیے بھی لابنگ شروع کررکھی ہے۔

  • آصف زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں،  ندیم افضل چن

    آصف زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں، ندیم افضل چن

    اسلام آباد : پیپلزپارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن کا کہنا ہے کہ آصف زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں، پیپلزپارٹی کے بغیر یہ نظام نہیں چل سکتا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے ترجمان ندیم افضل چن نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں کہا کہ آصف زرداری کی صدارت کو کوئی خطرہ نہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے بغیر یہ نظام چل نہیں سکتا، اسے باہر کیسے پھینکیں گے۔

    شہباز شریف سے متعلق سوال پر ترجمان پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ اب وزیراعظم بن گئے، مزید کیا بنیں گے۔

    پنجاب میں اپوزیشن ارکان کیخلاف ریفرنس پر انھوں نے کہا کہ اسپیکرپنجاب اسمبلی کا ارکان کوڈی سیٹ کرانا جمہوری اقدام نہیں، اسپیکر پنجاب اسمبلی ریفرنس واپس لیں، یہ عوام کی توہین ہے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہوسکتا ہے اسپیکر نے ریفرنس نہ بھجوایا ہو صرف تصویر کھنچوائی ہو، لڑائیاں ہوتی رہتی ہیں، جمہوری روایات میں اس حدتک نہیں جایا جاتا۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ملک محمد احمد کی پارٹی میں پوزیشن شاید کمزور تھی، اس لئے انہوں نے یہ قدم اٹھایا، اسپیکر کے وزیراعلیٰ اور ان کی ٹیم کے ساتھ معاملات ٹھیک نہیں تھے اس لئے یہ کیا۔

    ترجمان پی پی کا کہنا تھا کہ ن لیگ نے کئی باراس سے زیادہ تشدد کے واقعات کیے لیکن ڈی سیٹ نہیں ہوئے۔

    مریم نواز کی کارگردگی کے حوالے سے انھوں نے کہا کہ کئی حوالوں سے وزیراعلیٰ پنجاب کی کارکردگی سے مطمئن ہوں تاہم کچھ پر تحفظات ہیں، حکومت کو تشہیر پر پیسہ لگانے کے بجائے ریسکیو 1122 پر لگانا چاہئے۔

    ندیم افضل کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو صلح کرنی چاہئے، لڑائیاں ختم کرائیں ورنہ تاریخ معاف نہیں کرے گی۔

  • اپوزیشن ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس، سینئر (ن) لیگی رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ناخوش

    اپوزیشن ارکان کیخلاف نااہلی ریفرنس، سینئر (ن) لیگی رہنما اسپیکر پنجاب اسمبلی سے ناخوش

    پنجاب اسمبلی کے 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس الیکشن کمیشن بھیجنے پر چند سینئر (ن) لیگی رہنما اسپیکر ملک محمد احمد خان سے ناخوش ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کو ذرائع نے بتایا کہ اسپیکر صوبائی اسمبلی ملک محمد احمد خان کی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ سے ملاقات پر بھی (ن) لیگی رہنماؤں کو اعتراض ہے۔

    ذرائع نے بتایا کہ سینئر (ن) لیگی رہنماؤں نے پارٹی قیادت سے ملک محمد احمد خان کے کنڈکٹ پر ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہلڑ بازی اور شور شرابے پر ارکان کی معطلی ایوان میں داخلے پر پابندی تک رہنی چاہیے تھی۔

    یہ بھی پڑھیں: پنجاب اسمبلی میں معطل اپوزیشن ارکان نئی مشکل میں پھنس گئے

    (ن) لیگی رہنماؤں نے کہا کہ اپوزیشن کے ان ارکان کا طرز عمل ناقابل قبول ہے لیکن نااہلی بڑا قدم ہوگا، اسپیکر صوبائی اسمبلی کا چیف الیکشن کمشنر سے ملنا اور نااہلی ریفرنس غیر ضروری ہے۔

