Author: نعیم اشرف بٹ

  • مسلم لیگ ن کا مری میں مشاورتی اجلاس ملتوی کیوں ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    مسلم لیگ ن کا مری میں مشاورتی اجلاس ملتوی کیوں ہوا؟ اندرونی کہانی سامنے آگئی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے مری میں مشاورتی اجلاس ملتوی ہونے کی وجہ سامنے آگئی ، چند لیگی رہنما پارٹی اور حکومت کے سیاسی طرزعمل پر تحفظات رکھتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے مری میں مشاورتی اجلاس مؤخر ہونے کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ، ذرائع ن لیگ نے بتایا کہ ن لیگ کی میٹنگ مؤخرہونےکی وجہ پارٹی میں اختلاف رائےتھا کیونکہ چندلیگی رہنماپارٹی اور حکومت کے سیاسی طرزعمل پر تحفظات رکھتےہیں۔

    ذرائع کا کہنا تھا کہ مخصوص نشستوں اورپی ٹی آئی پر پابندی پرپارٹی میں اختلافات تھے، ایک سینئر لیگی نے کہا کہ ہم کسی بھی سیاسی جماعت پر پابندی کیخلاف ہیں لیکن پارٹی کے ساتھ ہیں۔

    لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے وزیراعظم اورمریم سےمشاورت کرلی ہوگی اس لیے ہمیں نہیں بلایا، ہم جیسے لوگ میٹنگ میں کچھ اور کہہ دیں گے تو معاملات بگڑ سکتے ہیں۔

    گذشتہ روز سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد کی صورتحال پر صدر مسلم لیگ ن نواز شریف کی وزیر اعظم شہباز شریف اور وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے طویل مشاورت ہوئی، مشاورتی عمل میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار بھی موجود تھے، ملاقات مین مخصوص نشستوں پر عدالتی فیصلے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لیا گیا۔

    اس دوران بعض رہنماوں سے ملاقات کی اور بعض سے ٹیلی فونک رابطے کئے گئے، جس میں نواز شریف نے مختلف آپشنز پر مشاورت کی۔

    ن لیگ کی سینیر قیادت نے عدالتی فیصلے پر شدید تحفظات کا اظہارکیا جبکہ بعض رہنماوں نے کھل کر فیصلے پر تنقید کی اور پارلیمنٹ کے فورم سے بھرپور جواب دینے کا مطالبہ کیا۔

    ذرائع کے مطابق نواز شریف کی ہدایات سے متعلق پارٹی رہنماوں کو جلد آگاہ کردیا جائے گا، مسلم لیگ ن کے مشاورتی اجلاس جلد لاہور میں بلائے جائیں گے اور وزیراعظم شہبازشریف پیپلز پارٹی اور دیگر اتحادیوں کو آئندہ کی حکمت عملی سے آگاہ کریں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں، قیصر احمد شیخ

    بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں، قیصر احمد شیخ

    اسلام آباد : وفاقی وزیر بحری امور قیصراحمد شیخ کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر بحری امور قیصر احمد شیخ نے اے آر وائی نیوز کو دیئے گئے‌ خصوصی انٹرویو میں کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے پس پردہ معاملات چل رہےہیں، سیاسی طورپرمجھے صاف نظرآرہا ہے کہ بات آگےبڑھ رہی ہوگی۔

    وفاقی وزیر بحری امور کا کہنا تھا کہ ملک سب کا ہے، ہر ایک کو ایک قدم پیچھے ہٹ کر لچک دکھانا ہوگی، صرف بانی پی ٹی آئی نہیں ہمیں بھی بات کرنا پڑے گی اورکوئی حل نہیں۔

    مذاکرات سے متعلق سوال پر انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کومذاکرات کیلئے بیٹھنا تو پڑے گا،جیل میں کیا نکال لیا ہے، دنیا میں کہیں بھی مذاکرات سے پہلے شرطیں منوانےکی بات نہیں ہوتی، اگرشرطیں مان لیں تو پھر مذاکرات کس بات کےکرنے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کا ایک رول رہا ہے اورعوام نے ان کو ووٹ دیئے ہیں۔

