Author: نعمان ناصر

  • شاہین آفریدی نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    شاہین آفریدی نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے ٹی 20 میں اہم اعزاز حاصل کرلیا۔

    ڈربن میں کھیلے جارہے پہلے ٹی 20 میچ جنوبی افریقہ کیخلاف فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی نے تین وکٹیں حاصل کرکے ٹی 20 انٹرنیشنل میں اپنی 100 وکٹیں مکمل کرلیں۔

    شاہین شاہ آفریدی ٹی 20 انٹرنیشنل 100 وکٹیں حاصل کرنے والے تیسرے بولر بن گئے ہیں، انہوں نے یہ کارنامہ 74ویں میچ میں انجام دیا۔

    اس سے قبل یہ کارنامہ سابق آل راؤنڈر شاہین آفریدی اور سابق فاسٹ بولر عمر گل نے انجام دیا تھا۔

    شاہین آفریدی نے جنوبی افریقا کے خلاف 4 اوورز میں 22 رنز دے کر تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، فاسٹ بولر نے رسی وین ڈر ڈوسن، ڈیوڈ ملر اور پیٹر کی وکٹیں حاصل کیں۔

  • راشد لطیف نے زمبابوے کیخلاف حارث رؤف کی شمولیت غیرضروری قرار دے دی

    راشد لطیف نے زمبابوے کیخلاف حارث رؤف کی شمولیت غیرضروری قرار دے دی

    سابق کپتان و وکٹ کیپر راشد لطیف نے زمبابوے کے سیریز میں حارث رؤف کو شامل کرنے کو غیر ضروری قرار دے دیا۔

    اپنے یوٹیوب چینل پر گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان راشد لطیف نے کہا کہ حارث رؤف کو جنوبی افریقہ کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں لانا چاہیے وہ زمبابوے کے خلاف ٹی 20 میں غیر ضروری پر کھیل رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اگر آپ شاہین، حسنین، نسیم اور بابر اور باہر کرسکتے ہیں تو پھر اہم ہتھیار حارث رؤف کو کیوں نہیں، انہیں بھی آرام دینے کی ضرورت ہے۔

    راشد لطیف نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز میں حارث رؤف کی کامیابی کی ضمانت دیتے ہیں۔

    سابق کپتان نے کہا کہ وہ جنوبی افریقہ کے خلاف مہلک ہتھیار ثابت ہوں گے لیکن دوسرے بولرز کے بارے میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔

    واضح رہے کہ حارث رؤف زمبابوے کے خلاف جاری ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کے اسکواڈ کے سب سے سینئر رکن ہیں جنہوں نے مختصر ترین فارمیٹ میں 76 میچز کھیلے ہیں۔

    حارث رؤف نے 2020 میں انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا جس کے بعد سے وہ وائٹ بال ٹیم کا مستقل حصہ ہیں۔

    تاہم حارث اب تک صرف ایک ٹیسٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرسکے، طویل ترین فارمیٹ میں انہوں نے 2022 میں انگلینڈ کے خلاف میچ کھیلا تھا۔

  • سلمان خان شادی کے لیے میرا انتظار کررہے ہیں، حنا طارق

    سلمان خان شادی کے لیے میرا انتظار کررہے ہیں، حنا طارق

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ حنا طارق کا کہنا ہے کہ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان شادی کے لیے ان کا انتظار کررہے ہیں۔

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے نئے ڈرامہ سیریل ’بھرم‘ کی کاسٹ نے دو روز قبل پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی جس میں حنا طارق، زینب رضا، رابعہ کلثوم، اور عمر شہزاد شامل تھے۔

    میزبان نے پوچھا کہ حنا طارق کون سے سیلبرٹی کا پیچھا کرتی ہیں؟۔

    جواب میں عمر شہزاد اور رابعہ کلثوم نے بتایا کہ یہ سلمان خان کو فالو کرتی ہیں جو کہ سب کو پتا ہے، یہ باتیں بھی سلمان خان کی ہی کرتی ہیں زینب رضا نے کہا کہ مجھے بھی وہ بہت پسند ہیں۔