    3 جولائی 2025 کو اپوزیشن جماعت سنی اتحاد کونسل کے 26 ارکان پنجاب اسمبلی کے خلاف الیکشن کمیشن میں نااہلی ریفرنس دائر کیا گیا تھا۔

    اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان الیکشن کمیشن پہنچے تھے جہاں انہوں نے 26 اپوزیشن ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس دائر کیے۔

    واضح رہے کہ پنجاب اسمبلی میں وزیر اعلیٰ مریم نواز کی تقریب کے دوران ہنگامہ آرائی کرنے پر اپوزیشن کے 26 ارکان کو معطل کیا گیا تھا۔

    28 جون کو اسپیکر ملک محمد احمد خان نے معطل کیے گئے ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن بھجوانے کا اعلان کیا تھا۔

    ملک محمد احمد خان نے پریس کانفرنس میں کہا تھا کہ معطل پی ٹی آئی ارکان کے خلاف ریفرنس الیکشن کمیشن کو بھجواؤں گا، اپوزیشن ارکان اپنے لیڈر کی بات نہیں سنتے تو آئین مجھے حق دیتا ہے ریفرنس بھجواؤں، سابق چیف جسٹس پاکستان عمر عطا بندیال کا اس ضمن میں فیصلہ بالکل واضح ہے۔

  • چوہدری نثار کی وزیراعظم  سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ ن لیگی رہنما کا اہم بیان

    چوہدری نثار کی وزیراعظم سے ملاقات میں کیا بات ہوئی؟ ن لیگی رہنما کا اہم بیان

    اسلام آباد : مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام راجہ کا کہنا ہے کہ چوہدری نثار کی وزیراعظم سے ملاقات میں سیاسی چیز سامنے نہیں آئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما قمر الاسلام راجہ نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں چوہدری نثار کے حوالے سے کہا کہ 2018 کے الیکشن میں چوہدری نثار ن لیگ پر تنقید کرتے رہے، انھوں نے پارٹی قیادت کو ڈی گریڈکرنےکی کوشش کی۔

    قمرالاسلام راجہ نے بتایا کہ چوہدری نثارکی وزیراعظم سے ملاقات میں سیاسی چیز سامنے نہیں آئی، کوئی سیاسی چیز سامنے آئی تو پارٹی میں گلہ شکوہ اور احتجاج کا حق رکھتا ہوں، چوہدری نثارنے نوازشریف اورمریم نوازپرجلسوں میں اعتراض کیا۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ 2018میں پارٹی نے ٹکٹ دیا تو گرفتار کر لیا گیا، کوئی ملنےنہیں آتا تھا ، میرے بچے انتخابی مہم پر جاتے تو ماں کو پیغام دیا جاتا واپس نہیں آئیں گے، میرا بیٹا بتاتا ہے اسے کہا جاتا تھا، گھر چھوڑجائیں،الیکشن نہ لڑیں، اس کی بڑی وجہ یہ تھی چوہدری نثارالیکشن جیت جائیں۔

    ن لیگی ایم این اے نے کہا کہ سال 2018 میں پارٹی مقبولیت کے باوجود حلقے سے ن لیگ کا ٹکٹ کوئی نہیں لیتاتھا، مجھے جیل میں کہا جاتا تھا شہباز شریف کیخلاف وعدہ معاف گواہ بن جائیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ چوہدری نثار اپنے بیٹے کو سامنےلانا چاہتے ہیں تومیں ان کو بطور اچھے استاد ملوں گا، چوہدری نثار کہتے ہیں بچوں کے نیچےس یاست نہیں کروں گا پھر وہ بیٹے کیلئے بھی یہی اصول رکھیں، ان کا یہ بھی اصول ہے وہ اقتدار کے لیے اپنی پالیسی تبدیل نہیں کرتے۔

  • ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بڑا پیروکار ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا، حنیف عباسی

    ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بڑا پیروکار ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا، حنیف عباسی

    اسلام آباد : وزیرریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بڑا پیروکار ہوں اور مرتے دم تک رہوں گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیرریلوے حنیف عباسی نے اے آر وائی نیوز کو انٹرویو میں کہا کہ میں تو ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بڑا پیروکار ہوں اور مرتے دم تک ان کے ساتھ لگاؤ رہے گا۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر اے کیو خان کے لیے ہیرو چھوٹا لفظ ہے، ان کا تو ملک پرسب سےبڑااحسان ہے، انھوں نے ملک کےلیےقربانی دی اورہمیشہ قربانی دیتے رہے۔

    جعفر ایکسپریس حملے کے حوالے سے انھوں نے بتایا کہ جعفرایکسپریس پر حملے کے سارے ماسٹرمائنڈ پاکستان اور افغانستان کے اندر مارے گئے، ہم نے37 دہشت گرد پاکستان میں موقع پرمارےاورباقی افغانستان میں جاکر مارے۔

    وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا کہ اب جو بھی ہماری فورسزپر حملہ کرے گا اسے بلوں میں سے نکال کر ماریں گے، ہمارے سویلین یا کسی پر بھی حملہ کرنے والا باہر بھی کہیں جائے گا وہاں جاکر اسے ماریں گے۔

  • خواجہ آصف کے ہائبرڈ حکومت کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا ، حنیف عباسی

    خواجہ آصف کے ہائبرڈ حکومت کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا ، حنیف عباسی

    اسلام آباد : وزیر ریلوے حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ خواجہ آصف کے ہائبرڈ حکومت کے بیان سے اتفاق نہیں کرتا، ان کا بیان سنا تو یقین نہیں آیا، سمجھا کوئی فیک نیوز ہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر ریلوے حنیف عباسی نے اےآروائی نیوز کو دیئے گئے انٹرویو میں کہا کہ خواجہ آصف کے ہائبرڈ حکومت کےبیان سےاتفاق نہیں کرتا، کوشش کرتا ہوں حقائق پر مبنی بات کروں اور کسی کی طرح خبر بنانے کا شوق نہیں۔

    وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ میرے سینئر ہیں لیکن کیا ہائبرڈ ہے یعنی ہم کو کسی نے لا کر بٹھایا ہے جو اپوزیشن بھی کہتی ہے، جب میں نے خواجہ آصف کا بیان سنا تو یقین نہیں آیا اور سمجھا کوئی فیک نیوز ہوگی لیکن ہر بندے کا اپنا اپنا شوق ہوتا ہے لیکن ہمیں ایسے شوق نہیں ہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ کہ میں خواجہ آصف کوکوئی مشورہ نہیں دے سکتا ہوں ، خواجہ آصف کی عمرکا تقاضا ہے وہ مشاورت سے آگے جا چکے ہیں۔

    وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ نوازشریف اور شہبازشریف کی پالیسیاں بہت واضح ہیں، ہماری پارٹی جمہوری ہے، اسوقت کوئی کسی کے خلاف نہیں اور کوئی کسی کے خلاف بغض نہیں رکھتا ہے، وزیراعظم اور فیلڈ مارشل نے اکٹھے چل کر اس ملک کو محفوظ بنایا اور بچایا ہے۔

    وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ کہ میں خواجہ آصف کوکوئی مشورہ نہیں دے سکتا ہوں ، خواجہ آصف کی عمرکا تقاضا ہےوہ مشاورت سےآگےجاچکےہیںس

    وزیر ریلوے نے بتایا آج ہمیں 2چیزیں حاصل ہیں ایک مریم نواز کی پرفارمنس پنجاب جوآٹوپرلگ گیاہے، وزیراعظم شہبازشریف نے پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلندکر دیا ہے اور ان دونوں کے پیچھے میاں نوازشریف کا وژن شامل ہے۔

