Author: نعمان ناصر

  • مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا

    مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا

    امریکا میں مسافر طیارہ رن وے سے پھسل کر کچے میں اتر گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ہیوسٹن ایئرپورٹ پر یونائیٹڈ ایئرلائنز کی پرواز ٹیکسی کے دوران رن وے سے اتری۔

    طیارے میں عملے سمیت 166 افراد سوار تھے جو محفوظ رہے۔

    ہیوسٹن ایئرپورٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ اس واقعے سے دیگر پروازوں میں خلل نہیں پڑا، ہوائی اڈے کے اندر اور باہر پروازیں بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہیں۔

    یہ واضح نہیں ہوسکا کہ طیارہ رن وے سے ہٹنے کی وجہ کیا ہے تاہم فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن واقعے کی تحقیقات کرے گی۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل سان فرانسسکو سے جاپان اڑان بھرنے والی اسی ایئرلائن کے ایک اور طیارے کا اڑان بھرتے ہی ٹائر نکل گیا تھا۔

  • اوکاڑہ میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا

    اوکاڑہ میں شادی کا گھر ماتم کدہ بن گیا

    لاہور سے شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان خاندان پر فائرنگ کے نتیجے میں 2 بھائی موقع پر جاں بحق ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق لاہور سے شادی میں شرکت کے لیے آنے والے مہمان خاندان پر رشتے کے تنازع پر فائرنگ کرکے دو بھائیوں کو قتل اور والد اور بہو کو زخمی کردیا گیا۔

    مہدی حسن اپنے دو بیٹوں اور بہو کے ساتھ بھتیجے کی شادی میں آئے ہوئے تھے۔

    رشتے کے جھگڑے پر راشد نامی ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ گھر میں گھس کر فائرنگ کی جس سے شہزاد اور اللہ دتہ جاں بحق ہوئے۔

    زخمیوں میں ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے، شدید فائرنگ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تھانہ صدر پولیس اور ڈی پی او منصور امان موقع پر پہنچ گئے زخمیوں اور نعشوں کو ڈی ایچ کیو منتقل کر دیا گیا  ڈی پی او اوکاڑہ منصور امان  کا واقعہ کا نوٹس ڈی ایس پی صدر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دے دی گئی ملزم کو فوری گرفتار کرنے کا حکم دے دیا گیا ہے۔

    پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دیے۔

  • گھر سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

    گھر سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد

    برطانیہ میں گھر سے 10 سالہ بچی کی لاش برآمد ہوئی ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پولیس نے دس سالہ بچی کی موت کے بارے میں اپ ڈیٹ جاری کی ہے جو پیر کی سہ پہر ویسٹ مڈلینڈز کے قصبے میں مردہ پائی گئی تھی۔

    بچی کی شناخت ’شی‘ کے نام سے کی گئی جو رات 12 بجکر 10منٹ پر برمنگھم راولی ریجس کے گھر میں زخمی حالت میں پائی گئی تھی۔

    پیرا میڈیکس کے جائے وقوعہ پر پہنچنے کے بعد بچی کی موت کی تصدیق ہوئی۔

    بچی کے قتل کے شبے میں 33 سالہ خاتون کو گرفتار کیا گیا جس سے پولیس کی پوچھ گچھ جاری ہے۔

    رپورٹ کے مطابق پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر بچی کے قتل کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔

    ویسٹ مڈلینڈز پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون حراست میں ہے جس کسی کو واقعے کے بارے میں معلومات ہوں وہ رابطہ کرکے آگاہ کرسکتے ہیں۔

  • موٹر وے پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

    موٹر وے پر مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، متعدد افراد ہلاک

    امریکا میں موٹروے پر مسافر طیارہ گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی ریاست تیننسی میں موٹر پر ایک انجن والا مسافر بردار طیارہ شہر کے مغربی حصے میں انٹرا اسٹیٹ 40 کے قریب گر کر تباہ ہوا۔

    ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے لیکن جہاز میں سوار تمام افراد ہلاک ہوگئے۔

    طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی صحیح تعداد کا تعین نہیں کیا جاسکا ہے جبکہ ملبے کو ہٹانے کے لیے امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق طیارہ کے کہاں سے اڑان بھری تھی اس کا تعین کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

    میٹرو نیش ول پولیس ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ڈان ایرون کا بتانا ہے کہ پائلٹ نے انجن میں خرابی کی اطلاع دیتے ہوئے شام 7 بجکر 40 منٹ پر جان سی ٹیون ہوائی اڈے پر ہنگای کال کی اور اسے لینڈنگ کے لیے کلیئرنس دی گئی۔

