Author: نعمان ناصر

  • سرفراز احمد پرفارم کیوں نہیں کرپارہے؟

    سرفراز احمد پرفارم کیوں نہیں کرپارہے؟

    پی ایس ایل 9 میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر سرفراز احمد کے آؤٹ آف فارم ہونے کی وجہ سابق کرکٹرز نے بتادی۔

    پی ایس ایل کے رواں سیزن میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بیٹر سرفراز احمد کے بلے سے رنز نہیں نکل رہے ہیں کل بھی وہ کراچی کنگز کے خلاف میچ میں جلد وکٹ گنوا کر پویلین لوٹ گئے۔

    سابق کرکٹرز باسط علی اور کامران اکمل نے سرفراز احمد کے رنز نہ کرنے پر اپنی رائے کا اظہار کیا ہے۔

    باسط علی نے کہا کہ سرفراز کو کل اسپنرز کے خلاف جلدی اس لیے بھیجا گیا کہ وہ سوئپ شاٹ اچھا کھیلتے ہیں لیکن شان مسعود نے فاسٹ بولرز لگا دیے۔

    انہوں نے کہا کہ سرفراز کو جلد بھیج کر غلطی کی گئی رائلی روسو کو خود آنا چاہیے تھا۔

    باسط علی کا کہنا تھا کہ کل جس طرح سرفراز آؤٹ ہوئے ہیں اس کی دو وجوہات ہیں یا تو بیٹ بہت بھاری ہے یا پھر ان کی فارم نہیں لگی ہوئی۔

    کامران اکمل نے کہا کہ مجھے لگ رہا ہے کہ سرفراز فارم میں نہیں ہیں، وہ اپنی گیم نہیں کھیل پارہے سرفراز عموماً وکٹ پر آکر ٹائم لیتے ہیں لیکن اس پی ایس ایل میں آتے ساتھ ہی تیز کھیلنے کی کوشش کررہے ہیں جو میں انہیں آج تک نہیں دیکھا ہے۔

    واضح رہے کہ سرفراز نے پی ایس ایل میں اسلام آباد کے خلاف ایک رن، کراچی کنگز کے خلاف 3 رنز، لاہور کے خلاف 8 رنز بنائے ہیں۔

  • خاقان شاہنواز نے ’گوری رنگت‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

    خاقان شاہنواز نے ’گوری رنگت‘ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت کردی

    اداکار خاقان شاہنواز نے بتایا کہ میں نے یہ نہیں کہا تھا کہ اپنی گوری رنگت سبز آنکھوں اور دراز قد کی وجہ سے مواقع ملتے ہیں بلکہ یہ کہا تھا کہ خوبصورت ہونا بھی انہیں کام ملنے کی ایک وجہ ہے۔

    حال ہی میں اداکار خاقان شاہنواز نے پوڈ کاسٹ میں واضح کیا کہ ان سے ماضی میں ایک انٹرویو کے دوران سوال کیا گیا کہ کیا انہیں دانیال ظفر کے دوست ہونے کی وجہ سے کام ملتا ہے؟

    اداکار کا کہنا تھا کہ انہوں ںے مذکورہ سوال پر کہا تھا کہ نہیں، انہیں اس لیے بھی کام ملتا ہے کہ جو سماج نے خوبصورت شخص کا خاکہ بنا رکھا ہے، وہ اس پر پورا اترتے ہیں، اس لیے انہیں کام مل جاتا ہے۔

    خاقان شاہنواز نے واضح کیا کہ ان کے کہنے کا مقصد تھا کہ جو سماج اور یہاں کے افراد نے خوبصورتی کے معیار بنا رکھے ہیں، وہ ان معیارات پر پورا اترتے ہیں، اس لیے بھی انہیں مواقع ملتے ہیں۔

    انہوں نے بتایا کہ ان کے کہنے کا مطلب یہ نہیں تھا کہ وہ سب سے خوبصورت اور اچھے ہیں بلکہ وہ یہ بتانا چاہتے تھے کہ سماج کے بنائے گئے خود ساختہ اصولوں پر وہ پورا اترتے ہیں، اس لیے بھی انہیں کام مل جاتا ہے۔

