Author: نعمان ناصر

  • انڈسٹری میں پیار اور شادی نہیں کرسکتی، شازیل شوکت

    انڈسٹری میں پیار اور شادی نہیں کرسکتی، شازیل شوکت

    اداکارہ شازیل شوکت کا کہنا ہے کہ انڈسٹری میں پیار اور شادی نہیں کرسکتی۔

    شوبز انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ شازیل شوکت نے حال ہی میں نجی ٹی وی کے شو میں شرکت کی جہاں اور انہوں نے سیگمنٹ ریپڈ فائر میں مختلف سوالات کے عمدگی سے جوابات دیے۔

    میزبان نے پوچھا کہ شوبز میں اگر کسی نے شادی کا کہا تو آپ کا جواب کیا ہوگا؟

    اداکارہ نے کہا کہ اگر میں پیار نہیں کرتی تو میرا جواب نہ ہوگا اور میں انڈسٹری میں کسی سے پیار اور شادی نہیں کرسکتی۔

    شازیل شوکت نے کہا کہ پیار ہر کسی کو ہوتا مجھے بھی ہوا ہے اور ماشا اللہ قائم بھی ہے۔

    انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ آپ کی زندگی میں تبدیلی فیملی اور دوستوں کے حوالے سے آتی ہے اور میری زندگی میں بھی ایسا ہی ہوا ہے۔

    اداکارہ نے کہا کہ ساتھی اداکاروں میں شہروز سبزواری بہت سپورٹ کرتے ہیں، سینئر اداکاروں سے کوئی شکایت نہیں ہے اگر کسی میں کچھ ہے بھی تو مجھے ان سے کوئی شکایت نہیں ہوتی۔

    شازیل شوکت نے نور حسن کو مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ تھوڑی باتیں کم کیا کرو۔ اداکار نے کہا کہ بلال عباس کو دیکھ کر لگتا ہے کہ بہت ہینڈسم ہیں۔

    افسردگی کا کردار سجل علی بہترین کرسکتی ہیں اس کے بعد یمنیٰ زیدی، زارا نور اور عائزہ خان شامل ہیں۔

  • پینگوئن نے پرواز میں تاخیر کروادی

    پینگوئن نے پرواز میں تاخیر کروادی

    نیوزی لینڈ کے ایئرپورٹ پر پینگوئن پرواز میں تاخیر کی وجہ بن گئی۔

    نیوزی لینڈ کے ویلنگٹن ایئرپورٹ کے رن وے پر طیارہ پینگوئن کی وجہ سے تاخیر کا شکار ہوگیا، انتظامیہ کے مطابق پینگوئن رن وے پر گھوم رہا تھا جس کی وجہ سے پرواز میں تاخیر ہوئی۔

    ایئرلائن کا بتانا ہے کہ عملے نے پینگوئن کو محفوظ مقام پر پہنچایا۔

    ہوائی اڈے کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ائیر چیتھمز کی پرواز اڑان بھرنے کی تیاری کر رہی تھی جب نیلے رنگ کا پینگوئن رن وے پر بھٹک کر آگیا۔

    پوسٹ میں کہا گیا، "پائلٹ اور مسافر صبر سے انتظار کر رہے تھے جب کہ ویلنگٹن ہوائی اڈے کا عملہ وزیٹر کو جمع کرنے اور مدد کرنے کے لیے باہر نکلا۔

    ہوائی اڈے کے وائلڈ لائف آفیسر جیک ہاورتھ پینگوئن کو چیک آؤٹ کرنے کے لیے ویلنگٹن چڑیا گھر لے گئے۔

    چڑیا گھر کے جانوروں کے ڈاکٹروں نے بتایا کہ پینگوئن 6 ہفتے پرانا نووارد تھا۔

  • ویڈیو: چلتے ٹرک میں ایل پی جی کے سلنڈر پھٹ گئے

    ویڈیو: چلتے ٹرک میں ایل پی جی کے سلنڈر پھٹ گئے

    بھارت میں چلتے ٹرک میں ایل پی جی سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے جس کی ویڈیو منظرعام پر آگئی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ریاست اترپردیش کے شہر لکھنؤ گونڈا ہائی وے پر جمعے کی سہ پہر گیس سلنڈروں سے لدے ٹرک میں آگ لگنے سے سلنڈر دھماکے سے پھٹ گئے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ٹرک میں آگ بھڑکی ہوئی ہے اور دھماکے کی آواز گونج رہی ہیں۔

