Author: نعمان ناصر

  • جیت بڑے ناموں سے نہیں بڑی پرفارمنس سے ملتی ہے!

    جیت بڑے ناموں سے نہیں بڑی پرفارمنس سے ملتی ہے!

    پاکستانی کرکٹ ٹیم میں کھلاڑیوں کی تبدیلی کے بعد کھیل کے میدان میں نتیجہ بھی تبدیل ہوگیا اور انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ میں ٹیم نے کام یابی حاصل کر لی۔ پاکستانی ٹیم کو یہ کام یابی بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ کے بغیر ملی ہے۔

    کہتے ہیں کہ کسی بھی شعبے کام یاب ہونے اور ترقی حاصل کرنے کے لیے رسک لینا ہی پڑتا ہے۔ اگر آپ ہارنے کے ڈر سے ٹیم میں تبدیلیاں نہیں کریں گے تو ہارتے ہی چلے جائیں گے۔ یہی کچھ گزشتہ ساڑھے تین سال سے پاکستانی ٹیم کے ساتھ ہو رہا ہے۔ تبھی تو ہوم گراؤنڈ پر بھی کامیابی نصیب نہیں ہورہی تھی۔ تمام مصلحتوں کو بالائے طاق رکھ کر، کسی بھی قسم کے دباؤ اور خوف سے آزاد ہو کر اگر پہلے ہی فیصلے کرلیے جاتے تو کرکٹ کا یہ حال نہیں ہوتا جو آج ہے۔

    خیر، اب سلیکٹرز کے فیصلے کا مثبت نتیجہ سامنے آگیا ہے، ہوم گراؤنڈر پر شکست کا تسلسل ٹوٹ گیا ہے، انگلینڈ سیریز میں عاقب جاوید اور اظہر علی نے سلیکٹرز کی ذمہ داری سنبھالی اور آتے ہی مشکل فیصلہ کیا اور اسٹار کھلاڑیوں کو باہر کردیا۔ بابر اعظم، نسیم شاہ، شاہین آفریدی سب اسکواڈ سے باہر ہوئے تو اپنی باری کے منتظر کامران غلام کو بابر کی جگہ چانس ملا اور انہوں نے اس کا پورا فائدہ اٹھایا اور ڈیبیو پر سنچری جڑ دی۔

    بیٹنگ کے بجائے اسپن ٹریک بنانے کا خطرہ موہ لیا۔ 14 ماہ بعد نعمان علی کو کھلایا، وہ گیارہ وکٹیں لے گئے۔ ادھر ساجد خان نے بھی سلیکٹرز کو مایوس نہیں کیا اور خوب جم کر کھیلے۔ پاکستان نے ثابت کیا کہ جیت بڑے ناموں سے نہیں بڑی پرفارمنس سے ملتی ہے۔
    اب سلیکٹرز کو چاہیے کہ پنڈی ٹیسٹ میں بھی وننگ کمبی نیشن برقرار رکھیں اور قومی کھلاڑی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر سیریز 2-1 سے اپنے نام کریں۔

    بابر اعظم، شاہین آفریدی، نسیم شاہ کو یہ کہنا چاہیے کہ وہ جا کر ڈومیسٹک میں پرفارم کریں جس طرح دیگر کھلاڑیوں نے ڈومیسٹک میں پرفارم کرکے کم بیک کیا ہے۔ اب یہ نہیں ہونا چاہیے کہ آسٹریلیا کا دورہ ہے تو وہاں بابر اعظم کی ضرورت پڑے گی، جنوبی افریقہ کی پچز پر نسیم شاہ اور شاہین آفریدی کی ضرورت ہو گی۔

    جنوبی افریقہ کی باؤنسی وکٹوں پر کوئی نوجوان فاسٹ بولر بھی اچھی بولنگ کرسکتا ہے۔ اس لیے نسیم اور شاہین کے نام کی مالا نہ جپیں‌۔ جن پچز پر بابر بیٹنگ کرسکتا ہے وہاں دوسرے بیٹر بھی اسکور کرسکتے ہیں لہٰذا ٹیم اب ٹریک پر آرہی ہے تو کھلاڑیوں کو پرفارمنس کی بنیاد پر ٹیم میں شامل کیا جائے۔ قومی ٹیم کو اس طرح تیار کیا جائے کہ وہ قوم کی امنگوں پر پورا اتریں۔ تعلقات، سفارش اور دوستی یاری کی بنیاد پر کھلاڑیوں کو ٹیم میں‌ جگہ دینے کا سلسلہ بند ہونا چاہیے۔ اس بنیاد پر ٹیم کی سلیکشن کا نتیجہ تو ہمارے سامنے ہی ہے۔ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بدترین شکست، ہوم گراؤنڈر پر بنگلا دیش سے پہلی بار وائٹ واش کی ہزیمت ہمیں اٹھانا پڑی۔ سلیکشن کا معیار یہ ہونا چاہیے کہ جو کھلاڑی پرفارم نہ کرے اسے ٹیم سے ڈراپ کرکے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے بھیجا جائے نہ کہ خراب یا ناقص کارکردگی کے باوجود اگلی 18 اننگز بھی کھیلنے کا موقع دیا جائے۔