    خاقان شاہنواز نے ایک بار پھر تسلیم کیا کہ ان سے بہتر اور ٹیلنٹڈ لوگ بھی ملک میں موجود ہیں لیکن انہیں شوبز میں کام کرنے کے مواقع نہیں مل رہے، کیوں کہ ممکنہ طور پر وہ سماج کے بنائے گئے خوبصورتی کے خاکوں پر پورا نہیں اترتے۔

    کام کے محاذ پر خاقان شاہنواز ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں اداکاری کررہے ہیں جبکہ مرکزی کاسٹ میں ثنا جاوید، احسن خان اور سدرہ نیازی شامل ہیں۔

    ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں قدسیہ علی، لیلیٰ واسطی، عثمان پیرزادہ، عدنان صمد خان، اسما عباس، احسن تالش ودیگر شامل ہیں۔

    ’سکون‘ کے ڈائریکٹر سراج الحق ہیں اور اس کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے۔

  • ’بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا‘

    ’بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا‘

    سابق ٹیسٹ کرکٹر باسط علی کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو اپنا مین آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دینا چاہیے تھا۔

    گزشتہ روز پی ایس ایل 9 کے 13ویں میچ میں پشاور زلمی نے کپتان بابر اعظم کی شاندار سنچری کی بدولت اسلام آباد یونائیٹڈ کو 8 رنز سے شکست دی تھی۔

    بابر اعظم کو شاندار 111 رنز کی اننگز کھیلنے پرمیچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

    پشاور زلمی کے نوجوان لیگ اسپنر عارف یعقوب نے بھی پانچ وکٹیں حاصل کیں جس میں ایک اوور میں چار وکٹیں بھی شامل تھیں۔

    سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پشاور زلمی جیت گئی لیکن ایک چیز یہ ہونی چاہیے تھی کہ بابر اعظم کو چاہیے تھا اپنا پلیئر آف دی میچ کا ایوارڈ عارف یعقوب کو دے دیتے۔

    انہوں نے کہا کہ اگر عارف یعقوب آخری اوور میں چار وکٹیں نہ لیتے تو بابر اعظم کی سنچری رائیگاں چلی جاتی۔

    باسط علی نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ بابر اعظم کل بہت اچھا کھیلے اور انہوں نے بتایا کہ وہ ہر طرح کی شاٹ مار سکتے ہیں۔

    سابق کرکٹر نے کہا کہ ایسا بھی ہوسکتا تھا کہ دونوں کو مشترکہ طور پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا جاسکتا تھا۔

  • شمین خان کونسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    شمین خان کونسا کردار ادا کرنا چاہتی ہیں؟ اداکارہ نے بتادیا

    شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ شمین خان کا کہنا ہے کہ وہ ایکشن فلم کرنا چاہتی ہیں۔

    اے آر وائی زندگی کے پروگرام ’دی نائٹ شو ود ایاز سموں میں اداکارہ شمین خان نے شرکت کی اور شوبز کیریئر سے متعلق اظہار خیال کیا۔

    شمین خان نے کہا کہ سوشل میڈیا اتنا اچھا پلیٹ فارم بن چکا ہے کہ آپ اپنا ٹیلنٹ لوگوں کو دکھا سکتے ہیں۔

    اداکارہ نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ کوئی ایکشن فلم کروں جس میں اسلحہ چلانا ہوں، فائٹنگ کرنی ہو۔

    شمین خان نے بتایا کہ کک باکسنگ سیکھ رہی ہوں، اداکار کو ورسٹائل ہونا چاہیے جسے کوئی بھی کردار ملے تو وہ ادا کرسکے۔

    ایک سوال کے جواب میں شمین خان نے بتایا کہ اگر کوئی کچھ کہے تو بھائی کو فون کردیتی ہوں۔

    واضح رہے کہ شمین خان سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

  • ویلنٹائن ڈے، علی انصاری اور صبور علی کی تصاویر وائرل

    ویلنٹائن ڈے، علی انصاری اور صبور علی کی تصاویر وائرل

    شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار علی انصاری نے اہلیہ و اداکارہ صبور علی کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر تحائف دے دیے۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکار علی انصاری نے اہلیہ صبور علی کے ساتھ تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    علی انصاری نے اہلیہ کو ویلنٹائن ڈے کے موقع پر گلاب کے پھولوں کا گلدستہ، کیک اور گجرے تحفے میں دیے۔