    ویڈیو میں آگ کے بعد دھوئیں کے بادل دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ دھماکے کی وجہ سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    خوش قسمتی سے ٹرک ڈرائیور محفوظ رہا کیونکہ اس نے ٹرک میں آگ لگنے سے پہلے ہی چھلانگ لگادی تھی۔

    پولیس نے بتایا کہ دھماکوں کے بعد ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا تھا اور فائر ٹینڈرز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا۔

    پولیس کے مطابق ٹرک کے ملبے کو ہٹانے کے بعد شاہراہ پر ٹریفک بحال کردی گئی تھی۔

    سینئر پولیس اہلکار کا کہنا ہے کہ حادثے کی وجہ اور ٹرک کے ٹکرانے کے بعد آگ کیوں لگی، اس سے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں۔

  • نعیمہ بٹ کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    نعیمہ بٹ کی انسٹاگرام ویڈیو وائرل

    معروف اداکارہ نعیمہ بٹ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں مشہور گانا ’بھلیے‘ سنتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

    اداکارہ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’کبھی کبھی بیماری ایک سائے کی طرح آتی ہے جو نہیں چاہتی کہ آپ حرکت کریں یا کچھ کریں۔‘

    نعیمہ بٹ نے لکھا کہ میں اس میں کھو جاتی ہوں، 2024، پرانی یادوں اور محبت کو الوداع۔‘ اداکارہ نے لکھا کہ ’انہیں یہ گانا بہت پسند ہے۔‘

    انہوں نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا جارہا ہے۔

    اس سے قبل بھی نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کی تھی جو وائرل ہوگئی تھی۔

    ویڈیو میں انہوں نے جون ایلیا کے شعر پر لپسنگ کرتے ہوئے سنا جاسکتا ہے، جس میں جون کہتے ہیں ’ جو بھی ہو تم پہ معترض، اُس کو یہی جواب دو، آپ بہت شریف ہیں، آپ نے کیا نہیں کیا‘۔

    نعیمہ بٹ نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ’ آپ بہت شریف ہیں، آپ نے کیا نہیں کیا، ساتھ یہ بھی لکھا کہ آج کل جون کہیں پاس ہیں‘۔

    واضح رہے کہ نعیمہ بٹ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’فراڈ‘ میں اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

  • فیصل آباد میں ضلع کچہری کے باہر سے پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    فیصل آباد میں ضلع کچہری کے باہر سے پی ٹی آئی رہنما گرفتار

    فیصل آباد میں ضلع کچہری کے باہر سے پی ٹی آئی کے سابق صوبائی وزیر خیال احمد کاسترو کو گرفتار کرلیا گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما خیال کاسترو 9 مئی کیس میں مقامی عدالت سے ضمانت ملنے کے بعد واپس جارہے تھے جب پولیس نے انہیں گرفتار کیا۔

    پی پی 118 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار نو مئی کیس کی سماعت کے سلسلے میں مقامی عدالت میں پیش ہوئے تھے۔

    خیال احمد کاسترو دوبارہ ضمانت ملنے کے بعد گھرجانے کیلئے ضلع کچہری سے باہر نکلے تو گیٹ پر ہی سادہ لباس پولیس اہلکاروں نے انہیں دبوچ لیا اور ڈنڈا ڈولی کرتے اورگھسیٹتے ہوئے گاڑی میں ڈال کر لےگئے۔

    پی ٹی آئی رہنما کے اہل خانہ نے گرفتاری کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ ضمانت ملنے کے باوجود حراست میں لینے کا مقصد انہیں الیکشن میں حصہ لینے سے روکنا اور جمہوری حق سے محروم رکھنا ہے۔

  • کرن اشفاق نے شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

    کرن اشفاق نے شوہر کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ کرن اشفاق نے شوہر حمزہ علی چوہدری کے ساتھ ویڈیو شیئر کردی۔

    فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ کرن اشفاق نے ویڈیو شیئر کی جس میں انہیں شوہر کے ساتھ انڈور کرکٹ میچ دیکھتے خوشگوار موڈ میں دیکھا جاسکتا ہے۔