    چینی کی برآمد کے حوالے سے ن لیگی رہنما نے بتایا کہ چینی کی برآمدپر ہم نےپچھلےتجربےکومدنظررکھتےہوئے مشروط اجازت دی، کابینہ میں طے ہوا اگر چینی 2 روپے بھی مہنگی ہوئی تو ایکسپورٹ روک دیں گے، ایک کمیٹی بنانے کا فیصلہ ہوا ہے، جو چینی کی قیمت پر نظررکھے گی۔

  • بانی ایم کیو ایم کو چھوڑنے پر میری سپاری دی گئی، مصطفی کمال کا انکشاف

    بانی ایم کیو ایم کو چھوڑنے پر میری سپاری دی گئی، مصطفی کمال کا انکشاف

    اسلام آباد : ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اوررکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے انکشاف کیا کہ بانی ایم کیوایم کوچھوڑنے پرمیری سپاری دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کے رہنما مصطفی کمال نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں انکشاف کیا کہ بانی ایم کیوایم کوچھوڑنے پرمیری سپاری دی گئی ، جس میں سے کچھ لوگ پکڑے بھی گئے۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے بتایا کہ میں نےاورانیس قائم خانی نےاس وقت بانی کوچھوڑاجب اس کی سزاموت تھی، بانی ایم کیوایم کوایک دن میں نہیں چھوڑا،وقت کیساتھ پردے اٹھ رہے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ آج جو لوگ دعویٰ کر رہے ہیں کہ وہ کراچی میں امن لے کر آئے درست نہیں، ہم نے گن پوائنٹ کے بغیر لوگوں کےدل اور دماغ تبدیل کئے۔

    رکن قومی اسمبلی نے مزید کہا کہ کراچی کے امن پر ریاست کو ہمارا اورکراچی کے جوانوں کا شکرگزار ہونا چاہیے۔

  • پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں، مصطفیٰ کمال

    پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں، مصطفیٰ کمال

    اسلام آباد: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما مصطفی کمال کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی سے اختلاف ہے کوئی دشمنی نہیں مگر فی الحال الحاق بھی نہیں ہورہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم پاکستان کے رہنما اور رکن قومی اسمبلی مصطفی کمال نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں کہا کہ پارلیمانی نظام میں جو آپ کیخلاف جیتا اس کو بھی عزت دینی چاہیے، دوسرا جو ووٹ لیکر آئے اسے چور ڈاکو کہنے والا کلچرپی ٹی آئی لیکرآئی.

    ایم کیوایم پاکستان کے رہنما نے پی ٹی آئی کے بیان پر کہا کہ سیاستدانوں سےنہیں اسٹیبلشمنٹ سےبات کرنےکےموقف سے خلا بڑھ رہا ہے۔

    رکن قومی اسمبلی کا کہنا تھا کہ پی پی سے اختلاف رہتا ہے، جب پارلیمنٹ میں آگئے تو بات بھی کرتے ہیں، پیپلزپارٹی سے دشمنی نہیں مگرفی الحال الحاق بھی نہیں ہورہا ہے۔

    انھوں نے بتایا کہ آصف زرداری سے کہا تھا ہمارے پاس وزارت عظمیٰ کا امیدوار نہیں ، بلاول آپ کے وزیراعظم کےامیدوارہیں، آپ کو ہماری ضرورت پڑےگی، کیا آپ چاہیں گے کراچی،حیدرآباد کامینڈیٹ آپ کے وزیراعظم کیخلاف ہو۔

    رہنما ایم کیو ایم نے کہا کہ اگر وہ جماعت جیتے جس کا وزارت عظمیٰ کا اپنا امیدوارہوتو وہ پی پی کو ووٹ نہیں دے گی، پیپلزپارٹی سوچے کے ان کے اندر کون سے ایسے لوگ ہیں جو انکا نقصان کرا رہے ہیں۔