    امید ہے کہ یہی ٹیم انگلینڈ کے خلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میں اپنی شاندار کارکردگی کے سلسلے کو برقرار کھتے ہوئے سیریز اپنے نام کرے گی۔

  • ’تیرے بھائی نے ’لارا‘ والا شاٹ کھیلا ہے‘ سلمان آغا اور نعمان علی کی ویڈیو وائرل

    ’تیرے بھائی نے ’لارا‘ والا شاٹ کھیلا ہے‘ سلمان آغا اور نعمان علی کی ویڈیو وائرل

    ملتان ٹیسٹ کے میچ تیسرے روز سلمان علی آغا اور نعمان علی کی گفتگو کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ سلمان علی آغا  25 اور اسپنر نعمان علی 0 پر بیٹنگ کررہے ہیں۔

    نعمان علی انگلش کپتان بین اسٹوکس کی گیند پر لیگ سائیڈ پر شاٹ کھیلتے ہیں اور ایک رن بنالیتے ہیں۔

    سلمان علی آغا بیٹنگ ایںڈ پر پہنچتے ہی نعمان علی کو آواز دے کر مزاحیہ انداز میں کہتے ہیں کہ ’اوہ، یہ شاٹ خود ہی ماری ہے۔‘

    نعمان علی جواب دیتے ہیں کہ ’ہاں ہاں، دیکھا نہیں تیرے بھائی نے پورا برائن لارا والا شاٹ کھیلا ہے۔‘

    واضح رہے کہ سلمان علی آغا نے انڈر پریشر 63 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ نعمان علی ایک رن بنا کر پویلین لوٹ گئے تھے۔

    ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی پوزیشن مضبوط ہوگئی اور جیت کے لیے انگلینڈ کی 8 وکٹیں درکار ہیں۔

    تیسرے روز کا کھیل ختم ہوگیا، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 297 رنز کا ہدف دیا جواب میں مہمان ٹیم نے دو وکٹوں کے نقصان پر 36 رنز بنالیے ہیں۔

    زیک کرولی تین ، بین ڈکٹ بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹ گئے۔ انگلینڈ کی دو وکٹیں 11 رنز پر گریں، ساجد خان اور نعمان علی نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

    اس سے قبل قومی ٹیم دوسری اننگز میں 221 رنز بنا کر آل آؤٹ ہوئی تھی، سلمان علی آغا نے دباؤ میں شاندار نصف سنچری اسکور کی اور ساجد خان کے ساتھ نویں وکٹ پر 65 رنز جوڑے۔

    سعود شکیل 31، کامران غلام 26، محمد رضوان 23 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔صائم ایوب 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے، کپتان شان مسعود نے 11 اور عبداللہ شفیق نے 4 رنز بنائے۔

    انگلش اسپنر شعیب بشیر نے چار وکٹیں حاصل کیں، جیک لیچ نے بھی تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

  • صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

    صومی علی نے گینگسٹر لارنس بشنوئی کو زوم کال کی آفر کردی

    بالی ووڈ اداکار سلمان خان کی سابقہ گرل فرینڈ صومی علی نے لارنس بشنوئی کو زوم کال پر آنے کی آفر کردی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار سلمان خان کو قتل کی دھمکیاں دینے والے گینگسٹر لارنس بشنوئی سے بات چیت کے لیے امریکا میں مقیم صومی علی نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کی ہے۔

    انہوں نے لارنس کو بات چیت کے لیے مدعو کرتے ہوئے کہا کہ ’آپ جیل سے بھی زوم کال کررہے ہیں۔‘