    کرن اشفاق نے ویڈیو کے ساتھ بھارتی فلم ’ویر زارا‘ کا ڈائیلاگ شیئر کیا۔

    انہوں نے بیک گراؤنڈ میوزک کے ساتھ ڈائیلاگ ’مانا کے تم مجھ سے لڑتے ہو، مگر تم جتنا پیار مجھے اور کوئی نہیں کرتا، میری زندگی میں آکر اسے اتنا خوبصورت بنانے کے لیے آپ کا شکریہ۔ کہے‘

    کرن اشفاق نے چند گھنٹوں قبل ویڈیو شیئر کی جسے ہزاروں کی تعداد میں مداح دیکھ چکے ہیں اور اس پر تعریفی کمنٹس بھی کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ کرن اشفاق نے چند ماہ قبل پی پی رہنما اور تاجر حمزہ علی چوہدری کے ساتھ دوسری شادی کی جس کی تصاویر اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں۔

    یاد رہے کہ کرن اشفاق اور عمران اشرف کے درمیان سال 2022 میں طلاق ہوئی تھی، دونوں 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے جبکہ ان کے ہاں 2020 میں بیٹے روہام کی پیدائش ہوئی تھی۔

  • بلال قریشی نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

    بلال قریشی نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتادیا

    شوبز انڈسٹری کے نامور اداکار بلال قریشی نے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق بتا دیا۔

    اداکار بلال قریشی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں شرکت کی جس میں میزبان نے ان سے کامیاب ازدواجی زندگی سے متعلق پوچھا۔

    بلال قریشی نے کہا کہ شادی ایک فٹبال میچ کی طرح ہوتی ہے جس طرح ٹیم آدھے وقت میں ایک طرف اور آدھے وقت میں دوسری طرف ہوتی ہے بالکل اسی طرح بیچلر لائف بھی آپ کے ہاف ٹائم کی طرح ہے جس کے بعد شادی شدہ زندگی دوسرے حصے کے طور پر شروع ہوتی ہے۔

    بلال قریشی نے کہا کہ جب ہم پیدا ہوتے ہیں تو ہمیں ہر چیز مل رہی ہوتی ہے، ایک بچہ چھوٹا ہے اسے بھوک لگی ہے تو کھانا، دودھ دیا جاتا ہے، کھیلنے کے لیے کھلونے بھی دیے جاتے ہیں اس دوران آپ چیزیں حاصل کرکے بڑے ہورہے ہوتے ہیں۔

    اداکار نے نوجوانوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ لیکن شادی وہ اسٹیج ہے جس کے بعد آپ کو تحفے تحائف ملتے نہیں ہیں بلکہ آپ کو دینے ہوتے ہیں۔

    بلال قریشی نے کہا کہ اگر آپ رشتوں کو نبھانا جانتے ہیں تو تب شادی کریں اگر آپ اس زون میں ہیں کہ مجھے کچھ دیا جائے تو آپ دماغی طور پر شادی کے لیے تیار نہیں ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کی پیدائش کے بعد زندگی بالکل تبدیل ہوجاتی ہے اور آپ کی ذمہ داریاں بڑھ جاتی ہیں۔

    بلال قریشی نے کہا کہ کائنات سب سے پہلا اور مکمل رشتہ شادی ہے، سب سے پیارا رشتہ بھی شادی ہے اگر آپ اس کو دل سے قبول کریں اور محبت سے اسے نبھائیں۔

    واضح رہے کہ بلال قریشی نے سال 2015 میں اداکارہ عروسہ سے شادی کی تھی اور اس جوڑی کے دو بیٹے سوہان اور روہان ہیں۔

  • آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشن میں تبدیلی کردی

    آئی سی سی نے پلیئنگ کنڈیشن میں تبدیلی کردی

    دبئی: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے پلیئنگ کنڈیشن میں تبدیلی کردی۔

    آئی سی سی کی نئی پلیئنگ کنڈیشن کے مطابق آن فیلڈ امپائر کی جانب سے اسٹمپ کی اپیل ہوئی تو ٹی وی امپائر کیچ کی جانچ نہیں کرسکے گا، کیچ کے لیے الگ سے ریویو لینا ہوگا۔

    آئی سی سی نے کن کشن کا قانون بھی مزید واضح کردیا ہے۔

    اگر بولنگ کے دوران کن کشن کی وجہ سے معطل کھلاڑی کے متبادل کو بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

