Author: خواجہ نصیر

  • پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ

    لاہور (17 جولائی 2025): صوبہ پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے اور اس سلسلے میں محکمہ داخلہ کی جانب سے باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    صوبے بھر میں دفعہ 144 حالیہ طوفانی بارشوں اور شدید مون سون کے باعث لگائی گئی ہے اور اس کے تحت عائد کی جانے والی تمام پابندیوں کا اطلاق 30 اگست تک ہوگا۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق ڈیموں، دریاؤں، نہروں، تالابوں اور جھیلوں میں ہر قسم کی تیراکی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ شہری گلیوں، سڑکوں، کھلی جگہوں یا عوامی مقامات پر جمع شدہ پانی میں بھی نہیں نہا سکیں گے۔

    دفعہ 144 کے تحت ڈیموں، دریاؤں، نہروں، جھیلوں اور ڈسٹری بیوٹرز میں پیشگی اجازت کے بغیر کشتی رانی پر بھی پابندی ہوگی۔

    ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ یہ پابندی موسمی حالات کے تناظر میں قیمتی جانوں کی حفاظت کے لیے لگائی گئی ہے۔ عوامی آگہی کے لیے دفعہ 144 کے نفاذ کی بھرپور تشہر کی جائے۔

    واضح رہے کہ پنجاب میں مون سون زور وشور سے جاری ہے اور 36 گھنٹوں کے تباہ کن بارش کے اسپیل میں خواتین اور بچوں سمیت 63 اموات جب کہ 290 زخمی ہوچکے ہیں۔

    پی ڈی ایم اے کے مطابق رواں سال مون سون بارشوں سے اب تک 103 شہری جاں بحق اور 393 زخمی ہوئے جبکہ بارشوں کے باعث 128 مکانات متاثر اور 6 مویشی ہلاک ہوئے ہیں۔

    https://urdu.arynews.tv/devastating-rainfall-paralyzes-life-claim-63-lives-in-punjab/

  • لاہور کے بہادر شہری ڈرون گرنے والی جگہ پر جمع ہوگئے

    لاہور کے بہادر شہری ڈرون گرنے والی جگہ پر جمع ہوگئے

    لاہور کے بہادر شہری والٹن روڈ پر ڈرون گرنے والی جگہ پر ہجوم کی صورت میں جمع ہوگئے۔

    لاہور کے بہادر شہری والٹن روڈ پر جمع ہوگئے اور مودی کو للکار کر کہا کہ ڈرنے والے نہیں پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔

    ایک شہری نے کہا کہ مودی شروع سے ہی مسلمانوں کو تنگ کررہا ہے لیکن ہم بزدل نہیں، قوم پاک فوج کے ساتھ ہے منہ توڑ جواب دیں گے۔

    پاک بھارت کشیدگی  سے متعلق تمام خبریں

    دوسرے شہری کا کہنا تھا کہ ہماری خواہش نہیں ہے کہ اس خطے میں جنگ ہو لیکن اپنی حفاظت کرنے کا فریضہ بخوبی ادا کریں گے۔

    لاہور کے شہریوں نے پاک فوج اور پاکستان زندہ باد کے نعرے بھی لگائے۔

    کراچی کے شہریوں کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کا پرانا طریقہ ہے وہ پاک فوج سے تولڑنہیں سکتی، نہتےلوگوں پر ڈرون اٹیک کرکے ڈرانے کی ناکام کوشش کررہی ہے، جب لڑنےکا وقت آئے گا توپوری قوم اپنی افواج کے شانہ بشانہ لڑیں گی۔

    شہریوں کا کہنا ہے کہ پاکستانی عوام جیسا جوش اورجذبہ دنیا کی کسی قوم کے اندر نہیں،اس کا اندازہ بھارت کونہیں، دنیا ہم سے سیز فائر کا مطالبہ کررہی ہے۔۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں بتایا تھا کہ 29 بھارتی ڈرونز کو گرایا جاچکا ہے جس میں سے ایک ڈرون ٹارگت پر پہنچا جس سے 4 فوجی زخمی ہوئے، بھارتی ڈرونز حملے میں تین سویلینز کی شہادت ہوئی اور 4 زخمی ہوئے۔

    ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ بھارت کو اپنے سنیما سے نکل کر حقیقی دنیا میں آنا ہوگا، دنیا کو بے وقوف بنانا بند کرے، 18ویں نہیں 21ویں صدی ہے جہاں ہر پروجیکٹائل اپنی ڈیجیٹل پاتھ چھور جاتا ہے۔

    لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا کہ بھارتی میڈیا میں انجینئرڈ وار صورتحال پیش کی جارہی ہے، پاکستان میں صورتحال معمول کے مطابق ہے عوام مطمئن ہیں، ہمارے پاس ایمان کی طاقت ہے لوگ معمول کے مطابق وقت گزار رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ عوام کو پریشان کرنے کے لیے بھارت نے سوچا شہروں کی طرف ڈرون بھیج دیتے ہیں لیکن عوام کا پاکستان کی مسلح افواج پر مکمل اعتماد ہے اور پرسکون زندگی گزار رہے ہیں، ہمیشہ حق کی فتح ہوتی ہے اور اس مرتبہ بھی حق کی ہی فتح ہوگی۔

  • مریم نواز کا فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

    مریم نواز کا فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے فلم انڈسٹری کو پروموٹ کرنے سے متعلق بڑا فیصلہ کرلیا۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے 2 ارب روپے کی گرانٹ تقسیم کرنے کی منظوری دے دی، مقبول ترین فلمیں بنانے والے فلمسازوں اور ہدایت کاروں کو رقم مل سکے گی۔

    ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے فلم فنڈز ڈسٹری بیوشن کمیٹی تشکیل دی ہے جس کی سربراہ صوبائی وزیر مریم اورنگزیب ہوں گی۔

    کمیٹی میں وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری، صوبائی وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمان شامل ہوں گے۔

    کمیٹی میں سیکریٹری اطلاعات، سیکریٹری پی اینڈ ڈی، سیکریٹری خزانہ بھی شامل ہوں گے، فنڈز ان ہدایت کاروں، فلم سازوں کو ملیں گے جنہوں نے پانچ سالوں میں کم از کم ایک فلم بنائی ہو۔

    ذرائع کا بتانا ہے کہ فنڈز کے لیے ضروری ہوگا کہ فلم کا اسکرپٹ اور کاسٹ سے متعلق تفصیلات بتائی جائیں۔

  • ویڈیو رپورٹ: 14 ملین میٹرک ٹن کوڑے کا پہاڑ اور کاربن کریڈٹ، بائیو گیس کا اہم منصوبہ

    ویڈیو رپورٹ: 14 ملین میٹرک ٹن کوڑے کا پہاڑ اور کاربن کریڈٹ، بائیو گیس کا اہم منصوبہ

    لاہور رنگ روڈ پر ’محمود بوٹی کی ڈمپنگ سائٹ‘ کو 2016 میں بند کر دیا گیا تھا، لیکن یہاں موجود 14 ملین میٹرک ٹن کوڑے کا پہاڑ اور یہاں سے نکلنے والی زہریلی گیسوں کے باعث آب و ہوا کے لیے مستقل خطرہ بن چکا تھا۔

    لاہور میں کوڑا تلف کرنے کے لیے ’محمود بوٹی ڈمپ سائٹ‘ کے منصوبے سے زہریلی گیسوں کے خاتمے کے ساتھ کاربن کریڈیٹ، بائیو گیس اور بجلی کی پیدوار سے آمدن متوقع ہے۔

    ایل ڈبلیو ایم سی اور روڈا کے تعاون سے اس ڈمپنگ سائٹ پر اربن فارسٹ اور سولر پارک تعمیر کیا جا رہا ہے، جب کہ یہاں سے نکلنے والی میتھین گیس کو فروخت کیا جائے گا۔

    ڈمپنگ سائٹ ری ہیبلیٹیشن کے دوران 31 ایکڑ رقبے پر اربن فارسٹ لگایا جا رہا ہے، ماحولیاتی منصوبے میں کاربن کریڈٹ، بائیو گیس، بجلی پیداوار سے 2 دہائیوں تک آمدن آئے گی۔