    ندا یاسر نے پوچھا کہ حنا بتاؤ سلمان خان شادی کب کررہے ہیں؟ اداکارہ نے مسکراتے ہوئے کہا کہ وہ میرا انتظار کررہے ہیں جب میں تھوڑی سی بڑی ہوجاؤں گی تو شادی کرلیں گے۔

    شوبز میں آنے کے سوال پر حنا طارق نے بتایا کہ مجھے شروع سے ہی شوق تھا میں خود کو اسکرین پر دیکھنا چاہتی تھی لیکن لوگ پسند کرتے ہیں کہ نہیں۔

    انہوں نے کہا کہ اشتہار سے شروعات کی تھی اس کے بعد اداکاری شروع کی۔

    حنا طارق نے کہا کہ شروع سے ہی ڈرامہ انڈسٹری میں آنے کا شوق تھا لیکن اس وقت پڑھائی چل رہی تھی جب تعلیم مکمل ہوگئی تو کراچی آئی اداکاری شروع کی۔

    اداکارہ نے کمرشل کے لیے انسٹاگرام سے اپروچ کیا گیا تھا جس کے بعد اشتہار ملا تھا، گھر میں کسی فرد کا بھی شوبز سے تعلق نہیں ہے۔

    حنا طارق کا کہنا تھا کہ شوبز میں آنے کے لیے ایک سال تک گھر والوں کو منانا پڑا اب سب خوش ہیں اور کہتے ہیں جو کرنا چاہتی ہو کرلو، بھائی، والدین بھی سپورٹ کرتے ہیں۔

  • صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    صائم ایوب نے شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا

    قومی ٹیم کے اوپنر بیٹر صائم ایوب نے سابق کپتان شاہد آفریدی کا ریکارڈ برابر کردیا۔

    بلاوائیو میں کھیلے گئے دوسرے ون ڈے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو کو با آسانی 10 وکٹوں سے شکست دے کر تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی، صائم ایوب کو شاندار سنچری پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    زمبابوے کی جانب سے دیے گئے 146 رنز کے ہدف کو پاکستان ٹیم کے اوپنرز نے ہی 19 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔ صائم ایوب نے اپنے ون ڈے کیریئر کی پہلی سنچری اسکور کی اور ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کیا۔

    نوجوان اوپنر نے 62 گیندوں پر 113 رنز کی نا قابل شکست دھواں دھار اننگ کھیلی۔ اس میں 3 چھکے اور 17 چوکے شامل تھے۔

    صائم ایوب نے بولنگ میں بھی ایک زمبابوین کھلاڑی کو پویلین کی راہ دکھائی۔

    اوپنر بیٹر نے 53 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے سابق کپتان شاہد آفریدی کا تیسری تیز ترین سنچری کا ریکارڈ برابر کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ شاہد آفریدی نے سری لنکا کے خلاف 37 گیندوں پر سنچری اسکور کرکے عالمی ریکارڈ بنایا تھا، انہوں نے دوسری تیز ترین سنچری 45 گیندوں پر بھارت کے خلاف بنائی جبکہ تیسری تیز ترین سنچری 53 گیندوں پر بنگلا دیش کیخلاف تھی۔

  • ویڈیو: اسٹارک نے کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

    ویڈیو: اسٹارک نے کے ایل راہول کو آؤٹ کرکے وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی

    پرتھ ٹیسٹ میں آسٹریلیا کے فاسٹ بولر مچل اسٹارک نے کے ایل راہول کی وکٹ لے کر وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔

    پرتھ میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز کے بھاری مارجن سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کر لی۔

    بھارتی ٹیم پہلی اننگ میں یکسر ناکام رہی اور پوری ٹیم 150 رنز پر ڈھیر ہوگئی تاہم اس کے بعد شاندار طریقے سے کم بیک کرتے ہوئے میچ اپنے نام کیا۔