    آئی سی سی نے فیلڈ انجری کی تشخیص اور علاج کے لیے مقرر کردہ وقت بھی چار منٹ تک محدود کردیا ہے۔

    واضح رہے کہ آئی سی سی کے قواد میں ان تبدیلیوں کے ساتھ بی سی سی آئی نے ’ڈیڈ بال‘ اور دو باؤنسر فی اوور رولز کو جاری رکھنے کا بھی فیصلہ کیا ہے جاس انہوں نے 5 جنوری سے شروع ہونے والی رنجی ٹرافی میں گزشتہ سال سید مشتاق علی ٹرافی اور وجے ہزارے ٹرافی کے دوران لاگو کیا گیا تھا۔

  • کیا سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز بہن بھائی ہیں؟

    کیا سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز بہن بھائی ہیں؟

    اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’سکون‘ میں بہن بھائی کا کردار نبھانے والے اداکار سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز کیا حقیقت میں بھی بہن بھائی ہیں؟

     پروگرام ’گڈ مارننگ پاکستان‘ میں سدرہ نیازی اور خاقان شاہنواز نے شرکت کی اور کردار کی مناسبت اور اپنے بہن بھائی ہونے کی خبروں پر وضاحت بھی پیش کی۔

    خاقان شاہنواز ’رضا‘  اور سدرہ نیازی ’شانزے‘ نے سامعین کی الجھن کو دور کردیا جو ان کے ملتے جلتے انداز کی وجہ سے پائی جارہی تھی۔

    خاقان اور سدرہ نے کاسٹنگ کا سہرا معروف ہدایت کار سراج الحق کو دیا اور واضح کیا کہ ان کا ایک دوسرے سے کسی بھی طرح سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

    خاقان شاہنواز نے کہا کہ ڈائریکٹر نے چاروں کرداروں، سدرہ، مجھے اور تجربہ کار عتیقہ اوڈھو، عثمان پیرزادہ کو ایک خاندان کے طور پر کاسٹ کیا کیونکہ وہ سب ایک جیسے نظر آتے ہیں۔

    جب ان سے پوچھا گیا کہ آپ دونوں دور کے رشتے دار ہیں تو انہوں نے کہا کہ سدرہ کا تعلق پٹھان فیملی سے ہے جبکہ میں پنجابی فیملی سے تعلق رکھتا ہوں۔

    واضح رہے کہ ڈرامے میں احسن خان اور ثنا جاوید مرکزی کردار نبھا رہے ہیں، دیگر کاسٹ میں قدسیہ علی، لیلیٰ واسطی، عدنان صمد خان، اسما عباس اور احسن طالش شامل ہیں۔

    سکون کی کہانی مصباح نوشین نے لکھی ہے جبکہ ہدایت کار سراج الحق ہیں۔ ڈرامہ بدھ اور جمعرات کو 8 بجے نشر کیا جاتا ہے۔

  • ایئرپورٹ پر بچے کے ڈائپر سے گولیاں برآمد

    ایئرپورٹ پر بچے کے ڈائپر سے گولیاں برآمد

    امریکا کے شہر نیویارک میں ایئرپوراٹ پر سیکیورٹی اہلکار نے مسافر کے پاس موجود ڈائپر سے 17 گولیاں برآمد کرلیں۔

    غیرملکی میڈیا خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ایئرپورٹ پر موجود ایکس رے مشین نے سامان کی چیکنگ کے دوران ڈائپر میں چھپائی گئی گولیوں کی الارم کے ذریعے نشاندہی کی۔

    مسافر نے پوچھ گچھ کے دوران کہا کہ اسے نہیں معلوم کہ یہ گولیاں اس کے بیگ میں کس طرح آئیں۔ تاہم کچھ دیر بعد اس نے اعتراف کیا کہ یہ ڈائپر اس کی خاتون دوست نے رکھا تھا۔

    غیرملکی میڈیا کے مطابق اس معاملے کی مزید تفتیش کی جارہی ہے۔

     اس سے قبل اسی ایئرپورٹ پر ایک مسافر کے سوٹ کیس میں رکھے جوتوں سے ایک پسٹل اور 6 گولیاں برآمد کی گئی تھیں جنہیں بہت ہی مہارت کے ساتھ چھپایا گیا تھا۔