    صومی علی نے لارنس بشنوئی کی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’یہ لارنس کے لیے براہ راست پیغام ہے، نمستے لارنس بھائی! سنا بھی ہے اور دیکھا بھی ہے آپ جیل سے بھی زوم کالز کررہے ہو، تو مجھے آپ سے کچھ باتیں کرنی ہیں، برائے مہربانی مجھے بتائیے کہ یہ کیسے ہوسکتا ہے؟‘

    سابقہ اداکارہ نے مزید لکھا کہ ’اپنا موبائل نمبر دے دیجئے، بڑا احسان ہوگا، آپ کا، شکریہ۔‘

    اس سے قبل بھی صومی علی نے لارنس بشنوئی سے کہا تھا کہ وہ سلمان خان کو معاف کردیں ان کی جگہ میں لارنس بشنوئی آپ سے معافی مانگ لیتی ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ کسی کی جان لینا قابل قبول نہیں ہے، چاہے وہ سلمان ہو یا عام آدمی، اگر آپ انصاف چاہتے ہو تو عدالت کا دروازہ کھٹکھٹاؤ، سلمان کو نقصان پہنچانے سے کالا ہرن واپس نہیں آئے گا۔

    یاد رہے کہ صومی علی اس سے قبل سلمان خان پر الزامات بھی لگا چکی ہیں، انہوں نے دبنگ خان کے ساتھ 1992 میں فلم ’بلند‘ کی شوٹنگ کی تھی لیکن یہ فلم کبھی ریلیز نہیں ہوئی۔

  • ’لڑکی کام کرنے باہر نکلی ہے تو یہ مطلب نہیں کہ وہ رشتہ ڈھونڈنے نکلی ہے‘

    ’لڑکی کام کرنے باہر نکلی ہے تو یہ مطلب نہیں کہ وہ رشتہ ڈھونڈنے نکلی ہے‘

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ازیکا ڈینئل نے ورکنگ ویمن کے حق میں آواز بلند کردی۔

    اداکارہ ازیکا ڈینئل نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران اپنے ایئر ہوسٹس کیریئر ودیگر موضوعات پر اظہار خیال کیا۔

    میزبان نے پوچھا کہ جب آپ مسافر بن کر جہاز میں بیٹھتی ہیں تو کیا آپ کی نظر اس ماحول کو اسی طرح جانچنے کی کوشش کرتی ہے کیونکہ ہماری بہت سی بہنیں گھر سے کام کرنے کے لیے نکلتی ہیں تو جاب کے ساتھ ان کے بہت سے خواب منسلک ہوتے ہیں لیکن تب کہانی میں ٹوئسٹ آتا ہے جب ولن آتے ہیں جن کے ہاتھوں میں وزیٹنگ کارڈ۔ چہروں پر ایک شیطانی مسکراہٹ ہوتی ہے، خدا کرے کے معاشرے سے ان کی جان چھوٹ جائے؟

    ازیکا ڈینئل نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم لیکن یہ وزیٹنگ کارڈ والی بات سچ ہے لیکن اب باقی مسافر کے سامنے تو کوئی نہیں دے گا، میرے ساتھ بھی ایسا ہوا ہے یہ تلخ حقیقت ہے کہ ہمارے معاشرے کو بدلنا چاہیے جب لڑکی کام کرنے باہر نکلی ہے تو اس کا مطلب یہ نہیں ہے کہ وہ اپنا رشتہ ڈھونڈنے نکلی ہے۔

    ایک سوال کے جواب میں اداکارہ نے کہا کہ میں ایئرہوسٹس بن کر دنیا گھومی ہے لیکن مزہ نہیں آیا، میں بریفنگ روم میں گئی تو انہیں میری پریزینٹیشن پسند نہیں آئے تو مجھے کہا گیا کہ ریاض اپ اینڈ ڈاؤن کرکے آؤ۔

    ازیکا ڈینئل نے بتایا کہ یہ میری پہلی فلائٹ تھی، کبھی سوچتی ہوں کہ ایئرلائن میں جاب جاری رکھی ہوتی لیکن سینئرز کو کہوں گی کہ جو بھی آپ کا شعبہ ہے آپ نئے لوگوں کو وقت دیں، ان کو سکھائیں ان کو ڈانٹ کر مورال ڈاؤن نہ کریں۔

    کام کے محاذ پر ازیکا ڈینئل نے چند ماہ قبل اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’میں‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے جس کی مرکزی کاسٹ میں وہاج علی اور عائزہ خان شامل تھے۔