    ویڈیو میں صبور علی کو گجرے پہنے مسکراتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

    اداکار نے تصاویر اور ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ویلنٹائن ڈے مبارک ہو، محبت، ہنسی اور خوشی منانا۔‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ پوسٹ شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

    علی انصاری اور صبور علی سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتے ہیں اور گاہے بگاہے اپنی تصاویر شیئر کرتے رہتے ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    گزشتہ دنوں علی انصاری نے شادی کی دوسری سالگرہ پر اہلیہ کے ساتھ تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ali Ansari (@aliansari_a2)

    واضح رہے کہ صبور علی معروف اداکارہ سجل علی کی بہن ہیں جبکہ علی انصاری اداکارہ مریم انصاری کے بھائی ہیں اور شوبز جوڑی متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہے۔

  • نور ظفر خان کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    نور ظفر خان کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ نور ظفر خان کی تصاویر مداحوں کو بھا گئیں۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نور ظفر خان نے تصاویر شیئر کیں جس میں انہیں مشرقی لباس زیب تن کیے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    ایک تصویر میں اداکارہ نظریں جھکائے شرما رہی ہیں۔

    نور ظفر خان نے تصاویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں بطخ اور سیاہ دل کی ایموجیز بنائیں۔

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل یہ تصاویر شیئر کیں جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    نور ظفر نے سوشل میڈیا پر کافی متحرک رہتی ہیں اور اکثر اپنی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں جسے ان کے مداح بھی پسند کرتے ہیں۔

    اداکارہ نے اس سے قبل بھی تصاویر شیئر کی تھیں جو وائرل ہوگئی تھیں۔

    واضح رہے کہ نور ظفر خان معروف اداکارہ سارہ خان کی چھوٹی بہن ہیں اور وہ اپنی بھانجی عالیانہ فلک کے ساتھ بھی تصاویر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

  • جوتوں کی وجہ سے شادی میں‌ عدم شرکت، شہری نے دکاندار کو نوٹس بھیج دیا

    جوتوں کی وجہ سے شادی میں‌ عدم شرکت، شہری نے دکاندار کو نوٹس بھیج دیا

    بھارت میں پھٹے ہوئے جوتوں کی وجہ سے شادی میں شرکت نہ کرنے پر ایک شخص نے دکاندار کو قانونی نوٹس بھجوادیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ عجیب و غریب واقعہ ریاست اترپردیش کے ضلع فتح پور میں پیش آیا جہاں گیانیندر بھان ترپاٹھی نامی شہری نے چند روز قبل ایک دکان سے جوتا خریدا جو صرف ایک ہفتے میں ہی پھٹ گیا۔

    ترپاٹھی نے ایک شادی کی تقریب میں شرکت کرنی تھی لیکن جوتا پھٹنے کی وجہ سے وہ شرکت نہیں کرپایا اسی وجہ سے دکاندار کو قانونی نوٹس بھیجنے کا فیصلہ کیا۔

    نوٹس میں ترپاٹھی نے کہا کہ جوتا پھٹنے کی وجہ سے پیسے کا نقصان ہوا جبکہ شادی میں شرکت نہ کرنے کی وجہ سے وہ ذہنی طور پر متاثر ہوا اسی لیے جوتے اور علاج پر خرچ ہونے والے پیسوں کا دکاندار سے مطالبہ کیا۔

    ترپاٹھی نے کہا کہ انہوں نے گزشتہ سال 21 نومبر کو حسین کی دکان سے جوتے خریدے تھے جنہوں نے انہیں یقین دلایا تھا کہ جوتے ایک مشہور برانڈ کے ہیں اور چھ ماہ کی وارنٹی کے ساتھ آتے ہیں۔ تاہم، جوتے ایک ہفتہ بھی نہیں چل پائے تھے جس کی وجہ سے وہ اپنے بہنوئی کی شادی میں شرکت کرنے سے قاصر تھے۔

