Author: نعمان ناصر

  • اے بی ڈیویلیئرز کے ٹاپ 5 کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی کھلاڑی شامل

    اے بی ڈیویلیئرز کے ٹاپ 5 کرکٹرز کی فہرست میں پاکستانی کھلاڑی شامل

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے ٹاپ 5 کرکٹرز کی فہرست میں سابق پاکستانی فاسٹ بولر کو شامل کرلیا۔

    جنوبی افریقا کے سابق کپتان اے بی ڈیویلیئرز نے اپنے ٹاپ کرکٹرز کی فہرست جاری کی ہے جن کے خلاف وہ کھیلے ہیں ان میں پاکستان کے فاسٹ بولر محمد آصف کو بھی شال کیا گیا ہے۔

    انہوں نے اپنے قریبی دوست اور سابق رائل چیلنجرز بنگلور کے ساتھی ویرات کوہلی کو فہرست میں شامل نہیں کیا۔

    ڈی ویلیئرز نے کوہلی کے بجائے سچن ٹنڈولکر فہرست میں منتخب کیا ہے۔

    ان کے ٹاپ فائیو کرکٹرز میں جیک کیلس، اینڈریو فلنٹوف، محمد آصف، شین وارن اور سچن ٹنڈولکر شامل ہیں،

    اے بی نے کہا کہ کیلس بہترین آل راؤنڈر ہے یا شاید اب تک کا بہترین کرکٹر ہے۔ محمد آصف وہ بہترین سیمر تھا جس کا میں نے کبھی سامنا کیا ہے۔ مجھے وارن کے خلاف کھیلنا پسند تھا، لیکن مجھے کبھی مشکل نہیں لگی۔ مجھے ان کی مجموعی شخصیت پسند تھی، فلاپی ہیٹ، زنک کریم، سنہرے بال ہوتے تھے۔

    اینڈریو فلنٹوف، جو ایک بڑے میچ پرفارمر تھے۔ ایجبسٹن میں کیلس کے لیے وہ یارکر جو میں نے کبھی دیکھا ہے سب سے بہترین ہے۔

    یہ پڑھیں: اے بی ڈیولیرز نے بابر اعظم کو آسان مشورہ دے دیا

    واضح رہے کہ ڈی ویلیئرز خود جدید کرکٹ کی سب سے مشہور شخصیات میں سے ایک ہیں۔ 14 سالہ بین الاقوامی کیریئر کے دوران انہوں نے جنوبی افریقہ کے لیے 114 ٹیسٹ میں 50.66 اور 228 ون ڈے میچوں میں 53.50 کی اوسط سے اسکور کیا۔

    ابھی حال ہی میں انہوں  نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز (ڈبلیو سی ایل) 2025 میں جنوبی افریقا چیمپئنز کی کپتانی کی، 220 کے حیران کن اسٹرائیک ریٹ پر چھ اننگز میں 429 رنز کے ساتھ ٹورنامنٹ کے سب سے زیادہ رنز بنانے والے کھلاڑی رہے۔

    ان کی قیادت میں ٹیم نے فائنل میں پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔

    محمد آصف نے 23 ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کی جہاں انہوں نے 2.99 کے اکانومی ریٹ سے 106 وکٹیں حاصل کیں۔ انہوں نے 38 ون ڈے میں بھی حصہ لیا اور 4.71 رنز فی اوور کی اوسط سے 46 وکٹیں حاصل کیں، اس کے ساتھ ساتھ 11 ٹی ٹوئنٹی میں 8.00 کی اکانومی میں 13 وکٹیں حاصل کیں۔

  • آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان

    آئی سی سی ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان

    انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم کا اعلان کردیا۔

    آئی سی سی کے مطابق ویمنز ورلڈ کپ کی انعامی رقم میں 297 فیصد اضافہ کیا گیا ہے، ایونٹ کی مجموعی انعامی رقم ایک کروڑ 30 لاکھ ڈالرز سے زائد رکھی گئی ہے۔

    میگا ایونٹ کی فاتح ٹیم کو 44 لاکھ ڈالر اور رنراپ کو 22 لاکھ ڈالر سے زائد ملیں گے۔