    کپتان جسپریت بمراہ کو شاندار بولنگ پر میچ کا بہترین کھلاری قرار دیا گیا۔

    تاہم تیسرے روز کے ایل راہول کو  مچل اسٹارک نے 77 رنز پر پویلین کی راہ دکھائی اور وہ 23 رنز کی کمی سے اپنی سنچری اسکور نہ کرسکے۔

    اننگز کے 63ویں اوورز میں آسٹریلوی ٹیم وکٹ کی تلاش میں تھی یشسول جیسوال اور کے ایل راہول شاندار پارٹنر شپ قائم کی اور آسٹریلوی بولرز کو تھکا دیا۔

    مچل اسٹارک بولنگ کے لیے آئے اور انہوں نے آف اسٹمپ پر فل لینتھ گیند کرکے کے ایل راہول کی وکٹ حاصل کی۔

    اسٹارک کی گیند اندر آکر باہر کی جانب گئی اور کے ایل راہول اسے کھیلنے گئے اور وکٹ کیپر الیکس کیری کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے، اسٹارک کی اس گیند نے سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کی یاد تازہ کردی۔

  • محبت اگر مل جائے تو برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں، فائزہ گیلانی

    محبت اگر مل جائے تو برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں، فائزہ گیلانی

    اداکارہ فائزہ گیلانی کا کہنا ہے کہ محبت اگر مل جائے تو اس میں برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں۔

    شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ فائزہ گیلانی نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران محبت اور دیگر موضوعات پر اپنی رائے کا اظہار کیا۔

    یکطرفہ محبت کے سوال پر فائزہ نے کہا کہ محبت اگر مل جائے تو کمزور ہوجاتی ہے محبوب کی برائیاں نظر آنے لگ جاتی ہیں، ہم میں سے مکمل تو کوئی بھی نہیں ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ہم یکطرفہ محبت میں وہ سب کچھ نظرانداز کرتے ہیں جو محبوب کے ملنے کے بعد نظر آنے لگ جاتی ہیں۔

    فائزہ گیلانی نے اپنے ماضی سے متعلق بتایا کہ میں جب میڈیا نئی تھی حفیظ طاہر بچوں کے ڈرامے کیا کرتے تھے ہم بچے تھے تو اداکاروں کی تعریف کیا کرتے تھے تو انہوں نے کہا تھا کہ اپنے آئیڈیل کے قریب مت جانا۔

    ان کا کہنا تھا کہ مجھے اس وقت ان کی بات سن کر حیرت ہوئی تھی یہ کیا بات ہوئی لیکن اب احساس ہوتا ہے یہ بات ٹھیک ہے۔

    حاضرین کے سوال کے جواب میں فائزہ نے کہا کہ عمران اشرف کے ساتھ کام کرنے کا مزہ آیا اور لڑکیوں میں مجھے عظمیٰ حسن اور مامیہ کے ساتھ کام کرکے اچھا لگا۔

    اداکارہ نے یمنیٰ زیدی کی اداکاری کی تعریف کی اور میڈیم سے متعلق بتایا کہ ٹی وی، ویب سیریز اور سیریلز کی اداکاری مختلف ہوتی ہے۔

  • بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا

    قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابر اعظم نے ٹی 20 انٹرنیشنل میں ویرات کوہلی کا ریکارڈ توڑ دیا۔

    ہوبارٹ میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹی 20 میچ میں پاکستانی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئی اور پوری ٹیم 18.1 اوورز میں صرف 117 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ گرین شرٹس کینگروز کے خلاف ٹی 20 انٹرنیشنل میں مسلسل ساتویں شکست سے دوچار ہوئے۔

    آسٹریلیا نے مطلوبہ ہدف 11.2 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر کے گرین شرٹس کو وائٹ واش کر دیا۔