    دکاندار نے گیانیندر کے الزامات کو بے بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ مجھ پر اس چیز کا دباؤ ڈال رہا ہے جس کا  میں ذمہ دار نہیں۔

  • سعودی عرب میں 4 تارکین وطن کو پھانسی دے دی گئی

    سعودی عرب میں 4 تارکین وطن کو پھانسی دے دی گئی

    ریاض: سعودی عبر میں سوڈانی شہری کے قتل کے الزام میں ایتھوپیا کے چار تارکین وطن کو پھانسی دے دی گئی۔

    سعودی وزارت داخلہ نے بتایا کہ ان چاروں کو باری باری متاثرہ کو قتل کرنے اور اس کے ہاتھ پاؤں باندھنے کے بعد چھرا گھونپنے کے جرم میں سزا سنائی گئی۔

    قیدیوں کو لوٹ مار، قتل کی کوشش اور بندوق کی نوک پر دوسروں کو لوٹنے کا بھی مجرم پایا گیا۔

    تحقیقات کے بعد انہیں مجاز عدالت کے حوالے کیا گیا جس نے انہیں بنیادی جرائم کا مجرم قرار دیا، اور ان پر اور ان کی رقم پر حملہ کرکے دوسروں کو ڈرایا۔

    اس فیصلے کو بعد میں اپیلوں اور سپریم کورٹس نے برقرار رکھا، اور ایک شاہی حکم کے ذریعے منظور کیا گیا، جس سے اسے حتمی بنایا گیا۔ وزارت نے بتایا کہ ان کی پھانسی بدھ کو ریاض میں دی گئی۔

    سعودی عرب قتل اور دہشت گردی کے حملوں کے ساتھ ساتھ منشیات کی اسمگلنگ اور اسمگلنگ کے مقدمات میں سزائے موت کا اطلاق کرتا ہے۔

    دسمبر میں سعودی عرب میں دو تارکین وطن کو پھانسی دے دی گئی تھی جب انہیں ایک شخص کے منہ میں کیڑے مار دوا چھڑک کر قتل کرنے کے حتمی عدالتی فیصلے میں سزا سنائی گئی تھی۔

    قتل، جس کی تاریخ نہیں بتائی گئی، مالی تنازعہ کی وجہ سے ہوا۔

  • کراچی میں حلقہ این اے 231 کے عوام بھی کئی مسائل کا شکار

    کراچی میں حلقہ این اے 231 کے عوام بھی کئی مسائل کا شکار

    کراچی شہر کا کوئی حلقہ ایسا نہیں جہاں عوام کہیں کہ انہیں بنیادی سہولیات میسر ہیں اور کسی بھی قسم کی کوئی پریشانی لاحق نہیں ہے ایسا ہی کراچی کا حلقہ این اے 231 ہے جہاں کے عوام بھی کئی مسائل کا شکار ہیں۔

    آئیے عوام کے مسائل، ووٹرز کی تعداد پر ایک نظر دوڑاتے ہیں۔

    این اے 231 میں کل ووٹرز کی تعداد

    این اے 231 ضلع ملیر میں مرد ووٹرز کی تعداد ایک لاکھ 41 ہزار 814 ہے جبکہ خواتین ووٹرز 92 ہزار 802 ہیں، مجموعی طور پر اس حلقے میں 2 لاکھ 34 ہزار 616 ووٹرز موجود ہیں اور کل آبادی 8 لاکھ 23 ہزار 560 ہے۔

    2018 میں کامیاب ہونے والے امیدوار

    این اے 231 سے 2018 میں پیپلزپارٹی کے سید ایاز علی شاہ شیرازی نے ایک لاکھ 29 ہزار 980 ووٹ حاصل کرکے کامیابی حاصل کی تھی۔

    متحدہ مجلس عمل کے مولوی محمد صالح الحداد ایک لاکھ 177 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

    2013 میں بھی اس حلقے سے پی پی نے میدان مارا

    2013 کے الیکشن میں بھی اس حلقے سے پیپلزپارٹی نے ہی میدان مارا تھا، اور پی پی کے ملک اسد سکندر ایک لاکھ 28 ہزار 668 ووٹ حاصل کیے تھے۔