    اگرکراچی حیدرآبادمیں ایم کیوایم کمزور ہوتی ہےتوفائدہ پی پی کو نہیں کسی اورکوہوگا اور اگر ہم جیتیں گے تو پی پی کا فائدہ ہے کیونکہ ہم ان کے امیدوار کو ووٹ دیں گے۔

  • بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا: نبیل گبول

    بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا: نبیل گبول

    اسلام آباد: پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا ہے کہ اس وقت مسئلہ یہ ہے کہ بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے مگر ان کے باہر آنے میں اب بھی 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سوچ سمجھ کر باہر آنا ہوگا اور وہ جلد سمجھ جائیں گے،  وہ 80 فیصد سیکھ چکے ہیں اور باقی 20 فیصد سیکھ کر باہر آئینگے، لیکن مسئلہ یہ ہے بانی پی ٹی آئی کا کوئی اعتبار نہیں کررہا اور گارنٹی نہیں دے رہا، گارنٹی والی شخصیات کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی شام کو کچھ، صبح کچھ اور ہوتے ہیں۔

    نبیل گبول کا کہنا تا کہ بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گے اور حکومت چلتی رہے گی، اور بانی پی ٹی آئی گارنٹی دے کہ باہر نکل آئے تو وہ آکر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ ہم دھکا اسٹارٹ پر ن لیگ کی حکومت چلارہے ہیں، جس دن پی پی نے دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی، غیر یقینی صورتحال کا ذمہ دار صرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گے تو نہ اڈیالہ رہے گا نہ پارلیمنٹ ہوگی۔

    نبیل گبول نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے، میں کبھی نہیں چاہوں گا بانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

     

  • ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہے ہیں، رہنما پیپلز پارٹی

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کا کہنا ہے کہ ہم ن لیگ کی حکومت دھکا اسٹارٹ پرچلا رہےہیں، جس دن دھکا دینا بند کردیا حکومت کی گاڑی رک جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہم دھکا اسٹارٹ پرن لیگ کی حکومت چلارہےہیں، جس دن دھکادینابندکردیاحکومت کی گاڑی رک جائےگی۔

    ملک کی صورتحال کے حوالے رہنما پی پی کا کہنا تھا کہ غیریقینی صورتحال کاذمہ دارصرف ایک ہی شخص ہے جو اڈیالہ میں ہے، ہم ملک کو اس صورتحال سے نہیں نکالیں گےتو نہ اڈیالہ رہے گا نہ پارلیمنٹ ہوگی۔

    بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گےاورحکومت چلتی رہے گی، وہ گارنٹی دے کہ باہر نکل کر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

    انھوں نے کہ چاہتےہیں کوئی سیاسی لیڈر جیل میں نہ ہو اور عام معافی بھی ملنی چاہیے۔

    بانی پی ٹی آئی سے متعلق رہنما کا کہنا تھا کہ میں کبھی نہیں چاہوں گابانی پی ٹی آئی جیل میں رہے لیکن ان کو اپنا رویہ بدلنا ہوگا۔

  • بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے میں کتنے ماہ لگ سکتے ہیں؟ نبیل گبول نے بتادیا

    بانی پی ٹی آئی کو جیل سے باہر آنے میں کتنے ماہ لگ سکتے ہیں؟ نبیل گبول نے بتادیا

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے بانی پی ٹی آئی جیل سے باہر آجائیں گے مگر 6 ماہ لگ سکتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو مقبولیت کا ووٹ ملا مگر50 فیصد انہیں نوازا بھی گیا۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے بتایا کہ پی ٹی آئی کےکئی ایم این ایزنےبتایاوہ پیسےدیکرالیکشن جیتےہیں اور انہوں نے5،5کروڑدیکرنتائج حاصل کیے، پیسے دینے والوں میں سینٹرل پنجاب کےارکان ہیں اور پیسے دینے والوں میں دوسری جماعتوں کے لوگ بھی شامل ہوں گے۔

    بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ مجھےلگتاہےبانی پی ٹی آئی جیل سےباہرآجائیں گے مگر 6 ماہ لگ سکتےہیں۔

    انھوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو سمجھ کر باہر آنا ہوگااوروہ جلدسمجھ جائیں گے، وہ 80 فیصد سیکھ چکے ہیں اورباقی20فیصدسیکھ کر باہرآئیں گے۔

    پی پی رہنما نے بتایا کہ مسئلہ یہ ہے بانی پی ٹی آئی کاکوئی اعتبارنہیں کررہااور گارنٹی نہیں دےرہا، گارنٹی والی شخصیات کہتی ہیں بانی پی ٹی آئی شام کو کچھ،صبح کچھ اور ہوتے ہیں۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نہ مانے تو جیل ہی میں رہیں گےاورحکومت چلتی رہے گی، بانی پی ٹی آئی گارنٹی دےکہ باہر نکل کر جمہوریت کا ساتھ دیں گے۔

  • بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا، حنیف عباسی

    بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا، حنیف عباسی

    اسلام آباد : مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی کا کہنا ہے کہ بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سے تیار ہوا ، یہ نہیں ہوسکتا میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑواتھوتھو۔

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما حنیف عباسی نے اے آروائی نیوز کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آج کی تاریخ میں تو حکومت خطرے میں نہیں لیکن کل کا علم نہیں۔

    پیپلز پارٹی کے تحفظات پر حنیف عباسی نے بتایا کہ بجٹ پیپلزپارٹی کی مرضی سےتیارہوا اور ہتک عزت بل پر دستخط بھی پیپلزپارٹی کی مرضی سے ہوئے، یہ نہیں ہوسکتا میٹھا میٹھا ہپ ہپ اور کڑوا کڑواتھوتھو۔

    ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ اتحاد رکھناپیپلزپارٹی کی مجبوری ہے ن لیگ کی نہیں، جس طرح پیپلزپارٹی کررہی ہے اس طرح کشتی پارنہیں چڑھ سکتی، پی پی اور ن لیگ ایک کشتی کے سوار ہیں، نیت اچھی ہوگی توکامیاب ہوں گے۔

    انھوں نے مزید کہا کہ یہ ماسی ویڑا نہیں آپ صدر،گورنرز،چیئرمین سینیٹ ہیں اوراسٹیک ہولڈرزبھی نہیں۔

    ہتک عزت بل کی منظوری کے حوالے سے حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کیسےکہہ سکتی ہے ان کا گورنرچھٹی پر تھا اورہتک عزت بل پردستخط ہوگئے، پیپلزپارٹی ہتک عزت بل پر ہم سے ملی ہوئی تھی اور لوگ بیوقوف نہیں ہیں۔

    مسلم لیگ ن کے رہنما نے کہا کہ آپ نے کہا چلیں ہم باہر چلے جاتے ہیں اور پیچھے یہ کرلیں گے، ہمیں ہتک عزت بل پر دستخط پیپلزپارٹی کے گورنر سےہی کرانے چاہیے تھے۔

    ان کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی اب بجٹ پراعتراض کررہی ہےجبکہ فنانس کمیٹی میں انکابندہ موجودتھا، بیوقوف بنانے سے کام نہیں چلنا ،پیپلزپارٹی کو صدق دل سے کھڑا ہونا پڑے گا۔

    ن لیگی رہنما نے مزید کہا کہ اکٹھے چلیں گے تو تب ہی آپ کی اورہماری جمہوریت کی کشتی پارہوگی، لگتا ہے پیپلزپارٹی کو جب بھی موقع ملے گا تووہ ضائع نہیں کرےگی۔

    ان کا کہنا تھا کہ اگر مریم ، شہباز شریف قبول ہیں تو پھر وزارت عظمیٰ کیلئے نوازشریف بھی ہوں گے۔

  • کوئی شک نہیں پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے، شیخ رشید

    کوئی شک نہیں پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے، شیخ رشید

    عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا کہنا ہے کہ کوئی شک نہیں کہ پی ٹی آئی حکومت گرانے میں قمر باجوہ ملوث تھے۔