  • ٹرین سے لٹک کر ڈانس کرتا نوجوان پلر سے ٹکرا گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    ٹرین سے لٹک کر ڈانس کرتا نوجوان پلر سے ٹکرا گیا، ویڈیو نے دل دہلا دیے

    بھارت میں ٹرین سے لٹک کر ڈانس کرنا نوجوان کو مہنگا پڑ گیا جس کی ویڈیو دیکھ کر لوگ حیران رہ گئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست میں چنئی میں چلتی ٹرین سے ڈانس کرتے اور لٹکتا ہوا نوجوان پلر سے ٹکرا کر زخمی ہوگیا، واقعے کی ویڈیو نوجوان کے دوستوں نے بنائی جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    مادھاورم علاقے کا رہائشی 16 سالہ ابیلاش پرائیویٹ کالج میں ہوٹل مینجمنٹ کے پہلے سال کا طالب علم ہے اور وہ باقاعدگی سے الیکٹرک ٹرین میں سفر کرکے کالج جاتا ہے۔

    تاہم 9 اکتوبر کو دوستوں کے ساتھ سفر کے دوران ابیلاش خطرناک طریقے سے ٹرین کے فٹ بورڈ پر سوار تھا۔

    !!ویڈیو دیکھنے کے لیے لنک پر کلک کریں

    تقریباً 12 بجکر 20 منٹ جب ٹرین رویا پورم اور واشرمان کے درمیان سے گزر رہی تھی ابیلاش نے پلروں کو چکمہ دینے کا اسٹنٹ دکھانا اور ڈانس کرنا شروع کردیا۔

    جیسے ہی ٹرین نے رفتار پکڑی تو ابیلاش کو اندازہ ہی نہیں ہوا کہ اب کیا ہونے جارہا ہے اور اچانک ہی وہ پلر سے ٹکرا کر نیچے گر گیا۔

    نوجوان کو فوری طور پر سٹینلے سرکاری اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے، پولیس نے بھی معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

  • تماشہ سیزن تھری کے ونر ملک عقیل نے اپنی جدوجہد سے متعلق بتادیا

    تماشہ سیزن تھری کے ونر ملک عقیل نے اپنی جدوجہد سے متعلق بتادیا

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے رئیلٹی شو تماشہ سیزن تھری کے ونر ملک عقیل کا کہنا ہے کہ دماغی طور پر اب بھی تماشہ گھر میں موجود ہیں۔

    اداکار و ماڈل ملک عقیل نے حال ہی میں ایک شو میں شرکت کی اور اس دوران اپنی نجی زندگی اور رئیلٹی شو تماشہ سیزن 3 سے متعلق اپنی رائے اظہار خیال کیا۔

    میزبان کے سوال کے جواب میں ملک عقیل نے بتایا کہ میرا تعلق ایبٹ آباد سے ہے لیکن میں بڑا اسلام آباد میں ہوا، کیریئر کا آغاز 2015 میں کیا تھا اور فلم 2016 میں کی تھی جو ریلیز نہیں ہوسکی۔

    ان سے سوال کیا گیا کہ آپ پر الزام ہے کہ اپنی فلموں پر خود پیسہ لگاتے ہیں؟

    ملک عقیل نے کہا کہ اس بات میں سچائی نہیں اس وقت میرے پاس اتنا پیسہ نہیں تھا لیکن رئیلٹی شو میں شرکت کے بعد آگیا ہے۔

    انہوں نے بتایا کہ فلم لاہور میں بن رہی تھی، پروڈکشن ٹیم انڈیا سے آئی تھیں جو مہیش بٹ کے پینل سے تھی اور میرے ساتھ کوریوگرافر ریشما خان تھی۔

    اداکار نے بتایا کہ میں نے جو بھی سیکھا ہے وہ آن سیٹ سیکھا ہے، مجھے یاد ہے کہ جب فلم ریلیز نہیں ہوئی تو میں بہت افسردہ تھا لیکن مینٹور نے حوصلہ دیا اور کہا کہ زندگی میں ابھی بہت ساری چیزیں آنی ہیں بس خود پر بھروسہ رکھو۔