    حلقے کے عوام کے مسائل

    این اے 231 کی عوام بھی کئی مسائل کا شکار ہیں، کئی ایسے علاقے بھی اس حلقے میں شامل ہیں جہاں کے مکینوں کو پینے کا صاف پانی میسر نہیں جبکہ کھیلوں کے میدان بھی گندے پانی کے تالاب میں تبدیل ہو گئے ہیں۔

    گیس بجلی اکثر غائب، پینے کا صاف پانی بھی موجود نہیں ہے۔

    کراچی ضلع ملیر کے حلقہ این اے 231 کی کہانی، اس حلقہ میں گنجان شہری آبادیوں کے ساتھ اکثر ایسے علاقے بھی شامل ہیں جہاں  سیوریج کا نظام درہم برہم ہے تو علاقے مکین ندیوں اور تالابوں سے پینے کا پانی حاصل کرنے پر مجبور ہیں۔

    حلقے میں ایک طرف الیکشن جیتنے کے لیے کروڑوں روپے مالیت کے پوسٹر پرچم اور پینا فلیکس سے علاقے سجے ہوئے ہیں تو دوسری جانب کھیل کے میدان گندے پانی کے تالاب کا منظر پیش کر رہے ہیں۔

    بنیادی سہولیات سے محروم لوگوں کی امید ہے کہ  انتخابات میں منتخب نمائندے درد کا درماں بنیں۔

    این اے 231 سے کس جماعت نے امیدوار کو میدان میں اتارا ہے؟

    پیپلزپارٹی نے عوام کے مسائل حل کرنے کے لیے اپنے نمائندے عبدالحکیم بلوچ کو چنا ہے، پی ٹی آئی کے خالد محمود علی اس حلقے سے الیکشن لڑیں گے، ن لیگ کے جمیل احمد بھی قومی اسمبلی کی نشست کے لیے کھڑے ہیں، جماعت اسلامی نے عمر فاروق الیکشن میں حصہ لے رہے ہیں۔

    سیاسی جماعتوں کے امیدواروں کو ووٹ کے لیے عوام کے پاس جاتے وقت ان مسائل کا سامنا ضرور کرنا پڑے گا کیونکہ عوام اپنے مسائل حل کرنے والے امیدواروں کو ہی الیکشن میں کامیابی کروائیں گے۔

  • دادی کی وجہ سے بارات واپس لوٹ گئی

    دادی کی وجہ سے بارات واپس لوٹ گئی

    بھارت میں دادی کو کرسی نہ ملنے پر دولہا بارات واپس لے گیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق دلہن کے والد مبین نے بتایا کہ ان کی بیٹی کی بارات نئی دہلی سے اورنگ آباد پہنچی تھی جہاں ان کے پورے خاندان نے دولہے اور اس کے گھر والوں کا استقبال کیا۔

    بارات پہنچنے کے چند گھنٹوں بعد ہی دولہا نے اس شادی کو ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

    دلہن کے والد کا کہنا ہے کہ بارات پہنچنے کے بعد ہر شخص تقریب سے لطف اندوز ہورہا تھا لیکن اسی دوران دلہا کی دادی اور ایک مہمان کے درمیان  کرسی پر جھگڑا شروع ہوگیا، دولہا کی دادی نے اس جھگڑے کو اپنی بے عزتی سمجھی اور دولہے سے شکایت کردی جس کے بعد جھگڑا طول پکڑگیا۔

    رپورٹ کے مطابق جھگڑے کے دوران دولہا والوں نے  دلہن کو لے جانے کے بعد اس کے ساتھ برے سلوک کی دھمکیاں دیں، جھگڑا بڑھنے پر دلہن کے گھر والوں نے دولہا کے خاندان کو ایک کمرے میں بند کردیا  اور  شادی پر  خرچ کی گئی رقم کا مطالبہ کیا۔

    تقریب میں شامل ایک مہمان نے بتایا کہ دولہا کے گھر والوں کی جانب سے کچھ رقم کی ادائیگی کے بعد دلہن کے گھر والوں نے انھیں بارات واپس لے جانے کی اجازت دی۔