  • طویل جنگ کے لیے تیار ہے، جس مقام سے ہم پرحملہ ہوگا ہم اسی جگہ پر جواب دیں گے، ایرانی سفیر

    طویل جنگ کے لیے تیار ہے، جس مقام سے ہم پرحملہ ہوگا ہم اسی جگہ پر جواب دیں گے، ایرانی سفیر

    اسلام آباد : پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری کا کہنا ہے کہ ایران اسرائیل کے ساتھ طویل جنگ کے لیے تیار ہے، جس مقام سے ہم پرحملہ ہوگا ہم اسی جگہ پر جواب دیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں ایران کے سفیر ڈاکٹر رضا امیری نے اے آر وائی نیوز کو اہم انٹرویو میں کہا کہ جب تک جارحیت ہوگی ہمارے پاس بھی دفاع کے سوا کوئی راستہ نہیں جو ہم کریں گے۔

    ڈاکٹر رضا نے بتایا کہ بھارت نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت نہیں کی ہے، بھارت نے کچھ رابطے ضرور کئےہیں لیکن واضح طور پر مذمت نہیں کی، دوستوں کا شکریہ ادا کرتےہیں جنہوں نےایران کی سیکیورٹی کونسل میں بھی حمایت کی، تمام ہمسایہ ممالک خاص طور پر پاکستانی حکومت نے اسرائیلی جارحیت کی مذمت کی، پاکستانی عوام اور میڈیا نے بھی اچھی کوریج دے کر ایران کی حمایت کی۔

    ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ جس مقام سےہم پرحملہ ہوگا ہم اسی جگہ پر جواب دیں گے، علاقائی ممالک میں سے ابھی تک امریکی اڈوں سے ایران پر حملے نہیں کئے گئے اور جن ممالک میں امریکی اڈے ہیں وہاں کی حکومتوں نے اسرائیل کی مذمت کی ہے، علاقائی ممالک سے رابطہ ہے اور امید ہے وہ اپنی سرزمین ایران کیخلاف استعمال نہیں ہونے دیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ امریکا اس جارحیت میں شریک ہے اور ہم کسی سے ڈکٹیشن نہیں لیں گے، 40سال سے زائد ہوگئے جوبھی امریکی صدر آتا ہے وہ بےتکی باتیں کرتا ہے،  15جون کوامریکا سےبات چیت طے تھی لیکن دو روز پہلے دہشت گردی کردی ، ہمارے جو کمانڈرز آرام کررہے تھے اور فوجی وردی میں نہ تھےان پر حملہ بزدلانہ اقدام تھا۔

    ڈاکٹر رضا امیری کا کہنا تھا کہ جنگ میں نشیب وفراز آتےہیں اورجب اختتام ہوگاتودیکھیں کون جیتتا ہے، حق ہمیشہ تنہا ہوتاہے، ایران کی پالیسی ہےکہ وہ نہ شرقی ہے ناغربی بلکہ ہم مستقل ہیں۔

    ایرانی سفیر نے کہا کہ صیہونی حکومت ابھی تک جارحیت جاری رکھےہوئےہے،ان کونقصان بھی اٹھانا پڑا، صیہونی ملک میں عدم تحفظ کااحساس ہے، ہر رات کو ان کے شہروں پرمیزائل حملےہورہےہیں، ان کے بڑے دعووں کے باوجود ہمارے میزائل ان کو لگ رہےہیں ،نقصان بھی ہورہاہے لیکن ابھی تک اس جنگ کو بندکرنے کیلئے کوئی سنجیدہ کوشش کسی طرف سےنہیں ہوئی۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ جب یہ دیکھیں گےاسرائیل کو شکست ہورہی ہے تو یہ سب صلح کیلئے سامنے آجائیں گے، ہم نےکبھی مذاکرات کی میز کو ترک نہیں کیا لیکن ایسے حملوں کے بعد کیسے مذاکرات۔