    واٹر ٹینکر کا پانی استعمال کرتے ہوئے ہوشیار، کہیں دماغ کھانے والا وائرس نہ ہو! تشویش ناک ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • قیدیوں کے ہاتھوں بنی مختلف ڈیزائنز کی مردانہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت

    قیدیوں کے ہاتھوں بنی مختلف ڈیزائنز کی مردانہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت

    ماہرین کی معاونت سے شاہ پور جیل کے قیدیوں کے ہاتھوں بنی مردانہ نوروزی چپل اور قصور جیل میں تیار کردہ اعلیٰ معیار کے فرنیچر، ہینڈی کرافٹس، فٹبال، پرفیوم اور ایل ای ڈی بلب سمیت دیگر اشیا نے سب کو حیران کر دیا۔

    عید الفطر پر پنجاب میں قیدیوں کی تیار کردہ مختلف ڈیزائنز کی مردانہ نوروزی چپل مارکیٹ میں فروخت جاری ہے، اور حاصل ہونے والی رقم عید سے پہلے قیدیوں کو ادا کر دی گئی۔

    قیدیوں میں عیدی کی تقسیم اور ان کے ساتھ افطار کے لیے قصور جیل کے دورے پر آئے اسپیکر پنجاب اسمبلی کو قیدیوں نے اپنی تیار کردہ خصوصی کرسی تحفے میں دی۔ ملک محمد احمد خان نے کہا عید کا مزہ بے شک اپنوں کے ساتھ ہے مگر جیلوں میں بند قیدیوں کو روزگار ملنا اور اپنی اشیا کی مناسب قیمت پر فروخت کے بعد فوری ادائیگی عیدی سے کم نہیں ہے۔


    بینائی سے محروم وش ناز موتیوں کے رنگوں کی پہچان کیسے کرتی ہیں؟ ویڈیو رپورٹ


    ملٹی میڈیا – ویڈیو خبریں دیکھنے کے لیے کلک کریں

  • بھیک منگوانے والے سرغنہ کے لیے بڑی سزائیں مقرر

    بھیک منگوانے والے سرغنہ کے لیے بڑی سزائیں مقرر

    لاہور: حکومت پنجاب نے بھکاری مافیا کے سرغنہ کے گرد شکنجہ سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق انسداد گداگری کے قانون میں ترامیم کی گئی ہیں جو پنجاب اسمبلی میں پیش کر دی گئیں، نئے قانون کے تحت پنجاب میں بھیک منگوانا ناقابل ضمانت جرم قرار دیا گیا ہے، پنجاب اسمبلی کی اسپیشل کمیٹی برائے داخلہ ان اہم ترامیم کا جائزہ لے گی۔

    ترامیم کے مطابق صرف ایک شخص سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 3 سال قید اور 3 لاکھ جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 6 ماہ قید ہوگی۔

    ایک سے زائد افراد سے بھیک منگوانے والے کو 3 سے 5 سال قید اور 5 لاکھ تک جرمانہ یا دونوں ہوں گے، جب کہ بچوں سے بھیک منگوانے والے سرغنہ کو 5 سے 7 سال قید اور 7 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، اور جرمانے کی عدم ادائیگی پر مزید 1 سال قید کی سزا ہوگی۔

    جبری معذور کر کے بھیک منگوانے والے کو 7 سے 10 سال قید اور 20 لاکھ تک جرمانہ ہوگا، جرمانے کی عدم ادائیگی پر گینگ کے سرغنہ کو مزید 2 سال قید کی سزا ہوگی۔

    ایک بار سزا پانے والا شخص اگر جرم دہرائے گا تو آرڈیننس میں دی گئی سزا سے دوگنی سزا اور جرمانہ ہوگا۔

  • پنجاب میں گرین لاک ڈاؤن کے تحت شادی ہالز کتنے بجے بند ہوں گے؟

    پنجاب میں گرین لاک ڈاؤن کے تحت شادی ہالز کتنے بجے بند ہوں گے؟

    لاہور: پنجاب میں اسموگ کے پیشِ نظر نافذ گرین لاک ڈاؤن کے تحت مارکی اور شادی ہالز کے اوقات کار بھی مقرر کر دیے۔