    سیمی فائنلسٹ ٹیمیں 11 لاکھ  ڈالر سے زائد کی انعامی رقم حاصل کریں گی۔

    آئی سی سی کے مطابق گروپ اسٹیج کے ہر میچ کی جیت کی صورت میں 34 ہزار314 ڈالرکا انعام ہے۔

    اس کے علاوہ پانچویں اور چھٹی پوزیشن پر7 لاکھ،ساتویں اور آٹھویں پوزیشن پر 2 لاکھ 80 ہزار ڈالر ملیں گے۔

    واضح رہے کہ ورلڈکپ 30 ستمبر سے بھارت اور سری لنکا میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی کرکٹ ٹیم ورلڈ کپ میں اپنے تمام میچز سری لنکا میں کھیلے گی۔

  • ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کرلیا

    ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کرلیا

    عالمی بینک نے پاکستان کے لیے 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض منظور کرلیا ہے۔

    ورلڈ بینک پاکستان کو 20 ارب ڈالر کا رعایتی قرض فراہم کرے گا، قرضے پر 2 فیصد سود ہوگا اور مدت 10 سال کی ہوگی۔

    نجی شعبے کے لیے مزید 20 ارب ڈالر بھی متوقع ہیں جبکہ فنڈنگ آئی ایف سی کے ذریعے ہوگی، قرض دس سالہ کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کا حصہ ہے جبکہ کل قرضوں کا حجم 40 ارب ڈالر تک پہنچے گا۔

    چھ ترجیحی شعبے نئی فنڈنگ پیکیج میں شامل ہیں، ماحولیاتی تحفظ اور غربت میں کمی اولین ہدف ہے، صحت اور تعلیم کے شعبوں پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔

    بچوں کی نشوونما میں بہتری بھی منصوبے کا حصہ ہے، شمولیتی ترقی کو ترجیحی منصوبوں میں شامل کیا گیا ہے، صاف توانائی اور فضائی معیار کی بہتری بھی اہم ہدف ہے۔

    یہ پڑھیں: ایشیائی ترقیاتی بینک کا سیلاب متاثرین کیلئے ہنگامی امداد کا اعلان

    نجی سرمایہ کاری کے فروغ کو بھی ترجیح دی گئی، قومی نفاذ کا منصوبہ تیاری کے آخری مراحل میں ہے، پاکستان کو خود مختار قرضے آئی ڈی اے کے ذریعے ملیں گے۔

    دو روز قبل ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے سیلاب متاثرین کیلئے 3 ملین ڈالر کی ہنگامی امداد کا اعلان کیا تھا۔

    ایشیائی ترقیاتی بینک  کے صدر ماساٹوکانڈا نے پاکستان میں سیلاب سے ہونے والے نقصان پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے جانی نقصان پر تعزیت کی تھی۔

    اعلامیہ کے مطابق ایشیا پیسفک ڈیزاسٹر رسپانس فنڈ سے 3ملین ڈالر کی گرانٹ فراہم کی جائے گی جو کہ حکومت پاکستان کی جانب سے درخواست پر دی جارہی ہے۔

  • شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    شاداب خان کے ہاں ننھی پری کی آمد

    قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شاداب خان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی ہے۔

    سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس قومی کرکٹر شاداب خان نے بیٹی کی پیدائش کی اطلاع مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور نومولود کے ننھے پیروں کی تصویر شیئر کی ہے۔

    انہوں نے لکھا کہ الحمدللہ، اللہ نے ہمیں پہلی اولاد، ایک خوبصورت بیٹی سے نوازا ہے۔

    شاداب خان نے لکھا کہ اس نعمت پر اللہ کا شکر گزار ہوں، ہمیں اس نئے سفر کے آغاز میں اپنی دعاؤں میں شامل رکھیں۔

    واضح رہے کہ شاداب خان سابق کرکٹر ثقلین مشتاق کے داماد ہیں اور ثقلین مشتاق نانا بن گئے ہیں۔

    قومی کرکٹر کو بیٹی کی پیدائش پر مداحوں کی جانب سے مبارکباد اور بیٹی کے اچھی نصیب کی دعائیں دی جارہی ہیں۔

  • بابر اعظم نے شعیب اختر کو دو چوکے اور چھکا جڑ دیا

    بابر اعظم نے شعیب اختر کو دو چوکے اور چھکا جڑ دیا

    فلڈ ریلیف میچ میں پشاور زلمی کے بابر اعظم نے راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کو دو چوکے اور چھکا جڑ دیا۔