    تھوڑی دیر کے بعد پائلٹ نے بتایا کہ طیارہ ہوائی اڈے تک نہیں پہنچ سکے گا۔

  • شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو چاقو مار دیا

    شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے شوہر کو چاقو مار دیا

    بھارت میں شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ دینے پر بیوی نے شوہر پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بنگلورو میں شادی کی سالگرہ کا تحفہ نہ ملنے پر ناراض بیوی نے سوتے ہوئے شوہر پر چاقو سے وار کیا جس کے بعد شوہر نے بیوی کیخلاف اقدام قتل کا مقدمہ درج کروادیا۔

    37سالہ کرن ایک پرائیویٹ فرم میں ملازم ہے اس کی 35 سالہ بیوی سندھیا نے اس پر چاقو سے حملہ کردیا۔

    شوہر کے مطابق گزشتہ ہفتے اس کی اہلیہ نے کچن سے چاقو اٹھاکراس وقت حملہ کیا جب وہ سورہا تھا لیکن غنودگی کے باوجود  وہ بیوی کو دور دھکیلنے میں کامیاب ہوگیا جب کہ پڑوسیوں کی مدد سے وہ طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچا۔

    پولیس کے مطابق دوران  تحقیقات  یہ بات سامنے آئی شوہر اپنے دادا کی موت کی وجہ سے شادی کی سالگرہ پر  بیوی کیلئے  تحفہ نہیں خرید سکا تھا جس پر بیوی نے طیش میں آکر اس پر حملہ کیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ یہ میاں بیوی کا نجی معاملہ ہے، تاہم الزامات کے حوالے سے مکمل تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

    اس دوران پولیس نے میاں بیوی کو آپس میں جھگڑا حل کرنے کے لیے کچھ مہلت بھی دی ہے۔ پولیس نے خاتون کے لیے اس کی ذہنی حالت کے درست نہ ہونے کی وجہ سے کونسلنگ کی تجویز بھی دی ہے۔

  • ایلیس پیری کے چھکے نے کار کا شیشہ توڑ ڈالا

    ایلیس پیری کے چھکے نے کار کا شیشہ توڑ ڈالا

    بھارتی ویمنز لیگ میں آسٹریلیا کی لیجنڈری آل راؤنڈر ایلیس پیری کے چھکے نے گاڑی کا شیشہ توڑ دیا۔

    ایلیس پیری نے دپتی شرما کو زور دار چھکا رسید کیا جو میدان میں کھڑی کار کی ونڈو پر جا لگا، شیشہ ٹوٹتا دیکھ کر پیری نے بھی سر پکڑ لیا۔

    چنا سوامی اسٹیڈیم میں رائل چیلنجر بنگلور اور یو پی وارئیرز کے میچ کے دوران کار نمائش کے لیے رکھی گئی تھی، میچ کے دوران آر سی بی کی ایلیس پیری نے 19 ویں اوور میں دیپتی شرما کو زور دار چھکا مارا جو کار کی ونڈو پر لگا۔

    میچ کے بعد ایلیس پیری نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں یقین کہ یہاں میرے پاس کور کے لیے انشورنس ہے۔

    اس میچ میں ایلیس پیری نے 37 گیندوں پر 58 رنز بنائے جن میں 4 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔

  • حرا خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    حرا خان کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا خان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حرا خان نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں ویڈیو بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

    انہوں نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کیا یہ برا خیال ہے ٹھیک  ہے۔‘

    حرا خان نے گانے کے بول ’بیڈ آئیڈیا رائٹ‘ پر ویڈیو بنائی ہیں جسے اولیویا روڈریگو نے گایا ہے۔

    اس سے قبل حرا خان کی بھارتی گانے پر رقص کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی جسے مداحوں کی جانب سے سراہا گیا تھا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ دنوں حرا خان پاکستان کے خلاف بنائی جانے والی پروپیگینڈا فلم کا حصہ بننے پر بالی وڈ اسٹارز پر برس پڑی تھیں۔

    ہیرو ہریتک روشن کی فلم ’فائٹر‘ کے ٹریلر کی ریلیز کے بعد پاکستانی اداکارہ نے شدید مایوسی کا اظہار کیا ہے۔

    حرا خان کا کہنا تھا کہ ’یہ دیکھ کر مایوسی ہوئی کہ بالی وڈ کے بڑے سپراسٹارز بھی پاکستان کیخلاف پروپیگینڈا فلموں کا حصہ بنتے ہیں تاکہ ان کی فلم کمائی کرسکے۔‘

  • ماہرہ خان کا بیٹے اذلان کے نام جذباتی پیغام وائرل

    ماہرہ خان کا بیٹے اذلان کے نام جذباتی پیغام وائرل

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے بیٹے اذلان خان کے نام جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

    فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ ماہرہ خان نے کتاب کے ایک ورق کی تصویر انسٹااسٹوری پر شیئر کی ہے، جس پر خوبصورت نظم تحریر ہے، جو غالباً اداکارہ کے اپنے بیٹے کے لیے جذبات کا اظہار کر رہی ہیں۔