    آل راؤنڈر مارکس اسٹونس کو 61 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا، فاسٹ بولر اسپینسر جانسن پلیئر آف دی سیریز قرار پائے۔

    تاہم میچ میں بابر اعظم نے 38 گیندوں پر 41 رنز کی اننگز کھیلی ان کی اننگز میں 4 چوکے شامل تھے، بابر کو لیگ اسپنر ایڈم زمپا نے آؤٹ کیا۔

    بابر اعظم نے اس اننگز کے ساتھ ہی ویرات کوہلی کا ٹی 20 میں 4188 رنز کا ریکارڈ توڑ دیا، بابر نے ٹی 20 میں 4192 رنز بنالیے ہیں، روہت شرما 4231 رنز کے ساتھ فہرست میں ٹاپ پر موجود ہیں۔

    سابق کپتان کو روہت شرما کا ریکارڈ توڑنے کے لیے 40 رنز درکار ہیں۔ آئرلینڈ کے پال اسٹرلنگ 3655 رنز کے ساتھ چوتھے  نمبر پربراجمان ہیں۔

    واضح رہے کہ وائٹ بال ٹیم کے کپتان محمد رضوان واحد پاکستانی بیٹر ہیں جو آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ کے ٹاپ ٹین بیٹرز کی فہرست میں شامل ہیں۔

  • کبھی میں کبھی تم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

    کبھی میں کبھی تم نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ نے مقبولیت کے نئے ریکارڈ قائم کردیے۔

    ڈرامہ سیریل ’کبھی میں کبھی تم‘ میں فہد مصطفیٰ (مصطفیٰ)، ہانیہ عامر (شرجینا)، عماد عرفانی (عدیل)، جاوید شیخ (افتخار)، بشریٰ انصاری، نعیمہ بٹ (رباب)، اریج چوہدری، (نتاشا)،  مایا خان ودیگر اداکاری کے جوہر دکھائے۔

    ڈرامے کی کہانی فرحت اشتیاق نے لکھی ہے جبکہ اس کی ہدایت کاری کے فرائض بدر محمود نے انجام دیے۔

    کبھی میں کبھی تم نے ویور شپ کے نئے ریکارڈ قائم کردیے ہیں، صرف یو ٹیوب پر 158.3 ملین ناظرین نے ڈرامہ دیکھا جو اس کی مقبولیت کا ثبوت ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by ARY Digital (@arydigital.tv)

    ڈرامے کو ناصرف پاکستان بلکہ بنگلہ دیش، بھارت اور یو اے ای سمیت دیگر ممالک میں بھی دیکھا گیا۔

    واضح رہے کہ مداحوں کی جانب سے ڈرامے کی آخری قسط کا بے چینی سے انتظار کیا جارہا تھا۔

    کبھی میں کبھی تم کی آخری قسط میں ’شرجینا اور مصطفیٰ‘ ایک ہوگئے جس کے اختتام کو مداحوں نے سراہا اور کمنٹس میں اداکاروں کے کردار کی تعریف کی۔

    آخری قسط میں دکھایا گیا کہ مصطفیٰ، بڑے بھائی عدیل کو جیل سے رہا کروادیتے ہیں لیکن انہیں ساتھ گھر لے کر نہیں جاتے جبکہ شرجینا اور مصطفیٰ بھی ملاقات کرکے گلے شکوے دور کرلیتے ہیں۔

    مداح بشریٰ انصاری، جاوید شیخ، نعیمہ بٹ، عماد عرفانی کی اداکاری کی بھی تعریف کررہے ہیں۔

    مداحوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ ’کبھی میں کبھی تم‘ کا سیکوئل بنایا جائے، ایک مداح نے لکھا کہ اس ڈرامے کو مدتوں یاد رکھا جائے گا۔

  • پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

    پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ فائنل میں کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

    انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں تاریخی کامیابی کے بعد  پاکستان ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کرسکتا ہے۔

    ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بھارت 12 میں سے 8 میچز جیت کر پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ تین میچ میں انہیں شکست ہوئی اور ایک میچ ڈرا رہا، بھارت کے پوائنٹس کی تعداد 98 ہے۔

    فہرست میں آسٹریلیا بھی 8 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے نمبر پرموجود ہے اور اس کے پوائنٹس 90 ہیں۔

    ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر بالترتیب سری لنکا تیسرے، جنوبی افریقہ چوتھے، نیوزی لینڈ پانچویں، انگلینڈ چھٹے، پاکستان 7ویں نمبر پر براجمان ہے۔

    بنگلا دیش کی ٹیم فہرست میں 8 نمبر پر موجود ہے جبکہ ویسٹ انڈیز سب سے آخر یعنی 9ویں نمبر پر ہے۔

    پاکستان چیمپئن شپ کے فائنل میں کیسے کوالیفائی کرسکتا ہے؟

    پاکستان کو چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچنے کے لیے اپنے بقیہ چاروں میچز جیتنے ہوں گے جو جنوبی افریقہ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف ہیں جبکہ انہیں دوسری ٹیموں کے نتائج کا بھی انتظار کرنا ہوگا۔

    بھارت، آسٹریلیا، سری لنکا، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ فائنل کی دوڑ میں شامل ہیں، اس لیے پاکستان کو کوالیفائی کرنے کے لیے فہرست میں چوتھے نمبر پر آنا ہوگا۔

    پاکستان جنوبی افریقا کو 2-0 سے شکست دے کر اپنی پوزیشن بہتر کرسکتا ہے، اگر پاکستان چار میچز جیتتا ہے تو اس کے پوائنٹس 52.38 ہوجائیں گے اور وہ نیوزی لینڈ کو پیچھے چھوڑ سکتا ہے۔

    اگ سری لنکا 52.38 سے نیچے رہا اور وہ اپنے باقی تین یا اس سے زیادہ میچ ہار گیا تو پاکستان کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے سنہری موقع ہوگا، آسٹریلیا بھی شکست کی صورت میں ٹاپ فور سے باہر ہوسکتا ہے۔

  • مجھے غصہ اور پیار بہت زیادہ آتا ہے، سوہائے علی ابڑو

    مجھے غصہ اور پیار بہت زیادہ آتا ہے، سوہائے علی ابڑو

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سوہائے علی ابڑو کا کہنا ہے کہ مجھے غصہ اور پیار بہت زیادہ آتا ہے۔

    اداکارہ سوہائے علی ابڑو نے گزشتہ روز نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران شوبز انڈسٹری سے دوری اور شادی کے بعد بیٹی کی پرورش ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ سنا ہے آپ کو غصہ بہت زیادہ آتا ہے؟

    سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ ہاں مجھے غصہ زیادہ آتا ہے یہ آپ کو کس نے بتایا ہے ، مجھے سب کچھ بہت زیادہ آتا ہے پیار اور غصہ بھی بہت آتا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ میرے لیے زندگی میں کوئی مڈل گراؤنڈ نہیں ہے اگر مجھے کسی سے محبت ہے تو پھر محبت ہے اگر نہیں ہے تو پھر نہیں ہے۔

    سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ شادی اور بیٹی کی پیدائش کے بعد زندگی میں ٹھہراؤ آگیا ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ شادی، شادی ہی ہوتی ہے چاہے وہ ارینج ہو یا پھر محبت کی ہو۔

    انہوں نے شوبز انڈسٹری سے دوری کی وجہ بیان کرتے ہوئے کہا کہ ’شادی اور بیٹی کی پرورش کی وجہ سے تین سال انڈسٹری سے دور رہیں اور اب انڈسٹری میں واپس آئی ہیں اور مختلف ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائیں گی۔

    سوہائے علی ابڑو نے کہا کہ ہم کوشش کرتے ہیں کہ اداکار ہیں تو ڈراموں کے ذریعے مداحوں کو ایک پیغام دیں تاکہ اس کا لوگوں کی زندگی پر اثر پڑے۔