    پشاور کے عمران خان اسٹیڈیم میں پشاور زلمی نے لیجنڈ الیون کو دلچسپ مقابلے کے بعد 6 رنز سے شکست دے دی، زلمی کے 145 رنز کے تعاقب میں لیجنڈ الیون کی ٹیم 138 رنز بناسکی۔

    زلمی کے لیے بیٹنگ کا آغاز کرتے ہوئے بابر اعظم نے اپنی ٹیم کو شاندار آغاز فراہم کیا اور شعیب اختر سمیت لیجنڈری بولرز پر حاوی رہے۔

    یہ پڑھیں: فلڈ ریلیف میچ میں پشاور زلمی نے لیجنڈز الیون کو شکست دے دی

    وقار یونس کی جانب سے پہلا اوور محتاط کھیلنے کے بعد بابر اعظم نے شعیب اختر پر لاٹھی چارج کرنے کا فیصلہ کیا اور وہ اس میں کامیاب بھی رہے۔

    بابر اعظم نے شعیب اختر کے اوور میں دو چوکے اور ایک چھکا لگایا۔

    کیریئر کے دوران گھنٹے کی انجری کی وجہ سے شعیب اختر اب اپنی رفتار کھو چکے ہیں جس کی جھلک ان کی بولنگ میں نمایاں تھی۔

    شعیب اختر کی کم رفتار کا بابر اعظم نے بھرپور فائدہ اٹھایا اور چھکا لگانے کے عبد دو چوکے بھی مارے جس سے پشاور کو ان کے اوور میں اہم رنز بنانے میں مدد ملی۔

    اپنی اننگز کا شاندار آغاز حاصل کرنے کے باوجود بابر اپنی نصف سنچری مکمل نہ کرسکے اور سعید اجمل کا نشانہ بن گئے۔

    واضح رہے کہ فلڈ ریلیف میچ سیلاب زدگان کی مدد کے لیے منعقد کیا گیا تھا۔

  • ’سلمان آغا اگر ناکام ہوئے تو پاکستان مشکل میں آجائے گا‘

    ’سلمان آغا اگر ناکام ہوئے تو پاکستان مشکل میں آجائے گا‘

    شارجہ: پاکستان کے سابق کپتان رمیز راجا نے سہ ملکی سیریز کے افتتاحی میچ میں افغانستان کے خلاف پاکستان کی جیت کا کریڈٹ کپتان سلمان علی آغا کو دیا اور بیٹنگ لائن پر تنقید بھی کردی۔

    پاکستان اور افغانستان کے میچ کے بعد اپنے یوٹیوب چینل پر رمیز راجا نے کہا کہ ایک مرحلے پر میچ افغانستان کی طرف سے جا رہا تھا اور اگر سلمان علی آغا رنز نہ بناتے تو پاکستان شدید مشکلات میں پڑ سکتا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اس پچ پر 182 رنز بنائے لیکن اس کے باوجود ایسا لگ رہا تھا کہ افغانستان کے پاس جیتنے کا موقع ہے اگر سلمان آغا ناکام ہوجاتے تو پاکستان کے لیے حالات بہت مشکل ہوسکتے تھے۔

    پاکستان کے مڈل آرڈر پر تنقید کرتے ہوئے راجہ نے کہا کہ کوئی بھی بلے باز کریز پر رک نہیں سکا۔

    یہ پڑھیں: پاکستان نے ٹرائی سیریز کے پہلے میچ میں افغانستان کو شکست دے دی

    سابق کپتان نے کہا کہ ٹاپ آرڈر نے اچھی شروعات کی لیکن کسی نے بڑی اننگز نہیں کھیلی، کوئی 15، 50 اور کوئی 10 پر آؤٹ ہوگیا، جب آپ افغانستان بیک فٹ پر تھا تو وکٹیں اتنی لاپرواہی سے کیوں گر رہی تھیں۔

    راجہ نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستانی بلے بازوں کو زیادہ ذمہ داری کے ساتھ بیٹنگ کرنے کی ضرورت ہے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے حالات میں آپ کو ذہانت کے ساتھ بیٹنگ کرنی ہوگی، اور سلمان علی آغا نے بالکل ایسا ہی کیا، اگر وہ جلد آؤٹ ہو جاتے تو پاکستان 150 تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کرتا، اور افغانستان میچ جیت لیتا۔

