Author: خواجہ نصیر

  • مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین رشوت لینے کے الزام میں گرفتار

    اینٹی کرپشن پنجاب نے کروڑوں روپے کی رشوت لینے کے الزام میں چوہدری مونس الہٰی کے قریبی دوست اور فرنٹ مین زبیر خان کو گرفتار کرلیا۔

    ترجمان اینٹی کرپشن پنجاب کا کہنا ہے کہ اینٹی کرپشن نے پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی، زبیر خان کیخلاف مقدمہ درج کیا ہے،  پرویز الہٰی اینڈ کمپنی پر ساڑھے 12کروڑ روپے رشوت لیے ہیں۔

    اینٹی کرپشن کے ترجمان کا کہنا ہے کہ رشوت غیر ملکی کمپنی کی واجب الادا رقم 2 ارب 90 کروڑ کی ادائیگی کے عوض لی گئی ہے پرویز الہٰی اینڈ کمپنی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے ذریعے یہ ادائیگی کی۔

    ترجمان کے مطابق چوہدری پرویز الہٰی کے خلاف مقدمہ ٹھوس شواہد کی بنا پر درج کیا گیا، چوہدری پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی کی ڈیل  زبیر خان نے کرائی تھی۔

    ترجمان نے یہ بھی بتایا کہ غیرملکی کمپنی کی واجب الادارقم کے عوض پرویز الہی نے ساڑھے 6کروڑ وصول کئے، مونس الہٰی اور محمد خان بھٹی نے 5 کروڑ جبکہ زبیر خان نے 50 لاکھ روپے لئے۔

    اینٹی کرپشن کے ترجمان نے مزید کہا کہ ملزمان پرویزالہٰی، مونس الہٰی، محمد خان بھٹی اور زبیر خان نے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا، پرویز الہٰی نے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے علی انان قمر پر دباؤ ڈال کر ادائیگی کرائی۔

  • پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کو ایک اور نوٹس

    پنجاب حکومت کی جانب سے عمران خان کو ایک اور نوٹس

    لاہور: پنجاب کی محکمہ ایکسائز نے عمران خان کو ایک اور نوٹس بھیج دیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز پنجاب کی جانب سے عمران خان کو لگژری ہاؤس ٹیکس کا نوٹس بھیجا گیا ہے۔

    محکمہ ایکسائز کے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پر 36 لاکھ روپے ٹیکس واجب الادا ہیں، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی 2 رکنی ٹیم نوٹس موصول کرانے زمان پارک پہنچی گئی۔

    ای ٹی او ایکسائز عدیل امجد اور انسپکٹر آمنہ رشید کی جانب سے عمران خان کو نوٹس بھیجا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ 7 روز میں نوٹس پر عملدر آمد نہیں ہوئے تو الیکشن کمیشن کو خط لکھا جائے گا۔

  • جہانگیر ترین گروپ کو بڑا جھٹکا ،  ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

    جہانگیر ترین گروپ کو بڑا جھٹکا ، ساتھی ساتھ چھوڑنے لگے

    لاہور : ترین گروپ میں ایک کے بعد ایک ساتھی ساتھ چھوڑنے لگا، صوبائی وزیرصمصام بخاری،صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے بھی ترین گروپ سےعلیحدگی کااعلان کردیا۔

    اے آر وائی نیوز کے نمائندے خواجہ نصیر کے مطابق ترین گروپ کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ، صوبائی وزراء اختر ملک اور میاں خالد کے بعد آصف نکئی ،صمصام بخاری اور صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر بھی الگ ہوگئے۔

    صوبائی وزیر ہاشم ڈوگر نے کہا کہ عمران خان میرے لیڈرہیں ، پارلیمانی اجلاس میں شرکت کروں گا، ترین گروپ سےاستدعاہےکہ اجلاس کا بائیکاٹ مت کریں۔

    صوبائی وزیرصمصام بخاری نے بھی وزیراعظم سےملاقات کااعلان کرتے ہوئے کہا اپنے کپتان کےساتھ ڈٹ کر کھڑاہوں۔

    صوبائی وزیرآصف نکئی بھی آج وزیر اعظم سے ملاقات کریں گے، ان کا کہنا تھا کہ پارلیمانی اجلاس کے بائیکاٹ کا فیصلہ مسترد کرتاہوں، سو فیصد عمران خان کے ساتھ ہوں۔

    آصف نکئی تین روز قبل ترین گروپ میں شمولیت اختیار کی تھی جبکہ اختر ملک اور صوبائی وزیر خالد بھی ترین گروپ چھوڑ کر وزیراعلیٰ سے ملاقات کرچکے ہیں۔