    صوبائی حکومت کے نوٹیفکیشن کے مطابق گرین لاک ڈاؤن والے علاقوں میں مارکی اور شادی ہالز رات 10 بجے بند ہوں گے جبکہ علاقوں میں پانی کے چھڑکاؤ کے بغیر جھاڑو لگانے پر پابندی ہوگی۔

    نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق 4 نومبر تک رہے گا۔ ڈیوس روڈ، کشمیر روڈ، ایبٹ روڈ پر شملہ پہاڑی سے گلستان سینما، ایمپریس روڈ شملہ پہاڑی سے ریلوے ہیڈ کوارٹر تک، کوئن روڈ، علامہ اقبال روڈ کے اطراف میں لاک ڈاؤن ہوگا۔

    لاک ڈاؤن والے علاقوں میں چنگچی رکشے اور کمرشل جنریٹرز پر پابندی ہوگی اور ریسٹورنٹس، باربی کیو پر رات 8 بجے کے بعد پابندی ہوگی۔

    اس سے قبل سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے پنجاب اسمبلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ لاہور کے زیادہ اسموگ والےعلاقوں میں گرین لاک ڈاؤن لگانےجارہے ہیں، لاہور کے چار پانچ علاقوں میں گرین لاک ڈاؤن ہوگا۔

    مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے اسموگ پرجامع پلان دیا ہے اس سےاسمبلی کوآگاہ کروں گی۔

    انہوں نے بتایا تھا کہ گزشتہ چھ ماہ میں ہر محکمے کو اہداف سونپے گئے تھے،مریم اورنگزیباب لاہور کے شہریوں نے کردار ادا کرنا ہے، بھارت کے ساتھ اسموگ کے معاملے پر بات چیت بڑھائیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب دہلی کے وزیراعلیٰ کواسموگ کے تدارک کیلئےخط لکھیں گی، دونوں ممالک ملکرمشترکہ لائحہ عمل ترتیب دی گے تو اسموگ کا حل ہوگا۔

    سینئر وزیر کا مزید کہنا تھا کہ ہمیں الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی طرف جانا ہوگا،وہیکل فٹنس سرٹیفکیٹ گاڑی مالکان کی ذمہ داری ہوگی تاہم وزیراعلیٰ نےاسموگ کے مستقل خاتمے کیلئے10سال کا پلان دیا ہے۔

  • بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئیں

    بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئیں

    بانی چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی اہلیہ و سابق خاتون اوّل بشریٰ بی بی پشاور پہنچ گئیں۔

    بشریٰ بی بی آج اڈیالہ جیل سے رہائی کے بعد بنی گالہ پہنچی تھیں اور ان کو لاہور کیلیے روانہ ہونا تھا، تاہم ذرائع نے بتایا کہ پلان میں تبدیلی کے بعد وہ اب لاہور کے بجائے پشاور جائیں گی۔

    ذرائع نے بتایا تھا کہ پی ٹی آئی کی مرکزی قیادت نے بشریٰ بی بی کو لاہور کے بجائے پشاور جانے کیلیے قائل کیا، ان کے ساتھ عمر ایوب اور مشال یوسفزئی بھی شامل ہیں۔

    بشریٰ بی بی کا لاہور جانے کا پلان اچانک تبدیل

    اب خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان بیرسٹر سیف نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ بشریٰ بی بی رہائی کے بعد بخیر و عافیت پشاور پہنچ گئی ہیں، وہ کچھ وقت کیلیے صوبائی دارالحکومت میں قیام کریں گی۔

    ذرائع نے اے آر وائی نیوز کو بتایا کہ بشریٰ بی بی معاون خصوصی وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا مشال یوسفزئی کے ساتھ پشاور پہنچیں، ان کو پروٹوکول میں پشاور لایا گیا۔

    ذرائع کے مطابق وہ کل شوکت خانم اسپتال میں طبی معائنہ کروائیں گی، وہ وزیر اعلیٰ ہاؤس کی انیکسی میں رہائش پذیر ہوں گی۔