    انھوں نے کہا کہ صیہونی حکومت کی تاریخ ہے وہ ایسی جنگ شروع کریں کہ شکست نہ ہو اور تھوڑےعرصے کے لیے ہو، نیتن یاہو نےبھی کہا کہ اس نے ٹرمپ کےساتھ رابطےمیں رہ کریہ جارحیت کی، صیہونی حکومت کی سب سےبڑی جنگ حماس کیخلاف ہوئی جواسلام پسندوں کی وجہ سےجاری ہے،صیہونی حکومت ایسے پاگل شخص کی طرح ہوگئی ہے جو ہر کسی کو کاٹنے کو دوڑ رہا ہے۔

    ایرانی سفیر نے بتایا کہ ہم کبھی شارٹ مدت کی کشیدگی میں نہیں گئے ، ایران کیخلاف جارحیت کا فیصلہ بھی اسی طرح ہوگا، اسرائیل نےجن علاقوں پر قبضہ کیا وہ محدود ہیں جبکہ ایران ایک براعظم کا نام ہے، اسرائیل ایران کی کتنی جگہوں پر حملہ کرلے گا۔

    ڈاکٹر رضا امیری کا کہنا تھا کہ اسرائیل کےلوگ بنکرز میں کتوں کیساتھ رہ رہے ہیں جس کی تصویریں بھی ہیں، ابھی تک نیتن یاہو صرف ایک بار اپنے بنکر سے باہر نکلاہے اور دوسری طرف ایران میں لوگ چھتوں پر چڑھ کر دیکھ رہے ہوتےہیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ صدام نے جب امریکی سپورٹ سےجنگ کی توہمارے پاس کلاشنکوف کی گولیاں نہ تھیں، آج ہمارے میزائل ہر رات اسرائیل کو جنجھوڑ رہےہیں، جنگ شروع کرنے کا اختیار اسرائیل کے پاس تھا لیکن اختتام اس کےپاس نہیں۔

    حملے سے متعلق سوال پر ایرانی سفیر کا کہنا تھا کہ یہ سوال دوسروں کی طرح ہمارے لیے بھی ہے کہ صیہونی حکومت نےکس بنیادپراقدام اٹھایا، صیہونی حکومت نےبہت سےبےگناہ لوگوں کو جارحیت سے شہید کیا، صیہونیوں کی جارحیت کی اصل وجہ کچھ اور ہے ایٹمی مسئلےکابہانہ بنایا گیا، ہمارے ایٹمی پروگرام کی سب سےزیادہ مانیٹرنگ ہوئی ، آئی اےای اے نے15بار پرامن ہونےکی تصدیق کی اور امریکی انٹیلی جنس نے ایرانی ایٹمی پروگرام کوپرامن قرار دیا ہوا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ ہمارے سپریم لیڈر نے ایٹمی ہتھیاروں کو ممنوع اور حرام ہونےکا فتویٰ جاری کیا ہوا ہے ، کسی قسم کا جواز ان کے پاس نہیں تھا سوائے ہم فلسطین کاز کی حمایت کرتےہیں، ہمارے ملک پر جارحیت کی گئی ہےاور ہم اپنا دفاع کررہےہیں، جس نے جارحیت کو شروع کیا اوراسکےحمایتی امریکاسےپوچھنا چاہیےیہ کب تک ہوگی، امریکی غاصب حکومت اسرائیل کو اسلحہ اورحمایت دےرہاہےجس کےدستاویزی ثبوت ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی نے قاضی فائز عیسیٰ‌ کو انتہا تک پہنچا دیا، رانا ثنا اللہ