    اے آر وائی نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ جب حکومت جارہی تھی مجھے پتا تھا کیونہ ایم کیو ایم نے بتادیا تھا، میں نے مکان خالی کردیا تو خان کہنے لگے کہ کیسے کہہ سکتے ہو کہ حکومت جارہی ہے میری تو بات چیت ٹھیک ہوگئی ہے، خان سے کہا کہ ایم کیو ایم نے بتایا کہ حقیقی سگنل دینے والوں نے بتادیا ہے کہ حکومت جانے والی ہے۔

    میزبان نے پوچھا کہ اس عمران خان کی حکومت گرانے میں باجوہ صاحب شامل تھے؟ شیخ رشید نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے، ایک دفعہ گھر سے نکلا تو سالک اور محسن نقوی نکل رہے تھے تو مجھے اور یقین ہوگیا کہ کچھ نہ کچھ ہورہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان میں کوئی شخص گیٹ نمبر چار کے بغیر سیاست میں نہیں آیا، کئی ایسے لوگ ہیں جن کو خبر ہوئی کہ یہ ہورہا ہے وہ ملک سے ہی بھاگ گئے وہ وہاں مزے کررہے ہیں۔

    شیخ رشید نے کہا کہ میرے خلاف تمام شہادتیں پی ٹی آئی سے آئیں، دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

    انہوں نے کہا کہ نوازشریف گڈ بک میں نہیں مگر شہباز سے پھر بھی بہتر ہے، پی ٹی آئی اور حکومت کے مذاکرات ہوتے نہیں دیکھ رہا، اگست تک آرپار ہوتا دیکھ رہا ہوں۔

  • دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، شیخ رشید

    دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، شیخ رشید

    اسلام آباد : سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ دکھ ہےبانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا۔

    تفصیلات کے مطابق سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے اے آر وائی نیوز کو خصوصی انٹرویو میں مستقبل کے حوالے سے سوال پر کہا کہ مستقبل سے متعلق بانی پی ٹی آئی سے بات کروں گا تو پھر بتا سکتا ہوں، ابھی میں اڈیالہ نہیں گیا کیونکہ پی ٹی آئی کی نئی ٹیم سے کوئی تعلق ہی نہیں، میں اڈیالہ جاکرنئی مصیبت کو جنم نہیں دینا چاہتا۔

    شیخ رشید نے بتایا کہ میں کھڑا رہا اور 40 دن کیا اگر 40 سال بھی کھڑارہنا پڑتا تو رہ جاتا، آپ حیران ہوں گے میرے خلاف جتنی بھی شہادتیں ہیں وہ پی ٹی آئی کی ہیں لیکن میرا ضمیر مطمئن اور دل کو سکون ہے، کھڑارہا اور لوگ مجھےعزت دے رہے ہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا کہ دکھ ہے بانی پی ٹی آئی کو مجھ سے تعلق نبھانا چاہیے تھا لیکن ایسا نہیں ہوا، بانی پی ٹی آئی کی حد تک میرا سافٹ کارنر تھا، ہے اور رہے گا لیکن میرے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میری صحت خراب ہوگئی تھی ورنہ چلہ لمبا ہوجاتا ، چاہتا تو اسی گاڑی میں واپس آجاتا جس میں گیا تھا لیکن میں نے کوئی تحریردی نہ ویڈیوبنوائی۔

    عون چوہدری کے حوالے سے سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ تحریرمیں بشریٰ بی بی سے متعلق عون چوہدری کی باتیں غیراخلاقی تھیں، انسان کوسچ کےساتھ کھڑا ہونا چاہیے، ایسی بات کیسےکرتا جو دیکھی ہی نہیں۔

    سربراہ عوامی مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ 9 مئی میں کوئی قلفی والا اور ریڑھی والا پکڑکر پولیس نے گنتی پوری کی اصل لوگ تو باہر ہیں، زلفی بخاری سمیت کئی لوگ ہیں جو پہلے ہی ملک سے بھاگ گئے۔