    گزشتہ روز توشہ خانہ ٹو کیس میں اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے ضمانت منظور ہونے کے بعد آج اڈیالہ جیل سے سابق خاتون اوّل کو رہا کر دیا گیا۔

    بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ مجموعی طور پر 9 ماہ جیل رہیں۔ ان کو رواں سال 31 جنوری کو توشہ خانہ کیس میں 14 سال قید کی سزا ہوئی تھی۔

    سزا کا فیصلہ آنے کے بعد بشریٰ بی بی نے خود جیل میں آکر گرفتاری دی تھی۔ بعد ازاں ان کو اڈیالہ جیل کے بجائے بنی گالہ منتقل کیا گیا تھا، کمشنر اسلام باد نے بنی گالہ کو سب جیل قرار دیا تھا۔

    اسلام آباد ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ سزا معطل کر دی تھی تاہم ان کو توشہ خانہ ٹو میں دوبارہ گرفتار کیا گیا تھا۔

  • پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت کا بڑا فیصلہ

    پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا جس کے بعد دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار اب ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پنجاب حکومت نے کوڈ آف کرمنل پروسیجر 1898 میں بڑی ترمیم کرتے ہوئے دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار ڈپٹی کمشنرز کو دے دیا ہے۔

    پنجاب اسمبلی سے مسودہ قانون کی منظوری کے بعد گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے تحت ڈپٹی کمشنرز اب اپنے اضلاع میں 30 دن تک دفعہ 144 کا نفاذ کر سکیں گے۔

    گزٹ نوٹیفکیشن کے مطابق سیکریٹری داخلہ پنجاب کو 90 دن تک دفعہ 144 کے نفاذ کا اختیار دیا گیا ہے جب کہ 90 دن سے زائد عرصے کے لیے دفعہ 144 نافذ کرنے کا اختیار کابینہ کے پاس ہوگا۔

  • پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

    پی ٹی آئی کو جلسے کی اجازت مل گئی

    لاہور: ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو کاہنہ قصور روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی کو لاہور کے علاقے کاہنہ قصور روڈ پر جلسے کی اجازت دے دی گئی ہے، آرگنائزر عالیہ حمزہ ملک نے جلسے کے لیے بیان حلفی جمع کروادیا ہے۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل پی ٹی آئی کو ایس او پیز کے ساتھ جلسے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا گیا تھا جبکہ جلسے کی جگہ کا تعین کرنے کے لیے افسران کے درمیان مشاورت جاری تھی۔

    واضح رہے کہ تحریک انصاف نے مینار پاکستان میں جلسہ کرنے کی درخواست کی تھی۔

    یاد رہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر لاہور کو تحریک انصاف کے جلسے کیلئے دی گئی درخواست پر شام پانچ بجے تک فیصلہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

     جسٹس فاروق حیدر کی سربراہی میں فل بنچ نے تحریک انصاف کی عالیہ حمزہ سمیت دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی تھی۔

    عدالت نے چیف سیکرٹری پنجاب سے کہا تھا کہ یہ ملک ہے تو ہم سب ہیں. ماضی قریب میں دوسری طرف سے یہی باتیں آتی تھیں۔ کیوں نہ کوئی ایک جگہ مختص کردی جائے کہ جلسہ ایک مخصوص جگہ پر ہی ہوگا۔

    عدالت کا کہنا تھا کہ ہر کسی نے ہمیشہ عہدے پر نہیں رہنا، کوئی ایسا کریڈٹ لے لیجئے کہ یاد رکھا جائے، جسٹس طارق ندیم نے قرار دیا تھا کہ جب جلسے کی بات ہوتی ہے تو ملک جام ہوجاتا ہے.، کوئی جنازہ جارہا ہوتا ہے اس میں رکاوٹ آتی ہے بیمار ہسپتال نہیں پہنچ پاتے۔

    دوسری جانب فل بنچ نے جلسے کو روکنے کیلئے شہری کی جانب سے دائر درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی تھی۔