  • جس دن ڈالر سستا ہوگیا شادی کرلوں گی، مایا علی

    جس دن ڈالر سستا ہوگیا شادی کرلوں گی، مایا علی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ مایا علی کا کہنا ہے کہ محبت آسان نہیں اسے نبھانا بہت مشکل ہے۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’پہلی سی محبت‘ میں ’رخشی‘ کا کردار نبھانے والی اداکارہ مایا علی نے دل ٹوٹنے اور شادی سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    انہوں نے کہا کہ محبت ہوئی ہے کیوں نہیں ہوسکتی، اب یہ انحصار کرتا ہے کہ صحیح انسان سے ہوئی ہے یا پھر غلط انسان سے ہوگئی، آپ کا آپس میں کنکشن نہیں مل رہا، ہوسکتا ہے کبھی میں غلط ہوں یا پھر وہ غلط ہو یہی نہیں کہ ہمیشہ میں ہی ٹھیک ہوں۔

    اداکارہ نے کہا کہ محبت آسان نہیں اسے نبھانا بہت مشکل ہے، میں نے ہمیشہ نبھانے کی کوشش کی ہے۔

    شادی کے سوال پر مایا علی نے کہا کہ میں نے شادی اس لیے نہیں کی کہ میں یہ صرف لوگوں کے سوالوں سے بچنے کے لیے نہیں کرنا چاہتی یا اس لیے کہ ایک خاص عمر گزرچکی ہے یا کسی نے میرے لیے اچھا آپشن تلاش کرلیا ہے، نہیں! شادی زندگی کا سب سے بڑا فیصلہ ہے جس میں صرف دو افراد نہیں بلکہ ان کے اہلخانہ بھی شامل ہیں۔

    یہ پڑھیں: مایا علی نے زندگی کی سب سے بڑی خواہش ظاہر کردی

    انہوں نے کہا کہ شادی کے لیے ایک ٹھوس وجہ ہونی چاہیے جیسے کہ آپ کے ساتھی کے ساتھ حقیقی تعلق ہو۔

    اداکارہ نے پھر مسکراتے ہوئے کہا کہ شادی اس دن کروں گی جس دن ڈالر سستا ہوجائے گا کیونکہ بہت مہنگائی ہوگئی ہے۔۔

    ریپڈ فائر میں مایا علی نے کہا کہ مجھے رات میں شوٹنگ کرنا پسند ہے، کافی کے مقابلے میں انہیں چائے پسند ہے، لاہور کے مقابلے میں کراچی کا کھانا بہت اچھا ہوتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ بلال اشرف اور وہاج علی میرے پسندیدہ اداکار ہیں۔ ایک جنونی مداح نے میری ہزارہ تصاویر بنائی تھیں جو مجھے سمجھ نہیں آیا کہ کس طرح بنائی گئیں۔

  • پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں، حسن نواز

    پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں، حسن نواز

    قومی ٹیم کے نوجوان بیٹر حسن نواز کا کہنا ہے کہ میں پریشر میں اور اچھا کھیلتا ہوں۔

    دبئی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر حسن نواز نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف میچ کو بطور چیلنج لوں گا اور بہت زیادہ انجوائے کروں گا۔

    انہوں نے کہا کہ مجھ کوئی بھی بوجھ نہیں ہے پہلے بھی سیریز کھیلی ہے، میرا یہ نیچرل ہے کہ پریشر میں اچھا کھیل جاتا ہوں، مجھے اپنے اوپر اعتماد ہے انشا اللہ اچھا کھیلوں گا۔

    حسن نواز نے کہا کہ آخری دو تین سیریز میں صفر پر آؤٹ نہیں ہوا، کوچ مائیک ہیسن سے کافی کچھ سیکھنے کو مل رہا ہے، کوشش کروں گا کہ ٹرائی سیریز میں بھی اپنا بیسٹ دوں۔