    ملک عقیل نے بتایا کہ اس کے بعد اے آر وائی کی فلم کی ’شیر دل‘ کی جس میں میرا کردار ’ہری جیت سنگھ‘ کا تھا، اس سے کافی چیزیں سیکھنے کو ملیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ٹی وی کمرشل نیلم منیر کے ساتھ کیا اور اب میری تین مزید فلمیں آرہی ہیں، اس کے علاوہ اسلام آباد میں چھوٹا بزنس بھی کرتا تھا جو میں نے شوبز میں آنے کے لیے کیا تاکہ کچھ رقم حاصل ہوسکے کراچی آنے کے بعد اس بزنس کو ختم کردیا۔

    اداکار نے بتایا کہ کراچی آنے سے پہلے سعود قاسمی اور جویریہ سعود سے ملاقات ہوئی تھی، نعمان حبیب سے ملاقات ہوئی ان کو کال کی اور کہا کہ میں تنہا ہوں کہاں ہو، انہوں نے گلوکاری کی محفل میں مجھے بلایا وہاں پر عدنان صدیقی موجود تھے ان سے گفتگو ہوئی تو جانے سے قبل انہوں نے کہا کہ لڑکے سے پوچھو ٹی وی کمرشل کرے گا۔

    ملک عقیل نے کہا کہ میں نے کہا کہ بالکل کروں گا، میں نے اپنی ہلکی پھلکی سی وی ان کو بھیجی اور انہوں نے مجھے رئیلٹی شو تماشہ سیزن تھری میں متعارف کروایا۔

    انہوں نے تماشہ سیزن تھری میں شرکت کے لیے ساتھ دینے والے دوستوں اور اے آر وائی ڈیجیٹل  کا شکریہ بھی ادا کیا۔

  • ’ان کو بولو بابر، بابر کرتے رہیں ہم اسے 40 اوور کھلادیں گے‘

    ’ان کو بولو بابر، بابر کرتے رہیں ہم اسے 40 اوور کھلادیں گے‘

    چیمپئنز ون ڈے کپ میں ڈولفنز کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کی بابر اعظم سے متعلق کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں اسٹالینز اور ڈولفنز کی ٹیمیں مدمقابل ہیں، اسٹالینز نے مقررہ اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 271 رنز بنائے ہیں، بابر اعظم نے 100 گیندوں پر 104 رنز کی دلکش اننگز کھیلی۔

    بابر اعظم کی شاندار اننگ میں 7 چوکے اور تین بلند و بالا چھکے شامل تھے۔

    واضح رہے کہ بابر اعظم نے ڈومیسٹک کیریئر کے 184 میچز میں 55.13 کی اوسط سے 8766 رنز بنارکھے ہیں۔

    تاہم ڈولفنز کے وکٹ کیپر بیٹر و سابق کپتان سرفراز احمد کی اسٹمپ مائیک میں بابر اعظم سے متعلق کی گئی گفتگو نے لوگوں کی توجہ حاصل کرلی۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بابر اعظم نان اسٹرائیکر اینڈ پر موجود ہیں، اس دوران سرفراز احمد کہتے ہیں کہ ’ٹھیک ہے، جلدی نہیں ہے، بس ان لوگوں کو بولو ’بابر بابر‘ کرتے رہیں ہم بابر کو 40 اوورز کھلا دیں گے۔

    واضح رہے کہ ایسا پہلی بار نہیں ہے کہ سرفراز احمد کی دوران میچ گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے اس سے قبل بھی وہ چیمپئنز ون ڈے کپ میں کپتان سعود شکیل کو ہدایت دے رہے تھے جو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

  • بیوی سے لڑائی برداشت کرلی تو شادی چلتی ہے، مانی

    بیوی سے لڑائی برداشت کرلی تو شادی چلتی ہے، مانی

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار و میزبان ثاقب سلیم المعروف مانی کا کہنا ہے کہ بیوی سے لڑائی برداشت کرلی تو شادی چلتی ہے۔

    اداکار مانی نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے مزاحیہ پروگرام میں شرکت کی اور اس دوران نجی زندگی اور کیریئر سے متعلق کھل کر گفتگو کی۔

    انہوں نے کہا کہ حرا سے ہفتے اور دو ہفتے میں ایک بڑی لڑائی ہوتی ہے، جو یہ لڑائی برداشت کرجائے تو اس کی شادی چلتی ہے۔

    مانی نے یہ بھی بتایا کہ ایک بار ان سے اہلیہ حرا مانی نے کسی خاتون دوست سے متعلق پوچھ لیا کہ وہ انہیں جانتے ہیں؟

    اداکار کے مطابق اہلیہ کے سوال پر ان کے پسینے چھوٹ گئے، کیوں کہ انہوں نے ان سے اس طرح سوال کیا کہ وہ پھنس گئے۔