    بانی پی ٹی آئی نے قاضی فائز عیسیٰ‌ کو انتہا تک پہنچا دیا، رانا ثنا اللہ

    وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ عمران خان میں یہ صلاحیت ہے کہ وہ اپنے مخالف کو مخالفت میں پوری طرح سے تگڑا کردیتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم رانا ثنا اللہ نے کہا کہ قاضی فائز عیسیٰ کو بھی عمران خان نے اس انتہا پر پہنچا دیا کہ پھر جو ان سے ہوسکتا تھا وہ انہوں نے کیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ عمران خان اسٹیبلشمنٹ کی لیڈر شپ کے خلاف جہاں تک پہنچے ہیں اس کے بعد گنجائش بڑی کم رہ جاتی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں رانا ثنا نے کہا کہ عمران خان کا جیل سے باہر آنا بڑا مشکل ہے اگلے دو تین سالوں میں باہر آنا مجھے نظر نہیں آرہا، کچھ کیسز میں سزا ہوچکی ہے اور کچھ میں ہوجائے گی۔

    انہوں نے کہا کہ اس وقت تو عمران خان اپنی سوچ سے کامیابی سے بہت دور ہیں، وہ اقتدار چاہتے ہیں تاکہ پھر سے میں نہیں چھوڑوں گا شروع کردیں، ان کا فلسفہ ہے کہ وہ مخالف کو فریق نہیں دشمن سمجھتے ہیں۔

    رانا ثنا اللہ نے کہا کہ ہاں ایک راستہ کھلا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سیاست دانوں سے بات کریں، وہ اسٹیبلشمنٹ کے بجائے نواز شریف اور زرداری سے بات کا پیغام بھیجیں۔انہیں سمجھنا چاہیے اختیار بہرحال حکومت کا ہی ہے اور حکومت سے ہی بات کرنی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہر چیز کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتے ہیں اور پھر کہتے ہیں آپ کے پاس اختیارنہیں، بانی پی ٹی آئی میں صلاحیت ہے ، وہ اپنے مخالف کو اپنی مخالفت میں پوری طرح تگڑا کر دیتے ہیں۔

  • بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے: رانا ثنااللہ

    بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے: رانا ثنااللہ

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے مشیر رانا ثنااللہ نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی 2 سے 3 سال تک جیل سے باہر آتے نظر نہیں آرہے، بہت مقدمات ہیں، بانی پی ٹی آئی کا جیل سے باہر آنابہت مشکل ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ کچھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کو سزا ہوچکی اور کچھ میں ہوجائے گی۔

    مذاکرات کے حوالے سے سیاسی مشیر کا کہنا تھا کہ میرا تو یقین ہے ڈائیلاگ سیاسی جماعتوں کے درمیان ہونے چاہئیں، بےشک فریقین اپنے موقف پر قائم رہیں لیکن مذاکرات ہونے چاہئیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا فلسفہ ہے وہ مخالف کو فریق نہیں بلکہ دشمن سمجھتے ہیں، پی ٹی آئی چاہتی ہے 18-2016 کی طرح ان سے معاملات طے کئے جائیں۔

    عمران خان سے متعلق رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی اقتدار چاہتے ہیں تاکہ پھر سے میں چھوڑوں گا نہیں شروع کردیں لیکن اس وقت تو بانی پی ٹی آئی اپنی سوچ سے کامیابی سے بہت دور ہیں۔

    وزیراعظم کے مشیر نے کہا کہ ہاں ایک راستہ کھلا ہے بانی پی ٹی آئی سیاست دانوں سے بات کریں، بانی پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کی بجائے نواز شریف اورآصف زرداری سے بات کا پیغام بھیجیں، بانی پی ٹی آئی کو سمجھنا چاہیے اختیار بہرحال حکومت کا ہی ہے اور حکومت سے ہی بات کرنی ہے۔

    پی ٹی آئی رہنماوں کے بیانات کے حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والے ہر چیز کا ذمہ دار ہمیں ٹھہراتے ہیں اور پھر کہتے ہیں آپ کے پاس اختیارنہیں، بانی پی ٹی آئی میں صلاحیت ہے ، وہ اپنے مخالف کو اپنی مخالفت میں پوری طرح تگڑا کر دیتے ہیں۔