    مڈل آرڈر بیٹر نے کہا کہ یو اے ای کی کنڈیشن میں ہر گیند پر مار نہیں سکتے، گیم کو ساتھ لے کر چلنا پڑے گا اور یہی میچ ونر والی اننگز ہوتی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ وکٹ کی کنڈیشن کے مطابق کھیلیں گے، ہر میچ کا پریشر ہوتا ہے لیکن انجوائے کرتے ہیں، اچھا کھیلیں گے تو نام بنے گا، یہ میرے لیے چیلنج بھی ہے۔

    حسن نواز نے کہا کہ تیاری مکمل ہے بھارت کے خلاف میچ کو بھی انجوائے کریں گے۔

  • ویڈیو: محمد رضوان سی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں کلین بولڈ

    ویڈیو: محمد رضوان سی پی ایل کے ڈیبیو میچ میں کلین بولڈ

    پاکستان کی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کیریبین ٹی 20 لیگ کے ڈیبیو میچ ہی کلین بولڈ ہوگئے۔

    پاکستان کے وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کی خراب فارم کا سلسلہ کیریبین لیگ میں بھی جاری رہا اور وہ ڈیبیو میچ میں عجیب و غریب انداز سے کلین بولڈ ہوئے۔

    واری کین کے خلاف سویپ شاٹ کھیلتے ہوئے گیند کی لائن مس ہوئی اور وہ گرتے ہوئے بولڈ ہوگئے۔

    رضوان 6 گیندوں پر صرف 3 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔

    واضح رہے کہ چند روز قبل قومی ون ڈے ٹیم کے کپتان محمد رضوان کا سی پی ایل فرنچائز سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کے ساتھ معاہدہ طے پایا تھا۔

    افغانستان کے فاسٹ بولر فضل الحق فاروقی کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا۔ فضل الحق فاروقی ٹیم میں شامل ہونے کے باعث ٹورنامنٹ ادھورا چھوڑ کر روانہ ہوئے۔

    یہ پہلا موقع ہے جب محمد رضوان سی پی ایل فرنچائز میں ایکشن میں دکھائی دے رہے ہیں، رضوان کے علاہ نسیم شاہ اور عباس آفریدی بھی سینٹ کٹس اینڈ نیوس پیٹریاٹس کا حصہ ہیں۔

    یاد رہے کہ یہ قومی کرکٹر کا دوسرا غیر ملکی ٹی ٹوئنٹی لیگ معاہدہ ہے۔ اس سے قبل وہ بگ بیش لیگ کے پندرہویں سیزن کیلئے میلبرن رینیگیڈز سے معاہدہ کرچکے ہیں۔

  • جنوبی افریقی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    جنوبی افریقی اسپنر کا بولنگ ایکشن مشکوک قرار

    آسٹریلیا کے خلاف پہلے ون ڈے میچ میں جنوبی افریقی اسپنر پرینیلن سبرائن کا بولنگ ایکشن رپورٹ کیا گیا ہے۔

    میچ آفیشلز کی رپورٹ کے مطابق سبرین کے ایکشن کی قانونی حیثیت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کیا گیا۔31 سالہ کھلاڑی نے ون ڈے ڈیبیو میں ٹریوس ہیڈ کی اہم وکٹ حاصل کی تھی۔

    سبرائن نے اس سے قبل زمبابوے کے خلاف بلاوایو میں اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کیا تھا اور چار وکٹیں حاصل کی تھیں۔

    جنوبی افریقی اسپنر اب آئی سی سی سے منظور شدہ ٹیسٹنگ سہولت میں بولنگ ایکشن ٹیسٹ کروائیں گے۔

    یہ پڑھیں: ایڈم زمپا کو جنوبی افریقا کے خلاف نازیبا زبان کا استعمال مہنگا پڑ گیا

    اسپنر کا بولنگ ایکشن رپورٹ ہونا جنوبی افریقا کے لیے دھچکا ہے کیونکہ اس سے قبل فاسٹ بولر کاگیسو ربادا انجری کی وجہ سے تین میچوں کی سیریز سے باہر ہوچکے ہیں۔

    جنوبی افریقا کو تین میچوں کی ون ڈے سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل ہے، بقیہ دو ون ڈے میچ 22 اور 24 اگست کو شیڈول ہیں۔

    ٹی 20 سیریز میں جنوبی افریقا کے خلاف آسٹریلیا نے 2-1 سے کامیابی حاصل کی تھی۔