    مانی کا کہنا تھا کہ ان کی اہلیہ حرا مانی کا سینس تیز ہے، وہ چیزوں اور باتوں کو جلدی پکڑ لیتی ہیں۔

    جب ان سے معروف اداکاراؤں کے نام پوچھے گئے تو انہوں نے کسی کا نام لینے سے گریز کیا اور ساتھ ہی کہا کہ ان کی اہلیہ حرا مانی کو ہر بات کا علم ہے۔

    مانی نے یہ ضرور بتایا کہ انہیں یمنیٰ زیدی کی اداکاری بہت پسند ہے۔

  • شاہین آفریدی نے وکٹ نومولود بیٹے کے نام کردی، ویڈیو وائرل

    شاہین آفریدی نے وکٹ نومولود بیٹے کے نام کردی، ویڈیو وائرل

    قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہین آفریدی نے بنگلہ دیشی بیٹر کی وکٹ اپنے نومولود بیٹے کے نام کردی۔

    راولپنڈی میں پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان پہلا ٹیسٹ جاری ہے، مہمان ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 565 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور پاکستان کے خلاف 117 رنز کی برتری حاصل کرلی، پاکستانی ٹیم 6 وکٹوں کے نقصان پر 448 رنز اسکور کیے تھے اور اننگز ڈیکلیئر کردی تھی۔

    بنگلہ دیش کی جانب سے وکٹ کیپر بیٹر مشفیق الرحیم نے شاندار 191 رنز کی اننگز کھیلی، شادمان اسلام نے 93، مہدی حسن نے 77 رنز اسکور کیے۔

    پاکستان کی جانب سے نسیم شاہ نے تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی، شاہین آفریدی، خرم شہزاد اور محمد علی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

    تاہم بنگلہ دیش نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 534 رنز بنائے تھے جب شاہین آفریدی نے فاسٹ بولر حسن محمود کی وکٹ حاصل کی اور جشن مناتے ہوئے یہ وکٹ نومولود بیٹے کے نام کی۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Pakistan Cricket (@therealpcb)

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شاہین جشن مناتے ہوئے بیٹے کو گود میں لینے کا اشارہ کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ شاہین شاہ آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے، جس پر وہ خوشی سے نہال ہیں، جبکہ انہوں نے اپنے بیٹے کا نام ”علی یار” رکھا ہے۔

    سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خبر ملنے کے بعد خوشی سے سرشار ہیں کیونکہ وہ بھی نانا بن گئے ہیں۔

  • راج کمار راؤ نے 300 روپے کی پہلی تنخواہ میں کیا خریدا تھا؟

    راج کمار راؤ نے 300 روپے کی پہلی تنخواہ میں کیا خریدا تھا؟

    بالی ووڈ اداکار راج کمار راؤ نے انکشاف کیا ہے کہ انہیں پہلی تنخواہ 300 روپے ملی اور اس سے دیسی گھی خریدا تھا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکارہ راج کمار راؤ نے کہا کہ مجھے ڈاس سکھانے کے عوض 300 روپے ملتے تھے لہٰذا پہلی بار مجھے تنخواہ ملی تو میرے خیال میں یہ 50 روپے کے چھ نوٹ تھے اور میں بہت خوش تھا کیونکہ ان دنوں میرے گھر کے مالی حالات اچھے نہیں تھے۔

    انہوں نے کہا کہ میں نے اپنی پہلی تنخواہ گروسری خریدنے کے لیے استعمال کی اور سب کچھ خریدنے کے بعد میرے پاس کچھ پیسے رہ گئے تو میں نے ’دیسی گھی‘ خرید لیا کیونکہ روٹیوں پر گھی لگانا ہمارے لیے بہت بڑی بات ہوا کرتی تھی۔

    راج کمار راؤ کی اس تلخ حقیقت کو سننے کے بعد لاکھوں مداح ان سے اظہار ہمدردی جتاتے نظر آرہے ہیں۔

    اداکار راج کمار راؤ کو آخری بار فلم ’مسٹری اینڈ مسز ماہی‘ میں اداکاری کے جوہر دکھاتے دیکھا گیا تھا جبکہ اداکارہ شردھا کپور اور راج کمار راؤ دونوں اب ہارر کامیڈی فلم ’استری 2‘ میں شردھا کپور کے ساتھ مرکزی کردار نبھایا ہے۔