    ماہرہ خان نے اس نوٹ کے ذریعے اپنے 17 سالہ بیٹے اذلان سے جذبات و احساسات کا اظہار کیا ہے کہ وہ دیکھتے ہی دیکھتے بڑا ہوگیا۔

    نظم کے مطابق ’بیٹا، ایک وقت تھا جب مجھے تمہیں اپنی گود میں اٹھانے کے لیے نیچے جھکنا پڑتا تھا، تم اپنے چھوٹے بازو اور ننھی انگلیاں میری جانب بڑھاتے تھے لیکن اب مجھے تمہیں دیکھنے کے لیے بس اپنا سر گُھمانا پڑتا ہے۔ میں نہیں جانتی کہ یہ کب ہوگیا‘۔

    نظم میں مزید لکھا ہے کہ ’تم کب چھوٹی چھوٹی گاڑیوں سے کھیلتے کھیلتے اتنے بڑے ہوگئے کہ مجھے گھر کے سودے سلف کی خریداری میں مدد کرنے لگے۔ تم مجھے اس وقت تک ہنساتے رہتے ہو جب تک میری آنکھوں سے آنسو جاری نہ ہو جائیں، میں نے تم سے زندگی کے حوالے سے بہت کچھ سیکھا ہے، تم اور میں ایک ساتھ پروان چڑھے ہیں، زندگی کے اس سفر میں خوبصورت ساتھی بننے کا شکریہ‘۔

    واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007 میں شادی کی تھی، ان کے بیٹے اذلان خان کی پیدائش 2009 میں ہوئی۔

    ماہرہ خان اور علی عسکری نے 2015 میں راہیں جدا کرلی تھیں۔ تاہم گزشتہ برس ماہرہ خان نے کاروباری شخص سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

  • رنبیر کپور کی بہن ردھیما نے بھی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

    رنبیر کپور کی بہن ردھیما نے بھی انڈسٹری میں قدم رکھ دیا

    ماضی کی معروف بالی ووڈ جوڑی آنجہانی اداکار رشی کپور اور اداکارہ نیتو کپور کی بیٹی ردھیما کپور ساہنی جلد بڑے پردے پر جلوہ گر ہوں گی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور کی بہن جو جیولری ڈیزائنر ہیں اب اپنے اہل خانہ کی طرح اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے کے لیے تیار ہیں۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ردھیما اب نیٹ فلکس کی سیریز ‘فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کے تیسرے سیزن میں کلیانی سہا چاولہ اور شالینی پاسی کے ساتھ نظر آئیں گی۔

    خیال رہے کہ کلیانی سہا چاولہ ایک سلور لگژری ہوم ڈیکور برانڈ کی بانی اور بین الاقوامی لگژری لیبل کے مشیر ہیں جبکہ شالینی پاسی ایک آرٹ اور ڈیزائن کلیکٹر ہیں، جو شاہ رخ اور گوری خان کی دیرینہ دوست بھی ہیں۔

     ‘فیبیولس لائیو ورسز بالی ووڈ وائیوز’ کا پہلا سیزن نومبر 2020 میں نیٹ فلکس پر ریلیز ہوا تھا جبکہ اس سیریز  کا دوسرا سیزن ستمبر 2022 میں آن ایئر ہوا تھا۔

  • ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    ثانیہ مرزا کی نئی پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل

    بھارتی ٹینس اسٹار اور کرکٹر شعیب ملک کی سابق اہلیہ ثانیہ مرزا نے نئی پوسٹ میں خود کو ’واریئر‘ قرار دے دیا۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام اسٹوری ثانیہ مرزا نے شیئر کی اور اس میں خود کو ایک جنگجو اور ٹوٹی ہوئی میس مخاطب کیا۔

    ثانیہ مرزا نے لکھا کہ کچھ دن وہ ایک جنگجو ہے، کچھ دن وہ ٹوٹی ہوئی میس ہے، زیادہ تر دنوں میں وہ دونوں میں سے تھوڑی ہے۔‘

    انہوں نے لکھا کہ وہ ہر روز وہاں کھڑی ہے، لڑائی، کوشش کررہی ہے۔‘

    sania mirza, viral post, shoaib malik

    ثانیہ مرزا نے پوسٹ کے آخر میں اعتراف کیا کہ ’وہ میں ہوں۔‘

    واضح رہے کہ ثانیہ مرزا اور شعیب ملک کے درمیان علیحدگی کی تصدیق اس وقت ہوئی تھی جب شعیب ملک نے ثنا جاوید سے دوسری شادی کرلی تھی۔

    مرزا خاندان نے تصدیق کی کہ دونوں مہینوں پہلے الگ ہو گئے تھے اور اپنی زندگی کے اس حساس دور میں مشہور شخصیت کے لیے رازداری کی درخواست کی تھی۔

    ملک اور مرزا کی شادی 2010 میں ہوئی تھی اور ایک ساتھ ان کا ایک بیٹا اذہان ہے، 5۔